اتوار 1 اکتوبر ، 2023
”اب وہ گھڑی آپہنچی کہ تم نیند سے جاگو کیونکہ جس وقت ہم ایمان لائے تھے اْس وقت کی نسبت اب ہماری نجات نزدیک ہے۔“
“Now it is high time to awake out of sleep: for now is our salvation nearer than when we believed.”
10۔ غرض خداوند میں اور اْس کی قدرت کے زور میں مضبوط بنو۔
11۔ خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تم ابلیس کے منصوبوں کے مقابلے میں قائم رہ سکو۔
12۔ کیونکہ ہمیں خون اور گوشت سے کْشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اوراِس دنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی اْن روحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔
13۔ اِس واسطے تم خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ برے دن میں مقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائم رہ سکو۔
14۔ پس سچائی سے اپنی کمر کس کر اور راستبازی کا بکتر لگا کر۔
15۔ اور پاؤں میں صلح کی خوشخبری کی تیاری کے جوتے پہن کر۔
16۔ اور اْن سب کے ساتھ ایمان کی سپر لگا کر قائم رہو۔ جس سے تم اْس شریر کے سب جلتے ہوئے تیروں کو بجھا سکو۔
10. My brethren, be strong in the Lord, and in the power of his might.
11. Put on the whole armour of God, that ye may be able to stand against the wiles of the devil.
12. For we wrestle not against flesh and blood, but against principalities, against powers, against the rulers of the darkness of this world, against spiritual wickedness in high places.
13. Wherefore take unto you the whole armour of God, that ye may be able to withstand in the evil day, and having done all, to stand.
14. Stand therefore, having your loins girt about with truth, and having on the breastplate of righteousness;
15. And your feet shod with the preparation of the gospel of peace;
16. Above all, taking the shield of faith, wherewith ye shall be able to quench all the fiery darts of the wicked.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
2۔ اور زمین ویران اور سْنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔
3۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی۔
4۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی اچھی ہے اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا۔
5۔ اور خدا نے روشنی کو دن کہا اور تاریکی کو رات اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو پہلا دن ہوا۔
6۔ اور خدا نے کہا کہ پانیوں کے درمیان فضا ہو تا کہ پانی پانی سے جدا ہو جائے۔
7۔ پس خدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانی کو فضا کے اوپر کے پانی سے جدا کیا اور ایسا ہی ہوا۔
8۔ اور خدا نے فضا کو آسمان کہا اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو دوسرا دن ہوا۔
14۔ اور خدا نے کہا کہ فلک پر نیر ہوں کہ دن کو رات سے الگ کریں۔
15۔ اور وہ فلک پر انوار کے لئے ہوں کہ زمین پر روشنی ڈالیں۔ اور ایسا ہی ہوا۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
2 And the earth was without form, and void; and darkness was upon the face of the deep. And the Spirit of God moved upon the face of the waters.
3 And God said, Let there be light: and there was light.
4 And God saw the light, that it was good: and God divided the light from the darkness.
5 And God called the light Day, and the darkness he called Night. And the evening and the morning were the first day.
6 And God said, Let there be a firmament in the midst of the waters, and let it divide the waters from the waters.
7 And God made the firmament, and divided the waters which were under the firmament from the waters which were above the firmament: and it was so.
8 And God called the firmament Heaven. And the evening and the morning were the second day.
14 And God said, Let there be lights in the firmament of the heaven to divide the day from the night; and let them be for signs, and for seasons, and for days, and years:
15 And let them be for lights in the firmament of the heaven to give light upon the earth: and it was so.
1۔ اور خدا نے یہ سب باتیں اْن کو بتائیں۔
2۔ خداوند تیرا خدا جو تجھے ملک مصر سے غلامی کے گھر سے نکال لایا مَیں ہوں۔
3۔ میرے حضور تْو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔
4۔ تْو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔
5۔ تْو اْن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اْن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں اور جو مجھ سے عداوت رکھتے ہیں اْن کی اولاد کو تیسری اور چوتھی پشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزادیتا ہوں۔
6۔ اور ہزاروں پر جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں اور میرے حکموں کو مانتے ہیں رحم کرتا ہوں۔
1 And God spake all these words, saying,
2 I am the Lord thy God, which have brought thee out of the land of Egypt, out of the house of bondage.
3 Thou shalt have no other gods before me.
4 Thou shalt not make unto thee any graven image, or any likeness of any thing that is in heaven above, or that is in the earth beneath, or that is in the water under the earth:
5 Thou shalt not bow down thyself to them, nor serve them: for I the Lord thy God am a jealous God, visiting the iniquity of the fathers upon the children unto the third and fourth generation of them that hate me;
6 And shewing mercy unto thousands of them that love me, and keep my commandments.
1۔ اْٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آگیا ہے اور خداوند کا جلال تجھ پر ظاہر ہوا۔
2۔ کیونکہ دیکھ تاریکی زمین پر چھا جائے گی اور تیرگی اْمتوں پر لیکن خداوند تجھ پر طالع ہوگا اور اْس کا جلال تجھ پر نمایاں ہوگا۔
3۔ اور قومیں تیری روشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطین تیرے طلوع کی تجلی میں چلیں گے۔
4۔ اپنی آنکھیں اْٹھا کر چاروں طرف دیکھ وہ سب کے سب اکٹھے ہوتے ہیں اور تیرے پاس آتے ہیں۔ تیرے بیٹے دور سے آئیں گے اور تیری بیٹیوں کو گود میں اٹھا کر لائیں گے۔
18۔ پھر تیرے ملک میں ظلم کاذکر نہ ہوگا اور نہ تیری حدود کے اندر خرابی یا بربادی کا بلکہ تو اپنی دیواروں کا نام نجات اور اپنے پھاٹکوں کا حمد رکھے گی۔
19۔ پھر تیری روشنی نہ دن کو سورج سے ہوگی نہ چاند کے چمکنے سے بلکہ خداوند تیرا ابدی نور اور تیرا خدا تیرا جلال ہوگا۔
20۔ تیرا سورج پھر کبھی نہ ڈھلے گا اور تیرے چاند کو زوال نہ ہوگا کیونکہ تیرا خداوند تیرا ابدی نور ہوگا اور تیرے ماتم کے دن ختم ہو جائیں گے۔
1 Arise, shine; for thy light is come, and the glory of the Lord is risen upon thee.
2 For, behold, the darkness shall cover the earth, and gross darkness the people: but the Lord shall arise upon thee, and his glory shall be seen upon thee.
3 And the Gentiles shall come to thy light, and kings to the brightness of thy rising.
4 Lift up thine eyes round about, and see: all they gather themselves together, they come to thee: thy sons shall come from far, and thy daughters shall be nursed at thy side.
18 Violence shall no more be heard in thy land, wasting nor destruction within thy borders; but thou shalt call thy walls Salvation, and thy gates Praise.
19 The sun shall be no more thy light by day; neither for brightness shall the moon give light unto thee: but the Lord shall be unto thee an everlasting light, and thy God thy glory.
20 Thy sun shall no more go down; neither shall thy moon withdraw itself: for the Lord shall be thine everlasting light, and the days of thy mourning shall be ended.
1۔ اْس وقت روح یسوع کو جنگل میں لے گیا تاکہ ابلیس سے آزمایا جائے۔
2۔ اور چالیس دن اور چالیس رات فاقہ کر کے آخر کو اْسے بھوک لگی۔
3۔ اور آزمانے والے نے پاس آکر اْس سے کہا اگر تْو خدا کا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتھر روٹیاں بن جائیں۔
4۔ اْس نے جواب میں کہا کہ آدمی صرف روٹی ہی سے جیتا نہ رہے گا بلکہ ہر بات سے جو خدا کے منہ سے نکلتی ہے۔
8۔ پھر ابلیس اْسے ایک بہت اونچے پہاڑ پر لے گیا اور دنیا کی سب سلطنتیں اور سب شان و شوکت اْسے دکھائیں۔
9۔ اور اْسے کہا اگر تْو جھْک کر مجھے سجدہ کرے تو یہ سب کچھ تجھے دے دوں گا۔
10۔ یسوع نے اْس سے کہا اے شیطان دور ہو کیونکہ لکھا ہے کہ تْو خداوند اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اْسی کی عبادت کر۔
11۔ تب ابلیس اْس کے پاس سے چلا گیا اور دیکھو فرشتے آکر اْس کی خدمت کرنے لگے۔
1 Then was Jesus led up of the Spirit into the wilderness to be tempted of the devil.
2 And when he had fasted forty days and forty nights, he was afterward an hungred.
3 And when the tempter came to him, he said, If thou be the Son of God, command that these stones be made bread.
4 But he answered and said, It is written, Man shall not live by bread alone, but by every word that proceedeth out of the mouth of God.
8 Again, the devil taketh him up into an exceeding high mountain, and sheweth him all the kingdoms of the world, and the glory of them;
9 And saith unto him, All these things will I give thee, if thou wilt fall down and worship me.
10 Then saith Jesus unto him, Get thee hence, Satan: for it is written, Thou shalt worship the Lord thy God, and him only shalt thou serve.
11 Then the devil leaveth him, and, behold, angels came and ministered unto him.
14۔ اور جب وہ بھیڑ کے پاس پہنچے تو ایک آدمی اْس کے پاس آیا اور اْس کے آگے گھٹنے ٹیک کر کہنے لگا۔
15۔ اے خداوند میرے بیٹے پر رحم کر کیونکہ اْس کو مرگی آتی ہے اور وہ بہت دْکھ اٹھاتا ہے۔ اِس لئے کہ اکثر آگ اور گرمی میں گر پڑتا ہے۔
16۔ اور مَیں اْس کو تیرے شاگردوں کے پاس لایا تھا مگر وہ اْسے اچھا نہ کر سکے۔
17۔ یسوع نے جواب میں کہا اے بے اعتقاد اور کج رو نسل مَیں کب تک تمہارے ساتھ رہوں گا؟ کب تک تمہاری برداشت کروں گا؟ اْسے یہاں میرے پاس لاؤ۔
18۔ یسوع نے اْسے جھڑکا اور بدروح اْس میں سے نکل گئی اور وہ لڑکا اْسی گھڑی اچھا ہو گیا۔
19۔ تب شاگردوں نے یسوع کے پاس آکر خلوت میں کہا ہم اِس کو کیوں نہ نکال سکے؟
20۔ اْس نے اْن سے کہا اپنے ایمان کی کمی کے سبب سے کیونکہ مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہوگا تو اِس پہاڑ سے کہہ سکو گے کہ یہاں سے سرک کر وہاں چلا جا اور وہ چلا جائے گا اور کوئی بات تمہارے لئے ناممکن نہ ہوگی۔
21۔ لیکن یہ قِسم دعا کے سوا کسی اور طرح نہیں نکل سکتی۔
14 And when they were come to the multitude, there came to him a certain man, kneeling down to him, and saying,
15 Lord, have mercy on my son: for he is lunatick, and sore vexed: for ofttimes he falleth into the fire, and oft into the water.
16 And I brought him to thy disciples, and they could not cure him.
17 Then Jesus answered and said, O faithless and perverse generation, how long shall I be with you? how long shall I suffer you? bring him hither to me.
18 And Jesus rebuked the devil; and he departed out of him: and the child was cured from that very hour.
19 Then came the disciples to Jesus apart, and said, Why could not we cast him out?
20 And Jesus said unto them, Because of your unbelief: for verily I say unto you, If ye have faith as a grain of mustard seed, ye shall say unto this mountain, Remove hence to yonder place; and it shall remove; and nothing shall be impossible unto you.
21 Howbeit this kind goeth not out but by prayer and fasting.
9۔۔۔۔جیسا لکھا ہے ویسا ہی ہوا جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنیں نہ آدمی کے دل میں آئیں۔ وہ سب خدا نے اپنے محبت رکھنے والوں کے لئے تیار کر دیں۔
10۔ لیکن ہم پر خدا نے اْن کو روح کے وسیلہ ظاہر کیا کیونکہ روح سب باتیں بلکہ خدا کی تہہ کی باتیں بھی دریافت کرلیتا ہے۔
11۔ کیونکہ انسانوں میں سے کون کسی انسان کی باتیں جانتا ہے سوا انسان کی اپنی روح کے جو اْس میں ہے؟ اِسی طرح خدا کے روح کے سوا کوئی خدا کے روح کی باتیں نہیں جانتا۔
12۔ مگر ہم نے نہ دنیا کی روح بلکہ وہ روح پایا جو خدا کی طرف سے ہے تاکہ اْن باتوں کو جانیں جو خدا نے ہمیں عنایت کی ہیں۔
9 ...as it is written, Eye hath not seen, nor ear heard, neither have entered into the heart of man, the things which God hath prepared for them that love him.
10 But God hath revealed them unto us by his Spirit: for the Spirit searcheth all things, yea, the deep things of God.
11 For what man knoweth the things of a man, save the spirit of man which is in him? even so the things of God knoweth no man, but the Spirit of God.
12 Now we have received, not the spirit of the world, but the spirit which is of God; that we might know the things that are freely given to us of God.
زندگی، سچائی اور محبت الٰہی سائنس کی حقیقتیں ہیں۔ ان کا آغاز ایمان میں ہوتا ہے اور روحانی سمجھ میں مکمل مدار کے ساتھ روشن ہوتے ہیں۔ جیسے بادل سورج کو چھپا لیتا ہے مگر اْسے بجھا نہیں سکتا، ویسے ہی جھوٹا عقیدہ عارضی طور پر ناقابل تغیر ہم آہنگی کی آواز کوخاموش کر دیتا ہے مگر جھوٹا عقیدہ ایمان، امید اور پھلوں سے مسلح سائنس کو تباہ نہیں کرسکتا۔
جس کی اصطلاح مادی فہم ہے وہ چیزوں کے صرف فانی عارضی فہم کی رپورٹ کر سکتا ہے، جبکہ روحانی فہم صرف سچائی کی گواہی دے سکتا ہے۔مادی فہم کے لئے غیر حقیقی تب تک حقیقی رہتا ہے جب تک کہ کرسچن سائنس کی بدولت اِس فہم کی تصحیح نہیں ہوجاتی۔
Life, Truth, and Love are the realities of divine Science. They dawn in faith and glow full-orbed in spiritual understanding. As a cloud hides the sun it cannot extinguish, so false belief silences for a while the voice of immutable harmony, but false belief cannot destroy Science armed with faith, hope, and fruition.
What is termed material sense can report only a mortal temporary sense of things, whereas spiritual sense can bear witness only to Truth. To material sense, the unreal is the real until this sense is corrected by Christian Science.
پیدائش 1باب7 آیت: پس خدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانی کو فضا کے اوپر کے پانی سے جدا کیا اور ایسا ہی ہوا۔
روح اْس فہم سے آگاہ کرتی ہے جو شعور کو بلند کرتا اور سچائی کی جانب راہنمائی دیتا ہے۔زبور نویس نے کہا: ”بحروں کی آواز سے۔ سمندر کی زبرددست موجوں سے بھی خداوند بلند و قادر ہے۔“روحانی حس روحانی نیکی کا شعور ہے۔ فہم حقیقی اورغیر حقیقی کے مابین حد بندی کی لکیر ہے۔ روحانی فہم عقل -یعنی زندگی، سچائی اور محبت، کو کھولتا ہے اور الٰہی حس کو، کرسچن سائنس میں کائنات کا روحانی ثبوت فراہم کرتے ہوئے، ظاہر کرتا ہے۔
یہ فہم شعوری نہیں ہے،محققانہ حاصلات کا نتیجہ نہیں ہے؛ یہ نور میں لائی گئی سب چیزوں کی حقیقت ہے۔خدا کا تصور لافانی، لاخطا اور لامحدود کی عکاسی کرتا ہے۔ فانی، خطاکار اور محدود انسانی عقائد ہیں، جو خود کے لئے ایسے کام بانٹتے ہیں جو اْن کیلئے ناممکن ہوں، جو سچائی اور جھوٹ کے درمیان امتیاز کرتے ہیں۔ اصل کے بالکل برعکس چیزیں اصل کی عکاسی نہیں کرتیں۔ اِس لئے روح کا عکس نہ ہوتے ہوئے مادے کا کوئی حقیقی وجود نہیں ہے۔فہم خدا کی ایک خصوصیت ہے، ایسی خصوصیت جو کرسچن سائنس کو مفروضے سے الگ کرتی اور سچائی کو حتمی قرار دیتی ہے۔
Genesis i. 7. And God made the firmament, and divided the waters which were under the firmament from the waters which were above the firmament: and it was so.
Spirit imparts the understanding which uplifts consciousness and leads into all truth. The Psalmist saith: "The Lord on high is mightier than the noise of many waters, yea, than the mighty waves of the sea." Spiritual sense is the discernment of spiritual good. Understanding is the line of demarcation between the real and unreal. Spiritual understanding unfolds Mind, — Life, Truth, and Love, — and demonstrates the divine sense, giving the spiritual proof of the universe in Christian Science.
This understanding is not intellectual, is not the result of scholarly attainments; it is the reality of all things brought to light. God's ideas reflect the immortal, unerring, and infinite. The mortal, erring, and finite are human beliefs, which apportion to themselves a task impossible for them, that of distinguishing between the false and the true. Objects utterly unlike the original do not reflect that original. Therefore matter, not being the reflection of Spirit, has no real entity. Understanding is a quality of God, a quality which separates Christian Science from supposition and makes Truth final.
آسمان۔ روحانی فہم؛ سچائی اور غلطی کے درمیان، روح اور نام نہاد مادے کے درمیان حد بندی کی ایک سائنسی لکیر۔
Firmament. Spiritual understanding; the scientific line of demarcation between Truth and error, between Spirit and so-called matter.
کرسچن سائنس کے مطابق، انسان کے صرف وہی حواس روحانی ہیں، جو الٰہی عقل سے ظاہر ہوتے ہیں۔ خیالات خدا سے انسان میں منتقل ہوتے ہیں، لیکن نہ احساس اور نہ ہی رپورٹ مادی جسم سے عقل میں جاتے ہیں۔ باہمی رابطہ ہمیشہ خدا سے ہوکر اْس کے خیال، یعنی انسان تک جاتا ہے۔ مادہ حساس نہیں ہوتا اور اچھائی یا بدی، خوشی یا درد سے آگاہ نہیں ہوسکتا۔انسان کی انفرادیت مادی نہیں ہے۔
According to Christian Science, the only real senses of man are spiritual, emanating from divine Mind. Thought passes from God to man, but neither sensation nor report goes from material body to Mind. The intercommunication is always from God to His idea, man. Matter is not sentient and cannot be cognizant of good or of evil, of pleasure or of pain. Man's individuality is not material.
روحانی فہم خدا کو سمجھنے کی ایک با خبر، متواتر صلاحیت ہے۔یہ ایمان بذریعہ الفاظ کے اوپر ایمان بذریعہ اعمال کی برتری کو ظاہر کرتا ہے۔
Spiritual sense is a conscious, constant capacity to understand God. It shows the superiority of faith by works over faith in words.
وہ عقیدہ جسے مادہ سوچتا، دیکھتا یا محسوس کرتا ہے وہ اِس عقیدے سے زیادہ حقیقی نہیں ہوتا جس سے مادہ لطف اندوز ہوتا یا تکلیف اْٹھاتا ہے۔ یہ فانی عقیدہ، جس کا اْلٹا نام انسان ہے، ایک غلطی ہے، جس کے متعلق کہا جاتا ہے: ”مادے میں ذہانت اور احساس ہے۔ا عصاب محسوس کرتے ہیں۔ دماغ سوچتا اور گناہ کرتا ہے۔ معدہ انسانی صلیب بنا سکتا ہے۔ زخم اپاہج کر سکتا اور مادہ انسان کو قتل کر سکتا ہے۔“نام نہاد مادی حواس کی یہ تجویز فانی انسانوں کو شکار بناتی ہے، جیسے کہ علم الحیات اور علم الامراض میں سکھایا گیا ہے، تاکہ جھوٹی گواہی اور حتیٰ کہ اْن غلطیوں کی تعظیم کی جائے جنہیں روحانی فہم اور سائنس کی بدولت سچائی کے وسیلہ تباہ کردیا جاتا ہے۔
لافانی انسان، جو روح کو پیش کرتا ہے، اور فانی انسان جو یہ غلطی پیش کرتا ہے کہ زندگی اور ذہانت مادے میں ہے، اِن کے مابین حد بندی کی لکیریں مادے کی خوشیوں اور تکلیفوں کو خرافات ظاہر کرتی ہیں، اور ان کے مابین انسانی عقیدے کو دیو مالا ئی کہانی کا باپ سمجھتے ہیں، جس میں مادہ ذہین دیوتاؤں میں منقسم پیش کیا جاتا ہے۔انسان کی حقیقی خودی صرف اْسی میں قابل شناخت ہے جو اچھا اور سچ ہے۔ انسان نہ تو خود کار ہے اور نہ انسان کا تخلیق کردہ ہے۔ اْسے خدا نے خلق کیا ہے۔
The belief that matter thinks, sees, or feels is not more real than the belief that matter enjoys and suffers. This mortal belief, misnamed man, is error, saying: "Matter has intelligence and sensation. Nerves feel. Brain thinks and sins. The stomach can make a man cross. Injury can cripple and matter can kill man." This verdict of the so-called material senses victimizes mortals, taught, as they are by physiology and pathology, to revere false testimony, even the errors that are destroyed by Truth through spiritual sense and Science.
The lines of demarcation between immortal man, representing Spirit, and mortal man, representing the error that life and intelligence are in matter, show the pleasures and pains of matter to be myths, and human belief in them to be the father of mythology, in which matter is represented as divided into intelligent gods. Man's genuine selfhood is recognizable only in what is good and true. Man is neither self-made nor made by mortals. God created man.
سچ، جب کسی بھی دور میں بولا جاتا ہے، تو وہ نور کی مانند، ”اندھیرے میں چمکتا ہے، اور اندھیرا اْسے قبول نہیں کرتا۔“ زندگی، مواد اور عقل کا جھوٹا فہم الٰہی ممکنات کو چھپا تا ہے، اور سائنسی اظہار کو خفیہ رکھتا ہے۔
When first spoken in any age, Truth, like the light, "shineth in darkness, and the darkness comprehended it not." A false sense of life, substance, and mind hides the divine possibilities, and conceals scientific demonstration.
یہ فہم کہ انا عقل ہے، اور یہ کہ ماسوائے ایک عقل یا ذہانت کے اور کچھ نہیں، فانی حس کی غلطیوں کو تباہ کرنے اور فانی حس کی سچائی کی فراہمی کے لئے ایک دم شروع ہو جاتا ہے۔یہ فہم بدن کو ہم آہنگ بناتا ہے؛ یہ ا عصاب، ہڈیوں، دماغ وغیرہ کو غلام بناتا ہے نہ کہ مالک بناتا ہے۔ اگر انسان پر الٰہی عقل کے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، تو اْس کا بدن ہمیشہ کی زندگی اور سچائی اور محبت کے سپرد ہے۔ بشر کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ انسان، یعنی خدا کی شبیہ اور صورت، کو مادہ اور روح، اچھائی اور بدی دونوں فرض کرتا ہے۔
اگر فیصلہ جسمانی حواس پر چھوڑ دیا جاتا تو بدی نیکی کی مالک بن کر، اور بیماری وجودیت کا اصول بن کر سامنے آتی، صحت بے ضابطگی دکھائی دیتی، موت ناگزیر اور زندگی ایک تضاد بن کر سامنے آتی۔
The understanding that the Ego is Mind, and that there is but one Mind or intelligence, begins at once to destroy the errors of mortal sense and to supply the truth of immortal sense. This understanding makes the body harmonious; it makes the nerves, bones, brain, etc., servants, instead of masters. If man is governed by the law of divine Mind, his body is in submission to everlasting Life and Truth and Love. The great mistake of mortals is to suppose that man, God's image and likeness, is both matter and Spirit, both good and evil.
If the decision were left to the corporeal senses, evil would appear to be the master of good, and sickness to be the rule of existence, while health would seem the exception, death the inevitable, and life a paradox.
روح اور اْس کی اصلاحات ہستی کے واحد حقائق ہیں۔مادا روح کی خورد بین تلے غائب ہوجاتا ہے۔ گناہ سچائی کے وسیلہ ناگزیر ہے، اور بیماری اور موت پر یسوع نے فتح پائی، جس نے اِنہیں غلطی کی اشکال ثابت کیا۔ روحانی زندگی اور برکت ہی واحد ثبوت ہیں جن کے وسیلہ ہم حقیقی وجودیت کو پہچان سکتے اور ناقابل بیان امن کو محسوس کرتے ہیں جو سب جذب کرنے والی روحانی محبت سے نکلتا ہے۔
Spirit and its formations are the only realities of being. Matter disappears under the microscope of Spirit. Sin is unsustained by Truth, and sickness and death were overcome by Jesus, who proved them to be forms of error. Spiritual living and blessedness are the only evidences, by which we can recognize true existence and feel the unspeakable peace which comes from an all-absorbing spiritual love.
نام نہاد مادی وجویت روحانی وجودیت اور لافانیت کا کوئی ثبوت برداشت نہیں کرتی۔۔۔۔مادہ روح کا برآمدہ نہیں ہے۔
یسوع نے عملی طور پر اِس موضوع کی وجہ بیان کی، اور اپنی روحانیت کی بنیاد پر بیماری، گناہ اور موت کو قابو کیا۔مادی چیزوں کے عدم کو سمجھتے ہوئے، اْس نے بدن اور روح کو دو متضادات کے طور پر، بطور غلطی اور سچائی، بیان کیا، جو کسی بھی طرح ایک دوسرے کی خوشی اور وجودیت میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔یسوع جانتا تھا کہ، ”زندہ کرنے والی تو روح ہے؛ جسم سے کچھ فائدہ نہیں۔“
So-called material existence affords no evidence of spiritual existence and immortality. ... Matter is not the vestibule of Spirit.
Jesus reasoned on this subject practically, and controlled sickness, sin, and death on the basis of his spirituality. Understanding the nothingness of material things, he spoke of flesh and Spirit as the two opposites, — as error and Truth, not contributing in any way to each other's happiness and existence. Jesus knew, "It is the spirit that quickeneth; the flesh profiteth nothing."
انسان خدا، روح کا معاون ہے اور کسی کا نہیں۔ خدا کا ہونا لامتناہی، آزادی، ہم آہنگی اور بے پناہ فرحت کا ہونا ہے۔۔۔۔ یور کے آرچ کاہن کی مانند، انسان ”پاک ترین مقام میں داخل ہونے“ کے لئے آزاد ہے، یعنی خدا کی سلطنت میں۔
Man is tributary to God, Spirit, and to nothing else. God's being is infinity, freedom, harmony, and boundless bliss. ... Like the archpriests of yore, man is free "to enter into the holiest," — the realm of God.
آئیے حقیقی اور ابدی سے متعلق سیکھیں اور روح کی سلطنت، آسمان کی بادشاہی، عالمگیر ہم آہنگی کی بادشاہی اور حکمرانی کے لئے تیاری کریں جو کبھی کھو نہیں سکتی اور نہ ہمیشہ کے لئے اندیکھی رہ سکتی ہے۔
Let us learn of the real and eternal, and prepare for the reign of Spirit, the kingdom of heaven, — the reign and rule of universal harmony, which cannot be lost nor remain forever unseen.
جب ہم ہستی کی سچائی کے لئے بیدار ہوجاتے ہیں تو تمام بیماری، درد، کمزوری، مایوسی، دْکھ، گناہ، موت اجنبی ہوجائیں گے، اور فانی خواب ہمیشہ کے لئے بند ہوجائے گا۔
When we wake to the truth of being, all disease, pain, weakness, weariness, sorrow, sin, death, will be unknown, and the mortal dream will forever cease.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔