اتوار 10 اکتوبر،2021



مضمون۔ کیا گناہ، بیماری اور موت حقیقی ہیں؟

SubjectAre Sin, Disease, and Death Real?

سنہری متن: امثال 22 باب6 آیت

”لڑکے کی اْس راہ میں تربیت کر جس پر اْسے جانا ہے۔ وہ بوڑھا ہو کر بھی اْس سے نہیں مڑے گا۔“



Golden Text: Proverbs 22 : 6

Train up a child in the way he should go: and when he is old, he will not depart from it.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: زبور 78: 1تا7 آیات


1۔ اے میر ے لو گو! میر ی شر یعت کو سنو۔ میر ے منہ کی با تو ں پر کا ن لگاؤ۔

2۔ مَیں تمثیل میں کام کروں گا۔ اور قدیم معمے کہوں گا۔

3۔ جن کو ہم نے سنا اور جان لیا اور ہمارے باپ دادا نے ہم کو بتایا۔

4۔ اور جن کو ہم اپنی اولاد سے پو شیدہ نہیں رکھیں گے۔بلکہ آیند ہ پشت کو بھی خداوند کی تعر یف اور اس کی قد رت اور عجا ئب جو اس نے کئے بتائیں گے۔

5۔ کیو نکہ اُس نے یعقو ب میں ایک شہا دت قائم کی او ر اسر ائیل میں شریعت مقر ر کی جن کی با بت اس نے ہما رے با پ دادا کو حکم دیا۔کہ وہ ہمار ی اولاد کو تعلیم دیں۔

6۔ تاکہ آیند ہ پشت یعنی وہ فر زند جو پیدا ہو ں گے۔ان کو جان لیں اور وہ بڑ ے ہو کر اپنی اولاد کو سکھائیں۔

7۔کہ وہ خدا پر آس رکھیں اور اسکے کاموں کو بھو ل نہ جائیں بلکہ اْس کے حکمو ں پر عمل کر یں۔

Responsive Reading: Psalm 78 : 1-7

1.     Give ear, O my people, to my law: incline your ears to the words of my mouth.

2.     I will open my mouth in a parable: I will utter dark sayings of old:

3.     Which we have heard and known, and our fathers have told us.

4.     We will not hide them from their children, shewing to the generation to come the praises of the Lord, and his strength, and his wonderful works that he hath done.

5.     For he established a testimony in Jacob, and appointed a law in Israel, which he commanded our fathers, that they should make them known to their children:

6.     That the generation to come might know them, even the children which should be born; who should arise and declare them to their children:

7.     That they might set their hope in God, and not forget the works of God, but keep his commandments.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ استثنا 6 باب1تا3،6تا9 آیات

1۔ یہ وہ فرمان اور احکام اور آئین ہیں جن کو خداوند تمہارے خدا نے تم کو سکھانے کا حکم دیا ہے تاکہ تم اْن پر اْس ملک میں عمل کرو جس پر قبضہ کرنے کے لئے پار جانے کو ہو۔

2۔ اور تْو اپنے بیٹوں اور پوتوں سمیت خداوند اپنے خدا کا خوف مان کر اْس کے تمام آئین اورا حکام پر جو مَیں تجھ کو بتاتا ہوں زندگی بھر عمل کرنا تاکہ تیری عمر دراز ہو۔

3۔ اِس لئے اے اسرائیل! سن اور احتیاط کر کے اْن پر عمل کر تاکہ تیرا بھلا ہو اور تم خداوند اپنے باپ دادا کے خدا کے وعدہ کے مطابق اْس ملک میں جس میں دودھ اور شہد بہتا ہے نہایت بڑھ جاؤ۔

6۔ اور یہ باتیں جن کا حکم مَیں آج تجھے دیتا ہوں تیرے دل پر نقش رہیں۔

7۔ اور تْو اِن کو اپنی اولاد کے ذہن نشین کرنا اور گھر بیٹھے اور راہ چلتے اور لیٹتے اور اْٹھتے وقت اِن کا ذکر کیا کرنا۔

8۔ اور تْو نشان کے طور پر اِن کو اپنے ہاتھ پر باندھنا اور وہ تیری پیشانی پر ٹیکوں کی مانند ہوں۔

9۔ اور تْو اْن کو اپنے گھر کی چوکھٹوں اور اپنے پھاٹکوں پر لکھنا۔

1. Deuteronomy 6 : 1-3, 6-9

1     Now these are the commandments, the statutes, and the judgments, which the Lord your God commanded to teach you, that ye might do them in the land whither ye go to possess it:

2     That thou mightest fear the Lord thy God, to keep all his statutes and his commandments, which I command thee, thou, and thy son, and thy son’s son, all the days of thy life; and that thy days may be prolonged.

3     Hear therefore, O Israel, and observe to do it; that it may be well with thee, and that ye may increase mightily, as the Lord God of thy fathers hath promised thee, in the land that floweth with milk and honey.

6     And these words, which I command thee this day, shall be in thine heart:

7     And thou shalt teach them diligently unto thy children, and shalt talk of them when thou sittest in thine house, and when thou walkest by the way, and when thou liest down, and when thou risest up.

8     And thou shalt bind them for a sign upon thine hand, and they shall be as frontlets between thine eyes.

9     And thou shalt write them upon the posts of thy house, and on thy gates.

2 . ۔ متی 4 باب23، 24آیات

23۔اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔

24۔ اور اْس کی شہرت تمام سوریہ میں پھیل گئی اور لوگ سب بیماروں کو جو طرح طرح کی بیماریوں اور تکلیفوں میں گرفتار تھے اور اْن کو جن میں بدروحیں تھیں اور مرگی والوں اور مفلوجوں کو اْس کے پاس لائے اور اْس نے اْن کو اچھا کیا۔

2. Matthew 4 : 23, 24

23     And Jesus went about all Galilee, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing all manner of sickness and all manner of disease among the people.

24     And his fame went throughout all Syria: and they brought unto him all sick people that were taken with divers diseases and torments, and those which were possessed with devils, and those which were lunatick, and those that had the palsy; and he healed them.

3 . ۔ متی 18 باب2تا6 آیات

2۔ اْس نے ایک بچے کو پاس بلا کر اْسے اْن کے بیچ میں کھڑا کیا۔

3۔ اور کہا مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر تم توبہ نہ کرو اور بچوں کی مانند نہ بنو تو آسمان کی بادشاہی میں ہرگز داخل نہ ہوگے۔

4۔ پس جو کوئی اپنے آپ کو اِس بچے کی مانند چھوٹا بنائے گا وہی آسمان کی بادشاہی میں بڑا ہوگا۔

5۔اور جو کوئی ایسے بچے کو میرے نام پر قبول کرتا ہے وہ مجھے قبول کرتا ہے۔

6۔ لیکن جو کوئی اِن چھوٹوں میں سے جو مجھ پر ایمان لائے ہیں کسی کو ٹھوکر کھلاتا ہے اْس کے لئے یہ بہتر ہے کہ بڑی چکی کا پاٹ اْس کے گلے میں لٹکایا جائے اور وہ گہرے سمندر میں ڈبو دیا جائے۔

3. Matthew 18 : 2-6

2     And Jesus called a little child unto him, and set him in the midst of them,

3     And said, Verily I say unto you, Except ye be converted, and become as little children, ye shall not enter into the kingdom of heaven.

4     Whosoever therefore shall humble himself as this little child, the same is greatest in the kingdom of heaven.

5     And whoso shall receive one such little child in my name receiveth me.

6     But whoso shall offend one of these little ones which believe in me, it were better for him that a millstone were hanged about his neck, and that he were drowned in the depth of the sea.

4 . ۔ متی 19باب13تا15 آیات

13۔ اْس وقت لوگ بچوں کو اْس کے پاس لائے تاکہ وہ اْن پر ہاتھ رکھے اور دعا دے مگر شاگردوں نے اْنہیں جھڑکا۔

14۔ لیکن یسوع نے کہا بچوں کو میرے پاس آنے دو اْنہیں منع نہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہی ایسوں ہی کی ہے۔

15۔ اور وہ اْن پر ہاتھ رکھ کر وہاں سے چلا گیا۔

4. Matthew 19 : 13-15

13     Then were there brought unto him little children, that he should put his hands on them, and pray: and the disciples rebuked them.

14     But Jesus said, Suffer little children, and forbid them not, to come unto me: for of such is the kingdom of heaven.

15     And he laid his hands on them, and departed thence.

5 . ۔ لوقا 7 باب11تا15 آیات

11۔ تھوڑے عرصے کے بعد ایسا ہوا کہ وہ نائین نام کے ایک شہر کو گیا اور اْس کے شاگرد اور بہت سے لوگ اْس کے ہمراہ تھے۔

12۔ جب وہ شہر کے پھاٹک کے نزدیک پہنچا تو دیکھو ایک مردے کو باہر لئے جاتے تھے۔ وہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھااور وہ بیوہ تھی اور شہر کے بہتیرے لوگ اْس کے ساتھ تھے۔

13۔ اْسے دیکھ کر خداوند کو ترس آیا اور اْس سے کہا مت رو۔

14۔ پھر اْس نے پاس آکر جنازے کو چھوا اور اٹھانے والے کھڑے ہوگئے اور اْس نے کہا اے جوان! مَیں تجھ سے کہتا ہوں اْٹھ۔

15۔ وہ مردہ اْٹھ بیٹھا اور بولنے لگا اور اْس نے اْسے اْس کی ماں کو سونپ دیا۔

5. Luke 7 : 11-15

11     And it came to pass the day after, that he went into a city called Nain; and many of his disciples went with him, and much people.

12     Now when he came nigh to the gate of the city, behold, there was a dead man carried out, the only son of his mother, and she was a widow: and much people of the city was with her.

13     And when the Lord saw her, he had compassion on her, and said unto her, Weep not.

14     And he came and touched the bier: and they that bare him stood still. And he said, Young man, I say unto thee, Arise.

15     And he that was dead sat up, and began to speak. And he delivered him to his mother.

6 . ۔ اعمال 3 باب1تا9 آیات

1۔ پطرس اور یوحنا دعا کے وقت یعنی تیسرے پہر ہیکل کو جارہے تھے۔

2۔اور لوگ ایک جنم کے لنگڑے کو لارہے تھے جس کو ہر روز ہیکل کے اُس دروازہ پر بٹھا دیتے تھے جو خوبصورت کہلاتا ہے تاکہ ہیکل میں جانے والوں سے بھیک مانگے۔

3۔ جب اُس نے پطرس اور یوحنا کو ہیکل میں جاتے دیکھا تو اُن سے بھیک مانگی۔

4۔ پطرس ا اور یوحنا نے اُس پر غور سے نظر کی اور پطرس نے کہا ہماری طرف دیکھ۔

5۔ وہ اُن سے کچھ ملنے کی امید پر اُن کی طرف متوجہ ہوا۔

6۔ پطرس نے کہا چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تجھے دئے دیتا ہوں۔ یسوع مسیح ناصری کے نام سے چل پھر۔

7۔ اور اُس کا دہنا ہاتھ پکڑکر اُس کو اٹھایا اور اسی دم اس کے پاؤں اور ٹخنے مضبوط ہوگئے۔

8۔اور وہ کود کر کھڑا ہوگیا اور چلنے پھرنے لگا اور چلتا اور کودتا اور خدا کی حمد کرتا ہوا ان کے ساتھ ہیکل میں گیا۔

9۔اور سب لوگوں نے اُسے چلتے پھرتے اور خدا کی حمد کرتے دیکھا۔

6. Acts 3 : 1-9

1     Now Peter and John went up together into the temple at the hour of prayer, being the ninth hour.

2     And a certain man lame from his mother’s womb was carried, whom they laid daily at the gate of the temple which is called Beautiful, to ask alms of them that entered into the temple;

3     Who seeing Peter and John about to go into the temple asked an alms.

4     And Peter, fastening his eyes upon him with John, said, Look on us.

5     And he gave heed unto them, expecting to receive something of them.

6     Then Peter said, Silver and gold have I none; but such as I have give I thee: In the name of Jesus Christ of Nazareth rise up and walk.

7     And he took him by the right hand, and lifted him up: and immediately his feet and ankle bones received strength.

8     And he leaping up stood, and walked, and entered with them into the temple, walking, and leaping, and praising God.

9     And all the people saw him walking and praising God:

7 . ۔ زبور 103: 1تا4 آیات

1۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور جو کچھ مجھ میں ہے اْس کے قدوس نام کو مبارک کہے۔

2۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور اْس کی کسی نعمت کو فراموش نہ کر۔

3۔ وہ تیری ساری بدکاری بخشتا ہے۔ وہ تجھے تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔

4۔ وہ تیری جان کو ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔

7. Psalm 103 : 1-4

1     Bless the Lord, O my soul: and all that is within me, bless his holy name.

2     Bless the Lord, O my soul, and forget not all his benefits:

3     Who forgiveth all thine iniquities; who healeth all thy diseases;

4     Who redeemeth thy life from destruction; who crowneth thee with lovingkindness and tender mercies;

8 . ۔ یسعیاہ 54 باب14، 15، 17 آیات

14۔ تْو راستبازی سے پائیدار ہو جائے گی۔ تْو ظلم سے دور رہے گی۔ کیونکہ تو بے خوف ہوگی اور دہشت سے دور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قریب نہ آئے گی۔

15۔ ممکن ہے کہ وہ اکٹھے ہوں پر میرے حکم پر نہیں۔ جو تیرے خلاف جمع ہوں گے وہ تیرے ہی سبب سے گریں گے۔

17۔ کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے گا کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پر چلے گی تْو اْسے مجرم ٹھہرائے گی۔ خداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میراث ہے اور اِن کی راستبازی مجھ سے ہے۔

8. Isaiah 54 : 14, 15, 17

14     In righteousness shalt thou be established: thou shalt be far from oppression; for thou shalt not fear: and from terror; for it shall not come near thee.

15     Behold, they shall surely gather together, but not by me: whosoever shall gather together against thee shall fall for thy sake.

17     No weapon that is formed against thee shall prosper; and every tongue that shall rise against thee in judgment thou shalt condemn. This is the heritage of the servants of the Lord, and their righteousness is of me, saith the Lord.



سائنس اور صح


1 . ۔ 415 :4۔5

گناہ، بیماری اور موت سچائی میں کوئی بنیاد نہیں رکھتی۔

1. 415 : 4-5

Sin, disease, and death have no foundations in Truth.

2 . ۔ 412 :13۔15

کرسچن سائنس اور الٰہی محبت کی طاقت قادر مطلق ہے۔ در حقیقت گرفت کو ڈھیلا کرنا اور بیماری، موت اور گناہ کو نیست کرنا جائزہے۔

2. 412 : 13-15

The power of Christian Science and divine Love is omnipotent. It is indeed adequate to unclasp the hold and to destroy disease, sin, and death.

3 . ۔ 127 :16۔29

کرسچن سائنس خدا کو ظاہر کرتی ہے، بطور گناہ، بیماری اور موت کے مصنف نہیں، بلکہ بطور الٰہی اصول، اعلیٰ ہستی، عقل، بدی سے مبرا۔یہ ہمیں تعلیم دیتی ہے کہ وجودیت کا مادا غلطی ہے نہ کہ حقیقت ہے، کہ نسیں، دماغ، معدہ، پھیپھڑے، اور باقی سب میں، بطور مادا، کوئی ذہانت، زندگی نہیں اور نہ ہی احساس ہے۔

چونکہ تمام تر سچائی الٰہی عقل سے جاری ہوتی ہے اس لئے اس میں جسمانی سائنس نہیں ہے۔ اس لئے سچائی انسان نہیں ہے، اور یہ مادے کا قانون نہیں ہے کیونکہ مادہ قانون دینے والا نہیں ہے۔ سائنس الٰہی عقل کا ظہور ہے اور صرف یہی خدا کی صحیح تشریح کرنے کے قابل ہے۔ اس کا اصل روحانی ہے نہ کہ مادی۔ یہ الٰہی اظہارِ خیال ہے، یعنی تسلی دینے والا جو سچائی کی جانب گامزن کرتا ہے۔

3. 127 : 16-29

Christian Science reveals God, not as the author of sin, sickness, and death, but as divine Principle, Supreme Being, Mind, exempt from all evil. It teaches that matter is the falsity, not the fact, of existence; that nerves, brain, stomach, lungs, and so forth, have — as matter — no intelligence, life, nor sensation.

There is no physical science, inasmuch as all truth proceeds from the divine Mind. Therefore truth is not human, and is not a law of matter, for matter is not a lawgiver. Science is an emanation of divine Mind, and is alone able to interpret God aright. It has a spiritual, and not a material origin. It is a divine utterance, — the Comforter which leadeth into all truth.

4 . ۔ 234 :25۔26

گناہ اور بیماری پر اِن کے اظہار سے قبل توجہ دی جانی چاہئے۔

4. 234 : 25-26

Sin and disease must be thought before they can be manifested.

5 . ۔ 236 :12۔20، 23۔32

ایک ماں مضبوط ترین معلمہ ہے، یا تو جرم کے لئے یا جرم کے خلاف۔ اْس کے خیالات فانی عقل کا ایک اور ایمبریو تشکیل دیتے ہیں، اور لاشعوری طور پر اِسے خود کے بد صورت نمونے میں یا الٰہی اثر کے وسیلہ ڈھالتی ہے، ”ٹھیک اِن کے نمونے کے مطابق جو تجھے پہاڑ پر دکھایا گیا ہے۔“اِسی طرح کرسچن سائنس کی اہمیت ہے جس سے ہم عقل سے متعلق اور ہر رنج کے علاج کے لئے اچھائی کی دستیابی سے متعلق سیکھتے ہیں۔

والدین کو اپنے بچوں کی ابتدائی زندگی میں ہی صحت اور پاکیزگی کے حقائق کی تعلیم دینی چاہئے۔بچے بڑوں کی نسبت زیادہ قابل عمل ہوتے ہیں اور وہ زیادہ باآسانی اْن سادہ حقیقتوں کو پسند کرتے ہیں جو اْنہیں خوش اور اچھے بناتی ہیں۔

یسوع نے برائی سے اْن کی آزادی اور اچھائی کی قبولیت کی وجہ سے چھوٹے بچوں کوپیار کیا۔چونکہ عمر دو آراء کے مابین مقام رکھتی ہے یا جھوٹے عقائد کے ساتھ جنگ کرتی ہے، جوانی سچائی کی جانب آسانی سے اور تیزی سے قدم بڑھاتی ہے۔

5. 236 : 12-20, 23-32

A mother is the strongest educator, either for or against crime. Her thoughts form the embryo of another mortal mind, and unconsciously mould it, either after a model odious to herself or through divine influence, "according to the pattern showed to thee in the mount." Hence the importance of Christian Science, from which we learn of the one Mind and of the availability of good as the remedy for every woe.

Parents should teach their children at the earliest possible period the truths of health and holiness. Children are more tractable than adults, and learn more readily to love the simple verities that will make them happy and good.

Jesus loved little children because of their freedom from wrong and their receptiveness of right. While age is halting between two opinions or battling with false beliefs, youth makes easy and rapid strides towards Truth.

6 . ۔ 237 :1۔32

ایک چھوٹی بچی نے، جو کبھی کبار میری وضاحتیں سنتی ہے، بری طرح سے اپنی انگلی زخمی کروا لی۔ ایسا لگا جیسے اْس نے اِس پر توجہ نہیں دی۔ کسی کے پوچھنے پر اْس نے سادگی سے جواب دیا، ”مادے میں کوئی احساس نہیں ہوتا۔“ مسکراتی آنکھوں کے ساتھ چھلانگیں مارتی ہوئی، اْس نے فی الحال کہا، ”ماما، میری انگلی ایک چھوٹا زخم نہیں ہے۔“

یہ شاید کچھ مہینے یا سال پہلے کی بات ہے کہ اْس کے والدین نے اپنی منشیات کو ترک کیا یا اپنی بیٹی کو اِس طرح فطری انداز میں اْس کی ذہنی بلندی پر پہنچایا۔ والدین کے زیادہ ضدی عقائد اور نظریات اپنے اور اپنی اولاد کے ذہن میں اچھے بیج کو دبا دیتے ہیں۔توہم پرستی، ”ہوا کے پرندوں“ کی مانند اچھے بیچ کو اْگنے سے پہلے ہی چھین لے جاتی ہے۔

بچوں کواْن کے پہلے اسباق میں سچائی کے علاج، کرسچن سائنس، کی تعلیم دی جانی چاہئے، اور بیماری سے متعلق خیالات اور نظریات کی ترویج یا بحث سے دور رکھنا چاہئے۔غلطی اور اْس کی تکالیف کے تجربے سے بچانے کے لئے اپنے بچوں کے ذہنوں کو گناہ آلود یا بیمار خیالات سے دور رکھیں۔دوسرے والے خیالات کو پہلے والے خیالات کے اصول پر ہی ختم ہونا چاہئے۔اِس سے کرسچن سائنس شروع میں ہی دستیاب ہوجائے گی۔

چند باطل لوگ حقائق یا مادے اور اْس کے فرضی قوانین کی گمراہی سے متعلق سننا ناپسند کرتے ہیں۔وہ تھوڑا زیادہ دیر تک خود کو اپنے مادی دیوتاؤں کو وقف کرتے ہیں، مادے کی زندگی اور ذہانت پر ایمان سے جڑے رہتے ہیں، اور اِس غلطی سے امید کرتے ہیں کہ وہ اِس کی نسبت اْن کے لئے زیادہ کام کرے جتنا کہ وہ یہ قبول کرنے کے لئے تیار ہیں کہ زندہ اور حقیقی خدا اْن کے لئے کر سکتا ہے۔آپ کی تشریح پر بے صبرے ہوتے ہوئے، اْس عقل کی سائنس کی تفتیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے جو اْنہیں اْن کی شکایات سے دور کرے گی، وہ جھوٹے عقائد کو گلے لگاتے ہیں اور پر فریب نتائج کی تکلیف اٹھاتے ہیں۔

6. 237 : 1-32

A little girl, who had occasionally listened to my explanations, badly wounded her finger. She seemed not to notice it. On being questioned about it she answered ingenuously, "There is no sensation in matter." Bounding off with laughing eyes, she presently added, "Mamma, my finger is not a bit sore."

It might have been months or years before her parents would have laid aside their drugs, or reached the mental height their little daughter so naturally attained. The more stubborn beliefs and theories of parents often choke the good seed in the minds of themselves and their offspring. Superstition, like "the fowls of the air," snatches away the good seed before it has sprouted.

Children should be taught the Truth-cure, Christian Science, among their first lessons, and kept from discussing or entertaining theories or thoughts about sickness. To prevent the experience of error and its sufferings, keep out of the minds of your children either sinful or diseased thoughts. The latter should be excluded on the same principle as the former. This makes Christian Science early available.

Some invalids are unwilling to know the facts or to hear about the fallacy of matter and its supposed laws. They devote themselves a little longer to their material gods, cling to a belief in the life and intelligence of matter, and expect this error to do more for them than they are willing to admit the only living and true God can do. Impatient at your explanation, unwilling to investigate the Science of Mind which would rid them of their complaints, they hug false beliefs and suffer the delusive consequences.

7 . ۔ 273 :10۔28

الٰہی سائنس مادی حواس کی جھوٹی گواہی کو تبدیل کر دیتی ہے، اور یوں غلطی کی بنیادوں کو توڑ دیتی ہے۔ لہٰذہ سائنس اور حواس کے مابین دْشمنی اور حسی غلطیوں کی بدولت کامل سمجھ حاصل کرنے کے ناممکنات ختم ہو جاتے ہیں۔

مادے کے نام نہاد قوانین اور طبی سائنس نے کبھی بشر کو مکمل، ہم آہنگ اور لافانی نہیں بنایا۔ انسان تب ہم آہنگ ہوتا ہے جب روح کی نگرانی میں ہوتا ہے۔اسی طرح ہستی کی سچائی کو سمجھنے کی اہمیت ہے، جو روحانی وجودیت کے قوانین کو ظاہر کرتی ہے۔

خدا نے روحانی قانون کو منسوخ کرنے کے لئے کبھی مادی قانون کو مقرر نہیں کیا۔ اگر کوئی ایسا مادی قانون تھا تو وہ روح یعنی خدا کی بالادستی کے مخالف اور خالق کی حکمت پر معترض تھا۔ یسوع مادی قوانین کی براہ راست مخالفت میں پانی کی لہروں پر چلا، بھیڑ کو کھانا کھِلایا، بیمار کو شفا دی اور مردوں کو زندہ کیا۔ اْس کے اعمال مادی حس یا قانون کے جھوٹے دعووں پر حاوی ہوتے ہوئے سائنس کا اظہار تھے۔

7. 273 : 10-28

Divine Science reverses the false testimony of the material senses, and thus tears away the foundations of error. Hence the enmity between Science and the senses, and the impossibility of attaining perfect understanding till the errors of sense are eliminated.

The so-called laws of matter and of medical science have never made mortals whole, harmonious, and immortal. Man is harmonious when governed by Soul. Hence the importance of understanding the truth of being, which reveals the laws of spiritual existence.

God never ordained a material law to annul the spiritual law. If there were such a material law, it would oppose the supremacy of Spirit, God, and impugn the wisdom of the creator. Jesus walked on the waves, fed the multitude, healed the sick, and raised the dead in direct opposition to material laws. His acts were the demonstration of Science, overcoming the false claims of material sense or law.

8 . ۔ 380 :28۔31

اس سے زیادہ حوصلہ شکنی والی بات کوئی نہیں ہے کہ خدا یا اچھائی کے مخالف ایک طاقت ہے، اور یہ کہ خدا اس مخالف قوت کو خود کے خلاف، زندگی، صحت اور ہم آہنگی کے خلاف طاقت فراہم کرتا ہے۔

8. 380 : 28-31

Nothing is more disheartening than to believe that there is a power opposite to God, or good, and that God endows this opposing power with strength to be used against Himself, against Life, health, harmony.

9 . ۔ 184 :3۔5

سچائی بیماری، گناہ اور موت کو درست کرنے کے لئے کوئی قانون نہیں بناتی کیونکہ یہ سچائی سے انجان ہیں اور انہیں بطور حقیقت نہیں جاننا چاہئے۔

9. 184 : 3-5

Truth makes no laws to regulate sickness, sin, and death, for these are unknown to Truth and should not be recognized as reality.

10 . ۔ 402 :8۔13

وقت آ پہنچا ہے جب فانی عقل اپنی جسمانی، بناوٹی اور مادی بنیادوں کو ترک کرے گی، جب لافانی عقل اور اْس کی اشکال سائنس میں سمجھی جائیں گی، اور مادی عقائد روحانی حقائق میں مداخلت نہیں کریں گے۔انسان ناقابل تقسیم اور ابدی ہے۔

10. 402 : 8-13

The time approaches when mortal mind will forsake its corporeal, structural, and material basis, when immortal Mind and its formations will be apprehended in Science, and material beliefs will not interfere with spiritual facts. Man is indestructible and eternal.

11 . ۔ 598 :23۔30

الٰہی شعور یا زندگی اور محبت کے روحانی فہم کا ایک لمحہ ابدیت کی امید ہے۔ یہ بلند خیال، جو تب حاصل ہوا اور قائم کیا گیا جب ہستی کی سائنس کو سمجھا گیا، اْس زندگی کو ملائے گا جسے روحانی طور موت کا وقفہ سمجھا گیا، اور انسان اپنی لافانیت اور ابدی ہم آہنگی کے مکمل شعور میں ہوگا، جہاں گناہ، بیماری اور موت اجنبی ہوں گے۔

11. 598 : 23-30

One moment of divine consciousness, or the spiritual understanding of Life and Love, is a foretaste of eternity. This exalted view, obtained and retained when the Science of being is understood, would bridge over with life discerned spiritually the interval of death, and man would be in the full consciousness of his immortality and eternal harmony, where sin, sickness, and death are unknown.

12 . ۔ 201 :1۔3

اب تک کا بہترین وعظ جسکی تعلیم دی گئی ہے وہ سچائی ہے جس کا اظہار اور مشق گناہ، بیماری اور موت کی تباہی سے ہوا ہے۔

12. 201 : 1-3

The best sermon ever preached is Truth practised and demonstrated by the destruction of sin, sickness, and death.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████