اتوار 12 فروری، 2023
”راستکار آدمی کی شاہراہ یہ ہے کہ بدی سے بھاگے اوراپنی راہ کا نگہبان اپنی جان کی حفاظت کرتا ہے۔“
“The highway of the upright is to depart from evil: he that keepeth his way preserveth his soul.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ میں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اٹھاؤں گا میری کمک کہاں سے آئے گی؟
2۔ میری کمک خداوند سے ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔
5۔ خداوند تیرا محافظ ہے۔ خداوند تیرے داہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6۔ نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچائے گا نہ مہتاب رات کو۔
7۔ خداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔اور تیری جان کو محفوط رکھے گا۔
8۔ خداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کرے گا۔
1. I will lift up mine eyes unto the hills, from whence cometh my help.
2. My help cometh from the Lord, which made heaven and earth.
5. The Lord is thy keeper: the Lord is thy shade upon thy right hand.
6. The sun shall not smite thee by day, nor the moon by night.
7. The Lord shall preserve thee from all evil: he shall preserve thy soul.
8. The Lord shall preserve thy going out and thy coming in from this time forth, and even for evermore.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خداوند کا شکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اْس کی شفقت ابدی ہے۔
2۔ خدا وند کے چھْڑائے ہوئے یہی کہیں۔ جن کو اْس نے فدیہ دے کر مخالف کے ہاتھ سے چھْڑا لیا۔
3۔ اور اْن کو ملک ملک سے جمع کیا۔ پورب اور پچھم سے۔ اْتر اور دکھن سے۔
4۔ وہ بیابان میں صحرا کے راستے پر بھٹکتے پھرے۔ اْن کو بسنے کے لئے کوئی شہر نہ ملا۔
5۔ وہ بھوکے اور پیاسے تھے اور اْن کا دل بیٹھا جاتا تھا۔
6۔ تب اپنی مصیبت میں اْنہوں نے فریاد کی۔ اور اْس نے اْن کو اْن کے دکھوں سے رہائی بخشی۔
7۔ وہ اْن کو سیدھی راہ سے لے گیا۔ تاکہ بسنے کے لئے کسی شہر میں جا پہنچیں۔
8۔ کاش کہ لوگ خداوند کی شفقت کی خاطر اور بنی آدم کے لئے اْس کے عجائب کی خاطر اْس کی ستائش کرتے!
9۔ کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے۔ اور بھوکی جان کو نعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔
1 O give thanks unto the Lord, for he is good: for his mercy endureth for ever.
2 Let the redeemed of the Lord say so, whom he hath redeemed from the hand of the enemy;
3 And gathered them out of the lands, from the east, and from the west, from the north, and from the south.
4 They wandered in the wilderness in a solitary way; they found no city to dwell in.
5 Hungry and thirsty, their soul fainted in them.
6 Then they cried unto the Lord in their trouble, and he delivered them out of their distresses.
7 And he led them forth by the right way, that they might go to a city of habitation.
8 Oh that men would praise the Lord for his goodness, and for his wonderful works to the children of men!
9 For he satisfieth the longing soul, and filleth the hungry soul with goodness.
10۔ اے قومو! خداوند کا کلام سنو اور دور کے جزیروں میں منادی کرو اور کہو کہ جس نے اسرائیل کو تتر بتر کیا وہی اْسے جمع کرے گا اور اْس کی ایسی نگہبانی کرے گا جیسی گڈریا اپنے گلے کی۔
11۔ کیونکہ خداوند نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے اور اْسے اْس کے ہاتھ سے جو اْس سے زور آور تھا رہائی بخشی ہے۔
12۔ پس وہ آئیں گے اور صیہون کی چوٹی پر گائیں گے اور خداوند کی نعمتوں یعنی اناج اور مے اور تیل اور گائے بیل کے اور بھیڑ بکری کے بچوں کی طرف اکٹھے رواں ہوں گے اور اْن کی جان سیراب باغ کی مانند ہوگی اور وہ پھر کبھی غمزدہ نہ ہوں گے۔
13۔ اْس وقت کنواریاں اور پیر و جوان خوشی سے رقص کریں گے کیونکہ مَیں اْن کے غم کو خوشی سے بدل دوں گا اور اْن کو تسلی دے کر غم کے بعد شادمان کروں گا۔
14۔ اور مَیں کاہنوں کی جان کو چکنائی سے سیر کروں گا اور میرے لوگ میری نعمتوں سے آسودہ ہوں گے خداوند فرماتا ہے۔
10 Hear the word of the Lord, O ye nations, and declare it in the isles afar off, and say, He that scattered Israel will gather him, and keep him, as a shepherd doth his flock.
11 For the Lord hath redeemed Jacob, and ransomed him from the hand of him that was stronger than he.
12 Therefore they shall come and sing in the height of Zion, and shall flow together to the goodness of the Lord, for wheat, and for wine, and for oil, and for the young of the flock and of the herd: and their soul shall be as a watered garden; and they shall not sorrow any more at all.
13 Then shall the virgin rejoice in the dance, both young men and old together: for I will turn their mourning into joy, and will comfort them, and make them rejoice from their sorrow.
14 And I will satiate the soul of the priests with fatness, and my people shall be satisfied with my goodness, saith the Lord.
1۔۔۔۔خدا کی روح عزریا بن عودد پر نازل ہوئی۔
2۔ اور وہ آسا سے ملنے کو گیا اور اْس سے کہا اے آسا اور سارے یہوداہ اور بنیامین میری سنو خداوند تمہارے ساتھ ہے جب تک تم اْس کے ساتھ ہو اور اگر تم اْس کے طالب ہو تو وہ تمہیں ملے گا اور اگر تم اْس کو ترک کردو تو وہ تم کو ترک کر ے گا۔
3۔ اب بڑی مدت سے اسرائیل بغیرسچے خدا اور بغیر سکھانے والے کاہن اور بغیر شریعت کے رہے ہیں۔
4۔ اور جب وہ اپنے دْکھ میں خداوند اسرائیل کے خدا کی طرف پھر کر اْس کے طالب ہوئے تو وہ اْن کو مل گیا۔
5۔ اور اْن دنوں میں اْسے جو باہر جاتا تھا اور اْسے جو اندر آتا تھا مْطلق چین نہ تھا بلکہ ممالک کے سب باشندوں پر بڑی اذیتیں تھیں۔
8۔ جب آسا نے اِن باتوں اور عودد کی باتوں کو سنا تو اْس نے ہمت باندھ کر یہوداہ اور بنیامین کے سارے ملک سے اور اْن شہروں سے جو اْس نے کوہستانی ملک میں سے لے لئے تھے مکروْہ چیزوں کو دور کر دیا اور خداوند کے مذبح کو جو خداوند کے اوسارے کے سامنے تھا پھر بنایا۔
9۔ اور اْس نے سارے یہوداہ اور بنیامین کو اور اْن لوگوں کو جو افرائیم اور منسی اور شمعون میں سے اْن کے درمیان بودوباش کرتے تھے اکٹھا کیا کیونکہ جب اْنہوں نے دیکھا کہ خداوند اْس کا خدا اْس کے ساتھ ہے تو وہ اسرائیل میں سے بکثرت اْس کے پاس چلے آئے۔
12۔ اور وہ اْس عہد میں شامل ہو گئے تاکہ اپنے سارے دل اپنی ساری جان سے خداوند اپنے باپ دادا کے خدا کے طالب ہوں۔
1 …the Spirit of God came upon Azariah the son of Oded:
2 And he went out to meet Asa, and said unto him, Hear ye me, Asa, and all Judah and Benjamin; The Lord is with you, while ye be with him; and if ye seek him, he will be found of you;
3 Now for a long season Israel hath been without the true God, and without a teaching priest, and without law.
4 But when they in their trouble did turn unto the Lord God of Israel, and sought him, he was found of them.
5 And in those times there was no peace to him that went out, nor to him that came in, but great vexations were upon all the inhabitants of the countries.
8 And when Asa heard these words, and the prophecy of Oded the prophet, he took courage, and put away the abominable idols out of all the land of Judah and Benjamin, and out of the cities which he had taken from mount Ephraim, and renewed the altar of the Lord, that was before the porch of the Lord.
9 And he gathered all Judah and Benjamin, and the strangers with them out of Ephraim and Manasseh, and out of Simeon: for they fell to him out of Israel in abundance, when they saw that the Lord his God was with him.
12 And they entered into a covenant to seek the Lord God of their fathers with all their heart and with all their soul.
14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گردو نواح میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔
15۔ اور وہ اْن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا رہا اور سب اْس کی بڑائی کرتے رہے۔
16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔
17۔ اور یسعیا ہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں لکھا تھا کہ۔
18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔
19۔ اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔
20۔ پھر وہ کتاب بند کر کے اور خادم کو واپس دے کر بیٹھ گیا اور جتنے عبادتخانہ میں تھے سب کی آنکھیں اْس پر لگی تھیں۔
21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔
14 And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee: and there went out a fame of him through all the region round about.
15 And he taught in their synagogues, being glorified of all.
16 And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.
17 And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,
18 The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,
19 To preach the acceptable year of the Lord.
20 And he closed the book, and he gave it again to the minister, and sat down. And the eyes of all them that were in the synagogue were fastened on him.
21 And he began to say unto them, This day is this scripture fulfilled in your ears.
22۔ پھر وہ بیت ِ صیدا میں آئے اور لوگ ایک اندھے کو اْس کے پاس لائے اور اْس کی منت کی کہ اْسے چھوئے۔
23۔ وہ اْس اندھے کا ہاتھ پکڑ کر اْسے گاؤں سے باہر لے گیا اور اْس کی آنکھوں میں تھوک کر اپنے ہاتھ اْس پر رکھے اور اْس سے پوچھا کیا تْو کچھ دیکھتا ہے؟
24۔ اْس نے نظر اْٹھا کر کہا مَیں آدمیوں کو دیکھتا ہوں کیونکہ وہ مجھے چلتے ہوئے ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے درخت۔
25۔ پھر اْس نے دوبارہ اْس کی آنکھوں پر اپنے ہاتھ رکھے اور اْس نے غور سے نظر کی اور اچھا ہوگیا اور سب چیزیں صاف صاف دیکھنے لگا۔
22 And he cometh to Bethsaida; and they bring a blind man unto him, and besought him to touch him.
23 And he took the blind man by the hand, and led him out of the town; and when he had spit on his eyes, and put his hands upon him, he asked him if he saw ought.
24 And he looked up, and said, I see men as trees, walking.
25 After that he put his hands again upon his eyes, and made him look up: and he was restored, and saw every man clearly.
1۔ اے سب پیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جس کے پاس پیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ ہا ں آؤ اور دودھ بے زر اور بے قیمت خریدو۔
2۔ تم کس لئے اپنا روپیہ اْس چیز کے لئے جو روٹی نہیں اور اپنی محنت اْس چیز کے واسطے جو آسودہ نہیں کرتی خرچ کرتے ہو؟ تم غور سے میری سنو اور ہر وہ چیز جو اچھی ہے کھاؤ اور تمہاری جان فربہی سے لذت اٹھائے۔
3۔ کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ اور سنو اور تمہاری جان زندہ رہے گی اور مَیں تم کو ابدی عہد یعنی داؤد کی سچی نعمتیں بخشوں گا۔
1 Ho, every one that thirsteth, come ye to the waters, and he that hath no money; come ye, buy, and eat; yea, come, buy wine and milk without money and without price.
2 Wherefore do ye spend money for that which is not bread? and your labour for that which satisfieth not? hearken diligently unto me, and eat ye that which is good, and let your soul delight itself in fatness.
3 Incline your ear, and come unto me: hear, and your soul shall live; and I will make an everlasting covenant with you, even the sure mercies of David.
25۔ کیونکہ پہلے تم بھیڑوں کی طرح بھٹکتے پھرتے تھے مگر اب اپنی روحوں کے گلہ بان اور نگہبان کے پاس پھر آگئے ہو۔
25 For ye were as sheep going astray; but are now returned unto the Shepherd and Bishop of your souls.
آسمان یعنی ہستی کی ہم آہنگی پر پہنچنے کے لئے ہمیں الٰہی اصول کی ہستی کو سمجھنا ہوگا۔
To reach heaven, the harmony of being, we must understand the divine Principle of being.
آسمان۔ ہم آہنگی؛ روح کی سلطنت؛ الٰہی اصول کی حکومت؛ روحانیت؛ راحت؛ روح کا ماحول۔
Heaven. Harmony; the reign of Spirit; government by divine Principle; spirituality; bliss; the atmosphere of Soul.
جان یا روح خدا ہے،ناقابل تبدیل اور ابدی؛ اور انسان جان، خدا کے ساتھ وجودیت رکھتا اور اس کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انسان خدا کی شبیہ ہے۔
Soul, or Spirit, is God, unchangeable and eternal; and man coexists with and reflects Soul, God, for man is God's image.
جان مادہ، زندگی، انسان کی ذہانت ہے، جس کی انفرادیت ہوتی ہے لیکن مادے میں نہیں۔ جان روح سے کمتر کسی چیز کی عکاسی کبھی نہیں کر سکتی۔
انسان روح کا اظہار۔بھارتیوں نے بنیادی حقیقت کی چند جھلکیاں پکڑی ہیں، جب انہوں نے ایک خوبصورت جھیل کو ”عظیم روح کی مسکراہٹ“ کا نام دیا۔
Soul is the substance, Life, and intelligence of man, which is individualized, but not in matter. Soul can never reflect anything inferior to Spirit.
Man is the expression of Soul. The Indians caught some glimpses of the underlying reality, when they called a certain beautiful lake "the smile of the Great Spirit."
ہم اس سے انکار نہیں کر سکتے کہ زندگی خود پرور ہے، اور ہمیں روح کی ابدی ہم آہنگی سے منکر نہیں ہونا چاہئے، کیونکہ، بظاہر فانی احساسات میں اختلاف ہیں۔ یہ خدا، الٰہی اصول، سے ہماری نا واقفیت ہے جو ظاہری اختلاف کو جنم دیتی ہے، اور اس سے متعلق بہتر سوچ ہم آہنگی کو بحال کرتی ہے۔سچائی تفصیل میں ہمیں مجبور کرے گی کہ ہم سب خوشیوں اور دْکھوں کے فہم کا زندگی کی خوشیوں کے ساتھ تبادلہ کریں۔
We cannot deny that Life is self-sustained, and we should never deny the everlasting harmony of Soul, simply because, to the mortal senses, there is seeming discord. It is our ignorance of God, the divine Principle, which produces apparent discord, and the right understanding of Him restores harmony. Truth will at length compel us all to exchange the pleasures and pains of sense for the joys of Soul.
جان لافانی ہے کیونکہ یہ روح ہے، جس میں خود تباہی کا کوئی عنصر نہیں پایا جاتا۔کیا انسان روحانی طور پرگم ہو چکا ہے؟ جی نہیں، وہ صرف ایک مادی حس کو کھو سکتا ہے۔ سارا گناہ جسمانی ہے۔ یہ روحانی نہیں ہوسکتا۔گناہ یہاں یا اِس کے بعد اتنے عرصے تک صرف تبھی وجود رکھ سکتا ہے جب عقل کا بھرم مادے میں موجود رہتا ہے۔جو کھو چکا ہے وہ گناہ کا فہم ہی ہوتا ہے نہ کہ گناہ آلود روح ہوتی ہے۔بدی اچھائی کے فہم کے وسیلہ تباہ کی جاتی ہے۔
جان کے غلط اندازے کے وسیلہ کہ وہ فہم میں بستی ہے اور کہ عقل مادے میں بستی ہے، عقیدہ فہم کے عارضی نقصان یا جان کی غیر موجودگی میں گھومتا پھرتا ہے، یعنی روحانی سچائی میں۔ غلطی کی یہ حالت زندگی کا فانی خواب اور مادے میں موجود مواد ہے، ہستی کی لافانی حقیقت کے براہ راست مخالف ہے۔جب تک ہم یہ مانتے ہیں کہ جان گناہ کر سکتی یا لافانی جان فانی بدن میں ہے، تب تک ہم ہستی کی سائنس کو کبھی نہیں سمجھ سکتے۔جب انسانیت اِس سائنس کو سمجھتی ہے، تو یہ انسان کے لئے زندگی کا قانون بن جائے گی، حتیٰ کہ جان کا بلند قانون، جو ہم آہنگی اور لافانیت کے وسیلہ مادی فہم پر غالب آتا ہے۔
Soul is immortal because it is Spirit, which has no element of self-destruction. Is man lost spiritually? No, he can only lose a sense material. All sin is of the flesh. It cannot be spiritual. Sin exists here or hereafter only so long as the illusion of mind in matter remains. It is a sense of sin, and not a sinful soul, which is lost. Evil is destroyed by the sense of good.
Through false estimates of soul as dwelling in sense and of mind as dwelling in matter, belief strays into a sense of temporary loss or absence of soul, spiritual truth. This state of error is the mortal dream of life and substance as existent in matter, and is directly opposite to the immortal reality of being. So long as we believe that soul can sin or that immortal Soul is in mortal body, we can never understand the Science of being. When humanity does understand this Science, it will become the law of Life to man, — even the higher law of Soul, which prevails over material sense through harmony and immortality.
زندگی جان کا قانون ہے، حتیٰ کہ سچائی کی روح کا قانون بھی، اور جان کسی نمائندہ کارکے بغیر کبھی نہیں ہوتی۔ انسان کی انفرادیت اپنے ضمیر میں کبھی مر سکتی ہے نہ غائب ہو سکتی ہے جیسے کہ جان ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں لافانی ہیں۔
Life is the law of Soul, even the law of the spirit of Truth, and Soul is never without its representative. Man's individual being can no more die nor disappear in unconsciousness than can Soul, for both are immortal.
الٰہی فہم بشر کی جان ہے، اور انسان کو سب چیزوں پر حاکمیت عطا کرتا ہے۔ انسان کو مادیت کی بنیاد پر خلق نہیں کیا گیا اور نہ اسے مادی قوانین کی پاسداری کا حکم دیا گیا جو روح نے کبھی نہیں بنائے؛ اس کا صوبہ روحانی قوانین، فہم کے بلند آئین میں ہے۔
The divine Mind is the Soul of man, and gives man dominion over all things. Man was not created from a material basis, nor bidden to obey material laws which Spirit never made; his province is in spiritual statutes, in the higher law of Mind.
۔۔۔ ہم ساز اورغیر فانی انسان ہمیشہ سے موجود ہے اور بطور مادہ وجود رکھتے ہوئے کسی فانی زندگی، جوہر یا ذہانت سے ہمیشہ بلند اور پار رہتا ہے۔ یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے نہ کہ افسانوی ہے۔ہستی کی سائنس انسان کو کامل ظاہر کرتی ہے، حتیٰ کہ جیسا کہ باپ کامل ہے، کیونکہ روحانی انسان کی جان یا عقل خدا ہے، جو تمام تر مخلوقات کا الٰہی اصول ہے، اور یہ اس لئے کہ اس حقیقی انسان پر فہم کی بجائے روح کی حکمرانی ہوتی ہے، یعنی شریعت کی روح کی، نہ کہ نام نہاد مادے کے قوانین کی۔
…harmonious and immortal man has existed forever, and is always beyond and above the mortal illusion of any life, substance, and intelligence as existent in matter. This statement is based on fact, not fable. The Science of being reveals man as perfect, even as the Father is perfect, because the Soul, or Mind, of the spiritual man is God, the divine Principle of all being, and because this real man is governed by Soul instead of sense, by the law of Spirit, not by the so-called laws of matter.
جب مادی سے روحانی بنیادوں پر زندگی اور ذہانت کا فہم اپنا نقطہ نظر تبدیل کرتا ہے،تو ہمیں زندگی کی حقیقت میسر آئے گی، یعنی فہم پر روح کا قابو، تو ہم مسیحت یا سچائی کو اس کے الٰہی اصول میں پائیں گے۔کسی ہم آہنگ اور فانی انسان کے حاصل ہونے اور اْس کی قابلیتوں کے اظہار سے قبل یہ ایک نقطۂ عروج ہونا چاہئے۔ الٰہی سائنس کی شناخت ہونے سے قبل اس عظیم کام کی تکمیل کو دیکھتے ہوئے، الٰہی اصول سے اپنے خیالات کو ہٹانا بہت اہم ہے، تاکہ محدود عقیدے کو اس کی غلطی سے دستبردار ہونے کے لئے تیار کیا جا سکے۔
When understanding changes the standpoints of life and intelligence from a material to a spiritual basis, we shall gain the reality of Life, the control of Soul over sense, and we shall perceive Christianity, or Truth, in its divine Principle. This must be the climax before harmonious and immortal man is obtained and his capabilities revealed. It is highly important — in view of the immense work to be accomplished before this recognition of divine Science can come — to turn our thoughts towards divine Principle, that finite belief may be prepared to relinquish its error.
ایک بد تمیز سماعت ہم آہنگی کو مخالفت کہتی ہے نہ کہ قابلِ قدر اتفاق کو۔پس جسمانی فہم، ہستی کی حقیقی خوشی کو نہ سمجھتے ہوئے، اِسے جھوٹی بنیادوں پر رکھے گا۔سائنس مخالفت کو درست کرے گی، اور ہمیں زندگی کی شیریں ہم آہنگیاں سکھائے گی۔
جان میں لامتناہی وسائل ہیں جن سے انسان کو برکت دینا ہوتی ہے اور خوشی مزید آسانی سے حاصل کی جاتی ہے اور ہمارے قبضہ میں مزید محفوظ رہے گی، اگر جان میں تلاش کی جائے گی۔ صرف بلند لطف ہی لافانی انسان کے نقوش کو تسلی بخش بنا سکتے ہیں۔ ہم ذاتی فہم کی حدود میں خوشی کو محدود نہیں کر سکتے۔حواس کوئی حقیقی لطف عطا نہیں کرتے۔
انسانی ہمدردیوں میں اچھائی کو بدی پر اور جانور پر روحانی کو غلبہ پانا چاہئے وگرنہ خوشی کبھی فتح مند نہیں ہوگی۔ اس آسمانی حالت کا حصول ہماری نسل کو ترقی دے گا، جرم کو تلف کرے گا، اور امنگ کو بلند مقاصد عنایت کرے گا۔ گناہ کی ہر وادی سر بلند کی جانی چاہئے، اور خود غرضی کا ہر پہاڑ نیچا کرنا چاہئے، تاکہ سائنس میں ہمارے خدا کی راہ ہموار کی جا سکے۔
An ill-attuned ear calls discord harmony, not appreciating concord. So physical sense, not discerning the true happiness of being, places it on a false basis. Science will correct the discord, and teach us life's sweeter harmonies.
Soul has infinite resources with which to bless mankind, and happiness would be more readily attained and would be more secure in our keeping, if sought in Soul. Higher enjoyments alone can satisfy the cravings of immortal man. We cannot circumscribe happiness within the limits of personal sense. The senses confer no real enjoyment.
The good in human affections must have ascendency over the evil and the spiritual over the animal, or happiness will never be won. The attainment of this celestial condition would improve our progeny, diminish crime, and give higher aims to ambition. Every valley of sin must be exalted, and every mountain of selfishness be brought low, that the highway of our God may be prepared in Science.
یہ جانتے ہوئے کہ جان اور اْس کی خصوصیات ہمیشہ کے لئے انسان کے وسیلہ ظاہر کی جاتی رہی ہیں، مالک نے بیمار کو شفا دی، اندھے کو آنکھیں دیں، بہرے کو کان دئیے، لنگڑے کو پاؤں دئیے، یوں وہ انسانی خیالوں اور بدنوں پر الٰہی عقل کے سائنسی عمل کو روشنی میں لایااور انہیں جان اور نجات کی بہتر سمجھ عطا کی۔
Knowing that Soul and its attributes were forever manifested through man, the Master healed the sick, gave sight to the blind, hearing to the deaf, feet to the lame, thus bringing to light the scientific action of the divine Mind on human minds and bodies and giving a better understanding of Soul and salvation.
”تو اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اوراپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ۔“ اس حکم میں بہت کچھ شامل ہے، حتیٰ کہ محض مادی احساس، افسوس اور عبادت۔ یہ مسیحت کا ایلڈوراڈو ہے۔ اس میں زندگی کی سائنس شامل ہے اور یہ روح پر الٰہی قابو کی شناخت کرتی ہے، جس میں ہماری روح ہماری مالک بن جاتی ہے اور مادی حس اور انسانی رضا کی کوئی جگہ نہیں رہتی۔
Dost thou "love the Lord thy God with all thy heart, and with all thy soul, and with all thy mind"? This command includes much, even the surrender of all merely material sensation, affection, and worship. This is the El Dorado of Christianity. It involves the Science of Life, and recognizes only the divine control of Spirit, in which Soul is our master, and material sense and human will have no place.
انسان تب ہم آہنگ ہوتا ہے جب روح کی نگرانی میں ہوتا ہے۔
Man is harmonious when governed by Soul.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████