اتوار 16 جون ، 2024



مضمون۔ خدا محافظِ انسان

SubjectGod The Preserver Of Man

سنہری متن: متی 23باب9 آیت

”اور زمین پر کسی کو اپنا باپ نہ کہو کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔“



Golden Text: Matthew 23 : 9

And call no man your father upon the earth: for one is your Father, which is in heaven.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: زبور 62 :1، 2، 5، 7، 8 آیات • زبور16 :1 آیت


1۔ میری جان کو خدا ہی کی آس ہے۔ میری نجات اْسی سے ہے۔

2۔ وہی اکیلا میری چٹان اور میری نجات ہے۔ وہی میرا اْونچا برج ہے۔ مجھے زیادہ جنبش نہ ہوگی۔

5۔ اے میری جان خدا ہی کی آس رکھ کیونکہ اْسی سے مجھے امید ہے۔

7۔ میری نجات اور میری شوکت خدا کی طرف سے ہے۔ خدا ہی میری قوت کی چٹان اور میری پناہ ہے۔

8۔ اے لوگو! ہر وقت اْس پر توکل کرو۔ اپنے دل کا حال اْس کے سامنے کھول دو۔ خدا ہماری پناہ گاہ ہے۔

1۔ اے خدا! میری حفاظت کر کیونکہ مَیں تجھ ہی میں پناہ لیتا ہوں۔

Responsive Reading: Psalm 62 : 1, 2, 5, 7, 8   •   Psalm 16 : 1

1.     Truly my soul waiteth upon God: from him cometh my salvation.

2.     He only is my rock and my salvation; he is my defence; I shall not be greatly moved.

5.     My soul, wait thou only upon God; for my expectation is from him.

7.     In God is my salvation and my glory: the rock of my strength, and my refuge, is in God.

8.     Trust in him at all times; ye people, pour out your heart before him: God is a refuge for us.

1.     Preserve me, O God: for in thee do I put my trust.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ زبور 107 :1تا9 آیات

1۔ خداوند کا شکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اْس کی شفقت ابدی ہے۔

2۔ خدا وند کے چھْڑائے ہوئے یہی کہیں۔ جن کو اْس نے فدیہ دے کر مخالف کے ہاتھ سے چھْڑا لیا۔

3۔ اور اْن کو ملک ملک سے جمع کیا۔ پورب سے پچھم سے۔ اْتر سے اور دکھن سے۔

4۔ وہ بیابان میں صحرا کے راستے پر بھٹکتے پھرے۔ اْن کو بسنے کے لئے کوئی شہر نہ ملا۔

5۔ وہ بھوکے اور پیاسے تھے اور اْن کا دل بیٹھا جاتا تھا۔

6۔ تب اپنی مصیبت میں اْنہوں نے فریاد کی۔ اور اْس نے اْن کو اْن کے دکھوں سے رہائی بخشی۔

7۔ وہ اْن کو سیدھی راہ سے لے گیا تاکہ بسنے کے لئے کسی شہر میں جا پہنچیں۔

8۔ کاش کہ لوگ خداوند کی شفقت کی خاطر اور بنی آدم کے لئے اْس کے عجائب کی خاطر اْس کی ستائش کرتے!

9۔ کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے۔ اور بھوکی جان کو نعمتوں سے مالا مال کرتا ہے۔

1. Psalm 107 : 1-9

1     O give thanks unto the Lord, for he is good: for his mercy endureth for ever.

2     Let the redeemed of the Lord say so, whom he hath redeemed from the hand of the enemy;

3     And gathered them out of the lands, from the east, and from the west, from the north, and from the south.

4     They wandered in the wilderness in a solitary way; they found no city to dwell in.

5     Hungry and thirsty, their soul fainted in them.

6     Then they cried unto the Lord in their trouble, and he delivered them out of their distresses.

7     And he led them forth by the right way, that they might go to a city of habitation.

8     Oh that men would praise the Lord for his goodness, and for his wonderful works to the children of men!

9     For he satisfieth the longing soul, and filleth the hungry soul with goodness.

2 . ۔ یسعیاہ 49 باب8(تا تیسری) آیت

8۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قبولیت کے وقت تیری سنی اور نجات کے دن تیری مدد کی اور مَیں تیری حفاظت کروں گا۔

2. Isaiah 49 : 8 (to 3rd ,)

8     Thus saith the Lord, In an acceptable time have I heard thee, and in a day of salvation have I helped thee: and I will preserve thee,

3 . ۔ لوقا 14 باب1(تا دوسری)، 3 (یسوع) (تا دوسری) آیات

1۔ پھر ایسا ہوا کہ وہ سبت کے دن فریسیوں کے سرداروں میں سے کسی کے گھر کھانا کھانے گیا۔

3۔ یسوع نے شرع کے عالموں اور فریسیوں سے کہا،

3. Luke 14 : 1 (to 2nd ,), 3 (Jesus) (to 2nd ,)

1     And it came to pass, as he went into the house of one of the chief Pharisees to eat bread on the sabbath day,

3     Jesus answering spake unto the lawyers and Pharisees, saying,

4 . ۔ لوقا 15 باب11(ایک) تا 31 آیات

11۔ کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔

12۔ اْن میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا اے باپ! مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے دے۔ اْس نے اپنا مال متاع اْنہیں بانٹ دیا۔

13۔ اور بہت دن نہ گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپناسب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ ہوا اور وہاں اپنا مال بد چلنی میں اڑا دیا۔

14۔ اور جب سب کچھ خرچ کر چکا تو اْس ملک میں سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔

15۔پھر اْس ملک کے ایک باشندے کے ہاں جا پڑا۔ اْس نے اْس کو اپنے کھیتوں میں سور چرانے بھیجا۔

16۔اور اْسے آرزو تھی کہ جو پھلیاں سور کھاتے تھے انہی سے اپنا پیٹ بھرے مگر کوئی اْسے نہ دیتا تھا۔

17۔ پھر اْس نے ہوش میں آکر کہا میرے باپ کے بہت سے مزدوروں کو افراط سے روٹی ملتی ہے اور مَیں یہاں بھوکہ مر رہا ہوں!

18۔ مَیں اٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اْس سے کہوں گا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔

19۔ اب اِس لائق نہیں رہا کہ پھر سے تیرا بیٹا کہلاؤں۔مجھے اپنے مزدوروں جیسا کر لے۔

20۔پس وہ اٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اْسے دیکھ کر اْس کے باپ کو ترس آیا اور دوڑ کر اْس کو گلے لگایا اور چومہ۔

21۔ بیٹے نے اْس سے کہا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔اب اِس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں۔

22۔باپ نے اپنے نوکروں سے کہا اچھے سے اچھا لباس جلد نکال کر اْسے پہناؤ اور اْس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ۔

23۔ اور پلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو تاکہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔

24۔ کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا اب زندہ ہوا۔ کھو گیا تھا اب ملا ہے۔

25۔ لیکن اْس کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا۔ جب وہ آکر گھر کے نزدیک پہنچا تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی۔

26۔ اور ایک نوکر کو بلا کر دریافت کرنے لگا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟

27۔ اْس نے اْس سے کہا تیرا بھائی آگیا ہے اور تیرے باپ نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرایا ہے کیونکہ اْسے بھلا چنگا پایا ہے۔

28۔ وہ غصے ہوا اور اندر جانا نہ چاہا مگر اْس کا باپ باہر جا کر اْسے منانے لگا۔

29۔ اْس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا دیکھ اتنے برسوں سے مَیں تیری خدمت کرتا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی مگر مجھے تْو نے کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتا۔

30۔ لیکن جب تیرا بیٹا آیا جس نے تیرا مال کسبیوں میں اڑا دیا تو اْس کے لئے تْو نے پلا ہوا بچھڑا ذبح کرادیا۔

31۔اْس نے اْس سے کہا بیٹا! تْو تو ہمیشہ میرے پاس ہے اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے۔

4. Luke 15 : 11 (A)-31

11     A certain man had two sons:

12     And the younger of them said to his father, Father, give me the portion of goods that falleth to me. And he divided unto them his living.

13     And not many days after the younger son gathered all together, and took his journey into a far country, and there wasted his substance with riotous living.

14     And when he had spent all, there arose a mighty famine in that land; and he began to be in want.

15     And he went and joined himself to a citizen of that country; and he sent him into his fields to feed swine.

16     And he would fain have filled his belly with the husks that the swine did eat: and no man gave unto him.

17     And when he came to himself, he said, How many hired servants of my father’s have bread enough and to spare, and I perish with hunger!

18     I will arise and go to my father, and will say unto him, Father, I have sinned against heaven, and before thee,

19     And am no more worthy to be called thy son: make me as one of thy hired servants.

20     And he arose, and came to his father. But when he was yet a great way off, his father saw him, and had compassion, and ran, and fell on his neck, and kissed him.

21     And the son said unto him, Father, I have sinned against heaven, and in thy sight, and am no more worthy to be called thy son.

22     But the father said to his servants, Bring forth the best robe, and put it on him; and put a ring on his hand, and shoes on his feet:

23     And bring hither the fatted calf, and kill it; and let us eat, and be merry:

24     For this my son was dead, and is alive again; he was lost, and is found. And they began to be merry.

25     Now his elder son was in the field: and as he came and drew nigh to the house, he heard musick and dancing.

26     And he called one of the servants, and asked what these things meant.

27     And he said unto him, Thy brother is come; and thy father hath killed the fatted calf, because he hath received him safe and sound.

28     And he was angry, and would not go in: therefore came his father out, and intreated him.

29     And he answering said to his father, Lo, these many years do I serve thee, neither transgressed I at any time thy commandment: and yet thou never gavest me a kid, that I might make merry with my friends:

30     But as soon as this thy son was come, which hath devoured thy living with harlots, thou hast killed for him the fatted calf.

31     And he said unto him, Son, thou art ever with me, and all that I have is thine.

5 . ۔ اعمال 9 باب 32تا35 آیات

32۔ اور ایسا ہوا کہ پطرس ہر جگہ پھرتا ہوا مقدسوں کے پاس بھی پہنچا جو لْدہ میں رہتے تھے۔

33۔ وہاں اینیاس نام ایک مفلوج کو پایا جو آٹھ برس سے چار پائی پر پڑا تھا۔

34۔ پطرس نے اْس سے کہا اے اینیاس یسوع تجھے شفا دیتا ہے۔ اْٹھ آپ اپنا بستر بچھا۔ وہ فوراً اْٹھ کھڑا ہوا۔

35۔ تب لدہ اور شارون کے سب رہنے والے اْسے دیکھ کر خداوند کی طرف رجوع لائے۔

5. Acts 9 : 32-35

32     And it came to pass, as Peter passed throughout all quarters, he came down also to the saints which dwelt at Lydda.

33     And there he found a certain man named Æneas, which had kept his bed eight years, and was sick of the palsy.

34     And Peter said unto him, Æneas, Jesus Christ maketh thee whole: arise, and make thy bed. And he arose immediately.

35     And all that dwelt at Lydda and Saron saw him, and turned to the Lord.

6 . ۔ زبور 51 :1، 2، 10تا12 آیات

1۔ اے خدا! اپنی شفقت کے مطابق مجھ پر رحم کر۔ اپنی رحمت کی کثرت کے مطابق میری خطائیں مٹا دے۔

2۔ میری بدی کو مجھ سے دھو ڈال اور میرے گناہ سے مجھے پاک کر۔

10۔ اے خدا! میرے اندر پاک دل پیدا کر اور میرے باطن میں از سرے نو مستقیم روح ڈال۔

11۔ مجھے اپنے حضور سے خارج نہ کر۔ اور اپنی روح کو مجھ سے جدا نہ کر۔

12۔ اپنی نجات کی شادمانی مجھے پھر عنایت کر اور مستعد روح سے مجھے سنبھال۔

6. Psalm 51 : 1, 2, 10-12

1     Have mercy upon me, O God, according to thy lovingkindness: according unto the multitude of thy tender mercies blot out my transgressions.

2     Wash me throughly from mine iniquity, and cleanse me from my sin.

10     Create in me a clean heart, O God; and renew a right spirit within me.

11     Cast me not away from thy presence; and take not thy holy spirit from me.

12     Restore unto me the joy of thy salvation; and uphold me with thy free spirit.

7 . ۔ زبور 103: 13، 17 (شفقت) آیات

13۔ جیسے باپ اپنے بیٹوں پر ترس کھاتا ہے ویسے ہی خداوند اْن پر جو اْس سے ڈرتے ہیں ترس کھاتا ہے۔

17۔۔۔۔ خداوند کی شفقت اْس سے ڈرنے والوں پر ازل سے ابد تک اور اْس کی صداقت نسل در نسل ہے۔

7. Psalm 103 : 13, 17 (the mercy)

13     Like as a father pitieth his children, so the Lord pitieth them that fear him.

17     …the mercy of the Lord is from everlasting to everlasting upon them that fear him,
and his righteousness unto children’s children;

8 . ۔ 2کرنتھیوں 6باب16 (چنانچہ خدا) تا18 آیات

16۔۔۔۔چنانچہ خدا نے فرمایا ہے کہ میں اْن میں بسوں گا اور اْن میں چلوں پھروں گا اور میں اْن کا خدا ہوں گا اور وہ میری امت ہوں گے۔

17۔ اِس واسطے خداوند فرماتا ہے کہ اْن میں سے نکل کر الگ رہو اور ناپاک چیز کو نہ چھوؤ تو مَیں تم کو قبول کر لوں گا۔

18۔ اور تمہارا باپ ہوں گا اور تم میرے بیٹے بیٹیاں ہوگے۔ یہ خداوند قادر مطلق کا قول ہے۔

8. II Corinthians 6 : 16 (as God)-18

16     …as God hath said, I will dwell in them, and walk in them; and I will be their God, and they shall be my people.

17     Wherefore come out from among them, and be ye separate, saith the Lord, and touch not the unclean thing; and I will receive you,

18     And will be a Father unto you, and ye shall be my sons and daughters, saith the Lord Almighty.

9 . ۔ زبور 121: 7، 8 آیات

7۔ خداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔اور تیری جان کو محفوط رکھے گا۔

8۔ خداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کرے گا۔

9. Psalm 121 : 7, 8

7     The Lord shall preserve thee from all evil: he shall preserve thy soul.

8     The Lord shall preserve thy going out and thy coming in from this time forth, and even for evermore.



سائنس اور صح


1 . ۔ 586 :9۔10

باپ۔ ابدی زندگی؛ واحد عقل؛ الٰہی اصول، عموماً خدا کہلایا جانے والا۔

1. 586 : 9-10

Father. Eternal Life; the one Mind; the divine Principle, commonly called God.

2 . ۔ 31 :4 (یسوع)۔11

یسوع نے کسی بدنی تعلق کو تسلیم نہیں کیا۔ اْس نے کہا: ”زمین پر کسی کو اپنا باپ نہ کہو کیونکہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔“ اْس نے دوبارہ کہا: ”کون ہے میری ماں اور کون ہیں میرے بھائی“، یہ مطلب دیتے ہوئے کہ یہ وہی ہیں جو اْس کے باپ کی مرضی بجا لاتے ہیں۔ ہمارے پاس اس بات کا کوئی ریکارڈ نہیں کہ وہ کسی شخص کو باپ کے نام سے پکارتا ہو۔وہ روح، خدا کو واحد خالق کے روپ میں جانتا تھا اور اِس لئے اْسے بطور سب کا باپ بھی جانتا تھا۔

2. 31 : 4 (Jesus)-11

Jesus acknowledged no ties of the flesh. He said: "Call no man your father upon the earth: for one is your Father, which is in heaven." Again he asked: "Who is my mother, and who are my brethren," implying that it is they who do the will of his Father. We have no record of his calling any man by the name of father. He recognized Spirit, God, as the only creator, and therefore as the Father of all.

3 . ۔ 63 :5 (میں)۔11

سائنس میں انسان روح کی اولاد ہے۔ اْس کا نسب خوبصورت، اچھائی اور پاکیزگی تشکیل دیتی ہے۔ اْس کا اصل، بشر کی مانند، وحشی جبلت میں نہیں اور نہ ہی وہ ذہانت تک پہنچنے سے پہلے مادی حالات سے گزرتا ہے۔ روح اْس کی ہستی کا ابتدائی اور اصلی منبع ہے؛ خدا اْس کا باپ ہے، اور زندگی اْس کی ہستی کا قانون ہے۔

3. 63 : 5 (In)-11

In Science man is the offspring of Spirit. The beautiful, good, and pure constitute his ancestry. His origin is not, like that of mortals, in brute instinct, nor does he pass through material conditions prior to reaching intelligence. Spirit is his primitive and ultimate source of being; God is his Father, and Life is the law of his being.

4 . ۔ 428 :15۔19

ہمیں وجودیت کو ”گمنام خدا کے لئے“ مخصوص نہیں کرنا چاہئے جس کی ہم ”لاعلمی سے عبادت“ کرتے ہیں، بلکہ ابدی معمار، ابدی باپ، اور اْس زندگی کے لئے کرنی چاہئے جسے فانی فہم بگاڑ نہیں سکتا نہ ہی فانی عقیدہ نیست کر سکتا ہے۔

4. 428 : 15-19

We should consecrate existence, not "to the unknown God" whom we "ignorantly worship," but to the eternal builder, the everlasting Father, to the Life which mortal sense cannot impair nor mortal belief destroy.

5 . ۔ 387 :27۔32

مسیحت کی تاریخ اْس آسمانی باپ، قادرِمطلق فہم، کے عطا کردہ معاون اثرات اور حفاظتی قوت کے شاندار ثبوتوں کو مہیا کرتی ہے جو انسان کو ایمان اور سمجھ مہیا کرتا ہے جس سے وہ خود کو بچا سکتا ہے نہ صرف آزمائش سے بلکہ جسمانی دْکھوں سے بھی۔

5. 387 : 27-32

The history of Christianity furnishes sublime proofs of the supporting influence and protecting power bestowed on man by his heavenly Father, omnipotent Mind, who gives man faith and understanding whereby to defend himself, not only from temptation, but from bodily suffering.

6 . ۔ 322: 14۔12

انسان کی دانش گناہ میں تسکین نہیں پاتی،چونکہ خدا نے گناہ کو دْکھ سہنے کی سزا سنائی ہے۔گزرے ہوئے کل کی جادوگری نے آج کی تنویم اور مدہوشی کی پیشن گوئی کی۔شرابی سوچتا ہے کہ وہ نشے سے خوش ہوتا ہے، اور آپ کسی مست شرابی سے اْس کی خبطی چھڑا نہیں سکتے جب تک کہ اْسکی خوشی کا جسمانی فہم ایک بلند فہم کو قبول نہیں کر تا۔پھر وہ اپنے جام سے دور ہٹتا ہے، جیسے ڈرا ہوا خواب دیکھنے والا شخص جو کسی بد خواہی سے جاگ جاتا ہے جو مسخ شدہ فہم کی تکلیفوں کے نرغے میں ہوتا ہے۔اِس میں خوشی پاتے ہوئے اور محض نتائج سے خوفزدہ ہو کراِس سے پرہیز کرتے ہوئے جو شخص غلط کام کرنا پسند کرتا ہے وہ نہ تو اعتدال پسند شخص ہے اور نہ ہی ایک قابل اعتبار مذہب پسند شخص ہے۔

مادے کی فرضی زندگی پر عقیدے کے تیز ترین تجربات، اِس کے علاوہ ہماری مایوسیاں اور نہ ختم ہونے والی پریشانیاں ہمیں الٰہی محبت کی بانہوں میں تھکے ہوئے بچوں کی مانند پہنچاتے ہیں۔پھر ہم الٰہی سائنس میں زندگی کو سیکھنا شروع کرتے ہیں۔ رہائی کے اِس عمل کے بغیر، ”کیا تْو تلاش سے خدا کو پا سکتا ہے؟“کسی شخص کا خود کو غلطی سے بچانے کی نسبت سچائی کی خواہش رکھنا زیادہ آسان ہے۔بشر کرسچن سائنس کے فہم کی تلاش کر سکتے ہیں، مگر وہ کرسچن سائنس میں سے ہستی کے حقائق کو جدوجہد کے بغیر چننے کے قابل نہیں ہوں گے۔یہ اختلاف ہر قسم کی غلطی کو ترک کرنے اور اچھائی کے علاوہ کوئی دوسرا شعور نہ رکھنے کی کوشش کرنے پر مشتمل ہے۔

محبت کی صحت بخش تادیب کے وسیلہ راستبازی، امن اور پاکیزگی کی جانب ہماری پیش قدمی میں مدد کی جاتی ہے، جو کہ سائنس کے امتیازی نشانات ہیں۔ سچائی کے لامتنا ہی کاموں کو دیکھتے ہوئے، ہم رْکتے ہیں، خدا کا انتظار کرتے ہیں۔ پھر ہم اْس وقت تک آگے نہیں بڑھتے ہیں جب تک لامحدود خیال وجد میں نہیں آتا، اور غیر مصدقہ نظریے کو الٰہی جلال تک اونچا نہیں اڑایا جاتا۔

6. 322 : 14-12

Man's wisdom finds no satisfaction in sin, since God has sentenced sin to suffer. The necromancy of yesterday foreshadowed the mesmerism and hypnotism of to-day. The drunkard thinks he enjoys drunkenness, and you cannot make the inebriate leave his besottedness, until his physical sense of pleasure yields to a higher sense. Then he turns from his cups, as the startled dreamer who wakens from an incubus incurred through the pains of distorted sense. A man who likes to do wrong — finding pleasure in it and refraining from it only through fear of consequences — is neither a temperate man nor a reliable religionist.

The sharp experiences of belief in the supposititious life of matter, as well as our disappointments and ceaseless woes, turn us like tired children to the arms of divine Love. Then we begin to learn Life in divine Science. Without this process of weaning, "Canst thou by searching find out God?" It is easier to desire Truth than to rid one's self of error. Mortals may seek the understanding of Christian Science, but they will not be able to glean from Christian Science the facts of being without striving for them. This strife consists in the endeavor to forsake error of every kind and to possess no other consciousness but good.

Through the wholesome chastisements of Love, we are helped onward in the march towards righteousness, peace, and purity, which are the landmarks of Science. Beholding the infinite tasks of truth, we pause, — wait on God. Then we push onward, until boundless thought walks enraptured, and conception unconfined is winged to reach the divine glory.

7 . ۔ 242 :15 (خود پرستی)۔20

خود پرستی ایک مضبوط جسم سے زیادہ غیر شفاف ہے۔ صابر خدا کی صابر تابعداری میں آئیے غلطی، خود ارادی، خود جوازی اور خود پرستی کے سخت پتھر کو محبت کے محلول کے ساتھ تحلیل کرنے کے لئے جدو جہد کریں، جو روحانیت کے خلاف جنگ کرتا اوروہ گناہ اور موت کا قانون ہے۔

7. 242 : 15 (Self-love)-20

Self-love is more opaque than a solid body. In patient obedience to a patient God, let us labor to dissolve with the universal solvent of Love the adamant of error, — self-will, self-justification, and self-love, — which wars against spirituality and is the law of sin and death.

8 . ۔ 151 :23۔30

وہ الٰہی فہم جس نے انسان کو خلق کیا اپنی صورت اور شبیہ کو برقرار رکھتا ہے۔ انسانی عقل خدا کے مخالف ہے اور اِسے ختم ہونا چاہئے، جیسے کہ پولوس رسول واضح کرتا ہے۔جو وجود رکھتا ہے وہ محض الٰہی فہم اور اْس کا خیال ہے، اسی فہم میں ساری ہستی ہم آہنگ اور ابدی پائی جاتی ہے۔ سیدھا یا تنگ راستہ اس حقیقت کو دیکھنے اور تسلیم کرنے، اس قوت کو قبول کرنے اور سچائی کی راہوں کی پیروی کرنے کے لئے ہے۔

8. 151 : 23-30

The divine Mind that made man maintains His own image and likeness. The human mind is opposed to God and must be put off, as St. Paul declares. All that really exists is the divine Mind and its idea, and in this Mind the entire being is found harmonious and eternal. The straight and narrow way is to see and acknowledge this fact, yield to this power, and follow the leadings of truth.

9 . ۔ 339 :7 (چونکہ)۔19

چونکہ خدا ہی سب کچھ ہے، تو اْس کے عدم احتمال کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ خدا، روح نے سب کچھ تنہا ہی خلق کیا اور اْسے اچھا کہا۔ اس لئے بدی، اچھائی کی مخالف ہوتے ہوئے، غیر حقیقی ہے اور خدا کی تخلیق کردہ نہیں ہو سکتی۔ ایک گناہگار کو اس حقیقت سے کوئی حوصلہ نہیں مل سکتا کہ سائنس بدی کی غیر حقیقت کو ظاہر کرتی ہے،کیونکہ گناہگار بدی کی حقیقت کو سنوارتا ہے، اس چیز کو حقیقی بناتا ہے جو غیر حقیقی ہے، اور یوں ”قہر کے دن کے لئے غضب“ کا ڈھیر لگا تا ہے۔وہ خود کے خلاف،ایک خوفناک غیر حقیقت میں بیداری کے خلاف سازش میں شریک ہو رہا ہے، جس سے وہ دھوکہ کھا رہا ہے۔ صرف وہ لوگ جو گناہ سے توبہ کرتے اور غیر حقیقت کو ترک کرتے ہیں، وہی بدی کی غیر حقیقت کو مکمل طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

9. 339 : 7 (Since)-19

Since God is All, there is no room for His unlikeness. God, Spirit, alone created all, and called it good. Therefore evil, being contrary to good, is unreal, and cannot be the product of God. A sinner can receive no encouragement from the fact that Science demonstrates the unreality of evil, for the sinner would make a reality of sin, — would make that real which is unreal, and thus heap up "wrath against the day of wrath." He is joining in a conspiracy against himself, — against his own awakening to the awful unreality by which he has been deceived. Only those, who repent of sin and forsake the unreal, can fully understand the unreality of evil.

10 . ۔ 327 :1۔7

اصلاح اس سمجھ سے پیدا ہوتی ہے کہ بدی میں کوئی قائم رہنے والا اطمینان نہیں ہے، اور سائنس کے مطابق یہ اطمینان اچھائی کے لئے ہمدردی رکھنے سے پیدا ہوتا ہے، جو اِس لافانی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ نہ خوشی نہ درد، نہ بھوک نہ جذبہ مادے سے یا مادے میں وجود رکھ سکتا ہے، جبکہ الٰہی عقل خوشی، درد یا خوف اور انسانی عقل کی تمام تر گناہ آلود بھوک کے جھوٹے عقائد کو نیست کر سکتا ہے۔

10. 327 : 1-7

Reform comes by understanding that there is no abiding pleasure in evil, and also by gaining an affection for good according to Science, which reveals the immortal fact that neither pleasure nor pain, appetite nor passion, can exist in or of matter, while divine Mind can and does destroy the false beliefs of pleasure, pain, or fear and all the sinful appetites of the human mind.

11 . ۔ 491 :12۔16

یہ صرف روح کی برتری کو تسلیم کرنے سے ہوگا، جو مادے کے دعووں کو منسوخ کرتا ہے، کہ بشر فانیت کو برخاست کریں اور کسی مستحکم روحانی تعلق کو تلاش کریں جو انسان کو ہمیشہ کے لئے، اپنے خالق کی طرف سے لازم و ملزوم الٰہی شبیہ میں قائم رکھتا ہے۔

11. 491 : 12-16

It is only by acknowledging the supremacy of Spirit, which annuls the claims of matter, that mortals can lay off mortality and find the indissoluble spiritual link which establishes man forever in the divine likeness, inseparable from his creator.

12 . ۔ 325: 16 (پھر)۔19

پھر انسان اْس کی صورت پر، باپ کی مانند کامل، زندگی میں لازوال،اْس الٰہی محبت میں سچائی کے ساتھ، ”مسیح کے ساتھ خدا میں پوشیدہ“، پایا جائے گا، جہاں انسانی فہم نے انسان کو نہیں دیکھا۔

12. 325 : 16 (Then)-19

Then shall man be found, in His likeness, perfect as the Father, indestructible in Life, "hid with Christ in God," — with Truth in divine Love, where human sense hath not seen man.

13 . ۔ 550: 5۔7

خدا زندگی یا ذہانت ہے جو جانوروں اور اس کے ساتھ ساتھ انسانوں کی بھی شناخت اور انفرادیت کو تشکیل دیتا اور محفوظ رکھتا ہے۔

13. 550 : 5-7

God is the Life, or intelligence, which forms and preserves the individuality and identity of animals as well as of men.

14 . ۔ 16 :26۔27

اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے،

اے ہمارے مادر پدر خدا، قادر ہم آہنگ

14. 16 : 26-27

Our Father which art in heaven,

Our Father-Mother God, all-harmonious,

15 . ۔ 17 :10۔11

اور خدا ہمیں آزمائش میں نہیں ڈالتا، بلکہ ہمیں گناہ، بیماری اور موت سے بچاتا ہے۔

15. 17 : 10-11

And God leadeth us not into temptation, but delivereth

us from sin, disease, and death.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔