اتوار 25 جون، 2023
”اپنے آپ کو خدا کے سامنے مقبول اور ایسے کام کرنے والے کی طرح پیش کرنے کی کوشش کر جس کو شرمندہ نہ ہونا پڑے اور جو حق کے کلام کو درستی سے کام میں لاتا ہو۔“
“Study to shew thyself approved unto God, a workman that needeth not to be ashamed, rightly dividing the word of truth.”
33۔ اے خدا مجھے اپنے آئین کی راہ بتا۔ اور مَیں آخر تک اْس پر چلوں گا۔
34۔ مجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شریعت پر چلوں گا۔ بلکہ مَیں پورے دل سے اْس کو مانوں گا۔
35۔ مجھے اپنے فرمان کی راہ پر چلا۔ کیونکہ اِس میں میری خوشی ہے۔
36۔ میرے دل کو اپنی شہادتوں کی طرف رجوع دلا نہ کہ لالچ کی طرف۔
37۔ میری آنکھوں کو بطلان پر نظر کرنے سے باز رکھ۔اور مجھے اپنی راہوں میں زندہ کر۔
38۔ اپنے بندہ کے لئے اپنا قول پورا کر۔
40۔ دیکھ! مَیں تیرے قوانین کا مشتاق رہا ہوں۔ مجھے اپنی صداقت سے زندہ کر۔
33. Teach me, O Lord, the way of thy statutes; and I shall keep it unto the end.
34. Give me understanding, and I shall keep thy law; yea, I shall observe it with my whole heart.
35. Make me to go in the path of thy commandments; for therein do I delight.
36. Incline my heart unto thy testimonies, and not to covetousness.
37. Turn away mine eyes from beholding vanity; and quicken thou me in thy way.
38. Stablish thy word unto thy servant.
40. Behold, I have longed after thy precepts: quicken me in thy righteousness.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
2۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ تم دیگر اقوام کی روش نہ سیکھو اور آسمانی علامات سے ہراساں نہ ہو اگرچہ دیگر اقوام اْن سے ہراساں ہوتی ہیں۔
2 Thus saith the Lord, Learn not the way of the heathen, and be not dismayed at the signs of heaven; for the heathen are dismayed at them.
1۔ اور نبو کد نضر نے اپنی سلطنت کے دوسرے سال میں ایسے خواب دیکھے جن سے اْس کا دل گھبرا گیا اور اْس کی نیند جاتی رہی۔
2۔ تب بادشاہ نے حکم دیا کہ فالگیروں اور نجومیوں اور جادوگروں اور کسدیوں کو بلائیں کہ بادشاہ کے خواب اْسے بتائیں۔
3۔ اور بادشاہ نے اْن سے کہا کہ مَیں نے ایک خواب دیکھا ہے اور اْس خواب کو دریافت کرنے کے لئے میری جان بے تاب ہے۔
4۔ تب کسدیوں نے بادشاہ کے حضور ارامی زبان میں عرض کی کہ اے بادشاہ ابد تک جیتا رہ! اپنے خادموں سے خواب بیان کر اور ہم اْس کی تعبیر بیان کریں گے۔
5۔ بادشاہ نے کسدیوں کو جواب دیا کہ میں تو یہ حکم دے چکا ہوں کہ اگر تم خواب نہ بتاؤ اور اْس کی تعبیر نہ کر و تو ٹکڑے ٹکڑے کئے جا ؤ گے اور تمہارے گھر مزبلہ ہو جائیں گے۔
10۔ کسدیوں نے بادشاہ سے عرض کی کہ روئے زمین پر ایسا تو کوئی نہیں جو بادشاہ کی بات بتا سکے اور نہ کوئی بادشاہ یا امیر یا حاکم ہوا ہے جس نے کبھی ایسا سوال کسی فالگیر یا نجومی یا کسدی سے کیا ہو۔
12۔ اس لئے بادشاہ غضب ناک اور سخت قہر آلودہ ہوا اور اْس نے حکم کیا کہ بابل کے تمام حکیموں کو ہلاک کریں۔
13۔۔۔۔تب وہ دانی ایل اور اْس کے رفیقوں کو بھی ڈھونڈنے لگے۔
16۔ اور دانی ایل نے اندر جا کر بادشاہ سے عرض کی کہ مجھے مہلت ملے تو میں بادشاہ کے حضور تعبیر بیان کروں گا۔
19۔ پھر رات کوخواب میں دانی ایل پر وہ راز کھْل گیا اور اْس نے آسمان کے خدا کو مبارک کہا۔
20۔۔۔۔اور کہا خدا کا نام تاابد مبارک ہو کیونکہ حکمت اور قدرت اْس کی ہے۔
21۔۔۔۔وہی حکیموں کو حکمت اور دانشمندوں کو دانش عنایت کرتا ہے۔
22۔وہی گہری اور پوشیدہ چیزوں کو ظاہر کرتا اور جو کچھ اندھیرے میں ہے اْسے جانتا ہے اور نور اْسی کے ساتھ ہے۔
23۔مَیں تیرا شکر کرتا ہوں اور تیری ستائش کرتا ہوں اے میرے باپ دادا کے خدا جس نے مجھے حکمت اور قدرت بخشی اور جو کچھ ہم نے تجھ سے مانگا ہے تْو نے مجھ پر ظاہر کیا کیونکہ تْو نے بادشاہ کا معاملہ ہم پر ظاہر کیا ہے۔
46۔ تب نبو کد نضر بادشاہ نے منہ کے بل گر کر دانی ایل کو سجدہ کیا اور حکم دیا کہ اْسے ہدیہ دیں اور اْس کے سامنے بخور جلائیں۔
47۔۔۔۔اور کہا فی الحقیقت تیرا خدا معبودوں کا معبود اور بادشاہوں کا خداوند اور بھیدوں کا کھولنے والا ہے کیونکہ تْو اِس راز کو کھول سکا۔
48۔ تب بادشاہ نے دانی ایل کو سرفراز کیا اور اْسے بہت سے بڑے بڑے تحفے عطا کئے اور اْسے بابل کے تمام صوبوں پر فرمانروائی بخشی اور بابل کے تمام حکیموں پر حکمرانی عنایت کی۔
1 And in the second year of the reign of Nebuchadnezzar Nebuchadnezzar dreamed dreams, wherewith his spirit was troubled, and his sleep brake from him.
2 Then the king commanded to call the magicians, and the astrologers, and the sorcerers, and the Chaldeans, for to shew the king his dreams.
3 And the king said unto them, I have dreamed a dream, and my spirit was troubled to know the dream.
4 Then spake the Chaldeans to the king in Syriack, O king, live for ever: tell thy servants the dream, and we will shew the interpretation.
5 The king answered and said to the Chaldeans, The thing is gone from me: if ye will not make known unto me the dream, with the interpretation thereof, ye shall be cut in pieces, and your houses shall be made a dunghill.
10 The Chaldeans answered before the king, and said, There is not a man upon the earth that can shew the king’s matter: therefore there is no king, lord, nor ruler, that asked such things at any magician, or astrologer, or Chaldean.
12 For this cause the king was angry and very furious, and commanded to destroy all the wise men of Babylon.
13 …and they sought Daniel and his fellows to be slain.
16 Then Daniel went in, and desired of the king that he would give him time, and that he would shew the king the interpretation.
19 Then was the secret revealed unto Daniel in a night vision. Then Daniel blessed the God of heaven.
20 …and said, Blessed be the name of God for ever and ever: for wisdom and might are his:
21 …he giveth wisdom unto the wise, and knowledge to them that know understanding:
22 He revealeth the deep and secret things: he knoweth what is in the darkness, and the light dwelleth with him.
23 I thank thee, and praise thee, O thou God of my fathers, who hast given me wisdom and might, and hast made known unto me now what we desired of thee: for thou hast now made known unto us the king’s matter.
46 Then the king Nebuchadnezzar fell upon his face, and worshipped Daniel,
47 …and said, Of a truth it is, that your God is a God of gods, and a Lord of kings, and a revealer of secrets, seeing thou couldest reveal this secret.
48 Then the king made Daniel a great man, and gave him many great gifts, and made him ruler over the whole province of Babylon, and chief of the governors over all the wise men of Babylon.
23۔اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔
23 And Jesus went about all Galilee, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing all manner of sickness and all manner of disease among the people.
10۔ اور جب وہ گھر کھانا کھانے بیٹھا تھا تو ایسا ہوا کہ بہت سے محصول لینے والے اور گناہگار آکر یسوع اور اْس کے شاگردوں کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھے۔
11۔ فریسیوں نے یہ دیکھ کر اْس کے شاگردوں سے کہا تمہارا استاد محصول لینے والوں اور گناہگاروں کے ساتھ کیوں کھاتا ہے۔
12۔ اْس نے یہ سن کر کہا تندرستوں کو طبیب درکار نہیں بلکہ بیماروں کو۔
13۔ مگر تم جا کر اِس کے معنی دریافت کرو کہ مَیں قربانی نہیں بلکہ رحم پسند کرتا ہوں کیونکہ مَیں راستبازوں کو نہیں بلکہ گناہگاروں کو بلانے آیا ہوں۔
10 And it came to pass, as Jesus sat at meat in the house, behold, many publicans and sinners came and sat down with him and his disciples.
11 And when the Pharisees saw it, they said unto his disciples, Why eateth your Master with publicans and sinners?
12 But when Jesus heard that, he said unto them, They that be whole need not a physician, but they that are sick.
13 But go ye and learn what that meaneth, I will have mercy, and not sacrifice: for I am not come to call the righteous, but sinners to repentance.
1۔ پھر اْس نے اپنے شاگردوں کو پاس بلا کر اْن کو ناپاک روحوں پر اختیار بخشا کہ اْن کو نکالیں اور ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کریں۔
1 And when he had called unto him his twelve disciples, he gave them power against unclean spirits, to cast them out, and to heal all manner of sickness and all manner of disease.
25۔۔۔۔اور کہا اے باپ آسمان اور زمین کے خداوند مَیں تیری حمد کرتا ہوں کہ تْو نے یہ باتیں داناؤں اور عقلمندوں سے چھپائیں اور بچوں پر ظاہر کیں۔
28۔ اے محنت اْٹھانے والو اور بوجھ کے دبے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ مَیں تم کو آرام دوں گا۔
29۔ میرا جوااپنے اوپر اٹھا لو اور مجھ سے سیکھو۔ کیونکہ مَیں حلیم ہوں اور دل کا فروتن۔ تو تمہاری جانیں آرام پائیں گی۔
30۔ کیونکہ میرا جوا ملائم ہے اور میرا بوجھ ہلکا ہے۔
25 …and said, I thank thee, O Father, Lord of heaven and earth, because thou hast hid these things from the wise and prudent, and hast revealed them unto babes.
28 Come unto me, all ye that labour and are heavy laden, and I will give you rest.
29 Take my yoke upon you, and learn of me; for I am meek and lowly in heart: and ye shall find rest unto your souls.
30 For my yoke is easy, and my burden is light.
14۔ اِس پر فریسیوں نے باہر جا کر اْس کے برخلاف مشورہ کیا کہ اْسے کس طرح ہلاک کریں۔
15۔ یسوع یہ معلوم کر کے وہاں سے روانہ ہوا اور بہت سے لوگ اْس کے پیچھے ہو لئے اور اْس نے سب کو اچھا کر دیا۔
23۔ اور ساری بھیڑ حیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ ابنِ داؤد ہے؟
24۔ فریسیوں نے سْن کر کہا کیا یہ بدوحوں کے سردار بعلزبول کی مدد کے بغیر بدروحوں کو نہیں نکالتا۔
25۔ اْس نے اْن کے خیالوں کو جان کراْن سے کہا جس بادشاہی میں پھوٹ پڑتی ہے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس شہر یا گھر میں پھوٹ پڑے گی وہ قائم نہ رہے گا۔
26۔ اور اگر شیطان ہی نے شیطان کو نکالا تو وہ آپ اپنا مخالف ہو گیا۔ پھر اْس کی بادشاہی کیونکر قائم رہے گی؟
27۔ اور اگر میں بعلزبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہوں تو تمہارے بیٹے کس کی مدد سے نکالتے ہیں؟ پس وہی تمہارے مْنصف ہوں گے۔
28۔ لیکن اگر میں خدا کی روح کی مدد سے روحیں نکالتا ہوں تو خدا کی بادشای تمہارے پاس آ پہنچی۔
14 Then the Pharisees went out, and held a council against him, how they might destroy him.
15 But when Jesus knew it, he withdrew himself from thence: and great multitudes followed him, and he healed them all;
23 And all the people were amazed, and said, Is not this the son of David?
24 But when the Pharisees heard it, they said, This fellow doth not cast out devils, but by Beelzebub the prince of the devils.
25 And Jesus knew their thoughts, and said unto them, Every kingdom divided against itself is brought to desolation; and every city or house divided against itself shall not stand:
26 And if Satan cast out Satan, he is divided against himself; how shall then his kingdom stand?
27 And if I by Beelzebub cast out devils, by whom do your children cast them out? therefore they shall be your judges.
28 But if I cast out devils by the Spirit of God, then the kingdom of God is come unto you.
22۔ اور جو کچھ دعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو ملے گا۔
22 And all things, whatsoever ye shall ask in prayer, believing, ye shall receive.
15۔ اگر تم مجھ سے محبت رکھتے ہو تو میرے حکموں پر عمل کرو گے۔
16۔ اور مَیں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔
17۔ یعنی روحِ حق جسے دنیا حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اْسے دیکھتی نہ جانتی ہے۔ تم اْسے جانتے ہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور تمہارے اندر ہوگا۔
18۔ مَیں تمہیں یتیم نہ چھوڑوں گا۔ مَیں تمہارے پاس آؤں گا۔
25۔ مَیں نے یہ باتیں تمہارے ساتھ رہ کر کہیں۔
26۔ لیکن مددگار یعنی روح القدس جسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وہی تمہیں سب باتیں سکھائے گا اور جو کچھ مَیں نے تم سے کہا ہے وہ سب تمہیں یاد دلائے گا۔
27۔ مَیں تمہیں اطمینان دئیے جاتا ہوں۔ اپناا طمینان تمہیں دیتا ہوں۔ جس طرح دنیا دیتی ہے مَیں تمہیں اْس طرح نہیں دیتا۔ تمہارا دل نہ گھبرائے نہ ڈرے۔
15 If ye love me, keep my commandments.
16 And I will pray the Father, and he shall give you another Comforter, that he may abide with you for ever;
17 Even the Spirit of truth; whom the world cannot receive, because it seeth him not, neither knoweth him: but ye know him; for he dwelleth with you, and shall be in you.
18 I will not leave you comfortless: I will come to you.
25 These things have I spoken unto you, being yet present with you.
26 But the Comforter, which is the Holy Ghost, whom the Father will send in my name, he shall teach you all things, and bring all things to your remembrance, whatsoever I have said unto you.
27 Peace I leave with you, my peace I give unto you: not as the world giveth, give I unto you. Let not your heart be troubled, neither let it be afraid.
14۔۔۔۔تْو اْن باتوں پر جو تْو نے سیکھی تھیں اور جن کا یقین تجھے دلایا گیا تھا یہ جان کر قائم رہ کہ تْو نے انہیں کن لوگوں سے سیکھا تھا۔
15۔ اور تْو بچپن سے اْن پاک نوشتوں سے واقف ہے جو تجھے مسیح یسوع پرایمان لانے سے نجات حاصل کرنے کے لئے دانائی بخش سکتے ہیں۔
16۔ ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کے لئے فائدہ مند بھی ہے۔
17۔ تاکہ مردِ خدا کامل بنے اورہر ایک نیک کام کے لئے بالکل تیار ہو جائے۔
14 …continue thou in the things which thou hast learned and hast been assured of, knowing of whom thou hast learned them;
15 And that from a child thou hast known the holy scriptures, which are able to make thee wise unto salvation through faith which is in Christ Jesus.
16 All scripture is given by inspiration of God, and is profitable for doctrine, for reproof, for correction, for instruction in righteousness:
17 That the man of God may be perfect, throughly furnished unto all good works.
۔۔۔یہ سمجھنا چاہئے کہ خدا ابدیت کا کام ہے اور وہ سوچ، توانائی اور خواہش کی مکمل تقدیس کا مطالبہ کرتا ہے۔
…to understand God is the work of eternity, and demands absolute consecration of thought, energy, and desire.
ہم سب مناسب طور پر یہ جانتے ہیں کہ روح خدا، الٰہی اصول سے آتی ہے اور اِس کی تعلیم مسیح اور کرسچن سائنس کے وسیلہ ملتی ہے۔ اگر اِس سائنس کو اچھی طرح سے سیکھا اور مناسب طور پر سمجھا گیا ہے تو ہم اس سے کہیں درست طریقے سے سچائی کو جان سکتے ہیں جتنا کوئی ماہر فلکیات ستاروں کو پڑھ سکتا یا کسی گرہن کا اندازہ لگا سکتا ہو۔
یہ ذہن خوانی غیب بینی کے بالکل الٹ ہے۔ یہ روحانی فہم کی تابانی ہے جو روح کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے نہ کہ مادی حِس کی۔یہ روحانی حِس انسانی عقل میں اْس وقت آتی ہے جب موخر الذکر الٰہی عقل کو تسلیم کرتی ہے۔
All we correctly know of Spirit comes from God, divine Principle, and is learned through Christ and Christian Science. If this Science has been thoroughly learned and properly digested, we can know the truth more accurately than the astronomer can read the stars or calculate an eclipse. This Mind-reading is the opposite of clairvoyance. It is the illumination of the spiritual understanding which demonstrates the capacity of Soul, not of material sense. This Soul-sense comes to the human mind when the latter yields to the divine Mind.
اگرچہ یہ شمارہ اپنے اندر شفائیہ عقل کی مکمل سائنس کو رکھتا ہے، تاہم یہ کبھی مت سمجھیں کہ آپ اِس کتاب کا محض سادہ سا مشاہدہ کرنے سے سائنس کے مکمل مفہوم کو پا لیں گے۔اِس کتاب کامطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، تو سائنسی شفا کے اصولوں کا اظہار کرسچن سائنس کی روحانی بنیاد پر مضبوطی کے ساتھ آپ کو نصب کردے گا۔ یہ ثبوت آپ کو اْن نظریات کے فنا ہونے والے آثار سے بلند کر تا ہے جو پہلے سے متروک ہوچکے ہیں، اور آپ کوہستی کے اْن روحانی حقائق کو سمجھنے کے قابل بناتا ہے جو اب تک لاحاصل اور بظاہر مدھم تھے۔
ہمارے مالک نے بیمار کو شفا دی، مسیحی شفا کی مشق کی، اور اپنے طالب علموں کو اِس کے الٰہی اصول کی عمومیات سکھائیں؛ مگر اْس نے شفا کے اِس اصول کو ظاہر کرنے اور بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے کوئی حتمی اصول وضع نہیں کیا۔کرسچن سائنس میں یہ اصول دریافت کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔
Although this volume contains the complete Science of Mind-healing, never believe that you can absorb the whole meaning of the Science by a simple perusal of this book. The book needs to be studied, and the demonstration of the rules of scientific healing will plant you firmly on the spiritual groundwork of Christian Science. This proof lifts you high above the perishing fossils of theories already antiquated, and enables you to grasp the spiritual facts of being hitherto unattained and seemingly dim.
Our Master healed the sick, practised Christian healing, and taught the generalities of its divine Principle to his students; but he left no definite rule for demonstrating this Principle of healing and preventing disease. This rule remained to be discovered in Christian Science.
کرسچن سائنس، سمجھی جاتی ہے کہ صحائف کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے اور ہر وہ نکتہ جو یہ پیش کرتی ہے اْس پر منطقی اور نمائشی طور پر قائم رہتی ہے۔وگرنہ یہ سائنس نہ ہوتی اور اپنے ثبوت پیش نہ کر پاتی۔۔۔۔یہ غلطی کے خلاف سچائی کا ایسا صاف اور شفاف فیصلہ پیش کرتی ہے، جسے انبیاء کی طرف سے، یسوع کی طرف سے اور اْس کے شاگردوں کی طرف سے ویسے ہی بیان اور پیش کیا گیا جیسے پورے کلام میں یہ ریکارڈ موجودہے۔
Christian Science, understood, coincides with the Scriptures, and sustains logically and demonstratively every point it presents. Otherwise it would not be Science, and could not present its proofs. … It presents the calm and clear verdict of Truth against error, uttered and illustrated by the prophets, by Jesus, by his apostles, as is recorded throughout the Scriptures.
کرسچن سائنس اور مسیحت ایک ہیں۔ تو پھر مسیحت کی نسبت کرسچن سائنس میں ہم کیسے سچائی اور غلطی، روح اور مادے دونوں کی طاقت اور حقیقت پر یقین کر سکتے اور دونوں متضادات پر امید رکھنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں؟
Christian Science and Christianity are one. How, then, in Christianity any more than in Christian Science, can we believe in the reality and power of both Truth and error, Spirit and matter, and hope to succeed with contraries?
۔۔۔ہمارے مالک نے مادی قانون کو اِس کے بر خلاف شفا دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔ ہم مالک کے نمونے کی پیروی کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔ ہمیں مادی قانون کو روحانی قانون کے ماتحت رکھنا چاہئے۔ کرسچن سائنس کے دو بنیادی نکات یہ ہیں کہ نہ زندگی نہ انسان مرتا ہے، اور کہ خدا بیماری کا مصنف نہیں ہے۔
…our Master annulled material law by healing contrary to it. We propose to follow the Master's example. We should subordinate material law to spiritual law. Two essential points of Christian Science are, that neither Life nor man dies, and that God is not the author of sickness.
کرسچن سائنس بدن کے لئے سچائی کی دھوپ لاتی ہے، جو توانا کرتی اور پاک کرتی ہے۔ کرسچن سائنس سچائی کے ساتھ غلطی کو بے اثر کرتے ہوئے ایک متبادل کے طور پر کام کرتی ہے۔یہ رطوبتوں کو بدلتی، رطوبت کو خارج کرتی، رسولیوں کو تحلیل کرتی، سخت پٹھوں کو آرام دیتی اور بوسیدہ ہڈیوں کی تندرستی کو بحال کرتی ہے۔اِس سائنس کا اثر انسانی عقل کی بنیاد کو تبدیل کرتا ہے، جس پر یہ الٰہی عقل کے ساتھ ہم آہنگی کو تسلیم کر سکے۔
تجربات نے اس حقیقت کی حمایت کی ہے کہ عقل جسم پر حکومت کرتی ہے، صرف ایک موقع پر نہیں بلکہ ہر موقع پر۔ روح کی ناقابل تلافی لیاقتیں مادے کی شرائط کے بنا اور نام نہاد مادی وجودیت کے جھوٹے عقیدے کے بنا بھی وجود رکھتی ہیں۔
Christian Science brings to the body the sunlight of Truth, which invigorates and purifies. Christian Science acts as an alterative, neutralizing error with Truth. It changes the secretions, expels humors, dissolves tumors, relaxes rigid muscles, restores carious bones to soundness. The effect of this Science is to stir the human mind to a change of base, on which it may yield to the harmony of the divine Mind.
Experiments have favored the fact that Mind governs the body, not in one instance, but in every instance. The indestructible faculties of Spirit exist without the conditions of matter and also without the false beliefs of a so-called material existence.
جب ہم خدا کی شفا دینے والی طاقت پر ایمان کھو دیتے ہیں، تو ہم اْس الٰہی اصول پر عدم اعتماد رکھتے ہیں جسے کرسچن سائنس ظاہر کرتی ہے، تو پھر ہم بیمار کو شفا نہیں دے سکتے۔ نہ ہی ہم روح کی مدد کے وسیلہ شفا دے سکتے ہیں، اگر ہم خود کو مادی بنیادوں پر قائم کرتے ہیں۔
When we lose faith in God's power to heal, we distrust the divine Principle which demonstrates Christian Science, and then we cannot heal the sick. Neither can we heal through the help of Spirit, if we plant ourselves on a material basis.
سائنس دکھاتی ہے کہ مادہ، فانی آراء اور عقائد کے ساتھ متصادم ہوتے ہوئے ہر دور میں غلطی کے اثرات کو خارج کرتا ہے،لیکن جب فوری اور مستقل بنیادوں پر اِس کی مخالفت کرسچن سائنس کی جانب سے ہوتی ہے تو فانی عقل کا ماحول اخلاق اور موت کے لئے تباہ کن نہیں ہو سکتا۔ اِس ذہنی غلاظت کے لئے سچائی اور محبت زہر مار ہیں، اور یوں یہ وجودیت کو تقویت دیتے اور برقرار رکھتے ہیں۔ حواسِ خمسہ سے حاصل شدہ غیر ضروری علم محض عارضی، فانی عقل کا نظریہ، فہم کا نتیجہ ہے نہ کہ روح، جان کا، اور یہ اْس سب کی علامت پیش کرتا ہے جو بد اور زوال پذیرہے۔فطری سائنس، جیسا کہ عموماً اِسے کہا جاتا ہے، حقیقتاً فطری نہیں اور نہ سائنسی ہے کیونکہ یہ مادی حواس کی گواہی سے جنم لیتی ہے۔ اِس کے برعکس خیالات روح سے جنم لیتے ہیں۔
Science shows that material, conflicting mortal opinions and beliefs emit the effects of error at all times, but this atmosphere of mortal mind cannot be destructive to morals and health when it is opposed promptly and persistently by Christian Science. Truth and Love antidote this mental miasma, and thus invigorate and sustain existence. Unnecessary knowledge gained from the five senses is only temporal, — the conception of mortal mind, the offspring of sense, not of Soul, Spirit, — and symbolizes all that is evil and perishable. Natural science, as it is commonly called, is not really natural nor scientific, because it is deduced from the evidence of the material senses. Ideas, on the contrary, are born of Spirit,
الٰہی سائنس کامل ہے، اور یہ اِس کے اصول اور قانون کو سیکھنے کے لئے،اظہار کے ذریعے اِسے قائم کرتے ہوئے،کسی درمیانی راستے کی اجازت نہیں دیتی۔
Divine Science is absolute, and permits no half-way position in learning its Principle and rule — establishing it by demonstration.
کرسچن سائنس عام اصول سے استثنیٰ نہیں ہے، یعنی سیدھے انداز میں محنت کے بغیر کوئی برتری نہیں۔ کوئی شخص اپنا نشانہ منتشر کر کے اسی لمحہ ہدف پر نشانہ نہیں لگا سکتا۔ دیگر شعبوں کی پیروی کر نا اور سائنس کے اظہار میں تیزی سے ترقی کرنا ممکن نہیں۔
Christian Science is not an exception to the general rule, that there is no excellence without labor in a direct line. One cannot scatter his fire, and at the same time hit the mark. To pursue other vocations and advance rapidly in the demonstration of this Science, is not possible.
کرسچن سائنس کی وضاحت اِس کے روحانی فہم میں پنہاں ہے، اور اِس کے شاگردوں کو اِس سائنس کے معنی پانے کے لئے یہ فہم لازمی حاصل کرنا چاہئے۔
The elucidation of Christian Science lies in its spiritual sense, and this sense must be gained by its disciples in order to grasp the meaning of this Science.
اگر کرسچن سائنس معروف دیوتاؤں، گناہ، بیماری اور موت، کو دور کردیتی ہے تو یہ مسیح، سچائی ہی ہے جو اِن بدیوں کو نیست کرتاہے، اور یوں اِن کے عدم کو ثابت کرتا ہے۔
اِس خواب کو کہ مادا اور غلطی کچھ ہیں، مکاشفہ اور وجہ کو تسلیم کرنا چاہئے۔پھر بشر بیماری اور گناہ کے عدم پر توجہ دیں گے، اور گناہ اور بیماری شعور سے غائب ہو جائیں گے۔ہم آہنگ حقیقی ظاہر ہوگا اور غیر آہنگ غیر حقیقی۔
If Christian Science takes away the popular gods, — sin, sickness, and death, — it is Christ, Truth, who destroys these evils, and so proves their nothingness.
The dream that matter and error are something must yield to reason and revelation. Then mortals will behold the nothingness of sickness and sin, and sin and sickness will disappear from consciousness. The harmonious will appear real, and the inharmonious unreal.
جو شخص کرسچن سائنس کو سمجھتا ہے وہ کرسچن سائنس کے الٰہی اصول کے مطابق بیمار کو شفا دے سکتا ہے، اور یہ عملی ثبوت ہی واحد آسان گواہی ہے کہ وہ شخص اِس سائنس کو سمجھتا ہے۔
One who understands Christian Science can heal the sick on the divine Principle of Christian Science, and this practical proof is the only feasible evidence that one does understand this Science.
کرسچن سائنس اور الٰہی محبت کی طاقت قادر مطلق ہے۔ در حقیقت گرفت کو ڈھیلا کرنا اور بیماری، موت اور گناہ کو نیست کرنا جائزہے۔
The power of Christian Science and divine Love is omnipotent. It is indeed adequate to unclasp the hold and to destroy disease, sin, and death.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔