اتوار 25 دسمبر، 2022
”ڈرو مت کیونکہ دیکھو مَیں تمہیں بڑی خوشی کی بشارت دیتا ہوں جو ساری امت کے واسطے ہو گی۔ کہ آج داؤد کے شہر میں تمہارے لئے ایک منجی پیدا ہوا ہے یعنی مسیح خداوند۔“
“Fear not: for, behold, I bring you good tidings of great joy, which shall be to all people. For unto you is born this day in the city of David a Saviour, which is Christ the Lord.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ اور یسی کے تنے سے ایک کونپل نکلے گی اور اْس کی جڑوں سے ایک بار آور شاخ پیدا ہوگی۔
2۔ اور خداوند کی روح اْس پر ٹھہرے گی۔ حکمت اور خرد کی روح، مصلحت اور قدرت کی روح، معرفت اور خداوند کے خوف کی روح۔
3۔ اور اْس کی شادمانی خداوند کے خوف میں ہوگی اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مطابق انصاف کرے گا اور نہ اپنے کانوں کے سننے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
4۔ بلکہ وہ راستی سے مسکینوں کا انصاف کرے گا اور عدل سے زمین کے خاکساروں کا فیصلہ کرے گا اور اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کر ڈالے گا۔
5۔ اور اْس کی کمرکا پٹکا راستبازی ہوگی اور اْس کے پہلو پر راستبازی کا پٹکا ہوگا۔
6۔ پس بھیڑیا برے کے ساتھ رہے گا اور چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل مل جل کر رہیں گے اور ننھا بچہ اْن کی پیش روی کرے گا۔
1. And there shall come forth a rod out of the stem of Jesse, and a Branch shall grow out of his roots:
2. And the spirit of the Lord shall rest upon him, the spirit of wisdom and understanding, the spirit of counsel and might, the spirit of knowledge and of the fear of the Lord;
3. And shall make him of quick understanding in the fear of the Lord: and he shall not judge after the sight of his eyes, neither reprove after the hearing of his ears:
4. But with righteousness shall he judge the poor, and reprove with equity for the meek of the earth: and he shall smite the earth with the rod of his mouth, and with the breath of his lips shall he slay the wicked.
5. And righteousness shall be the girdle of his loins, and faithfulness the girdle of his reins.
6. The wolf also shall dwell with the lamb, and the leopard shall lie down with the kid; and the calf and the young lion and the fatling together; and a little child shall lead them.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
2۔ جو لوگ تاریکی میں چلتے تھے انہوں نے بڑی روشنی دیکھی۔ جو موت کے سایہ کے ملک میں رہتے تھے اْن پر نور چمکا۔
6۔ اس لئے ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اْس کے کندھے پر ہوگی اور اْس کا نام عجیب مشیر خدائے قادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔
7۔ اْس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی انتہا نہ ہوگی۔ وہ داؤد کے تخت اور اْس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اْسے قیام بخشے گا رب الا افواج کی غیوری یہ کرے گی۔
2 The people that walked in darkness have seen a great light: they that dwell in the land of the shadow of death, upon them hath the light shined.
6 For unto us a child is born, unto us a son is given: and the government shall be upon his shoulder: and his name shall be called Wonderful, Counseller, The mighty God, The everlasting Father, The Prince of Peace.
7 Of the increase of his government and peace there shall be no end, upon the throne of David, and upon his kingdom, to order it, and to establish it with judgment and with justice from henceforth even for ever. The zeal of the Lord of hosts will perform this.
18۔ اب یسوع مسیح کی پیدائش اِس طرح ہوئی کہ جب اْس کی ماں مریم کی منگی یوسف سے ہوئی تو اْن کے اکٹھے ہونے سے پہلے وہ روح القدس کی قدرت سے حاملہ پائی گئی۔
19۔ پس اْس کے شوہر یوسف نے جو راستباز تھا اور اْسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اْسے چپکے سے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔
20۔ وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کے فرشتہ نے خواب میں اْسے دکھائی دے کر کہا اے یوسف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو کچھ اْس کے پیٹ میں ہے وہ روح القد س کی قدرت سے ہے۔
21۔ اْس کے بیٹا ہوگا اور تْو اْس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اْن کے گناہوں سے نجات دے گا۔
22۔ یہ سب کچھ اِس لئے ہوا کہ جو کچھ خداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پورا ہو کہ
23۔ دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اْس کا نام اعمانوئیل رکھیں گے جس کا ترجمہ ہے خدا ہمارے ساتھ۔
24۔ پس یوسف نے نیند سے جاگ کر ویسا ہی کیا جیسا خداوند کے فرشتہ نے اْسے حکم دیا تھا اور اپنی بیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔
25۔ اور اْس کو نہ جانا جب تک کہ اْس کے بیٹا نہ ہوا اور اْس کا نام یسوع رکھا۔
18 Now the birth of Jesus Christ was on this wise: When as his mother Mary was espoused to Joseph, before they came together, she was found with child of the Holy Ghost.
19 Then Joseph her husband, being a just man, and not willing to make her a publick example, was minded to put her away privily.
20 But while he thought on these things, behold, the angel of the Lord appeared unto him in a dream, saying, Joseph, thou son of David, fear not to take unto thee Mary thy wife: for that which is conceived in her is of the Holy Ghost.
21 And she shall bring forth a son, and thou shalt call his name JESUS: for he shall save his people from their sins.
22 Now all this was done, that it might be fulfilled which was spoken of the Lord by the prophet, saying,
23 Behold, a virgin shall be with child, and shall bring forth a son, and they shall call his name Emmanuel, which being interpreted is, God with us.
24 Then Joseph being raised from sleep did as the angel of the Lord had bidden him, and took unto him his wife:
25 And knew her not till she had brought forth her firstborn son: and he called his name JESUS.
1۔ جب یسوع ہیرودیس بادشاہ کے زمانہ میں یہودیہ کے بیت الحم میں پیدا ہوا تو دیکھو کئی مجوسی پورب سے یروشلیم میں یہ کہتے ہوئے آئے کہ
2۔ یہودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہوا ہے وہ کہا ں ہے؟ کیونکہ پورب میں اْس کا ستارہ دیکھ کرہم اْسے سجدہ کرنے آئے ہیں۔
3۔ یہ سن کر ہیرودیس بادشاہ اور اْس کے ساتھ یروشلیم کے سب سننے والے گھبرا گئے۔
4۔ اور اْس نے قوم کے سب سرداروں اورکاہنوں اور فقیہوں کو جمع کر کے اْن سے پوچھا کہ مسیح کی پیدائش کہاں ہونی چاہئے؟
5۔ اْنہوں نے اْس سے کہا یہودیہ کے بیت الحم میں کیونکہ نبی کی معرفت یوں لکھا گیا ہے کہ
6۔ اے بیت الحم یہوداہ کے علاقے تو یہوداہ کے حاکموں میں ہر گز چھوٹا نہیں۔ کیونکہ تجھ میں سے ایک سردار نکلے گا جو میری اْمت اسرائیل کی گلہ بانی کرے گا۔
7۔ اِس پر ہیرودیس نے مجوسیوں کو چپکے سے بلا کر اْن سے تحقیق کی کہ وہ ستارہ کس وقت دکھائی دیا تھا۔
8۔ اور یہ کہہ کر اْن کو بیت الحم بھیجا کہ جا کر اْس بچے کی بابت ٹھیک ٹھیک دریافت کرو اور جب وہ ملے تو مجھے خبر دو تاکہ مَیں بھی آکر اْسے سجدہ کروں۔
9۔ وہ بادشاہ کی بات سن کر روانہ ہوئے اور دیکھو جو ستارہ اْنہوں نے پورب میں دیکھا تھا وہ اْن کے آگے آگے چلا۔ یہاں تک کہ اْس جگہ کے اوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچہ تھا۔
10۔ وہ ستارے کو دیکھ کر نہایت خوش ہوئے۔
11۔ اور گھر میں پہنچ کر بچے کو اْس کی ماں مریم پاس دیکھا اور اْس کے آگے گر کر سجدہ کیا اور اپنے ڈبے کھول کر سونا اور لبان اور مْر اْس کو نذر کیا۔
12۔ اور ہیرودیس کے پاس پھر نہ جانے کی ہدایت خواب میں پا کر دوسری راہ سے اپنے ملک کو روانہ ہوئے۔
13۔ جب وہ روانہ ہوگئے تو دیکھو خداوند کے فرشتہ نے یوسف کو خواب میں دکھائی دے کر کہا اْٹھ بچے اور اْس کی ماں کو ساتھ لے کر مصر کو بھاگ جا اور جب تک کہ مَیں تجھ سے نہ کہوں وہیں رہنا کیونکہ ہیرودیس اِس بچے کو تلاش کر نے کو ہے تاکہ اْسے ہلاک کرے۔
19۔۔۔۔جب ہیرودیس مر گیا تو دیکھو خداوند کے فرشتہ نے مصر میں یوسف کو خواب میں دکھائی دے کر کہا کہ
20۔ اْٹھ اِس بچے اور اْس کی ماں کو لے کر اسرائیل کے ملک میں چلا جا کیونکہ جو بچے کی جان کے خواہاں تھے وہ مر گئے۔
21۔ پس وہ اٹھا اور بچے اور اْس کی ماں کو ساتھ لے کر اسرائیل کے ملک میں آگیا۔
23۔ اور ناصرت نام ایک شہر میں جا بسا تاکہ جو نبیوں کی معرفت کہا گیا تھا وہ پورا ہو کہ وہ ناصری کہلائے گا۔
1 Now when Jesus was born in Bethlehem of Judæa in the days of Herod the king, behold, there came wise men from the east to Jerusalem,
2 Saying, Where is he that is born King of the Jews? for we have seen his star in the east, and are come to worship him.
3 When Herod the king had heard these things, he was troubled, and all Jerusalem with him.
4 And when he had gathered all the chief priests and scribes of the people together, he demanded of them where Christ should be born.
5 And they said unto him, In Bethlehem of Judæa: for thus it is written by the prophet,
6 And thou Bethlehem, in the land of Juda, art not the least among the princes of Juda: for out of thee shall come a Governor, that shall rule my people Israel.
7 Then Herod, when he had privily called the wise men, inquired of them diligently what time the star appeared.
8 And he sent them to Bethlehem, and said, Go and search diligently for the young child; and when ye have found him, bring me word again, that I may come and worship him also.
9 When they had heard the king, they departed; and, lo, the star, which they saw in the east, went before them, till it came and stood over where the young child was.
10 When they saw the star, they rejoiced with exceeding great joy.
11 And when they were come into the house, they saw the young child with Mary his mother, and fell down, and worshipped him: and when they had opened their treasures, they presented unto him gifts; gold, and frankincense, and myrrh.
12 And being warned of God in a dream that they should not return to Herod, they departed into their own country another way.
13 And when they were departed, behold, the angel of the Lord appeareth to Joseph in a dream, saying, Arise, and take the young child and his mother, and flee into Egypt, and be thou there until I bring thee word: for Herod will seek the young child to destroy him.
19 …when Herod was dead, behold, an angel of the Lord appeareth in a dream to Joseph in Egypt,
20 Saying, Arise, and take the young child and his mother, and go into the land of Israel: for they are dead which sought the young child’s life.
21 And he arose, and took the young child and his mother, and came into the land of Israel.
23 And he came and dwelt in a city called Nazareth: that it might be fulfilled which was spoken by the prophets, He shall be called a Nazarene.
40۔ اور وہ لڑکا بڑھتا اور قوت پاتا گیا اور حکمت سے معمور ہوتا گیا اور خداکا فضل اْس پر تھا۔
40 And the child grew, and waxed strong in spirit, filled with wisdom: and the grace of God was upon him.
14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گردو نواح میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔
15۔ اور وہ اْن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا رہا اور سب اْس کی بڑائی کرتے رہے۔
16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔
17۔ اور یسعیا ہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں لکھا تھا کہ۔
18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔
19۔ اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔
20۔ پھر وہ کتاب بند کر کے اور خادم کو واپس دے کر بیٹھ گیا اور جتنے عبادتخانہ میں تھے سب کی آنکھیں اْس پر لگی تھیں۔
21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔
14 And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee: and there went out a fame of him through all the region round about.
15 And he taught in their synagogues, being glorified of all.
16 And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.
17 And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,
18 The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,
19 To preach the acceptable year of the Lord.
20 And he closed the book, and he gave it again to the minister, and sat down. And the eyes of all them that were in the synagogue were fastened on him.
21 And he began to say unto them, This day is this scripture fulfilled in your ears.
اْن کے لئے جو برقرار رہنے والے لامتناہی پر جھکاؤ رکھتے ہیں، آج بہت بڑی برکات ہیں۔ قبل ازیں کہ جی اٹھنے کے دن کی مکمل روشنی چمکے، بیدار چرواہا فجر کی پہلی دھیمی شعائیں دیکھتا ہے۔پس نبی چرواہوں کے لئے زرد ستارہ چمکا؛ تاہم اِس نے رات عبور کی، اور وہاں پہنچا جہاں، گمنام چرنی میں، بیت الحم کا بچہ پڑا ہے، مسیح، سچائی کے انسانی قاصد جو تاریک سمجھ والوں کو یسوع مسیح کے وسیلہ نجات کی راہ واضح کرتے ہیں، جب تک کہ غلطی کی رات کے سویرے میں فجر کی شعائیں نہیں نکلتیں اور ہستی کا راہنما ستارہ روشن نہیں ہوتا۔مجوسیوں کو اِس الٰہی سائنس کے ستارے کو دیکھنے اور اِس کے پیچھے چلنے کی ہدایت دی گئی جو ابدی ہم آہنگی کی راہ پر چمکا۔
چونکہ مصنفہ نے بیماری اوراِس کے ساتھ ساتھ گناہ کے علاج میں سچائی کی طاقت کو دریافت کیا، اْس کا نظام مکمل طور پر تصدیق شدہ تھا اور یہ کبھی نامکمل نہیں رہا۔
To those leaning on the sustaining infinite, to-day is big with blessings. The wakeful shepherd beholds the first faint morning beams, ere cometh the full radiance of a risen day. So shone the pale star to the prophet-shepherds; yet it traversed the night, and came where, in cradled obscurity, lay the Bethlehem babe, the human herald of Christ, Truth, who would make plain to benighted understanding the way of salvation through Christ Jesus, till across a night of error should dawn the morning beams and shine the guiding star of being. The Wisemen were led to behold and to follow this daystar of divine Science, lighting the way to eternal harmony.
Since the author's discovery of the might of Truth in the treatment of disease as well as of sin, her system has been fully tested and has not been found wanting;
یہ آسمانی عقیدہ، وہ عقیدہ جو جسمانی حواس کی گواہی کے مخالف ہے، مجھ تک کیسے پہنچا؟مقدس پولوس کے مطابق یہ ”خدا کے اْس فضل کی بخشش تھا جو اْس کی قدرت کی تاثیر سے مجھ پر ہوا۔“
جب ظاہری طور پر مادی وجودیت کی حدود کے قریب، موت کی وادی کے سایہ میں پہلے سے کھڑے ہوتے ہوئے، میں نے الٰہی سائنس میں یہ حقائق سیکھے ہیں: کہ سبھی حقیقی اشخاص خدا، الٰہی عقل،میں ہیں، اور کہ زندگی، سچائی اور محبت قادر امطلق اور ازلی ہیں؛ کہ سچائی کا مخالف، جسے غلطی، گناہ، بیماری، مرض، موت کہا جاتا ہے، مادی سوچ کے جھوٹے مادی فہم کی جھوٹی گواہی ہے،کہ اس جھوٹے فہم میں، ایمان کے لحاظ سے، مادی سوچ کی نفسی حالت شامل ہوتی ہے جسے یہ نام نہاد عقل مادے کا نام دیتی ہے، اسطرح روح کا حقیقی فہم رْک جاتا ہے۔
میری اِس دریافت نے، کہ سرگرداں، فانی، اورغلط نام سے پکاری جانے والی عقل جسم کی ساری حیاتیات اور کام کو جنم دیتی ہے، میری سوچ کو نئے راستوں پر کام کرنے پر لگا دیا، اور میری اِس تجویز کے اظہار کو راہنمائی دی کہ عقل کی سائنس میں عقل ہی سب کچھ اور مادہ لا شے ہونے کا ایک بنیادی عنصر ہے۔
کرسچن سائنس غیر متنازعہ طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ عقل ہی سب کچھ ہے، کہ واحد حقائق الٰہی عقل اور خیال ہیں۔
Whence came to me this heavenly conviction, — a conviction antagonistic to the testimony of the physical senses? According to St. Paul, it was "the gift of the grace of God given unto me by the effectual working of His power."
When apparently near the confines of mortal existence, standing already within the shadow of the death-valley, I learned these truths in divine Science: that all real being is in God, the divine Mind, and that Life, Truth, and Love are all-powerful and ever-present; that the opposite of Truth, — called error, sin, sickness, disease, death, — is the false testimony of false material sense, of mind in matter; that this false sense evolves, in belief, a subjective state of mortal mind which this same so-called mind names matter, thereby shutting out the true sense of Spirit.
My discovery, that erring, mortal, misnamed mind produces all the organism and action of the mortal body, set my thoughts to work in new channels, and led up to my demonstration of the proposition that Mind is All and matter is naught as the leading factor in Mind-science.
Christian Science reveals incontrovertibly that Mind is All-in-all, that the only realities are the divine Mind and idea.
میرے ادراک میں سچائی کا انکشاف آہستہ آہستہ اور بظاہر الٰہی طاقت کے ذریعے آیا۔جب ایک نیا روحانی خیال زمین پر برپا ہوتا ہے، تو یسعیاہ کا الہامی کلام نئے سرے سے پورا ہوتا ہے: ”ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا۔۔۔اْس کا نام عجیب مشیرہوگا۔“
The revelation of Truth in the understanding came to me gradually and apparently through divine power. When a new spiritual idea is borne to earth, the prophetic Scripture of Isaiah is renewedly fulfilled: "Unto us a child is born, ... and his name shall be called Wonderful."
یسوع ناصری کی آمد مسیحی دور کی پہلی صدی کا احاطہ کرتی ہے، لیکن مسیح ابتدائی برسوں یا آخری ایام کی قید سے مبرا ہے۔ مسیحی دورسے پیشتر اور بعد ازاں نسل در نسل مسیح بطور روحانی خیال، بطور خدا کے سایہ، اْن لوگوں کے لئے کچھ خاص طاقت اور فضل کے ساتھ آیا جو مسیح، یعنی سچائی کو حاصل کرنے کے لئے تیار تھے۔
The advent of Jesus of Nazareth marked the first century of the Christian era, but the Christ is without beginning of years or end of days. Throughout all generations both before and after the Christian era, the Christ, as the spiritual idea, — the reflection of God, — has come with some measure of power and grace to all prepared to receive Christ, Truth.
بیمار اور گناہ کرنے والے کو شفا دیتے ہوئے، یسوع نے اس حقیقت کو واضح کیا کہ شفا کے اثر نے الٰہی اصول اور مسیح کی روح کے فہم کی پیروی کی جس نے جسمانی یسوع پر حکمرانی کی۔ اس اصول کے لئے کوئی شاہی گھرانہ، کوئی متبرک اجارہ داری نہیں ہے۔ اس کا واحد تاجدار فانی اقتدار ہے۔ اس کا واحد کاہن روحانی انسان ہے۔ بائبل یہ واضح کرتی ہے کہ سب ایمانداروں کو ”خدا کے لئے بادشاہ اور کاہن“ بنا دیاگیا ہے۔باہر سے آنے والے نہ تب، اور نہ اب، مسیح کی اِس سلطنت کو سمجھے تھے۔
In healing the sick and sinning, Jesus elaborated the fact that the healing effect followed the understanding of the divine Principle and of the Christ-spirit which governed the corporeal Jesus. For this Principle there is no dynasty, no ecclesiastical monopoly. Its only crowned head is immortal sovereignty. Its only priest is the spiritualized man. The Bible declares that all believers are made "kings and priests unto God." The outsiders did not then, and do not now, understand this ruling of the Christ;
”آدمیوں میں حقیر و مردود“، یہ یسعیاہ کی طرف سے آنے والے سلامتی کے شہزادے کے لئے واضح الفاظ تھے۔
"Despised and rejected of men," was Isaiah's graphic word concerning the coming Prince of Peace.
پوشیدہ خدا سے متعلق ایک مردہ فہم کی طرف سے، آج کی ترقی پذیر صدی اْس مسیحی شفا کے تصور کو غیر مسیحی رائے اور استعمال کے تابع بنا دیتی ہے جس سے یسوع لطف اندوز ہوا تھا؛ مگر ناقابل تسخیر حقائق پر اِس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
The advancing century, from a deadened sense of the invisible God, to-day subjects to unchristian comment and usage the idea of Christian healing enjoined by Jesus; but this does not affect the invincible facts.
سائنس اور صحت، کتاب میں موجود سائنس سے متعلق نہ کسی انسانی قلم نے نہ زبان نے مجھے کچھ سکھایا؛ اور کوئی زبان یا قلم اِسے معزول نہیں کر سکتی۔ شاید اِس کتاب کو کھوکھلی تنقید یا لاپرواہ اور بد نیت طلباء کی بدولت مسخ کیا جاسکے، اور اِس کے نظریات کی عارضی طور پر توہین یا غلط ترجمانی کی جائے؛ مگر پہچاننے اور اظہار کرنے کے لئے سائنس اور سچ اِس میں ہمیشہ موجود رہے گا۔
No human pen nor tongue taught me the Science contained in this book, Science and Health; and neither tongue nor pen can overthrow it. This book may be distorted by shallow criticism or by careless or malicious students, and its ideas may be temporarily abused and misrepresented; but the Science and truth therein will forever remain to be discerned and demonstrated.
آئیے ہمارے منبروں کو کرسچن سائنس کے ساتھ انصاف کرنے دیں۔ چھاپہ خانہ کی طرف سے اِس کی منصفانہ نمائندگی ہونے دیں۔ اِسے اب ہمارے اْن تعلیمی اداروں میں جگہ دیں جو نظریہ پرست الٰہیات اور علم الحیات کے قبضہ میں ہیں، تو یہ تعلیم اْن پرانے نظاموں کی نسبت زیادہ جلدی گناہ اور بیماری کوتلف کردے گی، جنہیں اِن سب کو محکوم کرنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا، جن کی ضرورت خود ساختگی اور تبلیغ کے لئے پڑتی ہے۔
Let our pulpits do justice to Christian Science. Let it have fair representation by the press. Give to it the place in our institutions of learning now occupied by scholastic theology and physiology, and it will eradicate sickness and sin in less time than the old systems, devised for subduing them, have required for self-establishment and propagation.
اگرچہ یہ شمارہ اپنے اندر شفائیہ عقل کی مکمل سائنس کو رکھتا ہے، تاہم یہ کبھی مت سمجھیں کہ آپ اِس کتاب کا محض سادہ سا مشاہدہ کرنے سے سائنس کے مکمل مفہوم کو پا لیں گے۔اِس کتاب کامطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، تو سائنسی شفا کے اصولوں کا اظہار کرسچن سائنس کی روحانی بنیاد پر مضبوطی کے ساتھ آپ کو نصب کردے گا۔ یہ ثبوت آپ کو اْن نظریات کے فنا ہونے والے آثار سے بلند کر تا ہے جو پہلے سے متروک ہوچکے ہیں، اور آپ کوہستی کے اْن روحانی حقائق کو سمجھنے کے قابل بناتا ہے جو اب تک لاحاصل اور بظاہر مدھم تھے۔
Although this volume contains the complete Science of Mind-healing, never believe that you can absorb the whole meaning of the Science by a simple perusal of this book. The book needs to be studied, and the demonstration of the rules of scientific healing will plant you firmly on the spiritual groundwork of Christian Science. This proof lifts you high above the perishing fossils of theories already antiquated, and enables you to grasp the spiritual facts of being hitherto unattained and seemingly dim.
کرسچن سائنس کی جسمانی شفا الٰہی اصول کے کام سے اب، یسوع کے زمانے کی طرح، سامنے آتی ہے، جس سے قبل گناہ اور بیماری انسانی ضمیر میں اپنی حقیقت کھو دیتے ہیں اور ایسے فطری اورایسے لازمی طور پر غائب ہو جاتے ہیں جیسے تاریکی روشنی کو اور گناہ درستگی کو جگہ دیتے ہیں۔ اْس وقت کی طرح، اب بھی یہ قادر کام مافوق الفطرتی نہیں بلکہ انتہائی فطرتی ہیں۔ یہ اعمانوئیل، یا ”خدا ہمارے ساتھ ہے“ کا نشان ہیں، ایک الٰہی اثر جو انسانی شعور میں ہمیشہ سے موجود ہے اور خود کو دوہراتے ہوئے، ابھی آرہا ہے جیسے کہ ماضی میں اس کا وعدہ کیا گیا تھاکہ،
(شعور کے)قیدیوں کو رہائی
اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر پانے کے لئے
اور کچلے ہوؤں کو آزاد کرنے کے لئے
The physical healing of Christian Science results now, as in Jesus' time, from the operation of divine Principle, before which sin and disease lose their reality in human consciousness and disappear as naturally and as necessarily as darkness gives place to light and sin to reformation. Now, as then, these mighty works are not supernatural, but supremely natural. They are the sign of Immanuel, or "God with us," — a divine influence ever present in human consciousness and repeating itself, coming now as was promised aforetime,
To preach deliverance to the captives [of sense],
And recovering of sight to the blind,
To set at liberty them that are bruised.
ہمارے مالک کی زمینی زندگی میں روحانی خیال کے روپ کی ایک مختصر سی تاریخ تھی؛ مگر ”اْس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا،“ کیونکہ مسیح، خدا کا خیال، تمام قوموں اور امتوں پر الٰہی سائنس کے ساتھ آمرانہ طور پر، مکمل طور پر، فیصلہ کن انداز میں حکومت کرے گا۔
The impersonation of the spiritual idea had a brief history in the earthly life of our Master; but "of his kingdom there shall be no end," for Christ, God's idea, will eventually rule all nations and peoples — imperatively, absolutely, finally — with divine Science.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████