اتوار 3 اپریل، 2022
”کیا تم ایسے نادان ہو کہ روح کے طور پر شروع کر کے اب جسم کے طور پر کام پورا کرنا چاہتے ہو؟“
“Are ye so foolish? having begun in the Spirit, are ye now made perfect by the flesh?”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ کس نے تم پر افسون کر لیا؟ تمہاری تو گویا آنکھوں کے سامنے یسوع مسیح صلیب پر دکھایا گیا۔
16۔ کیا تم نہیں جانتے کہ تم خدا کا مقدِس ہو اور خدا کا روح تم میں بسا ہوا ہے؟
18۔ کوئی اپنے آپ کو فریب نہ دے۔ اگر کوئی تم میں اپنے آپ کو اِس جہان میں حکیم سمجھے تو بیوقوف بنے تاکہ حکیم ہوجائے۔
18۔ جس حال میں کہ ہم دیکھی ہوئی چیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں کیونکہ دیکھی ہوئی چیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چیزیں ابدی ہیں۔
16۔ کیونکہ ہم نے دغا بازی کی گھڑی ہوئی کہانیوں کی پیروی نہیں کی تھی،
19۔ اور ہمارے پاس نبیوں کا کلام ہے جو زیادہ معتبر ٹھہرا اور تم اچھا کرتے ہو جو یہ سمجھ کر اْس پر غور کرتے ہو کہ وہ ایک چراغ ہے جو اندھیری جگہ میں روشنی بخشتا ہے جب تک پو نہ پٹھے اور صبح کا ستارہ تمہارے دلوں میں نہ چمکے۔
1. Who hath bewitched you, that ye should not obey the truth, before whose eyes Jesus Christ hath been evidently set forth, crucified among you?
16. Know ye not that ye are the temple of God, and that the Spirit of God dwelleth in you?
18. Let no man deceive himself. If any man among you seemeth to be wise in this world, let him become a fool, that he may be wise.
18. While we look not at the things which are seen, but at the things which are not seen: for the things which are seen are temporal; but the things which are not seen are eternal.
16. For we have not followed cunningly devised fables.
19. We have also a more sure word of prophecy; whereunto ye do well that ye take heed, as unto a light that shineth in a dark place, until the day dawn, and the day star arise in your hearts.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں
27۔ اور خدا نے انسان کو اپنی صور ت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اسکو پیدا کیا۔ نر و ناری انکو پیدا کیا۔
31۔اور خدا نے سب پر جو اس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness:
27 So God created man in his own image, in the image of God created he him; male and female created he them.
31 And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
6۔بلکہ زمین سے کہر اٹھتی تھی اور تمام روی زمین کو سیراب کرتی تھی۔
7۔ اور خداوند خدا نے زمین کی مٹی سے انسان کو بنایا اور اسکے نتھنوں میں زندگی کا دم پھونکا تو انسان جیتی جان ہوا۔
6 But there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.
7 And the Lord God formed man of the dust of the ground, and breathed into his nostrils the breath of life; and man became a living soul.
1۔ جب رویِ زمین پر آدمی بہت بڑھنے لگے اور اْن کے بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
5۔اور خداوند نے دیکھا کہ زمین پر انسان کی بدی بہت بڑھ گئی ہے اور اْس کے دل کے تصور اور خیال سدا برے ہی ہوتے ہیں۔
1 And it came to pass, when men began to multiply on the face of the earth, and daughters were born unto them,
5 God saw that the wickedness of man was great in the earth, and that every imagination of the thoughts of his heart was only evil continually.
13۔اے بھائیو! میں اِس سے تمہارا ناواقف ہونا نہیں چاہتا۔
16۔ کیونکہ مَیں انجیل سے شرماتا نہیں۔ اِس لئے کہ وہ ہر ایک ایمان لانے والے کے واسطے نجات کے لئے خدا کی قدرت ہے۔
18۔ کیونکہ خدا کا غضب اْن آدمیوں کی تمام بے دینی اور ناراستی پر آسمان سے ظاہر ہوتا ہے جو حق کو ناراستی سے دبائے رکھتے ہیں۔
19۔ کیونکہ جو کچھ خدا کی نسبت معلوم ہو سکتا ہے وہ اْن کے باطن میں ظاہر ہے۔ اِس لئے کہ خدا نے اْس کو اْن پر ظا ہر کر دیا۔
20۔ کیونکہ اْس کی اندیکھی صفتیں یعنی اْس کی ازلی قدرت اور الوہیت دنیا کی پیدائش کے وقت سے بنائی ہوئی چیزوں کے ذریعے معلوم ہو کر صاف نظر آتی ہیں۔ یہاں تک کہ اْن کو کچھ عذر باقی نہیں۔
21۔ اِس لئے کہ اگرچہ اْنہوں نے خدا کو جان تو لیا مگر اْس کی خدائی کے لائق اْس کی تمجید اور شکر گزاری نہ کی بلکہ باطل خیالات میں پڑ گئے اور اْن کے بے سمجھ دلوں پر اندھیرا چھا گیا۔
22۔ وہ اپنے آپ کو دانا جتا کر بے وقوت بن گئے۔
21۔ اور غیر فانی خدا کے جلال کو فانی انسان اور پرندوں اور چوپائیوں اور کیڑے مکوڑوں کی صورت میں بدل ڈالا۔
25۔ اْنہوں نے خدا کی سچائی کو بدل کر جھوٹ بنا ڈالا اور مخلوقات کی زیادہ پرستش اور عبادت کی بہ نسبت اْس خالق کے جو ابد تک محمود ہے۔ آمین۔
13 Now I would not have you ignorant, brethren,
16 For I am not ashamed of the gospel of Christ: for it is the power of God unto salvation to every one that believeth;
18 For the wrath of God is revealed from heaven against all ungodliness and unrighteous-ness of men, who hold the truth in unrighteousness;
19 Because that which may be known of God is manifest in them; for God hath shewed it unto them.
20 For the invisible things of him from the creation of the world are clearly seen, being understood by the things that are made, even his eternal power and Godhead; so that they are without excuse:
21 Because that, when they knew God, they glorified him not as God, neither were thankful; but became vain in their imaginations, and their foolish heart was darkened.
22 Professing themselves to be wise, they became fools,
23 And changed the glory of the uncorruptible God into an image made like to corruptible man, and to birds, and fourfooted beasts, and creeping things.
25 Who changed the truth of God into a lie, and worshipped and served the creature more than the Creator, who is blessed for ever.
24۔ جو تم نے شروع سے سنا ہے وہی تم میں قائم رہے۔ جو تم نے شروع سے سنا ہے اگر وہ تم میں قائم رہے تو تم بھی بیٹے اور باپ میں قائم رہو گے۔
26۔ مَیں نے یہ باتیں تمہیں اْن کے لئے لکھی ہیں جو تمہیں فریب دیتے ہیں۔
27۔ اور تمہارا وہ مسح جو اْس کی طرف سے کیا گیا تم میں قائم رہتا ہے اور تم اِس کے محتاج نہیں کہ کوئی تمہیں سکھائے بلکہ جس طرح وہ مسح جو اْس کی طرف سے کیا گیا تمہیں سب باتیں سکھاتا ہے اور سچا ہے اور جھوٹا نہیں اور جس طرح اْس نے تمہیں سکھایا اْسی طرح تم اْس میں قائم رہتے ہو۔
24 Let that therefore abide in you, which ye have heard from the beginning. If that which ye have heard from the beginning shall remain in you, ye also shall continue in the Son, and in the Father.
26 These things have I written unto you concerning them that seduce you.
27 But the anointing which ye have received of him abideth in you, and ye need not that any man teach you: but as the same anointing teacheth you of all things, and is truth, and is no lie, and even as it hath taught you, ye shall abide in him.
14۔ پھر یوحنا کے پکڑوائے جانے کے بعد یسوع نے گلیل میں آکر خدا کی بادشاہی کی منادی کی۔
15۔ اور کہا کہ وقت پورا ہوگیا ہے اور خدا کی بادشاہی نزدیک آگئی ہے۔ توبہ کرو اور خوشخبری پر ایمان لاؤ۔
29۔ اور وہ فی الفور عبادت خانہ سے نکل کر یعقوب اور یوحنا کے ساتھ شمعون اور اندریاس کے گھر آئے۔
30۔ شمعون کی ساس تپ میں پڑی تھی اور اْنہوں نے فی الفور اْس کی خبر اْسے دی۔
31۔ اْس نے پاس جا کر اور اْس کا ہاتھ پکڑ کر اْسے اْٹھایا اور تپ اْس پر سے اتر گئی اور وہ اْن کی خدمت کرنے لگی۔
32۔ شام کو جب سورج ڈوب گیا تو لوگ سب بیماروں کو اور اْن کو جن میں بدروحیں تھیں اْس کے پاس لائے۔
39۔ اور وہ تمام گلیل میں اْن کے عبادت خانوں میں جا جا کر منادی کرتا اور بدروحوں کو نکالتا رہا۔
40۔اور ایک کوڑھی نے اْس کے پاس آکر اْس کی منت کی اور اْس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اْس سے کہا اگر تْو چاہے تو مجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔
41۔ اْس نے اْس پر ترس کھا کر ہاتھ بڑھایا اور اْسے چھو کر اْسے کہا مَیں چاہتا ہوں کہ تْو پاک صاف ہوجا۔
42۔ اور فی الفور اْس کا کوڑھ جاتا رہا اور وہ پاک صاف ہوگیا۔
14 Jesus came into Galilee, preaching the gospel of the kingdom of God,
15 And saying, The time is fulfilled, and the kingdom of God is at hand: repent ye, and believe the gospel.
29 And forthwith, when they were come out of the synagogue, they entered into the house of Simon and Andrew, with James and John.
30 But Simon’s wife’s mother lay sick of a fever, and anon they tell him of her.
31 And he came and took her by the hand, and lifted her up; and immediately the fever left her, and she ministered unto them.
32 And at even, when the sun did set, they brought unto him all that were diseased, and them that were possessed with devils.
39 And he preached in their synagogues throughout all Galilee, and cast out devils.
40 And there came a leper to him, beseeching him, and kneeling down to him, and saying unto him, If thou wilt, thou canst make me clean.
41 And Jesus, moved with compassion, put forth his hand, and touched him, and saith unto him, I will; be thou clean.
42 And as soon as he had spoken, immediately the leprosy departed from him, and he was cleansed.
38۔ اور دیکھو ایک آدمی نے بھیڑ میں سے چلا کر کہا اے اْستاد! مَیں تیری منت کرتا ہوں کہ میرے بیٹے پر نظر کر کیونکہ وہ میرا اکلوتا ہے۔
39۔ اور دیکھو ایک روح اْسے پکڑ لیتی ہے اور وہ یکایک چیخ اٹھتا ہے اور اْس کو ایسا مروڑتی ہے کہ کف بھر لاتا ہے اور اْس کو کْچل کر مشکل سے چھوڑتی ہے۔
40۔ اور مَیں نے تیرے شاگردوں کی منت کی کہ اْسے نکال دیں لیکن وہ اْسے نہ نکال سکے۔
41۔ یسوع نے جواب میں کہا اے بے اعتقاد اور کج رو قوم مَیں کب تک تمہارے ساتھ رہوں گا اور تمہاری برداشت کروں گا؟ اپنے بیٹے کو یہاں لے آ۔
42۔ وہ آتا ہی تھا کہ بد روح نے اْسے پٹک کر مروڑا اور یسوع نے اْس ناپاک روح کو جھڑکا اور لڑکے کو اچھا کر کے اْس کے باپ کو دے دیا۔
43۔ اور سب لوگ خدا کی شان کو دیکھ کر حیران ہوئے۔ لیکن جس وقت سب لوگ اْن سب کاموں پر جو وہ کرتا تھا تعجب کر رہے تھے اْس نے اپنے شاگردوں سے کہا۔
44۔ تمہارے کانوں میں یہ باتیں پڑتی رہیں۔
55۔ تم نہیں جانتے کہ تم کیسی روح کے ہو۔
38 And, behold, a man of the company cried out, saying, Master, I beseech thee, look upon my son: for he is mine only child.
39 And, lo, a spirit taketh him, and he suddenly crieth out; and it teareth him that he foameth again, and bruising him hardly departeth from him.
40 And I besought thy disciples to cast him out; and they could not.
41 And Jesus answering said, O faithless and perverse generation, how long shall I be with you, and suffer you? Bring thy son hither.
42 And as he was yet a coming, the devil threw him down, and tare him. And Jesus rebuked the unclean spirit, and healed the child, and delivered him again to his father.
43 And they were all amazed at the mighty power of God. But while they wondered every one at all things which Jesus did, he said unto his disciples,
44 Let these sayings sink down into your ears:
55 Ye know not what manner of spirit ye are of.
1۔ پس ہم کیا کہیں؟ کیا گناہ کرتے رہیں کہ فضل زیادہ ہو؟
14۔ اِس لئے کہ گناہ کا تم پر اختیار ہوگا کیونکہ تم شریعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہو۔
15۔ پس کیا ہوا؟ کیا ہم اِس لئے گناہ کریں کہ شریعت کے ماتحت نہیں بلکہ فضل کے ماتحت ہیں؟ ہر گز نہیں۔
16۔ کیا تم نہیں جانتے کہ جس کی فرمانبرداری کے لئے اپنے آپ کو غلاموں کی طرح حوالہ کر دیتے ہو اْسی کے غلام ہو جس کے فرمانبردار ہو خواہ گناہ کے جس کا انجام موت ہے خواہ فرمانبرداری کے جس کا انجام راستبازی ہے۔
1 What shall we say then? Shall we continue in sin, that grace may abound?
14 For sin shall not have dominion over you: for ye are not under the law, but under grace.
15 What then? shall we sin, because we are not under the law, but under grace? God forbid.
16 Know ye not, that to whom ye yield yourselves servants to obey, his servants ye are to whom ye obey; whether of sin unto death, or of obedience unto righteousness?
12۔۔۔۔ تمہارا چال چلن خدا کے لائق ہو جو تمہیں اپنی بادشاہی اور جلال میں بلاتا ہے۔
13۔ اِسی واسطے ہم بھی بلاناغہ خدا کا شکر کرتے ہیں کہ جب خدا کا پیغام ہماری معرفت تمہارے پاس پہنچا تو تم نے اْسے آدمیوں کا کلام سمجھ کر نہیں بلکہ جیسا حقیقت میں ہے خدا کا کلام جان کر قبول کیا اور وہ تم میں جو ایمان لائے ہو تاثیر بھی کر رہا ہے۔
12 …walk worthy of God, who hath called you unto his kingdom and glory.
13 For this cause also thank we God without ceasing, because, when ye received the word of God which ye heard of us, ye received it not as the word of men, but as it is in truth, the word of God, which effectually worketh also in you that believe.
روح ابدی اور حقیقی ہے؛ مادہ غیر حقیقی اور عارضی ہے۔ روح خدا ہے اور انسان اْس کہ صورت اور شبیہ۔ اس لئے انسان مادی نہیں بلکہ وہ روحانی ہے۔
Spirit is the real and eternal; matter is the unreal and temporal. Spirit is God, and man is His image and likeness. Therefore man is not material; he is spiritual.
روح کی غیر مشابہت مادہ ہے، اور حقیقت کا متضاد الٰہی نہیں، یہ انسانی نظریہ ہے۔مادہ بیان کی غلطی ہے۔ شروع کی یہ غلطی ہر اْس بیان کی آخری غلطیوں کی جانب لے جاتی ہے جس میں یہ غلطی داخل ہوتی ہے۔مادے سے متعلق آپ جو کچھ بھی کہتے یا مانتے ہیں وہ فانی نہیں ہے، کیونکہ مادہ عارضی ہے اور اِسی لئے فانی مظاہرِ قدرت، ایک انسانی نظریہ، بعض اوقات بہت خوبصورت، مگر ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔
The unlikeness of Spirit is matter, and the opposite of the real is not divine, — it is a human concept. Matter is an error of statement. This error in the premise leads to errors in the conclusion in every statement into which it enters. Nothing we can say or believe regarding matter is immortal, for matter is temporal and is therefore a mortal phenomenon, a human concept, sometimes beautiful, always erroneous.
پیدائش کے دوسرے باب میں خدا اور کائنات کے اس مادے نظریے کا بیان پایا جاتا ہے، وہ بیان جو جیسے پہلے ریکارڈ ہوا اْسی سائنسی سچائی کے عین متضاد ہے۔ مادے یا غلطی کی تاریخ، اگر اصلی ہے تو، قادرِ مطلق کی روح کو ایک طرف کر دے گی، لیکن یہ حقیقت کے خلاف جھوٹی تاریخ ہے۔
The second chapter of Genesis contains a statement of this material view of God and the universe, a statement which is the exact opposite of scientific truth as before recorded. The history of error or matter, if veritable, would set aside the omnipotence of Spirit; but it is the false history in contradistinction to the true.
انسان کے لئے خدا کی واضح مذمتیں جب وہ اْس کی شبیہ، روح کی صورت پر نہیں پایا گیا اِس کی وجہ کو مانتی ہیں اور اِس مادی مخلوق کے جھوٹے ہونے کا اعلان کرنے والے مکاشفہ کے ساتھ اتفاق کرتی ہیں۔
زندگی، سچائی اور محبت کیا موت، غلطی اور نفرت کو جنم دیتا ہے؟کیا خالق خود کی مخلوق کو ہلاک کرتا ہے؟ کیا الٰہی شریعت کا لاخطا اصول تبدیل ہوتا یا توبہ کرتا ہے؟ یہ ایسا نہیں ہوسکتا۔
God's glowing denunciations of man when not found in His image, the likeness of Spirit, convince reason and coincide with revelation in declaring this material creation false.
Does Life, Truth, and Love produce death, error, and hatred? Does the creator condemn His own creation? Does the unerring Principle of divine law change or repent? It cannot be so.
مادے کی مخلوقات کْہر یا جھوٹے دعوے یا پْر اسراریت سے پیدا ہوتے ہیں نہ کہ آسمان یا اْس سمجھ سے پیدا ہوتے ہیں جو خدا سچ اور جھوٹ کے مابین کھڑا کرتا ہے۔
The creations of matter arise from a mist or false claim, or from mystification, and not from the firmament, or understanding, which God erects between the true and false.
عزیز قارئین! کون سا عقلی تصور یا خارجی خیال آپ کے لئے حقیقی ہوگا، مادی یا روحانی؟ آپ دونوں نہیں رکھ سکتے۔ آپ اپنا خود کا نمونہ لا رہے ہیں۔ یہ نمونہ یا عارضی ہے یا ابدی۔ یا روح یا پھر مادہ آپ کا نمونہ ہے۔ اگر آپ دونمونے رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تو عملی طور پر آپ کے پاس کوئی بھی نہیں ہوگا۔گھڑی میں پینڈولم کی مانند، آپ کو آگے پیچھے دھکیلا جائے گا، تاکہ مادے کی پسلیوں سے ٹکرائیں اور حقیقی اور غیر حقیقی کے مابین جھولیں۔
Dear reader, which mind-picture or externalized thought shall be real to you, — the material or the spiritual? Both you cannot have. You are bringing out your own ideal. This ideal is either temporal or eternal. Either Spirit or matter is your model. If you try to have two models, then you practically have none. Like a pendulum in a clock, you will be thrown back and forth, striking the ribs of matter and swinging between the real and the unreal.
تو پھر وہ کون سی مادی شخصیت ہے جو دْکھ سہتی، گناہ کرتی اور مرجاتی ہے؟ یہ وہ انسان نہیں جو خدا کی شبیہ اور صورت ہے بلکہ یہ انسان کی نقل، شبیہ کا اْلٹ، گناہ، بیماری اور موت کہلانے والی غیر مشابہت ہے۔ اس دعوے کا وہم کہ بشر خدا کی حقیقی شبیہ ہے روح اور مادے، عقل اور جسم کی متضاد فطرتوں سے واضح ہوتا ہے کیونکہ ایک فہیم ہے تو دوسرا نافہم ہے۔
What, then, is the material personality which suffers, sins, and dies? It is not man, the image and likeness of God, but man's counterfeit, the inverted likeness, the unlikeness called sin, sickness, and death. The unreality of the claim that a mortal is the true image of God is illustrated by the opposite natures of Spirit and matter, Mind and body, for one is intelligence while the other is non-intelligence.
بشر کے جھوٹے عقائد میں سے ایک یہ ہے کہ مادا اصلی ہے یا اِس میں احساس اور زندگی ہے، اور یہ عقیدہ صرف ایک فرضی فانی شعور میں موجود ہوتا ہے۔ لہٰذہ، جب ہم روح اور سچائی تک رسائی پاتے ہیں ہم مادے کا شعور کھو دیتے ہیں۔
That matter is substantial or has life and sensation, is one of the false beliefs of mortals, and exists only in a supposititious mortal consciousness. Hence, as we approach Spirit and Truth, we lose the consciousness of matter.
مادے کے نام نہاد قانون اِن جھوٹے عقائد کے سوا کچھ نہیں کہ ذہانت اور زندگی وہاں موجود ہوتے ہیں جہا ں عقل نہیں ہوتی۔یہ جھوٹے عقیدے تمام گناہ اور بیماری کی حاصل شدہ وجہ ہیں۔ اِس کی مخالف سچائی، کہ ذہانت اور زندگی روحانی ہیں اور کبھی مادی نہیں ہوتے گناہ، بیماری اور موت کو نیست کردیتی ہے۔
The so-called laws of matter are nothing but false beliefs that intelligence and life are present where Mind is not. These false beliefs are the procuring cause of all sin and disease. The opposite truth, that intelligence and life are spiritual, never material, destroys sin, sickness, and death.
یسوع نے بد روحوں یا جھوٹے عقیدوں کو باہر نکالا۔
Jesus cast out evil spirits, or false beliefs.
خدا کے لوگوں سے متعلق، نہ کہ انسان کے بچوں سے متعلق، بات کرتے ہوئے یسوع نے کہا، ”خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے؛“ یعنی سچائی اور محبت حقیقی انسان پر سلطنت کرتی ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ انسان خدا کی صورت پر بے گناہ اور ابدی ہے۔ یسوع نے سائنس میں کامل آدمی کو دیکھا جو اْس پر وہاں ظاہر ہوا جہاں گناہ کرنے والا فانی انسان لافانی پر ظاہر ہوا۔ اس کامل شخص میں نجات دہندہ نے خدا کی اپنی شبیہ اور صورت کو دیکھا اور انسان کے اس درست نظریے نے بیمار کو شفا بخشی۔ لہٰذہ یسوع نے تعلیم دی کہ خدا برقرار اور عالمگیر ہے اور یہ کہ انسان پاک اور مقدس ہے۔ جان کے لئے انسان مادی رہائش نہیں ہے؛ وہ خود روحانی ہے۔جان یعنی روح ہونا، نا مکمل یا مادی میں سے کسی میں دکھائی نہیں دیتا ہے۔
When speaking of God's children, not the children of men, Jesus said, "The kingdom of God is within you;" that is, Truth and Love reign in the real man, showing that man in God's image is unfallen and eternal. Jesus beheld in Science the perfect man, who appeared to him where sinning mortal man appears to mortals. In this perfect man the Saviour saw God's own likeness, and this correct view of man healed the sick. Thus Jesus taught that the kingdom of God is intact, universal, and that man is pure and holy. Man is not a material habitation for Soul; he is himself spiritual. Soul, being Spirit, is seen in nothing imperfect nor material.
غلطی سے متعلق سچ یہ ہے کہ غلطی سچ نہیں ہے، لہٰذہ یہ غیر حقیقی ہے۔گناہ کی غیر واقعیت یا غلطی کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرنے کے لئے آپ کو پہلے اِس کے دعوے کو دیکھنا چاہئے، اور پھر اِسے تباہ کرنا چاہئے۔جب کہ بیماری کی غیر واقعیت یا غلطی کو سائنسی بنیادوں پر ثابت کرنے کے لئے آپ کو بیماری نفسیاتی طور پر نظر انداز کرنا ہوگی، پھر یہ آپ کو محسوس نہیں ہوگی اور یہ تباہ ہوجائے گی۔
The truth regarding error is, that error is not true, hence it is unreal. To prove scientifically the error or unreality of sin, you must first see the claim of sin, and then destroy it. Whereas, to prove scientifically the error or unreality of disease, you must mentally unsee the disease; then you will not feel it, and it is destroyed.
ایک گناہگار کو اس حقیقت سے کوئی حوصلہ نہیں مل سکتا کہ سائنس بدی کی غیر حقیقت کو ظاہر کرتی ہے،کیونکہ گناہگار بدی کی حقیقت کو سنوارتا ہے، اس چیز کو حقیقی بناتا ہے جو غیر حقیقی ہے، اور یوں ”قہر کے دن کے لئے غضب“ کا ڈھیر لگا تا ہے۔وہ خود کے خلاف،ایک خوفناک غیر حقیقت میں بیداری کے خلاف سازش میں شریک ہو رہا ہے، جس سے وہ دھوکہ کھا رہا ہے۔ صرف وہ لوگ جو گناہ سے توبہ کرتے اور غیر حقیقت کو ترک کرتے ہیں، وہی بدی کی غیر حقیقت کو مکمل طور پر سمجھ سکتے ہیں۔
A sinner can receive no encouragement from the fact that Science demonstrates the unreality of evil, for the sinner would make a reality of sin, — would make that real which is unreal, and thus heap up "wrath against the day of wrath." He is joining in a conspiracy against himself, — against his own awakening to the awful unreality by which he has been deceived. Only those, who repent of sin and forsake the unreal, can fully understand the unreality of evil.
غلطی میں غرق ہوکر (یہ یقین کرنے کی غلطی کہ مادہ نیکی یا بدی کے لئے ذہین ہو سکتا ہے) ہم خدا کی واضح جھلکیاں صرف تب دیکھ سکتے ہیں جب کہر چھٹ جاتا ہے یا جب وہ کہر پگھل کر اتنا پتلا ہوجاتا ہے کہ ہم الٰہی شبیہ کو کسی لفظ یا کسی ایسے کام میں سمجھ لیتے ہیں جو حقیقی خیال کی طرف، نیکی کی حقیقت اور بالادستی کی طرف، بدی کے عدم اور غیر واقعیت کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
Befogged in error (the error of believing that matter can be intelligent for good or evil), we can catch clear glimpses of God only as the mists disperse, or as they melt into such thinness that we perceive the divine image in some word or deed which indicates the true idea, — the supremacy and reality of good, the nothingness and unreality of evil.
اِن جھوٹے عقائد کے خلاف کہ غلطی اْتنی ہی حقیقی ہے جتنی سچائی ہے، کہ بدی اگر برتر نہیں تو اچھائی کی طاقت کے برابر ہے، اور کہ مخالفت اْتنی ہی عمومی ہے جتنی ہم آہنگی ہے، حتیٰ کہ بیماری اور گناہ کی قید سے آزادی کی امید بھی اعصابی کوششوں پر بہت کم اثر رکھتی ہے۔جب ہم غلطی سے زیادہ زندگی کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں، مادے سے زیادہ روح پر بھروسہ رکھتے ہیں، مرنے سے زیادہ جینے پر بھروسہ رکھتے ہیں، انسان سے زیادہ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں، تو کوئی مادی مفرضے ہمیں بیماروں کو شفا دینے اور غلطی کو نیست کرنے سے نہیں روک سکتے۔
Against the fatal beliefs that error is as real as Truth, that evil is equal in power to good if not superior, and that discord is as normal as harmony, even the hope of freedom from the bondage of sickness and sin has little inspiration to nerve endeavor. When we come to have more faith in the truth of being than we have in error, more faith in Spirit than in matter, more faith in living than in dying, more faith in God than in man, then no material suppositions can prevent us from healing the sick and destroying error.
ہمیں مخالف قیاس سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے کہ انسان مادی طور پر خلق کیا گیا اور ہماری نظر کو تخلیق کے اْس روحانی ریکارڈ کی جانب موڑنا چاہئے جو دل اور سمجھ پر ”ہیرے کی نوک“ اور ایک فرشتے کے قلم سے کندہ کیا گیا ہو۔
We should look away from the opposite supposition that man is created materially, and turn our gaze to the spiritual record of creation, to that which should be engraved on the understanding and heart "with the point of a diamond" and the pen of an angel.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████