اتوار 30 اکتوبر ، 2022



مضمون۔ دائمی سزا

SubjectEverlasting Punishment

سنہری متن: 1 یوحنا 4 باب8آیت

”خدا محبت ہے۔“



Golden Text: I John 4 : 8

God is love.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: 1یوحنا 3 باب11، 14، 16تا18 آیات


11۔ کیونکہ یہ پیغام تم نے شروع سے سنا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں۔

14۔ ہم جانتے ہیں کہ موت سے نکل کر زندگی میں داخل ہو گئے کیونکہ ہم بھائیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ جو محبت نہیں رکھتا وہ موت کی حالت میں رہتا ہے۔

16۔ ہم نے محبت کو اسی سے جانا ہے کہ اْس نے ہمارے واسطے اپنی جان دے دی اور ہم پر بھی بھائیوں کے واسطے جان دینا فرض ہے۔

17۔جس کسی کے پاس دنیا کا مال ہو اور وہ اپنے بھائی کو محتاج دیکھ کر رحم کرنے میں دریغ کرے تو اْس میں خدا کی محبت کیونکر قائم رہ سکتی ہے؟

18۔ اے بچو! ہم کلام اور زبان ہی سے نہیں بلکہ کام اور سچائی کے ذریعہ سے بھی محبت رکھیں۔

Responsive Reading: I John 3 : 11, 14, 16-18

11.     For this is the message that ye heard from the beginning, that we should love one another.

14.     We know that we have passed from death unto life, because we love the brethren. He that loveth not his brother abideth in death.

16.     Hereby perceive we the love of God, because he laid down his life for us: and we ought to lay down our lives for the brethren.

17.     But whoso hath this world’s good, and seeth his brother have need, and shutteth up his bowels of compassion from him, how dwelleth the love of God in him?

18.     My little children, let us not love in word, neither in tongue; but in deed and in truth.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ گلتیوں 5 باب14(ساری) آیت

14۔۔۔۔ساری شریعت پر ایک ہی بات سے پورا عمل ہو جاتا ہے یعنی اِس سے کہ تْو اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت رکھ۔

1. Galatians 5 : 14 (all)

14     …all the law is fulfilled in one word, even in this; Thou shalt love thy neighbour as thyself.

2 . ۔ مرقس 1 باب14 (یسوع)، 15 آیات

14۔۔۔۔ یسوع نے گلیل میں آکر خدا کی بادشاہی کی منادی کی۔

15۔ اور کہا کہ وقت پورا ہوگیا ہے اور خدا کی بادشاہی نزدیک آگئی ہے۔ توبہ کرو اور خوشخبری پر ایمان لاؤ۔

2. Mark 1 : 14 (Jesus), 15

14     …Jesus came into Galilee, preaching the gospel of the kingdom of God,

15     And saying, The time is fulfilled, and the kingdom of God is at hand: repent ye, and believe the gospel.

3 . ۔ لوقا 5 باب17تا25، 27 تا32 آیات

17۔ اور ایک دن ایسا ہوا کہ وہ تعلیم دے رہا تھا اور فریسی اور شرع کے معلم وہاں بیٹھے تھے جو گلیل کے ہر گاؤں اور یہودیہ اور یروشلیم سے آئے تھے اور خداوند کی قدرت شفا بخشنے کو اْس کے ساتھ تھی۔

18۔ اور دیکھو کئی مرد ایک آدمی کو جو مفلوج تھا چارپائی پر لائے اور کوشش کی کہ اْسے اندر لا کر اْس کے آگے رکھیں۔

19۔ اور جب بھیڑ کے سبب سے اْس کو اندر لے جانے کی راہ نہ پائی تو کوٹھے پر چڑھ کر کھپریل میں سے اْس کو کھٹولے سمیت بیچ میں یسوع کے سامنے اْتار دیا۔

20۔ اْس نے اْن کا ایمان دیکھ کر کہا اے آدمی! تیرے گناہ معاف ہوئے۔

24۔ مَیں تجھ سے کہتا ہوں اْٹھ اپنا کھٹولا اْٹھا کر اپنے گھر جا۔

25۔ اور وہ اْسی دم اْس کے سامنے اٹھا اور جس پر پڑا تھا اْسے اٹھا کر خدا کی تمجید کرتا ہوا اپنے گھر چلا گیا۔

27۔ اِن باتوں کے بعد وہ باہر گیا اور لاوی نام ایک محصول لینے والے کو محصول کی چوکی پر بیٹھے دیکھا اور اْس سے کہا میرے پیچھے ہولے۔

28۔ وہ سب کچھ چھوڑ کر اٹھا اور اْس کے پیچھے ہولیا۔

29۔ پھر لاوی نے اپنے گھر میں اْس کی بڑی ضیافت کی اور محصول لینے والوں اور اوروں کا جو اْس کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھے تھے بڑا مجمع تھا۔

30۔ اور فریسی اور اْن کے فقیہ اْس کے شاگردوں سے یہ کہہ کر بڑبڑانے لگے کہ تم کیوں محصول لینے والوں اور گناہگاروں کے ساتھ کھاتے پیتے ہو؟

31۔یسوع نے جواب میں اْن سے کہا کہ تندرستوں کو طبیب کی ضرورت نہیں بلکہ بیماروں کو۔

32۔مَیں راستبازوں کو نہیں بلکہ گناہگاروں کو توبہ کے لئے بلانے آیا ہوں۔

3. Luke 5 : 17-25, 27-32

17     And it came to pass on a certain day, as he was teaching, that there were Pharisees and doctors of the law sitting by, which were come out of every town of Galilee, and Judæa, and Jerusalem: and the power of the Lord was present to heal them.

18     And, behold, men brought in a bed a man which was taken with a palsy: and they sought means to bring him in, and to lay him before him.

19     And when they could not find by what way they might bring him in because of the multitude, they went upon the housetop, and let him down through the tiling with his couch into the midst before Jesus.

20     And when he saw their faith, he said unto him, Man, thy sins are forgiven thee.

21     And the scribes and the Pharisees began to reason, saying, Who is this which speaketh blasphemies? Who can forgive sins, but God alone?

22     But when Jesus perceived their thoughts, he answering said unto them, What reason ye in your hearts?

23     Whether is easier, to say, Thy sins be forgiven thee; or to say, Rise up and walk?

24     But that ye may know that the Son of man hath power upon earth to forgive sins, (he said unto the sick of the palsy,) I say unto thee, Arise, and take up thy couch, and go into thine house.

25     And immediately he rose up before them, and took up that whereon he lay, and departed to his own house, glorifying God.

27     And after these things he went forth, and saw a publican, named Levi, sitting at the receipt of custom: and he said unto him, Follow me.

28     And he left all, rose up, and followed him.

29     And Levi made him a great feast in his own house: and there was a great company of publicans and of others that sat down with them.

30     But their scribes and Pharisees murmured against his disciples, saying, Why do ye eat and drink with publicans and sinners?

31     And Jesus answering said unto them, They that are whole need not a physician; but they that are sick.

32     I came not to call the righteous, but sinners to repentance.

4 . ۔ متی 5 باب1، 2، 20 (ماسوائے) تا24 آیات

1۔ وہ اِس بھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بیٹھ گیا تو اْس کے شاگرد اْس کے پاس آئے۔

2۔ اور وہ اپنی زبان کھول کر اْن کو یوں تعلیم دینے لگا۔

20۔۔۔۔اگر تمہاری راستبازی فقیہوں اور فریسیوں کی راستبازی سے زیادہ نہ ہوگی تو تم آسمان کی بادشاہی میں ہر گز داخل نہ ہوگے۔

21۔ تم سن چکے ہو کہ اگلوں سے کہا گیا تھا کہ خون نہ کرنا اور جو کوئی خون کرے گا وہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا۔

22۔ لیکن مَیں تم سے یہ کہتا ہوں کہ جو کوئی اپنے بھائی پر غصے ہوگا وہ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا اور جو کوئی اپنے بھائی کو پاگل کہے گا وہ صدرِ عدالت کی سزا کے لائق ہوگا اور جو اْس کو احمق کہے گا وہ آتشِ جہنم کا سزا وار ہوگا۔

23۔ پس اگر تْو قربانگاہ پر اپنی نذر گزرانتا ہو اور وہاں تجھے یاد آئے کہ میرے بھائی کو مجھ سے کچھ شکایت ہے۔

24۔ تو وہیں قربانگاہ کے آگے اپنی نذر چھوڑ دے اور جاکر پہلے اپنے بھائی سے ملاپ کر تب آکر اپنی نذر گزران۔

4. Matthew 5 : 1, 2, 20 (except)-24

1     And seeing the multitudes, he went up into a mountain: and when he was set, his disciples came unto him:

2     And he opened his mouth, and taught them, saying,

20     …except your righteousness shall exceed the righteousness of the scribes and Pharisees, ye shall in no case enter into the kingdom of heaven.

21     Ye have heard that it was said by them of old time, Thou shalt not kill; and whosoever shall kill shall be in danger of the judgment:

22     But I say unto you, That whosoever is angry with his brother without a cause shall be in danger of the judgment: and whosoever shall say to his brother, Raca, shall be in danger of the council: but whosoever shall say, Thou fool, shall be in danger of hell fire.

23     Therefore if thou bring thy gift to the altar, and there rememberest that thy brother hath ought against thee;

24     Leave there thy gift before the altar, and go thy way; first be reconciled to thy brother, and then come and offer thy gift.

5 . ۔ رومیوں 12 باب1، 9تا18، 21 آیات

1۔ پس اے بھائیو۔ مَیں خدا کی رحمتیں یاد دلا کر تم سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے بدن ایسی قربانی ہونے کے لئے نذر کرو جو زندہ اور پاک اور خدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تمہاری معقول عبادت ہے۔

9۔ محبت بے ریا ہو۔ بدی سے نفرت رکھو نیکی سے لپٹے رہو۔

10۔ برادرانہ محبت سے آپس میں ایک دوسرے کو پیار کرو۔ عزت کی رو سے ایک دوسرے کو بہتر سَمجھو۔

11۔ کوشش میں سستی نہ کرو۔ روحانی جوش میں بھرے رہو۔ خداوند کی خدمت کرتے رہو۔

12۔امید میں خوش۔ مصیبت میں صابر۔ دعا کرنے میں مشغول رہو۔

13۔ مقدسوں کی احتیاجیں رفع کرو۔ مسافر پروری میں لگے رہو۔

14۔ جوتمہیں ستاتے ہیں اُن کے واسطے برکت چاہو۔ برکت چاہو۔ لعنت نہ کرو۔

15۔خوشی کرنے والوں کے ساتھ خوشی کرو۔ رونے والوں کے ساتھ روؤ۔

16۔ آپس میں یکدل رہو۔ اونچے اونچے خیال نہ باندھو بلکہ ادنیٰ لوگوں کی طرف متوجہ ہو۔ اپنے آپ کو عقلمند نہ سَمجھو۔

17۔ بدی کے عوض کسی سے بدی نہ کرو۔ جو باتیں سب لوگوں کے نزدیک اچھی ہیں ان کی تدبر کرو۔

18۔ جہاں تک ہوسکے تم اپنی طرف سے سب آدمیوں کے ساتھ میل ملاپ رکھو۔

21۔ بدی سے مغلوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذریعہ سے بدی پر غالب آؤ۔

5. Romans 12 : 1, 9-18, 21

1     I beseech you therefore, brethren, by the mercies of God, that ye present your bodies a living sacrifice, holy, acceptable unto God, which is your reasonable service.

9     Let love be without dissimulation. Abhor that which is evil; cleave to that which is good.

10     Be kindly affectioned one to another with brotherly love; in honour preferring one another;

11     Not slothful in business; fervent in spirit; serving the Lord;

12     Rejoicing in hope; patient in tribulation; continuing instant in prayer;

13     Distributing to the necessity of saints; given to hospitality.

14     Bless them which persecute you: bless, and curse not.

15     Rejoice with them that do rejoice, and weep with them that weep.

16     Be of the same mind one toward another. Mind not high things, but condescend to men of low estate. Be not wise in your own conceits.

17     Recompense to no man evil for evil. Provide things honest in the sight of all men.

18     If it be possible, as much as lieth in you, live peaceably with all men.

21     Be not overcome of evil, but overcome evil with good.

6 . ۔ 1 یوحنا 2 باب1تا5، 8تا10 آیات

1۔ اے میرے بچو! یہ باتیں مَیں تمہیں اِس لئے لکھتا ہوں کہ تم گناہ نہ کرو اور اگر کوئی گناہ کرے تو باپ کے پا س ہمارا ایک مدد گار موجود ہے یعنی یسوع مسیح راستباز۔

2۔ اور وہی ہمارے گناہوں کا کفارہ ہے اور نہ صرف ہمارے ہی گناہوں کا بلکہ تمام دنیا کے گناہوں کا۔

3۔ اگر ہم اْس کے حکموں پر عمل کریں گے تو اِس سے ہمیں معلوم ہوگا کہ ہم اْسے جان گئے ہیں۔

4۔ جو کوئی یہ کہتا ہے کہ مَیں اْسے جان گیا ہوں اور اْس کے حکموں پر عمل نہیں کرتا وہ جھوٹا ہے اور اْس میں سچائی نہیں۔

5۔ ہاں جو کوئی اْس کے کلام پر عمل کرے اْس میں یقیناً خدا کی محبت کامل ہو گئی ہے۔ ہمیں اِسی سے معلوم ہوتا ہے کہ ہم اْس میں ہیں۔

8۔ پھر تمہیں ایک نیا حکم لکھتا ہوں اور یہ بات اْس پر اور تم پر صادق آتی ہے کیونکہ تاریکی مٹتی جاتی ہے اور حقیقی نور چمکنا شروع ہوگیا ہے۔

9۔ جو کوئی یہ لکھتا ہے کہ مَیں نور میں ہوں اور اپنے بھائی سے عداوت ر کھتا ہے وہ ابھی تک تاریکی ہی میں ہے۔

10۔ جو کوئی اپنے بھائی سے محبت رکھتا ہے وہ نور میں رہتا ہے اور ٹھوکر نہیں کھانے کا۔

6. I John 2 : 1-5, 8-10

1     My little children, these things write I unto you, that ye sin not. And if any man sin, we have an advocate with the Father, Jesus Christ the righteous:

2     And he is the propitiation for our sins: and not for ours only, but also for the sins of the whole world.

3     And hereby we do know that we know him, if we keep his commandments.

4     He that saith, I know him, and keepeth not his commandments, is a liar, and the truth is not in him.

5     But whoso keepeth his word, in him verily is the love of God perfected: hereby know we that we are in him.

8     Again, a new commandment I write unto you, which thing is true in him and in you: because the darkness is past, and the true light now shineth.

9     He that saith he is in the light, and hateth his brother, is in darkness even until now.

10     He that loveth his brother abideth in the light, and there is none occasion of stumbling in him.



سائنس اور صح


1 . ۔ 496 :6 (میں)۔8

۔۔۔کرسچن سائنس میں پہلا فرض خدا کی فرمانبرداری کرنا، ایک عقل کو تسلیم کرنا اور ایک دوسرے سے اپنی مانند پیار کرنا ہے۔

1. 496 : 6 (in)-8

…in Christian Science the first duty is to obey God, to have one Mind, and to love another as yourself.

2 . ۔ 88: 18۔20

کسی شخص کا اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت رکھنا ایک الٰہی تصور ہے؛ مگر یہ تصور جسمانی حواس کے وسیلہ کبھی دیکھا، محسوس کیا یا سمجھا نہیں جا سکتا۔

2. 88 : 18-20

To love one's neighbor as one's self, is a divine idea; but this idea can never be seen, felt, nor understood through the physical senses.

3 . ۔ 295 :16۔24

انسانوں کے ذریعے خدا کا اظہار ایسے ہی ہے جیسے کھڑکی میں سے روشنی گزرتی ہے۔روشنی اور شیشہ کبھی ایک نہیں ہوتے، مگر بطور مادہ، شیشہ دیوار کی نسبت کم مبہم ہے۔وہ انسانی عقل جس کے وسیلہ سچائی زیادہ واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے وہی ہے جو بہت زیادہ مادیت، بہت زیادہ غلطی، کو کھو چکی ہے تاکہ سچائی کے لئے بہتر شفافیت بنے۔پھر، جیسے بادل باریک بخارات کی صورت پگھلتا ہے، یہ مزید سورج کو نہیں چھپاتا۔

3. 295 : 16-24

The manifestation of God through mortals is as light passing through the window-pane. The light and the glass never mingle, but as matter, the glass is less opaque than the walls. The mortal mind through which Truth appears most vividly is that one which has lost much materiality — much error — in order to become a better transparency for Truth. Then, like a cloud melting into thin vapor, it no longer hides the sun.

4 . ۔ 242 :15۔20

خود پرستی ایک مضبوط جسم سے زیادہ غیر شفاف ہے۔ صابر خدا کی صابر تابعداری میں آئیے غلطی، خود ارادی، خود جوازی اور خود پرستی کے سخت پتھر کو محبت کے محلول کے ساتھ تحلیل کرنے کے لئے جدو جہد کریں، جو روحانیت کے خلاف جنگ کرتا اوروہ گناہ اور موت کا قانون ہے۔

4. 242 : 15-20

Self-love is more opaque than a solid body. In patient obedience to a patient God, let us labor to dissolve with the universal solvent of Love the adamant of error, — self-will, self-justification, and self-love, — which wars against spirituality and is the law of sin and death.

5 . ۔ 6: 3۔5، 11۔22

الٰہی محبت انسان کی اصلاح کرتی اور اْس پر حکمرانی کرتی ہے۔ انسان معافی مانگ سکتے ہیں لیکن صرف الٰہی اصول ہی گناہگار کی اصلاح کرتا ہے۔

گناہ کے نتیجے میں تکالیف کا موجب بننا، گناہ کو تباہ کرنے کا وسیلہ ہے۔ گناہ میں ملنے والی ہر فرضی تسکین اس کے متوازی درد سے زیادہ آراستہ ہوگی، جب تک کہ مادی زندگی اور گناہ پر یقین تباہ نہیں کر دیا جاتا۔آسمان یعنی ہستی کی ہم آہنگی پر پہنچنے کے لئے ہمیں الٰہی اصول کی ہستی کو سمجھنا ہوگا۔

”خدا محبت ہے۔“ اس سے زیادہ ہم مانگ نہیں سکتے، اِس سے اونچا ہم دیکھ نہیں سکتے اور اس سے آگے ہم جا نہیں سکتے۔یہ فرض کرنا کہ جیسے خدا کا رحم مطلوب یا غیر مطلوب ہوتا ہے اْسی کے مطابق خدا گناہ کو معاف کرتا یا سزا دیتا ہے، محبت کی غلط سمجھ ہے اور یہ اپنے غلط اعمال کے لئے دعا کو حفاظتی در بنانے کے مترادف ہے۔

5. 6 : 3-5, 11-22

Divine Love corrects and governs man. Men may pardon, but this divine Principle alone reforms the sinner.

To cause suffering as the result of sin, is the means of destroying sin. Every supposed pleasure in sin will furnish more than its equivalent of pain, until belief in material life and sin is destroyed. To reach heaven, the harmony of being, we must understand the divine Principle of being.

"God is Love." More than this we cannot ask, higher we cannot look, farther we cannot go. To suppose that God forgives or punishes sin according as His mercy is sought or unsought, is to misunderstand Love and to make prayer the safety-valve for wrong-doing.

6 . ۔ 290 :16۔32

اگر تبدیلی جسے موت کہا جاتا ہے گناہ، بیماری اور موت کے یقین کو تباہ کردیتی ہے تو اس شکست کے موقعہ پر خوشی فتح مند ہوتی ہے اور ہمیشہ کے لئے مستقل ہو جاتی ہے، لیکن ایسا ہوتا نہیں۔ کاملیت صرف کاملیت سے ہی حاصل ہوتی ہے۔ وہ جو ناراست ہیں تب تک ناراست ہی رہیں گے جب تک الٰہی سائنس میں مسیح یعنی سچائی تمام تر گناہ اور جہالت کو تلف نہیں کرتا۔

گناہ اور غلطی جو ہمیں موت کے دہانے پر لا کھڑا کرتے ہیں اْس لمحے رْکتے نہیں، بلکہ اِن غلطیوں کی موت تک مستقل رہتے ہیں۔مکمل طور پر روحانی بننے کے لئے انسان کو بے عیب ہونا چاہئے، اور یہ صرف تبھی ہوسکتا ہے جب وہ کاملیت تک پہنچتا ہے۔ اگرچہ عمل میں مقتول ہوتے ہوئے، ایک قاتل گناہ کو کبھی ترک نہیں کرتا۔وہ یہ ماننے کے لئے مزید روحانی نہیں ہے کہ اْس کا بدن مر ا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اْس کی ظالم سوچ نہیں مری۔اْس کے خیالات تب تک پاکیزہ نہیں ہوتے جب تک بدی کو اچھائی کے ذریعے غیر مسلح نہیں کیا جاتا۔اْس کا بدن اْتنا ہی مادی ہے جتنا اْس کی عقل ہے، اور اِس کے برعکس بھی۔

6. 290 : 16-32

If the change called death destroyed the belief in sin, sickness, and death, happiness would be won at the moment of dissolution, and be forever permanent; but this is not so. Perfection is gained only by perfection. They who are unrighteous shall be unrighteous still, until in divine Science Christ, Truth, removes all ignorance and sin.

The sin and error which possess us at the instant of death do not cease at that moment, but endure until the death of these errors. To be wholly spiritual, man must be sinless, and he becomes thus only when he reaches perfection. The murderer, though slain in the act, does not thereby forsake sin. He is no more spiritual for believing that his body died and learning that his cruel mind died not. His thoughts are no purer until evil is disarmed by good. His body is as material as his mind, and vice versa.

7 . ۔ 291 :1۔11، 13۔18

یہ قیاس آرائیاں کہ گناہ معاف کیا جاتا ہے لیکن بھولا نہیں جاتا، کہ گناہ کے دوران خوشی اصل ہو جاتی ہے، کہ جسم کی نام نہاد موت گناہ سے آزاد کر دیتی ہے اور یہ کہ خدا کی معافی گناہ کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، یہ سب گھمبیر غلطیاں ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ جب آخری نرسنگا پھونکا جائے گا سب”ایک پل میں“ بدل جائے گا؛ مگر حکمت کایہ آخری بْلاوہ تب تک نہیں آسکتاجب تک بشر مسیحی کردار کی ترقی میں ہر ایک چھوٹے بلاوے کو پہلے سے ہی تسلیم نہ کرتے ہوں۔انسان کو یہ گمان رکھنا چاہئے کہ موت کے تجربہ کا یقین انہیں جلالی ہستی میں بیدار کرے گا۔

آسمان کوئی جگہ نہیں، عقل کی الٰہی حالت ہے جس میں عقل کے تمام تر ظہور ہم آہنگ اور فانی ہوتے ہیں کیونکہ وہاں گناہ نہیں ہے اور انسان وہاں خود کی راستبازی کے ساتھ نہیں ”خداوند کی سوچ“ کی ملکیت میں پایا جاتا ہے جیسا کہ کلام یہ کہتا ہے۔

7. 291 : 1-11, 13-18

The suppositions that sin is pardoned while unforsaken, that happiness can be genuine in the midst of sin, that the so-called death of the body frees from sin, and that God's pardon is aught but the destruction of sin, — these are grave mistakes. We know that all will be changed "in the twinkling of an eye," when the last trump shall sound; but this last call of wisdom cannot come till mortals have already yielded to each lesser call in the growth of Christian character. Mortals need not fancy that belief in the experience of death will awaken them to glorified being.

Heaven is not a locality, but a divine state of Mind in which all the manifestations of Mind are harmonious and immortal, because sin is not there and man is found having no righteousness of his own, but in possession of "the mind of the Lord," as the Scripture says.

8 . ۔ 404 :29۔11

نفرت، حسد، بے ایمانی، خوف اور ایسی دیگر چیزیں انسان کوبیمار بناتی ہیں اورجب تک یہ بدن میں ذہنی طور پر خود کو بہتر نہیں بنا تا نہ مادی ادویات نہ ہی عقل مستقل طور پر اْس کی مددکر سکتی ہے، اور یوں اْسے اْس کے تباہ کرنے والوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ بنیادی غلطی فانی عقل ہے۔ نفرت ظالمانہ خواہشات کو بھڑکاتی ہے۔ بدکار عزائم اور مقاصد کسی بھی ایسے انسان کو جو نیچ قسم کی جوانمردی سے اوپر ہو، ایک مصیبت زدہ مایوس انسان بناتے ہیں۔

کرسچن سائنس انسان کو خواہشات کا مالک بننے، شفقت کے ساتھ نفرت کو ایک تعطل میں روکنے، پاکیزگی کے ساتھ شہوت پر، خیرات کے ساتھ بدلے پرفتح پانے اور ایمانداری کے ساتھ فریب پر قابو پانے کا حکم دیتی ہے۔اگر آپ صحت، خوشی اور کامیابی کے خلاف سازشیوں کی ایک فوج نہیں لانا چاہتے تو اِن غلطیوں کو ابتدائی مراحل میں ہی تلف کر دیں۔

8. 404 : 29-11

Hatred, envy, dishonesty, fear, and so forth, make a man sick, and neither material medicine nor Mind can help him permanently, even in body, unless it makes him better mentally, and so delivers him from his destroyers. The basic error is mortal mind. Hatred inflames the brutal propensities. The indulgence of evil motives and aims makes any man, who is above the lowest type of manhood, a hopeless sufferer.

Christian Science commands man to master the propensities, — to hold hatred in abeyance with kindness, to conquer lust with chastity, revenge with charity, and to overcome deceit with honesty. Choke these errors in their early stages, if you would not cherish an army of conspirators against health, happiness, and success.

9 . ۔ 405 :18۔21

نیک انسان بالا آخر گناہ کے خوف پر فتح پائے گا۔ یہ گناہ کی ضرورت ہے کہ یہ خود کو تباہ کرے۔ لافانی انسان خدا، اچھائی، کی حکمرانی ظاہر کرتا ہے، جس کے مقابلے گناہ میں کوئی طاقت نہیں ہے۔

9. 405 : 18-21

The good man finally can overcome his fear of sin. This is sin's necessity, — to destroy itself. Immortal man demonstrates the government of God, good, in which is no power to sin.

10 . ۔ 76 :18۔29

دْکھوں کے، گناہ کرنے کے، مرنے کے عقائد غیر حقیقی ہیں۔جب الٰہی سائنس کو عالمگیر طور پر سمجھا جاتا ہے تو اْن کا انسان پر کوئی اختیار نہیں ہوتا، کیونکہ انسان لافانی ہے اور الٰہی اختیار کے وسیلہ جیتا ہے۔

بے گناہ خوشی، زندگی کی کامل ہم آہنگی اور لافانیت، ایک بھی جسمانی تسکین یا درد کے بِنا لامحدود الٰہی خوبصورتی اور اچھائی کی ملکیت رکھتے ہوئے، اصلی اور لازوال انسان تشکیل دیتی ہے، جس کا وجود روحانی ہوتا ہے۔ وجودیت کی یہ حالت سائنسی ہے اور برقرار ہے، یعنی ایسی کاملیت جو محض اْن لوگوں کے لئے قابل فہم ہے جنہیں الٰہی سائنس میں مسیح کی حتمی سمجھ ہے۔

10. 76 : 18-29

Suffering, sinning, dying beliefs are unreal. When divine Science is universally understood, they will have no power over man, for man is immortal and lives by divine authority.

The sinless joy, — the perfect harmony and immortality of Life, possessing unlimited divine beauty and goodness without a single bodily pleasure or pain, — constitutes the only veritable, indestructible man, whose being is spiritual. This state of existence is scientific and intact, — a perfection discernible only by those who have the final understanding of Christ in divine Science.

11 . ۔ 410 :4۔7

یسوع کہتا ہے کہ ”یہ ہمیشہ کی زندگی ہے“، نہ کہ ہوگی، اور پھر وہ باپ اور خود کے موجودہ علم کے طور پر ابدی زندگی کی وضاحت کرتا ہے، یعنی محبت، سچائی اور زندگی کا علم۔

11. 410 : 4-7

"This is life eternal," says Jesus, —is, not shall be; and then he defines everlasting life as a present knowledge of his Father and of himself, — the knowledge of Love, Truth, and Life.

12 . ۔ 426 :29۔32

انسان لافانی ہے اور بدن ہلاک نہیں ہو سکتا، کیونکہ مادے میں سپرد کرنے کے لئے زندگی ہے ہی نہیں۔ انسانی نظریات یعنی مادا، موت، بیماری، عارضہ اور گناہ سب وہ ہیں جنہیں فنا کیا جا سکتا ہے۔

12. 426 : 29-32

Man is immortal, and the body cannot die, because matter has no life to surrender. The human concepts named matter, death, disease, sickness, and sin are all that can be destroyed.

13 . ۔ 569 :6۔14

یہ آیت کہ،”تْو تھوڑے میں دیانتدار رہا۔ مَیں تجھے بہت چیزوں کا مختار بناؤں گا“ تب پوری ہوتی ہے جب ہم سچائی کی بالادستی سے واقف ہوتے ہیں، جس سے غلطی کاعدم دکھائی دیتا ہے؛ اور ہم جانتے ہیں کہ غلطی کا عدم اِس کی بدکاری کے تناسب میں ہوتا ہے۔وہ جو مسیح کی پوشاک کا کنارہ چھو لیتا ہے اور اپنے فانی عقائد، حیوانیت، اور نفرت پر قابو پا لیتا ہے وہ، اِس شیریں اور خاص فہم میں کہ خدا محبت ہے، شفا کے ثبوت میں شادمان ہوتا ہے۔

13. 569 : 6-14

The Scripture, "Thou hast been faithful over a few things, I will make thee ruler over many," is literally fulfilled, when we are conscious of the supremacy of Truth, by which the nothingness of error is seen; and we know that the nothingness of error is in proportion to its wickedness. He that touches the hem of Christ's robe and masters his mortal beliefs, animality, and hate, rejoices in the proof of healing, — in a sweet and certain sense that God is Love.

14 . ۔ 578 :10۔12، 16۔18

بلکہ خواہ موت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گزر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈروں گا؛ کیونکہ ]محبت[ میرے ساتھ ہے؛ ]محبت کا[ عصا اور ]محبت کی[ لاٹھی سے مجھے تسلی ہے۔

یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی میں ہمیشہ ]محبت[ کے گھر میں ]شعور میں [ سکونت کروں گا۔

14. 578 : 10-12, 16-18

Yea, though I walk through the valley of the shadow of death, I will fear no evil: for [love] is with me; [love's] rod and [love's] staff they comfort me.

Surely goodness and mercy shall follow me all the days of my life; and I will dwell in the house [the consciousness] of [love] for ever.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████