اتوار 7 نومبر،2021
”اے سونے والے! جاگ اور مردوں میں سے جی اٹھ تو مسیح کا نور تجھ پر چمکے گا۔“
“Awake thou that sleepest, and arise from the dead, and Christ shall give thee light.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ جاگ جاگ اے صیون اپنی شوکت سے ملبس ہو! اے یروشلیم مقدس شہر اپنا لباس پہن!
2۔ اپنے اوپر سے گرد جھاڑ دے، اٹھ بیٹھ اے یروشلیم! اے اسیر دخترِ صیون! اپنی گردن کے بندھن کو کھول ڈال۔
9۔ اے یروشلیم کے ویرانو! خوشی سے للکارو۔ مل کر نغمہ سرائی کرو۔ کیونکہ خداوند نے اپنی قوم کو دلاسا دیا اْس نے یروشلیم کا فدیہ دیا۔
10۔ خداوند نے پاک بازو تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کیا ہے اورسر زمین سراسر ہمارے خدا کی نجات کو دیکھے گی۔
17۔ خداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میراث ہے اور اْن کی راستبازی مجھ سے ہے۔
15۔ پر مَیں تو صداقت میں تیرا دیدار حاصل کروں گا۔ مَیں جب جاگوں گا تو تیری شباہت سے سیر ہوں گا۔
1. Awake, awake; put on thy strength, O Zion; put on thy beautiful garments, O Jerusalem, the holy city.
2. Shake thyself from the dust; arise, and sit down, O Jerusalem: loose thyself from the bands of thy neck, O captive daughter of Zion.
9. Break forth into joy, sing together, ye waste places of Jerusalem: for the Lord hath comforted his people, he hath redeemed Jerusalem.
10. The Lord hath made bare his holy arm in the eyes of all the nations; and all the ends of the earth shall see the salvation of our God.
17. This is the heritage of the servants of the Lord, and their righteousness is of me, saith the Lord.
15. As for me, I will behold thy face in righteousness: I shall be satisfied, when I awake, with thy likeness.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ ابتدا میں خدا نے زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
26۔ پھر خدا نے کہا ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چوپایوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار کھیں۔
27۔ اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر و ناری اْن کو پیدا کیا۔
28۔ خدا نے اْن کو برکت دی۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness: and let them have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over the cattle, and over all the earth, and over every creeping thing that creepeth upon the earth.
27 So God created man in his own image, in the image of God created he him; male and female created he them.
28 And God blessed them,
1۔ سو آسمان اور زمین اور اْن کے کْل لشکر کا بنانا ختم ہوا۔
6۔ بلکہ زمین سے کْہر اٹھتی تھی اور تمام روئے زمین کو سیراب کرتی تھی۔
7۔ اور خداوند خدا نے زمین کی مٹی سے انسان کو بنایا اور اْس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھْونکا تو انسان جیتی جان ہوا۔
8۔ اور خداوند خدا نے مشرق کی طرف عدن میں ایک باغ لگایا اور انسان کو جسے اْس نے بنایا تھا وہاں رکھا۔
21۔ اور خداوند خدا نے آدم پر گہری نیند بھیجی اور وہ سو گیا۔
1 Thus the heavens and the earth were finished, and all the host of them.
6 But there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.
7 And the Lord God formed man of the dust of the ground, and breathed into his nostrils the breath of life; and man became a living soul.
8 And the Lord God planted a garden eastward in Eden; and there he put the man whom he had formed.
21 And the Lord God caused a deep sleep to fall upon Adam, and he slept:
9۔تب خداوند خدا نے آدم کو پکارا اور اُس سے کہا کہ تْو کہاں ہے؟
10۔ اُس نے کہا میں نے باغ میں تیری آواز سنی اور میں ڈرا کیونکہ میں ننگا تھا اور میں نے اپنے آپ کو چھپایا۔
9 And the Lord God called unto Adam, and said unto him, Where art thou?
10 And he said, I heard thy voice in the garden, and I was afraid, because I was naked; and I hid myself.
1۔ اور آدم اپنی بیوی حوا کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اْس کے قائین پیدا ہوا۔ تب اْس نے کہا مجھے خداوند کی طرف سے ایک مرد ملا۔
1 And Adam knew Eve his wife; and she conceived, and bare Cain, and said, I have gotten a man from the Lord.
1۔ انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے تھوڑے دنوں کا ہے اور دکھوں سے بھرا ہے۔
6۔ اْس کی طرف سے نظر ہٹا لے۔
1 Man that is born of a woman is of few days, and full of trouble.
6 Turn from him,
1۔ یسوع روح القدس سے بھرا ہوا یردن سے لوٹا۔
16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔
17۔ اور یسعیاہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں یہ لکھا تھا کہ۔
18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔
19۔ اور خداوند کے سالِ مقبول کی منادی کروں۔
21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔
1 Jesus being full of the Holy Ghost returned from Jordan,
16 And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.
17 And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,
18 The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,
19 To preach the acceptable year of the Lord.
21 This day is this scripture fulfilled in your ears.
1۔ فریسیوں میں سے ایک شخص نیکودیمس نام یہودیوں کا ایک سردار تھا۔
2۔ اْس نے رات کو یسوع کے پاس آکر اْس سے کہا اے ربی ہم جانتے ہیں کہ تْو خدا کی طرف سے استاد ہو کر آیا ہے کیونکہ جو معجزے تْو دکھاتا ہے کوئی شخص نہیں دکھا سکتا جب تک خدا اْس کے ساتھ نہ ہو۔
3۔ یسوع نے جواب میں اْس سے کہا مَیں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو خدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔
4۔ نیکودیمس نے اْس سے کہا آدمی جب بوڑھا ہوگیا تو کیونکر پیدا ہوسکتا ہے؟ کیا وہ دوبارہ اپنی ماں کے پیٹ میں داخل ہو کر پیدا ہوسکتا ہے؟
5۔ یسوع نے جواب دیا کہ مَیں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک کوئی آدمی پانی اور روح سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی میں داخل نہیں ہوسکتا۔
6۔ جو جسم سے پیدا ہوا ہے جسم ہے اور جو روح سے پیدا ہوا ہے روح ہے۔
7۔ تعجب نہ کر کہ مَیں نے تجھ سے کہا کہ تمہیں نئے سرے سے پیدا ہونا ضرور ہے۔
1 There was a man of the Pharisees, named Nicodemus, a ruler of the Jews:
2 The same came to Jesus by night, and said unto him, Rabbi, we know that thou art a teacher come from God: for no man can do these miracles that thou doest, except God be with him.
3 Jesus answered and said unto him, Verily, verily, I say unto thee, Except a man be born again, he cannot see the kingdom of God.
4 Nicodemus saith unto him, How can a man be born when he is old? can he enter the second time into his mother’s womb, and be born?
5 Jesus answered, Verily, verily, I say unto thee, Except a man be born of water and of the Spirit, he cannot enter into the kingdom of God.
6 That which is born of the flesh is flesh; and that which is born of the Spirit is spirit.
7 Marvel not that I said unto thee, Ye must be born again.
17۔ اِس لئے مَیں یہ کہتا ہوں۔
22۔۔۔۔اپنے اگلے چال چلن کی پرانی انسانیت کو اتار ڈالو جو فریب کی شہوتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے۔
23۔ اور اپنی عقل کی روحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔
24۔۔۔۔نئی انسانیت کو پہنو جو خدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔
17 This I say therefore,
22 …put off concerning the former conversation the old man, which is corrupt according to the deceitful lusts;
23 And be renewed in the spirit of your mind;
24 …put on the new man, which after God is created in righteousness and true holiness.
45۔ چنانچہ لکھا بھی ہے کہ پہلا آدمی یعنی آدم زاد نفس بنا۔ پچھلا آدمی زندگی بخشنے والی روح بنا۔
47۔ پہلا آدمی زمین سے یعنی خاکی تھا۔ دوسرا آسمانی ہے۔
48۔ جیسا وہ خاکی تھا ویسے ہی اور خاکی بھی ہیں۔ اور جیسا وہ آسمانی تھا ویسا ہی وہ آسمانی بھی ہے۔
49۔ اور جس طرح ہم اِس خاکی کی صورت پر ہوئے اْسی طرح اْس آسمانی کی صورت پر بھی ہوں گے۔
50۔ اے بھائیو! میرا مطلب یہ ہے کہ گوشت اور خون خدا کی بادشاہی کے وارث نہیں ہو سکتے اور نہ فنا بقا کی وارث ہو سکتی ہے۔
51۔ دیکھو مَیں تم سے بھید کی بات کہتا ہوں۔ ہم سب تو نہیں سوئیں گے مگر سب بدل جائیں گے۔
45 And so it is written, The first man Adam was made a living soul; the last Adam was made a quickening spirit.
47 The first man is of the earth, earthy: the second man is the Lord from heaven.
48 As is the earthy, such are they also that are earthy: and as is the heavenly, such are they also that are heavenly.
49 And as we have borne the image of the earthy, we shall also bear the image of the heavenly.
50 Now this I say, brethren, that flesh and blood cannot inherit the kingdom of God; neither doth corruption inherit incorruption.
51 Behold, I shew you a mystery; We shall not all sleep, but we shall all be changed,
11۔۔۔۔اب وہ گھڑی آپہنچی ہے کہ تم نیند سے جاگو کیونکہ جس وقت ہم ایمان لائے تھے اْس وقت کی نسبت اب ہماری نجات نزدیک ہے۔
12۔ رات بہت گزر گئی اور دن نکلنے والا ہے۔ پس ہم تاریکی کے کاموں کو ترک کر کے روشنی کے ہتھیار باندھ لیں۔
13۔ جیسا دن کو دستور ہے شائستگی سے چلیں۔ نہ کہ ناچ رنگ اور نشہ بازی سے۔ نہ زنا کاری اور شہوت پرستی سے اور نہ جھگڑے اور حسد سے۔
14۔ اور خداوند یسوع مسیح کو پہن لو اور جسم کی خواہشوں کے لئے تدبیر نہ کرو۔
11 …now it is high time to awake out of sleep: for now is our salvation nearer than when we believed.
12 The night is far spent, the day is at hand: let us therefore cast off the works of darkness, and let us put on the armour of light.
13 Let us walk honestly, as in the day; not in rioting and drunkenness, not in chambering and wantonness, not in strife and envying.
14 But put ye on the Lord Jesus Christ, and make not provision for the flesh, to fulfil the lusts thereof.
2۔ عزیزو! ہم جانتے ہیں کہ جب وہ ظاہر ہوگا تو ہم بھی اْس کی مانند ہوں گے۔ کیونکہ اْس کو ویسا ہی دیکھیں گے جیسا وہ ہے۔
3۔ اور جو کوئی اْس سے یہ امید رکھتا ہے اپنے آپ کو ویسا ہی پاک کرتا ہے جیسا وہ پاک ہے۔
2 Beloved, now are we the sons of God, and it doth not yet appear what we shall be: but we know that, when he shall appear, we shall be like him; for we shall see him as he is.
3 And every man that hath this hope in him purifieth himself, even as he is pure.
الٰہی سائنس میں، انسان خدا کی حقیقی شبیہ ہے۔ الٰہی فطرت میں یسوع مسیح کو بہترین طریقے سے بیان کیا گیا ہے، جس نے انسانوں پر خدا کی مناسب تر عکاسی ظاہر کی اورکمزور سوچ کے نمونے کی سوچ سے بڑی معیارِ زندگی فراہم کی، یعنی ایسی سوچ جو انسان کے گرنے، بیماری، گناہ کرنے اور مرنے کو ظاہر کرتی ہے۔
In divine Science, man is the true image of God. The divine nature was best expressed in Christ Jesus, who threw upon mortals the truer reflection of God and lifted their lives higher than their poor thought-models would allow, — thoughts which presented man as fallen, sick, sinning, and dying.
جو کچھ بھی انسان کے گناہ یا خدا کے مخالف یا خدا کی غیر موجودگی کی طرف اشارہ کرتا ہے، وہ آدم کا خواب ہے، جو نہ ہی عقل ہے اورنہ انسان ہے، کیونکہ یہ باپ کا اکلوتا نہیں ہے۔
Whatever indicates the fall of man or the opposite of God or God's absence, is the Adam-dream, which is neither Mind nor man, for it is not begotten of the Father.
آدم نام اِس جھوٹے عقیدے کو پیش کرتا ہے کہ زندگی ابدی نہیں ہے، بلکہ اِس کا آغاز اور انجام ہے؛ کہ لامتناہی متناہی میں شامل ہوتا ہے، کہ ذہانت غیر ذہانت میں سے گزرتی ہے، اور کہ روح مادی فہم میں بستی ہے؛ کہ فانی عقل مادے کو اور مادا فانی عقل سے ماخوذ ہوتا ہے؛ کہ واحد خدا اور خالق اْس میں شامل ہوا جسے اْس نے خلق کیا اور پھر مادے کی غیر مذہبیت میں غائب ہوا۔
The name Adam represents the false supposition that Life is not eternal, but has beginning and end; that the infinite enters the finite, that intelligence passes into non-intelligence, and that Soul dwells in material sense; that immortal Mind results in matter, and matter in mortal mind; that the one God and creator entered what He created, and then disappeared in the atheism of matter.
اِس غلطی نے خود کو غلطی ثابت کر دیا ہے۔ اِس کی زندگی،زندگی نہیں ہے، بلکہ اْس وجودیت کا عارضی، جھوٹا فہم ہے جس کا انجام موت ہوتا ہے۔
انسان کو مادیت کی بنیاد پر خلق نہیں کیا گیا اور نہ اسے مادی قوانین کی پاسداری کا حکم دیا گیا جو روح نے کبھی نہیں بنائے؛ اس کا صوبہ روحانی قوانین، فہم کے بلند آئین میں ہے۔
غلطی کی زور دار گونج، سیاہی اور افراتفری سے ہٹ کر سچائی کی آواز ابھی بھی بلاتی ہے: ”آدم، تو کہاں ہے؟ شعور، تو کہاں ہے؟کیا تم اس یقین میں زندہ رہتے ہوکہ عقل مادے میں ہے، اور کہ بدی عقل ہے، یا کیا تم اس زندہ ایمان میں رہتے ہوکہ یہاں ماسوائے ایک خدا کے اور کوئی ہے نہ ہو سکتا ہے، اور اْس کے حکموں پر عمل کر رہے ہو؟“جب تک یہ سبق نہیں سیکھ لیا جاتا کہ خدا ہی انسان پر حکومت کرنے والی واحد عقل ہے، فانی عقیدہ خوفزدہ ہی رہے گا جیسا کہ یہ ابتدا میں تھا اور یہ اس طلب سے چھپا رہے گا کہ، ”تْو کہاں ہے؟“یہ رعب زدہ مانگ کہ ”اے آدم، تْو کہاں ہے؟“ سر، دل، پیٹ، خون، اننتڑیوں وغیرہ کی باریابی سے پوری ہوتی ہے کہ: ”دیکھ، میں یہاں ہوں، بدن میں خوشی اور زندگی کو تلاش کرتا ہوا، مگر صرف ایک بھرم، جھوٹے دعوں، جھوٹی خوشی، درد، گناہ، بیماری اور موت کی ملاوٹ کو ہی پاتے ہوئے۔“
This error has proved itself to be error. Its life is found to be not Life, but only a transient, false sense of an existence which ends in death.
Man was not created from a material basis, nor bidden to obey material laws which Spirit never made; his province is in spiritual statutes, in the higher law of Mind.
Above error's awful din, blackness, and chaos, the voice of Truth still calls: "Adam, where art thou? Consciousness, where art thou? Art thou dwelling in the belief that mind is in matter, and that evil is mind, or art thou in the living faith that there is and can be but one God, and keeping His commandment?" Until the lesson is learned that God is the only Mind governing man, mortal belief will be afraid as it was in the beginning, and will hide from the demand, "Where art thou?" This awful demand, "Adam, where art thou?" is met by the admission from the head, heart, stomach, blood, nerves, etc.: "Lo, here I am, looking for happiness and life in the body, but finding only an illusion, a blending of false claims, false pleasure, pain, sin, sickness, and death."
فانی وجود یت ایک خواب ہے؛ فانی وجودیت کی کوئی حقیقی ہستی نہیں ہے، بلکہ یہ کہا جاتا ہے ”یہ انا ہے۔“ روح ایک خودی ہے جو خواب کبھی نہیں دیکھتی بلکہ سب باتوں کو سمجھتی ہے؛ جو کبھی غلطی نہیں کرتی اور ہمیشہ بیدار رہتی ہے، جو کبھی ایمان نہیں رکھتی بلکہ جانتی ہے، جو کبھی پیدا نہیں ہوتی اور نہ مرتی ہے۔ روحانی انسان اس خودی کی شبیہ ہے۔ انسان خدا نہیں ہے بلکہ روشنی کی وہ کرن ہے جو سورج سے نکلتی ہے، انسان یعنی خدا سے نکلا ہوا، خدا کو منعکس کرتا ہے۔
اب میں پوچھتا ہوں کہ فانی وجودیت کے جاگتے ہوئے خواب میں کوئی حقیقت ہے یا سوتے ہوئے خواب میں؟ ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ جو کچھ بھی فانی انسان دکھائی دیتا ہے وہ ایک فانی خواب ہے۔
Mortal existence is a dream; mortal existence has no real entity, but saith "It is I." Spirit is the Ego which never dreams, but understands all things; which never errs, and is ever conscious; which never believes, but knows; which is never born and never dies. Spiritual man is the likeness of this Ego.
Now I ask, Is there any more reality in the waking dream of mortal existence than in the sleeping dream? There cannot be, since whatever appears to be a mortal man is a mortal dream.
یہ خواب انسانی اصلیت رکھتے ہیں نہ کہ الٰہی۔
These mortal dreams are of human origin, not divine.
یہ جھوٹا عقیدہ کہ روح اب مادے میں ڈوبی ہوئی ہے، کہ آنے والے کسی بھی وقت میں یہ اِس سے آزاد ہوجائے گی، صرف یہ عقیدہ ہی فانی ہے۔ روح یعنی خدا کبھی جنم نہیں لیتا، بلکہ ”وہ کل اور آج بلکہ ابد تک یکساں ہے۔“اگر عقل، خدا غلطی کو خلق کرتا ہے، تو یہ غلطی الٰہی عقل میں بھی موجود ہونی چاہئے، اور غلطی سے متعلق یہ مفروضہ دیوتا کی کاملیت کو تخت سے نیچے اْتار دے گا۔
کیا کرسچن سائنس متضاد ہے؟ کیا تخلیق کے الٰہی اصول کو غلط سمجھا جاتا ہے؟ کیا خدا کے پاس عقل کی وضاحت کے لئے کوئی سائنس نہیں ہے، جب کہ مادے پر لاخطا ذہانت حکمرانی کرتی ہے؟ ”اورروئے زمین سے کْہر اٹھتی تھی۔“یہ غلطی کومادی بنیادوں پر اچھائی کے ایک خیال سے آغاز کرتی ہوئی پیش کرتا ہے۔ یہ خدا اور انسان کو صرف جسمانی حواس کے وسیلہ ظاہر کرتا ہوا فرض کرتا ہے، اگر چہ مادی حواس روح یا روحانی خیال کا بالکل ادراک نہیں رکھتے۔
The false belief that spirit is now submerged in matter, at some future time to be emancipated from it, — this belief alone is mortal. Spirit, God, never germinates, but is "the same yesterday, and to-day, and forever." If Mind, God, creates error, that error must exist in the divine Mind, and this assumption of error would dethrone the perfection of Deity.
Is Christian Science contradictory? Is the divine Principle of creation misstated? Has God no Science to declare Mind, while matter is governed by unerring intelligence? "There went up a mist from the earth." This represents error as starting from an idea of good on a material basis. It supposes God and man to be manifested only through the corporeal senses, although the material senses can take no cognizance of Spirit or the spiritual idea.
فانی زندگی میں انسانی تجربہ، جو ایک انڈے سے شروع ہوتا ہے، ایوب سے تعلق رکھتا ہے، جب وہ کہتا ہے، ”انسان جو عورت سے پیدا ہوتا ہے تھوڑے دن کا ہے اور دْکھ سے بھرا ہے۔“بشر کو اِس مادی زندگی کے خیال سے پورے کا پورا ظاہر ہونا چاہئے۔ اْنہیں کرسچن سائنس کے ساتھ چوٹی سے اپنے خول کھولنے چاہئے، اور اوپر نیچے دیکھنا چاہئے۔
مادی منبع سے دْکھ، گناہ اور بیماری کے لئے کوئی شفا نہیں نکلتی، کیونکہ شفائیہ طاقت،جس بیماری سے وہ جنم لیتی ہے، نہ تو انڈے میں ہے اور نہ ہی خاک میں۔۔۔۔لہٰذہ یہ سیکھ لیا گیا ہے کہ مادہ فانی عقل کا اظہار ہے، اور یہ کہ مادہ ہمیشہ خود کے دعووں کو تب حوالے کر دیتا ہے جب کامل اور ابدی عقل کو سمجھ لیا جاتا ہے۔
Human experience in mortal life, which starts from an egg, corresponds with that of Job, when he says, "Man that is born of a woman is of few days, and full of trouble." Mortals must emerge from this notion of material life as all-in-all. They must peck open their shells with Christian Science, and look outward and upward.
From a material source flows no remedy for sorrow, sin, and death, for the redeeming power, from the ills they occasion, is not in egg nor in dust. … Thus it is learned that matter is a manifestation of mortal mind, and that matter always surrenders its claims when the perfect and eternal Mind is understood.
الٰہی سائنس اِس بھرم کی جڑ پر کلہاڑا رکھتی ہے کہ زندگی یا عقل مادی بدن میں یا وسیلہ سے بنایا گیا اور سائنس نتیجتاً اِس بھرم کو غلطی کی خود کار تباہ کاری کے وسیلہ نیست کرتی اور زندگی کی سائنس کے فہم کو خوبصورت بناتی ہے۔
Divine Science lays the axe at the root of the illusion that life, or mind, is formed by or is in the material body, and Science will eventually destroy this illusion through the self-destruction of all error and the beatified understanding of the Science of Life.
جب فانی عقل کی گرد بخارات بن کر اڑ جاتی ہے تو وہ بددعا ختم ہو جاتی ہے جو عورت سے کہتی ہے، ”تْو درد کے ساتھ بچے جنے گی۔“الٰہی سائنس سچائی کی روشنی سے غلطی کے بادلوں کو ہٹا دیتی ہے، اور انسان کے لئے کبھی نہ پیدا ہونے والے یا کبھی نہ مرنے والے بلکہ اپنے خالق کے ساتھ ہمیشہ وجود رکھنے والے کے طور پر پردہ ہٹاتی ہے۔
When the mist of mortal mind evaporates, the curse will be removed which says to woman, "In sorrow thou shalt bring forth children." Divine Science rolls back the clouds of error with the light of Truth, and lifts the curtain on man as never born and as never dying, but as coexistent with his creator.
پولوس نے کہا، ”روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہر گز پورا نہ کرو گے۔“جلد یا بدیر ہم یہ سیکھیں گے کہ انسان کی متناہی حیثیت کی بیڑیاں اس فریب نظری کے باعث پگھلنے لگتی ہیں کہ وہ جان کی بجائے بدن میں، روح کی بجائے مادے میں رہتا ہے۔
Paul said, "Walk in the Spirit, and ye shall not fulfil the lust of the flesh." Sooner or later we shall learn that the fetters of man's finite capacity are forged by the illusion that he lives in body instead of in Soul, in matter instead of in Spirit.
۔۔۔ اس فانی خواب یا بھرم سے بیدار ہونا ہمیں صحتمندی، پاکیزگی اور لافانیت مہیا کرتا ہے۔یہ بیداری مسیح کی ہمیشہ آمد ہے، سچائی کا پیشگی ظہور، جو غلطی کو باہر نکالتا اور بیمار کو شفا دیتا ہے۔ یہ وہ نجات ہے جو خدا، الٰہی اصول،اْس محبت کے وسیلہ ملتی ہے جسے یسوع نے ظاہر کیا۔
…the awakening from this mortal dream, or illusion, will bring us into health, holiness, and immortality. This awakening is the forever coming of Christ, the advanced appearing of Truth, which casts out error and heals the sick. This is the salvation which comes through God, the divine Principle, Love, as demonstrated by Jesus.
مادیت کے روحانی مخالف کی فراست کے وسیلہ، حتیٰ کہ مسیح، سچائی کے وسیلہ، انسان بہشت کے دروازوں کو الٰہی سائنس کی چابیوں سے دوبارہ کھولے گا جن سے متعلق انسان سمجھتا ہے کہ وہ بند ہو چکے ہیں، اور خود کو بے گناہ، راست، پاک اور آزاد پائے گا۔
Through discernment of the spiritual opposite of materiality, even the way through Christ, Truth, man will reopen with the key of divine Science the gates of Paradise which human beliefs have closed, and will find himself unfallen, upright, pure, and free,
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████