اتوار یکم جون، 2025



مضمون۔ قدیم و جدید جادوگری، عْرفیت، تنویم اور علمِ نومیات سے انکار

SubjectAncient And Modern Necromancy, Alias Mesmerism And Hypnotism, Denounced

سنہری متن: مکاشفہ 19باب1آیت

ہیلیلویاہ! نجات اور جلال اور قدت ہمارے خداہی کی ہے۔



Golden Text: Revelation 19 : 1

Alleluia; Salvation, and glory, and honour, and power, unto the Lord our God.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: افسیوں 6 باب10تا17 آیات


10۔ غرض خداوند میں اور اْس کی قدرت کے زور میں مضبوط بنو۔

11۔ خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ تم ابلیس کے منصوبوں کے مقابلے میں قائم رہ سکو۔

12۔ کیونکہ ہمیں خون اور گوشت سے کْشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اوراِس دنیا کی تاریکی کے حاکموں اور شرارت کی اْن روحانی فوجوں سے جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔

13۔ اِس واسطے تم خدا کے سب ہتھیار باندھ لو تاکہ برے دن میں مقابلہ کر سکو اور سب کاموں کو انجام دے کر قائم رہ سکو۔

14۔ پس سچائی سے اپنی کمر کس کر اور راستبازی کا بکتر لگا کر۔

15۔ اور پاؤں میں صلح کی خوشخبری کی تیاری کے جوتے پہن کر۔

16۔ اور اْن سب کے ساتھ ایمان کی سپر لگا کر قائم رہو۔ جس سے تم اْس شریر کے سب جلتے ہوئے تیروں کو بجھا سکو۔

17۔اور نجات کا خود اور روح کی تلوار جو خدا کا کلام ہے لے لو۔

Responsive Reading: Ephesians 6 : 10-17

10.     Be strong in the Lord, and in the power of his might.

11.     Put on the whole armour of God, that ye may be able to stand against the wiles of the devil.

12.     For we wrestle not against flesh and blood, but against principalities, against powers, against the rulers of the darkness of this world, against spiritual wickedness in high places.

13.     Wherefore take unto you the whole armour of God, that ye may be able to withstand in the evil day, and having done all, to stand.

14.     Stand therefore, having your loins girt about with truth, and having on the breastplate of righteousness;

15.     And your feet shod with the preparation of the gospel of peace;

16.     Above all, taking the shield of faith, wherewith ye shall be able to quench all the fiery darts of the wicked.

17.     And take the helmet of salvation, and the sword of the Spirit, which is the word of God.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ یسعیاہ 59 باب19 (جب) آیت

19۔ وہ دریا کے سیلاب کی طرح آئے گا جو خداوند کے دم سے رواں ہو۔

1. Isaiah 59 : 19 (When)

19     When the enemy shall come in like a flood, the Spirit of the Lord shall lift up a standard against him.

2 . ۔ زبور 91: 1تا16 آیات

1۔ جو حق تعالیٰ کے پردے میں رہتا ہے وہ قادر مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا۔

2۔ مَیں خداوند کے بارے میں کہوں گا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خدا ہے جس پر میرا توکل ہے۔

3۔ کیونکہ وہ تجھے صیاد کے پھندے سے اور مہلک وبا سے چھڑائے گا۔

4۔ وہ تجھے اپنے پروں سے چھپا لے گا۔ اور تجھے اْس کے بازوؤں کے نیچے پناہ ملے گی۔ اْس کی سچائی ڈھال اور سِپر ہے۔

5۔ تْو نہ رات کی ہیبت سے ڈرے گا اور نہ دن کو اْڑنے والے تیر سے۔

6۔ نہ اْس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہے۔ نہ اْس ہلاکت سے جو دوپہر کو ویران کرتی ہے۔

7۔ تیرے آس پاس ایک ہزار گر جائیں گے۔ اور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزار لیکن وہ تیرے نزدیک نہ آئے گی۔

8۔ لیکن تْو اپنی آنکھوں سے نگاہ کرے گا۔ اور شریروں کے انجام کو دیکھے گا۔

9۔ پر تْو اے خداوند!میری پناہ ہے! تْو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لیا ہے۔

10۔ تجھ پر کوئی آفت نہ آئے گی۔ اور کوئی وبا تیرے خیمہ کے نزدیک نہ پہنچے گی۔

11۔ کیونکہ وہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حکم دے گا کہ تیری سب راہوں میں تیری حفاظت کریں۔

12۔ وہ تجھے اپنے ہاتھوں پر اٹھا لیں گے تاکہ ایسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتھر سے ٹھیس لگے۔

13۔ تْو شیر ببر اور افعی روندے گا تْو جوان شیر اور اژدھا کو پامال کرے گا۔

14۔ چونکہ اْس نے مجھ سے دل لگایا ہے۔ اِس لئے مَیں اْسے چھڑاؤں گا۔ مَیں اْسے سرفراز کروں گا۔ کیونکہ اْس نے میرا نام پہچانا ہے۔

15۔ وہ مجھے پکارے گا اورمَیں اْسے جواب دوں گا۔مَیں مصیبت میں اْس کے ساتھ رہوں گا۔ مَیں اْسے چھڑاؤں گا اور عزت بخشوں گا۔

16۔ مَیں اْسے عمر کی درازی سے آسودہ کروں گا۔ اور اپنی نجات اْسے دکھاؤں گا۔

2. Psalm 91 : 1-16

1     He that dwelleth in the secret place of the most High shall abide under the shadow of the Almighty.

2     I will say of the Lord, He is my refuge and my fortress: my God; in him will I trust.

3     Surely he shall deliver thee from the snare of the fowler, and from the noisome pestilence.

4     He shall cover thee with his feathers, and under his wings shalt thou trust: his truth shall be thy shield and buckler.

5     Thou shalt not be afraid for the terror by night; nor for the arrow that flieth by day;

6     Nor for the pestilence that walketh in darkness; nor for the destruction that wasteth at noonday.

7     A thousand shall fall at thy side, and ten thousand at thy right hand; but it shall not come nigh thee.

8     Only with thine eyes shalt thou behold and see the reward of the wicked.

9     Because thou hast made the Lord, which is my refuge, even the most High, thy habitation;

10     There shall no evil befall thee, neither shall any plague come nigh thy dwelling.

11     For he shall give his angels charge over thee, to keep thee in all thy ways.

12     They shall bear thee up in their hands, lest thou dash thy foot against a stone.

13     Thou shalt tread upon the lion and adder: the young lion and the dragon shalt thou trample under feet.

14     Because he hath set his love upon me, therefore will I deliver him: I will set him on high, because he hath known my name.

15     He shall call upon me, and I will answer him: I will be with him in trouble; I will deliver him, and honour him.

16     With long life will I satisfy him, and shew him my salvation.

3 . ۔ 2 سلاطین 6 باب8تا17آیات

8۔تب شاہِ ارام شاہ ِ اسرائیل سے لڑ رہا تھا اور اْس نے اپنے خادموں سے مشورت لی اور کہا کہ مَیں فلاں فلاں جگہ ڈیرہ ڈالوں گا۔

9۔ سو مردِ خدا نے شاہ اسرائیل کو کہلا بھیجا خبردار تْو فلاں جگہ سے مت گزرنا کیونکہ وہاں ارامی آنے کو ہیں۔

10۔ اور شاہ اسرائیل نے اْس جگہ جس کی خبر مردِ خدا نے دی تھی اور اْس کو آگاہ کر دیا تھا آدمی بھیجے اور وہاں سے اپنے آپ کو بچایا اور فقط یہ ایک یا دو بار ہی نہیں۔

11۔ اِس بات سے شاہ ارام کا دل نہایت بے چین ہوا اور اْس نے اپنے خادموں کو بلا کر اْن سے کہا کیا تم مجھے نہیں بتاؤ گے کہ ہم میں سے کون شاہ اسرائیل کی طرف ہے۔

12۔ تب اُس کے خادموں میں سے ایک نے کہا نہیں اے میرے مالک! اے بادشاہ! بلکہ الیشع جو اسرائیل میں نبی ہے تیری اُن باتوں کو جو تُو اپنی خلوت گاہ میں کہتا ہے شاہِ اسرائیل کو بتا دیتا ہے۔

13۔ اُس نے کہا جا کر دیکھو وہ کہاں ہے تاکہ میں اُسے پکڑوا منگواؤں اور اُسے یہ بتایا گیا کہ وہ دو تن میں ہے۔

14۔ تب اُس نے وہاں گھوڑوں اور رتھوں اور ایک بڑے لشکر کو روانہ کیا سو اُنہوں نے راتوں رات آ کر اُس شہر کو گھیر لیا۔

15۔اور جب اُس مردِ خُدا کا خادم صبح کو اُٹھ کر باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک لشکر معہ گھوڑوں اور رتھوں کے شہر کے چوگرد ہے سو اُس خادم نے جا کر اُس سے کہا ہائے اے میرے مالک! ہم کیا دعا کریں؟

16۔ اُس نے جواب دیا خو ف نہ کر کیونکہ ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں۔

17۔ اور الیشع نے دعا کی اور کہا اے خُداوند اُس کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکے تب خُداوند نے اُس جوان کی آنکھیں کھول دیں اور اُس نے جو نگاہ کی تو دیکھا کہ الیشع کے گردا گرد کا پہاڑ آتشی گھوڑوں اور رتھوں سے بھرا ہے۔

3. II Kings 6 : 8-17

8     Then the king of Syria warred against Israel, and took counsel with his servants, saying, In such and such a place shall be my camp.

9     And the man of God sent unto the king of Israel, saying, Beware that thou pass not such a place; for thither the Syrians are come down.

10     And the king of Israel sent to the place which the man of God told him and warned him of, and saved himself there, not once nor twice.

11     Therefore the heart of the king of Syria was sore troubled for this thing; and he called his servants, and said unto them, Will ye not shew me which of us is for the king of Israel?

12     And one of his servants said, None, my lord, O king: but Elisha, the prophet that is in Israel, telleth the king of Israel the words that thou speakest in thy bedchamber.

13     And he said, Go and spy where he is, that I may send and fetch him. And it was told him, saying, Behold, he is in Dothan.

14     Therefore sent he thither horses, and chariots, and a great host: and they came by night, and compassed the city about.

15     And when the servant of the man of God was risen early, and gone forth, behold, an host compassed the city both with horses and chariots. And his servant said unto him, Alas, my master! how shall we do?

16     And he answered, Fear not: for they that be with us are more than they that be with them.

17     And Elisha prayed, and said, Lord, I pray thee, open his eyes, that he may see. And the Lord opened the eyes of the young man; and he saw: and, behold, the mountain was full of horses and chariots of fire round about Elisha.

4 . ۔ زبور 27: 1، 3 تا5، 13، 14 آیات

1۔ خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟

3۔ خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو خواہ میرے خلاف جنگ برپا ہو تو بھی مَیں خاطر جمع رہوں گا۔

4۔ مَیں نے خداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالب رہوں گا مَیں عمر بھر خداوند کے گھر میں رہوں گا تاکہ خداوند کے جلال کو دیکھوں اور اْس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔

5۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھے گا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپا لے گا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔

13۔ اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ زندوں کی زمین میں خداوند کے احسان کو دیکھوں گا تو مجھے غش آجاتا۔

14۔ خداوند کی آس رکھ۔ مضبوط ہو اور تیرا دل قوی ہو۔ ہاں خداوند ہی کی آس رکھ۔

4. Psalm 27 : 1, 3-5, 13, 14

1     The Lord is my light and my salvation; whom shall I fear? the Lord is the strength of my life; of whom shall I be afraid?

3     Though an host should encamp against me, my heart shall not fear: though war should rise against me, in this will I be confident.

4     One thing have I desired of the Lord, that will I seek after; that I may dwell in the house of the Lord all the days of my life, to behold the beauty of the Lord, and to inquire in his temple.

5     For in the time of trouble he shall hide me in his pavilion: in the secret of his tabernacle shall he hide me; he shall set me up upon a rock.

13     I had fainted, unless I had believed to see the goodness of the Lord in the land of the living.

14     Wait on the Lord: be of good courage, and he shall strengthen thine heart: wait, I say, on the Lord.

5 . ۔ لوقا 4 باب 1(تا پہلی)، 2 (تا پہلی)، 13تا15، 17تا19، 21، 28تا30 آیات

1۔ پھر یسوع روح القدس سے بھرا ہوا یردن سے لوٹا۔

2۔ اور ابلیس اْسے آزماتا رہا۔

13۔ جب ابلیس تمام آزمائشیں کر چکا تو کچھ عرصہ کے لئے اْس سے جد ا ہوا۔

14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گردو نواح میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔

15۔اور وہ اْن کے عبادت خانوں میں تعلیم دیتا رہا اور سب اْس کی بڑائی کرتے رہے۔

16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔

17۔ اور یسعیا ہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں لکھا تھا کہ۔

18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔

19۔ اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔

21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔

28۔ جتنے عبادت خانہ میں تھے اِن باتوں کو سنتے ہی قہر سے بھر گئے۔

29۔ اور اْٹھ کر اْس کو شہر سے باہر نکالا اور اْس پہاڑ کی چوٹی پر لے گئے جس پر اْن کا شہر آباد تھا تاکہ اْسے سر کے بل گرا دیں۔

30۔ مگر وہ اْن کے بیچ میں سے نکل کر چلا گیا۔

5. Luke 4 : 1 (to 1st ,), 2 (to 1st .), 13-15, 17-19, 21, 28-30

1     And Jesus being full of the Holy Ghost returned from Jordan,

2     Being forty days tempted of the devil.

13     And when the devil had ended all the temptation, he departed from him for a season.

14     And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee: and there went out a fame of him through all the region round about.

15     And he taught in their synagogues, being glorified of all.

17     And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,

18     The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,

19     To preach the acceptable year of the Lord.

21     And he began to say unto them, This day is this scripture fulfilled in your ears.

28     And all they in the synagogue, when they heard these things, were filled with wrath,

29     And rose up, and thrust him out of the city, and led him unto the brow of the hill whereon their city was built, that they might cast him down headlong.

30     But he passing through the midst of them went his way,

6 . ۔ یعقوب 4 باب7، 8 (تا پہلی)، 10 آیات

7۔ پس خدا کے تابع ہو جاؤ اور ابلیس کا مقابلہ کرو تو وہ تم سے بھاگ جائے گا۔

8۔ خدا کے نزدیک جاؤ تو وہ تمہارے نزدیک آئے گا۔ اے گناہگارو! اپنے ہاتھوں کو صاف کرو اور اے دو دلو! اپنے دلوں کو پاک کرو۔

10۔ خداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تمہیں سر بلند کرے گا۔

6. James 4 : 7, 8 (to 1st .), 10

7     Submit yourselves therefore to God. Resist the devil, and he will flee from you.

8     Draw nigh to God, and he will draw nigh to you.

10     Humble yourselves in the sight of the Lord, and he shall lift you up.

EOM


سائنس اور صح


1 . ۔ 228: 25 (یہاں)۔27

خدا سے جدا کوئی طاقت نہیں ہے۔ قادر مطلق میں ساری طاقت ہے، اور کسی اور طاقت کو ماننا خدا کی بے حرمتی کرنا ہے۔

1. 228 : 25 (There)-27

There is no power apart from God. Omnipotence has all-power, and to acknowledge any other power is to dishonor God.

2 . ۔ 398: 32 (برائی)۔2

برائی کی کوئی طاقت نہیں ہے، کوئی ذہانت نہیں، کیونکہ خدا اچھا ہے، اور اِس لئے اچھائی لا محدود ہے، سب کچھ ہے۔

2. 398 : 32 (Evil)-2

Evil has no power, no intelligence, for God is good, and therefore good is infinite, is All.

3 . ۔ 445 :5۔8، 15۔18

کرسچن سائنس کے اظہار میں رکاوٹ بننے کے لئے شک یا خدشہ داخل کرنے والی کسی دوسری قوت کے وجود سے متعلق کوئی مفروضے نہیں ہونے چاہئیں۔

جب آپ الٰہی کے ساتھ انسان کا وزن کرتے ہیں یا کسی بھی اندازِ فکر میں خدا کی ہمہ گیریت اور قدرتِ کاملہ کو محدود کرتے ہیں تو آپ شفا کے الٰہی قانون کو مبہم اور کھوکھلا بناتے ہیں۔

3. 445 : 5-8, 15-18

No hypothesis as to the existence of another power should interpose a doubt or fear to hinder the demonstration of Christian Science.

You render the divine law of healing obscure and void, when you weigh the human in the scale with the divine, or limit in any direction of thought the omnipresence and omnipotence of God.

4 . ۔ 484 :21 (تنویم)۔27

تنویم انسانی، مادی بھرم ہے۔ حیوانی مقناطیسیت اپنی تمام صورتوں میں غلطی کا رضاکارنہ یا غیر رضاکارانہ عمل ہے؛ یہ الٰہی سائنس کا انسانی متقابل ہے۔ تمام تر جھوٹے نظریات اور مشقوں میں شامل مفروضوں کو ختم کرتے ہوئے سائنس کو مادی فہم پر اور سچائی کو غلطی پر فتح مند ہونا چاہئے۔

4. 484 : 21 (Mesmerism)-27

Mesmerism is mortal, material illusion. Animal magnetism is the voluntary or involuntary action of error in all its forms; it is the human antipode of divine Science. Science must triumph over material sense, and Truth over error, thus putting an end to the hypotheses involved in all false theories and practices.

5 . ۔ 103 :18۔28

جیسے کہ کرسچن سائنس میں نام دیا گیا ہے، حیوانی مقناطیسیت یا علم نومیات غلطی یا فانی عقل کے لئے خاص اصطلاح ہے۔ یہ ایک جھوٹا عقیدہ ہے کہ عقل مادے میں ہے اور کہ یہ اچھائی اور برائی دونوں ہے؛ کہ بدی اچھائی جتنی حقیقی اور زیادہ طاقتور ہے۔ اس عقیدے میں سچائی کی ایک بھی خصوصیت نہیں ہے۔ یہ یا توبے خبر ہے یا حاسدہے۔ نومیات کی حاسد شکل اخلاقی گراوٹ میں بنیاد رکھتی ہے۔ لافانی عقل کی سچائیاں انسان کو قائم رکھتی ہیں، اور یہ فانی عقل کی داستانیں تباہ کرتی ہیں، جس کے چمکیلے بھڑکیلے دعوے، ایک نادان پروانے کی مانند، اپنے ہی پر جلا کر راکھ ہو جاتے ہیں۔

5. 103 : 18-28

As named in Christian Science, animal magnetism or hypnotism is the specific term for error, or mortal mind. It is the false belief that mind is in matter, and is both evil and good; that evil is as real as good and more powerful. This belief has not one quality of Truth. It is either ignorant or malicious. The malicious form of hypnotism ultimates in moral idiocy. The truths of immortal Mind sustain man, and they annihilate the fables of mortal mind, whose flimsy and gaudy pretensions, like silly moths, singe their own wings and fall into dust.

6 . ۔ 102 :1۔9، 16۔23، 30 (انسانیت)۔5 (تا دوسری)

حیوانی مقناطیسیت کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ہے، کیونکہ جو کچھ حقیقی، ہم آہنگ اور ابدی ہے اْس سب پر خدا حکمرانی کرتا ہے اور اْس کی طاقت حیوانی ہے نہ انسانی، سائنس میں حیوانی مقناطیسیت، تنویم یا علم نومیات محض ایک نفی ہے، جو نہ ذہانت، طاقت رکھتی ہے اور نہ حقیقت، اور ایک لحاظ سے یہ نام نہاد فانی عقل کا ایک غیر حقیقی نظریہ ہے۔

مگر یہاں روح کی ایک حقیقی دلکشی ہے۔

حیوانی مقناطیسیت کی ہلکی شکل غائب ہو رہی ہے اور اِس کی ناگوار خصوصیات سامنے آرہی ہیں۔ فانی خیالات کی تاریک تعطیلات میں پوشیدہ، جرائم کی مشینیں سمجھ سے مزید بالاتر اور پچیدہ قسم کے جال بْن رہی ہیں۔ لہٰذہ حیوانی مقناطیسیت کے موجودہ طریقوں کا راز یہ ہے کہ یہ وقت کو کاہلی کے جال میں پھنساتے ہیں او اْس محکوم کے لئے سنگدلی پیدا کرتے ہیں جس کے لئے مجرم خواہش رکھتا ہے۔

انسانیت کو یہ سیکھنا چاہئے کہ بدی کوئی طاقت نہیں ہے۔اس کی نام نہاد جبری حکومت عدم کے سوا کچھ نہیں۔کرسچن سائنس بدی کی سلطنت کو لوٹ لیتی ہے اور خاندانوں اسی طرح معاشرے میں امتیازی طور پر محبت اور نیکی کو فروغ دیتی ہے۔پولوس رسول بدی کے تجسم کا بطور ”اِس دنیا کی نیکی“ حوالہ دیتا ہے، اور آگے اِسے بطور بے ایمانی اور چالاکی واضح کرتا ہے۔گناہ اسوریوں کے لئے چاند کا دیوتا تھا۔

6. 102 : 1-9, 16-23, 30 (Mankind)-5 (to 2nd .)

Animal magnetism has no scientific foundation, for God governs all that is real, harmonious, and eternal, and His power is neither animal nor human. Its basis being a belief and this belief animal, in Science animal magnetism, mesmerism, or hypnotism is a mere negation, possessing neither intelligence, power, nor reality, and in sense it is an unreal concept of the so-called mortal mind.

There is but one real attraction, that of Spirit.

The mild forms of animal magnetism are disappearing, and its aggressive features are coming to the front. The looms of crime, hidden in the dark recesses of mortal thought, are every hour weaving webs more complicated and subtle. So secret are the present methods of animal magnetism that they ensnare the age into indolence, and produce the very apathy on the subject which the criminal desires.

Mankind must learn that evil is not power. Its so-called despotism is but a phase of nothingness. Christian Science despoils the kingdom of evil, and pre-eminently promotes affection and virtue in families and therefore in the community. The Apostle Paul refers to the personification of evil as "the god of this world," and further defines it as dishonesty and craftiness. Sin was the Assyrian moon-god.

7 . ۔ 450: 15 (بعض)۔7

بعض لوگ سچائی کی چھوون کو دھیرے دھیرے تسلیم کرتے ہیں۔ بعض لوگ بغیر جدوجہد کے تسلیم کرتے ہیں اور بعض یہ ماننے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں کہ اْنہوں نے تسلیم کر لیا ہے؛ لیکن اگر یہ قبول نہ کیا جائے تو بدی خود اچھائی کے خلاف گھمنڈ کرے گی۔کرسچن سائنسدان بدی، بیماری اور موت کو ختم کرنے کی فہرست میں شامل ہے، اور وہ خود کے عدم اور خدا یااچھائی کے قادر ہونے کو سمجھنے سے ان پر قابو پا سکتا ہے۔ اْس کے لئے بیماری گناہ سے کم آزمائش نہیں ہے، وہ اِ ن دونوں پر خدا کی قدرت کو سمجھتے ہوئے دونوں سے شفا پاتا ہے۔ کرسچن سائنسدان یہ جانتا ہے کہ وہ غلطی کے عقائد ہیں، جنہیں سچائی نیست کرسکتی اور کرے گی۔

کون ایسا ہے جس نے زندگی میں خطرناک عقائد، مواد، اور خدا سے جْدا شعور کو محسوس کیا ہو اور یہ کہہ سکتا ہوکہ ایمان میں کوئی غلطی نہیں ہے؟ حیوانی کشش کے دعوے کو جانتے ہوئے، کہ ساری بدی مادے، بجلی، جانوروں کی فطرت اور نامیاتی حیات کی زندگی، مواد اور شعور کے یقین میں اکٹھی ہوتی ہے، کون اس سے منکر ہو گا کہ یہ وہ غلطیاں ہیں سچائی جن کو نیست کرے گی اور کرنا بھی چاہئے؟مسیحی سائنسدانوں کو مادی دنیا سے باہر نکلنے اور اِس سے دور رہنے کے رسولی حْکم کے متواتر دباؤ میں رہنا چاہئے۔ اْنہیں جارحیت، جبر اور تکبر کی قوت کو ترک کرنا چاہئے۔مسیحت کو، اپنی پیشانی پر محبت کا تاج رکھتے ہوئے، اْن کی زندگی کی ملکہ ہونا چاہئے۔

7. 450 : 15 (Some)-7

Some people yield slowly to the touch of Truth. Few yield without a struggle, and many are reluctant to acknowledge that they have yielded; but unless this admission is made, evil will boast itself above good. The Christian Scientist has enlisted to lessen evil, disease, and death; and he will overcome them by understanding their nothingness and the allness of God, or good. Sickness to him is no less a temptation than is sin, and he heals them both by understanding God's power over them. The Christian Scientist knows that they are errors of belief, which Truth can and will, destroy.

Who, that has felt the perilous beliefs in life, substance, and intelligence separated from God, can say that there is no error of belief? Knowing the claim of animal magnetism, that all evil combines in the belief of life, substance, and intelligence in matter, electricity, animal nature, and organic life, who will deny that these are the errors which Truth must and will annihilate? Christian Scientists must live under the constant pressure of the apostolic command to come out from the material world and be separate. They must renounce aggression, oppression and the pride of power. Christianity, with the crown of Love upon her brow, must be their queen of life.

8 . ۔ 452 :4۔6

غلط استدلال عملی غلطی کا باعث بنتا ہے۔ غلط سوچ کو اْس کے ظاہر ہونے کا موقع ملنے سے پہلے ہی قابو کر لینا چاہئے۔

8. 452 : 4-6

Incorrect reasoning leads to practical error. The wrong thought should be arrested before it has a chance to manifest itself.

9 . ۔ 453 :6۔8، 16 (ایمانداری)۔23

جب تک فتح یابی نا قابل تسخیر سچائی کے ساتھ موجود نہیں ہوتی طالب علموں کے ذہنوں میں غلط اور صحیح، سچائی اور غلطی گتھم گتھا رہیں گے۔

ایمانداری روحانی طاقت ہے۔بے ایمانی انسانی کمزوری ہے، جو الٰہی مدد کو ضائع کرتی ہے۔ آپ گناہ کو سامنے لاتے ہیں زخمی کرنے کے لئے نہیں بلکہ جسمانی انسان کو برکت دینے کے لئے؛ اور ایک درست مقصد اپنا اجر پا تا ہے۔پوشیدہ گناہ اونچے مقاموں میں روحانی بدکاری ہے۔ریاکار اِس سائنس میں خدا کا شکر ادا کرتا ہے کہ کوئی بدی ہے ہی نہیں، تاہم وہ نیکی کے نام پر بدی کی خدمت کرتا ہے۔

9. 453 : 6-8, 16 (Honesty)-23

Right and wrong, truth and error, will be at strife in the minds of students, until victory rests on the side of invincible truth.

Honesty is spiritual power. Dishonesty is human weakness, which forfeits divine help. You uncover sin, not in order to injure, but in order to bless the corporeal man; and a right motive has its reward. Hidden sin is spiritual wickedness in high places. The masquerader in this Science thanks God that there is no evil, yet serves evil in the name of good.

10 . ۔ 261: 4۔7

برداشت، اچھائی اور سچائی کو مضبوطی سے تھام لیں تو آپ انہیں اپنے خیالات کے قبضے کے تناسب سے اپنے تجربات میں لائیں گے۔

10. 261 : 4-7

Hold thought steadfastly to the enduring, the good, and the true, and you will bring these into your experience proportionably to their occupancy of your thoughts.

11 . ۔ 454 :5۔13، 17۔24

الٰہی قادر مطلق کی سمجھ، حتیٰ کہ ایک درجے پر، خوف کو تباہ کردیتی ہے، اور پاؤں کو سچائی کی راہ پر چلاتی ہے، اْس راہ پر جو ہاتھوں کے بغیر بنے ہوئے گھر کی جانب لے جاتی ہے یعنی”آسمانوں پر ابدی“ گھر کی جانب۔انسانی نفرت پر کوئی قانونی حکم نہیں اور کوئی بادشاہت نہیں۔ محبت تخت نشین ہے۔بدی یا مادے میں نہ ذہانت ہے نہ قوت ہے، یہ کرسچن سائنس کا مطلق عقیدہ ہے، اور یہ ایک بڑی سچائی ہے جو غلطی کے سارے بہروپ بے نقاب کرتی ہے۔

شفا اور تعلیم دونوں میں خدا اور انسان سے محبت سچی ترغیب ہے۔محبت راہ کو متاثر کرتی، روشن کرتی، نامزد کرتی اور راہنمائی کرتی ہے۔ درست مقاصد خیالات کو شہ دیتے، اور کلام اور اعمال کو قوت اور آزادی دیتے ہیں۔محبت سچائی کی الطار پر بڑی راہبہ ہے۔ فانی عقل کے پانیوں پر چلنے اور کامل نظریہ تشکیل دینے کے لئے صبر کے ساتھ الٰہی محبت کا انتظار کریں۔صبر کو ”اپنا پورا کام کرنا چاہئے۔“

11. 454 : 5-13, 17-24

The understanding, even in a degree, of the divine All-power destroys fear, and plants the feet in the true path, — the path which leads to the house built without hands "eternal in the heavens." Human hate has no legitimate mandate and no kingdom. Love is enthroned. That evil or matter has neither intelligence nor power, is the doctrine of absolute Christian Science, and this is the great truth which strips all disguise from error.

Love for God and man is the true incentive in both healing and teaching. Love inspires, illumines, designates, and leads the way. Right motives give pinions to thought, and strength and freedom to speech and action. Love is priestess at the altar of Truth. Wait patiently for divine Love to move upon the waters of mortal mind, and form the perfect concept. Patience must "have her perfect work."

12 . ۔ 267: 25۔32

مسیح کے لباس کی مانند روح کا جامہ ”سفید براق“ ہوتا ہے۔اِس لئے اِس دنیا میں بھی، ”تیرا لباس ہمیشہ سفید ہو۔“ ”مبارک ہے وہ شخص جو آزمائش کی برداشت (فتح) کرتا ہے؛ کیونکہ جب مقبول ٹھہرا، (ایماندار ثابت ہوا)، تو زندگی کا وہ تاج حاصل کرے گا جس کا خداوند نے اپنے محبت کرنے والوں سے وعدہ کیا ہے۔“ (یعقوب 1باب12 آیت۔)

12. 267 : 25-32

The robes of Spirit are "white and glistering," like the raiment of Christ. Even in this world, therefore, "let thy garments be always white." "Blessed is the man that endureth [overcometh] temptation: for when he is tried, [proved faithful], he shall receive the crown of life, which the Lord hath promised to them that love him." (James i. 12.)

EOM

روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔