اتوار یکم دسمبر ، 2024



مضمون۔ قدیم و جدید جادوگری، عرفیت، تنویم اور علمِ نومیات سے انکار

SubjectAncient And Modern Necromancy, Alias Mesmerism And Hypnotism, Denounced

سنہری متن: لوقا 4 باب8 آیت

تْو خداوند اپنے خدا کو سجدہ کر اور صرف اْسی کی عبادت کر۔



Golden Text: Luke 4 : 8

Thou shalt worship the Lord thy God, and him only shalt thou serve.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: ملاکی 3 باب6، 7 آیات • زبور 103: 1تا4 آیات


6۔ کیونکہ مَیں خداوند لاتبدیل ہوں اسی لئے اے بنی یعقوب تم نیست نہیں ہوئے۔

7۔ تم اپنے باپ دادا کے ایام سے میرے آئین سے منحرف رہے اور اْن کو نہیں مانا۔ تم میری طرف رجوع ہو تو مَیں تمہاری طرف رجوع ہوں گا رب الافواج فرماتا ہے۔

1۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور جو کچھ مجھ میں ہے اْس کے قدوس نام کو مبارک کہے۔

2۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ اور اْس کی کسی نعمت کو فراموش نہ کر۔

3۔ وہ تیری ساری بدکاری بخشتا ہے۔ وہ تجھے تمام بیماریوں سے شفا دیتا ہے۔

4۔ وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔

Responsive Reading: Malachi 3 : 6, 7  •  Psalm 103 : 1-4

6.     For I am the Lord, I change not; therefore ye sons of Jacob are not consumed.

7.     Even from the days of your fathers ye are gone away from mine ordinances, and have not kept them. Return unto me, and I will return unto you, saith the Lord of hosts.

1.     Bless the Lord, O my soul: and all that is within me, bless his holy name.

2.     Bless the Lord, O my soul, and forget not all his benefits:

3.     Who forgiveth all thine iniquities; who healeth all thy diseases;

4.     Who redeemeth thy life from destruction; who crowneth thee with lovingkindness and tender mercies.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ 2 تواریخ 16 باب1، 6تا13 آیات

1۔ آسا کی سلطنت کے چھتیسویں برس اسرائیل کا بادشاہ بعشاہ یہوداہ پر چڑھ آیا اور رامہ کو تعمیر کیا تاکہ یہوداہ کے بادشاہ آسا کے ہاں کسی کو آنے جانے نہ دے۔

6۔ تب آسا بادشاہ نے سارے یہوداہ کو ساتھ لیا اور وہ رامہ کے پتھروں اور لکڑیوں کو جن سے بعشاہ تعمیر کر رہا تھا اٹھا لے گئے اور اْس نے اْن سے جبعہ اور مِصفا کو تعمیر کیا۔

7۔ اْس وقت حنانی غیب بین یہوداہ کے بادشاہ آسا کے پاس آکر کہنے لگا چونکہ تْو نے ارام کے بادشاہ پر بھروسہ کیا اور خداوند اپنے خدا پر بھروسہ نہ رکھا اسی سبب سے ارام کے بادشاہ کا لشکر تیرے ہاتھ سے بچ نکلا۔

8۔ کیا کوشی اور لوبی انبوہِ کثیر نہ تھے جن کے ساتھ گاڑیاں اورسوار بڑی کثرت سے تھے؟ تَو بھی چونکہ تْو نے خداوند پر بھروسہ رکھا اْس نے اْن کو تیرے ہاتھ میں کر دیا۔

9۔ کیونکہ خداوند کی آنکھیں ساری زمین پر پھرتی ہیں تاکہ وہ اْن کی امداد میں جن کا دل اْس کی طرف کامل ہے اپنے تئیں قوی دکھائے۔ اِس بات میں تْو نے بے وقوفی کی کیونکہ اب سے تیرے لئے جنگ ہی جنگ ہے۔

10۔ تب آسا نے اْس غیب بین سے خفا ہو کر اْسے قید خانہ میں ڈال دیا کیونکہ وہ اْس کلام کے سبب سے نہایت غضبناک ہوا اور آسا نے اْس وقت لوگوں میں سے بعض اوروں پر بھی ظلم کیا۔

11۔ اور دیکھو آسا کے کام شروع سے آخر تک یہودا اور اسرائیل کے بادشاہوں کی کتاب میں قلمبند ہیں۔

12۔ اور آسا کی سلطنت کے اْنتالیسویں برس اْس کے پاؤں میں ایک روگ لگا اور وہ روگ بہت بڑھ گیا تو بھی وہ اپنی بیماری میں خداوند کا طالب نہیں بلکہ طبیبوں کا خواہاں ہوا۔

13۔ اور آسا اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا۔ اْس نے اپنی سلطنت کے اکتالیسویں برس میں وفات پائی۔

1. II Chronicles 16 : 1, 6-13

1     In the six and thirtieth year of the reign of Asa Baasha king of Israel came up against Judah, and built Ramah, to the intent that he might let none go out or come in to Asa king of Judah.

6     Then Asa the king took all Judah; and they carried away the stones of Ramah, and the timber thereof, wherewith Baasha was building; and he built therewith Geba and Mizpah.

7     And at that time Hanani the seer came to Asa king of Judah, and said unto him, Because thou hast relied on the king of Syria, and not relied on the Lord thy God, therefore is the host of the king of Syria escaped out of thine hand.

8     Were not the Ethiopians and the Lubims a huge host, with very many chariots and horsemen? yet, because thou didst rely on the Lord, he delivered them into thine hand.

9     For the eyes of the Lord run to and fro throughout the whole earth, to shew himself strong in the behalf of them whose heart is perfect toward him. Herein thou hast done foolishly: therefore from henceforth thou shalt have wars.

10     Then Asa was wroth with the seer, and put him in a prison house; for he was in a rage with him because of this thing. And Asa oppressed some of the people the same time.

11     And, behold, the acts of Asa, first and last, lo, they are written in the book of the kings of Judah and Israel.

12     And Asa in the thirty and ninth year of his reign was diseased in his feet, until his disease was exceeding great: yet in his disease he sought not to the Lord, but to the physicians.

13     And Asa slept with his fathers, and died in the one and fortieth year of his reign.

2 . ۔ استثناء 18 باب9تا15 آیات

9۔جب تو اس ملک میں جو خداوند تیرا خدا تجھ کو دیتا ہے پہنچ جائے تو وہاں کی قوموں کی طرح مکروہ کام کرنے نہ سیکھنا۔

10۔تجھ میں ہرگز کوئی ایسا نہ ہو جو اپنے بیٹے یا بیٹی کو آگ میں چلوائے یا فالگیریا شگون نکالنے والا یا افسون گر یا جادوگر۔

11۔یا منتری یا جنات کا آشنا یا رمال یا ساحر ہو۔

12۔کیونکہ وہ سب جو ایسے کام کرتے ہیں خداوند کے نزدیک مکروہ ہیں اور ان ہی مکروہات کے سبب سے خداوند تیرا خدا اُن کو تیرے سامنے سے نکالنے پر ہے۔

13۔تو خداوند اپنے خدا کے حضور کامل رہنا۔

14۔کیونکہ وہ قومیں جن کا تو وارث ہو گا شگون نکالنے والوں اور فالگیروں کی سنتی ہیں پر تجھ کو خداوند تیرے خدا نے ایسا کرنے نہ دیا۔

15۔خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ تم اُس کی سننا۔

2. Deuteronomy 18 : 9-15

9     When thou art come into the land which the Lord thy God giveth thee, thou shalt not learn to do after the abominations of those nations.

10     There shall not be found among you any one that maketh his son or his daughter to pass through the fire, or that useth divination, or an observer of times, or an enchanter, or a witch,

11     Or a charmer, or a consulter with familiar spirits, or a wizard, or a necromancer.

12     For all that do these things are an abomination unto the Lord: and because of these abominations the Lord thy God doth drive them out from before thee.

13     Thou shalt be perfect with the Lord thy God.

14     For these nations, which thou shalt possess, hearkened unto observers of times, and unto diviners: but as for thee, the Lord thy God hath not suffered thee so to do.

15     The Lord thy God will raise up unto thee a Prophet from the midst of thee, of thy brethren, like unto me; unto him ye shall hearken;

3 . ۔ لوقا 4 باب14 (تا:)، 31تا36، 38، 39 آیات

14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل سے لوٹا اور سارے گردو نواح میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔

31۔ پھر وہ گلیل کے شہر کفرنحوم کو گیا اور سبت کے دن اْنہیں تعلیم دے رہا تھا۔

32۔ اور لوگ اْس کی تعلیم سے حیران تھے کیونکہ اْس کا کلام اختیار کے ساتھ تھا۔

33۔ اور عبادتخانہ میں ایک آدمی تھا جس میں ناپاک دیو کی روح تھی وہ بڑی آواز سے چلااْٹھا کہ

34۔ اے یسوع ناصری ہمیں تجھ سے کیا کام؟ کیا تْو ہمیں ہلاک کرنے آیا ہے؟ مَیں تجھے جانتا ہوں کہ تْو کون ہے۔ خدا کا قدوس ہے۔

35۔ یسوع نے اْسے جھڑک کر کہا چْپ رہ اور اْس میں سے نکل جا۔ اِس پر بد روح اْسے بیچ میں پٹک کر بغیر ضرر پہنچائے اْس میں سے نکل گئی۔

36۔ اور سب حیران ہو کر آپس میں کہنے لگے یہ کیسا کلام ہے؟ کیونکہ وہ اختیار اور قدرت سے ناپاک روحوں کو حکم دیتا ہے اور وہ نکل جاتی ہیں۔

38۔ پھر وہ عبادتخانہ سے اٹھ کر شمعون کے گھر میں داخل ہوا اور شمعون کی ساس کو بڑی تپ چڑھی ہوئی تھی اور اْنہوں نے اْس کے لئے اْس سے عرض کی۔

39۔وہ کھڑا ہو کر اْس کی طرف جھکا اور تپ کو جھڑکا تو وہ اْتر گئی اور وہ اْسی دم اْٹھ کر اْن کی خدمت کرنے لگی۔

3. Luke 4 : 14 (to :), 31-36, 38, 39

14     And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee:

31     And came down to Capernaum, a city of Galilee, and taught them on the sabbath days.

32     And they were astonished at his doctrine: for his word was with power.

33     And in the synagogue there was a man, which had a spirit of an unclean devil, and cried out with a loud voice,

34     Saying, Let us alone; what have we to do with thee, thou Jesus of Nazareth? art thou come to destroy us? I know thee who thou art; the Holy One of God.

35     And Jesus rebuked him, saying, Hold thy peace, and come out of him. And when the devil had thrown him in the midst, he came out of him, and hurt him not.

36     And they were all amazed, and spake among themselves, saying, What a word is this! for with authority and power he commandeth the unclean spirits, and they come out.

38     And he arose out of the synagogue, and entered into Simon’s house. And Simon’s wife’s mother was taken with a great fever; and they besought him for her.

39     And he stood over her, and rebuked the fever; and it left her: and immediately she arose and ministered unto them.

4 . ۔ گلتیوں 5 باب16تا25 آیات

16۔ مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اگر روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہر گز پورا نہ کرو گے۔

17۔ کیونکہ جسم روح کے خلاف خواہش کرتا ہے اور روح جسم کے خلاف اور یہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں تاکہ جو تم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔

18۔ اور اگر تم روح کی ہدایت سے چلتے ہو تو شریعت کے ماتحت نہیں رہے۔

19۔ اب جسم کے کام تو ظا ہر ہیں یعنی حرامکاری۔ ناپاکی۔ شہوت پرستی۔

20۔ بت پرستی۔ جادوگری۔ عداوتیں۔جھگڑا۔ حسد۔ غصہ۔ تفرقے۔ جدائیاں۔ بدعتیں۔

21۔ بغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ۔ اور اَور اِن کی مانند۔ اِن کی بابت تمہیں پہلے سے کہہ دیتا ہوں جیسا کہ پیشتر جتا چکا ہوں کہ ایسے کام کرنے والے خدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہوں گے۔

22۔ مگر روح کا پھل محبت، خوشی، اطمینان، تحمل، مہربانی، نیکی، ایمانداری۔

23۔ حلم، پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شریعت مخالف نہیں۔

24۔ اور جو مسیح یسوع کے ہیں اْنہوں نے جسم کو اْس کی رغبتوں اور خواہشوں سمیت صلیب پر کھینچ دیا ہے۔

25۔ اگر ہم روح کے سبب زندہ ہیں تو روح کے موافق چلنا بھی چاہئے۔

4. Galatians 5 : 16-25

16     This I say then, Walk in the Spirit, and ye shall not fulfil the lust of the flesh.

17     For the flesh lusteth against the Spirit, and the Spirit against the flesh: and these are contrary the one to the other: so that ye cannot do the things that ye would.

18     But if ye be led of the Spirit, ye are not under the law.

19     Now the works of the flesh are manifest, which are these; Adultery, fornication, uncleanness, lasciviousness,

20     Idolatry, witchcraft, hatred, variance, emulations, wrath, strife, seditions, heresies,

21     Envyings, murders, drunkenness, revellings, and such like: of the which I tell you before, as I have also told you in time past, that they which do such things shall not inherit the kingdom of God.

22     But the fruit of the Spirit is love, joy, peace, longsuffering, gentleness, goodness, faith,

23     Meekness, temperance: against such there is no law.

24     And they that are Christ’s have crucified the flesh with the affections and lusts.

25     If we live in the Spirit, let us also walk in the Spirit.

5 . ۔ زبور117: 1، 2 آیات

1۔ اے قومو! سب خداوند کی حمد کرو۔ اے امتو! سب اْس کی ستائش کرو۔

2۔ کیونکہ ہم پر اْس کی بڑی شفقت ہے اور خداوند کی سچائی ابدی ہے۔ خداوند کی حمد کرو۔

5. Psalm 117 : 1, 2

1 O praise the Lord, all ye nations: praise him, all ye people.

2     For his merciful kindness is great toward us: and the truth of the Lord endureth for ever. Praise ye the Lord.



سائنس اور صح


1 . ۔ 339 :7 (چونکہ)۔10

چونکہ خدا ہی سب کچھ ہے، تو اْس کے عدم احتمال کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ خدا، روح نے سب کچھ تنہا ہی خلق کیا اور اْسے اچھا کہا۔ اس لئے بدی، اچھائی کی مخالف ہوتے ہوئے، غیر حقیقی ہے اور خدا کی تخلیق کردہ نہیں ہو سکتی۔

1. 339 : 7 (Since)-10

Since God is All, there is no room for His unlikeness. God, Spirit, alone created all, and called it good. Therefore evil, being contrary to good, is unreal, and cannot be the product of God.

2 . ۔ 447 :20۔29

بدی اور بیماری کو اْن کی اصلاحات میں ہی عیاں کریں اور اْن کی مذمت کریں۔کسی گناہگار کو اِس بات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اْس کی اصلاح نہیں ہو سکتی کہ وہ اِس لئے گناہگار نہیں ہے کیونکہ گناہ ہے ہی نہیں۔ گناہ کو کمزور کرنے کے لئے آپ کو اِسے کھوجنا ہوگا، اِسے بے نقاب کرنا ہوگا، فریب نظری کو اجاگر کرنا ہوگا، اور یوں گناہ پر فتح مند ہوں اور اِسے غیر حقیقی ثابت کریں۔ محض یہ کہنے سے کہ بیماری ہے نہیں، بیماری سے شفا نہیں ملتی، بلکہ یہ جاننے سے ملتی ہے کہ بیماری نہیں ہے۔

2. 447 : 20-29

Expose and denounce the claims of evil and disease in all their forms, but realize no reality in them. A sinner is not reformed merely by assuring him that he cannot be a sinner because there is no sin. To put down the claim of sin, you must detect it, remove the mask, point out the illusion, and thus get the victory over sin and so prove its unreality. The sick are not healed merely by declaring there is no sickness, but by knowing that there is none.

3 . ۔ 128 :27 (سائنس)۔29 اگلا صفحہ

سائنس عقل سے تعلق رکھتی ہے نہ کہ مادے سے۔ یہ طے شدہ اصول پر بنیاد رکھتی ہے نہ کہ جھوٹے احساسات کے فیصلوں پر۔ ریاضی میں دو رقوم کی جمع ہمیشہ ایک ہی نتیجہ لاتی ہے۔ لہٰذہ اس میں منطق ہے۔اگر قیاس منطقی کی اکبری اور اصغری تجویزات دونوں درست ہیں تو مناسب طور پر حل کئے جانے پرجواب غلط نہیں ہو سکتا۔اسی طرح کرسچن سائنس میں کوئی مخالفت نہیں نہ کوئی تضادات ہیں، کیونکہ اِس کی منطق اس قدر ہم آہنگ ہے جیسے قیاسِ منطقی ٹھیک ٹھیک حل کیا گیا ہو یا ریاضی میں ٹھیک حساب کیا گیا ہو۔سچائی ہمیشہ حق گو ہے، اور یہ بنیاد میں یا نتیجے میں کسی غلطی کو برداشت نہیں کرتی۔

اگر آپ روحانی حقیقت کو جاننا چاہتے ہیں، تو آپ مادی افسانے کو الٹ کر اسے دریافت کر سکتے ہیں، خواہ آپ افسانے کے حامی ہوں یا مخالف، خواہ وہ آپ کے تصورات سے ہم آہنگ ہوں یا اْن کے بالکل الٹ ہوں۔

وحد الوجودیت کی تعریف مادے کی ذہانت پر ایمان کے طور پر کی جاسکتی ہے، یعنی ایک ایسا عقیدہ جسے سائنس زیر کرتی ہے۔اْن ایام میں ”ایسی بڑی مصیبت ہوگی کہ دنیا کے شروع سے نہ اب تک کبھی ہوئی نہ ہوگی“؛ اور زمین چلا اْٹھے گی کہ، ”کیا تْو ]حق[ اِس لئے یہاں آیا ہے کہ وقت سے پہلے ہمیں عذاب میں ڈالے؟“ حیوانی مقناطیسیت، تنویم، روحانیات، وجدان، مادہ پرستی، وحد الوجودیت اور بے دینی حقیقی ہستی کے مدِ مقابل ہیں اور اِس کے اظہار کے لئے مہلک ہیں؛ اور اسی طرح کے کچھ اور نظام بھی ہیں۔

ہمیں دوا سازی کو ترک کر کے علم موجودات یعنی ”حقیقی ہستی کی سائنس“ پر توجہ دینی چاہئے۔ ہمیں چیزوں کے محض بیرونی فہم کو قبول کرنے کی بجائے حقیقت پسندی کی گہرائی کو دیکھنا چاہئے۔کیا ہم انناس کے درخت سے آڑو حاصل کر سکتے ہیں، یا ہستی کی ہم آہنگی سے مخالفت سیکھ سکتے ہیں؟ تاہم اِس کے ساتھ ساتھ کافی حد تک کچھ معتدل قسم کے سر کردہ بھرم ہیں جنہیں سائنس کو انسانوں کے درمیان اپنے تجدیدی مشن میں کچل دینا چاہئے۔ یہ خصوصی، وہم، عدم کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

3. 128 : 27 (Science)-29 next page

Science relates to Mind, not matter. It rests on fixed Principle and not upon the judgment of false sensation. The addition of two sums in mathematics must always bring the same result. So is it with logic. If both the major and the minor propositions of a syllogism are correct, the conclusion, if properly drawn, cannot be false. So in Christian Science there are no discords nor contradictions, because its logic is as harmonious as the reasoning of an accurately stated syllogism or of a properly computed sum in arithmetic. Truth is ever truthful, and can tolerate no error in premise or conclusion.

If you wish to know the spiritual fact, you can discover it by reversing the material fable, be the fable pro or con, — be it in accord with your preconceptions or utterly contrary to them.

Pantheism may be defined as a belief in the intelligence of matter, — a belief which Science overthrows. In those days there will be "great tribulation such as was not since the beginning of the world;" and earth will echo the cry, "Art thou [Truth] come hither to torment us before the time?" Animal magnetism, hypnotism, spiritualism, theosophy, agnosticism, pantheism, and infidelity are antagonistic to true being and fatal to its demonstration; and so are some other systems.

We must abandon pharmaceutics, and take up ontology, — "the science of real being." We must look deep into realism instead of accepting only the outward sense of things. Can we gather peaches from a pine-tree, or learn from discord the concord of being? Yet quite as rational are some of the leading illusions along the path which Science must tread in its reformatory mission among mortals. The very name, illusion, points to nothingness.

4 . ۔ 178 :18۔31

فانی عقل، مادے میں احساس کی بنیادوں پر عمل کرتے ہوئے، حیوانی مقناطیسیت ہے؛ مگر یہ نام نہاد عقل، جس میں سے ساری بدی نکلتی ہے، خود کی مخالفت کرتی ہے، اور اسے بالاآخر ابدی سچائی، یا کرسچن سائنس میں بیان کردہ الٰہی عقل کو تسلیم کرنا پڑتا ہے۔ کرسچن سائنس میں ہمارے ادراک کے تناسب میں، ہمیں وراثت کے عقیدے، مادے پر عقل کے عقیدے یا حیوانی مقناطیسیت کے عقیدے سے آزاد کیا جاتا ہے؛ اور فانی ہستی کے معیار سے متعلق ہمارے روحانی فہم کے تناسب میں ہم گناہ کو اْس کی تصوراتی طاقت سے غیر مسلح کرتے ہیں۔

مابعد الطبیعاتی شفا کے طریقوں اور بنیادوں سے بے خبر ہوتے ہوئے، شاید آپ تنویم، روحانیات، علم البرق کے ساتھ اِسے جوڑنے کی کوشش کریں؛ مگر اِن میں سے کوئی طریقہ بھی مابعدالطبیعاتی شفا کے ساتھ جوڑا نہیں جا سکتا۔

4. 178 : 18-31

Mortal mind, acting from the basis of sensation in matter, is animal magnetism; but this so-called mind, from which comes all evil, contradicts itself, and must finally yield to the eternal Truth, or the divine Mind, expressed in Science. In proportion to our understanding of Christian Science, we are freed from the belief of heredity, of mind in matter or animal magnetism; and we disarm sin of its imaginary power in proportion to our spiritual understanding of the status of immortal being.

Ignorant of the methods and the basis of metaphysical healing, you may attempt to unite with it hypnotism, spiritualism, electricity; but none of these methods can be mingled with metaphysical healing.

5 . ۔ 104 :13۔18

کرسچن سائنس ذہنی عمل کے پیندے تک جاتی ہے، اور اثبات ِعدل الٰہی کو ظاہر کرتی ہے جو پورے الٰہی عمل کی درستگی کی طرف اشارہ کرتی ہے، جیسے کہ الٰہی عقل کا اجرااور نتیجہ مخالف نام نہاد عمل کی غلطی ہوتا ہے، بدی، سحر پرستی، جادو گری، تنویم، حیوانی مقناطیسیت، علم نومیات۔

5. 104 : 13-18

Christian Science goes to the bottom of mental action, and reveals the theodicy which indicates the rightness of all divine action, as the emanation of divine Mind, and the consequent wrongness of the opposite so-called action, — evil, occultism, necromancy, mesmerism, animal magnetism, hypnotism.

6 . ۔ 490 :31۔16

عقیدے کے سحر انگیز بھرم کے تحت، کوئی شخص سمجھ سکتا ہے کہ وہ گرمی میں چلتا ہوا جم رہا ہے، اور کہ وہ خشکی پر چلتا ہوا تیر رہا ہے۔سوئی کی چبھن اْسے تکلیف نہیں دے گی۔ ایک مزیدار پرفیوم اْس کے لئے ناقابل برداشت ہوگا۔ حیوانی مقناطیسیت یوں مادی فہم کو بے نقاب کرتی ہے، اور اِسے ایک ایسے عقیدے کے طور پر پیش کرتی ہے جو اصل بنیاد یا توثیق کے بغیر ہو۔عقیدے کو تبدیل کردیں، تو اِس کا احساس بدل جاتا ہے۔ عقیدے کو ختم کردیں، تو احساس غائب ہوجاتا ہے۔

مادی انسان از خود اور رضاکارانہ غلطی سے، ایک منفی درستگی اور مثبت غلطی سے بنا ہے، دوسرے والا خود کو صحیح سمجھتا ہے۔انسان کی روحانی انفرادیت کبھی غلط نہیں ہوتی۔یہ انسان کے خالق کی شبیہ ہے۔ مادہ بشر کو حقیقی ابتداء اور ہستی کے حقائق سے نہیں جوڑ سکتا، جس میں سب کچھ ختم ہو جانا چاہئے۔ یہ صرف روح کی برتری کو تسلیم کرنے سے ہوگا، جو مادے کے دعووں کو منسوخ کرتا ہے، کہ بشر فانیت کو برخاست کریں اور کسی مستحکم روحانی تعلق کو تلاش کریں جو انسان کو ہمیشہ کے لئے، اپنے خالق کی طرف سے لازم و ملزوم الٰہی شبیہ میں قائم رکھتا ہے۔

6. 490 : 31-16

Under the mesmeric illusion of belief, a man will think that he is freezing when he is warm, and that he is swimming when he is on dry land. Needle-thrusts will not hurt him. A delicious perfume will seem intolerable. Animal magnetism thus uncovers material sense, and shows it to be a belief without actual foundation or validity. Change the belief, and the sensation changes. Destroy the belief, and the sensation disappears.

Material man is made up of involuntary and voluntary error, of a negative right and a positive wrong, the latter calling itself right. Man's spiritual individuality is never wrong. It is the likeness of man's Maker. Matter cannot connect mortals with the true origin and facts of being, in which all must end. It is only by acknowledging the supremacy of Spirit, which annuls the claims of matter, that mortals can lay off mortality and find the indissoluble spiritual link which establishes man forever in the divine likeness, inseparable from his creator.

7 . ۔ 106 :15۔29

اس نسل کو جو کرسچن سائنس کی عدالت میں بیٹھتی ہے، صرف ایسے طریقوں کی منظوری کرنے دیں جو سچائی میں قابل اثبات ہیں اور اْن کے کاموں سے جانے جاتے ہیں، اور دیگر سبھی کی درجہ بندی کرنے دیں جیسے کہ مقدس پولوس نے گلتیوں کے نام اپنے بڑے خط میں کیا، جب اْس نے یوں لکھا:

”اب جسم کے کام توظاہر ہیں یعنی حرامکاری، ناپاکی، شہوت پرستی، بْت پرستی، جادوگری، عداوتیں، جھگڑا، حسد، غصہ، تفرقے، جدائیاں، بدعتیں، بْغض، نشہ بازی، ناچ رنگ، اور اَور اِن کی مانند۔ ان کی بابت تمہیں پہلے سے کہہ دیتا ہوں جیسا کہ پیشتر جتا چْکا ہوں کہ ایسے کام کرنے والے خدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہوں گے۔ مگر روح کا پھل محبت، خوشی، اطمینان، تحمل، مہربانی، نیکی، ایمانداری، حلم، پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شریعت مخالف نہیں۔“

7. 106 : 15-29

Let this age, which sits in judgment on Christian Science, sanction only such methods as are demonstrable in Truth and known by their fruit, and classify all others as did St. Paul in his great epistle to the Galatians, when he wrote as follows:

"Now the works of the flesh are manifest, which are these; Adultery, fornication, uncleanness, lasciviousness, idolatry, witchcraft, hatred, variance, emulations, wrath, strife, seditions, heresies, envyings, murders, drunkenness, revellings and such like: of the which I tell you before, as I have also told you in time past, that they which do such things shall not inherit the kingdom of God. But the fruit of the Spirit is love, joy, peace, longsuffering, gentleness, goodness, faith, meekness, temperance: against such there is no law."

8 . ۔ 492 :22۔28

یہ خیال کہ عقل اور مادہ گناہ، بیماری اور موت سے متعلق انسانی وہم میں ایک ساتھ جڑتے ہیں؛ آخر کار یہ عقل کی سائنس کے سپرد ہونا چاہئے، جو اِس خیال کی نفی کرتی ہے۔ خدا عقل ہے، اور خدا لامحدود ہے؛ لہٰذہ سبھی کچھ عقل ہے۔ اس بیان پر وجود کی ساری سائنس بنیاد رکھتی ہے اور سائنس کا اصول ہم آہنگی اور لافانیت کا اظہار کرتے ہوئے الٰہی ہے۔

8. 492 : 22-28

The notion that mind and matter commingle in the human illusion as to sin, sickness, and death must eventually submit to the Science of Mind, which denies this notion. God is Mind, and God is infinite; hence all is Mind. On this statement rests the Science of being, and the Principle of this Science is divine, demonstrating harmony and immortality.

9 . ۔ 490 :11 (ساری)

۔۔۔ساری طاقت خدا، یعنی اچھائی سے تعلق رکھتی ہے۔

9. 490 : 11 (all)

…all power belongs to God, good.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔