اتوار یکم ستمبر ، 2024
”مَیں اِس لئے آیا کہ وہ زندگی پائیں اور کثرت سے پائیں۔“- مسیح یسوع
“I am come that they might have life, and that they might have it more abundantly.”— Christ Jesus
1۔ دیکھو مَیں اپنے رسول کو بھیجوں گا اور وہ میرے آگے راہ درست کرے گا اور خداوند جس کے تم طالب ہو نگہبان اپنی ہیکل میں آ موجود ہوگا۔ ہاں عہد کا رسول جس کے تم آرزو مند ہو آئے گا رب الافواج فرماتا ہے۔
2۔ پر اْس کے آنے کے دن کی کس میں تاب ہے؟ اور جب اْس کا ظہور ہوگا تو کون کھڑا رہ سکے گا؟ کیونکہ وہ سنار کی آگ اور دھوبی کے صابون کی مانند ہے۔
3۔ اور وہ چاندی کو تانے اور سونے کو پاک صاف کرنے والے کی مانند بیٹھے گا اور بنی لاوی کو سونے اور چاندی کی مانند پاک صاف کرے گا تاکہ وہ راستبازی سے خداوند کے حضور ہدیے گزرانیں۔
4۔ تب یہوداہ اور یروشلیم کا ہدیہ خداوند کو پسند آئے گا جیسا ایامِ قدیم اور گزشتہ زمانے میں۔
5۔ اور مَیں عدالت کے لئے تمہارے نزدیک آؤں گا۔
6۔ کیونکہ مَیں خداوند لاتبدیل ہوں اِس لئے اے بنی یعقوب تم نیست نہ ہوگے۔
2۔ لیکن تم پر جو میرے نام کی تعظیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہوگا اور اْس کی کرنوں میں شفا ہوگی۔
1. Behold, I will send my messenger, and he shall prepare the way before me: and the Lord, whom ye seek, shall suddenly come to his temple, even the messenger of the covenant, whom ye delight in: behold, he shall come, saith the Lord of hosts.
2. But who may abide the day of his coming? and who shall stand when he appeareth? for he is like a refiner’s fire, and like fullers’ soap:
3. And he shall sit as a refiner and purifier of silver: and he shall purify the sons of Levi, and purge them as gold and silver, that they may offer unto the Lord an offering in righteousness.
4. Then shall the offering of Judah and Jerusalem be pleasant unto the Lord, as in the days of old, and as in former years.
5. And I will come near to you to judgment;
6. For I am the Lord, I change not; therefore ye sons of Jacob are not consumed.
2. But unto you that fear my name shall the Sun of righteousness arise with healing in his wings.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
15۔ خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا۔ تم اْس کی سننا۔
18۔ مَیں اْن کے لئے اْن ہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اْس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ مَیں اْسے حکم دوں گا وہی وہ اْن سے کہے گا۔
15 The Lord thy God will raise up unto thee a Prophet from the midst of thee, of thy brethren, like unto me; unto him ye shall hearken;
18 I will raise them up a Prophet from among their brethren, like unto thee, and will put my words in his mouth; and he shall speak unto them all that I shall command him.
9۔ اے بنتِ صیون تونہایت شادمان ہو۔ اے دخترِ یروشلیم تو خوب للکار کیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ صادق ہے اور نجات اْس کے ہاتھ میں ہے۔
9 Rejoice greatly, O daughter of Zion; shout, O daughter of Jerusalem: behold, thy King cometh unto thee: he is just, and having salvation;
16۔ کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اْس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اْس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔
17۔ کیونکہ خدا نے بیٹے کو دنیا میں اس لئے نہیں بھیجا کہ دنیا پر سزا کا حکم کرے بلکہ اس لئے کہ دنیا اْس کے وسیلہ سے نجات پائے۔
16 For God so loved the world, that he gave his only begotten Son, that whosoever believeth in him should not perish, but have everlasting life.
17 For God sent not his Son into the world to condemn the world; but that the world through him might be saved.
14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا اور سارے گردو نواح میں اْس کی شہرت پھیل گئی۔
16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔
17۔ اور یسعیا ہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں لکھا تھا کہ۔
18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔
19۔ اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔
20۔ پھر وہ کتاب بند کر کے اور خادم کو واپس دے کر بیٹھ گیا اور جتنے عبادتخانہ میں تھے سب کی آنکھیں اْس پر لگی تھیں۔
21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔
14 And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee: and there went out a fame of him through all the region round about.
16 And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.
17 And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,
18 The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,
19 To preach the acceptable year of the Lord.
20 And he closed the book, and he gave it again to the minister, and sat down. And the eyes of all them that were in the synagogue were fastened on him.
21 And he began to say unto them, This day is this scripture fulfilled in your ears.
11۔ تھوڑے عرصے کے بعد ایسا ہوا کہ وہ نائین نام کے ایک شہر کو گیا اور اْس کے شاگرد اور بہت سے لوگ اْس کے ہمراہ تھے۔
12۔ جب وہ شہر کے پھاٹک کے نزدیک پہنچا تو دیکھو ایک مردے کو باہر لئے جاتے تھے۔ وہ اپنی ماں کا اکلوتا بیٹا تھااور وہ بیوہ تھی اور شہر کے بہتیرے لوگ اْس کے ساتھ تھے۔
13۔ اْسے دیکھ کر خداوند کو ترس آیا اور اْس سے کہا مت رو۔
14۔ پھر اْس نے پاس آکر جنازے کو چھوا اور اٹھانے والے کھڑے ہوگئے اور اْس نے کہا اے جوان! مَیں تجھ سے کہتا ہوں اْٹھ۔
15۔ وہ مردہ اْٹھ بیٹھا اور بولنے لگا اور اْس نے اْسے اْس کی ماں کو سونپ دیا۔
16۔ اور سب پر دہشت چھا گئی اور خدا کی تمجید کر کے کہنے لگے کہ ایک بڑا نبی ہم میں برپا ہوا ہے اور خدا نے اپنی امت پر توجہ کی ہے۔
11 And it came to pass the day after, that he went into a city called Nain; and many of his disciples went with him, and much people.
12 Now when he came nigh to the gate of the city, behold, there was a dead man carried out, the only son of his mother, and she was a widow: and much people of the city was with her.
13 And when the Lord saw her, he had compassion on her, and said unto her, Weep not.
14 And he came and touched the bier: and they that bare him stood still. And he said, Young man, I say unto thee, Arise.
15 And he that was dead sat up, and began to speak. And he delivered him to his mother.
16 And there came a fear on all: and they glorified God, saying, That a great prophet is risen up among us; and, That God hath visited his people.
1۔ اور وہ عبادت خانہ میں پھر داخل ہوا اور وہاں ایک آدمی تھا جس کا ہاتھ سوکھا ہوا تھا۔
2۔ اور وہ اْس کی تاک میں رہے کہ اگر وہ اْسے سبت کے دن اچھا کرے تو اْس پر الزام لگائیں۔
3۔ اْس نے اْس آدمی سے جس کا ہاتھ سوکھا ہوا تھا کہا بیچ میں کھڑا ہو۔
4۔ اور اْن سے کہا سبت کے دن نیکی کرنا روا ہے یا بدی کرنا؟ جان بچانا یا قتل کرنا؟ وہ چپ رہے۔
5۔ اْس نے اْن کی سخت دلی کے سبب سے غمگین ہو کر اور چاروں طرف اْن پر غصے سے نظر کر کے اْس آدمی سے کہا اپنا ہاتھ بڑھا۔ اْس نے بڑھا دیا اور اْس کا ہاتھ درست ہوگیا۔
6۔ پھر فریسی فی الفور باہر جا کر ہیرودیوں کے ساتھ اْس کے برخلاف مشورہ کرنے لگے کہ اْسے کس طرح ہلاک کریں۔
1 And he entered again into the synagogue; and there was a man there which had a withered hand.
2 And they watched him, whether he would heal him on the sabbath day; that they might accuse him.
3 And he saith unto the man which had the withered hand, Stand forth.
4 And he saith unto them, Is it lawful to do good on the sabbath days, or to do evil? to save life, or to kill? But they held their peace.
5 And when he had looked round about on them with anger, being grieved for the hardness of their hearts, he saith unto the man, Stretch forth thine hand. And he stretched it out: and his hand was restored whole as the other.
6 And the Pharisees went forth, and straightway took counsel with the Herodians against him, how they might destroy him.
17۔ لیکن یسوع نے اْن سے کہا کہ میرا باپ اب تک کام کرتا ہے اور مَیں بھی کام کرتا ہوں۔
30۔ مَیں اپنے آپ سے کچھ نہیں کر سکتا۔ جیسا سنتا ہوں عدالت کرتا ہوں اور میری عدالت راست ہے کیونکہ مَیں اپنی مرضی نہیں بلکہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی چاہتا ہوں۔
43۔ مَیں اپنے باپ کے نام سے آیا ہوں اور تم مجھے قبول نہیں کرتے۔ اگر کوئی اور اپنے ہی نام سے آئے تو اْسے قبول کر لو گے۔
44۔ تم جو ایک دوسرے سے عزت چاہتے ہو اور وہ عزت جو خدائے واحد کی طرف سے ہوتی ہے نہیں چاہتے، کیونکر ایمان لا سکتے ہو؟
45۔ یہ نہ سمجھو کہ مَیں باپ سے تمہاری شکایت کروں گا۔ تمہاری شکایت کرنے والا تو ہے یعنی موسیٰ جس پر تم نے امید لگا رکھی ہے۔
46۔ کیونکہ اگر تم موسیٰ کا یقین کرتے تو میرا بھی یقین کرتے۔ اِس لئے کہ اْس نے میرے حق میں لکھا ہے۔
17 But Jesus answered them, My Father worketh hitherto, and I work.
30 I can of mine own self do nothing: as I hear, I judge: and my judgment is just; because I seek not mine own will, but the will of the Father which hath sent me.
43 I am come in my Father’s name, and ye receive me not: if another shall come in his own name, him ye will receive.
44 How can ye believe, which receive honour one of another, and seek not the honour that cometh from God only?
45 Do not think that I will accuse you to the Father: there is one that accuseth you, even Moses, in whom ye trust.
46 For had ye believed Moses, ye would have believed me: for he wrote of me.
35۔ یسوع نے اْن سے کہا زندگی کی روٹی مَیں ہوں۔ جو میرے پاس آئے وہ ہر گز بھوکا نہ ہوگا اور جو مجھ پر ایمان لائے وہ کبھی پیاسا نہ ہوگا۔
37۔ جو کچھ باپ مجھے دیتاہے میرے پاس آجائے گا اور جو کوئی میرے پاس آئے گا اْسے مَیں ہر گز نکال نہ دوں گا۔
38۔ کیونکہ مَیں آسمان سے اِس لئے نہیں اْترا ہوں کہ اپنی مرضی کے موافق عمل کرو ں بلکہ اِس لئے کہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی کے موافق عمل کروں۔
39۔ اور میرے بھیجنے والے کی مرضی یہ ہے کہ جو کچھ اْس نے مجھے دیا ہے مَیں اْس میں کچھ کھو نہ دوں بلکہ اْسے آخری دن پھر زندہ کروں۔
40۔ کیونکہ میرے باپ کی مرضی یہ ہے کہ جو کوئی بیٹے کو دیکھے اور اْس پر ایمان لائے ہمیشہ کی زندگی پائے۔
35 And Jesus said unto them, I am the bread of life: he that cometh to me shall never hunger; and he that believeth on me shall never thirst.
37 All that the Father giveth me shall come to me; and him that cometh to me I will in no wise cast out.
38 For I came down from heaven, not to do mine own will, but the will of him that sent me.
39 And this is the Father’s will which hath sent me, that of all which he hath given me I should lose nothing, but should raise it up again at the last day.
40 And this is the will of him that sent me, that every one which seeth the Son, and believeth on him, may have everlasting life:
19۔ پس توبہ کرو اور رجوع لاؤ۔
20۔ اور وہ اْس مسیح کو جو تمہارے واسطے مقرر ہوا ہے یعنی یسوع کو بھیجے گا۔
22۔ چنانچہ موسیٰ نے کہا کہ خداوند خدا تمہارے بھائیوں میں سے تمہارے لئے مجھ سا ایک نبی پیدا کرے گا۔ جو کچھ وہ تم سے کہے اْس کی سننا۔
26۔ خدا نے اپنے خادم کو اْٹھا کر پہلے تمہارے پاس بھیجا تاکہ تم میں سے ہر ایک کو برکت دے۔
19 Repent ye therefore, and be converted,
20 And he shall send Jesus Christ, which before was preached unto you:
22 For Moses truly said unto the fathers, A prophet shall the Lord your God raise up unto you of your brethren, like unto me; him shall ye hear in all things whatsoever he shall say unto you.
26 Unto you first God, having raised up his Son Jesus, sent him to bless you.
یسوع کے مشن نے پیشن گوئی کی تصدیق کی اور پرانے زمانے کے نام نہاد معجزے کی وضاحت کی جیسے کہ الٰہی قوت کے قدرتی اظہار تھے، وہ اظہار جنہیں سمجھا نہیں گیا تھا۔ یسوع کے کاموں نے اْس کے مسیحائی دعوے کو قیام بخشا۔ یوحنا کے اس سوال کے جواب میں کہ، ”آنے والا تْو ہی ہے“، اپنے نظریے کا حوالہ دینے کی بجائے اپنے کاموں کا ذکر کرتے ہوئے،اِس یقین کے ساتھ کہ اِس سوال کا مکمل جواب شفا دینے کی الٰہی طاقت کی یہ نمائش دے گی، یسوع نے ہاں میں جواب دیا۔ لہٰذہ اْس کا جواب تھا: ”جو کچھ تم سنتے اور دیکھتے ہو جا کر یوحنا سے بیان کر دو۔ کہ اندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھرتے ہیں۔ کوڑھی پاک صاف کئے جاتے اور بہرے سنتے ہیں اور مردے زندہ کئے جاتے ہیں اور غریبوں کو خوشخبری سنائی جاتی ہے۔ اور مبارک ہے وہ جو میرے سبب سے ٹھوکر نہ کھائے۔“دوسرے الفاظ میں، اْس نے اپنی برکت کسی ایسے شخص کو دی ہے جسے اِس بات سے انکار نہیں کرنا چاہئے کہ ایسے اثرات، الٰہی عقل کی طرف سے آتے ہوئے، خدا کی یعنی اْس الٰہی اصول کی واحدانیت کو ثابت کرتے ہیں جو تمام ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔
The mission of Jesus confirmed prophecy, and explained the so-called miracles of olden time as natural demonstrations of the divine power, demonstrations which were not understood. Jesus' works established his claim to the Messiahship. In reply to John's inquiry, "Art thou he that should come," Jesus returned an affirmative reply, recounting his works instead of referring to his doctrine, confident that this exhibition of the divine power to heal would fully answer the question. Hence his reply: "Go and show John again those things which ye do hear and see: the blind receive their sight and the lame walk, the lepers are cleansed, and the deaf hear, the dead are raised up, and the poor have the gospel preached to them. And blessed is he, whosoever shall not be offended in me." In other words, he gave his benediction to any one who should not deny that such effects, coming from divine Mind, prove the unity of God, — the divine Principle which brings out all harmony.
یسوع نے ایک بار اپنی تعلیمات کے بارے میں کہا: ”میری تعلیم میر ی نہیں بلکہ میرے بھیجنے والے کی ہے۔ اگر کوئی اْس کی مرضی پر چلنا چاہے تو وہ اِس تعلیم کی بابت جان جائے گا کہ خدا کی طرف سے ہے یا مَیں اپنی طرف سے کہتا ہوں۔“(یوحنا 7 باب16، 17 آیات)
Jesus once said of his lessons: "My doctrine is not mine, but His that sent me. If any man will do His will, he shall know of the doctrine, whether it be of God, or whether I speak of myself." (John vii. 16,17.)
ہمارے مالک نے بیمار کو شفا دی، مسیحی شفا کی مشق کی، اور اپنے طالب علموں کو اِس کے الٰہی اصول کی عمومیات سکھائیں؛ مگر اْس نے شفا کے اِس اصول کو ظاہر کرنے اور بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے کوئی حتمی اصول وضع نہیں کیا۔کرسچن سائنس میں یہ اصول دریافت کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ ایک پاکیزہ محبت نیکی کی شکل اختیار کرتی ہے، مگر اکیلی سائنس ہی الٰہی اصول کی نیکی کو ایاں کرتی اور اِس کے قوانین کو ظاہر کرتی ہے۔
Our Master healed the sick, practised Christian healing, and taught the generalities of its divine Principle to his students; but he left no definite rule for demonstrating this Principle of healing and preventing disease. This rule remained to be discovered in Christian Science. A pure affection takes form in goodness, but Science alone reveals the divine Principle of goodness and demonstrates its rules.
جب ہم یسوع کی تمجید کرتے ہیں، اور جو کچھ اْس نے بشر کے لئے کیا ہے اْس کے باعث ہمارا دل شکر سے بھر جاتا ہے، جلال کے تخت پر اْس کے شفیق راستے پر اکیلے پاؤں رکھتے ہوئے، ہمارے لئے ناقابل بیان اذیت میں راہ ہموار کرتے ہوئے، یسوع ہمارے لئے صرف ایک انفرادی تجربہ محفوظ نہیں رکھتا، اگر ہم وفاداری کے ساتھ اْس کے احکامات کی پیروی کرتے ہیں، اور سب غمگین جدوجہد کا پیالہ لیتے ہیں تاکہ اْس کے ساتھ اپنی محبت کے اظہار کے تناسب میں پئیں، جب تک کہ سب الٰہی محبت کے وسیلہ نجات نہ پا لیں۔
مسیح روح تھا جسے یسوع نے اپنے خود کے بیانات میں تقویت دی: ”راہ، حق اور زندگی مَیں ہوں“؛ ”مَیں اور میرا باپ ایک ہیں۔“ یہ مسیح، یا انسان یسوع کی الوہیت اْس کی فطرت، خدائی تھی جس نے اْسے متحرک رکھا۔الٰہی حق، زندگی اور محبت نے یسوع کو گناہ، بیماری اور موت پر اختیار دیا۔ اْس کا مقصد آسمانی ہستی کی سائنس کو ظاہر کرنا تھا تاکہ اِسے ثابت کرے جو خدا ہے اور جو وہ انسان کے لئے کرتا ہے۔
ہمارے مالک نے محض نظریے، عقیدے یا ایمان کی تعلیم نہیں دی۔یہ الٰہی اصول کی مکمل ہستی تھی جس کی اْس نے تعلیم دی اور مشق کی۔ مسیحیت کے لئے اْس کا ثبوت مذہب اور عبادت کا کوئی نظام یا شکل نہیں تھی، بلکہ یہ کرسچن سائنس تھی جو زندگی اور محبت کی ہم آہنگی پر عمل کرتی ہے۔
While we adore Jesus, and the heart overflows with gratitude for what he did for mortals, — treading alone his loving pathway up to the throne of glory, in speechless agony exploring the way for us, — yet Jesus spares us not one individual experience, if we follow his commands faithfully; and all have the cup of sorrowful effort to drink in proportion to their demonstration of his love, till all are redeemed through divine Love.
The Christ was the Spirit which Jesus implied in his own statements: "I am the way, the truth, and the life;" "I and my Father are one." This Christ, or divinity of the man Jesus, was his divine nature, the godliness which animated him. Divine Truth, Life, and Love gave Jesus authority over sin, sickness, and death. His mission was to reveal the Science of celestial being, to prove what God is and what He does for man.
Our Master taught no mere theory, doctrine, or belief. It was the divine Principle of all real being which he taught and practised. His proof of Christianity was no form or system of religion and worship, but Christian Science, working out the harmony of Life and Love.
ہمارا آسمانی باپ، الٰہی محبت، یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمیں ہمارے مالک اور اْس کے شاگردوں کے نمونے کی پیروی کرنی چاہئے اور صرف اْس کی شخصیت کی عبادت نہیں کرنی چاہئے۔ یہ بات افسوس ناک ہے کہ الٰہی خدمت کا جملہ عام طور پر روز مرہ کے اعمال کی بجائے عوامی عبادت کے معنوں کے ساتھ آیا ہے۔
مسیحت کی فطرت پْر امن اور بابرکت ہے، لیکن بادشاہی میں داخل ہونے کے لئے، امید کا لنگر اْس شکینہ کے اندر مادے کے پردے سے آگے ڈالنا ضروری ہے جس میں سے یسوع ہم سے قبل گز رچکا ہے، اور مادے سے آگے کی یہ ترقی راستباز کی خوشیوں اور فتح مندی اور اِس کے ساتھ ساتھ اْن کے دْکھوں اور تکالیف کے وسیلہ آتی ہے۔ ہمارے مالک کی طرح، ہمیں بھی مادی فہم سے ہستی کے روحانی فہم کی جانب رْخصت ہونا چاہئے۔
Our heavenly Father, divine Love, demands that all men should follow the example of our Master and his apostles and not merely worship his personality. It is sad that the phrase divine service has come so generally to mean public worship instead of daily deeds.
The nature of Christianity is peaceful and blessed, but in order to enter into the kingdom, the anchor of hope must be cast beyond the veil of matter into the Shekinah into which Jesus has passed before us; and this advance beyond matter must come through the joys and triumphs of the righteous as well as through their sorrows and afflictions. Like our Master, we must depart from material sense into the spiritual sense of being.
وہ کون ہے جو ہماری تابعداری کا مطالبہ کرتا ہے؟ وہ جو، کلام کی زبان میں، ”آسمانی لشکر اور اہل زمین کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اْس کا ہاتھ روک سکے یا اْس سے کہے کہ تْو کیا کرتا ہے؟“
Who is it that demands our obedience? He who, in the language of Scripture, "doeth according to His will in the army of heaven, and among the inhabitants of the earth; and none can stay His hand, or say unto Him, What doest Thou?"
انسان کے لئے سچائی، زندگی اور محبت ہی واحد جائز اور ابدی شرائط ہیں اور یہ الٰہی قوانین کی فرمانبرداری پر عملدرآمد کرواتے ہوئے، روحانی شریعت دینے والے ہیں۔
Truth, Life, and Love are the only legitimate and eternal demands on man, and they are spiritual lawgivers, enforcing obedience through divine statutes.
یسوع کا اقرار کرنے والے اْس کے پیروکار اْس کی راہوں کی پیروی کرنا اور اْس کے بڑے کاموں کی نقل کرنا کب سیکھیں گے؟۔۔۔ یہ ممکن ہے، ہاں یہ ہر بچے، مرد اور عورت کی ذمہ داری اور استحقاق ہے کہ وہ زندگی اور سچائی، صحت اور پاکیزگی کے اظہار کے وسیلہ مالک کے نمونے کی کسی حد تک پیروی کریں۔
When will Jesus' professed followers learn to emulate him in all his ways and to imitate his mighty works? ... It is possible, — yea, it is the duty and privilege of every child, man, and woman, — to follow in some degree the example of the Master by the demonstration of Truth and Life, of health and holiness.
حقیقی خوشی کے لئے انسان کو اپنے اصول، الٰہی محبت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہئے؛ بیٹے کو باپ کے ساتھ،مسیح میں مطابقت کے ساتھ متحد ہونا چاہئے۔ الٰہی سائنس کے مطابق انسا ن کا درجہ ویسا ہی کامل ہے جیسی وہ عقل ہے جو اْسے بناتی ہے۔ ہستی کی حقیقت انسان کو ہم آہنگ اور لافانی بناتی ہے، جبکہ غلطی فانی اور بے ہنگم ہے۔
For true happiness, man must harmonize with his Principle, divine Love; the Son must be in accord with the Father, in conformity with Christ. According to divine Science, man is in a degree as perfect as the Mind that forms him. The truth of being makes man harmonious and immortal, while error is mortal and discordant.
الٰہی سائنس کے راہنما اشارے وہ راہ دکھاتے ہیں جس پر ہمارا مالک چلا اور مسیحیوں سے محض اقرار نامہ کی بجائے اْس ثبوت کا مطالبہ کرتے ہیں جو اْس نے اْنہیں دیاہے۔ ہم دنیا سے روحانی جہالت چھپا سکتے ہیں، مگر ہم جہالت اور ریاکاری کے وسیلہ سائنس اور روحانی نیکی کے اظہار میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
The finger-posts of divine Science show the way our Master trod, and require of Christians the proof which he gave, instead of mere profession. We may hide spiritual ignorance from the world, but we can never succeed in the Science and demonstration of spiritual good through ignorance or hypocrisy.
لیکن ”وہی عقل۔۔۔ جو مسیح یسوع کی بھی ہے“ سائنس کے خط کے ہمراہ ہونی چاہئے تاکہ نبیوں اور رسولوں کے پرانے اظہاروں کو دوہرائے اور تصدیق کرے۔
But the same "Mind ... which was also in Christ Jesus" must always accompany the letter of Science in order to confirm and repeat the ancient demonstrations of prophets and apostles.
آسمان پر جانے کا واحد راستہ ہم آہنگی ہے اور مسیح الٰہی سائنس میں ہمیں یہ راستہ دکھاتا ہے۔ اس کا مطلب خدا، اچھائی اور اْس کے عکس کے علاوہ کسی اور حقیقت کو نہ جاننا، زندگی کے کسی اور ضمیر کو نا جاننا ہے، اور نام نہاد درد اور خوشی کے احساسات سے برتر ہونا ہے۔
There is but one way to heaven, harmony, and Christ in divine Science shows us this way. It is to know no other reality — to have no other consciousness of life — than good, God and His reflection, and to rise superior to the so-called pain and pleasure of the senses.
کرسچن سائنس بیان کرتی ہے، جیسا کہ بائبل سکھاتی ہے، کہ پاکدل کے علاوہ کوئی خدا کو نہیں دیکھ سکتا۔ اس پاکیزگی کے تناسب میں انسان کامل ہے، اور کاملیت آسمانی ہستی کی ترتیب ہے جو مسیح میں زندگی کو ظاہر کرتی ہے، جو زندگی کا روحانی نمونہ ہے۔
Christian Science demonstrates that none but the pure in heart can see God, as the gospel teaches. In proportion to his purity is man perfect; and perfection is the order of celestial being which demonstrates Life in Christ, Life's spiritual ideal.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔