اتوار 11 دسمبر، 2022



مضمون۔ خدا محافظِ انسان

SubjectGod The Preserver Of Man

سنہری متن: زبور 107:14 آیت

”وہ اْن کو اندھیرے اور موت کے سایہ سے نکال لایا اور اْن کے بندھن توڑ ڈالے۔“



Golden Text: Psalm 107 : 14

He brought them out of darkness and the shadow of death, and brake their bands in sunder.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: زبور 27: 1، 3تا5، 8، 11، 13، 14 آیات


1۔ خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟

3۔ خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو خواہ میرے خلاف جنگ برپا ہو تو بھی مَیں خاطر جمع رہوں گا۔

4۔ مَیں نے خداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالب رہوں گا مَیں عمر بھر خداوند کے گھر میں رہوں گا تاکہ خداوند کے جلال کو دیکھوں اور اْس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔

5۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھے گا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپا لے گا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔

8۔ جب تْو نے فرمایا کہ میرے دیدار کے طالب ہو تو میرے دل نے تجھ سے کہا۔ اے خداوند مَیں تیرے دیدار کا طالب رہوں گا۔

11۔ اے خداوند مجھے اپنی راہ بتا اور میرے دشمنوں کے سبب سے مجھے ہموار راستے پر چلا۔

13۔ اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ زندوں کی زمین میں خداوند کے احسان کو دیکھوں گا تو مجھے غش آجاتا۔

14۔ خداوند کی آس رکھ۔ مضبوط ہو اور تیرا دل قوی ہو۔ ہاں خداوند ہی کی آس رکھ۔

Responsive Reading: Psalm 27 : 1, 3-5, 8, 11, 13, 14

1.     The Lord is my light and my salvation; whom shall I fear? the Lord is the strength of my life; of whom shall I be afraid?

3.     Though an host should encamp against me, my heart shall not fear: though war should rise against me, in this will I be confident.

4.     One thing have I desired of the Lord, that will I seek after; that I may dwell in the house of the Lord all the days of my life, to behold the beauty of the Lord, and to inquire in his temple.

5.     For in the time of trouble he shall hide me in his pavilion: in the secret of his tabernacle shall he hide me; he shall set me up upon a rock.

8.     When thou saidst, Seek ye my face; my heart said unto thee, Thy face, Lord, will I seek.

11.     Teach me thy way, O Lord, and lead me in a plain path, because of mine enemies.

13.     I had fainted, unless I had believed to see the goodness of the Lord in the land of the living.

14.     Wait on the Lord: be of good courage, and he shall strengthen thine heart: wait, I say, on the Lord.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ زبور 37: 39 (نجات) آیت

39۔۔۔۔صادقوں کی نجات خداوند کی طرف سے ہے مصیبت کے وقت وہ اْن کا محکم قلعہ ہے۔

1. Psalm 37 : 39 (the salvation)

39     …the salvation of the righteous is of the Lord: he is their strength in the time of trouble.

2 . ۔ دانی ایل 6 باب1، 2 (تا؛)، 3، 4 (تا دوسری؛)، 5تا8 (تا پانچویں،)، 9تا12(تا ساتویں،)، 13، 14 (تا:)، 15تا17 (تا دوسرا)، 18 (تا:)، 19تا23، 25تا27 آیات

1۔دارا کو پسند آیا کہ مملکت پر ایک سو بیس ناظم مقرر کرے جو تمام مملکت پر حکومت کریں۔

2۔ اور اْن پر تین وزیر ہوں جن میں سے ایک دانی ایل تھا۔

3۔ اور چونکہ دانی ایل میں فاضل روح تھی اِس لئے وہ اْن وزیروں اور ناظموں پر سبقت لے گیا اور بادشاہ نے چاہا کہ اْسے تمام ملک پر مختار ٹھہرائے۔

4۔ تب اْن وزیروں اور ناظموں نے چاہا کہ ملک داری میں دانی ایل پر قصور ثابت کریں لیکن وہ کوئی موقع یا قصور نہ پا سکے کیونکہ وہ دیانتدار تھا اور اْس میں کوئی خطا یا تقصیر نہ تھی۔

5۔تب اْنہوں نے کہا کہ ہم اِس دانی ایل کو اْس کے خدا کی شریعت کے سوا کسی اور بات میں قصور وار نہ پائیں گے۔

6۔ پس یہ وزیر اور ناظم بادشاہ کے حضور جمع ہوئے اور اْس سے یوں کہنے لگے کہ اے دارا بادشاہ ابد تک جیتا رہ۔

7۔ مملکت کے تمام وزیروں اور حاکموں اور ناظموں اور مشیروں اور سرداروں نے باہم مشورت کی ہے کہ ایک خْسروانہ آئین مقرر کریں اور ایک امتناعی فرمان جاری کریں تاکہ اے بادشاہ تیس روز تک جو کوئی تیرے سوا کسی معبود یا آدمی سے کوئی درخواست کرے شیروں کی ماند میں ڈال دیا جائے۔

8۔ اب اے بادشاہ اس فرمان کو قائم کر اور نوشتہ پر دستخط کرتا کہ تبدیل نہ ہو جیسے مادیوں اور فارسیوں کے آئین جو تبدیل نہیں ہوتے۔

9۔ پس دارا بادشاہ نے اُس نوشتہ اور فرمان پر دستخط کر دئیے۔

10۔ اور جب دانی ایل نے معلوم کیا کہ اُس نوشتہ پر دستخط ہو گئے تو اپنے گھر میں آیا اور اُس کی کوٹھری کا دریچہ یروشلیم کی طرف کھلا تھا وہ دن میں تین مرتبہ حسب معمول گھنٹے ٹیک کر خدا کے حضور دعا اور اُس کی شکر گزاری کرتا رہا۔

11۔ تب یہ لوگ جمع ہوئے اور دیکھا کہ دانی ایل اپنے خدا کے حضور دعا اور التماس کر رہا ہے۔

12۔ پس انہوں نے بادشاہ کے پاس آکر اُس کے حضور اُس کے فرمان کا یوں ذکر کیا کہ اے بادشاہ کیا تو نے اس فرمان پر دستخط نہیں کئے کہ تیس روز تک جو کوئی تیرے سوا کسی معبود یا آدمی سے کوئی درخواست کرے شیروں کی ماند میں ڈال دیا جائے گا؟ بادشاہ نے جواب دیا کہ مادیوں اور فارسیوں کے لا تبدیل آئین کے مطابق یہ بات سچ ہے۔

13۔ تب انہوں نے بادشاہ کے حضور عرض کی کہ اے بادشاہ یہ دانی ایل جو یہوداہ کے اسیروں میں سے ہے نہ تیری پروا کرتا ہے اور نہ اُس امتناعی فرمان کو جس پر تونے دستخط کئے ہیں خاطر میں لاتا ہے بلکہ ہر روز تین بار یہ دعا کرتا ہے۔

14۔ جب بادشاہ نے یہ باتیں سنیں تو نہایت رنجیدہ ہوا اور اُس نے دل میں چاہا کہ دانی ایل کو چھڑائے۔

15۔ پھر یہ لوگ بادشاہ کے حضور فراہم ہوئے اور بادشاہ سے کہنے لگے کہ اے بادشاہ تو سمجھ لے کہ مادیوں اور فارسیوں کا آئین یوں ہے کہ جو فرمان اور قانون بادشاہ مقرر کرے کبھی نہیں بدلتا۔

16۔ تب بادشاہ نے حکم دیا اور وہ دانی ایل کو لائے اور شیروں کے ماند میں ڈال دیا پر بادشاہ نے دانی ایل سے کہا تیرا خدا جس کی تو ہمیشہ عبادت کرتا ہے تجھے چھڑائے گا۔

17۔ اور ایک پتھر لا کر اُس کے منہ پر رکھ دیا گیا اور بادشاہ نے اپنی اور اپنے امیروں کی مہر اُس پر کر دی۔

18۔ تب بادشاہ اپنے قصر میں گیا اور اُس نے ساری رات فاقہ کیا۔

19۔اور بادشاہ صبح بہت سویرے اُٹھا اور جلدی سے شیروں کی ماند کی طرف چلا۔

20۔ اور جب ماند پر پہنچا تو غم ناک آواز سے دانی ایل کو پکارا۔ بادشاہ نے دانی ایل کو خطاب کر کے کہا اے دانی ایل زندہ خدا کے بندے کیا تیرا خدا جس کی تو ہمیشہ عبادت کرتا ہے قادر ہوا کہ تجھے شیروں سے چھڑائے؟

21۔ تب دانی ایل نے بادشاہ سے کہا اے بادشاہ ابد تک جیتا رہ۔

22۔ میرے خدا نے اپنے فرشتہ کو بھیجا اور شیروں کے منہ بند کر دئیے اور انہوں نے مجھے ضرر نہیں پہنچایا کیونکہ میں اُس کے حضور بے گناہ ثابت ہوا اور تیرے حضور بھی اے بادشاہ میں نے خطا نہیں کی۔

23۔ پس بادشاہ نہایت شادمان ہوا اورحکم دیا کہ دانی ایل کو اُس ماند سے نکالیں۔ پس دانی ایل اُس ماند سے نکالا گیا اور معلوم ہوا کہ اُسے کچھ ضرر نہیں پہنچا کیونکہ اُس نے اپنے خدا پر توکل کیا تھا۔

25۔ تب دارا بادشاہ نے سب لوگوں اور قوموں اور اہل لغت کو جو روی زمین پر بستے تھے نامہ لکھا۔ تمہاری سلامتی افزون ہو۔

26۔ میں یہ فرمان جاری کرتا ہوں کہ میری مملکت کے ہر ایک صوبہ کے لوگ دانی ایل کے خدا کے حضور ترسان و لرزان ہوں کیونکہ وہی زندہ خدا ہے اور ہمیشہ قائم ہے اور اُس کی سلطنت لازوال ہے اور اُس کی مملکت ابد تک رہے گی۔

27۔ وہی چھڑاتا اور بچاتا ہے اور آسمان اور زمین میں وہی نشان اور عجائب دکھاتا ہے اُسی نے دانی ایل کو شیروں کے پنجوں سے چھڑایا ہے۔

2. Daniel 6 : 1, 2 (to :), 3, 4 (to 2nd ;), 5-8 (to 5th ,), 9-12 (to 7th ,), 13, 14 (to :), 15-17 (to 2nd ,), 18 (to :), 19-23, 25-27

1     It pleased Darius to set over the kingdom an hundred and twenty princes, which should be over the whole kingdom;

2     And over these three presidents; of whom Daniel was first:

3     Then this Daniel was preferred above the presidents and princes, because an excellent spirit was in him; and the king thought to set him over the whole realm.

4     Then the presidents and princes sought to find occasion against Daniel concerning the kingdom; but they could find none occasion nor fault;

5     Then said these men, We shall not find any occasion against this Daniel, except we find it against him concerning the law of his God.

6     Then these presidents and princes assembled together to the king, and said thus unto him, King Darius, live for ever.

7     All the presidents of the kingdom, the governors, and the princes, the counsellors, and the captains, have consulted together to establish a royal statute, and to make a firm decree, that whosoever shall ask a petition of any God or man for thirty days, save of thee, O king, he shall be cast into the den of lions.

8     Now, O king, establish the decree, and sign the writing, that it be not changed,

9     Wherefore king Darius signed the writing and the decree.

10     Now when Daniel knew that the writing was signed, he went into his house; and his windows being open in his chamber toward Jerusalem, he kneeled upon his knees three times a day, and prayed, and gave thanks before his God, as he did aforetime.

11     Then these men assembled, and found Daniel praying and making supplication before his God.

12     Then they came near, and spake before the king concerning the king’s decree; Hast thou not signed a decree, that every man that shall ask a petition of any God or man within thirty days, save of thee, O king, shall be cast into the den of lions? The king answered and said, The thing is true,

13     Then answered they and said before the king, That Daniel, which is of the children of the captivity of Judah, regardeth not thee, O king, nor the decree that thou hast signed, but maketh his petition three times a day.

14     Then the king, when he heard these words, was sore displeased with himself, and set his heart on Daniel to deliver him:

15     Then these men assembled unto the king, and said unto the king, Know, O king, that the law of the Medes and Persians is, That no decree nor statute which the king establisheth may be changed.

16     Then the king commanded, and they brought Daniel, and cast him into the den of lions. Now the king spake and said unto Daniel, Thy God whom thou servest continually, he will deliver thee.

17     And a stone was brought, and laid upon the mouth of the den; and the king sealed it with his own signet,

18     Then the king went to his palace, and passed the night fasting:

19     Then the king arose very early in the morning, and went in haste unto the den of lions.

20     And when he came to the den, he cried with a lamentable voice unto Daniel: and the king spake and said to Daniel, O Daniel, servant of the living God, is thy God, whom thou servest continually, able to deliver thee from the lions?

21     Then said Daniel unto the king, O king, live for ever.

22     My God hath sent his angel, and hath shut the lions’ mouths, that they have not hurt me: forasmuch as before him innocency was found in me; and also before thee, O king, have I done no hurt.

23     Then was the king exceeding glad for him, and commanded that they should take Daniel up out of the den. So Daniel was taken up out of the den, and no manner of hurt was found upon him, because he believed in his God.

25     Then king Darius wrote unto all people, nations, and languages, that dwell in all the earth; Peace be multiplied unto you.

26     I make a decree, That in every dominion of my kingdom men tremble and fear before the God of Daniel: for he is the living God, and stedfast for ever, and his kingdom that which shall not be destroyed, and his dominion shall be even unto the end.

27     He delivereth and rescueth, and he worketh signs and wonders in heaven and in earth, who hath delivered Daniel from the power of the lions.

3 . ۔ زبور 91:1، 2، 14تا16 آیات

1۔ جو حق تعالیٰ کے پردے میں رہتا ہے وہ قادر مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا۔

2۔ مَیں خداوند کے بارے میں کہوں گا وہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خدا ہے جس پر میرا توکل ہے۔

14۔ چونکہ اْس نے مجھ سے دل لگایا ہے اِس لئے مَیں اْسے چھڑاؤں گا۔ مَیں اْسے سرفراز کروں گا کیونکہ اْس نے میرا نام پہچانا ہے۔

15۔ وہ مجھے پکارے گا اور مَیں اْسے جواب دوں گا۔ مَیں مصیبت میں اْس کے ساتھ رہوں گا۔ مَیں اْسے چھڑاؤں گا اور عزت بخشوں گا۔

16۔ مَیں اْسے عمر کی درازی سے آسودہ کروں گا۔ اور اپنی نجات اْسے دکھاؤں گا۔

3. Psalm 91 : 1, 2, 14-16

1     He that dwelleth in the secret place of the most High shall abide under the shadow of the Almighty.

2     I will say of the Lord, He is my refuge and my fortress: my God; in him will I trust.

14     Because he hath set his love upon me, therefore will I deliver him: I will set him on high, because he hath known my name.

15     He shall call upon me, and I will answer him: I will be with him in trouble; I will deliver him, and honour him.

16     With long life will I satisfy him, and shew him my salvation.

4 . ۔ مکاشفہ 1باب8 آیت

8۔ خداوند خدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہوں۔

4. Revelation 1 : 8

8     I am Alpha and Omega, the beginning and the ending, saith the Lord, which is, and which was, and which is to come, the Almighty.



سائنس اور صح


1 . ۔ 290 :1۔2

زندگی ہمیشہ کا ”مَیں ہوں“، یعنی وہ ہستی جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے، جسے کوئی چیز بھی ختم نہیں کر سکتی۔

1. 290 : 1-2

Life is the everlasting I am, the Being who was and is and shall be, whom nothing can erase.

2 . ۔ 139 :4۔9

ابتدا سے آخر تک، پورا کلام پاک مادے پر روح، عقل کی فتح کے واقعات سے بھرپور ہے۔ موسیٰ نے عقل کی طاقت کو اس کے ذریعے ثابت کیا جسے انسان معجزات کہتا ہے؛ اسی طرح یشوع، ایلیاہ اور الیشع نے بھی کیا۔ مسیحی دور کو علامات اور عجائبات کی مدد سے بڑھایا گیا۔

2. 139 : 4-9

From beginning to end, the Scriptures are full of accounts of the triumph of Spirit, Mind, over matter. Moses proved the power of Mind by what men called miracles; so did Joshua, Elijah, and Elisha. The Christian era was ushered in with signs and wonders.

3 . ۔ 23 :21۔3

عبرانی، یونانی، لاطینی اور انگریزی زبانوں میں ایمان اور اِس سے متعلقہ الفاظ کے دو مطالب ہیں، سچائی اور اعتماد۔ ایمان کی ایک قسم دوسروں کی فلاح کے لئے کسی شخص پربھروسہ کرتی ہے۔ ایمان کی دوسری قسم الٰہی محبت اور اِس بات کی سمجھ رکھتی ہے کہ کسی شخص نے ”بغیر خوف کئے، اپنی خود کی نجات“ کے لئے کیسے کام کرنا ہے۔ ”اے خداوند، میں اعتقاد رکھتا ہوں؛ تْو میری بے اعتقادی کا علاج کر!“یہ بات اندھے بھروسے کی بے بسی ظاہر کرتی ہے، جبکہ یہ حکم کہ، ”ایمان لا۔۔۔توتْو نجات پائے گا!“ایک خود مختار اعتماد کا مطالبہ کرتا ہے، جس میں روحانی فہم شامل ہوتا ہے اور یہ سب باتوں کا خدا کے سامنے اعتراف کرتا ہے۔

عبرانی لفظ ایمان کا مطلب مضبوط ہونا یا مستقل ہونا بھی ہے۔ یہ یقینا سچائی اور محبت کے سمجھے جانے اور اْس پر عمل پیرا ہونے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔غلطی پر مضبوط ہونا گناہ، بیماری اور موت سے کبھی نہیں بچائے گا۔

3. 23 : 21-3

In Hebrew, Greek, Latin, and English, faith and the words corresponding thereto have these two definitions, trustfulness and trustworthiness. One kind of faith trusts one's welfare to others. Another kind of faith understands divine Love and how to work out one's "own salvation, with fear and trembling." "Lord, I believe; help thou mine unbelief!" expresses the helplessness of a blind faith; whereas the injunction, "Believe ... and thou shalt be saved!" demands self-reliant trustworthiness, which includes spiritual understanding and confides all to God.

The Hebrew verb to believe means also to be firm or to be constant. This certainly applies to Truth and Love understood and practised. Firmness in error will never save from sin, disease, and death.

4 . ۔ 243 :4۔15

الٰہی محبت، جس نے زہریلے سانپ کو بے ضرر بنایا، جس نے آدمیوں کو اْبلتے ہوئے تیل سے، بھڑکتے ہوئے تندور سے، شیر کے پنجوں سے بچایا، وہ ہر دور میں بیمار کو شفا دے سکتی اور گناہ اور موت پر فتح مند ہو سکتی ہے۔اس نے یسوع کے اظہاروں کو بلا سبقت طاقت اور محبت سے سرتاج کیا۔ لیکن ”وہی عقل۔۔۔ جو مسیح یسوع کی بھی ہے“ سائنس کے خط کے ہمراہ ہونی چاہئے تاکہ نبیوں اور رسولوں کے پرانے اظہاروں کو دوہرائے اور تصدیق کرے۔یہ بات خواہش کی کمی کی بدولت اِس قدر اجاگر نہیں ہوتی جتنی روحانی بڑھوتری کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے کہ وہ عجیب کام آج عمومی طور پر نہیں دوہرائے جاتے۔

4. 243 : 4-15

The divine Love, which made harmless the poisonous viper, which delivered men from the boiling oil, from the fiery furnace, from the jaws of the lion, can heal the sick in every age and triumph over sin and death. It crowned the demonstrations of Jesus with unsurpassed power and love. But the same "Mind ... which was also in Christ Jesus" must always accompany the letter of Science in order to confirm and repeat the ancient demonstrations of prophets and apostles. That those wonders are not more commonly repeated to-day, arises not so much from lack of desire as from lack of spiritual growth.

5 . ۔ 534 :18۔5

پولوس رومیوں کے نام اپنے خط میں کہتا ہے: ”اِس لئے کہ جسمانی نیت خدا کی دشمنی ہے کیونکہ نہ تو خدا کی شریعت کے تابع ہے اور نہ ہو سکتی ہے۔ اور جو جسمانی ہیں وہ خدا کو خوش نہیں کر سکتے۔ لیکن تم جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہوبشرطیکہ خدا کا روح تم میں بسا ہو اہے۔“

کلامِ پاک کے روحانی، سائنسی مفہوم کی اتنی زیادہ مخالفت ہوگی جتنی مسیحی دور کے آغاز سے اب تک کبھی نہیں ہوئی۔ سانپ، مادی فہم عورت کی ایڑی ڈسے گا، محبت کے روحانی خیال کو نیست کرنے کی کوشش کرے گا، اور عورت، یعنی یہ خیال، شہوت کا سر کچلے گی۔روحانی خیال نے کرسچن سائنس میں فہم کو ایک قدم جمانے کی جگہ دی ہے۔ سچائی کا بیج اور غلطی کا بیج، عقیدے اور سمجھ کا بیج، ہاں، روح کا بیج اور مادے کا بیج، وہ گیہوں اور کڑوے دانے ہیں جنہیں وقت الگ کرے گا، ایک کو جلادیا جائے گا اور دوسرے کو آسمانی مقاموں میں جمع کیا جائے گا۔

5. 534 : 18-5

Paul says in his epistle to the Romans: "The carnal mind is enmity against God; for it is not subject to the law of God, neither indeed can be. So then they that are in the flesh cannot please God. But ye are not in the flesh, but in the Spirit, if so be that the spirit of God dwell in you."

There will be greater mental opposition to the spiritual, scientific meaning of the Scriptures than there has ever been since the Christian era began. The serpent, material sense, will bite the heel of the woman, — will struggle to destroy the spiritual idea of Love; and the woman, this idea, will bruise the head of lust. The spiritual idea has given the understanding a foothold in Christian Science. The seed of Truth and the seed of error, of belief and of understanding, — yea, the seed of Spirit and the seed of matter, — are the wheat and tares which time will separate, the one to be burned, the other to be garnered into heavenly places.

6 . ۔ 514 :10۔30

اخلاقی حوصلہ ”یہوداہ کے قبیلے کا ببّر“، ذہنی سلطنت کا بادشاہ ہے۔ یہ جنگل میں آزاد اور بے خوف گھومتا ہے۔ کھلے میدانوں میں یہ ساکن بیٹھا رہتا ہے یا ”ہری چراہگاہوں میں۔۔۔چشموں کے پاس“ یہ آرام کرتا ہے۔ الٰہی فراست سے انسان میں تشبیہی ترسیل میں، جانفشانی، چالاکی اور ثابت قدمی ”ہزاروں پہاڑوں کے چوپاؤں“ کی مانند تصور کئے جاتے ہیں۔ وہ ٹھوس حل ہونے والا سامان لیتے ہیں اور بڑے مقاصد کے لئے رفتار بڑھاتے ہیں۔نرم مزاجی روح کی عنات کردہ تمام تر طاقت کے ہمراہ ہوتی ہے۔خدا کی تخلیق کی گئی انفرادیت درندہ صفت نہیں ہے، جیسے کہ یسعیاہ میں ہزار سالہ سلطنت کی تصویر کشی میں گواہی دی گئی ہے:

بھیڑیا برے کے ساتھ رہے گا،

چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا؛

اوربچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل مل جل کر رہیں گے؛

اور ننھا بچہ اْن کی پیش روی کرے گا۔

اْس اختیار کو سمجھتے ہوئے جو محبت سب پر رکھتی ہے، دانی ایل نے شیروں کی ماند میں محفوظ محسوس کیا، اور پولوس نے سانپ کو بے ضرر ثابت کیا۔خدا کی تمام تر مخلوقات جو سائنس کی ہم آہنگی میں چلتے ہیں وہ بے ضرر، مفید اور لازوال ہیں۔

6. 514 : 10-30

Moral courage is "the lion of the tribe of Juda," the king of the mental realm. Free and fearless it roams in the forest. Undisturbed it lies in the open field, or rests in "green pastures, ... beside the still waters." In the figurative transmission from the divine thought to the human, diligence, promptness, and perseverance are likened to "the cattle upon a thousand hills." They carry the baggage of stern resolve, and keep pace with highest purpose. Tenderness accompanies all the might imparted by Spirit. The individuality created by God is not carnivorous, as witness the millennial estate pictured by Isaiah: —

The wolf also shall dwell with the lamb,
And the leopard shall lie down with the kid;
And the calf and the young lion, and the fatling together;
And a little child shall lead them.

Understanding the control which Love held over all, Daniel felt safe in the lions' den, and Paul proved the viper to be harmless. All of God's creatures moving in the harmony of Science, are harmless, useful, indestructible.

7 . ۔ 143 :26۔31

عقل ہی سب سے بڑا خالق ہے، اور ایسی کوئی طاقت نہیں ہے جو عقل سے اخذ نہ کی گئی ہو۔اگر عقل تاریخی طور پر پہلے تھی، طاقت کے اعتبار سے بھی پہلے ہے، ابدیت کے لحاظ سے بھی پہلے ہے، تو اْس کے پاک نام کے موافق عقل کو جلال، عزت، اقتدار اور طاقت دیں۔

7. 143 : 26-31

Mind is the grand creator, and there can be no power except that which is derived from Mind. If Mind was first chronologically, is first potentially, and must be first eternally, then give to Mind the glory, honor, dominion, and power everlastingly due its holy name.

8 . ۔ 151 :21۔30

انسانی سوچ قتل کرنے یا علاج کرنے کی کوئی قوت نہیں رکھتی، اور اس کا خدا کے بشر پر کوئی قابو نہیں ہے۔الٰہی عقل جس نے انسان کو بنایا خود کی صورت اور شبیہ کو قائم رکھتی ہے۔ انسانی عقل خدا کی مخالف ہے اور اسے ملتوی ہونا چاہئے جیسا کہ مقدس پولوس واضح کرتا ہے۔ وہ سب جو در حقیقت موجود ہے وہ الٰہی عقل اور اس کا خیال ہے، اور اس عقل میں تمام ہستی ہم آہنگ اور ابدی پائی جاتی ہے۔سیدھا اور تنگ راستہ اس حقیقت کو دیکھنا اور تسلیم کرنا، اس طاقت کو ماننا اور سچائی کی راہنمائی پر چلنا ہے۔

8. 151 : 21-30

The human mind has no power to kill or to cure, and it has no control over God's man. The divine Mind that made man maintains His own image and likeness. The human mind is opposed to God and must be put off, as St. Paul declares. All that really exists is the divine Mind and its idea, and in this Mind the entire being is found harmonious and eternal. The straight and narrow way is to see and acknowledge this fact, yield to this power, and follow the leadings of truth.

9 . ۔ 134 :14۔26

انسان کے بنائے ہوئے عقیدے زوال پذیر ہیں۔ وہ مصیبت میں زیادہ مضبوط نہیں رہے۔ مسیح کی قوت سے خالی، وہ مسیح یا فضل کے معجزات سے متعلق عقیدوں کو کیسے بیان کر سکتے ہیں؟ مسیحی شفا کے امکان سے انکارہر عنصر کی مسیحیت چھین لیتاہے، جس نے پہلی صدی میں اسے الٰہی قوت اور اِس کی حیران کن اور بے مثل کامیابی عطا کی۔

حقیقی لوگوس قابل اثبات کرسچن سائنس ہے، ہم آہنگی کا فطری قانون جو اختلاف پر فتح مند ہوتا ہے، اس لئے نہیں کیونکہ یہ سائنس مافوق الفطری یا غیر طبعی ہے اور نہ ہی کیونکہ یہ الٰہی قانون کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اسلئے کیونکہ یہ خدا یعنی اچھائی کا ناقابل تبدیل قانون ہے۔

9. 134 : 14-26

Man-made doctrines are waning. They have not waxed strong in times of trouble. Devoid of the Christ-power, how can they illustrate the doctrines of Christ or the miracles of grace? Denial of the possibility of Christian healing robs Christianity of the very element, which gave it divine force and its astonishing and unequalled success in the first century.

The true Logos is demonstrably Christian Science, the natural law of harmony which overcomes discord, — not because this Science is supernatural or preternatural, nor because it is an infraction of divine law, but because it is the immutable law of God, good.

10 . ۔ 487 :27۔1

یہ ادراک کہ زندگی خدا، روح ہے، زندگی کی لازوال حقیقت پر، اْس کی قدرت اور لافانیت پر یقین رکھنے سے ہمارے ایام کو دراز کرتا ہے۔

ایمان ایک سمجھے گئے اصول پر انحصار کرتا ہے۔ یہ اصول بیمار کو شفایاب کرتا ہے اور برداشت اور چیزوں کے ہم آہنگ مراحل ظاہر کرتاہے۔

10. 487 : 27-1

The understanding that Life is God, Spirit, lengthens our days by strengthening our trust in the deathless reality of Life, its almightiness and immortality.

This faith relies upon an understood Principle. This Principle makes whole the diseased, and brings out the enduring and harmonious phases of things.

11 . ۔ 568 :24۔30

صرف ایک واحد گناہ پر فتح یابی کے لئے ہم لشکروں کے خداوند کا شکر کرتے اور اْس کی عظمت بیان کرتے ہیں۔ تمام تر گناہوں پر ایک عظیم فتح کو ہم کیا کہیں گے؟ آسمان پر اِس سے پہلے کبھی اتنا میٹھا، ایک بلند گیت نہیں پہنچا، جو اب مسیح کے عظیم دل کے قریب تر اور واضح تر ہوکر پہنچتا ہے؛ کیونکہ الزام لگانے والا وہاں نہیں ہے، اور محبت اپنا بنیادی اور ابدی تناؤ باہر نکالتی ہے۔

11. 568 : 24-30

For victory over a single sin, we give thanks and magnify the Lord of Hosts. What shall we say of the mighty conquest over all sin? A louder song, sweeter than has ever before reached high heaven, now rises clearer and nearer to the great heart of Christ; for the accuser is not there, and Love sends forth her primal and everlasting strain.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████