اتوار 11 مئی، 2025



مضمون۔ آدم اور گناہگار انسان

SubjectAdam And Fallen Man

سنہری متن: اعمال 3باب25 آیت

تم نبیوں کی اولاد اور اُس عہد کے شریک ہوجو خدا نے تمہارے باپ دادا سے باندھا جب ابرہام سے کہا کہ تیری اولاد سے دنیا کے سب گھرانے برکت پائیں گے۔



Golden Text: Acts 3 : 25

Ye are the children of the prophets, and of the covenant which God made with our fathers, saying unto Abraham, And in thy seed shall all the kindreds of the earth be blessed.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: زبور 89: 1تا3، 15، 16، 34، 37 آیات


1۔ مَیں ہمیشہ خداوند کی شفقت کے گیت گاؤں گا۔

2۔ تْو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائم رکھے گا۔

3۔ مَیں نے اپنے برگزیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔

15۔ مبارک ہے وہ قوم جو خوشی کی للکار کو پہچانتی ہے۔ وہ اے خداوند! جو تیرے چہرے کے نور میں چلتے ہیں۔

16۔ وہ دن بھر تیرے نام سے خوشی مناتے ہیں۔ اور تیری صداقت سے سرفراز ہوتے ہیں۔

34۔ مَیں اپنے عہد کو نہ توڑوں گا۔ اور اپنے منہ کی بات کو نہ بدلوں گا۔

37۔ وہ ہمیشہ چاند کی طرح اور آسمان کے سچے گواہ کی مانند قائم رہے گا۔

Responsive Reading: Psalm 89 : 1-3, 15, 16, 34, 37

1.     I will sing of the mercies of the Lord for ever:

2.     Thy faithfulness shalt thou establish in the very heavens.

3.     I have made a covenant with my chosen.

15.     Blessed is the people that know the joyful sound: they shall walk, O Lord, in the light of thy countenance.

16.     In thy name shall they rejoice all the day: and in thy righteousness shall they be exalted.

34.     My covenant will I not break, nor alter the thing that is gone out of my lips.

37.     It shall be established for ever as the moon, and as a faithful witness in heaven.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ پیدائش 1باب1، 26 (تا) آیات

1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔

26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں۔

1. Genesis 1 : 1, 26 (to :)

1     In the beginning God created the heaven and the earth.

26     And God said, Let us make man in our image, after our likeness:

2 . ۔ پیدائش 2 باب1، 6، 7، 21، 22، 25 آیات

1۔ سو آسمان اور زمین اور اْن کے کْل لشکر کا بنانا ختم ہوا۔

6۔ بلکہ زمین سے کْہر اٹھتی تھی اور تمام روئے زمین کو سیراب کرتی تھی۔

7۔ اور خداوند خدا نے زمین کی مٹی سے انسان کو بنایا اور اْس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھْونکا تو انسان جیتی جان ہوا۔

21۔ اور خداوند خدا نے آدم پر گہری نیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اْس نے اْس کی پسلیوں میں سے ایک کو نکال لیا اور اْس کی جگہ گوشت بھر دیا۔

22۔ اور خداوند خدا اْس پسلی سے جو اْس نے آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کر اْسے آدم کے پاس لایا۔

25۔ اور آدم اور اْس کی بیوی دونوں ننگے تھے اور شرماتے نہ تھے۔

2. Genesis 2 : 1, 6, 7, 21, 22, 25

1     Thus the heavens and the earth were finished, and all the host of them.

6     But there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.

7     And the Lord God formed man of the dust of the ground, and breathed into his nostrils the breath of life; and man became a living soul.

21     And the Lord God caused a deep sleep to fall upon Adam, and he slept: and he took one of his ribs, and closed up the flesh instead thereof;

22     And the rib, which the Lord God had taken from man, made he a woman, and brought her unto the man.

25     And they were both naked, the man and his wife, and were not ashamed.

3 . ۔ پیدائش 3 باب23 آیت

23۔ اِس لئے خداوند خدا نے اْس کو باغِ عدن سے باہر کر دیا تاکہ وہ اْس زمین کی جس میں سے وہ لیا گیا تھا کھیتی کرے۔

3. Genesis 3 : 23

23     Therefore the Lord God sent him forth from the garden of Eden, to till the ground from whence he was taken.

4 . ۔ یسعیاہ 2باب11، 12، 22 آیات

11۔ آسمان کی اونچی نگاہ نیچی کی جائے گی اور بنی آدم کا تکبر پست ہوجائے گا اور اْس روز خداوند ہی سر بلند ہوگا۔

12۔ کیونکہ رب الا فواج کا دن تمام مغروروں، بلند نظروں اور متکبروں پر آئے گا اوروہ پست کئے جائیں گے۔

22۔ پس تم انسان سے جس کا دم اْس کے نتھنوں میں ہے باز رہو کیونکہ اْس کی کیا قدر ہے؟

4. Isaiah 2 : 11, 12, 22

11     The lofty looks of man shall be humbled, and the haughtiness of men shall be bowed down, and the Lord alone shall be exalted in that day.

12     For the day of the Lord of hosts shall be upon every one that is proud and lofty, and upon every one that is lifted up; and he shall be brought low:

22     Cease ye from man, whose breath is in his nostrils: for wherein is he to be accounted of?

5 . ۔ استثنا 4 باب29، 31 آیات

29۔ لیکن وہاں ہی اگر تم خداوند اپنے خدا کے طالب ہو تو وہ تجھ کو مل جائے گا بشرطیکہ تواپنے پورے دل سے اور اپنی ساری جان سے اْسے ڈھونڈے۔

31۔ کیونکہ خداوند تیرا خدا رحیم ہے۔ وہ تجھ کو نہ چھوڑے گا نہ ہلاک کرے گا اور نہ اْس عہد کو بھولے گا جس کی قسم اْس نے تیرے باپ دادا سے کھائی۔

5. Deuteronomy 4 : 29, 31

29     But if from thence thou shalt seek the Lord thy God, thou shalt find him, if thou seek him with all thy heart and with all thy soul.

31     (For the Lord thy God is a merciful God;) he will not forsake thee, neither destroy thee, nor forget the covenant of thy fathers which he sware unto them.

6 . ۔ استثنا 29 باب10 (تا؛)، 12، 13 آیات

10۔ آج کے دن تم سب کے سب خداوند اپنے خدا کے سامنے کھڑے ہو۔

12۔ تاکہ تْو خداوند اپنے خدا کے عہد میں جسے وہ تیرے ساتھ آج باندھتا ہے اور اْس کی قسم میں جسے وہ آج تجھ سے کھاتا ہے شامل ہو۔

13۔ اور وہ تجھ کو آج کے دن اپنی قوم قرار دے اور وہ تیرا خدا ہوجیسا اْس نے تجھ سے کہا۔ جیسی اْس نے تیرے باپ دادا ابراہا م اور اضحاق اور یعقوب سے قسم کھائی۔

6. Deuteronomy 29 : 10 (to ;), 12, 13

10     Ye stand this day all of you before the Lord your God;

12     That thou shouldest enter into covenant with the Lord thy God, and into his oath, which the Lord thy God maketh with thee this day:

13     That he may establish thee to day for a people unto himself, and that he may be unto thee a God, as he hath said unto thee, and as he hath sworn unto thy fathers, to Abraham, to Isaac, and to Jacob.

7 . ۔ 1 سیموئیل 1 باب1 (تا تیسری)، 2، 6، 8تا11 (تا آٹھویں)، 17، 18، 19 (اور القانہ)، 20، 24 (تا دوسری)، 25 (اور لائے) تا 28 آیات

1۔ افرائیم کے کوہستانی ملک میں راما تِیم صوفیم کا ایک شخص تھا جس کا نام القانہ تھا۔

2۔ اْس کی دو بیویاں تھیں۔ ایک نام حنہ تھا اور دوسری کا فننہ اور فِننہ کے اولاد ہوئی پر حنہ بے اولاد تھی۔

6۔ اور اْس کی سَوت اْسے کْڑھانے کے لئے بے طرح چھیڑتی تھی کیونکہ خداوند نے اْس کا رَحم بند کر رکھا تھا۔

8۔ سو اْس کے خاوند القانہ نے اْس سے کہا اے حنہ تْو کیوں روتی ہے اور کیوں نہیں کھاتی اور تیرا دل کیوں آزردہ ہے؟ کیا مَیں تیرے لئے دس بیٹوں سے بڑھ کر نہیں؟

9۔ اور جب وہ سیلا میں کھا پی چکے تو حنہ اٹھی۔ اْس وقت عیلی کاہن خداوند کی ہیکل کی چوکھٹ کے پاس کرسی پر بیٹھا ہوا تھا۔

10۔ اور وہ نہایت دلگیر تھی۔ سو وہ خداوند سے دعا کرنے اورزار زار رونے لگی۔

11۔ اور اْس نے منت مانی اور کہا اے رب الا فواج! اگر تْو اپنی لونڈی کی مصیبت پر نظر کرے اور مجھے یاد فرمائے اور اپنی لونڈی کو فراموش نہ کرے اور اپنی لونڈی کو فرزندِ نرینہ بخشے تو مَیں اْسے زندگی بھر کے لئے خداوند کو نظر کر دوں گی۔

17۔ تب عیلی نے جواب دیا تْو سلامت جا اور اسرائیل کا خدا تیری مراد جو تْو نے اْس سے مانگی ہے پوری کرے۔

18۔ اْس نے کہا تیری خادمہ پر تیرے کرم کی نظر ہو۔ تب وہ عورت چلی گئی اور کھانا کھایا اور پھر اْس کا چہرہ اداس نہ رہا۔

19۔۔۔۔اور القانہ نے اپنی بیوی حنہ سے مباشرت کی اور خداوند نے اْسے یاد کیا۔

20۔ اور ایسا ہوا کہ وقت پر حنہ حاملہ ہوئی اور اْس کے بیٹا ہوا اور اْس نے اْس کا نام سیموئیل رکھا کیونکہ وہ کہنے لگی مَیں نے اْسے خداوند سے مانگ کر پایا ہے۔

24۔ اور جب اْس نے اْس کا دودھ چھڑایا تو اْسے اپنے ساتھ لیا۔

25۔۔۔۔اور لڑکے کو عیلی کے پاس لائے۔

26۔ اور وہ کہنے لگی اے میرے مالک تیری جان کی قسم! اے میرے مالک مَیں وہی عورت ہوں جس نے تیرے پاس یہیں کھڑی ہو کر خداوند سے دعا کی تھی۔

27۔ مَیں نے اِس لڑکے کے لئے دعا کی تھی اور خداوند نے میری مراد جو مَیں نے اْس سے مانگی پوری کی۔

28۔ اِسی لئے مَیں نے بھی اِسے خداوند کو دے دیا۔ یہ اپنی زندگی بھر کے لئے خداوند کو دے دیا گیا ہے تب اْس نے وہاں خداوند کے آگے سجدہ کیا۔

7. I Samuel 1 : 1 (to 3rd ,), 2, 6, 8-11 (to 8th ,), 17, 18, 19 (and Elkanah), 20, 24 (to 2nd ,), 25 (and brought)-28

1     Now there was a certain man of Ramathaim-zophim, of mount Ephraim, and his name was Elkanah,

2     And he had two wives; the name of the one was Hannah, and the name of the other Peninnah: and Peninnah had children, but Hannah had no children.

6     And her adversary also provoked her sore, for to make her fret, because the Lord had shut up her womb.

8     Then said Elkanah her husband to her, Hannah, why weepest thou? and why eatest thou not? and why is thy heart grieved? am not I better to thee than ten sons?

9     So Hannah rose up after they had eaten in Shiloh, and after they had drunk. Now Eli the priest sat upon a seat by a post of the temple of the Lord.

10     And she was in bitterness of soul, and prayed unto the Lord, and wept sore.

11     And she vowed a vow, and said, O Lord of hosts, if thou wilt indeed look on the affliction of thine handmaid, and remember me, and not forget thine handmaid, but wilt give unto thine handmaid a man child, then I will give him unto the Lord all the days of his life,

17     Then Eli answered and said, Go in peace: and the God of Israel grant thee thy petition that thou hast asked of him.

18     And she said, Let thine handmaid find grace in thy sight. So the woman went her way, and did eat, and her countenance was no more sad.

19     ...and Elkanah knew Hannah his wife; and the Lord remembered her.

20     Wherefore it came to pass, when the time was come about after Hannah had conceived, that she bare a son, and called his name Samuel, saying, Because I have asked him of the Lord.

24     And when she had weaned him, she took him up with her,

25     …and brought the child to Eli.

26     And she said, Oh my lord, as thy soul liveth, my lord, I am the woman that stood by thee here, praying unto the Lord.

27     For this child I prayed; and the Lord hath given me my petition which I asked of him:

28     Therefore also I have lent him to the Lord; as long as he liveth he shall be lent to the Lord. And he worshipped the Lord there.

8 . ۔ یسعیاہ 51 باب1 (تا تیسری)، 4، 5، 7، 8 (مگر) آیات

1۔ اے لوگو جو صداقت کی پیروی کرتے ہو اور خداوند کے جویان ہو میری سنو اِس چٹان پر نظر کرو۔

4۔ میری طرف متوجہ ہو اے میرے لوگو! میری طرف کان لگا اے میری اْمت! کیونکہ شریعت مجھ سے صادر ہوگی اور مَیں اپنے عدل کو لوگوں کی روشنی کے لئے قائم کر دوں گا۔

5۔ میری صداقت نزدیک ہے۔ میری نجات ظاہر ہے اور میرے بازو لوگوں پر حکمرانی کریں گے۔ جزیرے میرا انتظار کریں گے اور میرے بازو پر اْن کا توکل ہوگا۔

7۔ اے صداقت شناسو! میری سنو۔ اے لوگو جن کے دل میں میری شریعت ہے! انسان کی ملامت سے نہ ڈرو اور اْس کی طعنہ زنی سے ہراساں نہ ہو۔

8۔۔۔۔لیکن میری صداقت ابد تک رہے گی اور میری نجات پشت در پشت۔

8. Isaiah 51 : 1 (to 3rd ,), 4, 5, 7, 8 (but)

1     Hearken to me, ye that follow after righteousness, ye that seek the Lord: look unto the rock whence ye are hewn,

4     Hearken unto me, my people; and give ear unto me, O my nation: for a law shall proceed from me, and I will make my judgment to rest for a light of the people.

5     My righteousness is near; my salvation is gone forth, and mine arms shall judge the people; the isles shall wait upon me, and on mine arm shall they trust.

7     Hearken unto me, ye that know righteousness, the people in whose heart is my law; fear ye not the reproach of men, neither be ye afraid of their revilings.

8     but my righteousness shall be for ever, and my salvation from generation to generation.



سائنس اور صح


1 . ۔ 592: 16۔17

ماں۔ خدا؛ الٰہی اور ابدی اصول؛ زندگی، سچائی اور محبت۔

1. 592 : 16-17

Mother. God; divine and eternal Principle; Life, Truth, and Love.

2 . ۔ 63: 5 (میں)۔11

سائنس میں انسان روح کی اولاد ہے۔ اْس کا نسب خوبصورت، اچھائی اور پاکیزگی تشکیل دیتی ہے۔ اْس کا اصل، بشر کی مانند، وحشی جبلت میں نہیں اور نہ ہی وہ ذہانت تک پہنچنے سے پہلے مادی حالات سے گزرتا ہے۔ روح اْس کی ہستی کا ابتدائی اور اصلی منبع ہے؛ خدا اْس کا باپ ہے، اور زندگی اْس کی ہستی کا قانون ہے۔

2. 63 : 5 (In)-11

In Science man is the offspring of Spirit. The beautiful, good, and pure constitute his ancestry. His origin is not, like that of mortals, in brute instinct, nor does he pass through material conditions prior to reaching intelligence. Spirit is his primitive and ultimate source of being; God is his Father, and Life is the law of his being.

3 . ۔ 396: 26۔30

یہ بات واضح طور پر دھیان میں رکھیں کہ انسان خدا کی اولاد ہے، نہ کہ آدمی کی؛ کہ انسان روحانی ہے، نہ کہ مادی؛ کہ جان روح ہے، مادے کے باہر، اِس کے اندر کبھی نہیں، بد ن کو احساس اور زندگی دیتا ہے۔

3. 396 : 26-30

Keep distinctly in thought that man is the offspring of God, not of man; that man is spiritual, not material; that Soul is Spirit, outside of matter, never in it, never giving the body life and sensation.

4 . ۔ 264: 32۔9

روح کی کائنات روحانی مخلوقات پر مشتمل ہے، اور اِس کی حکومت الٰہی سائنس ہے۔انسان کی اولاد عقل کی کمتر نہیں، بلکہ اعلیٰ ترین خصوصیات کی حامل ہے۔ جیسے جیسے سچائی اور محبت کی دولت وسعت پاتے ہیں انسان اسی تناسب سے روحانی وجودیت کو سمجھتا ہے۔ بشر کو خدا کی جانب راغب ہونا چاہئے، تو اْن کے مقاصد اور احساسات روحانی ہوں گے، انہیں ہستی کی تشریحات کو وسعت کے قریب تر لانا چاہئے، اور لامتناہی کا مناسب ادراک پانا چاہئے، تاکہ گناہ اور فانیت کو ختم کیا جا سکے۔

4. 264 : 32-9

The universe of Spirit is peopled with spiritual beings, and its government is divine Science. Man is the offspring, not of the lowest, but of the highest qualities of Mind. Man understands spiritual existence in proportion as his treasures of Truth and Love are enlarged. Mortals must gravitate Godward, their affections and aims grow spiritual, — they must near the broader interpretations of being, and gain some proper sense of the infinite, — in order that sin and mortality may be put off.

5 . ۔ 256 :2۔8، 28۔1

عمل کی ایک اعلیٰ سطح کی طرف بڑھتے ہوئے، سوچ مادی فہم سے روحانی کی طرف، علمی سے وجدانی کی طرف اور فانی سے لافانی کی طرف بڑھتی ہے۔تمام چیزیں روحانی طور پر خلق کی گئیں ہیں۔ عقل، نہ کہ مادہ، خالق ہے۔ محبت، الٰہی اصول، کائنات، بشمول انسان کا مائی باپ ہے۔

ایک لامحدود عقل جسمانی حدود سے آگے نہیں بڑھ سکتی۔ محدودیت لامحدودیت کا خیال یا وسعت پیش نہیں کرسکتی۔ کسی محدود یا مادی ذرائع سے پیدا ہونے والی عقل محدود اور متہناہی ہونی چاہئے۔ لامحدودعقل خالق ہے، اور تخلیق اِس عقل سے نکلنے والی لامحدود شبیہ یا خیال ہے۔

5. 256 : 2-8, 28-1

Advancing to a higher plane of action, thought rises from the material sense to the spiritual, from the scholastic to the inspirational, and from the mortal to the immortal. All things are created spiritually. Mind, not matter, is the creator. Love, the divine Principle, is the Father and Mother of the universe, including man.

A limitless Mind cannot proceed from physical limitations. Finiteness cannot present the idea or the vastness of infinity. A mind originating from a finite or material source must be limited and finite. Infinite Mind is the creator, and creation is the infinite image or idea emanating from this Mind.

6 . ۔ 289: 27۔2

زندگی مادے میں نہیں ہے۔ اِس لئے اِسے مادے سے نکلی ہوئی نہیں کہا جا سکتا۔مادہ اور موت فانی مغالطے ہیں۔ روح اور ساری روحانی چیزیں حقیقی اور ابدی ہیں۔

انسان جسم کی نہیں بلکہ روح کی اولاد ہے، زندگی کی اولاد ہے نہ کہ مادے کی۔کیونکہ زندگی خدا ہے، تو زندگی ابدی یعنی خود وجود رکھنے والی ہونی چاہئے۔زندگی ہمیشہ کا ”مَیں ہوں“، یعنی وہ ہستی جو تھا اور جو ہے اور جو آنے والا ہے، جسے کوئی چیز بھی ختم نہیں کر سکتی۔

6. 289 : 27-2

Life is not in matter. Therefore it cannot be said to pass out of matter. Matter and death are mortal illusions. Spirit and all things spiritual are the real and eternal.

Man is not the offspring of flesh, but of Spirit, — of Life, not of matter. Because Life is God, Life must be eternal, self-existent. Life is the everlasting I am, the Being who was and is and shall be, whom nothing can erase.

7 . ۔ 61 :4۔13

انسانی ہمدردیوں میں اچھائی کو بدی پر اور جانور پر روحانی کو غلبہ پانا چاہئے وگرنہ خوشی کبھی فتح مند نہیں ہوگی۔ اس آسمانی حالت کا حصول ہماری نسل کو ترقی دے گا، جرم کو تلف کرے گا، اور امنگ کو بلند مقاصد عنایت کرے گا۔ گناہ کی ہر وادی سر بلند کی جانی چاہئے، اور خود غرضی کا ہر پہاڑ نیچا کرنا چاہئے، تاکہ سائنس میں ہمارے خدا کی راہ ہموار کی جا سکے۔ آسمانی عقل رکھنے والے والدین کی اولاد زیادہ ذہانت، بہتر متوازن دماغ اور مضبوط آئین کی وارث ہوتی ہے۔

7. 61 : 4-13

The good in human affections must have ascendency over the evil and the spiritual over the animal, or happiness will never be won. The attainment of this celestial condition would improve our progeny, diminish crime, and give higher aims to ambition. Every valley of sin must be exalted, and every mountain of selfishness be brought low, that the highway of our God may be prepared in Science. The offspring of heavenly-minded parents inherit more intellect, better balanced minds, and sounder constitutions.

8 . ۔ 64: 29۔6

ایمانداری اور نیکی شادی کے عہد کے استحکام کو یقینی بناتی ہے۔ روح بالاآخر اپنا دعویٰ اْس پر کرے گی، جو سب حقیقی ہے، اور جسمانی فہم کی آوازیں ہمیشہ کے لئے خاموش ہو جائیں گی۔

تجربہ نیکی کی درس گاہ ہونا چاہئے، اور انسانی خوشی انسان کی اعلیٰ ترین فطرت سے آگے بڑھنی چاہئے۔مسیح، سچائی ہر دلہن کی الطار پر پانی کو مے میں بدلنے اور انسانی زندگی کو ایک ایسا الہام بنانے کے لئے موجود ہو جس سے انسان کے روحانی اور ابدی وجود کو پہچانا جا سکے۔

8. 64 : 29-6

Honesty and virtue ensure the stability of the marriage covenant. Spirit will ultimately claim its own, — all that really is, — and the voices of physical sense will be forever hushed.

Experience should be the school of virtue, and human happiness should proceed from man's highest nature. May Christ, Truth, be present at every bridal altar to turn the water into wine and to give to human life an inspiration by which man's spiritual and eternal existence may be discerned.

9 . ۔ 69: 13۔26

روحانی طور پر یہ سمجھنا کہ ماسوائے ایک خالق، خدا کے سوا اور کوئی نہیں، ساری تخلیق کو ایاں کرتا، صحائف کی تصدیق کرتا، علیحدگی، یا درد اور ازلی اور کامل اور ابدی انسانیت کی شیریں یقین دہانی لاتا ہے۔

اگر کرسچن سائنسدان اپنے بچوں کو روحانی طور پر تعلیم دیتے ہیں، تو وہ دوسروں کو بھی روحانی طور پر تعلیم دے سکتے ہیں اور خدا کی تخلیق کے سائنسی فہم سے متصادم نہیں ہے۔ایک دن بچہ اپنے والدین سے پوچھے گا: ”کیا آپ پہلے حکم کو مانتے ہیں؟ کیا آپ ایک خدا اور خالق کو مانتے ہیں، یا انسان ایک خالق ہے؟“ اگر باپ جواب دیتا ہے کہ، ”خدا انسان کے ذریعے انسان خلق کرتا ہے“، تو بچہ پوچھ سکتا ہے، ”کیا آپ یہ تعلیم دیتے ہیں کہ روح مادی طور پر خلق کرتی ہے، یا کیا آپ یہ کہتے ہیں کہ روح لامحدود ہے، اِس لئے مادے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا؟“

9. 69 : 13-26

Spiritually to understand that there is but one creator, God, unfolds all creation, confirms the Scriptures, brings the sweet assurance of no parting, no pain, and of man deathless and perfect and eternal.

If Christian Scientists educate their own offspring spiritually, they can educate others spiritually and not conflict with the scientific sense of God's creation. Some day the child will ask his parent: "Do you keep the First Commandment? Do you have one God and creator, or is man a creator?" If the father replies, "God creates man through man," the child may ask, "Do you teach that Spirit creates materially, or do you declare that Spirit is infinite, therefore matter is out of the question?"

10 . ۔ 62: 4۔7، 16۔19، 27۔28

بچوں کی مکمل تعلیم ایسی ہونی چاہئے کہ وہ اخلاقی فرمانبرداری اور روحانی قانون کی عادت ڈالیں، جس سے بچہ جسمانی قوانین پر یقین حاصل کرے اور اِس میں مہارت حاصل کرے، یعنی ایسا عقیدہ جو بیماری کو جنم دیتا ہے۔

بچوں کو علم میں بچہ ہی رہنے دیا جائے اوروہ انسان کی اعلیٰ فطرت کے ادراک میں ترقی کے ذریعے ہی مرد اورعورت بنیں۔

انسان کی بلند فطرت کمتر کی حکمرانی تلے نہیں ہوتی؛ اگر ایسا ہوتا، تو حکمت کی ترتیب اْلٹ ہوجاتی۔

10. 62 : 4-7, 16-19, 27-28

The entire education of children should be such as to form habits of obedience to the moral and spiritual law, with which the child can meet and master the belief in so-called physical laws, a belief which breeds disease.

Children should be allowed to remain children in knowledge, and should become men and women only through growth in the understanding of man's higher nature.

The higher nature of man is not governed by the lower; if it were, the order of wisdom would be reversed.

11 . ۔ 57 :23۔24

محبت فطرت کو وسیع کرتے ہوئے، پاک کرتے ہوئے اور بلند کرتے ہوئے اِسے آراستہ کرتی ہے۔

11. 57 : 23-24

Love enriches the nature, enlarging, purifying, and elevating it.

12 . ۔ 68: 4۔8، 30۔10

کبھی کبھی ہم یہ سیکھیں گے کہ روح یعنی عظیم معمار نے سائنس میں آدمیوں اور عورتوں کوکیسے بنایا۔ ہمیں عارضی اور جھوٹ سے اور ایسی کسی چیز سے خوش نہیں ہوناچاہئے جو ہماری بلند ترین خودی میں رکاوٹ بنتی ہے۔

متناسب طور پر جب انسانی نسل ابدی کے ساتھ روابط کو ختم کردیتی ہے، تو ہم آہنگ ہستی کو روحانی طور پر سمجھا جائے گا، اوروہ انسان ظاہر ہوگا جو زمینی نہ ہو بلکہ خدا کے ساتھ باہم ہو۔ یہ سائنسی حقیقت کہ انسان اور کائنات روح سے مرتب ہوتے ہیں، اور اسی طرح روحانی بھی ہوتے ہیں، الٰہی سائنس میں اتنی ہی مضبوط ہوتی ہے جتنا کہ یہ ثبوت ہے کہ فانی بشر صرف تبھی صحتمندی کا فہم پاتے ہیں جب وہ گناہ اور بیماری کا فہم کھودیتے ہیں۔یہ مانتے ہوئے کہ انسان خالق ہے بشر خدا کی تخلیق کو کبھی نہیں سمجھ سکتے۔ پہلے سے تخلیق شدہ خدا کے فرزند صرف تب اپنی پہچان پاتے ہیں جب انسان ہستی کی سچائی کو پا لیتا ہے۔سچائی یہ ہے کہ حقیقی، مثالی انسان اسی تناسب میں ظاہر ہوتے ہیں جب جھوٹے اور مادی غائب ہوتے ہیں۔

12. 68 : 4-8, 30-10

Sometime we shall learn how Spirit, the great architect, has created men and women in Science. We ought to weary of the fleeting and false and to cherish nothing which hinders our highest selfhood.

Proportionately as human generation ceases, the unbroken links of eternal, harmonious being will be spiritually discerned; and man, not of the earth earthly but coexistent with God, will appear. The scientific fact that man and the universe are evolved from Spirit, and so are spiritual, is as fixed in divine Science as is the proof that mortals gain the sense of health only as they lose the sense of sin and disease. Mortals can never understand God's creation while believing that man is a creator. God's children already created will be cognized only as man finds the truth of being. Thus it is that the real, ideal man appears in proportion as the false and material disappears.

13 . ۔ 476: 28۔32

خدا کے لوگوں سے متعلق، نہ کہ انسان کے بچوں سے متعلق، بات کرتے ہوئے یسوع نے کہا، ”خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے؛“ یعنی سچائی اور محبت حقیقی انسان پر سلطنت کرتی ہے، یہ ظاہر کرتے ہوئے کہ انسان خدا کی صورت پر بے گناہ اور ابدی ہے۔

13. 476 : 28-32

When speaking of God's children, not the children of men, Jesus said, "The kingdom of God is within you;" that is, Truth and Love reign in the real man, showing that man in God's image is unfallen and eternal.

14 . ۔ 582: 28۔29

بچے۔ روحانی خیالات اور زندگی،سچائی اور محبت کے نمائندہ کار۔

14. 582 : 28-29

Children. The spiritual thoughts and representatives of Life, Truth, and Love.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔