اتوار 7 مئی، 2023
”اْٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آگیا خداوند کا جلال تجھ پر ظاہر ہوا۔“
“Arise, shine; for thy light is come, and the glory of the Lord is risen upon thee.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
2۔ کیونکہ دیکھ تاریکی زمین پر چھا جائے گی اور تیرگی اْمتوں پر لیکن خداوند تجھ پر طالع ہوگا اور اْس کا جلال تجھ پر نمایاں ہوگا۔
3۔ اور قومیں تیری روشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطین تیرے طلوع کی تجلی میں چلیں گے۔
1۔ جاگ جاگ اے صیون اپنی شوکت سے ملبس ہو! اے یروشلیم مقدس شہر اپنا لباس پہن!کیونکہ آگے کو کوئی نامختون یا ناپاک تجھ میں کبھی داخل نہ ہوگا۔
2۔ اپنے اوپر سے گرد جھاڑ دے، اٹھ بیٹھ اے یروشلیم! اے اسیر دخترِ صیون! اپنی گردن کے بندھن کو کھول ڈال۔
3۔ کیونکہ خداوند فرماتا ہے کہ تم مفت بیچے گئے اور تم بے زر ہی آزاد کئے جاؤ گے۔
9۔ اے یروشلیم کے ویرانو! خوشی سے للکارو۔ مل کر نغمہ سرائی کرو۔ کیونکہ خداوند نے اپنی قوم کو دلاسا دیا اْس نے یروشلیم کا فدیہ دیا۔
10۔ خداوند نے پاک بازو تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کیا ہے اورسر زمین سراسر ہمارے خدا کی نجات کو دیکھے گی۔
2. For, behold, the darkness shall cover the earth, and gross darkness the people: but the Lord shall arise upon thee, and his glory shall be seen upon thee.
3. And the Gentiles shall come to thy light, and kings to the brightness of thy rising.
1. Awake, awake; put on thy strength, O Zion; put on thy beautiful garments, O Jerusalem, the holy city: for henceforth there shall no more come into thee the uncircumcised and the unclean.
2. Shake thyself from the dust; arise, and sit down, O Jerusalem: loose thyself from the bands of thy neck, O captive daughter of Zion.
3. For thus saith the Lord, Ye have sold yourselves for nought; and ye shall be redeemed without money.
9. Break forth into joy, sing together, ye waste places of Jerusalem: for the Lord hath comforted his people, he hath redeemed Jerusalem.
10. The Lord hath made bare his holy arm in the eyes of all the nations; and all the ends of the earth shall see the salvation of our God.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
24۔ اے خُداوند! تیری صعنتیں کیسی بے شمار ہیں! تو نے سب کچھ حکمت سے بنایا۔ زمین تیری مخلوقات سے معمور ہیں۔
24 O Lord, how manifold are thy works! in wisdom hast thou made them all: the earth is full of thy riches.
26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چوپائیوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔
27۔ اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر اور ناری اْن کو پیدا کیا۔
28۔ خدا نے اْن کو برکت دی اور کہا پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمور ومحکوم کرو اور سمندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرندوں اور کل جانوروں پر جو زمین پر چلتے ہیں اختیار رکھو۔
31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness: and let them have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over the cattle, and over all the earth, and over every creeping thing that creepeth upon the earth.
27 So God created man in his own image, in the image of God created he him; male and female created he them.
28 And God blessed them, and God said unto them, Be fruitful, and multiply, and replenish the earth, and subdue it: and have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over every living thing that moveth upon the earth.
31 And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
1۔ سو آسمان اور زمین اور اْن کے کْل لشکر کا بنانا ختم ہوا۔
6۔ بلکہ زمین سے کْہر اٹھتی تھی اور تمام روئے زمین کو سیراب کرتی تھی۔
7۔ اور خداوند خدا نے زمین کی مٹی سے انسان کو بنایا اور اْس کے نتھنوں میں زندگی کا دم پھْونکا تو انسان جیتی جان ہوا۔
21۔ اور خداوند خدا نے آدم پر گہری نیند بھیجی اور وہ سو گیا اور اْس نے اْس کی پسلیوں میں سے ایک کو نکال لیا اور اْس کی جگہ گوشت بھر دیا۔
22۔ اور خداوند خدا اْس پسلی سے جو اْس نے آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کر اْسے آدم کے پاس لایا۔
1 Thus the heavens and the earth were finished, and all the host of them.
6 But there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.
7 And the Lord God formed man of the dust of the ground, and breathed into his nostrils the breath of life; and man became a living soul.
21 And the Lord God caused a deep sleep to fall upon Adam, and he slept: and he took one of his ribs, and closed up the flesh instead thereof;
22 And the rib, which the Lord God had taken from man, made he a woman, and brought her unto the man.
1۔ اور آدم اپنی بیوی حوا کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اْس کے قائن پیدا ہوا۔ تب اْس نے کہا مجھے خداوند سے ایک مرد ملا۔
2۔ پھر قائن کا بھائی ہابل پیدا ہوا اور ہابل بھیڑ بکریوں کا چرواہا اور قائن کسان تھا۔
8۔ اور قائن نے اپنے بھائی ہابل کو کچھ کہا اور جب وہ دونوں کھیت میں تھے تو یوں ہوا کہ قائن نے اپنے بھائی ہابل پر حملہ کیا اور اْسے قتل کر ڈالا۔
9۔ تب خداوند نے قائن سے کہا کہ تیرا بھائی ہابل کہاں ہے؟ اْس نے کہا مجھے معلوم نہیں۔ کیا مَیں اپنے بھائی کا محافظ ہوں؟
10۔ پھر اْس نے کہا تْو نے کیا کِیا؟ تیرے بھائی کا خون زمین سے مجھ کو پکارتا ہے۔
11۔ اب تْو زمین کی طرف سے لعنتی ہوا۔ جس نے اپنا منہ پسارا کہ تیرے ہاتھ سے تیرے بھائی کا خون لے۔
12۔ جب تْو زمین کو جوتے گا تووہ اب تجھے اپنی پیداوار نہ دے گی اور زمین پر تْو خانہ خراب اور آوارہ ہوگا۔
1 And Adam knew Eve his wife; and she conceived, and bare Cain, and said, I have gotten a man from the Lord.
2 And she again bare his brother Abel. And Abel was a keeper of sheep, but Cain was a tiller of the ground.
8 And Cain talked with Abel his brother: and it came to pass, when they were in the field, that Cain rose up against Abel his brother, and slew him.
9 And the Lord said unto Cain, Where is Abel thy brother? And he said, I know not: Am I my brother’s keeper?
10 And he said, What hast thou done? the voice of thy brother’s blood crieth unto me from the ground.
11 And now art thou cursed from the earth, which hath opened her mouth to receive thy brother’s blood from thy hand;
12 When thou tillest the ground, it shall not henceforth yield unto thee her strength; a fugitive and a vagabond shalt thou be in the earth.
1۔ یسوع مسیح ابن خدا کی خوشخبری کا شروع۔
9۔ اور اْن دنوں ایسا ہوا کہ یسوع نے گلیل کے ناصرت سے آکر یردن میں یوحنا سے بپتسمہ لیا۔
10۔ اور جب وہ پانی سے نکل کر اوپر آیا تو فی الفور اْس نے آسمان کو پھٹتے اور روح کو کبوتر کی مانند اپنے اوپر اْترتے دیکھا۔
11۔ اور آسمان سے آواز آئی کہ تْو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تجھ سے مَیں خوش ہوں۔
1 The beginning of the gospel of Jesus Christ, the Son of God;
9 And it came to pass in those days, that Jesus came from Nazareth of Galilee, and was baptized of John in Jordan.
10 And straightway coming up out of the water, he saw the heavens opened, and the Spirit like a dove descending upon him:
11 And there came a voice from heaven, saying, Thou art my beloved Son, in whom I am well pleased.
2۔ یروشلیم میں بھیڑ دروازے کے پاس ایک حوض ہے جو عبرانی میں بیتِ صیداکہلاتا ہے اور اْس کے پانچ بر آمدے ہیں۔
3۔ اْن میں بہت سے بیمار اور اندھے اور لنگڑے اور پژمردہ لوگ جو پانی کے ہلنے کے منتظر ہو کر پڑے تھے۔
5۔ وہاں ایک شخص تھا جو اڑتیس برس سے بیماری میں مبتلا تھا۔
6۔ اْس کو یسوع نے پڑا دیکھا اور یہ جان کر کہ وہ بڑی مدت سے اس حالت میں ہے اْس سے کہا کیا تْو تندرست ہونا چاہتا ہے؟
7۔ اْس بیمار نے جواب دیا اے خداوند میرے پاس کوئی آدمی نہیں کہ جب پانی ہلایا جائے تو مجھے حوض میں اْتار دے بلکہ میرے پہنچتے پہنچتے دوسرا مجھ سے پہلے اتر پڑتا ہے۔
8۔ یسوع نے اْس سے کہا اْٹھ اپنی چار پائی اْٹھا کرچل پھر۔
9۔ وہ شخص فوراً تندرست ہوگیا اوراپنی چار پائی اٹھا کر چلنے پھرنے لگا۔وہ دن سبت کا تھا۔
14۔ اِن باتوں کے بعد وہ یسوع کو ہیکل میں ملا۔ اْس نے اْس سے کہا دیکھ تْو تندرست ہوگیا ہے۔ پھر گناہ نہ کرنا۔ ایسا نہ ہو کہ تجھ پر اِس سے زیادہ آفت آئے۔
15۔ اْس آدمی نے جا کر یہودیوں کو خبر دی کہ جس نے مجھے تندرست کیا وہ یسوع ہے۔
16۔ اِس لئے یہودی یسوع کو ستانے لگے کیونکہ وہ ایسے کام سبت کے دن کرتا تھا۔
17۔ لیکن یسوع نے اْن سے کہا کہ میرا باپ اب تک کام کرتا ہے اور مَیں بھی کام کرتا ہوں۔
19۔ مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ بیٹا آپ سے کچھ نہیں کر سکتا سوا اْس کے جو باپ کو کرتے دیکھتا ہے کیونکہ جن کاموں کو وہ کرتا ہے انہیں بیٹا بھی اْسی طرح کرتا ہے۔
20۔اِس لئے کہ باپ بیٹے کو عزیز رکھتا ہے اور جتنے کام خود کرتا ہے اْسے دکھاتا ہے بلکہ اِن سے بھی بڑے کام انہیں دکھائے گا تاکہ تم تعجب کرو۔
30۔ مَیں اپنے آپ سے کچھ نہیں کر سکتا۔ جیسا سنتا ہوں عدالت کرتا ہوں اور میری عدالت راست ہے کیونکہ مَیں اپنی مرضی نہیں بلکہ اپنے بھیجنے والے کی مرضی چاہتا ہوں۔
2 Now there is at Jerusalem by the sheep market a pool, which is called in the Hebrew tongue Bethesda, having five porches.
3 In these lay a great multitude of impotent folk, of blind, halt, withered, waiting for the moving of the water.
5 And a certain man was there, which had an infirmity thirty and eight years.
6 When Jesus saw him lie, and knew that he had been now a long time in that case, he saith unto him, Wilt thou be made whole?
7 The impotent man answered him, Sir, I have no man, when the water is troubled, to put me into the pool: but while I am coming, another steppeth down before me.
8 Jesus saith unto him, Rise, take up thy bed, and walk.
9 And immediately the man was made whole, and took up his bed, and walked: and on the same day was the sabbath.
14 Afterward Jesus findeth him in the temple, and said unto him, Behold, thou art made whole: sin no more, lest a worse thing come unto thee.
15 The man departed, and told the Jews that it was Jesus, which had made him whole.
16 And therefore did the Jews persecute Jesus, and sought to slay him, because he had done these things on the sabbath day.
17 But Jesus answered them, My Father worketh hitherto, and I work.
19 Verily, verily, I say unto you, The Son can do nothing of himself, but what he seeth the Father do: for what things soever he doeth, these also doeth the Son likewise.
20 For the Father loveth the Son, and sheweth him all things that himself doeth: and he will shew him greater works than these, that ye may marvel.
30 I can of mine own self do nothing: as I hear, I judge: and my judgment is just; because I seek not mine own will, but the will of the Father which hath sent me.
1۔ پس اب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں۔ جو جسم کے مطابق نہیں بلکہ روح کے مطابق چلتے ہیں۔
2۔ کیونکہ زندگی کے روح کی شریعت نے مسیح یسوع میں مجھے گناہ اورموت کی شریعت سے آزاد کردیا۔
35۔ کون ہم کو مسیح کی محبت سے جدا کرے گا؟ مصیبت یا تنگی یا ظلم یا کال نہ ننگا پن یا خطرہ یا تلوار؟
37۔ مگر اْن سب حالتوں میں اْس کے وسیلہ سے جس نے ہم سے محبت کی ہم کو فتح سے بھی بڑھ کے غلبہ حاصل ہوتا ہے۔
38۔ کیونکہ مجھ کو یقین ہے کہ خدا کی محبت جو ہمارے خداوند یسوع مسیح میں ہے اْس سے ہم کو نہ موت جدا کر سکے گی نہ زندگی۔
39۔ نہ فرشتے نہ حکومتیں۔ نہ حال کی نہ استقبال کی چیزیں۔ نہ قدرت نہ بلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق۔
1 There is therefore now no condemnation to them which are in Christ Jesus, who walk not after the flesh, but after the Spirit.
2 For the law of the Spirit of life in Christ Jesus hath made me free from the law of sin and death.
35 Who shall separate us from the love of Christ? shall tribulation, or distress, or persecution, or famine, or nakedness, or peril, or sword?
37 Nay, in all these things we are more than conquerors through him that loved us.
38 For I am persuaded, that neither death, nor life, nor angels, nor principalities, nor powers, nor things present, nor things to come,
39 Nor height, nor depth, nor any other creature, shall be able to separate us from the love of God, which is in Christ Jesus our Lord.
22۔ اور جیسے آدم میں سب مرتے ہیں ویسے ہی مسیح میں سب زندہ کئے جائیں گے۔
22 For as in Adam all die, even so in Christ shall all be made alive.
پیدائش 1باب27 آیت: اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر وناری اْن کو پیدا کیا۔
اِس یاد گارلمحاتی خیال پر زور دینے کے لئے یہ بار بار دوہرایا گیا ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا تاکہ الٰہی روح کی عکاسی کرے۔
Genesis i. 27. So God created man in His own image, in the image of God created He him; male and female created He them.
To emphasize this momentous thought, it is repeated that God made man in His own image, to reflect the divine Spirit.
الٰہی محبت اپنے خود کے خیالات کو برکت دیتا ہے، اور اْنہیں بڑھنے، اْس کی قوت کو ظاہر کرنے کا موجب بنتا ہے۔انسان مٹی جوتنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا۔ اْس کا پیدائشی حق محکومی نہیں حکمرانی ہے۔وہ زمین اور آسمان پر عقیدے کا حاکم ہے، جو خود صرف اپنے خالق کے ماتحت ہے۔ یہ ہستی کی سائنس ہے۔
Divine Love blesses its own ideas, and causes them to multiply, — to manifest His power. Man is not made to till the soil. His birthright is dominion, not subjection. He is lord of the belief in earth and heaven, — himself subordinate alone to his Maker. This is the Science of being.
پیدائش 2باب1آیت۔ سو آسمان اور زمین اور اْن کے کْل لشکر کا بنانا ختم ہوا۔
پس خدا کے خیالات کا کائنات کی وجودیت میں آنا اور ہمیشہ کے لئے ظاہر ہونا مکمل ہوا، کیونکہ سائنس محبت کی ولدیت اور ممتا اور اْس کی لامحدودیت ظاہر کرتی ہے۔ انسانی صلاحیت، اِس کی روحانی ابتدا کو ظاہر کرتے ہوئے، خدا کی تخلیق اور اْس قوت اور حضوری کوسمجھنے اور جاننے کے لئے دھیمی ہے جو اِس کے ساتھ چلتی ہے۔
Genesis ii. 1. Thus the heavens and the earth were finished, and all the host of them.
Thus the ideas of God in universal being are complete and forever expressed, for Science reveals infinity and the fatherhood and motherhood of Love. Human capacity is slow to discern and to grasp God's creation and the divine power and presence which go with it, demonstrating its spiritual origin.
پیدائش 2باب6 آیت: بلکہ زمین سے کْہر اٹھتی تھی اور تمام روئے زمین کو سیراب کرتی تھی۔
الٰہی تخلیق کی سائنس اور سچائی کو پہلے سے پیش کردہ آیات میں بیان کیا جا چکا ہے، اور اب مخالف غلطی، تخلیق کا ایک مادی منظر، پیش کیا جانا ہے۔ پیدائش کے دوسرے باب میں خدا اور کائنات کے اس مادی نظریے کا بیان پایا جاتا ہے، وہ بیان جو جیسے پہلے ریکارڈ ہوئی اْسی سائنسی سچائی کے عین متضاد ہے۔
Genesis ii. 6. But there went up a mist from the earth, and watered the whole face of the ground.
The Science and truth of the divine creation have been presented in the verses already considered, and now the opposite error, a material view of creation, is to be set forth. The second chapter of Genesis contains a statement of this material view of God and the universe, a statement which is the exact opposite of scientific truth as before recorded.
پہلے ریکارڈ کی سائنس دوسرے ریکارڈ کے جھوٹ کو ثابت کرتی ہے۔ اگر ایک حقیقی ہے تو دوسرا جھوٹا ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں۔پہلاریکارڈ ساری طاقت اور حکمرانی خدا کو سونپتا ہے، اور انسان کو خدا کی کاملیت اور قوت سے شبیہ دیتا ہے۔دوسرا ریکارڈ انسان کو قابل تغیر اور لافانی، بطور اپنے دیوتا سے الگ ہوا اور اپنے ہی مدار میں گھومتا ہوا، تحریر کرتا ہے۔وجودیت کو، الوہیت سے الگ، سائنس بطور ناممکن واضح کر تی ہے۔
یہ دوسرا ریکارڈ بے تکلفی کے ساتھ اْس کی اْن ٹھوس اشکال میں غلطی کی تاریخ بیان کرتا ہے جنہیں مادے میں ذہانت اور زندگی کہا جاتا ہے۔
The Science of the first record proves the falsity of the second. If one is true, the other is false, for they are antagonistic. The first record assigns all might and government to God, and endows man out of God's perfection and power. The second record chronicles man as mutable and mortal, — as having broken away from Deity and as revolving in an orbit of his own. Existence, separate from divinity, Science explains as impossible.
This second record unmistakably gives the history of error in its externalized forms, called life and intelligence in matter.
ایک ماں کو چند سالوں کے مختصر وقت کے لئے اْس کا بچہ سونپتے ہوئے اور پھر موت کے ذریعے اْسے واپس لیتے ہوئے کیا خدا بیماری بھیجتا ہے؟ جو کچھ خدا پہلے سے خلق کر چکا ہے کیا اْسے دوبارہ نیا کر رہا ہے؟ صحائف اِس نقطے پر یہ واضح کرتے ہوئے حتمی ہیں کہ اْس کا کام پورا ہوگیا تھا، خدا کے لئے کچھ بھی نیا نہیں ہے اور یہ سب اچھا تھا۔
قادر مطلق اور لامحدود عقل نے سب کچھ بنایا اور وہ سب کو شامل کرتا ہے۔یہ عقل غلطیا ں نہیں کرتی اور بعد میں اْن کی اصلاح نہیں کرتی۔خدا انسان کے گناہ کرنے، بیمار ہونے یا مرنے کا موجب نہیں بنتا۔
Does God send sickness, giving the mother her child for the brief space of a few years and then taking it away by death? Is God creating anew what He has already created? The Scriptures are definite on this point, declaring that His work was finished, nothing is new to God, and that it was good.
Omnipotent and infinite Mind made all and includes all. This Mind does not make mistakes and subsequently correct them. God does not cause man to sin, to be sick, or to die.
لفظ آدم عبرانی لفظ adamah سے نکلا ہے، جو زمین، مٹی اور عدم کے سرخی مائل رنگ کے معنی پیش کرتا ہے۔
یہوواہ نے یہ اعلان کیا کہ زمین ملعون تھی؛ اور اس زمین سے، یا مادے سے آدم نے جنم لیا، اس کے باوجود خدا نے ”انسان کی خاطر“ زمین کو برکت دی۔اس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ آدم وہ مثالی انسان نہیں تھا جس کے لئے زمین کو برکت دی گئی تھی۔مثالی انسان اپنے وقت پر ظاہر کیا گیا، اور اْسے بطور یسوع مسیح جانا جاتا تھا۔
The word Adam is from the Hebrew adamah, signifying the red color of the ground, dust, nothingness.
Jehovah declared the ground was accursed; and from this ground, or matter, sprang Adam, notwithstanding God had blessed the earth "for man's sake." From this it follows that Adam was not the ideal man for whom the earth was blessed. The ideal man was revealed in due time, and was known as Christ Jesus.
اِس سائنسی تخلیق کے ریکارڈ کے ترجمہ نگاروں نے ہستی کے جھوٹے فہم کو اجاگر کیا۔ اْنہوں نے مادے کی وجودیت، اْس کی تبلیغ اور طاقت کا یقین کیا۔اِسی غلط فہی کی بنا پر، وہ روح کی فطرت اور کام کو نہیں سمجھ سکے۔ پس اِس کلام میں ظاہری اختلاف وہی ہے جو اپنے روحانی مفہوم میں نہایت جلالی ہے۔ سچائی کا غلطی، گناہ، بیماری اور موت کو صرف ایک ہی جواب ہے:”تو خاک (عدم) ہے اور خاک(عدم) ہی میں لوٹ جائے گا۔“
”جیسے آدم]غلطی[ میں سب مرتے ہیں ویسے ہی مسیح ]سچائی[ میں سب زندہ کئے جائیں گے۔“ انسان کی فانیت ایک افسانہ ہے، کیونکہ انسان لافانی ہے۔
The translators of this record of scientific creation entertained a false sense of being. They believed in the existence of matter, its propagation and power. From that standpoint of error, they could not apprehend the nature and operation of Spirit. Hence the seeming contradiction in that Scripture, which is so glorious in its spiritual signification. Truth has but one reply to all error, — to sin, sickness, and death: "Dust [nothingness] thou art, and unto dust [nothingness] shalt thou return."
"As in Adam [error] all die, even so in Christ [Truth] shall all be made alive." The mortality of man is a myth, for man is immortal.
الٰہی سائنس میں، انسان خدا کی حقیقی شبیہ ہے۔ الٰہی فطرت میں یسوع مسیح کو بہترین طریقے سے بیان کیا گیا ہے، جس نے انسانوں پر خدا کی مناسب تر عکاسی ظاہر کی اورکمزور سوچ کے نمونے کی سوچ سے بڑی معیارِ زندگی فراہم کی، یعنی ایسی سوچ جو انسان کے گرنے، بیماری، گناہ کرنے اور مرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ سائنسی ہستی اور الٰہی شفا کی مسیح جیسی سمجھ میں کامل اصول اور خیال، کامل خدا اور کامل انسان، بطور سوچ اور اظہار کی بنیاد شامل ہوتے ہیں۔
In divine Science, man is the true image of God. The divine nature was best expressed in Christ Jesus, who threw upon mortals the truer reflection of God and lifted their lives higher than their poor thought-models would allow, — thoughts which presented man as fallen, sick, sinning, and dying. The Christlike understanding of scientific being and divine healing includes a perfect Principle and idea, — perfect God and perfect man, — as the basis of thought and demonstration.
یہ خدا سے متعلق ہمارے اِن اعلیٰ خیالات کے الٹ ہوگا کہ اْسے پہلے قانون اور وجہ بننے کے قابل تصور کرنا کہ بدکار نتائج پیدا ہوں اور پھر لوگ جو کام کرنے سے باز نہیں آسکتے وہ کرتے ہوئے اْس کی حکم عدولی کرنے والے لاچاروں کووہ سزا دیتا ہے۔
It would be contrary to our highest ideas of God to suppose Him capable of first arranging law and causation so as to bring about certain evil results, and then punishing the helpless victims of His volition for doing what they could not avoid doing.
جو کچھ بھی انسان کے گناہ یا خدا کے مخالف یا خدا کی غیر موجودگی کی طرف اشارہ کرتا ہے، وہ آدم کا خواب ہے، جو نہ ہی عقل ہے اورنہ انسان ہے، کیونکہ یہ باپ کا اکلوتا نہیں ہے۔
Whatever indicates the fall of man or the opposite of God or God's absence, is the Adam-dream, which is neither Mind nor man, for it is not begotten of the Father.
یہ مادی فہم کی چیزوں کی بنیاد پر قائم جہالت اور جھوٹا عقیدہ ہے جو روحانی خوبصورتی اور اچھائی کو چھپاتا ہے۔ اسے سمجھتے ہوئے پولوس نے کہا، ”خدا کی محبت سے ہم کو نہ موت، نہ زندگی۔۔۔ نہ فرشتے نہ حکومتیں، نہ حال کی نہ استقبال کی چیزیں نہ قدرت نہ بلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق جدا کرسکے گی۔“یہ کرسچن سائنس کا عقیدہ ہے: کہ الٰہی محبت اپنے اظہار یا موضوع سے عاری نہیں ہوسکتی، کہ خوشی غم میں تبدیل نہیں ہو سکتی کیونکہ غمی خوشی کی مالک نہیں ہے؛ کہ اچھائی بدی کو کبھی پیدا نہیں کرسکتی؛ کہ مادا کبھی عقل کو پیدا نہیں کر سکتا نہ ہی زندگی کبھی موت کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ کامل انسان، خدایعنی اپنے کامل اصول کے ماتحت، گناہ سے پاک اور ابدی ہے۔
It is ignorance and false belief, based on a material sense of things, which hide spiritual beauty and goodness. Understanding this, Paul said: "Neither death, nor life, ... nor things present, nor things to come, nor height, nor depth, nor any other creature, shall be able to separate us from the love of God." This is the doctrine of Christian Science: that divine Love cannot be deprived of its manifestation, or object; that joy cannot be turned into sorrow, for sorrow is not the master of joy; that good can never produce evil; that matter can never produce mind nor life result in death.
بنیادی طور پر کاملیت کا معیار خدا اور انسان تھا۔ کیا خدا نے اپنا خود کا معیار گرا لیا ہے اور انسان گناہ میں گر گیا ہے؟
سائنس میں خدا اور انسان، الٰہی اصول اور خیال، کے تعلقات لازوال ہیں؛ اور سائنس بھول چوک جانتی ہے نہ ہم آہنگی کی جانب واپسی، لیکن یہ الٰہی ترتیب یا روحانی قانون رکھتی ہے جس میں خدا اور جو کچھ وہ خلق کرتا ہے کامل اور ابدی ہیں، جو اس کی پوری تاریخ میں غیر متغیر رہے ہیں۔
The standard of perfection was originally God and man. Has God taken down His own standard, and has man fallen?
The relations of God and man, divine Principle and idea, are indestructible in Science; and Science knows no lapse from nor return to harmony, but holds the divine order or spiritual law, in which God and all that He creates are perfect and eternal, to have remained unchanged in its eternal history.
ہستی کی سائنس میں یہ بڑی حقیقت کہ حقیقی انسان کامل تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، ناقابل تردید بات ہے؛ کیونکہ اگر انسان خدا کی صورت، شبیہ ہے تو وہ نہ تو اونچا ہے نہ نیچا بلکہ وہ سیدھا اور خدا جیسا ہے۔
The great truth in the Science of being, that the real man was, is, and ever shall be perfect, is incontrovertible; for if man is the image, reflection, of God, he is neither inverted nor subverted, but upright and Godlike.
خدا، انسان کا الٰہی اصول، اور خدا کی شبیہ پر بناانسان غیر منفک، ہم آہنگ اورابدی ہیں۔
God, the divine Principle of man, and man in God's likeness are inseparable, harmonious, and eternal.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████