اتوار 15 دسمبر ، 2024
خداوند پر توکل کر اور نیکی کر۔ ملک میں آباد رہ اور اْس کی وفاداری سے پرورش پا۔
“Trust in the Lord, and do good; so shalt thou dwell in the land, and verily thou shalt be fed.”
1۔ خداوند اپنے ممسوح کے حق میں یوں فرماتا ہے؛
5۔ میں ہی خداوند ہوں اور کوئی نہیں میرے سوا کوئی خدا نہیں۔ میں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تو نے مجھے نہ پہچانا۔
22۔ اے انتہایِ زمین کے سب رہنے والو تم میری طرف متوجہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ میں خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں۔
11۔ دیکھ مَیں خود اپنی بھیڑوں کی تلاش کروں گا اور اْن کو ڈھونڈنکالوں گا۔
13۔ اور اْن ہی کے ملک میں پہنچاؤں گا اور اسرائیل کے پہاڑوں پر نہروں کے کنارے پر چراؤں گا۔
14۔ اور اْن کو اچھی چراہگاہ میں چراؤں گا اور اْن کی آرام گاہ اسرائیل کے اونچے پہاڑ پر ہوگی۔ وہاں وہ عمدہ آرام گاہ میں لیٹیں گی اور ہری چراہگاہ میں اسرائیل کے پہاڑوں پر چریں گی۔
23۔ اور مَیں اْن کے لئے ایک چوپان مقرر کروں گا اور وہ اْن کو چرائے گا یعنی میرا بندہ داؤد۔ وہ اْن کو چرائے گا اور وہی اْن کا نگہبان ہوگا۔
24۔ اور مَیں خداوند اْن کا خدا ہوں گا۔
1. Thus saith the Lord to his anointed,
5. I am the Lord, and there is none else, there is no God beside me: I girded thee, though thou hast not known me:
22. Look unto me, and be ye saved, all the ends of the earth: for I am God, and there is none else.
11. Behold, I, even I, will both search my sheep, and seek them out.
13. And will bring them to their own land, and feed them upon the mountains of Israel by the rivers,
14. I will feed them in a good pasture, and upon the high mountains of Israel shall their fold be: there shall they lie in a good fold, and in a fat pasture shall they feed upon the mountains of Israel.
23. And I will set up one shepherd over them, and he shall feed them, even my servant David; he shall feed them, and he shall be their shepherd.
24. And I the Lord will be their God.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
2۔ اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔
11۔ اور خدا نے کہا زمین گھاس اور بیج دار بوٹیوں کو اور پھلدار درختوں کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق پھلیں اور جو زمین پر اپنے آپ میں بیج رکھیں اْگائے اور ایسا ہی ہوا۔
12۔ تب زمین نے گھاس اور بوٹیوں کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق بیج رکھیں پھلدار درختوں کو جن کے بیج اْن کی جنس کے موافق اْن میں ہیں اْن میں اْگایا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں۔
29۔ اور خدا نے کہا کہ دیکھو میں تمام روی زمین کی کُل بیج دار سبزی اور ہر درخت جس میں اُس کا بیج دار پھل ہو تم کو دیتا ہوں۔ یہ تمہارے کھانے کو ہوں۔
31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
2 And the Spirit of God moved upon the face of the waters.
11 And God said, Let the earth bring forth grass, the herb yielding seed, and the fruit tree yielding fruit after his kind, whose seed is in itself, upon the earth: and it was so.
12 And the earth brought forth grass, and herb yielding seed after his kind, and the tree yielding fruit, whose seed was in itself, after his kind: and God saw that it was good.
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness:
29 And God said, Behold, I have given you every herb bearing seed, which is upon the face of all the earth, and every tree, in the which is the fruit of a tree yielding seed; to you it shall be for meat.
31 And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
6۔ اے خداوند تْو انسان اور حیوان دونوں کو محفوظ رکھتا ہے۔
7۔ اے خداوند تیری شفقت کیا ہی بیش قیمت ہے بنی آدم تیرے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔
8۔ وہ تیرے گھر کی نعمتوں سے خوب آسودہ ہوں گے۔
6 O Lord, thou preservest man and beast.
7 How excellent is thy lovingkindness, O God! therefore the children of men put their trust under the shadow of thy wings.
8 They shall be abundantly satisfied with the fatness of thy house;
7۔ کیونکہ خداوند تیرا خدا تجھ کو ایک اچھے ملک میں لیے جاتا ہے۔ وہ پانی کی ندیوں اور ایسے چشموں اور سوتوں کا ملک ہے جو وادیوں اور پہاڑوں سے پھوٹ کر نکلتے ہیں۔
8۔ وہ ایسا ملک ہے جہاں گیہوں اور جَو اور انگور اور انجیر کے درخت اور انار ہوتے ہیں۔ وہ ایسا ملک ہے جہاں روغن دار زیتون اور شہد بھی ہے۔
9۔ اْس ملک میں تجھ کو روٹی با افراط ملے گی اور تجھ کو کسی چیز کی کمی نہ ہوگی۔
10۔ اور تْو کھائے گا اور سیر ہوگا اور اْس اچھے ملک کے لئے جسے خداوند تیرا خدا تجھ کو دیتا ہے اْس کا شکر بجا لائے گا۔
7 For the Lord thy God bringeth thee into a good land, a land of brooks of water, of fountains and depths that spring out of valleys and hills;
8 A land of wheat, and barley, and vines, and fig trees, and pomegranates; a land of oil olive, and honey;
9 A land wherein thou shalt eat bread without scarceness, thou shalt not lack any thing in it;
10 When thou hast eaten and art full, then thou shalt bless the Lord thy God for the good land which he hath given thee.
1۔ شاہ یہوداہ یہو یقیم کی سلطنت کے تیسرے سال میں شاہ بابل نبوکد نضر نے یروشلیم پر چڑاھائی کر کے اُس کا محاصرہ کیا۔
3۔اور بادشاہ نے اپنے خواجہ سراوں کے سردار اسپنز کو حکم کیا بنی اسرائیل میں سے اور بادشاہ کی نسل میں سے اور شرفا میں سے لوگوں کو خاضر کرے۔
4۔وہ بے عیب جوان بلکہ خوب صورت اور حکمت میں ماہر اور ہرطرح سے دانش ور اور صاحب علم ہوں جن میں یہ لیاقت ہو کہ شاہی قصر میں کھڑے رہیں اور وہ اُن کو کسدیوں کے علم اور اُن کی زبان کی تعلیم دے۔
5۔ اور بادشاہ نے اُن کے لے شاہی خوراک سے اور اپنے بیٹے کی مے میں سے روزانہ و ظیفہ مقرر کیا کہ تین سال تک اُن کی پرورش ہو تاکہ اس کے بعد وہ بادشاہ کے حضور کھڑے ہو سکیں۔
6۔ اور میں اُن میں بنی یہوداہ میں سے دانی ایل اور حننیاہ اور میساایل اور عزریاہ تھے۔
8۔ لیکن دانی ایل نے اپنے دل میں ارادہ کیا کہ اپنے آپ کو شاہی خوراک سے اور اُس کی مے سے جو وہ پیتا تھا ناپاک نہ کرے اس لے اُس نے خواجہ سراوں کے سردار سے درخواست کی کہ وہ اپنے آپ کو ناپاک کرنے سے معذور رکھا جائے۔
10۔ چنانچہ خواجہ سراؤں کے سردار نے دانی ایل سے کہا کہ مَیں اپنے خداوند بادشاہ سے جس نے تمہارا کھانا پینا مقرر کیا ہے ڈرتا ہوں۔ تمہارے چہرے اْس کی نظر میں تمہارے ہم عمروں کے چہروں سے کیوں زْبوں ہوں اور یوں تم میرے سر کو بادشاہ کے حضور خطرے میں ڈالو؟
11۔ تب دانی ایل نے داروغہ سے جس کو خواجہ سراوں کے سردار نے دانی ایل اور حننیاہ اور میسا ایل اور عزریاہ پر مقرر کیا تھا کہا۔
12۔ میں تیری منت کرتا ہوں کہ تو دس روز تک اپنے خادموں کوزما کر دیکھ اور کھانے کو ساگ پات اور پینے کو پانی ہم کودلوا۔
13 تب ہمارے چہرے اور اُن لوگوں کے چہرے جو شاہی کھانا کھاتے ہیں تیرے حضور دیکھے جائیں۔ پھر اپنے خادموں سے جو تو مناسب سمجھے سو کر۔
14۔ چنانچہ اُس نے اُن کی یہ بات قبول کی اور دس روز تک اُن کو آزمایا۔
15۔ اور دس روز کے بعد اُن کے چہروں پر اُن سب جوانوں کے چہروں کی نسبت جو شاہی کھانا کھاتے تھے زیادہ رونق اور تازگی نظر آئی۔
18۔ تو خواجہ سراوں کا سردار اُن کو نبوکد نضر کے حضور لے گیا۔
19۔ اور بادشاہ نے اُن سے گفتگو کی اور اُن میں سے دانی ایل اور حننیاہ اور میساایل اور عزریاہ کی مانند کوئی نہ تھا۔ اس لے وہ بادشاہ کے حضور کھڑے رہنے لگے۔
20۔ اور ہر طرح کی خرد مندی اور دانش وری کے باب میں جو کچھ بادشاہ نے اُن سے پوچھا اُن کو تمام فالگیروں اور نجومیوں سے جو اُس کے تمام ملک میں تھے دس درجہ بہتر پایا۔
21۔ اور دانی ایل خورس بادشاہ کے پہلے سال تک زندہ تھا۔
1 In the third year of the reign of Jehoiakim king of Judah came Nebuchadnezzar king of Babylon unto Jerusalem, and besieged it.
3 And the king spake unto Ashpenaz the master of his eunuchs, that he should bring certain of the children of Israel, and of the king’s seed, and of the princes;
4 Children in whom was no blemish, but well favoured, and skilful in all wisdom, and cunning in knowledge, and understanding science, and such as had ability in them to stand in the king’s palace, and whom they might teach the learning and the tongue of the Chaldeans.
5 And the king appointed them a daily provision of the king’s meat, and of the wine which he drank: so nourishing them three years, that at the end thereof they might stand before the king.
6 Now among these were of the children of Judah, Daniel, Hananiah, Mishael, and Azariah:
8 But Daniel purposed in his heart that he would not defile himself with the portion of the king’s meat, nor with the wine which he drank: therefore he requested of the prince of the eunuchs that he might not defile himself.
10 And the prince of the eunuchs said unto Daniel, I fear my lord the king, who hath appointed your meat and your drink: for why should he see your faces worse liking than the children which are of your sort? then shall ye make me endanger my head to the king.
11 Then said Daniel to Melzar, whom the prince of the eunuchs had set over Daniel, Hananiah, Mishael, and Azariah,
12 Prove thy servants, I beseech thee, ten days; and let them give us pulse to eat, and water to drink.
13 Then let our countenances be looked upon before thee, and the countenance of the children that eat of the portion of the king’s meat: and as thou seest, deal with thy servants.
14 So he consented to them in this matter, and proved them ten days.
15 And at the end of ten days their countenances appeared fairer and fatter in flesh than all the children which did eat the portion of the king’s meat.
18 Now at the end of the days that the king had said he should bring them in, then the prince of the eunuchs brought them in before Nebuchadnezzar.
19 And the king communed with them; and among them all was found none like Daniel, Hananiah, Mishael, and Azariah: therefore stood they before the king.
20 And in all matters of wisdom and understanding, that the king inquired of them, he found them ten times better than all the magicians and astrologers that were in all his realm.
21 And Daniel continued even unto the first year of king Cyrus.
8۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ مَیں نے قبولیت کے وقت تیری سنی اور نجات کے دن تیری مدد کی مَیں تیری حفاظت کروں گا اور لوگوں کے لئے تجھے ایک عہد ٹھہراؤں گا تاکہ تْو ملک کو بحال کرے اور ویران میراث وارثوں کو دے۔
9۔ تاکہ تْو قیدیوں کو کہے کہ نکل چلو اور اْن کو جو اندھیرے میں ہیں کہ اپنے آپ کو دکھلاؤ۔وہ راستوں میں چریں گے اور سب ننگے ٹیلے اْن کی چراگاہیں ہوں گی۔
10۔ وہ نہ بھوکے ہوں گے اور نہ پیاسے اور نہ گرمی نہ دھوپ سے اْن کو ضرر پہنچے گا کیونکہ وہ جس کی رحمت اْن پر ہے اْن کا راہنما ہوگا اور پانی کے سوتوں کی طرف اْن کی راہبری کرے گا۔
8 Thus saith the Lord, In an acceptable time have I heard thee, and in a day of salvation have I helped thee: and I will preserve thee, and give thee for a covenant of the people, to establish the earth, to cause to inherit the desolate heritages;
9 They shall feed in the ways, and their pastures shall be in all high places.
10 They shall not hunger nor thirst; neither shall the heat nor sun smite them: for he that hath mercy on them shall lead them, even by the springs of water shall he guide them.
1۔ خداوند کا شکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اْس کی شفقت ابدی ہے۔
9۔ کیونکہ وہ ترستی جان کو سیر کرتا ہے۔ اور بھوکی جان کو نعمتوں سے مالامال کرتا ہے۔
1 O give thanks unto the Lord, for he is good: for his mercy endureth for ever.
9 For he satisfieth the longing soul, and filleth the hungry soul with goodness.
خدا کی ولدیت اور ممتا کو ظاہر کرتے ہوئے، روح مناسب طور پر ہر چیز کو کھلاتا پلاتا اور کپڑے پہناتا ہے، جیسے ہی وہ روحانی تخلیق کے دائرے میں شامل ہوتی ہے۔
Spirit duly feeds and clothes every object, as it appears in the line of spiritual creation, thus tenderly expressing the fatherhood and motherhood of God.
الٰہی سائنس میں، انسان خدایعنی ہستی کے الٰہی اصول کے وسیلہ قائم رہتا ہے۔ زمین، خدا کے حکم پر، انسان کے استعمال کے لئے خوراک پیدا کرتی ہے۔یہ جانتے ہوئے، یسوع نے ایک بار کہا، ”اپنی جان کی فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے اور پئیں گے،“اپنے خالق کا استحقاق فرض کرتے ہوئے نہیں بلکہ خدا جو سب کا با پ اور ماں ہے، اْسے سمجھتے ہوئے کہ وہ ایسے ہی انسان کو خوراک اور لباس فراہم کرنے کے قابل ہے جیسے وہ سوسن کے پھولوں کو کرتا ہے۔
In divine Science, man is sustained by God, the divine Principle of being. The earth, at God's command, brings forth food for man's use. Knowing this, Jesus once said, "Take no thought for your life, what ye shall eat, or what ye shall drink," — presuming not on the prerogative of his creator, but recognizing God, the Father and Mother of all, as able to feed and clothe man as He doth the lilies.
”اپنی جان کی کہ ہم کیا کھائیں گے، یا کیا پئیں گے“ کم فکر کرنا؛ ”اپنے بدن کی کہ ہم کیا پہنیں گے“، کم فکر کرنا آنے والے نسل کی صحت کے لئے آپ کی سوچ سے بھی زیادہ مہیا کرے گا۔
اگر ہم دانشمند اور صحتمند ہیں تو ہمیں یہ ذہانت مادے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ نہیں بلکہ کم سے کم منسوب کرنی چاہئے۔الٰہی عقل، جو شگوفے بناتا اور کھلاتا ہے، انسانی جسم کی حفاظت کرے گا، جیسے وہ سوسن کو ملبوس کرتا ہے؛ لیکن کسی بشر کو غلطی کے قوانین، انسانی نظریات کو زبردستی گھْساتے ہوئے خدا کی حکومت میں مداخلت نہ کرنے دیں۔
زندگی سے متعلق ہمارے جھوٹے خیالات ابدی ہم آہنگی کو پوشیدہ رکھتے ہیں، اور وہ بیماریاں پیدا کرتے ہیں جن کی ہم شکایت کرتے ہیں۔
Taking less "thought for your life, what ye shall eat, or what ye shall drink"; less thought "for your body what ye shall put on," will do much more for the health of the rising generation than you dream.
We must not attribute more and more intelligence to matter, but less and less, if we would be wise and healthy. The divine Mind, which forms the bud and blossom, will care for the human body, even as it clothes the lily; but let no mortal interfere with God's government by thrusting in the laws of erring, human concepts.
Our false views of life hide eternal harmony, and produce the ills of which we complain.
اگر اپنے شاگردوں کے لئے کھانا یسوع کی طرف سے تیار کیا گیا ہو تو یہ زندگی کو تباہ نہیں کر سکتا۔
حقیقت یہ ہے کہ خوراک انسان کی مکمل زندگی کو متاثر نہیں کرتی، اور جب ہم یہ سیکھتے ہیں کہ خدا ہماری زندگی ہے تو یہ خود عیاں ہو جاتی ہے۔کیونکہ گناہ اور بیماری روح، یا زندگی، کی خوبیاں نہیں ہیں، اِس لئے ہم لافانیت پر امید رکھتے ہیں؛ مگر ہماری موجودہ سمجھ سے بڑھنے کی جرأت کرنا بے وقوفی ہے، اْس وقت تک کھانا پینا چھوڑنا بے وقوفی ہے جب تک کہ ہم زندہ روح سے متعلق مکمل اور واضح فہم حاصل نہیں کرلیتے۔فہم کے اْس کامل دن ہم نہ توجینے کے لئے کھائیں گے اور نہ کھانے کے لئے جئیں گے۔
اگر انسان سمجھتے ہیں کہ کھانا عقل اور بدن کے ہم آہنگ کاموں میں خلل ڈالتا ہے، تو یا کھانے کو یا اِس خیال کو ترک کر دینا چاہئے، کیونکہ سزا اِس عقیدے کے ساتھ منسلک ہوتی ہے۔اِن میں سے کون سا ہوگا؟اگر یہ فیصلہ کرسچن سائنس پر چھوڑ دیا جائے، تو یہ اِس عقیدے اور ہر غلط عقیدے، یا مادی حالت پر عقل کے اختیار کی طرف سے ہوگا۔
If food was prepared by Jesus for his disciples, it cannot destroy life.
The fact is, food does not affect the absolute Life of man, and this becomes self-evident, when we learn that God is our Life. Because sin and sickness are not qualities of Soul, or Life, we have hope in immortality; but it would be foolish to venture beyond our present understanding, foolish to stop eating until we gain perfection and a clear comprehension of the living Spirit. In that perfect day of understanding, we shall neither eat to live nor live to eat.
If mortals think that food disturbs the harmonious functions of mind and body, either the food or this thought must be dispensed with, for the penalty is coupled with the belief. Which shall it be? If this decision be left to Christian Science, it will be given in behalf of the control of Mind over this belief and every erroneous belief, or material condition.
کیا یہ ایمان رکھنا کفر کی ایک قسم نہیں کہ مسیحا جیسا ایک عظیم کام جو اْس نے خود کے لئے یا خدا کے لئے کیا، اْسے ابدی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے یسوع کے نمونے سے کوئی مدد لینے کی ضرورت نہیں تھی؟ مگر انسانوں کو اِس مد د کی ضرورت تھی اور یسوع نے اِس کے لئے اْس راہ کی نشان دہی کی۔الٰہی محبت نے ہمیشہ انسانی ضرورت کو پورا کیا ہے اور ہمیشہ پورا کرے گی۔ اس بات کا تصور کرنا مناسب نہیں کہ یسوع نے محض چند مخصوص تعداد میں یا محدود عرصے تک شفا دینے کے لئے الٰہی طاقت کا مظاہرہ کیا، کیونکہ الٰہی محبت تمام انسانوں کے لئے ہر لمحہ سب کچھ مہیا کرتی ہے۔
یسوع نے مادیت کی نااہلیت کو اس کے ساتھ ساتھ روح کی لامحدود قابلیت کو ظاہر کیا، یوں غلطی کرنے والے انسانی فہم کو خود کی سزاؤں سے بھاگنے اور الٰہی سائنس میں تحفظ تلاش کرنے میں مدد کی۔
Is it not a species of infidelity to believe that so great a work as the Messiah's was done for himself or for God, who needed no help from Jesus' example to preserve the eternal harmony? But mortals did need this help, and Jesus pointed the way for them. Divine Love always has met and always will meet every human need. It is not well to imagine that Jesus demonstrated the divine power to heal only for a select number or for a limited period of time, since to all mankind and in every hour, divine Love supplies all good.
Jesus demonstrated the inability of corporeality, as well as the infinite ability of Spirit, thus helping erring human sense to flee from its own convictions and seek safety in divine Science.
جسمانی ساخت اور قوانین کے بارے میں جتنا کم کہا جائے گا، اور اخلاقی و روحانی قانون کے بارے میں جتنا زیادہ سوچا اور کہا جائے گا، زندگی کا معیار اْتنا ہی اونچا ہوگا اور انسانوں کو عاجزی و بیماری سے دور رکھا جائے گا۔
ہمیں بتایا گیا ہے کہ سادہ خوراک جو ہمارے آباو اجداد نے کھائی اْس نے اْنہیں صحتمند رہنے میں مدد کی، لیکن یہ ایک غلطی ہے۔اِس دور میں اْن کی خوراک بدہضمی کا علاج نہیں کرتی ہوگی۔ سر میں صحت کے اور معدے میں قابلِ ہضم خوراک کے اصولوں کے ساتھ بھی بدہضمی ہوتی ہوگی۔ہمارے دور کے بہت سے متعصب آئین کبھی بھی مضبوط نہیں ہوں گے جب تک کہ انفرادی رائے بہتر نہ ہوجائے اور فانی عقیدہ اپنی غلطی کا کچھ حصہ نہ کھو دے۔
The less that is said of physical structure and laws, and the more that is thought and said about moral and spiritual law, the higher will be the standard of living and the farther mortals will be removed from imbecility or disease.
We are told that the simple food our forefathers ate helped to make them healthy, but that is a mistake. Their diet would not cure dyspepsia at this period. With rules of health in the head and the most digestible food in the stomach, there would still be dyspeptics. Many of the effeminate constitutions of our time will never grow robust until individual opinions improve and mortal belief loses some portion of its error.
بد ہضمی کا علاج ڈھونڈتے ہوئے مادے سے مشاورت ہر گز نہ کریں، اور ”دینی امتیاز کے سبب کچھ پوچھے بغیر،“ جو آپ کے سامنے رکھا ہے وہ کھا لیں۔ ہمیں اِس جھوٹے عقیدے کو نیست کر دینا چاہئے کہ زندگی اور ذہانت مادے میں ہے، اور خود کو اْس بنیاد پر کھڑا کردینا چاہئے جو پاک اور کامل ہے۔
In seeking a cure for dyspepsia consult matter not at all, and eat what is set before you, "asking no question for conscience sake." We must destroy the false belief that life and intelligence are in matter, and plant ourselves upon what is pure and perfect.
خدا کائنات کو بناتا اور لوگوں سے بھرپور کرتا ہے۔
نام نہاد معدنیات، سبزی، اور حیوانی مواد اب عارضی نہیں یا مادی ڈھانچہ نہیں ہیں جتنا کہ یہ اْس وقت تھے جب ”صبح کے ستاروں نے اکٹھے گیت گایا تھا۔“عقل نے ”ابھی تک زمین پر کھیت کا کوئی پودا“ نہیں لگایا تھا۔
God forms and peoples the universe.
So-called mineral, vegetable, and animal substances are no more contingent now on time or material structure than they were when "the morning stars sang together." Mind made the "plant of the field before it was in the earth."
جب بشر خدا اور انسان سے متعلق درست خیالات رکھتے ہیں، تخلیق کے مقاصد کی کثرت، جو اس سے قبل نادیدنی تھی، اب دیدنی ہو جائے گی۔ جب ہمیں یہ احساس ہو جاتا ہے کہ زندگی روح ہے، نہ کبھی مادے کا اور نہ کبھی مادے میں، یہ ادراک خدا میں سب کچھ اچھا پاتے ہوئے اور کسی دوسرے شعور کی ضرورت محسوس نہ کرتے ہوئے، خود کاملیت کی طرف وسیع ہو گا۔
جب ہم کرسچن سائنس میں راستہ جانتے ہیں اور انسان کی روحانی ہستی کو پہچانتے ہیں، ہم خدا کی تخلیق کو سمجھیں اور دیکھیں گے،سارا جلال زمین اور آسمان اور انسان کے لئے۔
As mortals gain more correct views of God and man, multitudinous objects of creation, which before were invisible, will become visible. When we realize that Life is Spirit, never in nor of matter, this understanding will expand into self-completeness, finding all in God, good, and needing no other consciousness.
When we learn the way in Christian Science and recognize man's spiritual being, we shall behold and understand God's creation, — all the glories of earth and heaven and man.
”۔۔۔خداوندخدا ]یہواہ[ نے زمین اور آسمان کو بنایا اور زمین پر اب کوئی پودا نہ تھا اور نہ میدان کی کوئی سبزی اب تک اْگی تھی:“
یہاں بہت زور دار اعلان ہے کہ خدا سب کچھ عقل کے وسیلہ خلق کرتا ہے نہ کہ مادے کے وسیلہ۔ کوئی پودا بیچ یا مٹی کی وجہ سے نہیں بڑھتا، بلکہ اِس لئے کیونکہ نشوونما عقل کا ابدی اختیارہے۔۔۔ روح، انسان کے لئے فصل کو قابلِ کاشت بنانے کا وسیلہ بنتے ہوئے، مگر اْسے مٹی سے برتر بناتے ہوئے، عقل کی سائنس کے وسیلہ عمل کرتی ہے۔ اِس کا علم انسان کو مٹی سے اوپر، زمین اور اْس کے ماحول کے اوپر، شعوری روحانی ہم آہنگی اور ابدی وجود کی طرف لے جاتا ہے۔
یہاں الہامی ریکارڈ اپنے وجود کی داستا ن کو بند کرتا ہے جو ابتدا اور انتہا کے بغیر ہے۔ جو کچھ بنایا گیا ہے وہ خدا کا کام ہے اور سب اچھا ہے۔
…the Lord God [Jehovah] made the earth and the heavens, and every plant of the field before it was in the earth, and every herb of the field before it grew:
Here is the emphatic declaration that God creates all through Mind, not through matter, — that the plant grows, not because of seed or soil, but because growth is the eternal mandate of Mind. … Spirit acts through the Science of Mind, never causing man to till the ground, but making him
superior to the soil. Knowledge of this lifts man above the sod, above earth and its environments, to conscious spiritual harmony and eternal being.
Here the inspired record closes its narrative of being that is without beginning or end. All that is made is the work of God, and all is good.
خدا زندگی یا ذہانت ہے جو جانوروں اور اس کے ساتھ ساتھ انسانوں کی بھی شناخت اور انفرادیت کو تشکیل دیتا اور محفوظ رکھتا ہے۔
God is the Life, or intelligence, which forms and preserves the individuality and identity of animals as well as of men.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔