اتوار 15 ستمبر ، 2024
جو کوئی خدا سے پیدا ہوا ہے وہ دنیا پر غالب آتا ہے اور وہ غلبہ جس سے دنیا مغلوب ہوئی ہے ہمارا ایمان ہے۔
“For whatsoever is born of God overcometh the world: and this is the victory that overcometh the world, even our faith.”
1۔ کیا حکمت پکار نہیں رہی اور فہم آواز بلند نہیں کر رہا؟
17۔ جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں مَیں اْن سے محبت رکھتی ہوں اور جو مجھے دل سے ڈھونڈتے ہیں وہ مجھے پا لیں گے۔
21۔ تاکہ مَیں اْن کو جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں مال کے وارث بناؤں اور اْن کے خزانوں کو بھر دوں۔
5۔ اور جس نے ہم کو اِس بات کے لئے تیار کیا وہ خدا ہے اور اسی نے ہمیں روح بیعانہ میں دیا۔
6۔ پس ہمیشہ ہماری خاطر جمع رہتی ہے اور یہ جانتے ہیں کہ جب تک ہم بدن کے وطن میں ہیں خداوند کے ہاں سے جلاوطن ہیں۔
7۔ (کیونکہ ہم ایمان پر چلتے ہیں نہ کہ آنکھوں دیکھے پر۔)
6۔اور مسیح یسوع میں شامل کر کے اُس کے ساتھ جلایا اور آسمانی مقاموں پر اُس کے ساتھ بٹھایا۔
7۔تاکہ وہ اپنی اُس مہربانی سے جو مسیح یسوع میں ہم پر ہے آنے والے زمانوں میں اپنے فضل کی بے نہایت دولت دکھائے۔
8۔کیونکہ تم کو ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں۔ خدا کی بخشش ہے۔
1. Doth not wisdom cry? and understanding put forth her voice?
17. I love them that love me; and those that seek me early shall find me.
21. That I may cause those that love me to inherit substance; and I will fill their treasures.
5. Now he that hath wrought us for the selfsame thing is God, who also hath given unto us the earnest of the Spirit.
6. Therefore we are always confident, knowing that, whilst we are at home in the body, we are absent from the Lord:
7. (For we walk by faith, not by sight:)
6. And hath raised us up together, and made us sit together in heavenly places in Christ Jesus:
7. That in the ages to come he might shew the exceeding riches of his grace in his kindness toward us through Christ Jesus.
8. For by grace are ye saved through faith; and that not of yourselves: it is the gift of God.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اب ایمان اْمید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے۔
2۔ کیونکہ اِس کی بابت بزرگوں کے حق میں اچھی گواہی دی گئی۔
3۔ ایمان ہی سے ہم معلوم کرتے ہیں کہ عالم خدا کے کہنے سے بنے ہیں۔ یہ نہیں کہ جو کچھ نظر آتا ہے ظاہری چیزوں سے بنا ہے۔
4۔ ایمان ہی سے ہابل نے قائن سے افضل قربانی خدا کے لئے گزرانی اور اْسی کے سبب سے اْس کے راستباز ہونے کی گواہی دی گئی کیونکہ خدا نے اْس کی نذروں کی بابت گواہی دی اور اگرچہ وہ مر گیا تو بھی اْسی کے وسیلہ اب تک کلام کرتا ہے۔
5۔ ایمان ہی سے حنوک اْٹھا لیا گیا تاکہ موت کو نہ دیکھے اور چونکہ خدا نے اْسے اْٹھا لیا تھا اِس لئے اْس کا پتہ نہ ملا کیونکہ اْٹھائے جانے سے پیشتر اْس کے حق میں گواہی دی گئی تھی کہ یہ خدا کو پسند آیا۔
6۔ اور بغیر ایمان کے اْس کو پسند آنا ناممکن ہے۔ اِس لئے کہ خدا کے پاس آنے والے کو ایمان لانا چاہئے کہ وہ موجود ہے اور اپنے طالبوں کو بدلہ دیتا ہے۔
7۔ ایمان ہی کے سبب سے نوح نے اْن چیزوں کی بابت جو اْس وقت تک نظر نہ آتی تھیں ہدایت پا کر خدا کے خوف سے اپنے گھرانے کے بچاؤ کے لئے کشتی بنائی جس سے اْس نے دنیا کو مجرم ٹھہرایا اور اْس راستبازی کا وارث ہوا جو ایمان سے ہے۔
8۔ ایمان ہی کے سبب سے ابراہام جب بلایا گیاتو حکم مان کر اْس جگہ چلا گیا جسے میراث میں لینے والا تھا اور اگرچہ جانتا نہ تھا کہ مَیں کہاں جاتا ہوں تو بھی روانہ ہوا۔
9۔ ایمان ہی سے اْس نے ملکِ موعود میں اِس طرح مسافرانہ طور پر بودو باش کی کہ گویا غیر ملک ہے اور اضحاق اور یعقوب سمیت جو اْس کے ساتھ اْسی وعدہ کے وارث تھے خیموں میں سکونت کی۔
10۔ کیونکہ اْس پائیدار شہر کا اْمیدوار تھا جس کا معمار اور بنانے والا خدا ہے۔
11۔ ایمان ہی کے سبب سے سارہ نے بھی سنیاس کے بعد حاملہ ہونے کی طاقت پائی اِس لئے کہ اْس نے وعدہ کرنے والے کو سچا جانا۔
32۔ اب اور کیا کہوں؟ اتنی فرصت کہاں کہ جدعون اور برق اور سمسون اور افتاہ اور داؤد اور سیموئیل اور نبیوں کا احوال بیان کروں؟
33۔ اْنہوں نے ایمان ہی کے سبب سے سلطنتوں کو مغلوب کیا۔ راستبازی کے کام کئے۔ وعدہ کی ہوئی چیزوں کو حاصل کیا۔ شیروں کے منہ بند کئے۔
34۔ آگ کی تیزی کو بجھایا۔ تلوار کی دھار سے بچ نکلے۔ کمزوری میں زور آور ہوئے۔ لڑائی میں بہادر بنے۔ غیروں کی فوجوں کو بھگایا۔
1 Now faith is the substance of things hoped for, the evidence of things not seen.
2 For by it the elders obtained a good report.
3 Through faith we understand that the worlds were framed by the word of God, so that things which are seen were not made of things which do appear.
4 By faith Abel offered unto God a more excellent sacrifice than Cain, by which he obtained witness that he was righteous, God testifying of his gifts: and by it he being dead yet speaketh.
5 By faith Enoch was translated that he should not see death; and was not found, because God had translated him: for before his translation he had this testimony, that he pleased God.
6 But without faith it is impossible to please him: for he that cometh to God must believe that he is, and that he is a rewarder of them that diligently seek him.
7 By faith Noah, being warned of God of things not seen as yet, moved with fear, prepared an ark to the saving of his house; by the which he condemned the world, and became heir of the righteousness which is by faith.
8 By faith Abraham, when he was called to go out into a place which he should after receive for an inheritance, obeyed; and he went out, not knowing whither he went.
9 By faith he sojourned in the land of promise, as in a strange country, dwelling in tabernacles with Isaac and Jacob, the heirs with him of the same promise:
10 For he looked for a city which hath foundations, whose builder and maker is God.
11 Through faith also Sara herself received strength to conceive seed, and was delivered of a child when she was past age, because she judged him faithful who had promised.
32 And what shall I more say? for the time would fail me to tell of Gedeon, and of Barak, and of Samson, and of Jephthae; of David also, and Samuel, and of the prophets:
33 Who through faith subdued kingdoms, wrought righteousness, obtained promises, stopped the mouths of lions,
34 Quenched the violence of fire, escaped the edge of the sword, out of weakness were made strong, waxed valiant in fight, turned to flight the armies of the aliens.
6۔ پس تْو اپنے خدا کی طرف رجوح لا۔ نیکی اور راستی پر قائم اور ہمیشہ اپنے خدا کا امیدوار رہ۔
8۔ مَیں دولتمند ہوں اور مَیں نے بہت سا مال حاصل کیا۔
6 Therefore turn thou to thy God: keep mercy and judgment, and wait on thy God continually.
8 I am become rich, I have found me out substance:
2۔ اور کسی صوبیدار کا نوکر جو اْس کو عزیز تھا بیماری سے مرنے کو تھا۔
3۔ اور اْس نے یسوع کی خبر سن کر یہودیوں کے کئی بزرگوں کو اْس کے پاس بھیجا اور اْس سے درخواست کی کہ آکر میرے نوکر کو اچھا کر۔
6۔ یسوع اْس کے ساتھ چلا مگر جب وہ گھر کے قریب پہنچا تو صوبیدار نے بعض دوستوں کی معرفت اْسے یہ کہلا بھیجا کہ اے خداوند تکلیف نہ کر کیونکہ مَیں اِس لائق نہیں کہ تْو میری چھت کے نیچے آئے۔
7۔ اسی سبب سے مَیں نے اپنے آپ کو تیرے پاس آنے کے لائق نہ سمجھا بلکہ زبان سے کہہ دے تو میرا خادم شفا پائے گا۔
8۔ کیونکہ مَیں بھی دوسروں کے اختیار میں ہوں اور سپاہی میرے ماتحت ہیں اور جب ایک سے کہتا ہوں جا تو وہ جاتا ہے اور دوسرے سے کہ آ تو وہ آتا ہے اور اپنے نوکر سے کہ یہ کر تو وہ کرتا ہے۔
9۔ یسوع نے یہ سن کر اْس پر تعجب کیا اور پھر کر بھیڑ سے جو اْس کے پیچھے آتی تھی کہا مَیں تم سے کہتا ہوں کہ مَیں نے ایسا ایمان اسرائیل میں بھی نہیں پایا۔
10۔ اور بھیجے ہوئے لوگوں نے واپس آکر اْس نوکر تندرست پایا۔
2 And a certain centurion’s servant, who was dear unto him, was sick, and ready to die.
3 And when he heard of Jesus, he sent unto him the elders of the Jews, beseeching him that he would come and heal his servant.
6 Then Jesus went with them. And when he was now not far from the house, the centurion sent friends to him, saying unto him, Lord, trouble not thyself: for I am not worthy that thou shouldest enter under my roof:
7 Wherefore neither thought I myself worthy to come unto thee: but say in a word, and my servant shall be healed.
8 For I also am a man set under authority, having under me soldiers, and I say unto one, Go, and he goeth; and to another, Come, and he cometh; and to my servant, Do this, and he doeth it.
9 When Jesus heard these things, he marvelled at him, and turned him about, and said unto the people that followed him, I say unto you, I have not found so great faith, no, not in Israel.
10 And they that were sent, returning to the house, found the servant whole that had been sick.
43۔ دوسرے دن یسوع نے گلیل میں جانا چاہا اور فِلپس سے مل کر کہا میرے پیچھے ہو لے۔
44۔ فلپس اندریاس اور پطرس کے شہر بیت صیدا کا باشندہ تھا۔
45۔ فِلپس نے نِتن ایل سے مل کر اْس سے کہا کہ جس کا ذکر موسیٰ نے توریت میں اور نبیوں نے کیا ہے وہ ہم کو مل گیا۔ وہ یوسف کا بیٹا یسوع ناصری ہے۔
46۔ نتن ایل نے اْس سے کہا کیا ناصرت سے کوئی اچھی چیز نکل سکتی ہے؟ فِلپس نے کہا چل کر دیکھ لے۔
47۔ یسوع نے نتن ایل کو اپنی طرف آتے دیکھ کر اْس کے حق میں کہا دیکھو! یہ فی الحقیقت اسرائیلی ہے۔ اِس میں مکر نہیں۔
48۔ نتن ایل نے اْس سے کہا تْو مجھے کہاں سے جانتا ہے؟ یسوع نے اْس کے جواب میں کہا اِس سے پہلے کہ فِلپس نے تجھے بلایا جب تْو انجیر کے درخت کے نیچے تھا مَیں نے تجھے دیکھا۔
49۔ نتن ایل نے اْس کو جواب دیا اے ربی! تْو اسرائیل کا بادشاہ ہے۔
50۔ یسوع نے جواب میں اْس سے کہا مَیں نے جو تجھ سے کہا کہ تجھ کو انجیر کے درخت کے نیچے دیکھا کیا تْو اِسی لئے ایمان لایا؟ تْو اِن سے بھی بڑے بڑے ماجرے دیکھے گا۔
51۔ پھر اْس سے کہا مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ تم آسمان کو کھلا اور خدا کے فرشتوں کو اوپر جاتے اور ابنِ آدم پر اْترتے دیکھو گے۔
43 The day following Jesus would go forth into Galilee, and findeth Philip, and saith unto him, Follow me.
44 Now Philip was of Bethsaida, the city of Andrew and Peter.
45 Philip findeth Nathanael, and saith unto him, We have found him, of whom Moses in the law, and the prophets, did write, Jesus of Nazareth, the son of Joseph.
46 And Nathanael said unto him, Can there any good thing come out of Nazareth? Philip saith unto him, Come and see.
47 Jesus saw Nathanael coming to him, and saith of him, Behold an Israelite indeed, in whom is no guile!
48 Nathanael saith unto him, Whence knowest thou me? Jesus answered and said unto him, Before that Philip called thee, when thou wast under the fig tree, I saw thee.
49 Nathanael answered and saith unto him, Rabbi, thou art the Son of God; thou art the King of Israel.
50 Jesus answered and said unto him, Because I said unto thee, I saw thee under the fig tree, believest thou? thou shalt see greater things than these.
51 And he saith unto him, Verily, verily, I say unto you, Hereafter ye shall see heaven open, and the angels of God ascending and descending upon the Son of man.
16۔ اور یسوع
17۔۔۔۔شہر سے باہر بیتِ عنیاہ میں گیا اور رات کو وہیں رہا۔
18۔ اور جب صبح کو پھر شہر کو جا رہا تھا تو اْسے بھوک لگی۔
19۔اور راہ کے کنارے انجیر کے ایک درخت کو دیکھ کر اْس کے پاس گیا اور پتوں کے سوا اْس میں کچھ نہ پا کر اْس سے کہا کہ آئندہ تجھ میں کبھی پھل نہ لگے گا اور انجیر کا درخت اْسی دم سوکھ گیا۔
20۔ شاگردوں نے یہ دیکھ کر تعجب کیا اور کہا یہ انجیر کا درخت کیونکر ایک دم میں سوکھ گیا۔
21۔ یسوع نے جواب میں اْن سے کہا مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ اگر ایمان رکھو اور شک نہ کرو تو نہ صرف وہی کرو گے جو انجیر کے درخت کے ساتھ ہوا بلکہ اگر اِس پہاڑ سے بھی کہو گے کہ تْو اْکھڑ جا اور سمند ر میں جا پڑ تو یوں ہی ہو جائے گا۔
22۔ اور جو کچھ دعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو ملے گا۔
16 And Jesus
17 ...went out of the city into Bethany; and he lodged there.
18 Now in the morning as he returned into the city, he hungered.
19 And when he saw a fig tree in the way, he came to it, and found nothing thereon, but leaves only, and said unto it, Let no fruit grow on thee henceforward for ever. And presently the fig tree withered away.
20 And when the disciples saw it, they marvelled, saying, How soon is the fig tree withered away!
21 Jesus answered and said unto them, Verily I say unto you, If ye have faith, and doubt not, ye shall not only do this which is done to the fig tree, but also if ye shall say unto this mountain, Be thou removed, and be thou cast into the sea; it shall be done.
22 And all things, whatsoever ye shall ask in prayer, believing, ye shall receive.
1۔پس جب ہم ایمان سے راستباز ٹھہرے تو خدا کے ساتھ اپنے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے صلح رکھیں۔
2۔جس کے وسیلہ سے ایمان کے سبب سے اُس فضل تک ہماری رسائی بھی ہوئی جس پر قائم ہیں اور خدا کے جلال کی امید پر فخر کریں۔
1 Therefore being justified by faith, we have peace with God through our Lord Jesus Christ:
2 By whom also we have access by faith into this grace wherein we stand, and rejoice in hope of the glory of God.
وہ دعا جو گناہگار کو ٹھیک کرتی اور بیمار کو تندرست کرتی ہے وہ مکمل طور پر یہ ایمان ہے کہ خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے، جو اْس سے متعلق ایک روحانی فہم، ایک بے لوث محبت ہے۔
The prayer that reforms the sinner and heals the sick is an absolute faith that all things are possible to God, — a spiritual understanding of Him, an unselfed love.
نئے عہد نامے کا ایک مصنف تفصیل کے ساتھ ایمان یعنی عقل کے معیار کو ”امید کی ہوئی چیزوں کے اعتماد“ کے طور پر بیان کرتا ہے۔
A New Testament writer plainly describes faith, a quality of mind, as "the substance of things hoped for."
مواد وہ ہے جو ابدی ہے اور نیست ہونے اور مخالفت سے عاجز ہے۔ سچائی، زندگی اور محبت مواد ہیں، جیسے کہ کلام عبرانیوں میں یہ الفاظ استعمال کرتا ہے: ”ایمان اْمید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے۔“روح، جو فہم،جان، یا خدا کا مترادف لفظ ہے، واحد حقیقی مواد ہے۔ روحانی کائنات، بشمول انفرادی انسان، ایک مشترک خیال ہے، جو روح کے الٰہی مواد کی عکاسی کرتا ہے۔
Substance is that which is eternal and incapable of discord and decay. Truth, Life, and Love are substance, as the Scriptures use this word in Hebrews: "The substance of things hoped for, the evidence of things not seen." Spirit, the synonym of Mind, Soul, or God, is the only real substance. The spiritual universe, including individual man, is a compound idea, reflecting the divine substance of Spirit.
ایمان عقیدے سے بلند اور روحانی ہے۔یہ انسانی سوچ کی ایک ارتقائی حالت ہے، جس میں روحانی ثبوت، مادی حس کی گواہی کی مخالفت کرتے ہوئے ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے، اور ہمیشہ سے موجود حق، سمجھا جانے لگتا ہے۔انسانی نظریات کے موازنہ کے اپنے معیار ہوتے ہیں۔ بعض خیالات دوسروں کی نسبت بہتر ہوتے ہیں۔ حق پر یقین غلطی پر یقین سے بہتر ہے، مگر الٰہی چٹان پر فانی گواہی کی کوئی بنیاد نہیں رکھی جاتی۔ فانی گواہی کو ہلایا جا سکتا ہے۔ جب تک عقیدہ ایمان نہ بن جائے، اور ایمان روحانی فہم نہ بن جائے، انسانی سوچ کا اصلیت یا الٰہی کے ساتھ بہت تھوڑا تعلق رہتا ہے۔
Faith is higher and more spiritual than belief. It is a chrysalis state of human thought, in which spiritual evidence, contradicting the testimony of material sense, begins to appear, and Truth, the ever-present, is becoming understood. Human thoughts have their degrees of comparison. Some thoughts are better than others. A belief in Truth is better than a belief in error, but no mortal testimony is founded on the divine rock. Mortal testimony can be shaken. Until belief becomes faith, and faith becomes spiritual understanding, human thought has little relation to the actual or divine.
حق کا فہم سچائی پر مکمل ایمان مہیا کرتا ہے، اور روحانی سمجھ تمام سوختنی قربانیوں سے بہتر ہے۔
The understanding of Truth gives full faith in Truth, and spiritual understanding is better than all burnt offerings.
ہمارے مالک کا ایمان پر پہلا مضمون شفا تھا جو اْس نے اپنے طالب علموں کو پیش کیا،اور اْس نے اپنے کاموں سے اپنے ایمان کو ثابت کیا۔ قدیم مسیحی معالج تھے۔مسیحت کا یہ عنصر کھو کیوں گیا ہے؟ کیونکہ ہمارا مذہبی نظام کم و بیش ہمارے طبی نظاموں کے زیر اطاعت ہوگیا ہے۔پہلی بت پرستی مادے پر یقین تھا۔سکولوں نے خدائی پر ایمان کی بجائے، منشیات کے فیشن پر ایمان کو فروغ دیا ہے۔ مادے کے اپنے ہی مخالف کو تباہ کرنے کا یقین رکھتے ہوئے، صحت اور ہم آہنگی کو قربان کر دیا گیا ہے۔ اس قسم کے نظام روحانی قوت کی وحدت سے بنجر ہوتے ہیں، جس کے باعث مادی فہم سائنس کا غلام بنایا جاتا ہے اور مذہب مسیح کی مانند بن جاتا ہے۔
Our Master's first article of faith propounded to his students was healing, and he proved his faith by his works. The ancient Christians were healers. Why has this element of Christianity been lost? Because our systems of religion are governed more or less by our systems of medicine. The first idolatry was faith in matter. The schools have rendered faith in drugs the fashion, rather than faith in Deity. By trusting matter to destroy its own discord, health and harmony have been sacrificed. Such systems are barren of the vitality of spiritual power, by which material sense is made the servant of Science and religion becomes Christlike.
نہ مادہ نہ ہی روح کا اظہار مادے کے وسیلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ روح مثبت ہے۔ مادہ روح کا مخالف، روح کی غیر موجودگی ہے۔ مثبت روح کا ایک منفی حالت میں سے گزرنا روح کی تباہی ہے۔
Neither the substance nor the manifestation of Spirit is obtainable through matter. Spirit is positive. Matter is Spirit's contrary, the absence of Spirit. For positive Spirit to pass through a negative condition would be Spirit's destruction.
الٰہی ذہانت کے قابو میں رہتے ہوئے، انسان ہم آہنگ اور ابدی ہے۔جو کچھ جھوٹے عقیدے کی حکمرانی میں ہے وہ مخالف اور فانی ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ انسان سردی، گرمی، تھکاوٹ سے تکلیف اٹھاتا ہے۔ یہ انسانی عقیدہ ہے، نہ کہ ہستی کی سچائی، کیونکہ مادہ تکلیف نہیں اٹھا سکتا۔ فانی عقل اکیلی دْکھ اٹھاتی ہے۔
Controlled by the divine intelligence, man is harmonious and eternal. Whatever is governed by a false belief is discordant and mortal. We say man suffers from the effects of cold, heat, fatigue. This is human belief, not the truth of being, for matter cannot suffer. Mortal mind alone suffers,
کرسچن سائنس کے وسیلہ، مذہب اور دوا الٰہی فطرت اور جوہر کے ساتھ الہامی بنائے جاتے ہیں، ایمان اور فہم کو تازہ پنکھ دیئے جاتے ہیں، اور خیالات عقلمندانہ طور پر خود کو خدا کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔
Through Christian Science, religion and medicine are inspired with a diviner nature and essence; fresh pinions are given to faith and understanding, and thoughts acquaint themselves intelligently with God.
مسیحی تجربہ درست پر ایمان رکھنے اور غلط پر ایمان نہ رکھنے کی تعلیم دیتا ہے۔ یہ ہمیں ایذاوں کے دوران جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت دیتا ہے، کیونکہ اْس وقت ہماری مشقت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ایثار کا اجر بڑا ہے، اگرچہ ہم یہ اِس دنیا میں ہر گز نہ پائیں گے۔
Christian experience teaches faith in the right and disbelief in the wrong. It bids us work the more earnestly in times of persecution, because then our labor is more needed. Great is the reward of self-sacrifice, though we may never receive it in this world.
شفا کا الٰہی اصول کسی بھی سچائی کے ایماندار طالب کے ذاتی تجربہ میں ثابت ہوتا ہے۔اِس کا مقصد اچھا ہے، اور اِس کی مشق زیادہ محفوظ اور کسی بھی دوسرے صفائی کے طریقہ کار کی نسبت زیادہ موثر ہے۔غیر جانبدار مسیحی سوچ کو جلد ہی حق کے وسیلہ چھو لیا جاتا اور اِسے قائل کر لیا جاتا ہے۔صرف وہی اِس کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں جو اِس کے مفہوم کو نہیں سمجھتے، یا حق کو جانتے ہوئے، روشنی کی طرف نہیں آتے کہ کہیں اْن کے کاموں پر ملامت نہ ہو۔سیکھنے والے میں کسی شعوری مہارت کی ضرورت نہیں، مگر اچھا اخلاق زیادہ مطلوب ہے۔
بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کرسچن سائنس میں جسمانی شفا کا اظہار انسانی سوچ کے عمل کا صرف ایک مرحلہ پیش کرتا ہے، جو ایسے غیر واضح طریقے سے کام کرتا ہے جس کا نتیجہ بیماری کا علاج ہوتا ہے۔اِس کے برعکس، کرسچن سائنس عقلی طور پر واضح کرتی ہے کہ دیگر تمام تر مرضیاتی طریقہ کار انسان کے مادے پر ایمان، کاموں پر ایمان نہ کہ روح پر ایمان، بلکہ اْس جسمانی عقل کا پھل ہیں جو سائنس کو حاصل ہونے چاہئیں۔
کرسچن سائنس کی جسمانی شفا الٰہی اصول کے کام سے اب، یسوع کے زمانے کی طرح، سامنے آتی ہے، جس سے قبل گناہ اور بیماری انسانی ضمیر میں اپنی حقیقت کھو دیتے ہیں اور ایسے فطری اورایسے لازمی طور پر غائب ہو جاتے ہیں جیسے تاریکی روشنی کو اور گناہ درستگی کو جگہ دیتے ہیں۔ اْس وقت کی طرح، اب بھی یہ قادر کام مافوق الفطرتی نہیں بلکہ انتہائی فطرتی ہیں۔ یہ اعمانوئیل، یا ”خدا ہمارے ساتھ ہے“ کا نشان ہیں، ایک الٰہی اثر جو انسانی شعور میں ہمیشہ سے موجود ہے اور خود کو دوہراتے ہوئے، ابھی آرہا ہے جیسے کہ ماضی میں اس کا وعدہ کیا گیا تھاکہ،
(شعور کے)قیدیوں کو رہائی
اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر پانے کے لئے
اور کچلے ہوؤں کو آزاد کرنے کے لئے
The divine Principle of healing is proved in the personal experience of any sincere seeker of Truth. Its purpose is good, and its practice is safer and more potent than that of any other sanitary method. The unbiased Christian thought is soonest touched by Truth, and convinced of it. Only those quarrel with her method who do not understand her meaning, or discerning the truth, come not to the light lest their works be reproved. No intellectual proficiency is requisite in the learner, but sound morals are most desirable.
Many imagine that the phenomena of physical healing in Christian Science present only a phase of the action of the human mind, which action in some unexplained way results in the cure of disease. On the contrary, Christian Science rationally explains that all other pathological methods are the fruits of human faith in matter, faith in the workings, not of Spirit, but of the fleshly mind which must yield to Science.
The physical healing of Christian Science results now, as in Jesus' time, from the operation of divine Principle, before which sin and disease lose their reality in human consciousness and disappear as naturally and as necessarily as darkness gives place to light and sin to reformation. Now, as then, these mighty works are not supernatural, but supremely natural. They are the sign of Immanuel, or "God with us," — a divine influence ever present in human consciousness and repeating itself, coming now as was promised aforetime,
To preach deliverance to the captives [of sense],
And recovering of sight to the blind,
To set at liberty them that are bruised.
مواد، زندگی، ذہانت، سچائی اور محبت جو خدائے واحد کو متعین کرتے ہیں، اْس کی مخلوق سے منعکس ہوتے ہیں؛ اور جب ہم جسمانی حواس کی جھوٹی گواہی کو سائنسی حقائق کے ماتحت کر دیتے ہیں، تو ہم اس حقیقی مشابہت اور عکس کوہرطرف دیکھیں گے۔
The substance, Life, intelligence, Truth, and Love, which constitute Deity, are reflected by His creation; and when we subordinate the false testimony of the corporeal senses to the facts of Science, we shall see this true likeness and reflection everywhere.
جب جھوٹے انسانی عقائد خود کے جھوٹ کے بارے میں تھوڑا سا بھی جانتے ہیں، تو وہ غائب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ کسی غلطی اور اْس کے اعمال کا علم اِس سچ کے فہم سے پہلے ہونا چاہئے جو غلطی کو نیست کرتا ہے، جب تک کہ مکمل فانی، مادی غلطی بالاآخر غائب نہیں ہوجاتی اور یہ ابدی حقیقت سمجھی اور جانی نہیں جاتی کہ انسان اپنے خالق کی حقیقی صورت پر روح کی بدولت اور روح سے پیدا ہوا ہے۔
When false human beliefs learn even a little of their own falsity, they begin to disappear. A knowledge of error and of its operations must precede that understanding of Truth which destroys error, until the entire mortal, material error finally disappears, and the eternal verity, man created by and of Spirit, is understood and recognized as the true likeness of his Maker.
جب ہم غلطی سے زیادہ زندگی کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں، مادے سے زیادہ روح پر بھروسہ رکھتے ہیں، مرنے سے زیادہ جینے پر بھروسہ رکھتے ہیں، انسان سے زیادہ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں، تو کوئی مادی مفرضے ہمیں بیماروں کو شفا دینے اور غلطی کو نیست کرنے سے نہیں روک سکتے۔
When we come to have more faith in the truth of being than we have in error, more faith in Spirit than in matter, more faith in living than in dying, more faith in God than in man, then no material suppositions can prevent us from healing the sick and destroying error.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔