اتوار 2 اکتوبر ، 2022



مضمون۔ غیر واقیعت

SubjectUnreality

سنہری متن: یوحنا 6 باب27 آیت

”فانی خوراک کے لئے محنت نہ کرو بلکہ اْس خوراک کے لئے جو ہمیشہ کی زندگی تک برقرار رہتی ہے۔“



Golden Text: John 6 : 27

Labour not for the meat which perisheth, but for that meat which endureth unto everlasting life.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: 1 تمیتھیس 6 باب 17تا19، 7تا11 آیات


17۔ اِس موجودہ جہان کے دولتمندوں کو حکم دے کہ مغرور نہ ہوں اور ناپائیدار دولت پر نہیں بلکہ خدا پر امید رکھیں جو ہمیں لطف اٹھانے کے لئے سب چیزیں افراط سے دیتا ہے۔

18۔ اور نیکی کریں اور اچھے کاموں میں دولتمند بنیں اور سخاوت پر تیار اور امداد پر مستعد ہوں۔

19۔ اور آئندہ کے لئے اپنے واسطے ایک اچھی بنیاد قائم کر رکھیں تاکہ حقیقی زندگی پر قبضہ کریں۔

7۔ کیونکہ نہ ہم دنیا میں کچھ لائے اور نہ کچھ لے جاسکتے ہیں۔

8۔ پس اگر ہمارے پاس کھانے پہننے کو ہے تو اْسی پر قناعت کریں۔

9۔ لیکن جو دولتمند ہونا چاہتے ہیں وہ ایسی آزمائش اور پھندے اور بہت سی بیہودہ اور نقصان پہنچانے والی خواہشوں میں پھنستے ہیں جو آدمی کو تباہی اور ہلاکت کے دریا میں غرق کر دیتی ہیں۔

10۔ کیونکہ زر کی دوستی ہر قسم کی برائی کی ایک جڑ ہے جس کی آرزو میں بعض نے گمراہ ہو کر اپنے دلوں کو طرح طرح کے غموں سے چھلنی کر لیا۔

11۔ مگر اے مردِ خدا! تْو اِن باتوں سے بھاگ اور راستبازی۔ دینداری۔ ایمان۔ محبت۔ صبر اور حلم کا طالب ہو۔

Responsive Reading: I Timothy 6 : 17-19, 7-11

17.     Charge them that are rich in this world, that they be not highminded, nor trust in uncertain riches, but in the living God, who giveth us richly all things to enjoy;

18.     That they do good, that they be rich in good works, ready to distribute, willing to communicate;

19.     Laying up in store for themselves a good foundation against the time to come, that they may lay hold on eternal life.

7.     For we brought nothing into this world, and it is certain we can carry nothing out.

8.     And having food and raiment let us be therewith content.

9.     But they that will be rich fall into temptation and a snare, and into many foolish and hurtful lusts, which drown men in destruction and perdition.

10.     For the love of money is the root of all evil: which while some coveted after, they have erred from the faith, and pierced themselves through with many sorrows.

11.     But thou, O man of God, flee these things; and follow after righteousness, godliness, faith, love, patience, meekness.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ خروج 20 باب1تا3، 15، 17 آیات

1۔ اور خدا نے یہ سب باتیں اْن کو بتائیں۔

2۔ خداوند تیرا خدا جو تجھے ملک مصر سے غلامی کے گھر سے نکال لایا مَیں ہوں۔

3۔ میرے حضور تْو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔

15۔ تْو چوری نہ کر۔

17۔ تو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اْس کے غلام اور نہ اْس کی لونڈی اور اْس کے بیل اور اْس کے گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کسی اور چیز کا لالچ کرنا۔

1. Exodus 20 : 1-3, 15, 17

1     And God spake all these words, saying,

2     I am the Lord thy God, which have brought thee out of the land of Egypt, out of the house of bondage.

3     Thou shalt have no other gods before me.

15     Thou shalt not steal.

17     Thou shalt not covet thy neighbour’s house, thou shalt not covet thy neighbour’s wife, nor his manservant, nor his maidservant, nor his ox, nor his ass, nor any thing that is thy neighbour’s.

2 . ۔ امثال 28 باب25 (وہ جو رکھتا ہے) آیت

25۔۔۔۔جس کا توکل خداوند پر ہے وہ فربہ کیا جائے گا۔

2. Proverbs 28 : 25 (he that putteth)

25     …he that putteth his trust in the Lord shall be made fat.

3 . ۔ زبور 49: 6، 7 آیات

6۔ جو اپنی دولت پر بھروسہ رکھتے اور اپنے مال کی کثرت پر فخر کرتے ہیں۔

7۔ اْن میں سے کوئی کسی طرح اپنے بھائی کا فدیہ نہیں دے سکتا نہ خدا کو اْس کا معاوضہ دے سکتا اے۔

3. Psalm 49 : 6, 7

6     They that trust in their wealth, and boast themselves in the multitude of their riches;

7     None of them can by any means redeem his brother, nor give to God a ransom for him:

4 . ۔ یرمیاہ 17 باب5تا8 آیات

5۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ ملعون ہے وہ آدمی جو انسان پر توکل کرتا ہے اور بشر کو اپنا بازو جانتا ہے اور جس کا دل خداوند سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔

6۔ کیونکہ وہ رتمہ کی مانند ہوگا جو بیابان میں ہے اور کبھی بھلائی نہ دیکھے گا بلکہ بیابان کی بے آب جگہوں میں اور غیر آباد زمین شور میں رہے گا۔

7۔ مبارک ہے وہ آدمی جو خداوند پر توکل کرتا ہے اور جس کی اْمیدگاہ خداوند ہے۔

8۔ کیونکہ وہ اْس درخت کی مانند ہے جو پانی پر لگایا جائے اور اپنی جڑ دریا کی طرف پھیلائے اور جب گرمی آئے تو اْسے کچھ خطرہ نہ ہو بلکہ اْس کے پتے ہرے رہیں اور خشک سالی کا اْسے کچھ خوف نہ ہو اور پھل لانے سے باز نہ رہے۔

4. Jeremiah 17 : 5-8

5     Thus saith the Lord; Cursed be the man that trusteth in man, and maketh flesh his arm, and whose heart departeth from the Lord.

6     For he shall be like the heath in the desert, and shall not see when good cometh; but shall inhabit the parched places in the wilderness, in a salt land and not inhabited.

7     Blessed is the man that trusteth in the Lord, and whose hope the Lord is.

8     For he shall be as a tree planted by the waters, and that spreadeth out her roots by the river, and shall not see when heat cometh, but her leaf shall be green; and shall not be careful in the year of drought, neither shall cease from yielding fruit.

5 . ۔ متی 4 باب23 آیت

23۔اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوش خبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہرطرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔

5. Matthew 4 : 23

23     And Jesus went about all Galilee, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing all manner of sickness and all manner of disease among the people.

6 . ۔ متی 5 باب1، 2 آیات

1۔وہ اْس بھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بیٹھ گیا تو اْس کے شاگرد اْس کے پاس آئے۔

2۔ اور وہ اپنی زبان ہوکر اْن کو یوں تعلیم دینے گا۔

6. Matthew 5 : 1, 2

1     And seeing the multitudes, he went up into a mountain: and when he was set, his disciples came unto him:

2     And he opened his mouth, and taught them, saying,

7 . ۔ متی 6 باب19تا24 آیات

19۔ اپنے واسطے زمین پر مال جمع نہ کرو جہاں کیڑا اور زنگ خراب کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگا کر چراتے ہیں۔

20۔ بلکہ اپنے لئے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چراتے ہیں۔

21۔ کیونکہ جہاں تیرا مال ہے وہیں تیرا دل بھی لگا رہے گا۔

22۔ بدن کا چراغ آنکھ ہے۔ پس اگر تیری آنکھ درست ہو تو تیرا سارا بدن روشن ہوگا۔

23۔ اور اگر تیری آنکھ خراب ہو تو تیرا سارا بدن تاریک ہوگا۔ پس اگر وہ روشنی جو تجھ میں ہے تاریکی ہو تو تاریکی کیسی بڑی ہوگی۔

24۔ کوئی آدمی دو مالکوں کی خدمت نہیں کر سکتا کیونکہ یا تو ایک سے عداوت رکھے گا اور دوسرے سے محبت، یا ایک سے ملا رہے گا اور دوسرے کو ناچیزجانے گا۔تم خدا اور دولت دونوں کی خدمت نہیں کر سکتے۔

7. Matthew 6 : 19-24

19     Lay not up for yourselves treasures upon earth, where moth and rust doth corrupt, and where thieves break through and steal:

20     But lay up for yourselves treasures in heaven, where neither moth nor rust doth corrupt, and where thieves do not break through nor steal:

21     For where your treasure is, there will your heart be also.

22     The light of the body is the eye: if therefore thine eye be single, thy whole body shall be full of light.

23     But if thine eye be evil, thy whole body shall be full of darkness. If therefore the light that is in thee be darkness, how great is that darkness!

24     No man can serve two masters: for either he will hate the one, and love the other; or else he will hold to the one, and despise the other. Ye cannot serve God and mammon.

8 . ۔ لوقا 15 باب3، 11(کسی ایک) تا 24 (تا پہلی) آیات

3۔ اْس نے اْن سے یہ تمثیل کہی کہ

11۔ پھر اْس نے کہا کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔

12۔ اْن میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا اے باپ! مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے دے۔ اْس نے اپنا مال متاع اْنہیں بانٹ دیا۔

13۔ اور بہت دن نہ گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپناسب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ ہوا اور وہاں اپنا مال بد چلنی میں اڑا دیا۔

14۔ اور جب سب کچھ خرچ کر چکا تو اْس ملک میں سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔

15۔پھر اْس ملک کے ایک باشندے کے ہاں جا پڑا۔ اْس نے اْس کو اپنے کھیتوں میں سور چرانے بھیجا۔

16۔اور اْسے آرزو تھی کہ جو پھلیاں سور کھاتے تھے انہی سے اپنا پیٹ بھرے مگر کوئی اْسے نہ دیتا تھا۔

17۔ پھر اْس نے ہوش میں آکر کہا میرے باپ کے بہت سے مزدوروں کو افراط سے روٹی ملتی ہے اور مَیں یہاں بھوکہ مر رہا ہوں!

18۔ مَیں اٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اْس سے کہوں گا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔

19۔ اب اِس لائق نہیں رہا کہ پھر سے تیرا بیٹا کہلاؤں۔مجھے اپنے مزدوروں جیسا کر لے۔

20۔پس وہ اٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اْسے دیکھ کر اْس کے باپ کو ترس آیا اور دوڑ کر اْس کو گلے لگایا اور چومہ۔

21۔ بیٹے نے اْس سے کہا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔اب اِس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں۔

22۔باپ نے اپنے نوکروں سے کہا اچھے سے اچھا لباس جلد نکال کر اْسے پہناؤ اور اْس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ۔

23۔ اور پلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو تاکہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔

24۔ کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا اب زندہ ہوا۔ کھو گیا تھا اب ملا ہے۔

8. Luke 15 : 3, 11 (A certain)-24 (to 1st .)

3     And he spake this parable unto them, saying,

11     A certain man had two sons:

12     And the younger of them said to his father, Father, give me the portion of goods that falleth to me. And he divided unto them his living.

13     And not many days after the younger son gathered all together, and took his journey into a far country, and there wasted his substance with riotous living.

14     And when he had spent all, there arose a mighty famine in that land; and he began to be in want.

15     And he went and joined himself to a citizen of that country; and he sent him into his fields to feed swine.

16     And he would fain have filled his belly with the husks that the swine did eat: and no man gave unto him.

17     And when he came to himself, he said, How many hired servants of my father’s have bread enough and to spare, and I perish with hunger!

18     I will arise and go to my father, and will say unto him, Father, I have sinned against heaven, and before thee,

19     And am no more worthy to be called thy son: make me as one of thy hired servants.

20     And he arose, and came to his father. But when he was yet a great way off, his father saw him, and had compassion, and ran, and fell on his neck, and kissed him.

21     And the son said unto him, Father, I have sinned against heaven, and in thy sight, and am no more worthy to be called thy son.

22     But the father said to his servants, Bring forth the best robe, and put it on him; and put a ring on his hand, and shoes on his feet:

23     And bring hither the fatted calf, and kill it; and let us eat, and be merry:

24     For this my son was dead, and is alive again; he was lost, and is found.

9 . ۔ لوقا 8 باب40، 43 تا48 آیات

40۔ جب یسوع واپس آرہا تھا تو لوگ اْس سے خوشی کے ساتھ ملے کیونکہ سب اْس کی راہ تکتے تھے۔

43۔ اور ایک عورت نے جس کے بارہ برس سے خون جاری تھا اور اپنا سارا مال حکیموں پر خرچ کر چکی تھی اور کسی کے ہاتھ سے اچھی نہ ہو سکی تھی۔

44۔ اْس کے پیچھے آکر اْس کی پوشاک کا کنارہ چھوا اور اْسی دم اْس کا خون بہنا بند ہو گیا۔

45۔ اِس پر یسوع نے کہا وہ کون ہے جس نے مجھے چھوا؟ جب سب انکار کرنے لگے تو پطرس اور اْس کے ساتھیوں نے کہا کہ اے صاحب لوگ تجھے دباتے اور تجھ پر گرے پڑتے ہیں۔

46۔ مگر یسوع نے کہا کسی نے مجھے چھوا تو ہے کیونکہ مَیں نے معلوم کیا کہ قوت مجھ سے نکلی ہے۔

47۔ جب اْس عورت نے دیکھا کہ مَیں چھِپ نہیں سکتی تو کانپتی ہوئی اور اْس کے آگے گر کر سب لوگوں کے سامنے بیان کیا کہ مَیں نے کس سبب سے تجھے چھوا اور کس طرح اْسی دم شفا پاگئی۔

48۔ اْس نے اْس سے کہا بیٹی! تیرے ایمان نے تجھے اچھا کیا ہے۔ سلامت چلی جا۔

9. Luke 8 : 40, 43-48

40     And it came to pass, that, when Jesus was returned, the people gladly received him: for they were all waiting for him.

43     And a woman having an issue of blood twelve years, which had spent all her living upon physicians, neither could be healed of any,

44     Came behind him, and touched the border of his garment: and immediately her issue of blood stanched.

45     And Jesus said, Who touched me? When all denied, Peter and they that were with him said, Master, the multitude throng thee and press thee, and sayest thou, Who touched me?

46     And Jesus said, Somebody hath touched me: for I perceive that virtue is gone out of me.

47     And when the woman saw that she was not hid, she came trembling, and falling down before him, she declared unto him before all the people for what cause she had touched him, and how she was healed immediately.

48     And he said unto her, Daughter, be of good comfort: thy faith hath made thee whole; go in peace.

10 . ۔ یسعیاہ 26 باب3، 4 آیات

3۔ جس کا دل قائم ہے تْو اْسے سلامت رکھے گا کیونکہ اْس کا توکل تجھ پر ہے۔

4۔ اب تک خداوند پر اعتماد رکھو کیونکہ خداوند یہواہ ابدی چٹان ہے۔

10. Isaiah 26 : 3, 4

3     Thou wilt keep him in perfect peace, whose mind is stayed on thee: because he trusteth in thee.

4     Trust ye in the Lord for ever: for in the Lord JEHOVAH is everlasting strength:



سائنس اور صح


1 . ۔ 360 : 2 (کوئی نہیں)۔3

”۔۔۔ کوئی نقصان نہیں ہوا، اور سب جیتا گیا ہے، اِس کے درست اندازے کے مطابق جو حقیقی ہے۔“

1. 360 : 2 (nothing)-3

“…nothing is lost, and all is won, by a right estimate of what is real."

2 . ۔ 472 :24 (سب)۔26

خدا اور اْس کی تخلیق میں پائی جانے والی ساری حقیقت ہم آہنگ اور ابدی ہے۔ جو کچھ وہ بناتا ہے اچھا بناتا ہے، اور جو کچھ بنا ہے اْسی نے بنایا ہے۔

2. 472 : 24 (All)-26

All reality is in God and His creation, harmonious and eternal. That which He creates is good, and He makes all that is made.

3 . ۔ 444 :10۔12

وہ جو اْس پر بھروسہ رکھتے ہیں قدم بہ قدم یہ جانیں گے کہ ”خدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مصیبت میں مستعد مددگار۔“

3. 444 : 10-12

Step by step will those who trust Him find that "God is our refuge and strength, a very present help in trouble."

4 . ۔ 273 :1۔15

مادہ اور اِس کے گناہ، بیماری اور موت کے دعوے خدا کے خلاف ہیں اور اْس سے جاری نہیں ہو سکتے۔ مادی سچائی کوئی نہیں ہوتی۔ جسمانی حواس خدا اور روحانی سچائی کی آگاہی نہیں حاصل کر سکتے۔انسانی عقیدے نے بہت سی ایجادات دریافت کی ہیں، مگر اْن میں سے کوئی ایک بھی الٰہی اصول کے بغیر الٰہی سائنس کے ہونے کے مسئلے کو حل نہیں کرسکتی ہے۔ مادی قیاس کی تفرقات سائنسی نہیں ہیں۔وہ حقیقی سائنس سے مختلف ہوتے ہیں کیونکہ وہ الٰہی قانون پر بنیاد نہیں رکھتے۔

الٰہی سائنس مادی حواس کی جھوٹی گواہی کو تبدیل کر دیتی ہے، اور یوں غلطی کی بنیادوں کو توڑ دیتی ہے۔ لہٰذہ سائنس اور حواس کے مابین دْشمنی اور حسی غلطیوں کی بدولت کامل سمجھ حاصل کرنے کے ناممکنات ختم ہو جاتے ہیں۔

4. 273 : 1-15

Matter and its claims of sin, sickness, and death are contrary to God, and cannot emanate from Him. There is no material truth. The physical senses can take no cognizance of God and spiritual Truth. Human belief has sought out many inventions, but not one of them can solve the problem of being without the divine Principle of divine Science. Deductions from material hypotheses are not scientific. They differ from real Science because they are not based on the divine law.

Divine Science reverses the false testimony of the material senses, and thus tears away the foundations of error. Hence the enmity between Science and the senses, and the impossibility of attaining perfect understanding till the errors of sense are eliminated.

5 . ۔ 593 :6 صرف

بٹوا۔ مادے یعنی غلطی میں اپنا خزانہ جمع کرنا۔

5. 593 : 6 only

Purse. Laying up treasures in matter; error.

6 . ۔ 146 :5۔20

پہلی بت پرستی مادے پر یقین تھا۔سکولوں نے خدائی پر ایمان کی بجائے، منشیات کے فیشن پر ایمان کو فروغ دیا ہے۔ مادے کے اپنے ہی مخالف کو تباہ کرنے کا یقین رکھتے ہوئے، صحت اور ہم آہنگی کو قربان کر دیا گیا ہے۔ اس قسم کے نظام روحانی قوت کی وحدت سے بنجر ہوتے ہیں، جس کے باعث مادی فہم سائنس کا غلام بنایا جاتا ہے اور مذہب مسیح کی مانند بن جاتا ہے۔

مادی دواخدا کی قوت کو منشیات سے تبدیل کرتی ہے، حتیٰ کہ انسانی طاقت سے بھی، تاکہ جسم کو شفا دے سکے۔ وہ فلسفیانہ نظام جونجات کے لئے الٰہی اصول، یسوع بطور انسان پر جو خدا کا شفا دینے والا نمائندہ ہے اور اْس کی سائنس کی بجائے کسی شخص پر عمل پیرا ہوتا ہے وہ خاموش کر دیا گیا ہے۔کیوں؟ کیونکہ سچائی اْن کی فرضی قوت کی مادی دوا کو منقسم کرتی اور روح کو بالادستی سے ملبوس کرتی ہے۔

6. 146 : 5-20

The first idolatry was faith in matter. The schools have rendered faith in drugs the fashion, rather than faith in Deity. By trusting matter to destroy its own discord, health and harmony have been sacrificed. Such systems are barren of the vitality of spiritual power, by which material sense is made the servant of Science and religion becomes Christlike.

Material medicine substitutes drugs for the power of God — even the might of Mind — to heal the body. Scholasticism clings for salvation to the person, instead of to the divine Principle, of the man Jesus; and his Science, the curative agent of God, is silenced. Why? Because truth divests material drugs of their imaginary power, and clothes Spirit with supremacy.

7 . ۔ 443 :1۔8

جب کرسچن سائنس کی طرف اْس کے پیروکاروں کی جانب سے ملکیت، فائدے اور منظم طبی مطالعہ کے تسلسل کے لئے رجوع کیا جاتا ہے تو وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہے کہ عمومی حالات میں جسمانی ذرائع کے عقیدے میں پناہ لینا اْن لوگوں کو روکنے کا موجب بنتا ہے جو ایسا سمجھوتہ کر لیتے ہیں جو قادرِ مطلق عقل پر پورے اعتماد سے جنم لیتا ہے کہ وہی ساری طاقت کی ملکیت رکھتا ہے۔

7. 443 : 1-8

When the discoverer of Christian Science is consulted by her followers as to the propriety, advantage, and consistency of systematic medical study, she tries to show them that under ordinary circumstances a resort to faith in corporeal means tends to deter those, who make such a compromise, from entire confidence in omnipotent Mind as really possessing all power.

8 . ۔ 234 :3 صرف

اگرہمیں مادے پر اعتماد ہے تو روح پر ہمیں عدم اعتماد ہے۔

8. 234 : 3 only

If we trust matter, we distrust Spirit.

9 . ۔ 273 :21۔7

خدا نے روحانی قانون کو منسوخ کرنے کے لئے کبھی مادی قانون کو مقرر نہیں کیا۔ اگر کوئی ایسا مادی قانون تھا تو وہ روح یعنی خدا کی بالادستی کے مخالف اور خالق کی حکمت پر معترض تھا۔ یسوع مادی قوانین کی براہ راست مخالفت میں پانی کی لہروں پر چلا، بھیڑ کو کھانا کھِلایا، بیمار کو شفا دی اور مردوں کو زندہ کیا۔ اْس کے اعمال مادی حس یا قانون کے جھوٹے دعووں پر حاوی ہوتے ہوئے سائنس کا اظہار تھے۔

سائنس دکھاتی ہے کہ مادہ، فانی آراء اور عقائد کے ساتھ متصادم ہوتے ہوئے ہر دور میں غلطی کے اثرات کو خارج کرتا ہے،لیکن جب فوری اور مستقل بنیادوں پر اِس کی مخالفت کرسچن سائنس کی جانب سے ہوتی ہے تو فانی عقل کا ماحول اخلاق اور موت کے لئے تباہ کن نہیں ہو سکتا۔ اِس ذہنی غلاظت کے لئے سچائی اور محبت زہر مار ہیں، اور یوں یہ وجودیت کو تقویت دیتے اور برقرار رکھتے ہیں۔حواسِ خمسہ سے حاصل شدہ غیر ضروری علم محض عارضی، فانی عقل کا نظریہ، فہم کا نتیجہ ہے نہ کہ روح، جان کا، اور یہ اْس سب کی علامت پیش کرتا ہے جو بد اور زوال پذیرہے۔

9. 273 : 21-7

God never ordained a material law to annul the spiritual law. If there were such a material law, it would oppose the supremacy of Spirit, God, and impugn the wisdom of the creator. Jesus walked on the waves, fed the multitude, healed the sick, and raised the dead in direct opposition to material laws. His acts were the demonstration of Science, overcoming the false claims of material sense or law.

Science shows that material, conflicting mortal opinions and beliefs emit the effects of error at all times, but this atmosphere of mortal mind cannot be destructive to morals and health when it is opposed promptly and persistently by Christian Science. Truth and Love antidote this mental miasma, and thus invigorate and sustain existence. Unnecessary knowledge gained from the five senses is only temporal, — the conception of mortal mind, the offspring of sense, not of Soul, Spirit, — and symbolizes all that is evil and perishable.

10 . ۔ 166 :15۔22

غلطی کرنے والی انسانی عقل اپنے آپ میں غیر ہم آہنگ ہے۔اسی سے غیر ہم آہنگ بدن پیدا ہوتا ہے۔ بیماری میں خدا کوادنیٰ مستعمل تصور کرنا ایک غلطی ہے۔ جسمانی مصائب کے دوران اْسے ایک طرف کرنے، اور اْسے قبول کرنے کی گھڑی کا انتظار کرنے کی بجائے ہمیں سیکھنا چاہئے کہ وہ بیماری میں بھی سب کام کر سکتا ہے جیسے صحت میں کرسکتا ہے۔

10. 166 : 15-22

The erring human mind is inharmonious in itself. From it arises the inharmonious body. To ignore God as of little use in sickness is a mistake. Instead of thrusting Him aside in times of bodily trouble, and waiting for the hour of strength in which to acknowledge Him, we should learn that He can do all things for us in sickness as in health.

11 . ۔ 239 :5۔10

اْس دولت، شہرت اور معاشرتی تنظیم کو دور کردیں جن کا خدا کے ترازو میں تنکا برابر وزن بھی نہیں ہے، تو پھر ہمیں اصول کے واضح خیالات ملتے ہیں۔ گروہ بندی کو توڑیں، دولت کو ایمانداری سے ہموار کریں، قابلیت کو حکمت سے آزمائیں تو ہمیں انسانیت کے بہتر خیالات ملتے ہیں۔

11. 239 : 5-10

Take away wealth, fame, and social organizations, which weigh not one jot in the balance of God, and we get clearer views of Principle. Break up cliques, level wealth with honesty, let worth be judged according to wisdom, and we get better views of humanity.

12 . ۔ 277 :2۔12

ْس سب سے جو لاخطا اور ابدی عقل کے برعکس ہے یہ عقل کہتی ہے، ”تم ضرور مرو گے؛“ اور دوسری جگہ کلام کہتا ہے کہ خاک خاک میں لوٹ جاتی ہے۔ غیر ذہین اپنی ہی غیر واقیعت میں پلٹ جاتا ہے۔ مادہ عقل کبھی پیدا نہیں کرتا۔ لافانی فانی کو کبھی جنم نہیں دیتا۔ اچھائی کا نتیجہ بدی میں نہیں ہوسکتا۔ کیونکہ خدا خود نیک اور روح ہے، اس لئے نیکی اور روحانیت لافانی ہوں گے۔اِن کے متضاد بدی اور مادہ، فانی غلطی ہیں، اور غلطی کا کوئی خالق نہیں ہے۔ اگر نیکی اور روحانیت حقیقی ہیں تو بدی اور مادیت غیر حقیقی ہیں اور یہ لامحدود خدا یعنی اچھائی سے ماخوذ نہیں ہوسکتے۔

12. 277 : 2-12

To all that is unlike unerring and eternal Mind, this Mind saith, "Thou shalt surely die;" and elsewhere the Scripture says that dust returns to dust. The non-intelligent relapses into its own unreality. Matter never produces mind. The immortal never produces the mortal. Good cannot result in evil. As God Himself is good and is Spirit, goodness and spirituality must be immortal. Their opposites, evil and matter, are mortal error, and error has no creator. If goodness and spirituality are real, evil and materiality are unreal and cannot be the outcome of an infinite God, good.

13 . ۔ 169 :16۔17، 29۔2

اگر ہم نے بدن پر عقل کا اختیار سمجھا ہے تو ہمیں مادی ذرائع پر ایمان نہیں رکھنا چاہئے۔

جو کچھ بھی انسان کو الٰہی عقل کی بجائے دیگر طاقتوں کو ماننے اور دوسرے قوانین کی پاسداری کرنے کی تعلیم دیتا ہے وہ مخالفِ مسیح ہے۔ایک زہریلی دوائی جو نیکی کرتی دکھائی دیتی ہے وہ بدی ہے، کیونکہ یہ انسان کا خدا، قادرِ مطلق عقل،پر انحصار چْراتی ہے اور ایمان کے مطابق، انسانی نظام کو زہر دیتی ہے۔

13. 169 : 16-17, 29-2

If we understood the control of Mind over body, we should put no faith in material means.

Whatever teaches man to have other laws and to acknowledge other powers than the divine Mind, is anti-Christian. The good that a poisonous drug seems to do is evil, for it robs man of reliance on God, omnipotent Mind, and according to belief, poisons the human system.

14 . ۔ 403 :14۔20

اگر آپ یہ سمجھ جائیں کہ یہ فانی وجود خود کار فریب ہے اور حقیقی نہیں ہے تو آپ صورت حال پر قابو پا لیتے ہیں۔فانی فہم متواتر طور پر فانی جسم کے لئے غلط آراء کے نتائج کو جنم دیتا ہے؛ اور یہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک حق فانی غلطی کو اس کی فرضی توانائیوں سے برطرف نہیں کرتا، جو فانی فریب کے ہلکے سے جالے کو صاف کر دیتا ہے۔

14. 403 : 14-20

You command the situation if you understand that mortal existence is a state of self-deception and not the truth of being. Mortal mind is constantly producing on mortal body the results of false opinions; and it will continue to do so, until mortal error is deprived of its imaginary powers by Truth, which sweeps away the gossamer web of mortal illusion.

15 . ۔ 368 :2۔5، 14۔19

سائنس سے متحرک اعتماد اس حقیقت میں پنہاں ہے کہ سچائی حقیقی ہے اور غلطی غیر حقیقی ہے۔ غلطی سچائی کے سامنے بزدل ہے۔

جب ہم غلطی سے زیادہ زندگی کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں، مادے سے زیادہ روح پر بھروسہ رکھتے ہیں، مرنے سے زیادہ جینے پر بھروسہ رکھتے ہیں، انسان سے زیادہ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں، تو کوئی مادی مفرضے ہمیں بیماروں کو شفا دینے اور غلطی کو نیست کرنے سے نہیں روک سکتے۔

15. 368 : 2-5, 14-19

The confidence inspired by Science lies in the fact that Truth is real and error is unreal. Error is a coward before Truth.

When we come to have more faith in the truth of being than we have in error, more faith in Spirit than in matter, more faith in living than in dying, more faith in God than in man, then no material suppositions can prevent us from healing the sick and destroying error.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████