اتوار 20 اگست ، 2023
”اور تیرے زمانے میں امن ہوگا نجات و حکمت اور دانش کی فراوانی ہوگی۔“
“Wisdom and knowledge shall be the stability of thy times and strength of salvation.”
2۔ خداوند کی حمد کرو مَیں راستبازوں کی مجلس میں اور جماعت میں اپنے سارے دل سے خداوند کا شکر کروں گا۔
2۔ خداوند کے کام عظیم ہیں۔ جو اْن میں مسرور ہیں اْن کی تفتیش میں رہتے ہیں۔
3۔ اْس کے کام جلالی اور پْرحشمت ہیں اور اْس کی صداقت ابد تک قائم ہے۔
7۔ اْس کے ہاتھوں کے کام برحق اور پْر عمل ہیں۔ اْس کے تمام قوانین راست ہیں۔
8۔ وہ ابدلا آباد قائم رہیں گے۔ وہ سچائی اور راستی سے بنائے گئے ہیں۔
9۔ اْس نے اپنے لوگوں کے لئے فدیہ دیا اْس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لئے ٹھہرایا ہے۔ اْس کا نام قدوس اور مہیب ہے۔
10۔خداوند کا خوف دانائی کا شروع ہے۔اْس کے مطابق عمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ اْس کی ستائش ابد تک قائم ہے۔
1. Praise ye the Lord. I will praise the Lord with my whole heart, in the assembly of the upright, and in the congregation.
2. The works of the Lord are great, sought out of all them that have pleasure therein.
3. His work is honourable and glorious: and his righteousness endureth for ever.
7. The works of his hands are verity and judgment; all his commandments are sure.
8. They stand fast for ever and ever, and are done in truth and uprightness.
9. He sent redemption unto his people: he hath commanded his covenant for ever: holy and reverend is his name.
10. The fear of the Lord is the beginning of wisdom: a good understanding have all they that do his commandments: his praise endureth for ever.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اے خداوند! تْو نے مجھے جانچ لیا اور پہچان لیا۔
2۔ تْو میرا اْٹھنا بیٹھنا جانتا ہے۔ تْو میرے خیال کو دور سے سمجھ لیتا ہے۔
3۔تْو میرے راستہ کی اور میری خوابگاہ کی چھان بین کرتا ہے۔ اور میری سب روشوں سے واقف ہے۔
4۔ دیکھ! میری زبان پر کوئی ایسی بات نہیں جسے تْو اے خداوند! پورے طور پر نہ جانتا ہو۔
5۔ تْونے مجھے آگے پیچھے سے گھیر رکھا ہے۔ اور تیرا ہاتھ مجھ پر ہے۔
1 O Lord, thou hast searched me, and known me.
2 Thou knowest my downsitting and mine uprising, thou understandest my thought afar off.
3 Thou compassest my path and my lying down, and art acquainted with all my ways.
4 For there is not a word in my tongue, but, lo, O Lord, thou knowest it altogether.
5 Thou hast beset me behind and before, and laid thine hand upon me.
7۔ اور داؤد نے اپنے بیٹے سلیمان سے کہایہ تو خود میرے دل میں تھا کہ خداوند اپنے خدا کے نام کے لئے ایک گھر بناؤں۔
8۔ لیکن خداوند کا کلام مجھے پہنچا کہ۔
9۔ دیکھ تجھ سے ایک بیٹا پیدا ہو گا۔ وہ مردِ صلح ہوگا اور مَیں اْسے چاروں طرف کے سب دشمنوں سے امن بخشوں گا۔ کیونکہ سلیمان اْس کا نام ہوگا اور مَیں اْس کے ایام میں اسرائیل کو امن و امان بخشوں گا۔
10۔ وہ میرا بیٹا ہوگا اور مَیں اْس کا باپ ہوں گا اور مَیں اسرائیل پر اْس کی سلطنت کا تخت ابد تک قائم رکھوں گا۔
11۔ اب اے میرے بیٹے خداوند تیرے ساتھ رہے اور تْو اقبالمند ہو اور خداوند اپنے خدا کا گھر بنا جیسا اْس نے تیرے حق میں فرمایا ہے۔
12۔ اب خداوند تجھے عقل و دانائی بخشے اور اسرائیل کی بابت تیری ہدایت کرے تاکہ تْو خداوند اپنے خدا کی شریعت کو مانتا رہے۔
7 David said to Solomon, My son, as for me, it was in my mind to build an house unto the name of the Lord my God:
8 But the word of the Lord came to me, saying,
9 Behold, a son shall be born to thee, who shall be a man of rest; and I will give him rest from all his enemies round about: for his name shall be Solomon, and I will give peace and quietness unto Israel in his days.
10 He shall build an house for my name; and he shall be my son, and I will be his father; and I will establish the throne of his kingdom over Israel for ever.
11 Now, my son, the Lord be with thee; and prosper thou, and build the house of the Lord thy God, as he hath said of thee.
12 Only the Lord give thee wisdom and understanding, and give thee charge concerning Israel, that thou mayest keep the law of the Lord thy God.
9۔ اور تْو اے میرے بیٹے سلیمان اپنے باپ کے خدا کو پہچان اور پورے دل اور روح کی مستعدی سے اْس کی عبادت کر کیونکہ خداوند سب دلوں کو جانچتا ہے اور جو کچھ خیال میں آتا ہے اْسے پہچانتا ہے۔ اگر تْو اْس کو ڈھونڈے تو وہ تجھ کو مل جائے گا۔
9 And thou, Solomon my son, know thou the God of thy father, and serve him with a perfect heart and with a willing mind: for the Lord searcheth all hearts, and understandeth all the imaginations of the thoughts: if thou seek him, he will be found of thee;
11۔ اے خداوند حکمت، عظمت اور قدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کیونکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہی ہے۔ اے خداوند بادشاہی تیری ہے اور تْو ہی بحیثیت سردار سبھوں سے ممتاز ہے۔
19۔ اور میرے بیٹے سلیمان کو ایسا کامل دل عطا کر کہ وہ تیرے حکموں اور شہادتوں اور آئین کو مانے اور اِن سب باتوں پر عمل کرے اور اْس ہیکل کو بنائے جس کے لئے مَیں نے تیاری کی ہے۔
11 Thine, O Lord, is the greatness, and the power, and the glory, and the victory, and the majesty: for all that is in the heaven and in the earth is thine; thine is the kingdom, O Lord, and thou art exalted as head above all.
19 And give unto Solomon my son a perfect heart, to keep thy commandments, thy testimonies, and thy statutes, and to do all these things, and to build the palace, for the which I have made provision.
1۔سلیمان بن داؤد اپنی مملکت میں مْستحکم ہوا اور خداوند اْس کا خدا اْس کے ساتھ رہا اور اْسے نہایت سرفراز کیا۔
3۔ اور سلیمان ساری جماعت سمیت جبعون کے اونچے مقام کو گیا کیونکہ خدا کا خیمہ جسے خداوند کے بندے موسیٰ نے بیابان میں بنایا تھا وہیں تھا۔
7۔ اْسی رات خداسلیمان کو دکھائی دیا اور اْس نے کہا مانگ مَیں تجھے کیا دوں؟
8۔ سلیمان نے خدا سے کہا تْو نے میرے باپ داؤد پر بڑی مہربانی کی اور مجھے اْس کی جگہ بادشاہ بنایا۔
9۔ اب اے خداوند خدا جو وعدہ تْو نے میرے باپ داؤد سے کیا وہ برقرار رہے کیونکہ تْو نے مجھے ایک ایسی قوم کا بادشاہ بنایا ہے جو کثرت میں زمین کی خاک کے ذروں کی مانند ہے۔
10۔ سو مجھے حکمت و معرفت عنایت کر تاکہ مَیں اِن لوگوں کے آگے اندر باہر آیا جایا کروں کیونکہ تیری اِس بڑی قوم کا انصاف کون کر سکتا ہے؟
11۔ تب خداوند نے سلیمان سے کہا چونکہ تیرے دل میں یہ بات تھی اور تْو نے نہ دولت نہ مال نہ عزت نہ اپنے دشمنوں کی موت مانگی اور نہ عمر کی درازی طلب کی بلکہ اپنے لئے حکمت و معرفت کی درخواست کی تاکہ میرے لوگوں کا جن پر مَیں نے تجھے بادشاہ بنایا ہے انصاف کرے۔
12۔ سو حکمت و معرفت تجھے عطا ہوئی اور مَیں تجھے اِس قدر دولت اور مال اور عزت بخشوں گا کہ نہ تواْن بادشاہوں میں سے جو تجھ سے پہلے ہوئے کسی کو نصیب ہوئی اورنہ کسی کو تیرے بعد نصیب ہوگی۔
1 And Solomon the son of David was strengthened in his kingdom, and the Lord his God was with him, and magnified him exceedingly.
3 So Solomon, and all the congregation with him, went to the high place that was at Gibeon; for there was the tabernacle of the congregation of God, which Moses the servant of the Lord had made in the wilderness.
7 In that night did God appear unto Solomon, and said unto him, Ask what I shall give thee.
8 And Solomon said unto God, Thou hast shewed great mercy unto David my father, and hast made me to reign in his stead.
9 Now, O Lord God, let thy promise unto David my father be established: for thou hast made me king over a people like the dust of the earth in multitude.
10 Give me now wisdom and knowledge, that I may go out and come in before this people: for who can judge this thy people, that is so great?
11 And God said to Solomon, Because this was in thine heart, and thou hast not asked riches, wealth, or honour, nor the life of thine enemies, neither yet hast asked long life; but hast asked wisdom and knowledge for thyself, that thou mayest judge my people, over whom I have made thee king:
12 Wisdom and knowledge is granted unto thee; and I will give thee riches, and wealth, and honour, such as none of the kings have had that have been before thee, neither shall there any after thee have the like.
1۔ جب سبا کی ملکہ نے سلیمان کی شہرت سنی وہ مشکل سوالوں سے سلیمان کو آزمانے کے لئے یروشلیم میں آئی۔
2۔ اور سلیمان نے اْس کے سب سوالوں کا جواب دیا اور سلیمان سے کوئی بات پوشیدہ نہ تھی کہ وہ اْس کو بتا نہ سکا۔
5۔ اور اْس نے بادشاہ سے کہا کہ وہ سچی خبر تھی جو مَیں نے تیرے کاموں اور تیری حکمت کی بابت اپنے ملک میں سنی تھی۔
6۔ تو بھی جب تک مَیں نے آکر اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیا اْن کی باتوں کو باور نہ کیا اور دیکھ جتنی بڑی تیری حکمت ہے اْس کا آدھا بیان بھی میرے آگے نہیں ہوا۔ تْو اْس شہرت سے بڑھ کر ہے جو مَیں نے سنی تھی۔
8۔ خداوند تیرا خدا مبارک ہے جو تجھ سے ایسا راضی ہوا کہ تجھ کو اپنے تخت پر بٹھایا تاکہ تْو خداوند اپنے خدا کی طرف سے بادشاہ ہو۔ چونکہ تیرے خدا کو اسرائیل سے محبت تھی کہ اْن کو ہمیشہ کے لئے قائم کرے اْس نے تجھے اْن کا بادشاہ بنایا تاکہ تْو عدل و انصاف کرے۔
1 And when the queen of Sheba heard of the fame of Solomon, she came to prove Solomon with hard questions at Jerusalem,
2 And Solomon told her all her questions: and there was nothing hid from Solomon which he told her not.
5 And she said to the king, It was a true report which I heard in mine own land of thine acts, and of thy wisdom:
6 Howbeit I believed not their words, until I came, and mine eyes had seen it: and, behold, the one half of the greatness of thy wisdom was not told me: for thou exceedest the fame that I heard.
8 Blessed be the Lord thy God, which delighted in thee to set thee on his throne, to be king for the Lord thy God: because thy God loved Israel, to establish them for ever, therefore made he thee king over them, to do judgment and justice.
1۔ اے میرے بیٹے!اگرتو میری باتوں کوقبول کرے اور میرے فرمان کو نگاہ میں رکھے۔
2۔ اَیساکہ توحکمت کی طرف کان لگاے اور فہم سے دل لگائے
3۔ بلکہ اگر تْو عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔
4۔ اور اُسکو اَیسا ڈھونڈے جیسے چاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی
5۔ توتْوخداوندکے خوف کو سمجھے گا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر ے گا
6۔ کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں۔
7۔ وہ راستبازوں کے لئے مدد تیار رکھتا ہے اور راست روکے لئے سِپر ہے۔
1 My son, if thou wilt receive my words, and hide my commandments with thee;
2 So that thou incline thine ear unto wisdom, and apply thine heart to understanding;
3 Yea, if thou criest after knowledge, and liftest up thy voice for understanding;
4 If thou seekest her as silver, and searchest for her as for hid treasures;
5 Then shalt thou understand the fear of the Lord, and find the knowledge of God.
6 For the Lord giveth wisdom: out of his mouth cometh knowledge and understanding.
7 He layeth up sound wisdom for the righteous: he is a buckler to them that walk uprightly.
عقل ”کل، آج اور ابد تک“ زندگی، محبت اور حکمت کے ساتھ یکساں ہے۔
Mind is the same Life, Love, and wisdom "yesterday, and to-day, and forever."
سب مواد، ذہانت، حکمت، ہستی، لافانیت، وجہ اور اثر خْدا سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ اْس کی خصوصیات ہیں، یعنی لامتناہی الٰہی اصول، محبت کے ابدی اظہار۔ کوئی حکمت عقلمند نہیں سوائے اْس کی؛ کوئی سچائی سچ نہیں، کوئی محبت پیاری نہیں، کوئی زندگی زندگی نہیں ماسوائے الٰہی کے، کوئی اچھائی نہیں ماسوائے اْس کے جو خدا بخشتا ہے۔
جیسا کہ روحانی سمجھ پر ظاہر ہوا ہے، الٰہی مابعدلاطبیعیات واضح طور پر دکھاتا ہے کہ سب کچھ عقل ہی ہے اور یہ عقل خدا، قادر مطلق، ہمہ جائی، علام الغیوب ہے یعنی کہ سبھی طاقت والا، ہر جگہ موجود اور سبھی سائنس پر قادر ہے۔ لہٰذہ حقیقت میں سبھی کچھ عقل کا اظہار ہے۔
All substance, intelligence, wisdom, being, immortality, cause, and effect belong to God. These are His attributes, the eternal manifestations of the infinite divine Principle, Love. No wisdom is wise but His wisdom; no truth is true, no love is lovely, no life is Life but the divine; no good is, but the good God bestows.
Divine metaphysics, as revealed to spiritual understanding, shows clearly that all is Mind, and that Mind is God, omnipotence, omnipresence, omniscience, — that is, all power, all presence, all Science. Hence all is in reality the manifestation of Mind.
مادی فہم ایک مضحکہ خیز فقرہ ہے، کیونکہ مادے میں کوئی احساس نہیں ہے۔سائنس واضح کرتی ہے کہ عقل، نہ کہ مادہ، دیکھتا، سنتا، محسوس کرتا اور بولتا ہے۔
Material sense is an absurd phrase, for matter has no sensation. Science declares that Mind, not matter, sees, hears, feels, speaks.
سائنس کی اصطلاح، مناسب طور پر سمجھی جائے تو خدا کی شریعت اور کائنات بشمول انسان پر اْس حکمرانی کا حوالہ دیتی ہے۔اِس سے یہ بات سامنے آتی ہے۔ تاجران اور مذہبی علماء نے دیکھا ہے کہ کرسچن سائنس اْن کی برداشت اور ذہنی قوتوں کو فروغ دیتی ہے، کردار کے لئے اْن کی سوچ کو وسیع کرتی ہے، انہیں فراست اور ادراک اور اپنی عام گنجائش کو بڑھانے کی قابلیت دیتی ہے۔ انسانی سوچ روحانی سمجھ سے بھرو پور ہوکر مزید لچکدار ہوجاتی ہے، تو یہ بہت برداشت اور کسی حد تک خود سے فرارکے قابل ہوجاتی ہے اور کم آرام طلب ہوتی ہے۔ ہستی کی سائنس کا علم انسان کی قابلیت کے فن اور امکانات کو فروغ دیتا ہے۔ فانی لوگوں کو بلند اور وسیع ریاست تک رسائی دیتے ہوئے یہ سوچ کے ماحول کو بڑھاتا ہے۔ یہ سوچنے والے کو اْس کے ادراک اور بصیرت کی مقامی ہوا میں پروان چڑھاتا ہے۔
The term Science, properly understood, refers only to the laws of God and to His government of the universe, inclusive of man. From this it follows that business men and cultured scholars have found that Christian Science enhances their endurance and mental powers, enlarges their perception of character, gives them acuteness and comprehensiveness and an ability to exceed their ordinary capacity. The human mind, imbued with this spiritual understanding, becomes more elastic, is capable of greater endurance, escapes somewhat from itself, and requires less repose. A knowledge of the Science of being develops the latent abilities and possibilities of man. It extends the atmosphere of thought, giving mortals access to broader and higher realms. It raises the thinker into his native air of insight and perspicacity.
پرانے نبیوں نے اپنی پیش بینی ایک روحانی، غیر جسمانی نقطہ نظر سے حاصل کی نہ کہ بدی کی پیشن گوئی کرنے اور کسی افسانے کو غلط حقیقت بنانے سے کی، نہ ہی انسانی عقیدے اور مادے کے بنیادی کام سے مستقبل کی پیشنگوئی کرنے سے کی۔ جب ہستی کی سچائی کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے سائنس میں کافی ترقی کی، تو انسان غیر ارادی طور پر غیب دان اور نبی بن گیا، جو بھوتوں، بدروحوں یا نیم دیوتاؤں کے اختیار میں نہیں بلکہ واحد روح کے قابو میں تھا۔ یہ ہر وقت موجود، الٰہی عقل اور اْس خیال کا استحقاق ہے جو اِس عقل کے ساتھ تعلق رکھتا ہے تاکہ ماضی، حال اور مستقبل کو جانے۔
ہستی کی سائنس سے آگاہی ہمیں مزید وسیع پیمانے پر الٰہی عقل کے ساتھ مکالمہ کرنے کے قابل بناتی ہے، تاکہ اْن واقعات کی پیش گوئی اور پیش بینی کی جائے جو کائنات کی فلاح سے تعلق رکھتے ہیں، تاکہ الٰہی لحاظ سے متاثر ہوا جا سکے اور البتہ آزاد عقل کی وسعت کو چھوْا جا سکے۔
یہ سمجھنا کہ عقل لامحدود ہے، مادیت میں جکڑی نہیں، بصیرت اور سماعت کے لئے آنکھ اور کان کی محتاج نہیں نہ ہی قوت حرکت کے لئے پٹھوں اور ہڈیوں پر انحصار کرتی ہے، عقل کی اْس سائنس کی جانب ایک قدم ہے جس کی بدولت ہم انسان کی فطرت اور وجود سے متعلق آگاہی پاتے ہیں۔
ہم سب مناسب طور پر یہ جانتے ہیں کہ روح خدا، الٰہی اصول سے آتی ہے اور اِس کی تعلیم مسیح اور کرسچن سائنس کے وسیلہ ملتی ہے۔ اگر اِس سائنس کو اچھی طرح سے سیکھا اور مناسب طور پر سمجھا گیا ہے تو ہم اس سے کہیں درست طریقے سے سچائی کو جان سکتے ہیں جتنا کوئی ماہر فلکیات ستاروں کو پڑھ سکتا یا کسی گرہن کا اندازہ لگا سکتا ہو۔
یہ ذہن خوانی غیب بینی کے بالکل الٹ ہے۔ یہ روحانی فہم کی تابانی ہے جو روح کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے نہ کہ مادی حِس کی۔یہ روحانی حِس انسانی عقل میں اْس وقت آتی ہے جب موخر الذکر الٰہی عقل کو تسلیم کرتی ہے۔
کسی شخص کو اچھائی کرنے نہ کہ بدی کرنے کے قابل بناتے ہوئے اس قسم کے الہام اْسے ظاہر کرتے ہیں جو ہم آہنگی کو تعمیر کرتا اور ہمیشہ قائم رکھتا ہے۔
The ancient prophets gained their foresight from a spiritual, incorporeal standpoint, not by foreshadowing evil and mistaking fact for fiction, — predicting the future from a groundwork of corporeality and human belief. When sufficiently advanced in Science to be in harmony with the truth of being, men become seers and prophets involuntarily, controlled not by demons, spirits, or demigods, but by the one Spirit. It is the prerogative of the ever-present, divine Mind, and of thought which is in rapport with this Mind, to know the past, the present, and the future.
Acquaintance with the Science of being enables us to commune more largely with the divine Mind, to foresee and foretell events which concern the universal welfare, to be divinely inspired, — yea, to reach the range of fetterless Mind.
To understand that Mind is infinite, not bounded by corporeality, not dependent upon the ear and eye for sound or sight nor upon muscles and bones for locomotion, is a step towards the Mind-science by which we discern man's nature and existence.
All we correctly know of Spirit comes from God, divine Principle, and is learned through Christ and Christian Science. If this Science has been thoroughly learned and properly digested, we can know the truth more accurately than the astronomer can read the stars or calculate an eclipse. This Mind-reading is the opposite of clairvoyance. It is the illumination of the spiritual understanding which demonstrates the capacity of Soul, not of material sense. This Soul-sense comes to the human mind when the latter yields to the divine Mind.
Such intuitions reveal whatever constitutes and perpetuates harmony, enabling one to do good, but not evil.
کرسچن سائنس کے مطابق، انسان کے صرف وہی حواس روحانی ہیں، جو الٰہی عقل سے ظاہر ہوتے ہیں۔ خیالات خدا سے انسان میں منتقل ہوتے ہیں، لیکن نہ احساس اور نہ ہی رپورٹ مادی جسم سے عقل میں جاتے ہیں۔ باہمی رابطہ ہمیشہ خدا سے ہوکر اْس کے خیال، یعنی انسان تک جاتا ہے۔
According to Christian Science, the only real senses of man are spiritual, emanating from divine Mind. Thought passes from God to man, but neither sensation nor report goes from material body to Mind. The intercommunication is always from God to His idea, man.
از روئے مادہ کی نسبت روحانی طور پر سننے اور دیکھنے میں زیادہ مسیحت ہے۔ ذہنی صلاحیتوں کے کھو جانے کی نسبت اْن کی مستقل مشق میں زیادہ سائنس ملتی ہے۔ وہ کھو تو سکتی نہیں، تاہم عقل ہمیشہ رہتی ہے۔ اس کے ادراک نے صدیوں پہلے اندھے کو بینائی اور بہرے کو سماعت دی، اور یہ ان معجزات کو دوہرائے گی۔
There is more Christianity in seeing and hearing spiritually than materially. There is more Science in the perpetual exercise of the Mind-faculties than in their loss. Lost they cannot be, while Mind remains. The apprehension of this gave sight to the blind and hearing to the deaf centuries ago, and it will repeat the wonder.
سوال۔ کیا جسمانی حواسِ خمسہ انسان کو تشکیل دیتے ہیں؟
جواب۔ کرسچن سائنس لافانی ثبوت کے ساتھ کسی بھی مادی حس کے عدم امکان کو قائم کرتی ہے، اور اِن نام نہاد حواس کو بطور فانی عقائد واضح کرتی ہے، جس کی گواہی خواہ انسان کی یا اْس کے خالق کی طرف سے ہو سچ نہیں ہوسکتی۔جسمانی حواس روحانی حقیقت اور لافانیت کا ادراک نہیں کرسکتے۔اعصاب کے اندر کسی پودے کے ریشوں سے زیادہ احساس نہیں ہوتا، ماسوائے اْس کے جو ایمان اِنہیں عطا کرتا ہے۔عقل تمام تر فہم، ادراک اور استعداد کی ملکیت رکھتی ہے۔
Question. — Do the five corporeal senses constitute man?
Answer. — Christian Science sustains with immortal proof the impossibility of any material sense, and defines these so-called senses as mortal beliefs, the testimony of which cannot be true either of man or of his Maker. The corporeal senses can take no cognizance of spiritual reality and immortality. Nerves have no more sensation, apart from what belief bestows upon them, than the fibres of a plant. Mind alone possesses all faculties, perception, and comprehension.
مادے کی دھندلانے والی اشکال، فانی جسم اور مادی زمین، انسانی عقل کے عارضی خیالات ہیں۔ مستقل حقائق اور روح میں اْن کی کاملیت ظاہر ہونے سے پیشتر اْن کا بھی وقت آتا ہے۔فانی سوچ کی خام تخلیقات کو بالاآخر جلالی اشکال کو جگہ فراہم کرنا ہی پڑتی ہے جنہیں ہم بعض اوقات الٰہی عقل کے کیمرے میں دیکھتے ہیں، جب ذہنی تصویر روحانی اور ابدی ہوتی ہے۔انسانوں کو دھندلانے والی، متناہی اشکال سے آگے دیکھنا چاہئے، اگر وہ چیزوں کے حقیقی فہم کو حاصل کر سکیں۔ عقل کے نا قابلِ تلاش دائرے کے علاوہ ہم آرام کہاں دیکھ سکتے ہیں؟ ہمیں غور کرنا چاہئے کہ ہم کہاں چلتے ہیں، اور ہمیں اْس سے وہ تمام طاقتیں لیتے ہوئے عمل کرنا چاہئے جس میں ہمارا وجودہے۔
The fading forms of matter, the mortal body and material earth, are the fleeting concepts of the human mind. They have their day before the permanent facts and their perfection in Spirit appear. The crude creations of mortal thought must finally give place to the glorious forms which we sometimes behold in the camera of divine Mind, when the mental picture is spiritual and eternal. Mortals must look beyond fading, finite forms, if they would gain the true sense of things. Where shall the gaze rest but in the unsearchable realm of Mind? We must look where we would walk, and we must act as possessing all power from Him in whom we have our being.
جب ہم الٰہی کے ساتھ اپنے رشتے کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، تو ہم کوئی اور عقل نہیں رکھتے ماسوائے اْس کی عقل کے، کوئی اور محبت، حکمت یا سچائی نہیں رکھتے، زندگی کا کوئی اور فہم نہیں رکھتے، اور مادے یا غلطی کی وجودیت کا کوئی اور شعور نہیں رکھتے۔
When we fully understand our relation to the Divine, we can have no other Mind but His, — no other Love, wisdom, or Truth, no other sense of Life, and no consciousness of the existence of matter or error.
حقیقی انسان کا ہر عمل الٰہی فہم کی نگرانی میں ہے۔ انسانی سوچ قتل کرنے یا علاج کرنے کی کوئی قوت نہیں رکھتی، اور اس کا خدا کے بشر پر کوئی اختیار نہیں ہے۔ وہ الٰہی فہم جس نے انسان کو خلق کیا اپنی صورت اور شبیہ کو برقرار رکھتا ہے۔ انسانی عقل خدا کے مخالف ہے اور اِسے ختم ہونا چاہئے، جیسے کہ پولوس رسول واضح کرتا ہے۔جو وجود رکھتا ہے وہ محض الٰہی فہم اور اْس کا خیال ہے، اسی فہم میں ساری ہستی ہم آہنگ اور ابدی پائی جاتی ہے۔
Every function of the real man is governed by the divine Mind. The human mind has no power to kill or to cure, and it has no control over God's man. The divine Mind that made man maintains His own image and likeness. The human mind is opposed to God and must be put off, as St. Paul declares. All that really exists is the divine Mind and its idea, and in this Mind the entire being is found harmonious and eternal.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔