اتوار 20 نومبر، 2022
”خداوند اپنے بندوں کی جان کا فدیہ دیتا ہے اور جو اْس پر توکل کرتے ہیں اْن میں سے کوئی مجرم نہ ٹھہرے گا۔“
“The Lord redeemeth the soul of his servants: and none of them that trust in him shall be desolate.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ خداوند میرا چوپان ہے۔ مجھے کمی نہ ہو گی۔
2۔ وہ مجھے ہری ہری چراہگاہوں میں بٹھاتا ہے۔ وہ مجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔
3۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مجھے اپنے نام کی خاطر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔
4۔ بلکہ خواہ موت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گزر ہو میں کسی بلا سے نہیں ڈروں گا کیونکہ تْو میرے ساتھ ہے۔ تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مجھے تسلی ہے۔
5۔ تْو میرے دشمنوں کے روبرو میرے آگے دستر خوان بچھاتا ہے۔ تْو نے میرے سر پر تیل ملا ہے۔ میرا پیالہ لبریز ہوتا ہے۔
6۔ یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ خداوند کے گھر میں سکونت کروں گا۔
1. The Lord is my shepherd; I shall not want.
2. He maketh me to lie down in green pastures: he leadeth me beside the still waters.
3. He restoreth my soul: he leadeth me in the paths of righteousness for his name’s sake.
4. Yea, though I walk through the valley of the shadow of death, I will fear no evil: for thou art with me; thy rod and thy staff they comfort me.
5. Thou preparest a table before me in the presence of mine enemies: thou anointest my head with oil; my cup runneth over.
6. Surely goodness and mercy shall follow me all the days of my life: and I will dwell in the house of the Lord for ever.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ میں اپنی آنکھیں پہاڑ کی طرف اٹھاؤں گا میری کمک کہاں سے آئے گی؟
2۔ میری کمک خداوند سے ہے جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔
3۔ وہ تیرے پاؤں کو پھسلنے نہ دے گا۔ تیرا محافظ اونگھنے کا نہیں۔
4۔ دیکھ! اسرائیل کا محافظ نہ اونگھے گا نہ سوئے گا۔
5۔ خداوند تیرا محافظ ہے۔ خداوند تیرے داہنے ہاتھ پر تیرا سائبان ہے۔
6۔ نہ آفتاب دن کو تجھے ضرر پہنچائے گا نہ مہتاب رات کو۔
7۔ خداوند ہر بلا سے تجھے محفوظ رکھے گا۔اور تیری جان کو محفوط رکھے گا۔
8۔ خداوند تیری آمد و رفت میں اب سے ہمیشہ تک تیری حفاظت کرے گا۔
1 I will lift up mine eyes unto the hills, from whence cometh my help.
2 My help cometh from the Lord, which made heaven and earth.
3 He will not suffer thy foot to be moved: he that keepeth thee will not slumber.
4 Behold, he that keepeth Israel shall neither slumber nor sleep.
5 The Lord is thy keeper: the Lord is thy shade upon thy right hand.
6 The sun shall not smite thee by day, nor the moon by night.
7 The Lord shall preserve thee from all evil: he shall preserve thy soul.
8 The Lord shall preserve thy going out and thy coming in from this time forth, and even for evermore.
23۔ اور یسوع تمام گلیل میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوشخبری کی منادی کرتا اور لوگوں کی ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری کو دور کرتا رہا۔
25۔ اور گلیل اور دکپْلس اور یروشلیم اور یہودیہ اور یردن کے پار بڑی بھیڑ اْس کے پیچھے ہو لی۔
23 Jesus went about all Galilee, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing all manner of sickness and all manner of disease among the people.
25 And there followed him great multitudes of people from Galilee, and from Decapolis, and from Jerusalem, and from Judæa, and from beyond Jordan.
1۔وہ اْس بھیڑ کو دیکھ کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب بیٹھ گیا تو اْس کے شاگرد اْس کے پاس آئے۔
2۔ اور وہ اپنی زبان ہوکر اْن کو یوں تعلیم دینے گا۔
1 And seeing the multitudes, he went up into a mountain: and when he was set, his disciples came unto him:
2 And he opened his mouth, and taught them, saying,
25۔ اپنی جان کی فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے؟ اور نہ اپنے بدن کی کیا پہنیں گے؟ کیا جان خوراک سے اور بدن پوشاک سے بڑھ کر نہیں؟
26۔ ہوا کے پرندوں کو دیکھو نہ وہ بوتے ہیں نہ کاٹتے ہیں۔ نہ کوٹھیوں میں جمع کرتے ہیں تو بھی تمہارا آسمانی باپ اْن کو کھلاتا ہے۔ کیا تم اْن سے زیادہ قدر نہیں رکھتے؟
27۔ تم میں سے ایسا کون ہے جو فکر کر کے اپنی عمر میں ایک گھڑی بھی بڑھا سکتا ہے؟
28۔ اور پوشاک کے لئے کیوں فکر کرتے ہو؟ جنگلی سوسن کے درختوں کو غور سے دیکھو کہ وہ کس طرح بڑھتے ہیں۔ وہ نہ محنت کرتے ہیں نہ کاتتے ہیں۔
29۔ تو بھی مَیں تم سے کہتا ہوں کہ سلیمان بھی باوجود اپنی ساری شان و شوکت کے اْن میں سے کسی کی مانند ملبس نہ تھا۔
30۔ پس جب خدا میدان کی گھاس کو جو آج ہے اور کل تنور میں جھونکی جائے گی ایسی پوشاک پہناتا ہے تو اے کم اعتقادو تم کو کیوں نہ پہنائے گا؟
31۔ اِس لئے فکر مند ہو کر یہ نہ کہو کہ ہم کیا کھائیں گے یا کیا پئیں گے یا کیا پہنیں گے؟
32۔ کیونکہ اِن سب چیزوں کی تلاش میں غیر قومیں رہتی ہیں اور تمہارا آسمانی باپ جانتا ہے کہ تم اِن سب چیزوں کے محتاج ہو۔
33۔ بلکہ تم پہلے اْس کی بادشاہی اور اْس کی راستبازی کی تلاش کرو تو یہ سب چیزیں بھی تم کو مل جائیں گی۔
25 Take no thought for your life, what ye shall eat, or what ye shall drink; nor yet for your body, what ye shall put on. Is not the life more than meat, and the body than raiment?
26 Behold the fowls of the air: for they sow not, neither do they reap, nor gather into barns; yet your heavenly Father feedeth them. Are ye not much better than they?
27 Which of you by taking thought can add one cubit unto his stature?
28 And why take ye thought for raiment? Consider the lilies of the field, how they grow; they toil not, neither do they spin:
29 And yet I say unto you, That even Solomon in all his glory was not arrayed like one of these.
30 Wherefore, if God so clothe the grass of the field, which to day is, and to morrow is cast into the oven, shall he not much more clothe you, O ye of little faith?
31 Therefore take no thought, saying, What shall we eat? or, What shall we drink? or, Wherewithal shall we be clothed?
32 (For after all these things do the Gentiles seek:) for your heavenly Father knoweth that ye have need of all these things.
33 But seek ye first the kingdom of God, and his righteousness; and all these things shall be added unto you.
14۔ اے بھائیو! ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں۔
15۔ خبردار! کوئی کسی سے بدی کے عوض بدی نہ کرے بلکہ ہر وقت نیکی کرنے کے در پَے رہو۔ آپس میں بھی اور سب سے۔
16۔ ہر وقت خوش رہو۔
17۔ بلا ناغہ دعا کرو۔
18۔ ہر ایک بات میں شکر گزاری کرو۔ کیونکہ مسیح یسوع میں تمہاری بابت خدا کی یہی مرضی ہے۔
19۔ روح کو نہ بجھاؤ۔
20۔ نبوتوں کی حقارت نہ کرو۔
21۔ سب باتوں کو آزماؤ۔ جو اچھی ہو اْسے پکڑے رہو۔
22۔ ہر قسم کی بدی سے بچے رہو۔
23۔ خدا جو اطمینان کا چشمہ ہے آپ ہی تم کو بالکل پاک کرے اور تمہاری روح اور جان اور بدن ہمارے خداوند یسوع مسیح کے آنے تک پورے پورے اور بے عیب محفوظ رہیں۔
14 Now we exhort you, brethren,
15 See that none render evil for evil unto any man; but ever follow that which is good, both among yourselves, and to all men.
16 Rejoice evermore.
17 Pray without ceasing.
18 In every thing give thanks: for this is the will of God in Christ Jesus concerning you.
19 Quench not the Spirit.
20 Despise not prophesyings.
21 Prove all things; hold fast that which is good.
22 Abstain from all appearance of evil.
23 And the very God of peace sanctify you wholly; and I pray God your whole spirit and soul and body be preserved blameless unto the coming of our Lord Jesus Christ.
1۔ اور داؤد کے مرنے کے دن نزدیک آئے۔ سو اْس نے اپنے بیٹے سلیمان کو وصیت کی اور کہا کہ۔
2۔ مَیں اسی راستے جانے والا ہوں جو سارے جہان کا ہے۔ اِس لئے تْو مضبوط ہو اور مردانگی دکھا۔
3۔ اور جو موسیٰ کی شریعت میں لکھا ہے اْس کے مطابق خداوند اپنے خدا کی ہدایت کو مان کر اْس کی راہوں پر چل اور اْس کے آئین پر اور اْس کے فرمانوں اور حکموں اور شہادتوں پر عمل کر تاکہ جو کچھ تْو کرے اور جہاں کہیں تْو جائے سب میں تجھے کامیابی ہو۔
4۔ اور خداوند اپنی اْس بات کو قائم رکھے جو اْس نے میرے حق میں کہی کہ اگر تیری اولاد اپنی طریق کی حفاظت کر کے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے میرے حضور راستی سے چلے تو اسرائیل کے تخت پر تیرے ہاں آدمی کی کمی نہ ہوگی۔
1 Now the days of David drew nigh that he should die; and he charged Solomon his son, saying,
2 I go the way of all the earth: be thou strong therefore, and shew thyself a man;
3 And keep the charge of the Lord thy God, to walk in his ways, to keep his statutes, and his commandments, and his judgments, and his testimonies, as it is written in the law of Moses, that thou mayest prosper in all that thou doest, and whithersoever thou turnest thyself:
4 That the Lord may continue his word which he spake concerning me, saying, If thy children take heed to their way, to walk before me in truth with all their heart and with all their soul, there shall not fail thee (said he) a man on the throne of Israel.
22۔ یہ خداوند کی شفقت ہے کہ ہم فنا نہیں ہوئے کیونکہ اْس کی رحمت لازوال ہے۔
23۔ وہ ہر صبح تازہ ہے۔ تیری وفاداری عظیم ہے۔
24۔ میری جان نے کہا میرا بخرہ خداوند ہے! اِس لئے میری امید اْسی سے ہے۔
25۔ خداوند اْن پر مہربان ہے جو اْس کے منتظر ہیں۔ اْس جان پر جو اْس کی طالب ہے۔
26۔ یہ خوب ہے کہ آدمی امید دار رہے اور خاموشی سے خداوند کی نجات کا انتظار کرے۔
22 It is of the Lord’s mercies that we are not consumed, because his compassions fail not.
23 They are new every morning: great is thy faithfulness.
24 The Lord is my portion, saith my soul; therefore will I hope in him.
25 The Lord is good unto them that wait for him, to the soul that seeketh him.
26 It is good that a man should both hope and quietly wait for the salvation of the Lord.
10۔ اے قومو! خداوند کا کلام سنو اور دور کے جزیروں میں منادی کرو اور کہو کہ جس نے اسرائیل کو تتر بتر کیا وہی اْسے جمع کرے گا اور اْس کی ایسی نگہبانی کرے گا جیسی گڈریا اپنے گلے کی۔
11۔ کیونکہ خداوند نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے اور اْسے اْس کے ہاتھ سے جو اْس سے زور آور تھا رہائی بخشی ہے۔
12۔ پس وہ آئیں گے اور صیہون کی چوٹی پر گائیں گے اور خداوند کی نعمتوں یعنی اناج اور مے اور تیل اور گائے بیل کے اور بھیڑ بکری کے بچوں کی طرف اکٹھے رواں ہوں گے اور اْن کی جان سیراب باغ کی مانند ہوگی اور وہ پھر کبھی غمزدہ نہ ہوں گے۔
13۔ اْس وقت کنواریاں اور پیر و جوان خوشی سے رقص کریں گے کیونکہ مَیں اْن کے غم کو خوشی سے بدل دوں گا اور اْن کو تسلی دے کر غم کے بعد شادمان کروں گا۔
14۔ اور مَیں کاہنوں کی جان کو چکنائی سے سیر کروں گا اور میرے لوگ میری نعمتوں سے آسودہ ہوں گے خداوند فرماتا ہے۔
10 Hear the word of the Lord, O ye nations, and declare it in the isles afar off, and say, He that scattered Israel will gather him, and keep him, as a shepherd doth his flock.
11 For the Lord hath redeemed Jacob, and ransomed him from the hand of him that was stronger than he.
12 Therefore they shall come and sing in the height of Zion, and shall flow together to the goodness of the Lord, for wheat, and for wine, and for oil, and for the young of the flock and of the herd: and their soul shall be as a watered garden; and they shall not sorrow any more at all.
13 Then shall the virgin rejoice in the dance, both young men and old together: for I will turn their mourning into joy, and will comfort them, and make them rejoice from their sorrow.
14 And I will satiate the soul of the priests with fatness, and my people shall be satisfied with my goodness, saith the Lord.
یہ جانتے ہوئے کہ جان اور اْس کی خصوصیات ہمیشہ کے لئے انسان کے وسیلہ ظاہر کی جاتی رہی ہیں، مالک نے بیمار کو شفا دی، اندھے کو آنکھیں دیں، بہرے کو کان دئیے، لنگڑے کو پاؤں دئیے، یوں وہ انسانی خیالوں اور بدنوں پر الٰہی عقل کے سائنسی عمل کو روشنی میں لایااور انہیں جان اور نجات کی بہتر سمجھ عطا کی۔
Knowing that Soul and its attributes were forever manifested through man, the Master healed the sick, gave sight to the blind, hearing to the deaf, feet to the lame, thus bringing to light the scientific action of the divine Mind on human minds and bodies and giving a better understanding of Soul and salvation.
کرسچن سائنس سارے اسباب کو جسمانی نہیں بلکہ ذہنی قرار دیتی ہے۔یہ جان اور بدن سے خفیہ پردہ ہٹاتی ہے۔ یہ انسان کا خدا کے ساتھ سائنسی تعلق بیان کرتی ہے، ہستی کے ملے جلے ابہام کو جْدا کرتی ہے، اور غلامانہ سوچ کو آزاد کرتی ہے۔الٰہی سائنس میں، کائنات بشمول انسان روحانی، ہم آہنگ اور ابدی ہے۔
Christian Science explains all cause and effect as mental, not physical. It lifts the veil of mystery from Soul and body. It shows the scientific relation of man to God, disentangles the interlaced ambiguities of being, and sets free the imprisoned thought. In divine Science, the universe, including man, is spiritual, harmonious, and eternal.
سوال: بدن اور جان کیا ہیں؟
جواب: شناخت روح کا عکس ہے، وہ عکس جو الٰہی اصول، یعنی محبت کی متعدد صورتوں میں پایا جاتا ہے۔ جان مادہ، زندگی، انسان کی ذہانت ہے، جس کی انفرادیت ہوتی ہے لیکن مادے میں نہیں۔ جان روح سے کمتر کسی چیز کی عکاسی کبھی نہیں کر سکتی۔
Question. — What are body and Soul?
Answer. — Identity is the reflection of Spirit, the reflection in multifarious forms of the living Principle, Love. Soul is the substance, Life, and intelligence of man, which is individualized, but not in matter. Soul can never reflect anything inferior to Spirit.
کرسچن سائنس، درست طور پر سمجھی جانے سے، ابدی ہم آہنگی کی جانب راہنمائی دیتی ہے۔یہ واحد زندہ اور سچے خدا اور انسان کو جو اْس کی شبیہ پر خلق کیا گیا ہے روشنی میں لاتی ہے؛ جبکہ اِس کے برعکس عقیدہ، کہ انسان مادے سے پیدا ہوا اور اْس کی ابتدا اور انتہا ہے، کہ وہ بدن اور جان دونوں، بدی اور اچھائی دونوں، روحانی اور مادی دونوں ہے، مخالفت میں اور لافانیت میں ختم ہو جاتا ہے، یعنی اِس غلطی میں جسے سچائی کے وسیلہ نیست ہوجانا چاہئے۔
Christian Science, rightly understood, leads to eternal harmony. It brings to light the only living and true God and man as made in His likeness; whereas the opposite belief — that man originates in matter and has beginning and end, that he is both soul and body, both good and evil, both spiritual and material — terminates in discord and mortality, in the error which must be destroyed by Truth.
طلوعِ آفتاب کو دیکھتے ہوئے کوئی شخص یہ مانتا ہے کہ یہ منظر ہماری حواس کے لئے اس یقین کی مخالفت کرتا ہے کہ زمین حرکت میں ہے اور سورج ساکت ہے۔جیسے علم فلکیات نظام شمسی کی حرکت سے متعلق انسانی نظریے کو تبدیل کرتا ہے، اسی طرح کرسچن سائنس جان اور بدن کے دیدنی تعلق کو تبدیل کرتی ہے اور بدن کو عقل کے لئے معاون بناتی ہے۔پس یہ انسان پر منحصر کرتا ہے جو آرام دہ عقل کا حلیم خادم ہونے کے علاوہ کچھ نہیں، اگر چہ دوسری صورت میں یہ فہم کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔لیکن ہم اسے کبھی سمجھ نہیں پائیں گے جب تک کہ ہم یہ تسلیم نہیں کرتے کہ جان مادے کی بدولت بدن یا عقل میں ہے اور یہ کہ انسان کم عقلی میں شامل ہے۔جان یا روح خدا ہے،ناقابل تبدیل اور ابدی؛ اور انسان جان، خدا کے ساتھ وجودیت رکھتا اور اس کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انسان خدا کی شبیہ ہے۔
In viewing the sunrise, one finds that it contradicts the evidence before the senses to believe that the earth is in motion and the sun at rest. As astronomy reverses the human perception of the movement of the solar system, so Christian Science reverses the seeming relation of Soul and body and makes body tributary to Mind. Thus it is with man, who is but the humble servant of the restful Mind, though it seems otherwise to finite sense. But we shall never understand this while we admit that soul is in body or mind in matter, and that man is included in non-intelligence. Soul, or Spirit, is God, unchangeable and eternal; and man coexists with and reflects Soul, God, for man is God's image.
پولوس نے کہا، ”روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہر گز پورا نہ کرو گے۔“جلد یا بدیر ہم یہ سیکھیں گے کہ انسان کی متناہی حیثیت کی بیڑیاں اس فریب نظری کے باعث پگھلنے لگتی ہیں کہ وہ جان کی بجائے بدن میں، روح کی بجائے مادے میں رہتا ہے۔
Paul said, "Walk in the Spirit, and ye shall not fulfil the lust of the flesh." Sooner or later we shall learn that the fetters of man's finite capacity are forged by the illusion that he lives in body instead of in Soul, in matter instead of in Spirit.
دیگر نظریات بھی بدن اور جان سے متعلق وہی غلطی کرتے ہیں جو پٹولمی نے نظام شمسی سے متعلق کی۔ وہ اِس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ جان مادے کی معاونت کے لئے بدن اور عقل کے نظریے میں پائی جاتی ہے۔فلکیاتی سائنس نے آسمانی اجزاء سے متعلق جھوٹے نظریے کو تباہ کردیا ہے، اور کرسچن سائنس یقیناً ہمارے زمینی اجزاء سے متعلق بری غلطی کو نیست کر دے گی۔پھرحقیقی خیال اور انسان کا اصول ظاہر ہوگا۔ پٹولمی کی غلطی ہستی کی ہم آہنگی پر اثر انداز نہیں ہوسکے گی جیسے کہ جان اور بدن سے متعلق غلطی اثر انداز ہوتی ہے، جو سائنسی ترتیب کو الٹ دیتی ہے اور مادے کو روح پر اختیار اور طاقت فراہم کرتی ہے، تاکہ انسان کائنات کا سب سے مکمل کمزور اور غیر ہم آہنگ مخلوق بن جائے۔
Our theories make the same mistake regarding Soul and body that Ptolemy made regarding the solar system. They insist that soul is in body and mind therefore tributary to matter. Astronomical science has destroyed the false theory as to the relations of the celestial bodies, and Christian Science will surely destroy the greater error as to our terrestrial bodies. The true idea and Principle of man will then appear. The Ptolemaic blunder could not affect the harmony of being as does the error relating to soul and body, which reverses the order of Science and assigns to matter the power and prerogative of Spirit, so that man becomes the most absolutely weak and inharmonious creature in the universe.
تعلیم دیا گیا عقیدہ کہ جان بدن میں انسانوں کو موت سے بطور دوست بننے کا سبب بنتا ہے، یعنی لافانیت اورنعمت میں سے فانیت سے اخذ کیا گیا راستے کا پتھر۔بائبل موت کو دشمن کہتی ہے، اور یسوع انہیں قبول کرنے کی بجائے موت اور قبر پر فتح مند ہوا۔ وہ ”راہ“ تھا۔ اس لئے موت اْس کے لئے ایک دہلیز نہیں تھی جس میں سے ہو کر اْسے زندہ جلال میں داخل ہونا تھا۔
The educated belief that Soul is in the body causes mortals to regard death as a friend, as a stepping-stone out of mortality into immortality and bliss. The Bible calls death an enemy, and Jesus overcame death and the grave instead of yielding to them. He was "the way." To him, therefore, death was not the threshold over which he must pass into living glory.
جان کے غلط اندازے کے وسیلہ کہ وہ فہم میں بستی ہے اور کہ عقل مادے میں بستی ہے، عقیدہ فہم کے عارضی نقصان یا جان کی غیر موجودگی میں گھومتا پھرتا ہے، یعنی روحانی سچائی میں۔ غلطی کی یہ حالت زندگی کا فانی خواب اور مادے میں موجود مواد ہے، ہستی کی لافانی حقیقت کے براہ راست مخالف ہے۔جب تک ہم یہ مانتے ہیں کہ جان گناہ کر سکتی یا لافانی جان فانی بدن میں ہے، تب تک ہم ہستی کی سائنس کو کبھی نہیں سمجھ سکتے۔جب انسانیت اِس سائنس کو سمجھتی ہے، تو یہ انسان کے لئے زندگی کا قانون بن جائے گی، حتیٰ کہ جان کا بلند قانون، جو ہم آہنگی اور لافانیت کے وسیلہ مادی فہم پر غالب آتا ہے۔
Through false estimates of soul as dwelling in sense and of mind as dwelling in matter, belief strays into a sense of temporary loss or absence of soul, spiritual truth. This state of error is the mortal dream of life and substance as existent in matter, and is directly opposite to the immortal reality of being. So long as we believe that soul can sin or that immortal Soul is in mortal body, we can never understand the Science of being. When humanity does understand this Science, it will become the law of Life to man, — even the higher law of Soul, which prevails over material sense through harmony and immortality.
صحیح سمجھا جائے تو ایک حساس مادی صورت اپنانے کی بجائے، انسان ایک بے حس بدن لئے ہوئے ہے، اور خدا، جو انسان اور ساری مخلوق کی جان ہے،اپنی انفرادیت، ہم آہنگی اور لافانیت میں دائمی ہوتے ہوئے، منفرد رہتا اور انسان میں ان خوبیوں کو، عقل کے وسیلہ، نہ کہ مادے کے وسیلہ، متواتر رکھتا ہے۔انسانی خیالات پر غور کرنے اور ہستی کی سائنس کو رد کرنے کا صرف ایک عْذر روح سے متعلق ہماری لا علمی ہے، وہ لاعلمی جو صرف الٰہی سائنس کے ادراک کو تسلیم کرتی ہے، ایسا ادراک جس کے وسیلہ ہم زمین پر سچائی کی بادشاہت میں داخل ہوتے ہیں اور یہ سیکھتے ہیں کہ روح لامحدود اور نہایت اعلیٰ ہے۔روح اور مادا روشنی اور تاریکی سے زیادہ مزید نہیں گھلتے ملتے۔ جب اک ظاہرہوتا ہے تو دوسرا غائب ہو جاتا ہے۔
Rightly understood, instead of possessing a sentient material form, man has a sensationless body; and God, the Soul of man and of all existence, being perpetual in His own individuality, harmony, and immortality, imparts and perpetuates these qualities in man, — through Mind, not matter. The only excuse for entertaining human opinions and rejecting the Science of being is our mortal ignorance of Spirit, — ignorance which yields only to the understanding of divine Science, the understanding by which we enter into the kingdom of Truth on earth and learn that Spirit is infinite and supreme. Spirit and matter no more commingle than light and darkness. When one appears, the other disappears.
سائنس جان، روح کو بدن میں غیر موجود ظاہر کرتی ہے، اور خدا کو انسان میں نہیں بلکہ انسان کے وسیلہ منعکس ظاہر کرتی ہے۔عظیم ترین کم ترین نہیں ہو سکتا۔یہ عقیدہ کہ عظیم ترین کم ترین میں ہو سکتا ہے ایک غلطی ہے جو ناکام ہو جاتی ہے۔جان کی سائنس میں یہ ایک نمایاں نقطہ ہے کہ اصول اْس کے خیال میں نہیں ہوتا۔روح، جان انسان میں محدود نہیں ہیں، اور مادے میں کبھی نہیں ہوتی۔
Science reveals Spirit, Soul, as not in the body, and God as not in man but as reflected by man. The greater cannot be in the lesser. The belief that the greater can be in the lesser is an error that works ill. This is a leading point in the Science of Soul, that Principle is not in its idea. Spirit, Soul, is not confined in man, and is never in matter.
روح اور جان کے ایک ہونے سے، خدا اور جان ایک ہیں، اور یہ اتحاد کبھی بھی محدود عقل یا ایک محدود بدن میں شامل نہیں ہوتا۔ کیونکہ روح لافانی ہے۔ ۔۔۔روح سے متعلق جھوٹے فہم کو کھونے سے ہم زندگی کے ابدی راز پا سکتے ہیں جیسے لافانیت کو روشنی میں لایا جاتا ہے۔
Soul and Spirit being one, God and Soul are one, and this one never included in a limited mind or a limited body. Spirit is eternal, divine. … Only by losing the false sense of Soul can we gain the eternal unfolding of Life as immortality brought to light.
انسان روح کا اظہار۔
Man is the expression of Soul.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████