اتوار 21 ستمبر ، 2025
ہر ایک نشیب اونچا کیا جائے گا اور ہر ایک ٹیڑھی چیز سیدھی اور ہر ایک نا ہموار جگہ ہموار کی جائے گی۔ اور خداوند کا جلال آشکارا ہوگا اور تمام بشر اْس کو دیکھیں گے کیونکہ خداوند نے اپنے منہ سے فرمایا ہے۔
“Every valley shall be exalted, and every mountain and hill shall be made low: and the crooked shall be made straight, and the rough places plain: And the glory of the Lord shall be revealed, and all flesh shall see it together: for the mouth of the Lord hath spoken it.”
1۔ خداوند سلطنت کرتا ہے۔ زمین شادمان ہو۔ بے شمار جزیرے خوشی منائیں۔
4۔ اْس کی بجلیوں نے جہان کو روشن کر دیا۔ زمین نے دیکھا اور کانپ گئی۔
5۔ خداوند کے حضور پہاڑ موم کی طرح پگھل گئے۔ یعنی ساری زمین کے خداوند کے حضور۔
6۔ آسمان اْس کی صداقت ظاہرکرتا ہے۔ سب قوموں نے اْس کا جلال دیکھا ہے۔
7۔ کھْدی ہوئی مورتوں کے سب پوجنے والے جو بتوں پر فخر کرتے ہیں شرمندہ ہوں۔ اے معبودو! سب اْ سکو سجدہ کرو۔
9۔ کیونکہ اے خداوند! تْو تمام زمین پر بلندو بالا ہے تْو سب معبودوں سے نہایت اعلیٰ ہے۔
12۔ اے صادقو! خداوند میں خوش رہو اور اْس کے پاک نام کا شکر کرو۔
1. The Lord reigneth; let the earth rejoice; let the multitude of isles be glad thereof.
4. His lightnings enlightened the world: the earth saw, and trembled.
5. The hills melted like wax at the presence of the Lord, at the presence of the Lord of the whole earth.
6. The heavens declare his righteousness, and all the people see his glory.
7. Confounded be all they that serve graven images, that boast themselves of idols: worship him, all ye gods.
9. For thou, Lord, art high above all the earth: thou art exalted far above all gods.
12. Rejoice in the Lord, ye righteous; and give thanks at the remembrance of his holiness.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اْٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آگیا ہے اور خداوند کا جلال تجھ پر ظاہر ہوا۔
2۔ کیونکہ دیکھ تاریکی زمین پر چھا جائے گی اور تیرگی اْمتوں پر لیکن خداوند تجھ پر طالع ہوگا اور اْس کا جلال تجھ پر نمایاں ہوگا۔
3۔ اور قومیں تیری روشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطین تیرے طلوع کی تجلی میں چلیں گے۔
4۔ اپنی آنکھیں اٹھا کر، چاروں طرف دیکھو۔
1 Arise, shine; for thy light is come, and the glory of the Lord is risen upon thee.
2 For, behold, the darkness shall cover the earth, and gross darkness the people: but the Lord shall arise upon thee, and his glory shall be seen upon thee.
3 And the Gentiles shall come to thy light, and kings to the brightness of thy rising.
4 Lift up thine eyes round about, and see:
1۔ جب اسرائیل مصر سے نکل آیا یعنی یعقوب کا گھرانا اجنبی زبان قوم سے۔
2۔ تو یہوداہ اْس کا مقدِس اور اسرائیل اْس کی مملکت ٹھہرا۔
3۔ یہ دیکھتے ہی سمندر بھاگا۔ یردن پیچھے ہٹ گیا۔
4۔ پہاڑ مینڈھوں کی طرح اچھلے پہاڑیاں بھیڑ کے بچوں کی طرح کودیں۔
5۔ اے سمندر! تجھے کیا ہوا کہ تو بھاگتا ہے؟ اے یردن! تجھے کیا ہوا کہ تو پیچھے ہٹتا ہے؟
6۔ اے پہاڑو! تم کو کیا ہوا کہ تم مینڈھوں کی طرح اْچھلتے ہو؟ اے پہاڑیو! تم کو کیا ہوا کہ تم بھیڑ کے بچوں کی طرح کودتی ہو؟
7۔ اے زمین تو رب کے حضور۔ یعقوب کے خدا کے حضور تھرتھرا۔
1 When Israel went out of Egypt, the house of Jacob from a people of strange language;
2 Judah was his sanctuary, and Israel his dominion.
3 The sea saw it, and fled: Jordan was driven back.
4 The mountains skipped like rams, and the little hills like lambs.
5 What ailed thee, O thou sea, that thou fleddest? thou Jordan, that thou wast driven back?
6 Ye mountains, that ye skipped like rams; and ye little hills, like lambs?
7 Tremble, thou earth, at the presence of the Lord, at the presence of the God of Jacob;
1۔ اور انبیا زادوں نے الیشع سے کہا دیکھ! یہ جگہ جہاں ہم تیرے سامنے رہتے ہیں ہمار ے لیے تنگ ہے۔
2۔ سو ہم کو ذرا یردن کو جانے دے کہ ہم وہاں سے ایک کڑی لیں اور وہیں کوئی جگہ بنائیں جہاں ہم رہ سکیں اُس نے جواب دیا جاؤ۔
3۔ تب ایک نے کہا اپنے خادموں کے ساتھ چل اْس نے کہا میں چلوں گا۔
4۔ اور جب وہ یردن پر پہنچے تو لکڑی کاٹنے لگے۔
5۔ لیکن ایک کی کُلہاڑی کا لوہا جب وہ کڑی کاٹ رہا تھا پانی میں گِر گیا سو وہ چِلا اُٹھا اورکہنے لگا ہائے میرے مالک یہ تو مانگا ہوا تھا۔
6۔ مردِ خُدا نے کہا وہ کس جگہ گِرا؟ اُس نے اسے وہ جگہ دکھائی تب اُس نے ایک چھڑی کا ٹکڑا اُس جگہ ڈال دیا اور لوہا تیرنے لگا۔
7۔ پھر اُس نے کہا اپنے لیے اُٹھا لے سو اُس نے ہاتھ بڑھا کر اُسے اُٹھا لیا۔
8۔تب شاہِ ارام شاہ ِ اسرائیل سے لڑ رہا تھا اور اْس نے اپنے خادموں سے مشورت لی اور کہا کہ مَیں فلاں فلاں جگہ ڈیرہ ڈالوں گا۔
9۔ سو مردِ خدا نے شاہ اسرائیل کو کہلا بھیجا خبردار تْو فلاں جگہ سے مت گزرنا کیونکہ وہاں ارامی آنے کو ہیں۔
10۔ اور شاہ اسرائیل نے اْس جگہ جس کی خبر مردِ خدا نے دی تھی اور اْس کو آگاہ کر دیا تھا آدمی بھیجے اور وہاں سے اپنے آپ کو بچایا اور فقط یہ ایک یا دو بار ہی نہیں۔
11۔ اِس بات سے شاہ ارام کا دل نہایت بے چین ہوا اور اْس نے اپنے خادموں کو بلا کر اْن سے کہا کیا تم مجھے نہیں بتاؤ گے کہ ہم میں سے کون شاہ اسرائیل کی طرف ہے۔
12۔ تب اُس کے خادموں میں سے ایک نے کہا نہیں اے میرے مالک! اے بادشاہ! بلکہ الیشع جو اسرائیل میں نبی ہے تیری اُن باتوں کو جو تُو اپنی خلوت گاہ میں کہتا ہے شاہِ اسرائیل کو بتا دیتا ہے۔
13۔ اُس نے کہا جا کر دیکھو وہ کہاں ہے تاکہ میں اُسے پکڑوا منگواؤں اور اُسے یہ بتایا گیا کہ وہ دو تن میں ہے۔
14۔ تب اُس نے وہاں گھوڑوں اور رتھوں اور ایک بڑے لشکر کو روانہ کیا سو اُنہوں نے راتوں رات آ کر اُس شہر کو گھیر لیا۔
15۔اور جب اُس مردِ خُدا کا خادم صبح کو اُٹھ کر باہر نکلا تو دیکھا کہ ایک لشکر معہ گھوڑوں اور رتھوں کے شہر کے چوگرد ہے سو اُس خادم نے جا کر اُس سے کہا ہائے اے میرے مالک! ہم کیا دعا کریں؟
16۔ اُس نے جواب دیا خو ف نہ کر کیونکہ ہمارے ساتھ والے اُن کے ساتھ والوں سے زیادہ ہیں۔
17۔ اور الیشع نے دعا کی اور کہا اے خُداوند اُس کی آنکھیں کھول دے تاکہ وہ دیکھ سکے تب خُداوند نے اُس جوان کی آنکھیں کھول دیں اور اُس نے جو نگاہ کی تو دیکھا کہ الیشع کے گردا گرد کا پہاڑ آتشی گھوڑوں اور رتھوں سے بھرا ہے۔
1 And the sons of the prophets said unto Elisha, Behold now, the place where we dwell with thee is too strait for us.
2 Let us go, we pray thee, unto Jordan, and take thence every man a beam, and let us make us a place there, where we may dwell. And he answered, Go ye.
3 And one said, Be content, I pray thee, and go with thy servants. And he answered, I will go.
4 So he went with them. And when they came to Jordan, they cut down wood.
5 But as one was felling a beam, the axe head fell into the water: and he cried, and said, Alas, master! for it was borrowed.
6 And the man of God said, Where fell it? And he shewed him the place. And he cut down a stick, and cast it in thither; and the iron did swim.
7 Therefore said he, Take it up to thee. And he put out his hand, and took it.
8 Then the king of Syria warred against Israel, and took counsel with his servants, saying, In such and such a place shall be my camp.
9 And the man of God sent unto the king of Israel, saying, Beware that thou pass not such a place; for thither the Syrians are come down.
10 And the king of Israel sent to the place which the man of God told him and warned him of, and saved himself there, not once nor twice.
11 Therefore the heart of the king of Syria was sore troubled for this thing; and he called his servants, and said unto them, Will ye not shew me which of us is for the king of Israel?
12 And one of his servants said, None, my lord, O king: but Elisha, the prophet that is in Israel, telleth the king of Israel the words that thou speakest in thy bedchamber.
13 And he said, Go and spy where he is, that I may send and fetch him. And it was told him, saying, Behold, he is in Dothan.
14 Therefore sent he thither horses, and chariots, and a great host: and they came by night, and compassed the city about.
15 And when the servant of the man of God was risen early, and gone forth, behold, an host compassed the city both with horses and chariots. And his servant said unto him, Alas, my master! how shall we do?
16 And he answered, Fear not: for they that be with us are more than they that be with them.
17 And Elisha prayed, and said, Lord, I pray thee, open his eyes, that he may see. And the Lord opened the eyes of the young man; and he saw: and, behold, the mountain was full of horses and chariots of fire round about Elisha.
7۔ اْس روز انسان اپنے خالق کی طرف نظر کرے گا اور اْس کی آنکھیں اسرائیل کے قدوس کی طرف دیکھیں گی۔
8۔ اور وہ مذبحوں یعنی اپنے ہاتھ کے کام پر نظر نہ کرے گا اور اپنی دستکاری یعنی یسیرتوں اور بتوں کی پرواہ نہ کرے گا۔
7 At that day shall a man look to his Maker, and his eyes shall have respect to the Holy One of Israel.
8 And he shall not look to the altars, the work of his hands, neither shall respect that which his fingers have made, either the groves, or the images.
26۔ اے بھائیو! اپنے بلائے جانے پر تو نگاہ کرو کہ جسم کے لحاظ سے بہت سے حکیم۔ بہت سے اختیار والے۔ بہت سے اشراف نہیں بلائے گئے۔
27۔بلکہ خدا نے دنیا کے بے وقوفوں کو چْن لیا کہ حِکیموں کو شرمندہ کرے اور خدا نے دنیا کے کمزوروں کو چْن لیا کہ زور آوروں کو شرمندہ کرے۔
29۔ تاکہ کوئی بشر خدا کے سامنے فخر نہ کرے۔
31۔ تاکہ جیسا لکھا ہے ویسا ہی ہو کہ جو فخر کرے وہ خدا پر فخر کرے۔
26 For ye see your calling, brethren, how that not many wise men after the flesh, not many mighty, not many noble, are called:
27 But God hath chosen the foolish things of the world to confound the wise; and God hath chosen the weak things of the world to confound the things which are mighty;
29 That no flesh should glory in his presence.
31 That, according as it is written, He that glorieth, let him glory in the Lord.
6۔ اِس لئے خدا ہی ہے جس نے فرمایا کہ تاریکی میں سے نور چمکے اور وہی ہمارے دلوں میں چمکا تاکہ خدا کے جلال کی پہچان کا نور یسوع مسیح کے چہرے سے جلوہ گر ہو۔
16۔ اِس لئے ہم ہمت نہیں ہارتے بلکہ گو ہماری ظاہری انسانیت زائل ہوتی جاتی ہے پھر بھی ہماری باطنی انسانیت روز بروز نئی ہوتی جاتی ہے۔
17۔ کیونکہ ہماری دم بھر کی ہلکی سی مصیبت ہمارے لئے از حد بھاری اور ابدی جلال پیدا کرتی جاتی ہے۔
18۔ جس حال میں کہ ہم دیکھی ہوئی چیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں کیونکہ دیکھی ہوئی چیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چیزیں ابدی ہیں۔
6 For God, who commanded the light to shine out of darkness, hath shined in our hearts, to give the light of the knowledge of the glory of God in the face of Jesus Christ.
16 For which cause we faint not; but though our outward man perish, yet the inward man is renewed day by day.
17 For our light affliction, which is but for a moment, worketh for us a far more exceeding and eternal weight of glory;
18 While we look not at the things which are seen, but at the things which are not seen: for the things which are seen are temporal; but the things which are not seen are eternal.
20۔۔۔۔خداوند اپنی مقدس ہیکل میں ہے۔ ساری زمین اس کے حضور خاموش رہے۔
20 …the Lord is in his holy temple: let all the earth keep silence before him.
حقیقت کا حلقہء سلطنت روح ہے۔روح کی غیر مشابہت مادہ ہے، اور حقیقت کا متضاد الٰہی نہیں، یہ انسانی نظریہ ہے۔مادہ بیان کی غلطی ہے۔ شروع کی یہ غلطی ہر اْس بیان کی آخری غلطیوں کی جانب لے جاتی ہے جس میں یہ غلطی داخل ہوتی ہے۔مادے سے متعلق آپ جو کچھ بھی کہتے یا مانتے ہیں وہ فانی نہیں ہے، کیونکہ مادہ عارضی ہے اور اِسی لئے فانی مظاہرِ قدرت، ایک انسانی نظریہ، بعض اوقات بہت خوبصورت، مگر ہمیشہ غلط ہوتا ہے۔
The realm of the real is Spirit. The unlikeness of Spirit is matter, and the opposite of the real is not divine, — it is a human concept. Matter is an error of statement. This error in the premise leads to errors in the conclusion in every statement into which it enters. Nothing we can say or believe regarding matter is immortal, for matter is temporal and is therefore a mortal phenomenon, a human concept, sometimes beautiful, always erroneous.
مادہ فانی عقل کا ابتدائی عقیدہ ہے، کیونکہ اس نام نہاد عقل کو روح کا کوئی ادراک نہیں ہے۔فانی عقل کے لئے مادہ حقیقی ہے اور بدی اصلی ہے۔بشر کے نام نہاد حواس مادی ہیں۔ لہٰذہ بشر وں کی نام نہاد زندگی مادے پر منحصر ہے۔
Matter is the primitive belief of mortal mind, because this so-called mind has no cognizance of Spirit. To mortal mind, matter is substantial, and evil is real. The so-called senses of mortals are material. Hence the so-called life of mortals is dependent on matter.
الٰہی مابعد الطبعیات مادے کی وضاحت کرتی ہے۔ روح الٰہی سائنس کا تسلیم شْدہ واحد مواد اور شعور ہے۔مادی حواس اِس کی مخالفت کرتے ہیں، مگر یہاں کوئی مادی حواس ہیں ہی نہیں کیونکہ مادے میں عقل نہیں ہے۔
بشر کے جھوٹے عقائد میں سے ایک یہ ہے کہ مادا اصلی ہے یا اِس میں احساس اور زندگی ہے، اور یہ عقیدہ صرف ایک فرضی فانی شعور میں موجود ہوتا ہے۔ لہٰذہ، جب ہم روح اور سچائی تک رسائی پاتے ہیں ہم مادے کا شعور کھو دیتے ہیں۔اس بات کے اعتراف کے لئے کہ فانی مواد ہوسکتا ہے ایک اور اعتراف کی ضرورت ہے، یعنی، کہ روح لامحدود نہیں اور کہ مادہ خود تخلیقی، خود موجود، اور ابدی ہے۔اِس سے یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہاں دو ابدی وجوہات ہیں، جو ہمیشہ ایک دوسرے کی متحارب رہتی ہیں؛ تاہم پھر بھی ہم دیکھتے ہیں کہ روح اعلیٰ اور ہر جا موجود ہے۔
Divine metaphysics explains away matter. Spirit is the only substance and consciousness recognized by divine Science. The material senses oppose this, but there are no material senses, for matter has no mind.
That matter is substantial or has life and sensation, is one of the false beliefs of mortals, and exists only in a supposititious mortal consciousness. Hence, as we approach Spirit and Truth, we lose the consciousness of matter. The admission that there can be material substance requires another admission, — namely, that Spirit is not infinite and that matter is self-creative, self-existent, and eternal. From this it would follow that there are two eternal causes, warring forever with each other; and yet we say that Spirit is supreme and all-presence.
مادہ نہ تو عقل نے بنایا ہے اور نہ ہی یہ عقل کو ظاہر کرنے یا اس کی مدد کے لیے ہے۔
روح اور مادا نہ تو ایک ساتھ وجود رکھ سکتے ہیں اور نہ تعاون کر سکتے ہیں، اور اِن میں سے کوئی ایک دوسرے کو اِس طرح سے خلق نہیں کرسکتا جیسے سچائی غلطی کو کر سکتی ہے یا اِس کے برعکس ہوسکتا ہے۔
انسانی فلسفے، عقیدے اور علم طب کا ہر نظام اِس بت پرست عقیدے سے کم و بیش متاثر ہوتا ہے کہ مادے میں ایک عقل ہے؛ مگر یہ عقیدہ یکساں مکاشفہ اور درست سبب کے برعکس ہوتا ہے۔ایک منطقی اور سائنسی نتیجے پر محض اِس علم کے ساتھ پہنچا جاتا ہے کہ ہستی کی دو بنیادیں مادا اور عقل نہیں، بلکہ صرف واحد عقل ہے۔
Matter is neither created by Mind nor for the manifestation and support of Mind.
Spirit and matter can neither coexist nor co-operate, and one can no more create the other than Truth can create error, or vice versa.
Every system of human philosophy, doctrine, and medicine is more or less infected with the pantheistic belief that there is mind in matter; but this belief contradicts alike revelation and right reasoning. A logical and scientific conclusion is reached only through the knowledge that there are not two bases of being, matter and mind, but one alone, — Mind.
اگر فانی عقل کو نکال دیا جائے تو انسان کے بارے میں مادے کا خیال بالکل ویسا ہی ہو گا جیسے کسی درخت کے بارے میں ہوتا ہے۔ لیکن اصل روحانی انسان ہمیشہ زندہ اور نہ ختم ہونے والا ہے۔
Take away the mortal mind, and matter has no more sense as a man than it has as a tree. But the spiritual, real man is immortal.
کیا خدا کو مادی حواس کے ذریعے پہچانا جا سکتا ہے؟ کیا یہ مادی حواس، جنہیں روح کا براہِ راست ثبوت نہیں ملتا، روحانی، زندگی، اور محبت کی صحیح گواہی دے سکتے ہیں؟
ان سب سوالوں کے جواب ہمیشہ نہیں میں ہونے چاہئیں۔
جسمانی حواس خدا کا کوئی ثبوت حاصل نہیں کر سکتیں۔ وہ نہ تو آنکھ سے روح کو دیکھ سکتے ہیں نہ کان سے سْن سکتے ہیں، نہ ہی وہ روح کو محسوس کر سکتے، چکھ سکتے یا سونگھ سکتے ہیں۔
کرسچن سائنس کے مطابق، انسان کے صرف وہی حواس روحانی ہیں، جو الٰہی عقل سے ظاہر ہوتے ہیں۔ خیالات خدا سے انسان میں منتقل ہوتے ہیں، لیکن نہ احساس اور نہ ہی رپورٹ مادی جسم سے عقل میں جاتے ہیں۔ باہمی رابطہ ہمیشہ خدا سے ہوکر اْس کے خیال، یعنی انسان تک جاتا ہے۔ مادہ حساس نہیں ہوتا اور اچھائی یا بدی، خوشی یا درد سے آگاہ نہیں ہوسکتا۔انسان کی انفرادیت مادی نہیں ہے۔
Can Deity be known through the material senses? Can the material senses, which receive no direct evidence of Spirit, give correct testimony as to spiritual life, truth, and love?
The answer to all these questions must forever be in the negative.
The physical senses can obtain no proof of God. They can neither see Spirit through the eye nor hear it through the ear, nor can they feel, taste, or smell Spirit.
According to Christian Science, the only real senses of man are spiritual, emanating from divine Mind. Thought passes from God to man, but neither sensation nor report goes from material body to Mind. The intercommunication is always from God to His idea, man. Matter is not sentient and cannot be cognizant of good or of evil, of pleasure or of pain. Man's individuality is not material.
تو پھر وہ کون سی مادی شخصیت ہے جو دْکھ سہتی، گناہ کرتی اور مرجاتی ہے؟ یہ وہ انسان نہیں جو خدا کی شبیہ اور صورت ہے بلکہ یہ انسان کی نقل، شبیہ کا اْلٹ، گناہ، بیماری اور موت کہلانے والی غیر مشابہت ہے۔اس دعوے کا وہم کہ بشر خدا کی حقیقی شبیہ ہے روح اور مادے، عقل اور جسم کی متضاد فطرتوں سے واضح ہوتا ہے کیونکہ ایک فہیم ہے تو دوسرا نافہم ہے۔
What, then, is the material personality which suffers, sins, and dies? It is not man, the image and likeness of God, but man's counterfeit, the inverted likeness, the unlikeness called sin, sickness, and death. The unreality of the claim that a mortal is the true image of God is illustrated by the opposite natures of Spirit and matter, Mind and body, for one is intelligence while the other is non-intelligence.
آپ کہتے ہیں کہ ”محنت مجھے تھکا دیتی ہے۔“ مگر یہ مجھے کیا ہے؟ کیا یہ پٹھا ہے یا عقل؟ کون سی چیز تھکتی ہے اور ایسا بولتی ہے؟ عقل کے بنا، کیا پٹھے تھک سکتے ہیں؟ کیا پٹھے بولتے ہیں، یا آپ اْن کے لئے بولتے ہیں؟ مادہ کم عقل ہے۔ فانی عقل جھوٹ بولتی ہے، اور وہ جو اِس تھکاوٹ کی تصدیق کرتا ہے وہی اِس تھکاوٹ کو بناتا ہے۔
آپ یہ نہیں کہتے کہ پہیہ تھک گیا ہے؛ تاہم بدن بھی پہئے کی طرح ہی موادہے۔اگر یہ وہ نہیں جو انسان بدن کے لئے کہتا ہے، تو بدن کسی بھی بے جان پہئے کی طرح، کبھی نہیں تھکے گا۔کئی گھنٹوں لاشعوری کے آرام سے زیادہ سچائی کا شعور ہمیں آرام دیتا ہے۔
You say, "Toil fatigues me." But what is this me? Is it muscle or mind? Which is tired and so speaks? Without mind, could the muscles be tired? Do the muscles talk, or do you talk for them? Matter is non-intelligent. Mortal mind does the false talking, and that which affirms weariness, made that weariness.
You do not say a wheel is fatigued; and yet the body is as material as the wheel. If it were not for what the human mind says of the body, the body, like the inanimate wheel, would never be weary. The consciousness of Truth rests us more than hours of repose in unconsciousness.
خدا نے روحانی قانون کو منسوخ کرنے کے لئے کبھی مادی قانون کو مقرر نہیں کیا۔ اگر کوئی ایسا مادی قانون تھا تو وہ روح یعنی خدا کی بالادستی کے مخالف اور خالق کی حکمت پر معترض تھا۔ یسوع مادی قوانین کی براہ راست مخالفت میں پانی کی لہروں پر چلا، بھیڑ کو کھانا کھِلایا، بیمار کو شفا دی اور مردوں کو زندہ کیا۔ اْس کے اعمال مادی حس یا قانون کے جھوٹے دعووں پر حاوی ہوتے ہوئے سائنس کا اظہار تھے۔
God never ordained a material law to annul the spiritual law. If there were such a material law, it would oppose the supremacy of Spirit, God, and impugn the wisdom of the creator. Jesus walked on the waves, fed the multitude, healed the sick, and raised the dead in direct opposition to material laws. His acts were the demonstration of Science, overcoming the false claims of material sense or law.
سوال: ہستی کا سائنسی بیان کیا ہے؟
جواب: مادے میں کوئی زندگی، سچائی، ذہانت اورنہ ہی مواد پایا جاتا ہے۔کیونکہ خدا حاکم کْل ہے اس لئے سب کچھ لامتناہی عقل اور اْس کا لامتناہی اظہار ہے۔ روح لافانی سچائی ہے؛ مادہ فانی غلطی ہے۔ روح ابدی اور حقیقی ہے؛ مادہ غیر حقیقی اور عارضی ہے۔ روح خدا ہے اور انسان اْس کہ صورت اور شبیہ۔ اس لئے انسان مادی نہیں بلکہ وہ روحانی ہے۔
Question. — What is the scientific statement of being?
Answer. — There is no life, truth, intelligence, nor substance in matter. All is infinite Mind and its infinite manifestation, for God is All-in-all. Spirit is immortal Truth; matter is mortal error. Spirit is the real and eternal; matter is the unreal and temporal. Spirit is God, and man is His image and likeness. Therefore man is not material; he is spiritual.
۔۔۔ مادہ انسان کے لئے کوئی شرائط نہیں رکھ سکتا۔
…matter can make no conditions for man.
مادی حواس کی گواہی نہ تو مطلق ہے اور نہ الٰہی ہے۔ اِسی لئے میں خود کو غیر محفوظ طریقے سے یسوع کی، اْس کے شاگردوں کی، انبیاء کی تعلیمات اور عقل کی سائنس کی گواہی پر قائم کرتا ہوں۔یہاں دیگر بنیادیں بالکل نہیں ہیں۔باقی تمام تر نظام، وہ نظام جو مکمل طور پر یا جزوی طور پر مادی حواس سے حاصل شدہ علم پر بنیاد رکھتے ہیں، ایسے سرکنڈے ہیں جو ہوا سے لڑکھڑاتے ہیں، نہ کہ چٹان پر تعمیر کئے گئے گھر ہیں۔
The testimony of the material senses is neither absolute nor divine. I therefore plant myself unreservedly on the teachings of Jesus, of his apostles, of the prophets, and on the testimony of the Science of Mind. Other foundations there are none. All other systems — systems based wholly or partly on knowledge gained through the material senses — are reeds shaken by the wind, not houses built on the rock.
جب ہم الٰہی کے ساتھ اپنے رشتے کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، تو ہم کوئی اور عقل نہیں رکھتے ماسوائے اْس کی عقل کے، کوئی اور محبت، حکمت یا سچائی نہیں رکھتے، زندگی کا کوئی اور فہم نہیں رکھتے، اور مادے یا غلطی کی وجودیت کا کوئی اور شعور نہیں رکھتے۔
When we fully understand our relation to the Divine, we can have no other Mind but His, — no other Love, wisdom, or Truth, no other sense of Life, and no consciousness of the existence of matter or error.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔