اتوار 22 دسمبر ، 2024



مضمون۔ کیا کائنات بشمول انسان ایٹمی توانائی سے مرتب ہوئی؟

SubjectIs The Universe, Including Man, Evolved By Atomic Force?

سنہری متن: زبور 119:165 آیت

تیری شریعت سے محبت رکھنے والے مطمین ہیں۔ اْن کے ٹھوکر کھانے کا کوئی موقع نہیں۔



Golden Text: Psalm 119 : 165

Great peace have they which love thy law: and nothing shall offend them.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: زبور 46:1تا3، 5، 8تا10 آیات


1۔ خدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مصیبت میں مْستعد مددگار۔

2۔ اس لئے ہم کو کچھ خوف نہیں خواہ زمین اْلٹ جائے۔ اور پہاڑ سمندر کی تہہ میں ڈال دئیے جائیں۔

3۔ خواہ اْس کا پانی شور مچائے اور موجزن ہو اور پہاڑ اْس کی طْغیانی سے ہل جائیں۔

5۔ خدا اْس میں ہے۔ اْسے کبھی جْنبش نہ ہوگی۔ خدا صبح سویرے اْس کی کْمک کرے گا۔

8۔ آؤ خداوند کے کاموں کو دیکھیں۔

9۔ وہ زمین کی انتہا تک جنگ موقوف کرتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتاہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔

10۔ خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں۔ مَیں قوموں کے درمیان سر بلند ہوں گا۔

Responsive Reading: Psalm 46 : 1-3, 5, 8-10

1.     God is our refuge and strength, a very present help in trouble.

2.     Therefore will not we fear, though the earth be removed, and though the mountains be carried into the midst of the sea;

3.     Though the waters thereof roar and be troubled, though the mountains shake with the swelling thereof.

5.     God is in the midst of her; she shall not be moved: God shall help her, and that right early.

8.     Come, behold the works of the Lord.

9.     He maketh wars to cease unto the end of the earth; he breaketh the bow, and cutteth the spear in sunder; he burneth the chariot in the fire.

10.     Be still, and know that I am God: I will be exalted among the heathen, I will be exalted in the earth.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ یسعیاہ 2 باب1تا4، 11 آیات

1۔ وہ بات جو یسعیاہ بن آموص نے یہوداہ اور یروشلیم کے حق میں رویا دیکھی۔

2۔ آخری دنوں میں یوں ہوگا کہ خداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹیوں پر قائم کیا جائے گا اور ٹیلوں سے بلند ہوگا اور سب قومیں وہاں پہنچیں گی۔

3۔ بلکہ بہت سی امتیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خداند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقوب کے خدا کے گھر میں داخل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اْس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شریعت صیون سے اور خداوندکا کلام یروشلیم سے صادر ہوگا۔

4۔ اور قوموں کے درمیان عدالت کرے گا اور بہت سی اْمتوں کو ڈانٹے گا اوروہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوئے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔

11۔ انسان کی اونچی نگاہ نیچی کی جائے گی اور بنی آدم کا تکبر پست ہوجائے گا اور اْس روز خداوند ہی سر بلند ہوگا۔

1. Isaiah 2 : 1-4, 11

1     The word that Isaiah the son of Amoz saw concerning Judah and Jerusalem.

2     And it shall come to pass in the last days, that the mountain of the Lord’s house shall be established in the top of the mountains, and shall be exalted above the hills; and all nations shall flow unto it.

3     And many people shall go and say, Come ye, and let us go up to the mountain of the Lord, to the house of the God of Jacob; and he will teach us of his ways, and we will walk in his paths: for out of Zion shall go forth the law, and the word of the Lord from Jerusalem.

4     And he shall judge among the nations, and shall rebuke many people: and they shall beat their swords into plowshares, and their spears into pruninghooks: nation shall not lift up sword against nation, neither shall they learn war any more.

11     The lofty looks of man shall be humbled, and the haughtiness of men shall be bowed down, and the Lord alone shall be exalted in that day.

2 . ۔ 2 تواریخ 20 باب 1، 3تا6، 13، 14 (تا پہلی)، 15 (کہا)، 17، 18، 20تا22، 27 تا30 آیات

1۔ اْس کے بعد ایسا ہوا کہ بنی موآب اور بنی عمون اور اْن کے ساتھ بعض عمونیوں نے یہوسفط سے لڑنے کو چڑھائی کی۔

3۔ اور یہوسفط ڈر کر دل سے خداوند کا طالب ہوا اور سارے یہوداہ میں روزہ کی منادی کرائی۔

4۔ اور بنی یہوداہ خداوند سے مدد مانگنے کو اکٹھے ہوئے بلکہ یہوداہ کے سب شہروں میں سے خداوند سے مدد مانگنے کو آئے۔

5۔ اور یہوسفط یہوداہ اور یروشلیم کی جماعت کے درمیان خداوند کے گھر میں نئے صحن کے آگے کھڑا ہوا۔

6۔ اور کہا اے خداوند ہمارے باپ دادا کے خدا کیا تْو ہی آسمان میں خدا نہیں؟ اور کیا قوموں کی سب مملکتوں پر حکومت کرنے والا تْو ہی نہیں؟ زور اور قدرت تیرے ہاتھ میں ہے ایسا کہ کوئی تیرا سامنا نہیں کر سکتا۔

13۔ اور سارا یہوداہ اپنے بچوں اور بیویوں اور لڑکوں سمیت خداوند کے حضور کھڑا رہا۔

14۔ تب یحزی ایل بن زکریاہ پر۔

15۔۔۔۔ کہنے لگا اے تمام یہوداہ اور یروشلیم کے باشندو اور اے بادشاہ یہوسفط تم سب سنو۔ خداوند تم کو یوں فرماتا ہے کہ تم اِس بڑے انبوہ کی وجہ سے نہ تو ڈرو اور نہ گھبراؤ کیونکہ یہ جنگ تمہاری نہیں بلکہ خدا کی ہے۔

17۔ تم کو اِس جنگ میں لڑنا نہیں پڑے گا۔ اے یہوداہ اور یروشلیم! تم قطار باندھ کر چپ چاپ کھڑے رہنا اور خداوند کی نجات جو تمہارے ساتھ ہے دیکھنا۔ خوف نہ کرو اور ہراساں نہ ہو۔ اْن کے مقابلہ کو نکلنا کیونکہ خداوند تمہارے ساتھ ہے۔

18۔ اور یہوسفط سر نگوں ہو کر زمین تک جھکا اور تمام یہوداہ اور یروشلیم کے رہنے والوں نے خدا کے آگے گر کر اْس کو سجدہ کیا۔

20۔ اور وہ صبح و سویرے اٹھ کر دشتِ تقوع میں نکل گئے اور اْن کے چلتے وقت یہوسفط نے کھڑے ہو کر کہا اے یہوداہ اور یروشلیم کے باشندو! میری سنو۔ خداوند اپنے خدا پر ایمان رکھو تو تم قائم کئے جاؤ گے۔ اْس کے نبیوں کا یقین کرو تو تم کامیاب کئے جاؤ گے۔

21۔ اور جب اْس نے قوم سے مشورہ کر لیا تو اْن لوگوں کو مقرر کیا جو لشکر کے آگے آگے چلتے ہوئے خداوند کے لئے گائیں اور حسنِ تقدس کے ساتھ اْس کی حمد کریں اور کہیں کہ خداوند کی شکر گزاری کرو کیونکہ اْس کی رحمت ابد تک ہے۔

22۔ جب وہ گانے اور حمد کرنے لگے تو خداوند نے بنی عمون اور موآب اور کوہِ شعیر کے باشندوں پر جو یہوداہ پر چڑھے آرہے تھے کمین والوں کو بیٹھا دیا۔ سو وہ مارے گئے۔

27۔ تب وہ لوٹے یعنی یہوداہ اور یروشلیم کا ہر شخص اور اْن کے آگے یہوسفط تاکہ وہ خوشی خوشی یروشلیم کو واپس جائیں کیونکہ خداوند نے اْن کو اْن کے دشمنوں پر شادمان کیا تھا۔

28۔ سو وہ ستار اور بربط اور نرسنگے لئے یروشلیم میں خداوند کے گھر میں آئے۔

29۔ اور خدا کا خوف اْن ملکوں کی سب سلطنتوں پر چھا گیا جب اْنہوں نے سنا کہ اسرائیل کے دشمنوں سے خداوند کی لڑائی ہے۔

30۔ سو یہوسفط کی سلطنت میں امن رہا کیونکہ اْس کے خدا نے اْس کو چاروں طرف سے امان بخشی۔

2. II Chronicles 20 : 1, 3-6, 13, 14 (to 1st ,), 15 (said), 17, 18, 20-22, 27-30

1     It came to pass after this also, that the children of Moab, and the children of Ammon, and with them other beside the Ammonites, came against Jehoshaphat to battle.

3     And Jehoshaphat feared, and set himself to seek the Lord, and proclaimed a fast throughout all Judah.

4     And Judah gathered themselves together, to ask help of the Lord: even out of all the cities of Judah they came to seek the Lord.

5     And Jehoshaphat stood in the congregation of Judah and Jerusalem, in the house of the Lord, before the new court,

6     And said, O Lord God of our fathers, art not thou God in heaven? and rulest not thou over all the kingdoms of the heathen? and in thine hand is there not power and might, so that none is able to withstand thee?

13     And all Judah stood before the Lord, with their little ones, their wives, and their children.

14     Then upon Jahaziel the son of Zechariah,

15     …said, Hearken ye, all Judah, and ye inhabitants of Jerusalem, and thou king Jehoshaphat, Thus saith the Lord unto you, Be not afraid nor dismayed by reason of this great multitude; for the battle is not yours, but God’s.

17     Ye shall not need to fight in this battle: set yourselves, stand ye still, and see the salvation of the Lord with you, O Judah and Jerusalem: fear not, nor be dismayed; to morrow go out against them: for the Lord will be with you.

18     And Jehoshaphat bowed his head with his face to the ground: and all Judah and the inhabitants of Jerusalem fell before the Lord, worshipping the Lord.

20     And they rose early in the morning, and went forth into the wilderness of Tekoa: and as they went forth, Jehoshaphat stood and said, Hear me, O Judah, and ye inhabitants of Jerusalem; Believe in the Lord your God, so shall ye be established; believe his prophets, so shall ye prosper.

21     And when he had consulted with the people, he appointed singers unto the Lord, and that should praise the beauty of holiness, as they went out before the army, and to say, Praise the Lord; for his mercy endureth for ever.

22     And when they began to sing and to praise, the Lord set ambushments against the children of Ammon, Moab, and mount Seir, which were come against Judah; and they were smitten.

27     Then they returned, every man of Judah and Jerusalem, and Jehoshaphat in the forefront of them, to go again to Jerusalem with joy; for the Lord had made them to rejoice over their enemies.

28     And they came to Jerusalem with psalteries and harps and trumpets unto the house of the Lord.

29     And the fear of God was on all the kingdoms of those countries, when they had heard that the Lord fought against the enemies of Israel.

30     So the realm of Jehoshaphat was quiet: for his God gave him rest round about.

3 . ۔ ایوب 5 باب8، 9، 12، 13، 19تا24(تا؛) آیات

8۔ لیکن میں تو خدا ہی کا طالب رہوں گا اور اپنا معاملہ خدا ہی پر چھوڑوں گا۔

9۔ جو ایسے بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بیشمار عجیب کام کرتا ہے۔

12۔ وہ عیاروں کی تدبیروں کو باطل کردیتا ہے۔ یہاں تک کہ اْن کے ہاتھ اْن کے مقصد کو پورا نہیں کر سکتے۔

13۔ وہ ہوشیاروں کو اْن ہی کی چالاکیوں میں پھنساتا ہے اور ٹیڑے لوگوں کی مشورت جلد جاتی رہتی ہے۔

19۔ وہ تجھے چھ مصیبتوں سے چھڑائے گا بلکہ سات میں بھی کوئی آفت تجھے چھونے نہ پائے گی۔

20۔ کال میں وہ تجھ کو موت سے بچائے گا اور لڑائی میں تلوار کی دھار سے۔

21۔ تْو زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھا جائے گا اور جب ہلاکت آئے گی تو تجھے ڈر نہیں لگے گا

22۔ تو ہلاکت اور خشک سالی پرہنسے گا اور زمین کے درندوں سے تجھے کچھ خوف نہ ہوگا۔

23۔ میدان کے پتھروں کے ساتھ تیرا ایکا ہوگا اور جنگلی درندے تجھ سے میل رکھیں گے۔

24۔ اور تْو جانے گا کہ تیرا ڈیرا محفوظ ہے۔

3. Job 5 : 8, 9, 12, 13, 19-24 (to ;)

8     I would seek unto God, and unto God would I commit my cause:

9     Which doeth great things and unsearchable; marvellous things without number:

12     He disappointeth the devices of the crafty, so that their hands cannot perform their enterprise.

13     He taketh the wise in their own craftiness: and the counsel of the froward is carried headlong.

19     He shall deliver thee in six troubles: yea, in seven there shall no evil touch thee.

20     In famine he shall redeem thee from death: and in war from the power of the sword.

21     Thou shalt be hid from the scourge of the tongue: neither shalt thou be afraid of destruction when it cometh.

22     At destruction and famine thou shalt laugh: neither shalt thou be afraid of the beasts of the earth.

23     For thou shalt be in league with the stones of the field: and the beasts of the field shall be at peace with thee.

24     And thou shalt know that thy tabernacle shall be in peace;

4 . ۔ 1 تمیتھیس 2 باب1تا4 آیات

1۔ پس مَیں سب سے پہلے یہ نصیحت کرتا ہوں کہ مناجاتیں اور دعائیں اور التجائیں اور شکر گزاریاں سب آدمیوں کے لئے کی جائیں۔

2۔ بادشاہوں اور سب بڑے مرتبہ والوں کے واسطے اِس لئے کہ ہم کمال دینداری اور سنجیدگی سے امن و امان کے ساتھ زندگی گزاریں۔

3۔ یہ ہمارے منجی خدا کے نزدیک عمدہ اور پسندیدہ ہے۔

4۔ وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچائی کی پہچان تک پہنچیں۔

4. I Timothy 2 : 1-4

1     I exhort therefore, that, first of all, supplications, prayers, intercessions, and giving of thanks, be made for all men;

2     For kings, and for all that are in authority; that we may lead a quiet and peaceable life in all godliness and honesty.

3     For this is good and acceptable in the sight of God our Saviour;

4     Who will have all men to be saved, and to come unto the knowledge of the truth.

5 . ۔ یسعیاہ 11 باب9 (کیونکہ) آیت

9۔۔۔۔ کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے اْسی طرح زمین خداوند کے عرفان سے معمور ہوگی۔

5. Isaiah 11 : 9 (for)

9     …for the earth shall be full of the knowledge of the Lord, as the waters cover the sea.



سائنس اور صح


1 . ۔ 76: 6۔8 (تا؛)

جب ہستی کو سمجھ لیا جاتا ہے تو زندگی کو نہ مادی نہ محدود مانا جاتا ہے بلکہ اِسے خدا، یعنی عالمگیر اچھائی کی مانند لامحدود سمجھا جاتا ہے؛

1. 76 : 6-8 (to ;)

When being is understood, Life will be recognized as neither material nor finite, but as infinite, — as God, universal good;

2 . ۔ 255 :1 (ابدی)۔6

ابدی حق کائنات کو تبدیل کر رہا ہے۔ جب انسان اپنے ذہنی پوتڑے اْتار ڈالتا ہے، تو خیال اظہار میں وسعت پاتے ہیں۔ ”روشنی ہو جا،“ حق اور محبت کا دائمی مطالبہ ہے، جو افراتفری کو تہذیب میں اور بے سْرکو کائنات کی موسیقی میں تبدیل کرتا ہے۔

2. 255 : 1 (Eternal)-6

Eternal Truth is changing the universe. As mortals drop off their mental swaddling-clothes, thought expands into expression. "Let there be light," is the perpetual demand of Truth and Love, changing chaos into order and discord into the music of the spheres.

3 . ۔ 29 :5۔15

خدا کائنات کو،بشمول انسان،خلق کرتا اور اْس پر حکومت کرتا ہے، یہ کائنات روحانی خیالات سے بھری پڑی ہے، جنہیں وہ تیار کرتا ہے، اور وہ اْس عقل کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو انہیں بناتی ہے۔ فانی عقل مادی کو روحانی میں تبدیل کر دے گی، اور پھر انسان کی اصل خودی کو غلطی کی فانیت سے رہا کرنے کے لئے ٹھیک کرے گی۔ فانی لوگ غیر فانیوں کی مانند خدا کی صورت پر پیدا نہیں کئے گئے، بلکہ لامحدود روحانی ہستی کی مانند فانی ضمیر بالا آخر سائنسی حقیقت کو تسلیم کرے گا اور غائب ہو جائے گا،اور ہستی کا،کامل اور ہمیشہ سے برقرار حقیقی فہم سامنے آئے گا۔

3. 295 : 5-15

God creates and governs the universe, including man. The universe is filled with spiritual ideas, which He evolves, and they are obedient to the Mind that makes them. Mortal mind would transform the spiritual into the material, and then recover man's original self in order to escape from the mortality of this error. Mortals are not like immortals, created in God's own image; but infinite Spirit being all, mortal consciousness will at last yield to the scientific fact and disappear, and the real sense of being, perfect and forever intact, will appear.

4 . ۔ 209: 5۔8، 10۔13، 16۔30

عقل، اپنی تمام تر اصلاحات پر برتر اور اِن سب پر حکمرانی کرنے والی، اپنے خود کے خیالات کے نظاموں کا ایک مرکزی شمس ہے، یعنی اپنی خود کی وسیع تخلیق کی روشنی اور زندگی؛ اور انسان الٰہی عقل کا معاون ہے۔مادہ اور فانی بدن یا عقل انسان نہیں ہے۔

دنیا عقل کے بنا، اْس ذہانت کے بنا شدید متاثر ہو گی جو طوفانوں کو اپنی گرفت میں دبائے رکھتی ہے۔نہ ہی فلسفہ اور نہ ہی تشکیک پرستی اْس سائنس کے بڑھنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں جو عقل کی بالادستی کو ظاہر کرتی ہے۔

زمین کو تشکیل دینے والی آمیختہ معدنیات یا مجتمع مواد، مادوں کوایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر رکھنے والی نسبت، طول و عرض، فاصلے اور فلکی اجسام کے چکر تب حقیقی اہمیت نہیں رکھتے جب ہم یہ یاد کرتے ہیں کہ اِن سب کو روح میں انسان اور کائنات کی ترجمانی کے ذریعے روحانی حقیقت کو جگہ دینی چاہئے۔ جب یہ سب کیا جاتا ہے تو اِس تناسب میں، انسان اور کائنات کو ہم آہنگ اور ابدی پایا جاتا ہے۔

مادی مواد یا دنیاوی بناوٹیں، فلکیاتی حساب کتاب، قیاسی مفروضوں کے تمام تر مجموعے، جن کی بنیادمادی قانون یا زندگی کے مفروضوں اور اْس ذہانت پر ہوتی ہے جو مادے میں پائی جاتی ہے، سب بالا آخر غائب ہوجائے گی، روح کے لامتناہی سنگ ریز میں نِگل لی جائے گی۔

4. 209 : 5-8, 10-13, 16-30

Mind, supreme over all its formations and governing them all, is the central sun of its own systems of ideas, the life and light of all its own vast creation; and man is tributary to divine Mind.

The world would collapse without Mind, without the intelligence which holds the winds in its grasp. Neither philosophy nor skepticism can hinder the march of the Science which reveals the supremacy of Mind.

The compounded minerals or aggregated substances composing the earth, the relations which constituent masses hold to each other, the magnitudes, distances, and revolutions of the celestial bodies, are of no real importance, when we remember that they all must give place to the spiritual fact by the translation of man and the universe back into Spirit. In proportion as this is done, man and the universe will be found harmonious and eternal.

Material substances or mundane formations, astronomical calculations, and all the paraphernalia of speculative theories, based on the hypothesis of material law or life and intelligence resident in matter, will ultimately vanish, swallowed up in the infinite calculus of Spirit.

5 . ۔ 293: 13۔16، 21۔31

نام نہاد گیسیں اور قوتیں الٰہی عقل کی روحانی قوتوں کے مخالف ہیں، جس کی توانائی سچائی ہے، جس کی دلکشی محبت ہے، ہستی کے ابدی حقائق کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے جس کی پیروی اور ملاپ زندگی ہے۔

یہاں فانی عقل کا خشک غضب نہیں ہے جس کا اظہار زلزلے، آندھی، لہروں، گرج چمک، آگ، بیہمانہ درندگی میں ہوتا ہے، اور یہ نام نہاد عقل خود شکستہ ہوتی ہے۔بدی کے اظہار، جو الٰہی عدل کے مخالف ہیں، اِن کو کلام میں ”خداوند کا غضب“ کہا گیا ہے۔ حقیقت میں، یہ مادے یا غلطی کی خود شکستگی دکھاتے یا مادے کے مخالف کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جو روح کی طاقت اور استقلال ہے۔ کرسچن سائنس سچائی اور اِس کی عظمت، عالمگیر ہم آہنگی، خدا، یعنی اچھائی، کی کْلیت اور بدی کے عدم کو روشنی میں لاتی ہے۔

5. 293 : 13-16, 21-31

The material so-called gases and forces are counterfeits of the spiritual forces of divine Mind, whose potency is Truth, whose attraction is Love, whose adhesion and cohesion are Life, perpetuating the eternal facts of being.

There is no vapid fury of mortal mind — expressed in earthquake, wind, wave, lightning, fire, bestial ferocity — and this so-called mind is self-destroyed. The manifestations of evil, which counterfeit divine justice, are called in the Scriptures, "The anger of the Lord." In reality, they show the self-destruction of error or matter and point to matter's opposite, the strength and permanency of Spirit. Christian Science brings to light Truth and its supremacy, universal harmony, the entireness of God, good, and the nothingness of evil.

6 . ۔ 469: 25۔5

جب ہم یہ تسلیم کر لیتے ہیں کہ خدا، یا اچھائی، ہر جا موجود اور ساری طاقت رکھتا ہے تو ہم قادر مطلق کے بلند مفہوم کو کھو دیتے ہیں، ہم ابھی بھی یہ مانتے ہیں کہ شیطان نامی ایک اور طاقت موجود ہے۔ یہ ایمان کہ ایک سے زیادہ عقل موجود ہیں الٰہی تھیالوجی کے لئے اس قدر تباہ کن ہے جتنی قدیم دیو مالائی کہانیاں اور غیر قوموں کی بْت پرستی ہے۔ ایک باپ،حتیٰ کے خدا،کے ساتھ انسان کا پورا خاندان بھائی ہوں گے اور ایک عقل اور خدا، یا اچھائی کے ساتھ انسان کا بھائی چارہ محبت اور سچائی پر اور اصول اور روحانی قوت پر مشتمل ہو گا جو الٰہی سائنس کو قائم کرتے ہیں۔

6. 469 : 25-5

We lose the high signification of omnipotence, when after admitting that God, or good, is omnipresent and has all-power, we still believe there is another power, named evil. This belief that there is more than one mind is as pernicious to divine theology as are ancient mythology and pagan idolatry. With one Father, even God, the whole family of man would be brethren; and with one Mind and that God, or good, the brotherhood of man would consist of Love and Truth, and have unity of Principle and spiritual power which constitute divine Science.

7 . ۔ 276 :1۔9، 12۔16

ایک خدا، ایک عقل کو ماننا اْس قوت کو ایاں کرتا ہے جو بیمار کو شفا دیتی اور کلام کے ان اقوال کو پورا کرتی ہے کہ، ”مَیں خداوند تیرا شافی ہوں“ اور ”مجھے فدیہ مل گیا ہے۔“جب الٰہی احکامات کو سمجھ لیا جاتا ہے تو وہ شراکت کی اْس بنیاد کو ایاں کرتے ہیں جس میں ایک عقل دوسری کے ساتھ جنگ نہیں کرتی، بلکہ سب میں ایک روح، خدا، ایک ذہین وسیلہ ہوتا ہے، جو کلام کے اِس حکم سے مطابقت رکھتا ہے کہ: ”ویسا ہی مزاج رکھو جیسا مسیح کا تھا۔“

اس بات کا احساس کہ تمام خارج از آہنگی غیر واقعی ہے انسانی تصور میں خیالات اور چیزوں کو اْن کی اصلی روشنی کے ساتھ لاتا ہے، اور انہیں بہت خوبصورت اور لافانی طور پر پیش کرتا ہے۔ انسان میں ہم آہنگی اْتنی ہی حقیقی اور لافانی ہوتی ہے جتنی موسیقی میں ہوتی ہے۔ مخالفت غیر واقعی اور فانی ہے۔

7. 276 : 1-9, 12-16

Having one God, one Mind, unfolds the power that heals the sick, and fulfils these sayings of Scripture, "I am the Lord that healeth thee," and "I have found a ransom." When the divine precepts are understood, they unfold the foundation of fellowship, in which one mind is not at war with another, but all have one Spirit, God, one intelligent source, in accordance with the Scriptural command: "Let this Mind be in you, which was also in Christ Jesus."

The realization that all inharmony is unreal brings objects and thoughts into human view in their true light, and presents them as beautiful and immortal. Harmony in man is as real and immortal as in music. Discord is unreal and mortal.

8 . ۔ 225 :14۔22

ہماری ملکی تاریخ، باقی تاریخ کی مانند، عقل کی طاقت بیان کرتی ہے اور انسانی قوت کو درست سوچ میں مجسم ہونے سے متناسب ظاہر کرتی ہے۔الٰہی انصاف کی طاقت کا دم بھرتے ہوئے، چند لافانی جملے آمرانہ زنجیروں کو توڑنے اور کوڑے مارنے والی ٹکٹکی اور غلاموں کی منڈی کا خاتمہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں؛ مگر نہ تو خون میں جبر کم ہوا، اور نہ ہی توپ کے منہ سے آزادی کی سانس نکلی۔ محبت آزاد کرنے والی ہے۔

8. 225 : 14-22

The history of our country, like all history, illustrates the might of Mind, and shows human power to be proportionate to its embodiment of right thinking. A few immortal sentences, breathing the omnipotence of divine justice, have been potent to break despotic fetters and abolish the whipping-post and slave market; but oppression neither went down in blood, nor did the breath of freedom come from the cannon's mouth. Love is the liberator.

9 . ۔ 226 :7 (اِس)۔17

۔۔۔ اِس نئی تحریک کے قاصد کی آواز کائنات کی آزادی کے بنیادی سْر جیسی سنائی دی، بطور خدا کے بیٹے انسان کے حقوق کی مکمل منظوری طلب کرتے ہوئے، یہ مطالبہ رکھتے ہوئے کہ گناہ، بیماری اور موت کی کڑیاں انسانی عقل سے سخت ہوں اور یہ کہ اِس کی آزادی جیتی جا ئے انسانی جنگ کے وسیلہ نہیں، خون اور خنجر کے ساتھ نہیں بلکہ مسیح کی الٰہی سائنس کے وسیلہ۔

خدا نے انسانی حقوق کا ایک بلند تر مقام تعمیر کر رکھا ہے، اور اِسے اْس نے الٰہی دعوں پر تعمیر کیا ہے۔ یہ دعوے اشاروں یا عقائد کے وسیلہ نہیں بنائے گئے، بلکہ ”زمین پر اْن آدمیوں سے جن سے راضی ہو صلح“ کے اظہار سے۔

9. 226 : 7 (this)-17

…this new crusade sounded the keynote of universal freedom, asking a fuller acknowledgment of the rights of man as a Son of God, demanding that the fetters of sin, sickness, and death be stricken from the human mind and that its freedom be won, not through human warfare, not with bayonet and blood, but through Christ's divine Science.

God has built a higher platform of human rights, and He has built it on diviner claims. These claims are not made through code or creed, but in demonstration of "on earth peace, good-will toward men."

10 . ۔ 576: 21۔25

یہ جو ”تمہارے درمیان“ خدا کی بادشاہی ہے یہ یہاں انسان کے شعور کی رسائی میں ہے، اور روحانی خیال اِسے ظاہر کرتا ہے۔الٰہی سائنس میں، انسان خدا سے متعلق اپنی سمجھ کے تناسب میں شعوری طور پر اِس ہم آہنگی کی پہچان کی ملکیت رکھتا ہے۔

10. 576 : 21-25

This kingdom of God "is within you," — is within reach of man's consciousness here, and the spiritual idea reveals it. In divine Science, man possesses this recognition of harmony consciously in proportion to his understanding of God.

11 . ۔ 585 :16 افرات)۔19

افراتؔ (دریا)۔ الٰہی سائنس کائنات اور انسان، جو خدا کا حقیقی خیال ہے؛اْس کا احاطہ کرنے والا، آنے والے جلال کی ایک قسم، طبیعات کی جگہ لینے والی مابعد الطبیعات؛ راستباز ی کی سلطنت۔

11. 585 : 16 (Euphrates)-19

Euphrates (river). Divine Science encompassing the universe and man; the true idea of God; a type of the glory which is to come; metaphysics taking the place of physics; the reign of righteousness.

12 . ۔ 502 :28۔5

کائنات خدا کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک خالق اور ایک تخلیق کے سوا اور کوئی نہیں۔ یہ تخلیق روحانی خیالات اور اْن کی شناختوں کے ایاں ہونے پر مشتمل ہے، جو لامحدود عقل کے دامن سے جڑے ہیں اور ہمیشہ منعکس ہوتے ہیں۔ یہ خیالات محدود سے لامحدود تک وسیع ہیں اور بلند ترین خیالات خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔

12. 502 : 28-5

The universe reflects God. There is but one creator and one creation. This creation consists of the unfolding of spiritual ideas and their identities, which are embraced in the infinite Mind and forever reflected. These ideas range from the infinitesimal to infinity, and the highest ideas are the sons and daughters of God.

13 . ۔ 503 :12۔15

غلطی کی تاریکی سے الٰہی سائنس، یعنی خدا کا کلام کہتا ہے کہ، ”خدا حاکم کْل“ ہے، اور ازل سے موجود محبت کی روشنی کائنات کو روشن کرتی ہے۔

13. 503 : 12-15

Divine Science, the Word of God, saith to the darkness upon the face of error, "God is All-in-all," and the light of ever-present Love illumines the universe.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔