اتوار 22 ستمبر ، 2024
میرا توکل خدا پر ہے مَیں ڈرنے کا نہیں۔ انسان میرا کیا کرسکتا ہے؟
“In God have I put my trust: I will not be afraid what man can do unto me.”
1۔ خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟
3۔ خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو خواہ میرے خلاف جنگ برپا ہو تو بھی مَیں خاطر جمع رہوں گا۔
4۔ مَیں نے خداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالب رہوں گا مَیں عمر بھر خداوند کے گھر میں رہوں گا تاکہ خداوند کے جلال کو دیکھوں اور اْس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔
5۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھے گا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپا لے گا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔
11۔ اے خداوند مجھے اپنی راہ بتا اور میرے دشمنوں کے سبب سے مجھے ہموار راستے پر چلا۔
13۔ اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ زندوں کی زمین میں خداوند کے احسان کو دیکھوں گا تو مجھے غش آجاتا۔
14۔ خداوند کی آس رکھ۔ مضبوط ہو اور تیرا دل قوی ہو۔ ہاں خداوند ہی کی آس رکھ۔
1. The Lord is my light and my salvation; whom shall I fear? the Lord is the strength of my life; of whom shall I be afraid?
3. Though an host should encamp against me, my heart shall not fear: though war should rise against me, in this will I be confident.
4. One thing have I desired of the Lord, that will I seek after; that I may dwell in the house of the Lord all the days of my life, to behold the beauty of the Lord, and to inquire in his temple.
5. For in the time of trouble he shall hide me in his pavilion: in the secret of his tabernacle shall he hide me; he shall set me up upon a rock.
11. Teach me thy way, O Lord, and lead me in a plain path.
13. I had fainted, unless I had believed to see the goodness of the Lord in the land of the living.
14. Wait on the Lord: be of good courage, and he shall strengthen thine heart: wait, I say, on the Lord.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
4۔ مَیں خداوند جو اول اور آخر ہوں۔ وہ مَیں ہی ہوں۔
10۔ تْو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خدا ہوں مَیں تجھے زور بخشوں گا۔مَیں یقیناً تیری مدد کروں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا۔
11۔ دیکھ وہ سب جو تجھ پر غضبناک ہیں پشیمان اور رسوا ہوں گے وہ جو تجھ سے جھگڑتے ہیں ناچیز ہو جائیں گے اور ہلاک ہوں گے۔
12۔ تْو اپنے مخالفوں کو ڈھونڈے گا اور نہ پائے گا۔ تجھ سے لڑنے والے نابود و ناچیز ہو جائیں گے۔
13۔ کیونکہ مَیں خداوند تیرا خدا تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہوں گا مت ڈر مَیں تیری مدد کروں گا۔
4 I the Lord, the first, and with the last; I am he.
10 Fear thou not; for I am with thee: be not dismayed; for I am thy God: I will strengthen thee; yea, I will help thee; yea, I will uphold thee with the right hand of my righteousness.
11 Behold, all they that were incensed against thee shall be ashamed and confounded: they shall be as nothing; and they that strive with thee shall perish.
12 Thou shalt seek them, and shalt not find them, even them that contended with thee: they that war against thee shall be as nothing, and as a thing of nought.
13 For I the Lord thy God will hold thy right hand, saying unto thee, Fear not; I will help thee.
3۔ جس وقت مجھے ڈر لگے گا مَیں تجھ پر توکل کروں گا۔
4۔ میرا فخر خدا پر ہے اور اْس کے کلام پر ہے۔ میرا توکل خدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔ بشر میراکیا کر سکتا ہے؟
3 What time I am afraid, I will trust in thee.
4 In God I will praise his word, in God I have put my trust; I will not fear what flesh can do unto me.
1۔ شاہ اسور سخیرب چڑھ آیا اور یہوداہ میں داخل ہوا اور فصیل دار شہروں کے مقابل خیمہ زن ہوا اور اْن کو اپنے قبضہ میں لینا چاہا۔
2۔ جب حزقیاہ نے دیکھا کہ سخیرب آیا ہے اور اْس کا ارادہ ہے کہ یروشلیم سے لڑے۔
3۔ تو اْس نے اپنے سرداروں اور بہادروں کے ساتھ مشاورت کی کہ اْن چشموں کے پانی کو جو شہر سے باہر تھے بند کر دے اور اْنہوں نے اْس کی مدد کی۔
6۔ اور اْس نے لوگوں پر سرِلشکر ٹھہرائے اور شہر کے پھاٹک کے پاس کے میدان میں اْن کو اپنے پاس اکٹھا کیا اور اْن سے ہمت افزائی کی باتیں کیں اور کہا۔
7۔ ہمت باندھو اور حوصلہ رکھو اور اسور کے بادشاہ اور اْس کے ساتھ کے سارے انبوہ کے سبب سے نہ ڈرو اور نہ ہراساں ہو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہے اْس سے بڑا ہے جو اْس کے ساتھ ہے۔
8۔ اْس کے ساتھ بشر کا ہاتھ ہے لیکن ہمارے ساتھ خداوند ہمارا خدا ہے کہ ہماری مد د کرے اور ہماری لڑائیاں لڑے۔ سو لوگوں نے شاہ یہوداہ حزقیاہ کی باتوں پر تکیہ کیا۔
10۔ شاہِ سخیرب یوں فرماتا ہے کہ تمہارا کس پر بھروسہ ہے کہ تم یروشلیم میں محاصرے کو جھیل رہے ہو؟
16۔ اور اْس کے نوکروں نے خداوند خدا کے خلاف اور اْس کے بندے حزقیاہ کے خلاف بہت سی اور باتیں کہیں۔
18۔ اور اْنہوں نے بڑی آواز سے پکار کر یہودیوں کی زبان میں یروشلیم کے لوگوں کو جو دیوار پر تھے یہ باتیں کہہ سنائیں تاکہ اْن کو ڈرائیں اور پریشان کریں اور شہر کو لے لیں۔
20۔ اْسی سبب سے حزقیاہ بادشاہ اور آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے دعا کی اور آسمان کی طرف چلائے۔
21۔ اور خداوند نے ایک فرشتہ کو بھیجا جس نے شاہ اسور کے لشکر میں سب زبردست سورماؤں اور پیشواؤں اور سرداروں کو مار ڈالا۔ پس وہ شرمندہ ہو کر اپنے شہر کو لوٹا۔
22۔ یوں خداوند نے حزقیاہ اور یروشلیم کے باشندوں کو شاہ اسور سخیرب کے ہاتھ سے اور اَور سبھوں کے ہاتھ سے بچایا اور ہر طرف اْن کی راہنمائی کی۔
1 Sennacherib king of Assyria came, and entered into Judah, and encamped against the fenced cities, and thought to win them for himself.
2 And when Hezekiah saw that Sennacherib was come, and that he was purposed to fight against Jerusalem,
3 He took counsel with his princes and his mighty men to stop the waters of the fountains which were without the city: and they did help him.
6 And he set captains of war over the people, and gathered them together to him in the street of the gate of the city, and spake comfortably to them, saying,
7 Be strong and courageous, be not afraid nor dismayed for the king of Assyria, nor for all the multitude that is with him: for there be more with us than with him:
8 With him is an arm of flesh; but with us is the Lord our God to help us, and to fight our battles. And the people rested themselves upon the words of Hezekiah king of Judah.
10 Thus saith Sennacherib king of Assyria, Whereon do ye trust, that ye abide in the siege in Jerusalem?
16 And his servants spake yet more against the Lord God, and against his servant Hezekiah.
18 Then they cried with a loud voice in the Jews’ speech unto the people of Jerusalem that were on the wall, to affright them, and to trouble them; that they might take the city.
20 And for this cause Hezekiah the king, and the prophet Isaiah the son of Amoz, prayed and cried to heaven.
21 And the Lord sent an angel, which cut off all the mighty men of valour, and the leaders and captains in the camp of the king of Assyria. So he returned with shame of face to his own land.
22 Thus the Lord saved Hezekiah and the inhabitants of Jerusalem from the hand of Sennacherib the king of Assyria, and from the hand of all other, and guided them on every side.
1۔ اے خداوند! تْو میرا خدا ہے۔ مَیں تیری تمجید کروں گا۔ تیرے نام کی ستائش کروں گا کیونکہ تْو نے عجیب کام کئے ہیں تیری مصحلتیں قدیم سے وفاداری اور سچائی ہیں۔
1 O Lord, thou art my God; I will exalt thee, I will praise thy name; for thou hast done wonderful things; thy counsels of old are faithfulness and truth.
3۔ جس کا دل قائم ہے تْو اْسے سلامت رکھے گا کیونکہ اْس کا توکل تجھ پر ہے۔
4۔ اب تک خداوند پر اعتماد رکھو کیونکہ خداوند یہواہ ابدی چٹان ہے۔
8۔ ہاں تیری عدالت کی راہ میں اے خداوند ہم تیرے منتظر ہیں ہماری جان کا اشتیاق تیرے نام اور تیری یاد کی طرف ہے۔
9۔ رات کو میری جان تیری مشتاق ہے ہاں میری روح تیری جستجو میں کوشاں رہے گی کیونکہ جب تیری عدالت زمین پر جاری ہے تو دنیا کے باشندے صداقت سیکھتے ہیں۔
12۔ اے خداوند تْو ہی ہم کو راستی بخشے گا کیونکہ تْو نے ہی ہمارے سب کاموں کو ہمارے لئے سر انجام دیا ہے۔
13۔ اے خداوند ہمارے خدا تیرے سوا دوسرے حاکموں نے ہم پر حکومت کی ہے لیکن تیری مدد سے ہم صرف تیرا ہی نام لیں گے۔
3 Thou wilt keep him in perfect peace, whose mind is stayed on thee:
because he trusteth in thee.
4 Trust ye in the Lord for ever: for in the Lord JEHOVAH is everlasting strength:
8 Yea, in the way of thy judgments, O Lord, have we waited for thee; the desire of our soul is to thy name, and to the remembrance of thee.
9 With my soul have I desired thee in the night; yea, with my spirit within me will I seek thee early: for when thy judgments are in the earth, the inhabitants of the world will learn righteousness.
12 Lord, thou wilt ordain peace for us: for thou also hast wrought all our works in us.
13 O Lord our God, other lords beside thee have had dominion over us: but by thee only will we make mention of thy name.
1۔ یسوع مسیح ابن خدا کی خوشخبری کا شروع۔
35۔۔۔۔اور صبح ہی دن نکلنے سے بہت پہلے وہ اْٹھ کر نکلا اور ایک ویران جگہ میں گیا اور وہاں دعا کی۔
36۔ اور شمعون اور اْس کے ساتھی پیچھے گئے۔
37۔ اور جب وہ ملا تو اْس سے کہا کہ سب لوگ تجھے ڈھونڈ رہے ہیں۔
38۔ اْس نے اْن سے کہا آؤ ہم اور کہیں آس پاس کے شہروں میں چلیں تاکہ مَیں وہاں بھی منادی کروں کیونکہ مَیں اِسی لئے نکلا ہوں۔
39۔ اور وہ تمام گلیل میں اْن کے عبادت خانوں میں جا جا کر منادی کرتا اور بدروحوں کو نکالتا رہا۔
40۔ اور ایک کوڑھی نے اْس کے پاس آکر اْس کی منت کی اور اْس کے سامنے گھْٹنے ٹیک کر اْس سے کہا اگر تْو چاہے تو مجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔
41۔ اْس نے اْس پر ترس کھا کر ہاتھ بڑھایا اور اْسے چھْو کر اْس سے کہا مَیں چاہتا ہوں تْو پاک صاف ہوجا۔
42۔ اور فی الفور اْس کا کوڑھ جاتا رہا اور وہ پاک صاف ہوگیا۔
1 The beginning of the gospel of Jesus Christ, the Son of God;
35 ...in the morning, rising up a great while before day, he went out, and departed into a solitary place, and there prayed.
36 And Simon and they that were with him followed after him.
37 And when they had found him, they said unto him, All men seek for thee.
38 And he said unto them, Let us go into the next towns, that I may preach there also: for therefore came I forth.
39 And he preached in their synagogues throughout all Galilee, and cast out devils.
40 And there came a leper to him, beseeching him, and kneeling down to him, and saying unto him, If thou wilt, thou canst make me clean.
41 And Jesus, moved with compassion, put forth his hand, and touched him, and saith unto him, I will; be thou clean.
42 And as soon as he had spoken, immediately the leprosy departed from him, and he was cleansed.
3۔ اور لوگ ایک مفلوج کو چار آدمیوں سے اْٹھوا کر اْس کے پاس لائے۔
4۔ مگر جب وہ بھیڑ کے سبب سے اْس کے پاس نہ آ سکے تو اْنہوں نے اْس چھت کو جہاں وہ تھا کھول دیا اور اْسے اْدھیڑ کر اْس چار پائی کو جس پر مفلوج لیٹا تھا لٹکا دیا۔
5۔ یسوع نے اْن کا ایمان دیکھ کر مفلوج سے کہا بیٹا تیرے گناہ معاف ہوئے۔
11۔ مَیں تجھ سے کہتا ہوں اْٹھ اپنی چار پائی اْٹھا کر اپنے گھر چلا جا۔
12۔ اور وہ اْٹھااور فی الفور اپنی چار پائی اْٹھا کراْن سب کے سامنے باہر چلا گیا۔ چنانچہ وہ سب حیران ہوگئے اور خدا کی تمجید کر کے کہنے لگے کہ ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھاتھا۔
3 And they come unto him, bringing one sick of the palsy, which was borne of four.
4 And when they could not come nigh unto him for the press, they uncovered the roof where he was: and when they had broken it up, they let down the bed wherein the sick of the palsy lay.
5 When Jesus saw their faith, he said unto the sick of the palsy, Son, thy sins be forgiven thee.
11 I say unto thee, Arise, and take up thy bed, and go thy way into thine house.
12 And immediately he arose, took up the bed, and went forth before them all; insomuch that they were all amazed, and glorified God, saying, We never saw it on this fashion.
1۔ پس جب تم مسیح کے ساتھ جِلائے گئے تو عالم بالا کی چیزوں کی تلاش میں رہو جہاں مسیح موجود ہے اور خدا کی دہنی طرف بیٹھا ہے۔
2۔ عالم بالا کی چیزوں کے خیال میں رہو نہ کہ زمین کی چیزوں کے۔
16۔ مسیح کے کلام کو اپنے دلوں میں کثرت سے بسنے دو اور کمال دانائی سے آپس میں تعلیم اور نصیحت کرو اور اپنے دلوں میں فضل کے ساتھ خدا کے لئے مزامیر اور گیت اور روحانی غزلیں گاؤ۔
1 If ye then be risen with Christ, seek those things which are above, where Christ sitteth on the right hand of God.
2 Set your affection on things above, not on things on the earth.
16 Let the word of Christ dwell in you richly in all wisdom; teaching and admonishing one another in psalms and hymns and spiritual songs, singing with grace in your hearts to the Lord.
مادے کے دعووں سے انکار خوشی کی روح کی جانب انسانی آزادی اور بدن پر آخری فتح کی جانب بڑا قدم ہے۔
Denial of the claims of matter is a great step towards the joys of Spirit, towards human freedom and the final triumph over the body.
یہ صرف روح کی برتری کو تسلیم کرنے سے ہوگا، جو مادے کے دعووں کو منسوخ کرتا ہے، کہ بشر فانیت کو برخاست کریں اور کسی مستحکم روحانی تعلق کو تلاش کریں جو انسان کو ہمیشہ کے لئے، اپنے خالق کی طرف سے لازم و ملزوم الٰہی شبیہ میں قائم رکھتا ہے۔
It is only by acknowledging the supremacy of Spirit, which annuls the claims of matter, that mortals can lay off mortality and find the indissoluble spiritual link which establishes man forever in the divine likeness, inseparable from his creator.
جب ہم مبہم روحانی قوت کو وقف کر دیتے ہیں، یعنی کہ، جب ہم ایسا اپنے نظریات میں کرتے ہیں، تو بے شک ہم مادے کو جو کچھ یہ نہیں رکھتا یا نہیں رکھ سکتا اْس کے ساتھ حقیقتاً وقف نہیں کر سکتے، ہم قادر مطلق کا انکار کرتے ہیں، کیونکہ ایسے نظریات دونوں میں سے ایک کی جانب گامزن کرتے ہیں۔ یاتو یہ مادے کے خود کار ارتقا اور خود کار حکمرانی کی پیش قدمی کرتے ہیں یا پھر یہ فرض کرتے ہیں کہ ماداروح کی پیداوار ہے۔ اس دوہری مشکل کی پہلی شاخ کو ترک کرنا اور خود کی اور خود میں مادے کو بطور طاقت تصور کرنا، خالق کو اْسی کی کائنات سے خارج کرنے کے مترادف ہے؛ جبکہ اس دوہری مشکل کی دوسری شاخ کو اپنانا اور خدا کو مادے کے خالق کے طور پر اہمیت دینا، نہ صر ف اْسے تمام تر تباہ کاریوں، جسمانی اور اخلاقیوں، کا ذمہ دار ٹھہرانا ہے، بلکہ اْسے اِن کے منبع کے طور پر مشہور کرنا بھی ہے، اور اس طرح اْسے قدرتی قانون کے تحت اور شکل میں مسلسل بدنظمی کو جاری رکھنے کا قصور وار بنانا ہے۔
When we endow matter with vague spiritual power, — that is, when we do so in our theories, for of course we cannot really endow matter with what it does not and cannot possess, — we disown the Almighty, for such theories lead to one of two things. They either presuppose the self-evolution and self-government of matter, or else they assume that matter is the product of Spirit. To seize the first horn of this dilemma and consider matter as a power in and of itself, is to leave the creator out of His own universe; while to grasp the other horn of the dilemma and regard God as the creator of matter, is not only to make Him responsible for all disasters, physical and moral, but to announce Him as their source, thereby making Him guilty of maintaining perpetual misrule in the form and under the name of natural law.
۔۔۔ مادہ انسان کے لئے کوئی شرائط نہیں رکھ سکتا۔
صحت مادے کی حالت نہیں بلکہ عقل کی حالت ہے؛اور نہ ہی مادی حواس صحت کے موضوع پر قابل یقین گواہی پیش کر سکتے ہیں۔ شفائیہ عقل کی سائنس کسی کمزور کے لئے یہ ہونا ناممکن بیان کرتی ہے جبکہ عقل کے لئے اِس کی حقیقتاً تصدیق کرنا یا انسان کی اصلی حالت کو ظاہر کرنا ممکن پیش کرتی ہے۔اس لئے سائنس کا الٰہی اصول جسمانی حواس کی گواہی کو تبدیل کرتے ہوئے انسان کو بطور سچائی میں ہم آہنگی کے ساتھ موجود ہوتا ظاہر کرتا ہے، جو صحت کی واحد بنیاد ہے؛ اور یوں سائنس تمام بیماری سے انکار کرتی، بیمار کو شفا دیتی، جھوٹی گواہی کو برباد کرتی اور مادی منطق کی تردید کرتی ہے۔
...matter can make no conditions for man.
Health is not a condition of matter, but of Mind; nor can the material senses bear reliable testimony on the subject of health. The Science of Mind-healing shows it to be impossible for aught but Mind to testify truly or to exhibit the real status of man. Therefore the divine Principle of Science, reversing the testimony of the physical senses, reveals man as harmoniously existent in Truth, which is the only basis of health; and thus Science denies all disease, heals the sick, overthrows false evidence, and refutes materialistic logic.
ڈاکٹروں کو اپنے مریضوں کے ذہنوں میں بیماری نصب نہیں کرنی چاہئے، جیسا کہ وہ اکثر کرتے ہیں، یہ کہتے ہوئے کہ فلاں بیماری ایک حتمی حقیقت ہے، حتی کہ اِس سے قبل کہ وہ اْس مادی یقین کے وسیلہ بیماری کو حل کرنے کی کوشش کریں جس کی وہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ خیالات کو خوف کے ساتھ سجانے کی بجائے اْنہیں اْس الٰہی محبت کے تاثر کے وسیلہ جو خوف کو دور کرتا ہے مادی عقل کے ہنگامہ خیز عنصر کو درست کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
سوجن کم کرنے، رسولی کو ختم کرنے یا جسمانی بیماری کاعلاج کرنے کے لئے،مَیں نے دیگر سبھی ادنیٰ علاجوں کی نسبت الٰہی سچائی کو زیادہ قوی پایا ہے۔اور کیوں نہیں، جبکہ عقل یعنی خدا ہی ساری وجودیت کا منبع اور لازمی شرط ہے۔کسی شخص کو یہ فیصلہ کرنے سے قبل کہ بدن، مادہ خراب ہو چکا ہے، اْسے پوچھنا چاہئے، ”تْو کون ہے جو خدا کے سامنے جواب دیتا ہے؟
Doctors should not implant disease in the thoughts of their patients, as they so frequently do, by declaring disease to be a fixed fact, even before they go to work to eradicate the disease through the material faith which they inspire. Instead of furnishing thought with fear, they should try to correct this turbulent element of mortal mind by the influence of divine Love which casteth out fear.
To reduce inflammation, dissolve a tumor, or cure organic disease, I have found divine Truth more potent than all lower remedies. And why not, since Mind, God, is the source and condition of all existence?
آئیے ہڈیوں کی بیماری کے دو مساوی کیس فرض کریں،دونوں معاملات ایک جیسی علامات کے ذریعے پیدا ہوئے اور پیش ہوئے۔ ایک کیس میں ایک سرجن کو کام سونپا گیا اور دوسرے کیس میں ایک کرسچن سائنسدان کو۔ سرجن یہ مانتے ہوئے کہ مادہ اپنی خود کی شرائط بناتا ہے ایک خاص وقت پر آکر انہیں مہلک قرار دیتا ہے، اور زخم کے حتمی نتیجہ کے طور پر خدشات اور شکوک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔اپنے خود کے ہاتھوں میں حکمرانی کی لگامیں نہ پکڑتے ہوئے، وہ مانتا ہے کہ عقل سے زیادہ طاقتور کوئی چیز، یعنی مادا، اِس کیس پر حاکم ہے۔ اِس لئے اْس کا علاج عارضی ہوتا ہے۔یہ ذہنی کیفیت شکست کو دعوت دیتی ہے۔ یہ یقین کہ اْس کا سامنا اپنے حاکم سے ہے اور وہ ہڈی کا علاج کرنے کے قابل نہیں ہے، اْس کے خوف کو بڑھا دیتا ہے؛ مگر اِس یقین کو زبانی یا کسی بھی طرح سے مریض تک نہیں پہنچنا چاہئے، کیونکہ یہ خوف بہتر نتائج کے رجحان کو کم کر دیتا ہے۔یاد رکھیں کہ اکثر اوقات ایک نہ ظاہر کیا گیا یقین کسی حساس مریض پر ظاہر کئے گئے یقین کی نسبت زیادہ اثر انداز ہوتا ہے۔
کرسچن سائنسدان سائنسی طور پر یہ سمجھتے ہوئے کہ سب کچھ عقل ہے، غلطی کو نیست کرنے کے لئے ذہنی وجہ، سچائی کی ہستی کے ساتھ آغاز کرتا ہے۔انسانی نظام کے ہر حصے تک پہنچتے ہوئے یہ اصلاح ایک متبادل ہے۔کلام کے مطابق یہ ”ہڈیوں اور گودے“ تک پہنچتا ہے اور انسان کی ہم آہنگی کو بحال کرتا ہے۔
مادی طبیب مادے کے ساتھ اپنے دشمن اور علاج دونوں کے طور پر نپٹتا ہے۔وہ اْس ثبوت کے مطابق جو مادہ پیش کرتا ہے بیماری کو کمزور یا مضبوط قرار دیتا ہے۔ماہر علم الٰہیات نے مادے سے قطع نظر عقل کو اپنے کام کی بنیاد بناتے ہوئے اور ہستی کی سچائی اور ہم آہنگی کو غلطی اور مخالفت سے برتر قرار دیتے ہوئے، کیس کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے خود کوکمزور کی بجائے مضبوط پیش کیا ہے، اور وہ متناسب طور پر اپنے مریض کو ہمت اور ہوش رْبا قوت کی تحریک کے ساتھ مضبوط کرتا ہے۔اْس عقل کے قانون کے مطابق سائنس اور شعور دونوں ہستی کی معیشت میں کام کر رہے ہیں، جو بالا آخر اپنی مطلق بالادستی کا دعویٰ کرتا ہے۔
Let us suppose two parallel cases of bone-disease, both similarly produced and attended by the same symptoms. A surgeon is employed in one case, and a Christian Scientist in the other. The surgeon, holding that matter forms its own conditions and renders them fatal at certain points, entertains fears and doubts as to the ultimate outcome of the injury. Not holding the reins of government in his own hands, he believes that something stronger than Mind — namely, matter — governs the case. His treatment is therefore tentative. This mental state invites defeat. The belief that he has met his master in matter and may not be able to mend the bone, increases his fear; yet this belief should not be communicated to the patient, either verbally or otherwise, for this fear greatly diminishes the tendency towards a favorable result. Remember that the unexpressed belief oftentimes affects a sensitive patient more strongly than the expressed thought.
The Christian Scientist, understanding scientifically that all is Mind, commences with mental causation, the truth of being, to destroy the error. This corrective is an alterative, reaching to every part of the human system. According to Scripture, it searches "the joints and marrow," and it restores the harmony of man.
The matter-physician deals with matter as both his foe and his remedy. He regards the ailment as weakened or strengthened according to the evidence which matter presents. The metaphysician, making Mind his basis of operation irrespective of matter and regarding the truth and harmony of being as superior to error and discord, has rendered himself strong, instead of weak, to cope with the case; and he proportionately strengthens his patient with the stimulus of courage and conscious power. Both Science and consciousness are now at work in the economy of being according to the law of Mind, which ultimately asserts its absolute supremacy.
جب مادے پر عقیدے کو فتح کر لیا جاتا ہے تو شعور بہتر بدن تشکیل دیتا ہے۔ روحانی فہم کے وسیلے مادی عقیدے کی تصحیح کریں تو آپ کی روح آپ کو نیا بنائے گی۔ ماسوائے خدا کو رنجیدہ کرنے کے آپ کبھی خوفذدہ نہیں ہوں گے، اور آپ یہ کبھی یقین نہیں رکھیں گے کہ دل یا آپ کے بدن کا کوئی بھی حصہ آپ کو تباہ کر سکتا ہے۔
Consciousness constructs a better body when faith in matter has been conquered. Correct material belief by spiritual understanding, and Spirit will form you anew. You will never fear again except to offend God, and you will never believe that heart or any portion of the body can destroy you.
جب جسم یہ کہتا ہوا لگے کہ ”مَیں بیمار ہوں،“ تو خود کو مجرم ہونے کا احساس نہ ہونے دیں۔
بدن کی جانب سے ہر شکایت کی ذہنی طور پر مخالفت کریں، محبت کی طرح زندگی کے حقیقی شعور میں آگے بڑھیں، اْن سب کی مانند جو پاک ہیں اور روح کا پھل پیدا کر رہے ہیں۔ ڈر بیماری کا چشمہ ہے، اور آپ الٰہی عقل کے وسیلہ گناہ اور خوف پر حاکم ہوتے ہیں؛ لہٰذہ یہ الٰہی عقل ہی کے وسیلہ ہے کہ آپ بیماری پر قابو پاتے ہیں۔صرف گناہ یا ڈر کے رہنے سے موت واقع ہوتی ہے۔جسمانی بیماری کے علاج کے لئے، ہر اخلاقی قانون شکنی کو مدِ نظر رکھا جائے اور غلطی کی گوشمالی کی جائے۔خوف، جو کہ ساری بیماری کا ایک عنصر ہے، اْسے خدا کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کے لئے باہر نکالا جانا چاہئے۔بدی اور خوف کو باہر نکالنا سچائی کو غلطی پر قابو پانے کے قابل بناتا ہے۔ واحد راستہ یہ ہے کہ وہ سب کچھ جوانسان یعنی خدا کی شبیہ کی صحت، پاکیزگی اور ہم آہنگی کے اْلٹ ہے اْس کے خلاف بنیادیں اپنائی جائیں۔
When the body is supposed to say, "I am sick," never plead guilty.
Mentally contradict every complaint from the body, and rise to the true consciousness of Life as Love, — as all that is pure, and bearing the fruits of Spirit. Fear is the fountain of sickness, and you master fear and sin through divine Mind; hence it is through divine Mind that you overcome disease. Only while fear or sin remains can it bring forth death. To cure a bodily ailment, every broken moral law should be taken into account and the error be rebuked. Fear, which is an element of all disease, must be cast out to readjust the balance for God. Casting out evil and fear enables truth to outweigh error. The only course is to take antagonistic grounds against all that is opposed to the health, holiness, and harmony of man, God's image.
بیماری میں پرسکون رہنا اچھا ہے؛ پر امید ہونا بھی بہتر ہے؛ لیکن یہ سمجھنا کہ بیماری حقیقی نہیں اور کہ سچائی اس کی دکھائی دینے والی حقیقت کو تباہ کر سکتی ہے سب سے بہتر ہے کیونکہ یہ سمجھ عالمگیر اور کامل علاج ہے۔
It is well to be calm in sickness; to be hopeful is still better; but to understand that sickness is not real and that Truth can destroy its seeming reality, is best of all, for this understanding is the universal and perfect remedy.
جتنا زیادہ عقیدہ مادی ہوگا، اتنا ہی واضح اِس کی غلطی ہوگی، جب تک کہ الٰہی روح، اپنی سلطنت میں اعلیٰ ترین، سارے مادے پر غالب نہیں آتی، اور انسان روح کی شبیہ، اپنی اصل ہستی، میں نہیں پایا جاتا۔
The more material the belief, the more obvious its error, until divine Spirit, supreme in its domain, dominates all matter, and man is found in the likeness of Spirit, his original being.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔