اتوار 22 نومبر ، 2026



مضمون۔ جان اور جسم

Subject — Soul And Body

سنہری متن: ایوب 33باب 4 آیت

خدا کی روح نے مجھے بنایا ہے اور قادر مطلق کا دم مجھے زندگی بخشتا ہے۔



Golden Text: Job 33 : 4

“The Spirit of God hath made me, and the breath of the Almighty hath given me life.”





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: یوحنا 1 باب1، 4، 14،18 آیات • متی 6باب9تا13 آیات


1۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔

4۔اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نور تھی۔

14۔ اور کلام مجسم ہوا اور فضل اور سچائی سے معمور ہو کر ہمارے درمیان رہا (اور ہم نے اْس کا ایسا جلال دیکھا جیسا باپ کے اکلوتے کا جلال)۔

18۔ خدا کو کسی نے کبھی نہیں دیکھا۔ اکلوتا بیٹا جو باپ کی گود میں ہے اْسی نے ظاہر کیا۔

9۔ پس تم اِس طرح دعا کیا کرو کہ اے ہمارے باپ تْو جو آسمان پر ہے۔ تیرا نام پاک مانا جائے۔

10۔ تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جیسی آسمان پر ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔

11۔ ہمارے روز کی روٹی آج ہمیں دے۔

12۔ اور جس طرح ہم نے اپنے قرضداروں کو معاف کیا ہے تْو بھی ہمارے قرض ہمیں معاف کر۔

13۔ اور ہمیں آزمائش میں نہ لا بلکہ برائی سے بچا۔کیونکہ بادشاہی اور قدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں۔ آمین۔

Responsive Reading: John 1 : 1, 4, 14, 18 • Matthew 6 : 9-13

1.     In the beginning was the Word, and the Word was with God, and the Word was God.

4.     In him was life; and the life was the light of men.

14.     And the Word was made flesh, and dwelt among us, (and we beheld his glory, the glory as of the only begotten of the Father,) full of grace and truth.

18.     No man hath seen God at any time; the only begotten Son, which is in the bosom of the Father, he hath declared him.

9.     After this manner therefore pray ye: Our Father which art in heaven, Hallowed be thy name.

10.     Thy kingdom come. Thy will be done in earth, as it is in heaven.

11.     Give us this day our daily bread.

12.     And forgive us our debts, as we forgive our debtors.

13.     And lead us not into temptation, but deliver us from evil: For thine is the kingdom, and the power, and the glory, for ever. Amen.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ لوقا 4 باب14(تا:)، 16تا21، 33تا35، 38تا41، 44 آیات

14۔ پھر یسوع روح کی قوت سے بھرا ہوا گلیل کو لوٹا۔

16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔

17۔ اور یسعیا ہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں لکھا تھا کہ۔

18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔

19۔ اور خداوند کے سال مقبول کی منادی کروں۔

20۔ پھر وہ کتاب بند کر کے اور خادم کو واپس دے کر بیٹھ گیا اور جتنے عبادتخانہ میں تھے سب کی آنکھیں اْس پر لگی تھیں۔

21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔

33۔ اور عبادتخانہ میں ایک آدمی تھا جس میں ناپاک دیو کی روح تھی وہ بڑی آواز سے چلااْٹھا کہ

34۔ اے یسوع ناصری ہمیں تجھ سے کیا کام؟ کیا تْو ہمیں ہلاک کرنے آیا ہے؟ مَیں تجھے جانتا ہوں کہ تْو کون ہے۔ خدا کا قدوس ہے۔

35۔ یسوع نے اْسے جھڑک کر کہا چْپ رہ اور اْس میں سے نکل جا۔ اِس پر بد روح اْسے بیچ میں پٹک کر بغیر ضرر پہنچائے اْس میں سے نکل گئی۔

؎38۔ پھر وہ عبادتخانہ سے اٹھ کر شمعون کے گھر میں داخل ہوا اور شمعون کی ساس کو بڑی تپ چڑھی ہوئی تھی اور اْنہوں نے اْس کے لئے اْس سے عرض کی۔

39۔وہ کھڑا ہو کر اْس کی طرف جھکا اور تپ کو جھڑکا تو وہ اْتر گئی اور وہ اْسی دم اْٹھ کر اْن کی خدمت کرنے لگی۔

40۔ اور سورج کے ڈوبتے وقت وہ سب لوگ جن کے ہاں طرح طرح کی بیماریوں کے مریض تھے اْنہیں اْس کے پاس لائے اور اْس نے اْن میں سے ہر ایک پر ہاتھ رکھ کر اْنہیں اچھا کیا۔

41۔ اور بد روحیں بھی چِلا کر اور یہ کہہ کر کہ تو خدا کا بیٹا ہے بہتوں میں سے نکل گئیں اور وہ انہیں جھڑکتا اور بولنے نہ دیتا تھا کیونکہ وہ جانتی تھیں کہ یہ مسیح ہے۔

44۔ اور وہ گلیل کے عبادت خانوں میں منادی کرتا رہا۔

1. Luke 4 : 14 (to :), 16-21, 33-35, 38-41, 44

14     And Jesus returned in the power of the Spirit into Galilee:

16     And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.

17     And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,

18     The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,

19     To preach the acceptable year of the Lord.

20     And he closed the book, and he gave it again to the minister, and sat down. And the eyes of all them that were in the synagogue were fastened on him.

21     And he began to say unto them, This day is this scripture fulfilled in your ears.

33     And in the synagogue there was a man, which had a spirit of an unclean devil, and cried out with a loud voice,

34     Saying, Let us alone; what have we to do with thee, thou Jesus of Nazareth? art thou come to destroy us? I know thee who thou art; the Holy One of God.

35     And Jesus rebuked him, saying, Hold thy peace, and come out of him. And when the devil had thrown him in the midst, he came out of him, and hurt him not.

38     And he arose out of the synagogue, and entered into Simon’s house. And Simon’s wife’s mother was taken with a great fever; and they besought him for her.

39     And he stood over her, and rebuked the fever; and it left her: and immediately she arose and ministered unto them.

40     Now when the sun was setting, all they that had any sick with divers diseases brought them unto him; and he laid his hands on every one of them, and healed them.

41     And devils also came out of many, crying out, and saying, Thou art Christ the Son of God. And he rebuking them suffered them not to speak: for they knew that he was Christ.

44     And he preached in the synagogues of Galilee.

2 . ۔ متی 12 باب22، 23 (تاپہلی)، 24تا29، 31، 32، 35 آیات

22۔اْس وقت لوگ اْس کے پاس ایک اندھے گونگے کو لائے جس میں بد روح تھی۔ اْس نے اْسے اچھا کر دیا، چنانچہ وہ گونگاہ بولنے اور دیکھنے لگا۔

23۔ اور ساری بھیڑ حیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ ابنِ داؤد ہے؟

24۔ فریسیوں نے سْن کر کہا کیا یہ بدوحوں کے سردار بعلزبول کی مدد کے بغیر بدروحوں کو نہیں نکالتا۔

25۔ اْس نے اْن کے خیالوں کو جان کراْن سے کہا جس بادشاہی میں پھوٹ پڑتی ہے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس شہر یا گھر میں پھوٹ پڑے گی وہ قائم نہ رہے گا۔

26۔ اور اگر شیطان ہی نے شیطان کو نکالا تو وہ آپ اپنا مخالف ہو گیا۔ پھر اْس کی بادشاہی کیونکر قائم رہے گی؟

27۔ اور اگر میں بعلزبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہوں تو تمہارے بیٹے کس کی مدد سے نکالتے ہیں؟ پس وہی تمہارے مْنصف ہوں گے۔

28۔ لیکن اگر میں خدا کی روح کی مدد سے روحیں نکالتا ہوں تو خدا کی بادشای تمہارے پاس آ پہنچی۔

29۔ یا کیونکہ کوئی آدمی کسی زور آور کے گھر میں گھْس کر اْس کا اسباب لوٹ سکتا ہے جب تک کہ پہلے اْس زور آور کو نہ باندھ لے؟ پھر وہ اْس کا گھر لْوٹے گا۔

31۔ اس لئے میں تم سے کہتا ہوں کہ آدمیوں کا ہر گناہ اور کْفر تو معاف کیا جائے گا مگر جو کْفر روح کے حق میں ہو وہ معاف نہ کیا جائے گا۔

32۔ اور جو کوئی ابنِ آدم کے برخلاف کوئی بات کہے گا وہ تو اْسے معاف کی جائے گی مگر جو کوئی روح القدس کے برخلاف کوئی بات کہے گا وہ اْسے معاف نہ کی جائے گی نہ اس عالم میں نہ آنے والے میں۔

35۔ اچھا آدمی اچھے خزانے سے اچھی چیزیں نکالتا ہے اور بْرا آدمی بْرے خزانے سے بْری چیزیں نکالتا ہے۔

2. Matthew 12 : 22, 23 (to 1st ,), 24-29, 31, 32, 35

22     Then was brought unto him one possessed with a devil, blind, and dumb: and he healed him, insomuch that the blind and dumb both spake and saw.

23     And all the people were amazed,

24     But when the Pharisees heard it, they said, This fellow doth not cast out devils, but by Beelzebub the prince of the devils.

25     And Jesus knew their thoughts, and said unto them, Every kingdom divided against itself is brought to desolation; and every city or house divided against itself shall not stand:

26     And if Satan cast out Satan, he is divided against himself; how shall then his kingdom stand?

27     And if I by Beelzebub cast out devils, by whom do your children cast them out? therefore they shall be your judges.

28     But if I cast out devils by the Spirit of God, then the kingdom of God is come unto you.

29     Or else how can one enter into a strong man’s house, and spoil his goods, except he first bind the strong man? and then he will spoil his house.

31     Wherefore I say unto you, All manner of sin and blasphemy shall be forgiven unto men: but the blasphemy against the Holy Ghost shall not be forgiven unto men.

32     And whosoever speaketh a word against the Son of man, it shall be forgiven him: but whosoever speaketh against the Holy Ghost, it shall not be forgiven him, neither in this world, neither in the world to come.

35     A good man out of the good treasure of the heart bringeth forth good things: and an evil man out of the evil treasure bringeth forth evil things.

3 . ۔ یوحنا 2باب13تا16، 18تا22 آیات

13۔ یہودیوں کی عیدِ فسح نزدیک تھی اور یسوع یروشلیم کو گیا۔

14۔ اور اْس نے ہیکل میں بیل اور بھیڑ اور کبوتر بیچنے والوں کو اور صرافوں کو بیٹھے دیکھا۔

15۔ اور رسیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بیلوں کو ہیکل سے نکال دیا اور صرافوں کی نقدی بکھیر دی اور اْن کے تختے اْلٹ دئے۔

16۔ اور کبوتر فروشوں سے کہا اِن کو یہاں سے لے جاؤ۔ میرے باپ کے گھر کو تجارت کا گھر نہ بناؤ۔

18۔ پس یہودیوں نے جواب میں اْس سے کہا تْو جو اِن کاموں کو کرتا ہے ہمیں کون سا نشان دکھاتا ہے؟

19۔ یسوع نے جواب میں اْن سے کہا اِس مقدِس کو ڈھا دو تو مَیں اْسے تین دن میں کھڑا کر دوں گا۔

20۔ یہودیوں نے کہا چھیالیس برس میں یہ مقدس بنا ہے اور کیا تو اْسے تین دن میں کھڑا کر دے گا؟

21۔ مگر اْس نے اپنے بدن کے مقدِس کی بابت کہا تھا۔

22۔ پس جب وہ مردوں میں سے جی اْٹھا تو اْس کے شاگردوں کو یاد آیا کہ اْس نے کہا تھا اور اْنہوں نے کتابِ مقدس اور اْس قول کا جو یسوع نے کہا تھا یقین کیا۔

3. John 2 : 13-16, 18-22

13     And the Jews’ passover was at hand, and Jesus went up to Jerusalem,

14     And found in the temple those that sold oxen and sheep and doves, and the changers of money sitting:

15     And when he had made a scourge of small cords, he drove them all out of the temple, and the sheep, and the oxen; and poured out the changers’ money, and overthrew the tables;

16     And said unto them that sold doves, Take these things hence; make not my Father’s house an house of merchandise.

18     Then answered the Jews and said unto him, What sign shewest thou unto us, seeing that thou doest these things?

19     Jesus answered and said unto them, Destroy this temple, and in three days I will raise it up.

20     Then said the Jews, Forty and six years was this temple in building, and wilt thou rear it up in three days?

21     But he spake of the temple of his body.

22     When therefore he was risen from the dead, his disciples remembered that he had said this unto them; and they believed the scripture, and the word which Jesus had said.

4 . ۔ یوحنا 10 باب24تا30 آیات

24۔ پس یہودیوں نے اْس کے گرد جمع ہو کر اْس سے کہا تْو کب تک ہمارے دلوں کو ڈانواں ڈول رکھے گا؟ اگر تْو مسیح ہے تو ہم سے صاف کہہ دے۔

25۔ یسوع نے اْن سے کہا میں نے تو تم سے کہہ دیا مگر تم یقین نہیں کرتے۔ جو کام میں اپنے باپ کے نام سے کرتا ہوں وہی میرے گواہ ہیں۔

26۔ لیکن تم اس لئے یقین نہیں کرتے کہ میری بھیڑوں میں سے نہیں ہو۔

27۔ میری بھیڑیں میری آواز سنتی ہیں اور میں انہیں جانتا ہوں اور وہ میرے پیچھے پیچھے چلتی ہیں۔

28۔ اور میں انہیں ہمیشہ کی زندگی بخشتا ہوں اور وہ ابد تک کبھی ہلاک نہ ہوں گی اور کوئی انہیں میرے ہاتھ سے چھین نہ لے گا۔

29۔ میرا باپ جس نے مجھے وہ دی ہیں سب سے بڑا ہے اور کوئی انہیں باپ کے ہاتھ سے چھین نہیں سکتا۔

30۔ میں اور باپ ایک ہیں۔

4. John 10 : 24-30

24     Then came the Jews round about him, and said unto him, How long dost thou make us to doubt? If thou be the Christ, tell us plainly.

25     Jesus answered them, I told you, and ye believed not: the works that I do in my Father’s name, they bear witness of me.

26     But ye believe not, because ye are not of my sheep, as I said unto you.

27     My sheep hear my voice, and I know them, and they follow me:

28     And I give unto them eternal life; and they shall never perish, neither shall any man pluck them out of my hand.

29     My Father, which gave them me, is greater than all; and no man is able to pluck them out of my Father’s hand.

30     I and my Father are one.



سائنس اور صح


1 . ۔ 586: 9 (باپ)۔10

باپ۔ ابدی زندگی؛ واحد عقل؛ الٰہی اصول، عموماً خدا کہلایا جانے والا۔

1. 586 : 9 (Father)-10

Father. Eternal Life; the one Mind; the divine Principle, commonly called God.

2 . ۔ 595: 7 (ہیکل)۔10

ہیکل۔ بدن؛ زندگی کا خیال، مواد، اور ذہانت؛ سچائی کا ماورائی ڈھانچہ؛ محبت کا مزار؛ ایک مادی تعمیر، جہاں فانی انسان عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں۔

2. 595 : 7 (Temple)-10

Temple. Body; the idea of Life, substance, and intelligence; the superstructure of Truth; the shrine of Love; a material superstructure, where mortals congregate for worship.

3 . ۔ 243: 32۔6

چونکہ خدا نیک اور سب جانداروں کا سر چشمہ ہے، وہ اخلاقی یا جسمانی بدصورتی پیدا نہیں کرتا؛ اس لئے ایسا بگاڑ حقیقی نہیں بلکہ فریب نظری، غلطی کا سراب ہے۔ الٰہی سائنس اِن بڑے حقائق کو ظاہر کرتی ہے۔ اِنہی کی بنیاد پر کسی بھی شکل میں نہ غلطی سے خوف زدہ ہوتے ہوئے نہ ہی اِس کی تابعداری کرتے ہوئے یسوع نے زندگی کا اظہار کیا۔

3. 243 : 32-6

Inasmuch as God is good and the fount of all being, He does not produce moral or physical deformity; therefore such deformity is not real, but is illusion, the mirage of error. Divine Science reveals these grand facts. On their basis Jesus demonstrated Life, never fearing nor obeying error in any form.

4 . ۔ 249: 14۔19

خدا لامحدود ہے، اور لا محدودیت نہ کبھی شروع ہوئی، نہ کبھی ختم ہو گی، اور اِس میں خدا کے برعکس کوئی چیز شامل نہیں ہوتی۔ تو پھر یہ بے روح مادہ کہاں سے آیا؟

مسیح کی مانند زندگی ”آج، کل اور ہمیشہ تک یکساں“ ہے۔

4. 249 : 14-19

God is the infinite, and infinity never began, will never end, and includes nothing unlike God. Whence then is soulless matter?

Life is, like Christ, "the same yesterday, and to-day, and forever."

5 . ۔ 400: 30۔4

بدن پر کلام واضح طور پر گناہ آلودہ سوچ کے مضر اثرات کا اعلان کرتے ہیں۔ حتیٰ کے ہمارے مالک نے بھی یہ محسوس کیا۔ یہ بات ریکارڈ میں ہے کہ کئی موقعوں پر اْس نے سچائی پر ”اْن کی بے اعتقادی کے باعث“ عظیم کام سر انجام نہ دئیے۔ کوئی بھی انسانی غلطی خود اپنی ہی دشمن ہوتی ہے، اور خود کے خلاف کام کرتی ہے، یہ درست سمت میں کوئی کام نہیں کرتی جبکہ غلط سمت میں بہت کام کرتی ہے۔

5. 400 : 30-4

The Scriptures plainly declare the baneful influence of sinful thought on the body. Even our Master felt this. It is recorded that in certain localities he did not many mighty works "because of their unbelief" in Truth. Any human error is its own enemy, and works against itself; it does nothing in the right direction and much in the wrong.

6 . ۔ 119: 25۔1

طلوعِ آفتاب کو دیکھتے ہوئے کوئی شخص یہ مانتا ہے کہ یہ منظر ہمارے حواس کے لئے اس یقین کی مخالفت کرتا ہے کہ زمین حرکت میں ہے اور سورج ساکت ہے۔جیسے علم فلکیات نظام شمسی کی حرکت سے متعلق انسانی نظریے کو تبدیل کرتا ہے، اسی طرح کرسچن سائنس جان اور بدن کے دیدنی تعلق کو تبدیل کرتی ہے اور بدن کو عقل کے لئے معاون بناتی ہے۔پس یہ انسان پر منحصر کرتا ہے جو آرام دہ عقل کا حلیم خادم ہونے کے علاوہ کچھ نہیں، اگر چہ دوسری صورت میں یہ فہم کو محدود کرنے کے مترادف ہے۔

6. 119 : 25-1

In viewing the sunrise, one finds that it contradicts the evidence before the senses to believe that the earth is in motion and the sun at rest. As astronomy reverses the human perception of the movement of the solar system, so Christian Science reverses the seeming relation of Soul and body and makes body tributary to Mind. Thus it is with man, who is but the humble servant of the restful Mind, though it seems otherwise to finite sense.

7 . ۔ 269: 21۔28

مادی حواس کی گواہی نہ تو مطلق ہے اور نہ الٰہی ہے۔ اِسی لئے میں خود کو غیر محفوظ طریقے سے یسوع کی، اْس کے شاگردوں کی، انبیاء کی تعلیمات اور عقل کی سائنس کی گواہی پر قائم کرتا ہوں۔یہاں دیگر بنیادیں بالکل نہیں ہیں۔باقی تمام تر نظام، وہ نظام جو مکمل طور پر یا جزوی طور پر مادی حواس سے حاصل شدہ علم پر بنیاد رکھتے ہیں، ایسے سرکنڈے ہیں جو ہوا سے لڑکھڑاتے ہیں، نہ کہ چٹان پر تعمیر کئے گئے گھر ہیں۔

7. 269 : 21-28

The testimony of the material senses is neither absolute nor divine. I therefore plant myself unreservedly on the teachings of Jesus, of his apostles, of the prophets, and on the testimony of the Science of Mind. Other foundations there are none. All other systems — systems based wholly or partly on knowledge gained through the material senses — are reeds shaken by the wind, not houses built on the rock.

8 . ۔ 494: 2۔9، 15 (دی)۔19

یسوع نے کہا ”اِس مقدس ]بدن[ کو ڈھا دو تو مَیں ]عقل[ اِسے تین دن میں کھڑا کردوں گا؛“ اور اْس نے یہ کام تھکی ماندی انسانیت کی یقین دہانی کے لئے کیا۔

کیا یہ ایمان رکھنا کفر کی ایک قسم نہیں کہ مسیحا جیسا ایک عظیم کام جو اْس نے خود کے لئے یا خدا کے لئے کیا، اْسے ابدی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے یسوع کے نمونے سے کوئی مدد لینے کی ضرورت نہیں تھی؟ مگر انسانوں کو اِس مد د کی ضرورت تھی اور یسوع نے اِس کے لئے اْس راہ کی نشان دہی کی۔

فضل کا معجزہ محبت کے لئے کوئی معجزہ نہیں ہے۔یسوع نے مادیت کی نااہلیت کو اس کے ساتھ ساتھ روح کی لامحدود قابلیت کو ظاہر کیا، یوں غلطی کرنے والے انسانی فہم کو خود کی سزاؤں سے بھاگنے اور الٰہی سائنس میں تحفظ تلاش کرنے میں مدد کی۔

8. 494 : 2-9, 15 (The)-19

Jesus said: "Destroy this temple [body], and in three days I [Mind] will raise it up;" and he did this for tired humanity's reassurance.

Is it not a species of infidelity to believe that so great a work as the Messiah's was done for himself or for God, who needed no help from Jesus' example to preserve the eternal harmony? But mortals did need this help, and Jesus pointed the way for them.

The miracle of grace is no miracle to Love. Jesus demonstrated the inability of corporeality, as well as the infinite ability of Spirit, thus helping erring human sense to flee from its own convictions and seek safety in divine Science.

9 . ۔ 350: 24 (دی)۔30

”اور کلام مجسم ہوا۔“ ہستی کی سائنس کے اظہار سے پہلے، الٰہی سچائی کو جسم پراور اِس کے ساتھ ساتھ عقل پر اْس کے اثرات کے وسیلہ جاننا چاہئے۔لہٰذہ یہ مجسم یسوع میں اِس کی یکجائی ہے، جو ایسا حیاتیاتی ربط بناتی ہے جس کے وسیلہ حقیقی غیر حقیقی تک پہنچتا ہے، روح احساس کو ملامت کرتی ہے، اور سچائی غلطی کو نیست کرتی ہے۔

9. 350 : 24 (“The)-30

"The Word was made flesh." Divine Truth must be known by its effects on the body as well as on the mind, before the Science of being can be demonstrated. Hence its embodiment in the incarnate Jesus, — that life-link forming the connection through which the real reaches the unreal, Soul rebukes sense, and Truth destroys error.

10 . ۔ 399: 29۔8

ہمارے مالک نے کہا: ”کسی زور آور شخص کے گھر میں کوئی کیسے گھْس کر اْسے لوٹ سکتا ہے جب تک کہ پہلے اْس کے ہاتھ نہ باندھ لے؟“ دوسرے الفاظ میں: میں جسم کو کیسے شفا دے سکتا ہوں، بغیرنام نہاد عقل سے شروع کئے، جو براہِ راست جسم کو کنٹرول کرتا ہے؟ جب ایک بار بیماری اِس نام نہاد عقل میں نیست کر دی جاتی ہے، تو بیماری کا خوف دور ہو جاتا ہے، اور اِسی لئے بیماری کا علاج بھی مکمل طور پرہو جاتا ہے۔ فانی بشر ”زور آور آدمی“ ہے، جسے تابع رہنا چاہئے اِس سے قبل کہ اِس کا اثر صحت اور اخلاقیات پر سے ختم کیا جائے۔اِس غلطی کو فتح کرنے سے، ہم ”زور آور آدمی“ کی چیزوں، یعنی گناہ اور بیماری کو لْوٹ سکتے ہیں۔

10. 399 : 29-8

Our Master asked: "How can one enter into a strong man's house and spoil his goods, except he first bind the strong man?" In other words: How can I heal the body, without beginning with so-called mortal mind, which directly controls the body? When disease is once destroyed in this so-called mind, the fear of disease is gone, and therefore the disease is thoroughly cured. Mortal mind is "the strong man," which must be held in subjection before its influence upon health and morals can be removed. This error conquered, we can despoil "the strong man" of his goods, — namely, of sin and disease.

11 . ۔ 403: 14۔20

اگر آپ یہ سمجھ جائیں کہ یہ فانی وجود خود کار فریب ہے اور حقیقی نہیں ہے تو آپ صورت حال پر قابو پا لیتے ہیں۔فانی فہم متواتر طور پر فانی جسم کے لئے غلط آراء کے نتائج کو جنم دیتا ہے؛ اور یہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک حق فانی غلطی کو اس کی فرضی توانائیوں سے برطرف نہیں کرتا، جو فانی فریب کے ہلکے سے جالے کو صاف کر دیتا ہے۔

11. 403 : 14-20

You command the situation if you understand that mortal existence is a state of self-deception and not the truth of being. Mortal mind is constantly producing on mortal body the results of false opinions; and it will continue to do so, until mortal error is deprived of its imaginary powers by Truth, which sweeps away the gossamer web of mortal illusion.

12 . ۔ 207: 15۔16

بدن پہلے اور روح آخر میں نہیں ہے؛ نہ ہی بدی اچھائی سے زیادہ طاقتور ہے۔

12. 207 : 15-16

Body is not first and Soul last, nor is evil mightier than good.

13 . ۔ 241: 27۔30

روح کا بپتسمہ، بدن کی ساری ناپاکی کو دھونا، اس بات کا اشارہ دیتا ہے کہ پاک دل خدا کو دیکھتے ہیں اور وہ روحانی زندگی اور اْس کے اظہار تک پہنچ رہے ہیں۔

13. 241 : 27-30

The baptism of Spirit, washing the body of all the impurities of flesh, signifies that the pure in heart see God and are approaching spiritual Life and its demonstration.

14 . ۔ 428: 8۔14

جھوٹے بھروسوں اور مادی ثبوتوں کے خیالات کو ختم کرنے کے لئے، تاکہ شخصی روحانی حقائق سامنے آئیں، یہ ایک بہت بڑا حصول ہے جس کی بدولت ہم غلط کو تلف کریں گے اور سچائی کو جگہ فراہم کریں گے۔ یوں ہم سچائی کی وہ ہیکل یا بدن تعمیر کرتے ہیں، ”جس کا معمار اور بنانے والا خدا ہے“۔

14. 428 : 8-14

To divest thought of false trusts and material evidences in order that the spiritual facts of being may appear, — this is the great attainment by means of which we shall sweep away the false and give place to the true. Thus we may establish in truth the temple, or body, "whose builder and maker is God."

15 . ۔ 16: 20۔15

صرف جب ہم تمام ترمادی جذباتیت اور گناہ سے اوپر اٹھتے ہیں تو ہم آسمان سے پنپنے والے اطمینان اور روحانی شعور تک پہنچ سکتے ہیں، جس کا اشارہ دعائے ربانی میں کیا گیا ہے اور جو فوری طور پر بیمار کو شفا دیتی ہے۔

یہاں مجھے حاصل ہونے والی دعائے ربانی کی روحانی سمجھ کو واضح کرنے دیجئے:

اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے،

اے ہمارے مادر پدر خدا، قادر ہم آہنگ

تیرا نام پاک مانا جائے۔

قابل ستائش

تیری بادشاہی آئے۔

تیری بادشاہی آ گئی ہے؛ تْو ازل سے ہے۔

تیری مرضی جیسے آسمان پر پوری ہوتی ہے زمین پر بھی ہو۔

جیسے آسمان پر ہے زمین پر بھی ہمیں یہ جاننے کے قابل بنا کہ خدا قادر مطلق، اعلیٰ ہے۔

ہمارے روز کی روٹی آج ہمیں دے؛

آج کے لئے ہمیں فضل عطا کر؛ محبت کے بھوکوں کو سیر کر؛

ہمارے قصور ہمیں معاف کر جیسے ہم دوسروں کے قصور معاف کرتے ہیں۔

اور محبت، محبت میں منعکس ہوتی ہے؛

اور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دے بلکہ برائی سے بچا؛

اور خدا ہمیں آزمائش میں نہیں ڈالتا، بلکہ ہمیں گناہ، بیماری اور موت سے بچاتا ہے۔

کیونکہ بادشاہت، قدرت اور جلال ہمیشہ تک تیرے ہیں۔

کیونکہ خدا لامحدود، قادر مطلق، بھر پور زندگی، سچائی، محبت، ہر ایک پر اور سب پر حاکم ہے۔

15. 16 : 20-15

Only as we rise above all material sensuousness and sin, can we reach the heaven-born aspiration and spiritual consciousness, which is indicated in the Lord's Prayer and which instantaneously heals the sick.

Here let me give what I understand to be the spiritual sense of the Lord's Prayer:

Our Father which art in heaven,
 Our Father-Mother God, all-harmonious,

Hallowed be Thy name.
 Adorable One.

Thy kingdom come.
 Thy kingdom is come; Thou art ever-present.

Thy will be done in earth, as it is in heaven.
 Enable us to know, — as in heaven, so on earth, — God is omnipotent, supreme.

Give us this day our daily bread;
 Give us grace for to-day; feed the famished affections;

And forgive us our debts, as we forgive our debtors.
 And Love is reflected in love;

And lead us not into temptation, but deliver us from evil;
 And God leadeth us not into temptation, but delivereth us from sin, disease, and death.

For Thine is the kingdom, and the power, and the glory, forever.
 For God is infinite, all-power, all Life, Truth, Love, over all, and All.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔