اتوار 26 مارچ، 2023
”ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام اوپر سے ہے اور نوروں کے باپ کی طرف سے ملتا ہے جس میں نہ کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردش کے سبب سے اْس پر سایہ پڑتا ہے۔“
“Every good gift and every perfect gift is from above, and cometh down from the Father of lights, with whom is no variableness, neither shadow of turning.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔
2۔ یہی ابتدا میں خدا کے ساتھ تھا۔
3۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اور جو کچھ پیدا ہوا اْس میں سے کوئی چیز بھی اْس کے بغیر پیدا نہ ہوئی۔
4۔اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نور تھی۔
5۔اور نور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی نے اُسے قبول نہ کیا۔
4۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی اچھی ہے اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا۔
31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
1. In the beginning was the Word, and the Word was with God, and the Word was God.
2. The same was in the beginning with God.
3. All things were made by him; and without him was not any thing made that was made.
4. In him was life; and the life was the light of men.
5. And the light shineth in darkness; and the darkness comprehended it not.
4. And God saw the light, that it was good: and God divided the light from the darkness.
31. And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
3۔ ہم اپنے خداوند یسوع مسیح کے باپ یعنی خدا کا شکر کرتے ہیں۔
13۔ اْسی نے ہم کو تاریکی کے قبضے سے چھڑا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا۔
16۔ کیونکہ اْسی میں سب چیزیں پیدا کیں گئیں ہیں۔ آسمان کی ہوں یا زمین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں حکومتیں یا اختیارات۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے اور اْسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔
3 We give thanks to God and the Father of our Lord Jesus Christ,
13 Who hath delivered us from the power of darkness, and hath translated us into the kingdom of his dear Son:
16 For by him were all things created, that are in heaven, and that are in earth, visible and invisible, whether they be thrones, or dominions, or principalities, or powers: all things were created by him, and for him:
1۔ اور خداوند نے ابرام سے کہا کہ تْو اپنے وطن اور اپنے ناتے داروں کے بیچ سے اور اپنے باپ کے گھر سے نکل کر اْس ملک میں جا جو مَیں تجھے دکھاؤں گا۔
2۔ اور مَیں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور برکت دوں گا اور تیرا نام سرفراز کروں گا۔ سو تْو باعثِ برکت ہو۔
3۔ جو تجھے مبارک کہیں مَیں اْن کو برکت دوں گا اور جو تجھ پر لعنت کرے اْس پر مَیں لعنت کروں گا اور زمین کے سب قبیلے تیرے سبب سے برکت پائیں گے۔
4۔ سو ابرام خداوند کے کہنے کے مطابق چل پڑا اور لوط اْس کے ساتھ گیا اور ابرام پچھتر برس کا تھا جب وہ حاران سے روانہ ہوا۔
6۔ اور ابرام اْس ملک میں سے گزرتا ہوا مقامِ سِکم میں مورہ کے بلوط تک پہنچا۔ اْس وقت ملک میں کعنانی رہتے تھے۔
7۔ تب خداوند نے ابرام کو دکھائی دے کر کہا کہ یہی ملک مَیں تیری نسل کو دوں گا اور اْس نے وہاں خداوند کے لئے جو اْسے دکھائی دیا تھا ایک قربان گاہ بنائی۔
1 Now the Lord had said unto Abram, Get thee out of thy country, and from thy kindred, and from thy father’s house, unto a land that I will shew thee:
2 And I will make of thee a great nation, and I will bless thee, and make thy name great; and thou shalt be a blessing:
3 And I will bless them that bless thee, and curse him that curseth thee: and in thee shall all families of the earth be blessed.
4 So Abram departed, as the Lord had spoken unto him; and Lot went with him: and Abram was seventy and five years old when he departed out of Haran.
6 And Abram passed through the land unto the place of Sichem, unto the plain of Moreh. And the Canaanite was then in the land.
7 And the Lord appeared unto Abram, and said, Unto thy seed will I give this land: and there builded he an altar unto the Lord, who appeared unto him.
15۔ اور خدا نے ابرام سے کہا کہ سارائی جو تیری بیوی ہے تو اْس کو سارائی نہ پکارنا۔ اْس کا نام سارہ ہوگا۔
16۔ اور مَیں اْسے برکت دوں گا اور اْس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا۔ یقیناً میں اْسے برکت دوں گا کہ قومیں اْس کی نسل سے ہوں گی اور عالم کے بادشاہ اْس سے ہوں گے۔
17۔ تب ابراہام سرنگوں ہوا اور ہنس کر دل میں کہنے لگا کیا سو برس کے بْڈھے سے کوئی بچہ ہو گا اور کیا سارہ سے جو نوے برس کی ہے اولاد ہوگی؟
19۔ تب خدا نے فرمایا کہ بے شک تیری بیوی سارہ کے تجھ سے بیٹا ہوگا تْو اْس کا نام اضحاق رکھنا اور مَیں اْس سے اور پھر اْس کی اولاد سے اپنا عہد جو ابدی ہے باندھوں گا۔
15 And God said unto Abraham, As for Sarai thy wife, thou shalt not call her name Sarai, but Sarah shall her name be.
16 And I will bless her, and give thee a son also of her: yea, I will bless her, and she shall be a mother of nations; kings of people shall be of her.
17 Then Abraham fell upon his face, and laughed, and said in his heart, Shall a child be born unto him that is an hundred years old? and shall Sarah, that is ninety years old, bear?
19 And God said, Sarah thy wife shall bear thee a son indeed; and thou shalt call his name Isaac: and I will establish my covenant with him for an everlasting covenant, and with his seed after him.
11۔ اور ابرہام اور سارہ ضعیف اور بڑی عمر کے تھے اور سارہ کی وہ حالت نہ رہی تھی جو عورتوں کی ہوتی ہے۔
13۔ پھر خداوند نے ابرہام سے کہا۔
14۔ کیا خداوند کے نزدیک کوئی بات مشکل ہے؟ موسمِ بہار میں معین وقت پر مَیں تیرے پاس پھر آؤں گا اور سارہ کے بیٹا ہوگا۔
11 Now Abraham and Sarah were old and well stricken in age; and it ceased to be with Sarah after the manner of women.
13 And the Lord said unto Abraham,
14 Is any thing too hard for the Lord? At the time appointed I will return unto thee, according to the time of life, and Sarah shall have a son.
1۔ اور خدا وند نے جیسا اْس نے فرمایا تھا سارہ پر نظر کی اور اْس نے اپنے وعدہ کے مطابق سارہ سے کیا۔
2۔ سو سارہ حاملہ ہوئی اور ابراہام کے لئے اْس کے بڑھاپے میں اْسی معین وقت پر جس کا ذکر خدا نے اْس سے کیا تھا اْس کے بیٹا ہوا۔
3۔ اور ابراہام نے اپنے بیٹے کا نام جو اْس سے سارہ کے پیدا ہوا اضحاق رکھا۔
5۔ اور جب اْس کا بیٹا اضحاق اْس سے پیدا ہوا تو ابراہام سو برس کا تھا۔
1 And the Lord visited Sarah as he had said, and the Lord did unto Sarah as he had spoken.
2 For Sarah conceived, and bare Abraham a son in his old age, at the set time of which God had spoken to him.
3 And Abraham called the name of his son that was born unto him, whom Sarah bare to him, Isaac.
5 And Abraham was an hundred years old, when his son Isaac was born unto him.
3۔ ایمان ہی سے ہم معلوم کرتے ہیں کہ عالم خدا کے کہنے سے بنے ہیں۔ یہ نہیں کہ جو کچھ نظر آتا ہے ظاہری چیزوں سے بنا ہے۔
8۔ ایمان ہی کے سبب سے ابرہام جب بلایا گیا تو حکم مان کر اْس جگہ چلا گیا جسے میراث میں لینے والا تھا اور اگرچہ جانتا نہ تھا کہ مَیں کہاں جاتا ہوں تو بھی روانہ ہوگیا۔
9۔ ایمان ہی کے سبب سے اْس نے ملکِ موعودہ میں اِس طرح مسافرانہ طور پر بودوباش کی کہ گویا غیر ملک ہے اور اضحاق اور یعقوب سمیت جو اْس کے ساتھ اْسی وعدہ کے وارث تھے خیموں میں سکونت کی۔
10۔ کیونکہ اْس پائیدار شہر کا امیدوار تھا جس کا معمار اوربنانے والا خدا ہے۔
11۔ ایمان ہی کے سبب سے سارہ نے بھی سنیاس کے بعد حاملہ ہونے کی طاقت پائی اِس لئے کہ اْس نے وعدہ کرنے والے کو سچا جانا۔
3 Through faith we understand that the worlds were framed by the word of God, so that things which are seen were not made of things which do appear.
8 By faith Abraham, when he was called to go out into a place which he should after receive for an inheritance, obeyed; and he went out, not knowing whither he went.
9 By faith he sojourned in the land of promise, as in a strange country, dwelling in tabernacles with Isaac and Jacob, the heirs with him of the same promise:
10 For he looked for a city which hath foundations, whose builder and maker is God.
11 Through faith also Sara herself received strength to conceive seed, and was delivered of a child when she was past age, because she judged him faithful who had promised.
1۔ پس جب ہم پر ایسا رحم ہوا کہ ہمیں یہ خدمت ملی تو ہم ہمت نہیں ہارتے۔
3۔ اور اگر ہماری خوشخبری پر پردہ پڑا ہے تو ہلاک ہونے والوں ہی کے واسطے پڑا ہے۔
4۔ یعنی اْن بے ایمانوں کے واسطے جن کی عقلوں کواِس جہان کے خدانے اندھا کر دیا ہے تاکہ مسیح جو خدا کی صورت ہے اْس کے جلال کی خوشخبری کی روشنی اْن پر نہ پڑے۔
6۔اِس لئے کہ خدا ہی ہے جس نے فرمایا کہ تاریکی میں سے نور چمکے اور وہی ہمارے دلوں میں چمکا تاکہ خداکے جلال کی پہچان کا نور یسوع مسیح کے چہرے سے جلوہ گر ہو۔
18۔ جس حال میں کہ ہم دیکھی ہوئی چیزوں پر نہیں بلکہ اندیکھی چیزوں پر نظر کرتے ہیں کیونکہ دیکھی ہوئی چیزیں چند روزہ ہیں مگر اندیکھی چیزیں ابدی ہیں۔
1 Therefore seeing we have this ministry, as we have received mercy, we faint not;
3 But if our gospel be hid, it is hid to them that are lost:
4 In whom the god of this world hath blinded the minds of them which believe not, lest the light of the glorious gospel of Christ, who is the image of God, should shine unto them.
6 For God, who commanded the light to shine out of darkness, hath shined in our hearts, to give the light of the knowledge of the glory of God in the face of Jesus Christ.
18 While we look not at the things which are seen, but at the things which are not seen: for the things which are seen are temporal; but the things which are not seen are eternal.
9۔۔۔۔جیسا لکھا ہے ویسا ہی ہوا جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنیں نہ آدمی کے دل میں آئیں۔ وہ سب خدا نے اپنے محبت رکھنے والوں کے لئے تیار کر دیں۔
10۔ لیکن ہم پر خدا نے اْن کو روح کے وسیلہ ظاہر کیا کیونکہ روح سب باتیں بلکہ خدا کی تہہ کی باتیں بھی دریافت کرلیتا ہے۔
12۔ مگر ہم نے نہ دنیا کی روح بلکہ وہ روح پایا جو خدا کی طرف سے ہے تاکہ اْن باتوں کو جانیں جو خدا نے ہمیں عنایت کی ہیں۔
13۔ اور ہم اْن باتوں کو اْن الفاظ میں بیان نہیں کرتے جو انسانی حکمت نے ہم کو سکھائے ہوں بلکہ اْن الفاظ میں جو روح نے سکھائے ہیں اور روحانی باتوں کا روحانی باتوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔
14۔ مگر نفسانی آدمی خدا کے روح کی باتیں قبول نہیں کرتا کیونکہ وہ اْس کے نزدیک بے وقوفی کی باتیں ہیں اور نہ وہ اْنہیں سمجھ سکتا ہے کیونکہ وہ روحانی طور پر پرکھی جاتی ہیں۔
15۔ لیکن روحانی شخص سب باتوں کو پرکھ لیتا ہے مگر خود کسی سے پرکھا نہیں جاتا۔
9 … as it is written, Eye hath not seen, nor ear heard, neither have entered into the heart of man, the things which God hath prepared for them that love him.
10 But God hath revealed them unto us by his Spirit: for the Spirit searcheth all things, yea, the deep things of God.
12 Now we have received, not the spirit of the world, but the spirit which is of God; that we might know the things that are freely given to us of God.
13 Which things also we speak, not in the words which man’s wisdom teacheth, but which the Holy Ghost teacheth; comparing spiritual things with spiritual.
14 But the natural man receiveth not the things of the Spirit of God: for they are foolishness unto him: neither can he know them, because they are spiritually discerned.
15 But he that is spiritual judgeth all things, yet he himself is judged of no man.
11۔ اے خداوند حکمت، عظمت اور قدرت اور جلال اور غلبہ اور حشمت تیرے ہی لئے ہیں کیونکہ سب کچھ جو آسمان اور زمین میں ہے تیرا ہی ہے۔ اے خداوند بادشاہی تیری ہے اور تْو ہی بحیثیت سردار سبھوں سے ممتاز ہے۔
13۔ اور اب اے ہمارے خدا ہم تیرا شکر اور تیرے جلالی نام کی تعریف کرتے ہیں۔
11 Thine, O Lord, is the greatness, and the power, and the glory, and the victory, and the majesty: for all that is in the heaven and in the earth is thine; thine is the kingdom, O Lord, and thou art exalted as head above all.
13 Now therefore, our God, we thank thee, and praise thy glorious name.
خدا حقیقت کی ساری اشکال خلق کرتا ہے۔اْس کے خیالات روحانی حقائق ہیں۔
God creates all forms of reality. His thoughts are spiritual realities.
ہستی کی حقیقت اور ترتیب کو اْس کی سائنس میں تھامنے کے لئے، وہ سب کچھ حقیقی ہے اْس کے الٰہی اصول کے طور پر آپ کو خدا کا تصور کرنے کی ابتدا کرنی چاہئے۔ روح، زندگی، سچائی، محبت یکسانیت میں جْڑ جاتے ہیں، اور یہ سب خدا کے روحانی نام ہیں۔سب مواد، ذہانت، حکمت، ہستی، لافانیت، وجہ اور اثر خْدا سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ اْس کی خصوصیات ہیں، یعنی لامتناہی الٰہی اصول، محبت کے ابدی اظہار۔ کوئی حکمت عقلمند نہیں سوائے اْس کی؛ کوئی سچائی سچ نہیں، کوئی محبت پیاری نہیں، کوئی زندگی زندگی نہیں ماسوائے الٰہی کے، کوئی اچھائی نہیں ماسوائے اْس کے جو خدا بخشتا ہے۔
To grasp the reality and order of being in its Science, you must begin by reckoning God as the divine Principle of all that really is. Spirit, Life, Truth, Love, combine as one, — and are the Scriptural names for God. All substance, intelligence, wisdom, being, immortality, cause, and effect belong to God. These are His attributes, the eternal manifestations of the infinite divine Principle, Love. No wisdom is wise but His wisdom; no truth is true, no love is lovely, no life is Life but the divine; no good is, but the good God bestows.
روح اس کے اپنے پاک اور کامل خیالات کے بڑھنے کو برکت دیتی ہے۔ ایک عقل کے لامحدود عناصر سے رنگ، معیار اور تعداد کی تمام تر اشکال ظاہر ہوتی ہیں اور یہ بنیادی اور ثانوی دونوں لحاظ سے ذہنی ہیں۔ اْن کی روحانی فطرت محض روحانی حواس سے ہی سمجھی جاتی ہے۔
Spirit blesses the multiplication of its own pure and perfect ideas. From the infinite elements of the one Mind emanate all form, color, quality, and quantity, and these are mental, both primarily and secondarily. Their spiritual nature is discerned only through the spiritual senses.
روح کی کائنات الٰہی اصول یا زندگی کی تخلیقی قوت کی عکاسی کرتی ہے جو عقل کی کثیر اشکال کو دوبارہ جنم دیتی اور مشترکہ تصوریعنی انسان کے اجماع پر حکمرانی کرتی ہے۔ درخت اور جڑی بوٹی خود کی کسی افزائشی قوت کی وجہ سے پھل پیدا نہیں کرتے، بلکہ عقل کی وجہ سے جس میں سب کچھ شامل ہوتا ہے۔ایک مادی دنیا فانی عقل اور انسان ایک خالق کے معنی پیش کرتے ہیں۔سائنسی الٰہی تخلیق فانی عقل اور کائنات کو خدا کی تخلیق کردہ ظاہر کرتی ہے۔
تخلیق ہمیشہ سے ظاہر ہو رہی ہے اور اسے اپنے لازوال ذرائع کی فطرت کے باعث ظاہر ہونا جاری رکھنا چاہئے۔ بشری فہم اس ظہور کو الٹ کر دیتا ہے اور خیالات کو مادی کہتا ہے۔ لہٰذہ غلط تشریح کے ساتھ الٰہی خیال انسانی یا مادی عقیدے کے معیار تک گرتا دکھائی دیتا ہے، جسے مادی انسان کہا جاتا ہے۔ لیکن بیج اس کے اندر ہی ہے،محض ایسے ہی جیسے الٰہی عقل سب کچھ ہے اور سب کچھ پیدا کرتی ہے، جیسے عقل کثیر کرنے والی ہے، اورعقل کا لامتناہی خیال، انسان اور کائنات پیداوار ہے۔
The universe of Spirit reflects the creative power of the divine Principle, or Life, which reproduces the multitudinous forms of Mind and governs the multiplication of the compound idea man. The tree and herb do not yield fruit because of any propagating power of their own, but because they reflect the Mind which includes all. A material world implies a mortal mind and man a creator. The scientific divine creation declares immortal Mind and the universe created by God.
Creation is ever appearing, and must ever continue to appear from the nature of its inexhaustible source. Mortal sense inverts this appearing and calls ideas material. Thus misinterpreted, the divine idea seems to fall to the level of a human or material belief, called mortal man. But the seed is in itself, only as the divine Mind is All and reproduces all — as Mind is the multiplier, and Mind's infinite idea, man and the universe, is the product.
روح اْس فہم سے آگاہ کرتی ہے جو شعور کو بلند کرتا اور سچائی کی جانب راہنمائی دیتا ہے۔
یہ فہم شعوری نہیں ہے،محققانہ حاصلات کا نتیجہ نہیں ہے؛ یہ نور میں لائی گئی سب چیزوں کی حقیقت ہے۔
Spirit imparts the understanding which uplifts consciousness and leads into all truth.
This understanding is not intellectual, is not the result of scholarly attainments; it is the reality of all things brought to light.
ہر اچھی اور قابل قدر چیز خدا نے بنائی۔ جو کچھ بھی فالتو اور نقصان دہ چیز ہے، وہ اْس نے نہیں بنائی، لہٰذہ وہ غیر حقیقی ہے۔ پیدائش کی سائنس میں ہم پڑھتے ہیں کہ جو کچھ اْس نے بنایا تھا اْس پر نظر کی ”اور دیکھا کہ اچھا ہے۔“۔۔۔ گناہ، بیماری اور موت کو حقیقت سے خالی تصور کیا جانا چاہئے جیسے کہ وہ اچھائی، یعنی خدا سے خالی ہیں۔
Everything good or worthy, God made. Whatever is valueless or baneful, He did not make, — hence its unreality. In the Science of Genesis we read that He saw everything which He had made, "and, behold, it was very good." … Sin, sickness, and death must be deemed as devoid of reality as they are of good, God.
مادے کے نام نہاد قوانین اور طبی سائنس نے کبھی بشر کو مکمل، ہم آہنگ اور لافانی نہیں بنایا۔ انسان تب ہم آہنگ ہوتا ہے جب روح کی نگرانی میں ہوتا ہے۔
خدا نے روحانی قانون کو منسوخ کرنے کے لئے کبھی مادی قانون کو مقرر نہیں کیا۔ اگر کوئی ایسا مادی قانون تھا تو وہ روح یعنی خدا کی بالادستی کے مخالف اور خالق کی حکمت پر معترض تھا۔
سائنس دکھاتی ہے کہ مادہ، فانی آراء اور عقائد کے ساتھ متصادم ہوتے ہوئے ہر دور میں غلطی کے اثرات کو خارج کرتا ہے،لیکن جب فوری اور مستقل بنیادوں پر اِس کی مخالفت کرسچن سائنس کی جانب سے ہوتی ہے تو فانی عقل کا ماحول اخلاق اور موت کے لئے تباہ کن نہیں ہو سکتا۔ اِس ذہنی غلاظت کے لئے سچائی اور محبت زہر مار ہیں، اور یوں یہ وجودیت کو تقویت دیتے اور برقرار رکھتے ہیں۔
The so-called laws of matter and of medical science have never made mortals whole, harmonious, and immortal. Man is harmonious when governed by Soul.
God never ordained a material law to annul the spiritual law. If there were such a material law, it would oppose the supremacy of Spirit, God, and impugn the wisdom of the creator.
Science shows that material, conflicting mortal opinions and beliefs emit the effects of error at all times, but this atmosphere of mortal mind cannot be destructive to morals and health when it is opposed promptly and persistently by Christian Science. Truth and Love antidote this mental miasma, and thus invigorate and sustain existence.
سائنس کی اصطلاح، مناسب طور پر سمجھی جائے تو خدا کی شریعت اور کائنات بشمول انسان پر اْس حکمرانی کا حوالہ دیتی ہے۔ اِس سے یہ بات سامنے آتی ہے۔ تاجران اور مذہبی علماء نے دیکھا ہے کہ کرسچن سائنس اْن کی برداشت اور ذہنی قوتوں کو فروغ دیتی ہے، کردار کے لئے اْن کی سوچ کو وسیع کرتی ہے، انہیں فراست اور ادراک اور اپنی عام گنجائش کو بڑھانے کی قابلیت دیتی ہے۔ انسانی سوچ روحانی سمجھ سے بھرو پور ہوکر مزید لچکدار ہوجاتی ہے، تو یہ بہت برداشت اور کسی حد تک خود سے فرارکے قابل ہوجاتی ہے اور کم آرام طلب ہوتی ہے۔ ہستی کی سائنس کا علم انسان کی قابلیت کے فن اور امکانات کو فروغ دیتا ہے۔ فانی لوگوں کو بلند اور وسیع ریاست تک رسائی دیتے ہوئے یہ سوچ کے ماحول کو بڑھاتا ہے۔ یہ سوچنے والے کو اْس کے ادراک اور بصیرت کی مقامی ہوا میں پروان چڑھاتا ہے۔
The term Science, properly understood, refers only to the laws of God and to His government of the universe, inclusive of man. From this it follows that business men and cultured scholars have found that Christian Science enhances their endurance and mental powers, enlarges their perception of character, gives them acuteness and comprehensiveness and an ability to exceed their ordinary capacity. The human mind, imbued with this spiritual understanding, becomes more elastic, is capable of greater endurance, escapes somewhat from itself, and requires less repose. A knowledge of the Science of being develops the latent abilities and possibilities of man. It extends the atmosphere of thought, giving mortals access to broader and higher realms. It raises the thinker into his native air of insight and perspicacity.
معروف مسیحت کے محدود اظہار میں روحانی طاقت میں کمی صدیوں کی محنت کو خاموش نہیں کرتی۔ جسمانی کی بجائے روحانی ضمیر کی ضرورت ہے۔گناہ، بیماری اور موت سے رہا شدہ انسان حقیقی شبیہ یا روحانی خیال کو پیش کرتا ہے۔
مذہبی اور طبی نظام جسمانی دْکھوں اور مْسرتوں کا علاج کرتے ہیں، مگر یسوع نے ایسی کسی بھی وجہ یا اثر کی تکلیفوں کی مذمت کی۔ وہ دور آتا ہے جب ہستی کی سچائی کا فہم حقیقی مذہب کی بنیاد ہوگا۔ فی الحال بشر آہستہ آہستہ ترقی کرتے ہیں کیونکہ ہستی کے خوف کو مضحکہ خیز سمجھا جاتا ہے۔وہ فیشن، تکبر اور فہم کے غلام ہیں۔ کبھی کبھی ہم یہ سیکھیں گے کہ روح یعنی عظیم معمار نے سائنس میں آدمیوں اور عورتوں کوکیسے بنایا۔ ہمیں عارضی اور جھوٹ سے اور ایسی کسی چیز سے خوش نہیں ہوناچاہئے جو ہماری بلند ترین خودی میں رکاوٹ بنتی ہے۔
The lack of spiritual power in the limited demonstration of popular Christianity does not put to silence the labor of centuries. Spiritual, not corporeal, consciousness is needed. Man delivered from sin, disease, and death presents the true likeness or spiritual ideal.
Systems of religion and medicine treat of physical pains and pleasures, but Jesus rebuked the suffering from any such cause or effect. The epoch approaches when the understanding of the truth of being will be the basis of true religion. At present mortals progress slowly for fear of being thought ridiculous. They are slaves to fashion, pride, and sense. Sometime we shall learn how Spirit, the great architect, has created men and women in Science. We ought to weary of the fleeting and false and to cherish nothing which hinders our highest selfhood.
سائنس میں، نہ تو عقل مادے کو پیدا کرتی ہے نہ مادا عقل کو پیدا کرتا ہے۔کسی مادے میں طاقت یا اہلیت یا دانش نہیں کہ وہ کچھ پیدا کرے یا نیست کرے۔سب کچھ صرف ایک عقل، یعنی خدا کے اختیارمیں ہے۔
In Science, Mind neither produces matter nor does matter produce mind. No mortal mind has the might or right or wisdom to create or to destroy. All is under the control of the one Mind, even God.
اگر آپ یہ سمجھ جائیں کہ یہ فانی وجود خود کار فریب ہے اور حقیقی نہیں ہے تو آپ صورت حال پر قابو پا لیتے ہیں۔فانی فہم متواتر طور پر فانی جسم کے لئے غلط آراء کے نتائج کو جنم دیتا ہے؛ اور یہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک حق فانی غلطی کو اس کی فرضی توانائیوں سے برطرف نہیں کرتا، جو فانی فریب کے ہلکے سے جالے کو صاف کر دیتا ہے۔
You command the situation if you understand that mortal existence is a state of self-deception and not the truth of being. Mortal mind is constantly producing on mortal body the results of false opinions; and it will continue to do so, until mortal error is deprived of its imaginary powers by Truth, which sweeps away the gossamer web of mortal illusion.
مادا فرضی فانی ذہنی قوت سے بنا ہے؛ لیکن ساری قوت الٰہی عقل ہی ہے۔خیال آخرکار ساری شکل، مواد اور رنگ میں، لیکن مادی لوازمات کے بغیر دیکھا اور سمجھا جائے گا۔
Matter is made up of supposititious mortal mind-force; but all might is divine Mind. Thought will finally be understood and seen in all form, substance, and color, but without material accompaniments.
جب ہم الٰہی کے ساتھ اپنے رشتے کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، تو ہم کوئی اور عقل نہیں رکھتے ماسوائے اْس کی عقل کے، کوئی اور محبت، حکمت یا سچائی نہیں رکھتے، زندگی کا کوئی اور فہم نہیں رکھتے، اور مادے یا غلطی کی وجودیت کا کوئی اور شعور نہیں رکھتے۔
When we fully understand our relation to the Divine, we can have no other Mind but His, — no other Love, wisdom, or Truth, no other sense of Life, and no consciousness of the existence of matter or error.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████