اتوار 28 ستمبر ، 2025



مضمون۔ حقیقت

SubjectReality

سنہری متن: یسعیاہ 33باب20 آیت

ہماری عید گاہ صیون پر نظر کر۔ تیری آنکھیں یروشلیم کو دیکھیں گی جو سلامتی کا مقام ہے بلکہ ایسا خیمہ جو ہلایا نہ جائے گا۔ جس کی میخوں میں سے ایک بھی نہ اکھاڑی جائے گی اور اْس کی ڈوریوں میں سے ایک بھی نہ توڑی جائے گی۔



Golden Text: Isaiah 33 : 20

Look upon Zion, the city of our solemnities: thine eyes shall see Jerusalem a quiet habitation, a tabernacle that shall not be taken down; not one of the stakes thereof shall ever be removed, neither shall any of the cords thereof be broken.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: یسعیاہ 35 باب 1 تا 7، 10 آیات


1۔ بیابان اور ویرانہ شادمان ہوں گے اور دست خوشی کرے گا اور نرگس کی مانند شگفتہ ہو گا۔

2۔اس میں کثرت سے کلیان نکلیں گے۔ وہ شادمانی سے گا کر خوشی کرے گا۔ لبنان کی شوکت اور کرمل اور شارون کی زینت اسے دی جائے گی۔ وہ خداوند کا جلال اور ہمارے خداوند کی حشمت دیکھیں گے۔

3۔کمزور ہاتھوں کو زور آور اور ناتواں گھْٹنوں کو توانائی دو۔

4۔اْن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہمت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تمہارا خدا سزا اور جزا کے لئے آتا ہے۔ ہاں خدا ہی آئے گا اور تم کو بچائے گا۔

5۔اْس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائیں گی اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔

6۔تب لنگڑے ہرن کی مانند چوکڑیاں بھریں گے اور گونگے کی زبان گائے گی کیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاں پھْوٹ نکلیں گی۔

7۔بلکہ سراب تالاب ہوجائے گا اور پیاسی زمین چشمہ بن جائے گی۔ گیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے نَے اور نل کا ٹھکانا

ہوگا۔

10۔اور جن کو خداوند نے مخلصی بخشی وہ لوٹیں گے اور صیون میں گاتے ہوئے آئیں گے اور ابدی سرور اْن کے سروں پر ہوگا۔ وہ خوشی اور شادمانی حاصل کریں گے اور غم و اندو کافور ہو جائیں گے۔

Responsive Reading: Isaiah 35 : 1-7, 10

1.     The wilderness and the solitary place shall be glad for them; and the desert shall rejoice, and blossom as the rose.

2.     It shall blossom abundantly, and rejoice even with joy and singing: the glory of Lebanon shall be given unto it, the excellency of Carmel and Sharon, they shall see the glory of the Lord, and the excellency of our God.

3.     Strengthen ye the weak hands, and confirm the feeble knees.

4.     Say to them that are of a fearful heart, Be strong, fear not: behold, your God will come with vengeance, even God with a recompence; he will come and save you.

5.     Then the eyes of the blind shall be opened, and the ears of the deaf shall be unstopped.

6.     Then shall the lame man leap as an hart, and the tongue of the dumb sing: for in the wilderness shall waters break out, and streams in the desert.

7.     And the parched ground shall become a pool, and the thirsty land springs of water.

10.     And the ransomed of the Lord shall return, and come to Zion with songs and everlasting joy upon their heads: they shall obtain joy and gladness, and sorrow and sighing shall flee away.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ مرقس 1 باب 1، 14 (یسوع)، 15 آیات

1۔ یسوع مسیح ابن خدا کی خوشخبری کا شروع۔

14۔ پھر یوحنا کے پکڑوائے جانے کے بعد یسوع نے گلیل میں آکر خدا کی بادشاہی کی منادی کی۔

15۔ اور کہا کہ وقت پورا ہوگیا ہے اور خدا کی بادشاہی نزدیک آگئی ہے۔ توبہ کرو اور خوشخبری پر ایمان لاؤ۔

1. Mark 1 : 1, 14 (Jesus), 15

1     The beginning of the gospel of Jesus Christ, the Son of God;

14     Jesus came into Galilee, preaching the gospel of the kingdom of God,

15     And saying, The time is fulfilled, and the kingdom of God is at hand: repent ye, and believe the gospel.

2 . ۔ لوقا 17 باب 11 تا 21 آیات

11۔ اور ایسا ہوا کہ یروشلم کو جاتے ہوئے وہ سامریہ اور گلیل کے بیچ سے ہو کر جا رہا تھا۔

12۔ اور ایک گاؤں میں داخل ہوتے وقت دس کوڑھی اْس کو ملے۔

13۔ اْنہوں نے دور کھڑے ہو کر بلند آواز سے کہا اے یسوع! اے صاحب! ہم پر رحم کر۔

14۔اْس نے انہیں دیکھ کر کہا جاؤ۔ اپنے تئیں کاہنوں کو دکھاؤ اور ایسا ہوا کہ جاتے جاتے وہ پاک صاف ہو گئے۔

15۔ پھر اْن میں سے ایک یہ دیکھ کر کہ شفا پا گیا بلند آواز سے خدا کی تمجید کرتا ہوا لوٹا۔

16۔ اور منہ کے بل یسوع کے پاؤں پر گر کر اْس کا شکر کرنے لگا اور وہ سامری تھا۔

17۔ یسوع نے جواب میں کہا کیا دسوں پاک صاف نہ ہوئے؟ پھر وہ نَو کہاں ہیں؟

18۔ کیا اِس پردیسی کے سوا اور نہ نکلے جو لوٹ کر خدا کی تمجید کرتے؟

19۔ پھر اْس نے کہا اْٹھ کر چلا جا۔ تیرے ایمان نے تجھے اچھا کیا۔

20۔ جب فریسیوں نے اْس سے پوچھا کہ خدا کی بادشاہی کب آئے گی؟ تو اْس نے جواب میں اْن سے کہا کہ خدا کی بادشاہی ظاہری طور پر نہیں آئے گی۔

21۔ اور لوگ یہ نہ کہیں گے کہ دیکھو یہاں ہے! یا وہاں ہے! کیونکہ دیکھو خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے۔

2. Luke 17 : 11-21

11     And it came to pass, as he went to Jerusalem, that he passed through the midst of Samaria and Galilee.

12     And as he entered into a certain village, there met him ten men that were lepers, which stood afar off:

13     And they lifted up their voices, and said, Jesus, Master, have mercy on us.

14     And when he saw them, he said unto them, Go shew yourselves unto the priests. And it came to pass, that, as they went, they were cleansed.

15     And one of them, when he saw that he was healed, turned back, and with a loud voice glorified God,

16     And fell down on his face at his feet, giving him thanks: and he was a Samaritan.

17     And Jesus answering said, Were there not ten cleansed? but where are the nine?

18     There are not found that returned to give glory to God, save this stranger.

19     And he said unto him, Arise, go thy way: thy faith hath made thee whole.

20     And when he was demanded of the Pharisees, when the kingdom of God should come, he answered them and said, The kingdom of God cometh not with observation:

21     Neither shall they say, Lo here! or, lo there! for, behold, the kingdom of God is within you.

3 . ۔ متی 12 باب 22 تا 28 آیات

22۔اْس وقت لوگ اْس کے پاس ایک اندھے گونگے کو لائے جس میں بد روح تھی۔ اْس نے اْسے اچھا کر دیا، چنانچہ وہ گونگاہ بولنے اور دیکھنے لگا۔

23۔ اور ساری بھیڑ حیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ ابنِ داؤد ہے؟

24۔ فریسیوں نے سْن کر کہا کیا یہ بدوحوں کے سردار بعلزبول کی مدد کے بغیر بدروحوں کو نہیں نکالتا۔

25۔ اْس نے اْن کے خیالوں کو جان کراْن سے کہا جس بادشاہی میں پھوٹ پڑتی ہے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس شہر یا گھر میں پھوٹ پڑے گی وہ قائم نہ رہے گا۔

26۔ اور اگر شیطان ہی نے شیطان کو نکالا تو وہ آپ اپنا مخالف ہو گیا۔ پھر اْس کی بادشاہی کیونکر قائم رہے گی؟

27۔ اور اگر میں بعلزبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہوں تو تمہارے بیٹے کس کی مدد سے نکالتے ہیں؟ پس وہی تمہارے مْنصف ہوں گے۔

28۔ لیکن اگر میں خدا کی روح کی مدد سے روحیں نکالتا ہوں تو خدا کی بادشای تمہارے پاس آ پہنچی۔

3. Matthew 12 : 22-28

22     Then was brought unto him one possessed with a devil, blind, and dumb: and he healed him, insomuch that the blind and dumb both spake and saw.

23     And all the people were amazed, and said, Is not this the son of David?

24     But when the Pharisees heard it, they said, This fellow doth not cast out devils, but by Beelzebub the prince of the devils.

25     And Jesus knew their thoughts, and said unto them, Every kingdom divided against itself is brought to desolation; and every city or house divided against itself shall not stand:

26     And if Satan cast out Satan, he is divided against himself; how shall then his kingdom stand?

27     And if I by Beelzebub cast out devils, by whom do your children cast them out? therefore they shall be your judges.

28     But if I cast out devils by the Spirit of God, then the kingdom of God is come unto you.

4 . ۔ متی 13 باب 1 تا 3 (تا دوسری)، 31 (دی)، 32، 45، 46 آیات

1۔ اْسی روز یسوع گھر سے نکل کر جھیل کے کنارے جا بیٹھا۔

2۔ اور اْس کے پاس ایسی بڑی بھیڑ جمع ہو گئی کہ وہ کشتی پر چڑھ بیٹھا اور ساری بھیڑ کنارے پر کھڑی رہی۔

3۔ اور اْس نے اْن سے بہت سی باتیں تمثیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک بیج بونے والا بیج بونے نکلا۔

31۔ آسمان کی بادشاہی اْس رائی کے دانے کی مانند ہے جسے کسی آدمی نے لے کر اپنے کھیت میں بو دیا۔

32۔وہ سب بیجوں سے چھوٹا تو ہے مگر جب بڑھتا ہے تو سب ترکاریوں سے بڑا اور ایسا درخت ہو جاتا ہے کہ ہوا کے پرندے آ کر اْس کی ڈالیوں پر بسیرا کرتے ہیں۔

45۔پھر آسمان کی بادشاہی اْس سودا گر کی مانند ہے جو عمدہ موتیوں کی تلاش میں تھا۔

46۔جب اْسے ایک بیش قیمتی موتی ملا تو اس نے جا کر جو کچھ اس کا تھا سب بیچ ڈالا اور اْسے مول لے لیا۔

4. Matthew 13 : 1-3 (to 2nd ,), 31 (The), 32, 45, 46

1     The same day went Jesus out of the house, and sat by the sea side.

2     And great multitudes were gathered together unto him, so that he went into a ship, and sat; and the whole multitude stood on the shore.

3     And he spake many things unto them in parables, saying,

31     The kingdom of heaven is like to a grain of mustard seed, which a man took, and sowed in his field:

32     Which indeed is the least of all seeds: but when it is grown, it is the greatest among herbs, and becometh a tree, so that the birds of the air come and lodge in the branches thereof.

45     Again, the kingdom of heaven is like unto a merchant man, seeking goodly pearls:

46     Who, when he had found one pearl of great price, went and sold all that he had, and bought it.

5 . ۔ مکاشفہ 1 باب 1 آیت

1۔ یسوع مسیح کا مکاشفہ جو اْسے خدا کی طرف سے اس لئے ہوا کہ اپنے بندوں کو وہ باتیں دکھائے جن کا جلد ہونا ضرور ہے اور اْس نے اپنے فرشتے کو بھیج کر اْس کی معرفت انہیں اپنے بندہ یوحنا پر ظاہر کیا۔

5. Revelation 1 : 1

1     The Revelation of Jesus Christ, which God gave unto him, to shew unto his servants things which must shortly come to pass; and he sent and signified it by his angel unto his servant John:

6 . ۔ مکاشفہ 21 باب 1 تا 4، 10، 11، 23 تا 27 آیات

1۔ پھر مَیں نے ایک نیا آسمان اور نئی زمین کو دیکھا کیونکہ پہلا آسمان اور پہلی زمین جاتی رہی تھی اور سمندر بھی نہ رہا۔

2۔ پھر مَیں نے شہرِ مقدس نئے یرشلیم کو آسمان پر سے خدا کے پاس سے اترتے دیکھا اور وہ اْس دلہن کی مانند آراستہ تھا جس نے اپنے شوہر کے لئے شنگھار کیا ہو۔

3۔ پھر مَیں نے تخت میں سے کسی کو بلند آواز سے یہ کہتے سنا کہ دیکھ خدا کا خیمہ آدمیوں کے درمیان ہے اور وہ اْن کے ساتھ سکونت کرے گا اور وہ اْس کے لوگ ہوں گے اور خدا آپ اْن کے ساتھ رہے گا اور اْن کا خدا ہوگا۔

4۔ اور وہ اْن کی آنکھوں کے سب آنسو پونچھ دے گا۔ اور اْس کے بعد نہ موت رہے گی نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چیزیں جاتی رہیں۔

10۔ اور وہ مجھے روح میں ایک بڑے اور اونچے پہاڑ پر لے گیا اور شہرِ مقدس یروشلیم کو آسمان پر سے خدا کے پاس اْترتے دکھایا۔

11۔ اْس میں خدا کا جلال تھا اور اْس کی چمک نہایت قیمتی پتھر یعنی اْس یشب کی سی تھی جو بلور کی طرح شفاف ہو۔

23۔ اور اْس شہر میں سورج اور چاند کی روشنی کی کچھ حاجت نہیں کیونکہ خدا کے جلال نے اْسے روشن کر رکھا ہے اور برہ اْس کا چراغ ہے۔

24۔ اور قومیں اْس کی روشنی میں چلیں پھریں گی۔ اور زمین کے بادشاہ اپنی شان و شوکت کا سامان اْس میں لائیں گے۔

25۔ اور اْس کے دروازے دن کو ہرگز بند نہ ہوں گے۔ اور رات وہاں نہ ہوگی۔

26۔ اور لوگ قوموں کی شان و شوکت اور عزت کا سامان اْس میں لائیں گے۔

27۔ اور اْس میں کوئی ناپاک چیز یا کوئی شخص جو گھنونے کام کرتا یا جھوٹی باتیں کرتاہے ہرگز داخل نہ ہوگا مگر وہی جن کے نام برہ کی کتابِ حیات میں لکھے ہوئے ہیں۔

6. Revelation 21 : 1-4, 10, 11, 23-27

1     And I saw a new heaven and a new earth: for the first heaven and the first earth were passed away; and there was no more sea.

2     And I John saw the holy city, new Jerusalem, coming down from God out of heaven, prepared as a bride adorned for her husband.

3     And I heard a great voice out of heaven saying, Behold, the tabernacle of God is with men, and he will dwell with them, and they shall be his people, and God himself shall be with them, and be their God.

4     And God shall wipe away all tears from their eyes; and there shall be no more death, neither sorrow, nor crying, neither shall there be any more pain: for the former things are passed away.

10     And he carried me away in the spirit to a great and high mountain, and shewed me that great city, the holy Jerusalem, descending out of heaven from God,

11     Having the glory of God: and her light was like unto a stone most precious, even like a jasper stone, clear as crystal;

23     And the city had no need of the sun, neither of the moon, to shine in it: for the glory of God did lighten it, and the Lamb is the light thereof.

24     And the nations of them which are saved shall walk in the light of it: and the kings of the earth do bring their glory and honour into it.

25     And the gates of it shall not be shut at all by day: for there shall be no night there.

26     And they shall bring the glory and honour of the nations into it.

27     And there shall in no wise enter into it any thing that defileth, neither whatsoever worketh abomination, or maketh a lie: but they which are written in the Lamb’s book of life.

7 . ۔ مکاشفہ 22 باب 21 آیت

21۔ خداوند یسوع کا فضل مقدسوں کے ساتھ رہے۔ آمین۔

7. Revelation 22 : 21

21     The grace of our Lord Jesus Christ be with you all. Amen.



سائنس اور صح


1 . ۔ 335: 27۔ 31

حقیقت روحانی، ہم آہنگ، ناقابل تبدیل، لافانی، الٰہی، ابدی ہے۔غیر روحانی کچھ بھی حقیقی، ہم آہنگ یا ابدی نہیں ہو سکتا۔گناہ، بیماری اور فانیت روح کے فرضی سمت القدم ہیں، اور یہ یقیناً حقیقت کے مخالف ہوں گے۔

1. 335 : 27-31

Reality is spiritual, harmonious, immutable, immortal, divine, eternal. Nothing unspiritual can be real, harmonious, or eternal. Sin, sickness, and mortality are the suppositional antipodes of Spirit, and must be contradictions of reality.

2 . ۔ 590: 1۔ 3

آسمان کی بادشاہی۔ الٰہی سائنس میں ہم آہنگی کی سلطنت؛ غلطی نہ کرنے والے کی ریاست، ابدی اور قادر مطلق عقل، روح کا ماحول، جہاں جان اعلیٰ ہے۔

2. 590 : 1-3

Kingdom of Heaven. The reign of harmony in divine Science; the realm of unerring, eternal, and omnipotent Mind; the atmosphere of Spirit, where Soul is supreme.

3 . ۔ 560: 10۔ 15

آسمان ہم آہنگی کو پیش کرتا ہے اور الٰہی سائنس آسمانی ہم آہنگی کے اصول کی تشریح کرتی ہے۔ انسانی فہم کے لئے ایک بڑا معجزہ الٰہی محبت ہے، اور وجودیت کی سب سے بڑی ضرورت اْس چیز کا حقیقی تصور پانا ہے جو انسان کے اندر آسمان کی بادشاہی کو تعمیر کرتی ہے۔

3. 560 : 10-15

Heaven represents harmony, and divine Science interprets the Principle of heavenly harmony. The great miracle, to human sense, is divine Love, and the grand necessity of existence is to gain the true idea of what constitutes the kingdom of heaven in man.

4 . ۔ 592: 18۔ 20

نیا یروشلیم۔ الٰہی سائنس؛ کائنات کے روحانی حقائق اور ہم آہنگی؛ آسمان کی بادشاہی یا ہم آہنگی کی سلطنت۔

4. 592 : 18-20

New Jerusalem. Divine Science; the spiritual facts and harmony of the universe; the kingdom of heaven, or reign of harmony.

5 . ۔ 572: 19۔ 22

مکاشفہ 21باب1 آیت میں ہم پڑھتے ہیں:

”پھر میں نے ایک نیا آسمان اور نئی زمین کو دیکھا کیونکہ پہلا آسمان اور پہلی زمین جاتی رہی تھی اور سمندر بھی نہ رہا۔“

5. 572 : 19-22

In Revelation xxi. 1 we read: —

And I saw a new heaven and a new earth: for the first heaven and the first earth were passed away; and there was no more sea.

6 . ۔ 573: 16 (مقدس یوحنا کی)۔19

آسمان اور زمین سے متعلق مقدس یوحنا کی جسمانی حس غائب ہو چکی تھی، اور اس جھوٹی حس کی جگہ روحانی حس آگئی تھی، جو ایسی نفسی حالت تھی جس کے وسیلہ وہ نئے آسمان اور نئی زمین کو دیکھ سکتاتھا، جس میں روحانی خیال اور حقیقت کا شعور شامل ہے۔ یہ کلام کا اختیار یہ نتیجہ اخذ کرنے کے لئے تھا کہ ہستی کی ایسی شناخت اس وجودیت کی موجودہ حالت میں انسان کے لئے ممکن ہے اور رہی تھی، کہ ہم موت، دْکھ اور درد کے آرام سے یہاں اور ابھی باخبر ہو سکتے ہیں۔ یہ قطعی کرسچن سائنس کی چاشنی ہے۔ برداشت کرنے والے عزیزو، حوصلہ کریں، کیونکہ ہستی کی یہ حقیقت یقینا کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی صورت میں سامنے آئے گی۔ کوئی درد نہیں ہوگا، اور سب آنسو پونچھ دئیے جائیں گے۔ جب آپ یہ پڑھیں تو یسوع کے ان الفاظ کو یاد رکھیں، ”خدا کی بادشاہی تمہارے درمیان ہے۔“اسی لئے یہ روحانی شعور موجودہ امکان ہے۔

مکاشفہ دیکھنے والا ایک اور تصور پیش کرتا ہے، جو تھکے ہوئے مسافر کو حوصلہ دینے کے لیے ہے، اور وہ یہ ہے کہ اْس کا سفر ہمیشہ کے لیے ”اوپر کی طرف جانے والا راستہ ہے“۔

مکاشفہ 21 باب 9 آیت میں وہ لکھتا ہے:

پھر اْن سات فرشتوں میں سے جن کے پاس سات پیالے تھے اور وہ پچھلی سات آفتوں سے بھرے ہوئے تھے ایک نے آکر مجھ سے کہا ادھر آ میں تجھے دلہن یعنی برہ کی بیوی دکھاؤں۔

یہ خدمتِ سچائی اور الہی محبت کا پیغام یوحنا کو روحانی حالت میں لے گیا۔ اس نے اْسے اتنا بلند کر دیا کہ وہ ہستی کے روحانی حقائق اور ”نئے یروشلم کو، جو خدا کی طرف سے آسمان سے نیچے آ رہا ہے“، دیکھ سکا؛ جو خوشی اور جلال کی روحانی روشنی ہے۔ جسے وہ اْس شہر کے طور پر بیان کرتا ہے جو ”چوکور واقع ہوا ہے۔“

6. 573 : 19 (St. John’s)-16

St. John's corporeal sense of the heavens and earth had vanished, and in place of this false sense was the spiritual sense, the subjective state by which he could see the new heaven and new earth, which involve the spiritual idea and consciousness of reality. This is Scriptural authority for concluding that such a recognition of being is, and has been, possible to men in this present state of existence, — that we can become conscious, here and now, of a cessation of death, sorrow, and pain. This is indeed a foretaste of absolute Christian Science. Take heart, dear sufferer, for this reality of being will surely appear sometime and in some way. There will be no more pain, and all tears will be wiped away. When you read this, remember Jesus' words, "The kingdom of God is within you." This spiritual consciousness is therefore a present possibility.

The Revelator also takes in another view, adapted to console the weary pilgrim, journeying "uphill all the way."

He writes, in Revelation xxi. 9: —

And there came unto me one of the seven angels which had the seven vials full of the seven last plagues, and talked with me, saying, Come hither, I will show thee the bride, the Lamb's wife.

This ministry of Truth, this message from divine Love, carried John away in spirit. It exalted him till he became conscious of the spiritual facts of being and the "New Jerusalem, coming down from God, out of heaven," — the spiritual outpouring of bliss and glory, which he describes as the city which "lieth foursquare."

7 . ۔ 575: 7۔ 7 اگلا صفحہ

شہرِ مقدس، جس کا ذکرمکاشفہ (21باب 16آیت ) میں یوں ہوا ہے کہ جو ”چوکور واقع ہوا تھا“ اور جو ”آسمان پر سے، خدا کے پاس سے اْترا“ تھا، الٰہی سائنس کے نور اور جلال کی نمائندگی کرتا ہے۔اِس نئے یروشلیم کا بنانے والا اور معمار خدا ہے،جیسا کہ ہم عبرانیوں کی کتاب میں پڑھتے ہیں، ”یہ ایک پائیدارشہر ہے۔“ اس کی تفصیل استعاری ہے۔ روحانی تعلیم ہمیشہ مثالوں اور نشانیوں کے ذریعے ہی دی جاتی ہے۔کیا یسوع نے بھی سچائیوں کی تعلیم دینے کے لیے رائی کے دانے اور مْسرف بیٹے کی مثالیں نہیں دیں؟ اسی طرح شہرکے چوکور ہونے کے گہرے معنی ہیں۔ ہمارے شہر کے چار کونے، کلام، مسیحت، مسیح اور الٰہی سائنس ہیں؛ ”اور اس کے دروازے دن کو ہرگز بند نہ ہوں گے اور رات وہاں نہ ہو گی۔“جیسا کہ اْس کے چاروں کونے اشارہ کرتے ہیں یہ شہر مکمل طور پر روحانی ہے۔

جیسا کہ زبور نویس کہتا ہے: ”شمال کی جانب کوہِ صیہون جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے۔ وہ بلندی میں خوشنما اور تمام زمین کا فخر ہے۔“ یہ دراصل روح کا، عدل کا، شاہی اور متوازن شہر ہے۔ شمال میں، اِس کے دروازے شمالی ستارے، کلام، مکاشفہ کے قطبی مقناطیس پر کھلتے ہیں؛ مشرق میں، اْس ستارے کی طرف جسے مجوسیوں نے دیکھا، جو ستارہ یسوع کی چرنی کی جانب راہنمائی دیتا تھا؛ جنوب میں، آسمان کی جنوبی صلیب کی طرف، یعنی کلوری کی صلیب، جوانسان کو مضبوط اتحاد میں یکجا کرتی ہے؛ مغرب میں، محبت کے سنہرے ساحل اور ہم آہنگی کے پرامن سمندر کی طرف۔

یہ آسمانی شہر جو راستبازی کے سورج سے روشن یعنی یہ نیا یروشلم، یہ لامحدود، کْلی، جو ہمارے لئے دور دْھند میں پوشیدہ دکھائی دیتا ہے؛ مقدس یوحنا کے تصور تک پہنچا جبکہ وہ فانی چیزوں میں گھِرا ہوا تھا۔

7. 575 : 7-7 next page

This sacred city, described in the Apocalypse (xxi. 16) as one that "lieth foursquare" and cometh "down from God, out of heaven," represents the light and glory of divine Science. The builder and maker of this New Jerusalem is God, as we read in the book of Hebrews; and it is "a city which hath foundations." The description is metaphoric. Spiritual teaching must always be by symbols. Did not Jesus illustrate the truths he taught by the mustard-seed and the prodigal? Taken in its allegorical sense, the description of the city as foursquare has a profound meaning. The four sides of our city are the Word, Christ, Christianity, and divine Science; "and the gates of it shall not be shut at all by day: for there shall be no night there." This city is wholly spiritual, as its four sides indicate.

As the Psalmist saith, "Beautiful for situation, the joy of the whole earth, is mount Zion, on the sides of the north, the city of the great King." It is indeed a city of the Spirit, fair, royal, and square. Northward, its gates open to the North Star, the Word, the polar magnet of Revelation; eastward, to the star seen by the Wisemen of the Orient, who followed it to the manger of Jesus; southward, to the genial tropics, with the Southern Cross in the skies, — the Cross of Calvary, which binds human society into solemn union; westward, to the grand realization of the Golden Shore of Love and the Peaceful Sea of Harmony.

This heavenly city, lighted by the Sun of Righteousness, — this New Jerusalem, this infinite All, which to us seems hidden in the mist of remoteness, — reached St. John's vision while yet he tabernacled with mortals.

8 . ۔ 576: 18۔25

ہمیں اِس سے زیادہ حقیقی انسان کی غیر مادیت کے اور کس اشارے کی ضرورت ہے کہ یوحنا نے ایسے آسمان اور زمین کو دیکھا ”جس میں کوئی ہیکل]بدن[ نہیں“ ہے؟ یہ جو ”تمہارے درمیان“ خدا کی بادشاہی ہے یہ یہاں انسان کے شعور کی رسائی میں ہے، اور روحانی خیال اِسے ظاہر کرتا ہے۔الٰہی سائنس میں، انسان خدا سے متعلق اپنی سمجھ کے تناسب میں شعوری طور پر اِس ہم آہنگی کی پہچان کی ملکیت رکھتا ہے۔

8. 576 : 18-25

What further indication need we of the real man's incorporeality than this, that John saw heaven and earth with "no temple [body] therein"? This kingdom of God "is within you," — is within reach of man's consciousness here, and the spiritual idea reveals it. In divine Science, man possesses this recognition of harmony consciously in proportion to his understanding of God.

9 . ۔ 577: 12۔ 27

اْس روحانی اور پاکیزہ رہائش کی کوئی حد یا قید نہیں مگر اْس کے چار اہم نکات ہیں: پہلا، زندگی، سچائی اور محبت کا کلام؛ دوسرا، مسیح یعنی خدا کا روحانی تصور؛ تیسرا، مسیحت، جو مسیحی تاریخ میں مسیح کے تصور کے الٰہی اصول کا نتیجہ ہے؛ چوتھا، کرسچن سائنس، جو آج اور ہمیشہ اس عظیم مثال اور اِس کے عظیم نمونے کو پیش کرتی ہے۔ ہمارے خدا کے اِس شہر کو کسی سورج یا سیٹیلائیٹ کی ضرورت نہیں، کیونکہ اِس کا نور محبت ہے، الٰہی عقل خود اِس کا ترجمان ہے۔وہ سب جو نجات یافتہ ہیں اْنہیں اِس نور میں ضرور چلنا چاہئے۔تمام شاندار طاقتیں اور سلطنتیں اپنی شان و شوکت اِس آسمانی شہر میں لائیں گی۔اِس کے دروازے روشنی اور جلال کی جانب اندر اور باہر دونوں جانب کھلتے ہیں، کیونکہ سب کچھ اچھا ہے، اور ایسا کچھ بھی اِس شہر میں داخل نہیں ہوسکتا، جو ”ناپاک چیز۔۔۔ یا جھوٹی باتیں کرتا ہے۔“

9. 577 : 12-27

This spiritual, holy habitation has no boundary nor limit, but its four cardinal points are: first, the Word of Life, Truth, and Love; second, the Christ, the spiritual idea of God; third, Christianity, which is the outcome of the divine Principle of the Christ-idea in Christian history; fourth, Christian Science, which to-day and forever interprets this great example and the great Exemplar. This city of our God has no need of sun or satellite, for Love is the light of it, and divine Mind is its own interpreter. All who are saved must walk in this light. Mighty potentates and dynasties will lay down their honors within the heavenly city. Its gates open towards light and glory both within and without, for all is good, and nothing can enter that city, which "defileth, ... or maketh a lie."

10 . ۔ 339: 20 (جیسا کہ)۔ 25

جیسے روم کی غیر اقوام نے دیوتا سے متعلق روحانی تصور کو زیادہ تسلیم کیا ویسے ہی ہمارے مادی نظریات روحانی خیالات کو قبول کریں گے، جب تک کہ متناہی لا متناہی کو، بیماری صحت کو، گناہ پاکیزگی کو جگہ فراہم نہیں کرتا اور خدا کی بادشاہی ”جیسی آسمان پر ہے،ویسی ہی زمین پر بھی“ نہیں آجاتی۔

10. 339 : 20 (As)-25

As the mythology of pagan Rome has yielded to a more spiritual idea of Deity, so will our material theories yield to spiritual ideas, until the finite gives place to the infinite, sickness to health, sin to holiness, and God's kingdom comes "in earth, as it is in heaven."

11 . ۔ 16: 30۔ 31

تیری بادشاہی آئے۔

تیری بادشاہی آ گئی ہے؛ تْو ازل سے ہے۔

11. 16 : 30-31

Thy kingdom come.

Thy kingdom is come; Thou art ever-present.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔