اتوار 29 اکتوبر ، 2023



مضمون۔ دائمی سزا

SubjectEverlasting Punishment

سنہری متن: امثال 2باب11، 12 آیات

”اے میرے بیٹے!خداوند کی تنبیہ کو حقیر نہ جان اور اْس کی ملامت سے بیزار نہ ہو۔کیونکہ خداوند اْسی کو ملامت کرتا ہے جس سے اْسے محبت ہے۔ جیسے باپ اْس بیٹے کو جس سے وہ خوش ہے۔“



Golden Text: Proverbs 3 : 11, 12

My son, despise not the chastening of the Lord; neither be weary of his correction: For whom the Lord loveth he correcteth; even as a father the son in whom he delighteth.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: زبور 94:11تا15 آیات


11۔ خداوند انسانوں کے خیالوں کو جانتا ہے کہ وہ باطل ہیں۔

12۔ اے خداوند! مبارک ہے وہ آدمی جسے تْو تنبیہ کرتا اور اپنی شریعت کی تعلیم دیتا ہے۔

13۔ تاکہ اْس کو مصیبت کے دنوں میں آرام بخشے جب تک شریر کے لئے گڑھا نہ کھودا جائے۔

14۔ کیونکہ خداوند اپنے لوگوں کو ترک نہیں کرے گا اور وہ اپنی میراث کو نہیں چھوڑے گا۔

15۔ کیونکہ عدل صداقت کی طرف رجوع کرے گا اور سب راست دل اْس کی پیروی کریں گے۔

Responsive Reading: Psalm 94 : 11-15

11.     The Lord knoweth the thoughts of man, that they are vanity.

12.     Blessed is the man whom thou chastenest, O Lord, and teachest him out of thy law;

13.     That thou mayest give him rest from the days of adversity, until the pit be digged for the wicked.

14.     For the Lord will not cast off his people, neither will he forsake his inheritance.

15.     But judgment shall return unto righteousness: and all the upright in heart shall follow it.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ ایوب 5 باب17 آیت

17۔ دیکھ! وہ آدمی جسے خدا تنبیہ کرتا ہے خوش قسمت ہے۔ اِس لئے قادرِ مطلق کی تادیب کو حقیر نہ جان۔

1. Job 5 : 17

17     Behold, happy is the man whom God correcteth: therefore despise not thou the chastening of the Almighty:

2 . ۔ متی 15 باب1تا3 (تا)، 7تا14 آیات

1۔ اْس وقت فریسوں اور فقیہوں نے یروشلیم سے یسوع کے پاس آکر کہا کہ۔

2۔ تیرے شاگرد بزرگوں کی روایت کو کیوں ٹال دیتے ہیں کہ کھانا کھاتے وقت ہاتھ نہیں دھوتے؟

3۔ اْس نے جواب میں اْن سے کہا۔۔۔

7۔ اے ریاکارو! یسعیاہ نے تمہارے حق میں کیا خوب نبوت کی ہے کہ

8۔ یہ اْمت زبان سے تو میری عزت کرتی ہے مگر اِن کا دل مجھ سے دور ہے۔

9۔ اور یہ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں کیونکہ انسانی احکام کی تعلیم دیتے ہیں۔

10۔ پھر اْس نے لوگوں کو پاس بلا کر اْن سے کہا سنو اور سمجھو۔

11۔ جو چیز منہ میں جاتی ہے وہ آدمی کو ناپاک نہیں کرتی مگر جو منہ سے نکلتی ہے وہی آدمی کو ناپاک کرتی ہے۔

12۔ اِس پر شاگردوں نے اْس کے پاس آکر کہا کیا تْو جانتا ہے کہ فریسیوں نے یہ بات سن کر ٹھوکر کھائی؟

13۔ اْس نے جواب میں کہا جو پودا میرے آسمانی باپ نے نہیں لگایا جڑ سے اْکھاڑا جائے گا۔

14۔ اْنہیں چھوڑ دو۔ وہ اندھے راہ بتانے والے ہیں اور اگر اندھے کو اندھا راہ بتائے تو دونوں گڑھے میں گریں گے۔

2. Matthew 15 : 1-3 (to ,), 7-14

1     Then came to Jesus scribes and Pharisees, which were of Jerusalem, saying,

2     Why do thy disciples transgress the tradition of the elders? for they wash not their hands when they eat bread.

3     But he answered and said unto them,

7     Ye hypocrites, well did Esaias prophesy of you, saying,

8     This people draweth nigh unto me with their mouth, and honoureth me with their lips; but their heart is far from me.

9     But in vain they do worship me, teaching for doctrines the commandments of men.

10     And he called the multitude, and said unto them, Hear, and understand:

11     Not that which goeth into the mouth defileth a man; but that which cometh out of the mouth, this defileth a man.

12     Then came his disciples, and said unto him, Knowest thou that the Pharisees were offended, after they heard this saying?

13     But he answered and said, Every plant, which my heavenly Father hath not planted, shall be rooted up.

14     Let them alone: they be blind leaders of the blind. And if the blind lead the blind, both shall fall into the ditch.

3 . ۔ یعقوب 3 باب2تا6، 10تا18 آیات

2۔ اِس لئے کہ ہم سب کے سب اکثر خطاکرتے ہیں۔ کامل شخص وہ ہے جو باتوں میں خطا نہ کرے۔ وہ سارے بدن کو بھی قابو میں رکھ سکتا ہے۔

3۔ جب ہم اپنے قابو کرنے کے لئے گھوڑوں کے منہ میں لگام دے دیتے ہیں تو اْن کے سارے بدن کو بھی گھما سکتے ہیں۔

4۔ دیکھ، جہاز بھی اگر چہ بڑے بڑے ہوتے ہیں اور تیز ہواؤں سے چلائے جاتے ہیں تو بھی ایک نہایت چھوٹی سی پتوار کے ذریعے سے مانجھی کی مرضی کے موافق گھمائے جاتے ہیں۔

5۔ اِسی طرح زبان بھی ایک چھوٹا سا عضو ہے اور بڑی شیخی مارتا ہے۔دیکھو، تھوڑی سی آگ سے کتنے بڑے جنگل میں آگ لگ جاتی ہے۔

6۔ زبان بھی ایک آگ ہے۔ زبان ہمارے عضا میں شرارت کا ایک عالم ہے اور سارے جسم کو داغ لگاتی ہے اور دائرہ دنیا کو آگ لگا دیتی ہے اور جہنم کی آگ سے جلتی رہتی ہے۔

10۔ ایک ہی منہ سے مبارکباد اور بد دعا نکلتی ہے۔اے بھائیو! ایسا نہیں ہونا چاہئے۔

11۔ کیا چشمے کے ایک ہی منہ سے میٹھا اور کھارا پانی نکلتا ہے؟

12۔ اے میرے بھائیو! کیا انجیر کے درخت میں زیتون اور انگور میں انجیر پیدا ہوسکتے ہیں؟ اِسی طرح سے کھاری چشمے سے میٹھا پانی نہیں نکل سکتا۔

13۔ تم میں دانا اور فہیم کون ہے؟جو ایسا ہو وہ اپنے کاموں کونیک چال چلن کے وسیلہ سے اْس حلم کے ساتھ ظاہر کرے جو حکمت سے پیدا ہوتا ہے۔

14۔ لیکن اگر تم اپنے دل میں سخت حسد اور تفرقے رکھتے ہوتو حق کے خلاف نہ شیخی مارو نہ جھوٹ بولو۔

15۔ یہ حکمت وہ نہیں جو اوپر سے اْترتی ہے بلکہ دنیاوی اور نفسانی اور شیطانی ہے۔

16۔ اِس لئے کہ جہاں حسد اور تفرقہ ہوتا ہے وہاں فساد اور ہر طرح کا برا کام بھی ہوتا ہے۔

17۔ مگر جو حکمت اوپر سے آتی ہے اول تو وہ پاک ہوتی ہے۔پھر ملنسار۔ حلیم اور تربیت پذیر۔ رحم اور اچھے پھلو ں سے لدی ہوئی۔ بے طرفدار اور بے ریا ہوتی ہے۔

18۔ اور صلح کرانے والوں کے لئے راستبازی کا پھل صلح کے ساتھ بویا جاتا ہے۔

3. James 3 : 2-6, 10-18

2     For in many things we offend all. If any man offend not in word, the same is a perfect man, and able also to bridle the whole body.

3     Behold, we put bits in the horses’ mouths, that they may obey us; and we turn about their whole body.

4     Behold also the ships, which though they be so great, and are driven of fierce winds, yet are they turned about with a very small helm, whithersoever the governor listeth.

5     Even so the tongue is a little member, and boasteth great things. Behold, how great a matter a little fire kindleth!

6     And the tongue is a fire, a world of iniquity: so is the tongue among our members, that it defileth the whole body, and setteth on fire the course of nature; and it is set on fire of hell.

10     Out of the same mouth proceedeth blessing and cursing. My brethren, these things ought not so to be.

11     Doth a fountain send forth at the same place sweet water and bitter?

12     Can the fig tree, my brethren, bear olive berries? either a vine, figs? so can no fountain both yield salt water and fresh.

13     Who is a wise man and endued with knowledge among you? let him shew out of a good conversation his works with meekness of wisdom.

14     But if ye have bitter envying and strife in your hearts, glory not, and lie not against the truth.

15     This wisdom descendeth not from above, but is earthly, sensual, devilish.

16     For where envying and strife is, there is confusion and every evil work.

17     But the wisdom that is from above is first pure, then peaceable, gentle, and easy to be intreated, full of mercy and good fruits, without partiality, and without hypocrisy.

18     And the fruit of righteousness is sown in peace of them that make peace.

4 . ۔ افسیوں 4 باب17تا25، 29تا32 آیات

17۔ اِس لئے مَیں یہ کہتا ہوں اور خداوند میں جتائے دیتا ہوں کہ جس طرح غیر قومیں اپنے بیہودہ خیالات کے موافق چلتی ہیں تم آئندہ کو اْس طرح نہ چلنا۔

18۔ کیونکہ اْن کی عقل تاریک ہوگئی ہے اور وہ اْس نادانی کے سبب سے جو اْن میں ہے اور اپنے دلوں کی سختی کے باعث خدا کی زندگی سے خارج ہیں۔

19۔ اْنہوں نے سْن ہو کر شہوت پرستی کو اختیار کیا تاکہ ہر طرح کے گندے کام حرص سے کریں۔

20۔ مگر تم نے مسیح کی ایسی تعلیم نہیں پائی۔

21۔ بلکہ تم نے اْس سچائی کے مطابق جو یسوع میں ہے اْس کی سنی اور اْس میں یہ تعلیم پائی ہوگی۔

22۔ کہ تم اپنے اگلے چال چلن کی پرانی انسانیت کو اتار ڈالو جو فریب کی شہوتوں کے سبب سے خراب ہوتی جاتی ہے۔

23۔ اور اپنی عقل کی روحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔

24۔ اور نئی انسانیت کو پہنو جو خدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔

25۔ پس جھوٹ بولنا چھوڑ کر ہر ایک شخص اپنے پڑوسی سے سچ بولے کیونکہ ہم آپس میں ایک دوسرے کا عضو ہیں۔

29۔ کوئی گندی بات تمہارے منہ سے نہ نکلے بلکہ وہی جو ضرورت کے موافق ترقی کے لئے اچھی ہو تاکہ اْس سے سننے والوں پر فضل ہو۔

30۔ اور خدا کے پاک روح کو رنجیدہ نہ کرو جس سے تم پر مخلصی کے دن کے لئے مہر ہوئی۔

31۔ ہر طرح کی تلخ مزاجی اور قہر اور غصہ اور شور و غل اور بدگوئی ہر قسم کی بد خواہی سمیت تم سے دور کی جائیں۔

32۔ اور ایک دوسرے پر مہربان اور نرم دل ہو اور جس طرح خدا نے مسیح میں تمہارے قصور معاف کئے ہیں تم بھی ایک دوسرے کے قصور معاف کرو۔

4. Ephesians 4 : 17-25, 29-32

17     This I say therefore, and testify in the Lord, that ye henceforth walk not as other Gentiles walk, in the vanity of their mind,

18     Having the understanding darkened, being alienated from the life of God through the ignorance that is in them, because of the blindness of their heart:

19     Who being past feeling have given themselves over unto lasciviousness, to work all uncleanness with greediness.

20     But ye have not so learned Christ;

21     If so be that ye have heard him, and have been taught by him, as the truth is in Jesus:

22     That ye put off concerning the former conversation the old man, which is corrupt according to the deceitful lusts;

23     And be renewed in the spirit of your mind;

24     And that ye put on the new man, which after God is created in righteousness and true holiness.

25     Wherefore putting away lying, speak every man truth with his neighbour: for we are members one of another.

29     Let no corrupt communication proceed out of your mouth, but that which is good to the use of edifying, that it may minister grace unto the hearers.

30     And grieve not the holy Spirit of God, whereby ye are sealed unto the day of redemption.

31     Let all bitterness, and wrath, and anger, and clamour, and evil speaking, be put away from you, with all malice:

32     And be ye kind one to another, tenderhearted, forgiving one another, even as God for Christ’s sake hath forgiven you.

5 . ۔ 1 پطرس 1:13تا16، 22، 23 آیات

13۔ اِس واسطے اپنی عقل کی کمر باندھ کر اور ہوشیار ہو کر اْس فضل کی کامل امید رکھو جو یسوع مسیح کے ظہور کے وقت تم پر ہونے والا ہے۔

14۔ اور فرمانبردار فرزند ہو کر اپنی جہالت کے زمانے کی پرانی خواہشوں کے تابع نہ بنو۔

15۔ بلکہ جس طرح تمہارا بلانے والا پاک ہے تم بھی اپنے سارے چال چلن میں پاک بنو۔

16۔ کیونکہ لکھا ہے کہ پاک ہو اِس لئے کہ مَیں پاک ہوں۔

22۔ چونکہ تم نے حق کی تابعداری سے اپنے دلوں کو پاک کیا ہے جس سے بھائیوں کی بے ریا محبت پیدا ہوئی اِس لئے دل و جان سے آپس میں بہت زیادہ محبت رکھو۔

23۔ کیونکہ تم فانی تخم سے نہیں بلکہ غیر فانی سے خدا کے کلام کے وسیلہ سے جو زندہ اور قائم ہے نئے سرے سے پیدا ہوئے ہو۔

5. I Peter 1 : 13-16, 22, 23

13     Wherefore gird up the loins of your mind, be sober, and hope to the end for the grace that is to be brought unto you at the revelation of Jesus Christ;

14     As obedient children, not fashioning yourselves according to the former lusts in your ignorance:

15     But as he which hath called you is holy, so be ye holy in all manner of conversation;

16     Because it is written, Be ye holy; for I am holy.

22     Seeing ye have purified your souls in obeying the truth through the Spirit unto unfeigned love of the brethren, see that ye love one another with a pure heart fervently:

23     Being born again, not of corruptible seed, but of incorruptible, by the word of God, which liveth and abideth for ever.

6 . ۔ عبرانیوں 12 باب6، 7، 11 آیات

6۔ کیونکہ جس سے خدا محبت رکھتا ہے اْسے تنبیہ بھی کرتا ہے اور جس کو بیٹا بنا لیتا ہے اْس کو کوڑے بھی لگاتا ہے۔

7۔ تم جو کچھ دکھ سہتے ہو وہ تمہاری تربیت کے لئے ہے۔ خدا فرزند جان کر تمہارے ساتھ سلوک کرتا ہے۔ وہ کون سا بیٹا ہے جسے باپ تنبیہ نہیں کرتا؟

11۔ اور بالفعل ہر قسم کی تنبیہ خوشی کا نہیں بلکہ غم کا باعث معلوم ہوتی ہے مگر جو اْس کو سہتے سہتے پختہ ہو گئے ہیں اْن کو بعد میں چین کے ساتھ راستبازی کا پھل بخشتی ہے۔

6. Hebrews 12 : 6, 7, 11

6     For whom the Lord loveth he chasteneth, and scourgeth every son whom he receiveth.

7     If ye endure chastening, God dealeth with you as with sons; for what son is he whom the father chasteneth not?

11     Now no chastening for the present seemeth to be joyous, but grievous: nevertheless afterward it yieldeth the peaceable fruit of righteousness unto them which are exercised thereby.



سائنس اور صح


1 . ۔ 259 :6۔21

الٰہی سائنس میں، انسان خدا کی حقیقی شبیہ ہے۔ الٰہی فطرت کو یسوع مسیح کو بہترین طریقے سے بیان کیا گیا ہے، جس نے انسانوں پر خدا کی مناسب تر عکاسی ظاہر کی اورکمزور سوچ کے نمونے کی سوچ سے بڑی معیارِ زندگی فراہم کی، یعنی ایسی سوچ جو انسان کے گرنے، بیماری، گناہ کرنے اور مرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ سائنسی ہستی اور الٰہی شفا کی مسیح جیسی سمجھ میں کامل اصول اور خیال، کامل خدا اور کامل انسان، بطور سوچ اور اظہار کی بنیاد شامل ہوتے ہیں۔

اگر انسان کبھی کامل تھا لیکن اب اپنی کاملیت کھو بیٹھا ہے تو پھر بشر خدا کی شبیہ کا عکس اپنے اندر کبھی نہ رکھتے۔ کھوئی ہوئی شبیہ کوئی شبیہ نہیں ہے۔ الٰہی عکس میں حقیقی مشابہت کھو نہیں سکتی۔ اسے سمجھتے ہوئے، یسوع نے کہا، ”پس چاہئے کہ تم کامل ہو جیسا تمہارا آسمانی باپ کامل ہے۔“

1. 259 : 6-21

In divine Science, man is the true image of God. The divine nature was best expressed in Christ Jesus, who threw upon mortals the truer reflection of God and lifted their lives higher than their poor thought-models would allow, — thoughts which presented man as fallen, sick, sinning, and dying. The Christlike understanding of scientific being and divine healing includes a perfect Principle and idea, — perfect God and perfect man, — as the basis of thought and demonstration.

If man was once perfect but has now lost his perfection, then mortals have never beheld in man the reflex image of God. The lost image is no image. The true likeness cannot be lost in divine reflection. Understanding this, Jesus said: "Be ye therefore perfect, even as your Father which is in heaven is perfect."

2 . ۔ 339 :7 (چونکہ)۔19

چونکہ خدا ہی سب کچھ ہے، تو اْس کے عدم احتمال کی کوئی گنجائش ہی نہیں۔ خدا، روح نے سب کچھ تنہا ہی خلق کیا اور اْسے اچھا کہا۔ اس لئے بدی، اچھائی کی مخالف ہوتے ہوئے، غیر حقیقی ہے اور خدا کی تخلیق کردہ نہیں ہو سکتی۔ ایک گناہگار کو اس حقیقت سے کوئی حوصلہ نہیں مل سکتا کہ سائنس بدی کی غیر حقیقت کو ظاہر کرتی ہے،کیونکہ گناہگار بدی کی حقیقت کو سنوارتا ہے، اس چیز کو حقیقی بناتا ہے جو غیر حقیقی ہے، اور یوں ”قہر کے دن کے لئے غضب“ کا ڈھیر لگا تا ہے۔وہ خود کے خلاف،ایک خوفناک غیر حقیقت میں بیداری کے خلاف سازش میں شریک ہو رہا ہے، جس سے وہ دھوکہ کھا رہا ہے۔ صرف وہ لوگ جو گناہ سے توبہ کرتے اور غیر حقیقت کو ترک کرتے ہیں، وہی بدی کی غیر حقیقت کو مکمل طور پر سمجھ سکتے ہیں۔

2. 339 : 7 (Since)-19

Since God is All, there is no room for His unlikeness. God, Spirit, alone created all, and called it good. Therefore evil, being contrary to good, is unreal, and cannot be the product of God. A sinner can receive no encouragement from the fact that Science demonstrates the unreality of evil, for the sinner would make a reality of sin, — would make that real which is unreal, and thus heap up "wrath against the day of wrath." He is joining in a conspiracy against himself, — against his own awakening to the awful unreality by which he has been deceived. Only those, who repent of sin and forsake the unreal, can fully understand the unreality of evil.

3 . ۔ 227 :19۔20

محبت اور سچائی آزاد کرتے ہیں، لیکن بدی اور غلطی غلامی کی جانب لے جاتے ہیں۔

3. 227 : 19-20

Love and Truth make free, but evil and error lead into captivity.

4 . ۔ 266 :20۔21، 24۔27

گناہگار بدی کرنے سے خود کے لئے دوزخ بناتا ہے؛ اور مقدس نیک کام کرنے سے اپنی فردوس بناتا ہے۔

لوگوں کو یسوع کی باتوں اور اظہارات کی پیروی کرنی چاہئے، جو بدن پر غلبہ پاتے ہیں۔ کامل اور لامحدود عقل آسمان میں تخت نشین ہے۔بدکار عقائد جو لوگوں میں جنم لیتے ہیں جہنم ہیں۔

4. 266 : 20-21, 24-27

The sinner makes his own hell by doing evil, and the saint his own heaven by doing right.

Mortals must follow Jesus' sayings and his demonstrations, which dominate the flesh. Perfect and infinite Mind enthroned is heaven. The evil beliefs which originate in mortals are hell.

5 . ۔ 35: 30۔9

محبت کا ڈیزائن گناہگار کی اصلاح کے لئے ہے۔ اگر یہاں گناہگار کی سزا اْس کی اصلاح کے لئے ناکافی ہے، تو نیک انسان کی جنت گناہگار کے لئے دوزخ ہوگی۔وہ جو تجربے سے پاکیزگی اور پیار کو نہیں سمجھتے، وہ محض کسی دوسرے حلقے میں تبادلے کے باعث سچائی اور محبت کی بابرکت صحبت سے فیض یاب کبھی نہیں ہو سکتے۔گناہ سے محبت کے جذبے کو بجھانے کے لئے، موت سے قبل یا بعد میں، الٰہی سائنس مناسب تکلیف کی ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔گناہ کی بدولت ملنے والی سزا کو ختم کرنے کا انحصار محبت کے غلطی کو معاف کرنے پر ہے۔ چونکہ انصاف رحم کی لونڈی ہے اِس لئے سزا سے بچنا خدا کی حکومت سے مطابقت نہیں رکھتا۔

5. 35 : 30-9

The design of Love is to reform the sinner. If the sinner's punishment here has been insufficient to reform him, the good man's heaven would be a hell to the sinner. They, who know not purity and affection by experience, can never find bliss in the blessed company of Truth and Love simply through translation into another sphere. Divine Science reveals the necessity of sufficient suffering, either before or after death, to quench the love of sin. To remit the penalty due for sin, would be for Truth to pardon error. Escape from punishment is not in accordance with God's government, since justice is the handmaid of mercy.

6 . ۔ 537 :14 (گناہ)۔15

گناہ اپنے آپ کی ہی سزا ہے۔

6. 537 : 14 (Sin)-15

Sin is its own punishment.

7 . ۔ 10 :31۔11

کیا آپ گناہ کو سزا دینے کے لئے نہیں بلکہ رحیم بننے کے لئے حکمت مانگتے ہیں؟ تو ”آپ غلط مانگتے ہیں“۔ سزا کے بغیر گناہ بڑھے گا۔ یسوع کی دعا، ”ہمارے قرض ہمیں بخش“ نے معافی کی اصطلاح کی وضاحت کی۔ جب زناکار عورت سے اْس نے کہا، ”جا اور پھر گناہ نہ کرنا۔“

ایک مجسٹریٹ بعض اوقات سزا معاف کردیتا ہے، مگر اِس کا مجرم کو اخلاقی فائدہ نہیں ہوتا،اور سب سے بڑھ کر،یہ مجرم کو ایک طرح کی سزا سے بچا تا ہے۔اخلاقی قانون، جس کے پاس بری کرنے یا مذمت کرنے کا اختیار ہوتا ہے، ہمیشہ بشر کے ”اوپر اٹھائے جانے“ سے پیشتر معاوضے کی مانگ کرتا ہے۔ توڑا گیا قانون اِس ترقی پر زور دینے کے لئے سزا لاتا ہے۔

7. 10 : 31-11

Do you ask wisdom to be merciful and not to punish sin? Then "ye ask amiss." Without punishment, sin would multiply. Jesus' prayer, "Forgive us our debts," specified also the terms of forgiveness. When forgiving the adulterous woman he said, "Go, and sin no more."

A magistrate sometimes remits the penalty, but this may be no moral benefit to the criminal, and at best, it only saves the criminal from one form of punishment. The moral law, which has the right to acquit or condemn, always demands restitution before mortals can "go up higher." Broken law brings penalty in order to compel this progress.

8 . ۔ 405: 1۔32

بنیادی غلطی فانی عقل ہے۔ نفرت ظالمانہ خواہشات کو بھڑکاتی ہے۔ بدکار عزائم اور مقاصد کسی بھی ایسے انسان کو جو نیچ قسم کی جوانمردی سے اوپر ہو، ایک مصیبت زدہ مایوس انسان بناتے ہیں۔

کرسچن سائنس انسان کو خواہشات کا مالک بننے، شفقت کے ساتھ نفرت کو ایک تعطل میں روکنے، پاکیزگی کے ساتھ شہوت پر، خیرات کے ساتھ بدلے پرفتح پانے اور ایمانداری کے ساتھ فریب پر قابو پانے کا حکم دیتی ہے۔اگر آپ صحت، خوشی اور کامیابی کے خلاف سازشیوں کی ایک فوج نہیں لانا چاہتے تو اِن غلطیوں کو ابتدائی مراحل میں ہی تلف کر دیں۔یہ آپ کو غلطی کے خلاف سچے منصف، ثالثی کے پاس لائیں گے۔ منصف آپ کو انصاف تک لے جائے گا، اور اخلاقی قانون کی سزا فانی عقل اور بدن پر صادر کی جائے گی۔ تب تک دونوں کو ہتھکڑی لگا دی جائے گی جب تک دوہری ادائیگی نہیں ہوگی، جب تک خدا کے ساتھ آپ کا اکاؤنٹ متوازن نہیں ہوگا۔ ”آدمی جو کچھ بوتا ہے، وہی کاٹے گا۔“نیک انسان بالا آخر گناہ کے خوف پر فتح پائے گا۔ یہ گناہ کی ضرورت ہے کہ یہ خود کو تباہ کرے۔ لافانی انسان خدا، اچھائی، کی حکمرانی ظاہر کرتا ہے، جس کے مقابلے گناہ میں کوئی طاقت نہیں ہے۔

ایک قصور وار ضمیر کے مجموعی اثرات کو برداشت کرنے کی نسبت یہ بہتر تھا کہ زمین پر ہر وبا کو ظاہر کیا جائے۔غلط کام کرنے کا مستحکم شعور درست کام کرنے کی خصوصیت کو تباہ کرنے کا رجحان رکھتا ہے۔اگر گناہ سے پشیمانی نہیں ہوتی اور اِسے کم نہیں کیا جاتا تو پھر یہ جسمانی اور اخلاقی تباہی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔وہ اخلاقی سزائیں جن کو آپ نے اوڑھ رکھا ہے اور جو بیماری اِن سے پیدا ہوتی ہے اْن کے وسیلہ آپ کو فتح کیا جاتا ہے۔گناہ آلود سوچ کے درد اس کی تسکین سے زیادہ نقصان دہ ہیں۔ مادی تکلیف پر یقین انسان کے لئے اپنی غلطیوں سے پیچھے ہٹنے، بدن سے روح کی جانب پرواز کرنے اور خود سے الگ الٰہی وسائل سے التماس کرنے کا موجب بنتا ہے۔

8. 405 : 1-32

The basic error is mortal mind. Hatred inflames the brutal propensities. The indulgence of evil motives and aims makes any man, who is above the lowest type of manhood, a hopeless sufferer.

Christian Science commands man to master the propensities, — to hold hatred in abeyance with kindness, to conquer lust with chastity, revenge with charity, and to overcome deceit with honesty. Choke these errors in their early stages, if you would not cherish an army of conspirators against health, happiness, and success. They will deliver you to the judge, the arbiter of truth against error. The judge will deliver you to justice, and the sentence of the moral law will be executed upon mortal mind and body. Both will be manacled until the last farthing is paid, — until you have balanced your account with God. "Whatsoever a man soweth, that shall he also reap." The good man finally can overcome his fear of sin. This is sin's necessity, — to destroy itself. Immortal man demonstrates the government of God, good, in which is no power to sin.

It were better to be exposed to every plague on earth than to endure the cumulative effects of a guilty conscience. The abiding consciousness of wrong-doing tends to destroy the ability to do right. If sin is not regretted and is not lessening, then it is hastening on to physical and moral doom. You are conquered by the moral penalties you incur and the ills they bring. The pains of sinful sense are less harmful than its pleasures. Belief in material suffering causes mortals to retreat from their error, to flee from body to Spirit, and to appeal to divine sources outside of themselves.

9 . ۔ 497 :11۔12

لیکن گناہ پر یقین تب تک سزا پاتا ہے جب تک یہ یقین ختم نہیں ہوجاتا۔

9. 497 : 11-12

But the belief in sin is punished so long as the belief lasts.

10 . ۔ 184 :6۔15

ایمان ایمان کے نتائج ہی پیدا کرتا ہے اور جو سزائیں اِس سے منسلک ہوتی ہیں وہ بطور ایمان ہی دیر پا ہوتی ہیں اور اِس سے غیر منفِک ہوتی ہیں۔مسئلے کی تہہ تک تحقیق کرنے، اْس غلطی کے عقیدے کا انکار کرتے ہوئے جو فانی اختلاف پیدا کرتا ہے اِسے تلاش کرنے اور باہر نکالنے میں جو علاج پایا جاتا ہے وہ کبھی غلط عقیدے کو قانون کے عنوان کے ساتھ عزت نہیں دے گا اور نہ ہی اِسے تابعداری میں تسلیم کرے گا۔ انسان کے لئے سچائی، زندگی اور محبت ہی واحد جائز اور ابدی شرائط ہیں اور یہ الٰہی قوانین کی فرمانبرداری پر عملدرآمد کرواتے ہوئے، روحانی شریعت دینے والے ہیں۔

10. 184 : 6-15

Belief produces the results of belief, and the penalties it affixes last so long as the belief and are inseparable from it. The remedy consists in probing the trouble to the bottom, in finding and casting out by denial the error of belief which produces a mortal disorder, never honoring erroneous belief with the title of law nor yielding obedience to it. Truth, Life, and Love are the only legitimate and eternal demands on man, and they are spiritual lawgivers, enforcing obedience through divine statutes.

11 . ۔ 29 :1۔6

مسیحیوں کو گھر میں اور باہر غلط چیز کے خلاف ہاتھ اْٹھانے چاہئیں۔ انہیں خود کے اور دوسروں کے گناہ کے خلاف محاذ آرائی کرنی چاہئے، اوراپنا مقصد حاصل ہونے تک یہ جنگ جاری رکھنی چاہئے۔ اگر وہ ایمان رکھتے ہیں تو انہیں شادمانی کا تاج نصیب ہوگا۔

11. 29 : 1-6

Christians must take up arms against error at home and abroad. They must grapple with sin in themselves and in others, and continue this warfare until they have finished their course. If they keep the faith, they will have the crown of rejoicing.

12 . ۔ 23 :10 (بالاآخر)۔1

۔۔۔ بالاآخر یہ دونوں گناہ اور دْکھ ہمیشہ کی محبت کے قدموں پر آگرتے ہیں۔

12. 23 : 10 (eventually)-11

...eventually both sin and suffering will fall at the feet of everlasting Love.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔