اتوار 29 دسمبر ، 2024
لیکن اے بیت الحم افراتاہ اگر چہ تْو یہوداہ کے ہزاروں میں شامل ہونے کے لئے چھوٹا ہے تو بھی تجھ میں سے ایک شخص نکلے گا اور میرے حضور اسرائیل کا حاکم ہوگا اور اْس کا مصدر زمانہ سابق ہاں قدیم الایام سے ہے۔
“Thou, Bethlehem Ephratah, though thou be little among the thousands of Judah, yet out of thee shall he come forth unto me that is to be ruler in Israel; whose goings forth have been from of old, from everlasting.”
5۔ اور وہ کھڑا ہو گا اور خداوند کی قدرت سے اور خداوند اپنے خدا کے نام کی بزرگی سے گلہ بانی کرے گا اور وہ قائم رہیں گے کیونکہ وہ اْس وقت انتہائے زمین تک بزرگ ہوگا۔
6۔ اس لئے ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اْس کے کندھے پر ہوگی اور اْس کا نام عجیب مشیر خدائے قادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔
7۔ اْس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی انتہا نہ ہوگی۔ وہ داؤد کے تخت اور اْس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اْسے قیام بخشے گا رب الا افواج کی غیوری یہ کرے گی۔
4۔ ہر ایک نشیب اونچا کیا جائے گا اور ہر ایک ٹیڑھی چیز سیدھی اور ہر ایک نا ہموار جگہ ہموار کی جائے گی۔
5۔ اور خداوند کا جلال آشکارا ہوگا اور تمام بشر اْس کو دیکھیں گے کیونکہ خداوند نے اپنے منہ سے فرمایا ہے۔
4. And he shall stand and feed in the strength of the Lord, in the majesty of the name of the Lord his God; and they shall abide: for now shall he be great unto the ends of the earth.
6. For unto us a child is born, unto us a son is given: and the government shall be upon his shoulder: and his name shall be called Wonderful, Counseller, The mighty God, The everlasting Father, The Prince of Peace.
7. Of the increase of his government and peace there shall be no end, upon the throne of David, and upon his kingdom, to order it, and to establish it with judgment and with justice from henceforth even for ever. The zeal of the Lord of hosts will perform this.
4. Every valley shall be exalted, and every mountain and hill shall be made low: and the crooked shall be made straight, and the rough places plain:
5. And the glory of the Lord shall be revealed, and all flesh shall see it together: for the mouth of the Lord hath spoken it.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اور یسی کے تنے سے ایک کونپل نکلے گی اور اْس کی جڑوں سے ایک بار آور شاخ پیدا ہوگی۔
2۔ اور خداوند کی روح اْس پر ٹھہرے گی۔ حکمت اور خرد کی روح، مصلحت اور قدرت کی روح، معرفت اور خداوند کے خوف کی روح۔
3۔ اور اْس کی شادمانی خداوند کے خوف میں ہوگی اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مطابق انصاف کرے گا اور نہ اپنے کانوں کے سننے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔
4۔ بلکہ وہ راستی سے مسکینوں کا انصاف کرے گا اور عدل سے زمین کے خاکساروں کا فیصلہ کرے گا اور اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کر ڈالے گا۔
5۔ اور اْس کی کمرکا پٹکا راستبازی ہوگی اور اْس کے پہلو پر راستبازی کا پٹکا ہوگا۔
6۔ پس بھیڑیا برے کے ساتھ رہے گا اور چیتا بکری کے بچے کے ساتھ بیٹھے گا اور بچھڑا اور شیر بچہ اور پلا ہوا بیل مل جل کر رہیں گے اور ننھا بچہ اْن کی پیش روی کرے گا۔
9۔ وہ میرے تمام کوہ مقدس پر نہ ضرر پہنچائیں گے نہ ہلاک کریں گے کیونکہ جس طرح سمندر پانی سے بھرا ہے اْسی طرح زمین خداوند کے عرفان سے معمور ہوگی۔
1 And there shall come forth a rod out of the stem of Jesse, and a Branch shall grow out of his roots:
2 And the spirit of the Lord shall rest upon him, the spirit of wisdom and understanding, the spirit of counsel and might, the spirit of knowledge and of the fear of the Lord;
3 And shall make him of quick understanding in the fear of the Lord: and he shall not judge after the sight of his eyes, neither reprove after the hearing of his ears:
4 But with righteousness shall he judge the poor, and reprove with equity for the meek of the earth: and he shall smite the earth with the rod of his mouth, and with the breath of his lips shall he slay the wicked.
5 And righteousness shall be the girdle of his loins, and faithfulness the girdle of his reins.
6 The wolf also shall dwell with the lamb, and the leopard shall lie down with the kid; and the calf and the young lion and the fatling together; and a little child shall lead them.
9 They shall not hurt nor destroy in all my holy mountain: for the earth shall be full of the knowledge of the Lord, as the waters cover the sea.
18۔ اب یسوع مسیح کی پیدائش اِس طرح ہوئی کہ جب اْس کی ماں مریم کی منگی یوسف سے ہوئی تو اْن کے اکٹھے ہونے سے پہلے وہ روح القدس کی قدرت سے حاملہ پائی گئی۔
19۔ پس اْس کے شوہر یوسف نے جو راستباز تھا اور اْسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اْسے چپکے سے چھوڑ دینے کا ارادہ کیا۔
20۔ وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خداوند کے فرشتہ نے خواب میں اْسے دکھائی دے کر کہا اے یوسف ابنِ داؤد اپنی بیوی مریم کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو کچھ اْس کے پیٹ میں ہے وہ روح القد س کی قدرت سے ہے۔
21۔ اْس کے بیٹا ہوگا اور تْو اْس کا نام یسوع رکھنا کیونکہ وہی اپنے لوگوں کو اْن کے گناہوں سے نجات دے گا۔
22۔ یہ سب کچھ اِس لئے ہوا کہ جو کچھ خداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پورا ہو کہ
23۔ دیکھو ایک کنواری حاملہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اْس کا نام اعمانوئیل رکھیں گے جس کا ترجمہ ہے خدا ہمارے ساتھ۔
24۔ پس یوسف نے نیند سے جاگ کر ویسا ہی کیا جیسا خداوند کے فرشتہ نے اْسے حکم دیا تھا اور اپنی بیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔
25۔ اور اْس کو نہ جانا جب تک کہ اْس کے بیٹا نہ ہوا اور اْس کا نام یسوع رکھا۔
18 Now the birth of Jesus Christ was on this wise: When as his mother Mary was espoused to Joseph, before they came together, she was found with child of the Holy Ghost.
19 Then Joseph her husband, being a just man, and not willing to make her a publick example, was minded to put her away privily.
20 But while he thought on these things, behold, the angel of the Lord appeared unto him in a dream, saying, Joseph, thou son of David, fear not to take unto thee Mary thy wife: for that which is conceived in her is of the Holy Ghost.
21 And she shall bring forth a son, and thou shalt call his name JESUS: for he shall save his people from their sins.
22 Now all this was done, that it might be fulfilled which was spoken of the Lord by the prophet, saying,
23 Behold, a virgin shall be with child, and shall bring forth a son, and they shall call his name Emmanuel, which being interpreted is, God with us.
24 Then Joseph being raised from sleep did as the angel of the Lord had bidden him, and took unto him his wife:
25 And knew her not till she had brought forth her firstborn son: and he called his name JESUS.
1۔ جب یسوع ہیرودیس بادشاہ کے زمانہ میں یہودیہ کے بیت الحم میں پیدا ہوا تو دیکھو کئی مجوسی پورب سے یروشلیم میں یہ کہتے ہوئے آئے کہ
2۔ یہودیوں کا بادشاہ جو پیدا ہوا ہے وہ کہا ں ہے؟ کیونکہ پورب میں اْس کا ستارہ دیکھ کرہم اْسے سجدہ کرنے آئے ہیں۔
3۔ یہ سن کر ہیرودیس بادشاہ اور اْس کے ساتھ یروشلیم کے سب سننے والے گھبرا گئے۔
4۔ اور اْس نے قوم کے سب سرداروں اورکاہنوں اور فقیہوں کو جمع کر کے اْن سے پوچھا کہ مسیح کی پیدائش کہاں ہونی چاہئے؟
5۔ اْنہوں نے اْس سے کہا یہودیہ کے بیت الحم میں کیونکہ نبی کی معرفت یوں لکھا گیا ہے کہ
6۔ اے بیت الحم یہوداہ کے علاقے تو یہوداہ کے حاکموں میں ہر گز چھوٹا نہیں۔ کیونکہ تجھ میں سے ایک سردار نکلے گا جو میری اْمت اسرائیل کی گلہ بانی کرے گا۔
7۔ اِس پر ہیرودیس نے مجوسیوں کو چپکے سے بلا کر اْن سے تحقیق کی کہ وہ ستارہ کس وقت دکھائی دیا تھا۔
8۔ اور یہ کہہ کر اْن کو بیت الحم بھیجا کہ جا کر اْس بچے کی بابت ٹھیک ٹھیک دریافت کرو اور جب وہ ملے تو مجھے خبر دو تاکہ مَیں بھی آکر اْسے سجدہ کروں۔
9۔ وہ بادشاہ کی بات سن کر روانہ ہوئے اور دیکھو جو ستارہ اْنہوں نے پورب میں دیکھا تھا وہ اْن کے آگے آگے چلا۔ یہاں تک کہ اْس جگہ کے اوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچہ تھا۔
10۔ وہ ستارے کو دیکھ کر نہایت خوش ہوئے۔
11۔ اور گھر میں پہنچ کر بچے کو اْس کی ماں مریم پاس دیکھا اور اْس کے آگے گر کر سجدہ کیا اور اپنے ڈبے کھول کر سونا اور لبان اور مْر اْس کو نذر کیا۔
1 Now when Jesus was born in Bethlehem of Judæa in the days of Herod the king, behold, there came wise men from the east to Jerusalem,
2 Saying, Where is he that is born King of the Jews? for we have seen his star in the east, and are come to worship him.
3 When Herod the king had heard these things, he was troubled, and all Jerusalem with him.
4 And when he had gathered all the chief priests and scribes of the people together, he demanded of them where Christ should be born.
5 And they said unto him, In Bethlehem of Judæa: for thus it is written by the prophet,
6 And thou Bethlehem, in the land of Juda, art not the least among the princes of Juda: for out of thee shall come a Governor, that shall rule my people Israel.
7 Then Herod, when he had privily called the wise men, inquired of them diligently what time the star appeared.
8 And he sent them to Bethlehem, and said, Go and search diligently for the young child; and when ye have found him, bring me word again, that I may come and worship him also.
9 When they had heard the king, they departed; and, lo, the star, which they saw in the east, went before them, till it came and stood over where the young child was.
10 When they saw the star, they rejoiced with exceeding great joy.
11 And when they were come into the house, they saw the young child with Mary his mother, and fell down, and worshipped him: and when they had opened their treasures, they presented unto him gifts; gold, and frankincense, and myrrh.
40۔ اور وہ لڑکا بڑھتا اور قوت پاتا گیا اور حکمت سے معمور ہوتا گیا اور خداکا فضل اْس پر تھا۔
41۔ اْس کے ماں باپ ہر برس عیدِ فسح کو یروشلیم جایا کرتے تھے۔
42۔ اور جب وہ بارہ برس کا ہوا تو وہ عید کے دستور کے موافق یروشلیم کو گئے۔
43۔ جب وہ اْن دنوں کو پورا کر کے لوٹے تو وہ لڑکا یسوع یروشلیم میں رہ گیااوراْس کے ماں باپ کو خبر نہ ہوئی۔
44۔ مگر یہ سمجھ کر کہ وہ قافلہ میں ہے ایک منزل نکل گئے اور اْسے اپنے رشتہ داروں اور جان پہچان والوں میں ڈھونڈنے لگے۔
45۔ جب نہ ملا تو اْسے ڈھونڈتے ہوئے یروشلیم تک واپس آگئے۔
46۔ اور تین روز کے بعد ایسا ہوا کہ اْنہوں نے اْسے ہیکل میں اْستادوں کے بیچ میں بیٹھے اْن کی سْنتے اور اْن سے سوال کرتے ہوئے پایا۔
47۔ اور جتنے اْس کی سن رہے تھے اْس کی سمجھ اور اْس کے جوابوں سے دنگ تھے۔
48۔ وہ اْسے دیکھ کر حیران ہوئے اور اْس کی ماں نے اْسے کہا! تْو نے کیوں ہم سے ایسا کیا؟ دیکھ تیرا باپ اور مَیں کڑھتے ہوئے تجھے ڈھونڈتے تھے۔
49۔ اْس نے اْن سے کہا تم مجھے کیوں ڈھونڈتے تھے؟ کیا تم کو معلوم نہ تھا کہ مجھے اپنے باپ کے ہاں ہونا ضرور ہے۔
52۔اور یسوع حکمت اور قدو قامت میں اور خدا کی اور انسان کی مقبولیت میں ترقی کرتا گیا۔
40 And the child grew, and waxed strong in spirit, filled with wisdom: and the grace of God was upon him.
41 Now his parents went to Jerusalem every year at the feast of the passover.
42 And when he was twelve years old, they went up to Jerusalem after the custom of the feast.
43 And when they had fulfilled the days, as they returned, the child Jesus tarried behind in Jerusalem; and Joseph and his mother knew not of it.
44 But they, supposing him to have been in the company, went a day’s journey; and they sought him among their kinsfolk and acquaintance.
45 And when they found him not, they turned back again to Jerusalem, seeking him.
46 And it came to pass, that after three days they found him in the temple, sitting in the midst of the doctors, both hearing them, and asking them questions.
47 And all that heard him were astonished at his understanding and answers.
48 And when they saw him, they were amazed: and his mother said unto him, Son, why hast thou thus dealt with us? behold, thy father and I have sought thee sorrowing.
49 And he said unto them, How is it that ye sought me? wist ye not that I must be about my Father’s business?
52 And Jesus increased in wisdom and stature, and in favour with God and man.
اْن کے لئے جو برقرار رہنے والے لامتناہی پر جھکاؤ رکھتے ہیں، آج بہت بڑی برکات ہیں۔ قبل ازیں کہ جی اٹھنے کے دن کی مکمل روشنی چمکے، بیدار چرواہا فجر کی پہلی دھیمی شعائیں دیکھتا ہے۔پس نبی چرواہوں کے لئے زرد ستارہ چمکا؛ تاہم اِس نے رات عبور کی، اور وہاں پہنچا جہاں، گمنام چرنی میں، بیت الحم کا بچہ پڑا ہے، مسیح، سچائی کے انسانی قاصد جو تاریک سمجھ والوں کو یسوع مسیح کے وسیلہ نجات کی راہ واضح کرتے ہیں، جب تک کہ غلطی کی رات کے سویرے میں فجر کی شعائیں نہیں نکلتیں اور ہستی کا راہنما ستارہ روشن نہیں ہوتا۔مجوسیوں کو اِس الٰہی سائنس کے ستارے کو دیکھنے اور اِس کے پیچھے چلنے کی ہدایت دی گئی جو ابدی ہم آہنگی کی راہ پر چمکا۔
سوچنے والوں کے لئے وقت آ پہنچا ہے۔ سچائی، آزادیِ عقائد اور نظامِ احترامیِ وقت، انسانیت کے آستانے پر دستک دیتے ہیں۔ ماضی کی قناعت اور مادہ پرستی کی سرد تقلید اختتام پذید ہو رہی ہے۔ خدا سے لا علمی مزید ایمان کے راستے کا پتھر نہیں رہا۔ وفاداری کی واحد ضمانت اْس ہستی سے متعلق درست فہم ہے جسے بہتر طور پر جاننا ہی ابدی زندگی ہے۔ اگرچہ سلنطنتیں نیست ہو جاتی ہیں، مگر ”خداوند ابد الا باد سلطنت کرے گا۔“
ایک کتاب نئے خیالات کو جنم دیتی ہے، مگر یہ اْنہیں فوری سمجھنے میں مدد نہیں دے سکتی۔ یہ ایک سخت جان سپاہی کا کام ہے کہ وہ ایک لمبے انجیر کو کاٹے اور خام پتھر کو تراشے۔ مستقبل کے ادوار کو یہ لازماً واضح کرنا چاہئے کہ سرخیل نے کیا حاصل کیا ہے۔
To those leaning on the sustaining infinite, to-day is big with blessings. The wakeful shepherd beholds the first faint morning beams, ere cometh the full radiance of a risen day. So shone the pale star to the prophet-shepherds; yet it traversed the night, and came where, in cradled obscurity, lay the Bethlehem babe, the human herald of Christ, Truth, who would make plain to benighted understanding the way of salvation through Christ Jesus, till across a night of error should dawn the morning beams and shine the guiding star of being. The Wisemen were led to behold and to follow this daystar of divine Science, lighting the way to eternal harmony.
The time for thinkers has come. Truth, independent of doctrines and time-honored systems, knocks at the portal of humanity. Contentment with the past and the cold conventionality of materialism are crumbling away. Ignorance of God is no longer the steppingstone to faith. The only guarantee of obedience is a right apprehension of Him whom to know aright is Life eternal. Though empires fall, "the Lord shall reign forever."
A book introduces new thoughts, but it cannot make them speedily understood. It is the task of the sturdy pioneer to hew the tall oak and to cut the rough granite. Future ages must declare what the pioneer has accomplished.
کرسچن سائنس کی جسمانی شفا الٰہی اصول کے کام سے اب، یسوع کے زمانے کی طرح، سامنے آتی ہے، جس سے قبل گناہ اور بیماری انسانی ضمیر میں اپنی حقیقت کھو دیتے ہیں اور ایسے فطری اورایسے لازمی طور پر غائب ہو جاتے ہیں جیسے تاریکی روشنی کو اور گناہ درستگی کو جگہ دیتے ہیں۔ اْس وقت کی طرح، اب بھی یہ قادر کام مافوق الفطرتی نہیں بلکہ انتہائی فطرتی ہیں۔ یہ اعمانوئیل، یا ”خدا ہمارے ساتھ ہے“ کا نشان ہیں، ایک الٰہی اثر جو انسانی شعور میں ہمیشہ سے موجود ہے اور خود کو دوہراتے ہوئے، ابھی آرہا ہے جیسے کہ ماضی میں اس کا وعدہ کیا گیا تھاکہ،
(شعور کے)قیدیوں کو رہائی
اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر پانے کے لئے
اور کچلے ہوؤں کو آزاد کرنے کے لئے
The physical healing of Christian Science results now, as in Jesus' time, from the operation of divine Principle, before which sin and disease lose their reality in human consciousness and disappear as naturally and as necessarily as darkness gives place to light and sin to reformation. Now, as then, these mighty works are not supernatural, but supremely natural. They are the sign of Immanuel, or "God with us," — a divine influence ever present in human consciousness and repeating itself, coming now as was promised aforetime,
To preach deliverance to the captives [of sense],
And recovering of sight to the blind,
To set at liberty them that are bruised.
یسوع ایک کنواری کا بیٹا تھا۔ اْسے خدا کا کلام سنانے کے لئے اور ایک ایسی انسانی شکل میں بشر پر ظاہر ہونے کے لئے مقرر کیا گیا تھا جسے وہ سمجھ سکتے اور ساتھ ہی ساتھ اس کا ادراک پا سکیں۔مریم کا اْسے حمل میں لینا روحانی تھا، کیونکہ صرف پاکیزگی ہی سچائی اور محبت کو منعکس کرسکتی ہے، جو واضح طور پر نیک اور پاک مسیح یسوع میں مجسم ہوتی ہے۔ اْس نے الوہیت کی اعلیٰ قسم ظاہر کی، جسے ایک جسمانی شکل ہی اْس دور میں ظاہر کر سکتی تھی۔ایک حقیقی اور مثالی انسان میں جسمانی عنصر داخل نہیں ہو سکتا۔تاہم یہ مسیح ہی ہے جو اپنی صورت پر بنائے گئے انسان اور خدا کے مابین اتفاق یا روحانی معاہدے کو بیان کرتا ہے۔
Jesus was the son of a virgin. He was appointed to speak God's word and to appear to mortals in such a form of humanity as they could understand as well as perceive. Mary's conception of him was spiritual, for only purity could reflect Truth and Love, which were plainly incarnate in the good and pure Christ Jesus. He expressed the highest type of divinity, which a fleshly form could express in that age. Into the real and ideal man the fleshly element cannot enter. Thus it is that Christ illustrates the coincidence, or spiritual agreement, between God and man in His image.
یسوع ناصری کی آمد مسیحی دور کی پہلی صدی کا احاطہ کرتی ہے، لیکن مسیح ابتدائی برسوں یا آخری ایام کی قید سے مبرا ہے۔ مسیحی دورسے پیشتر اور بعد ازاں نسل در نسل مسیح بطور روحانی خیال، بطور خدا کے سایہ، اْن لوگوں کے لئے کچھ خاص طاقت اور فضل کے ساتھ آیا جو مسیح، یعنی سچائی کو حاصل کرنے کے لئے تیار تھے۔
The advent of Jesus of Nazareth marked the first century of the Christian era, but the Christ is without beginning of years or end of days. Throughout all generations both before and after the Christian era, the Christ, as the spiritual idea, — the reflection of God, — has come with some measure of power and grace to all prepared to receive Christ, Truth.
ہمارے مالک نے بیمار کو شفا دی، مسیحی شفا کی مشق کی، اور اپنے طالب علموں کو اِس کے الٰہی اصول کی عمومیات سکھائیں؛ مگر اْس نے شفا کے اِس اصول کو ظاہر کرنے اور بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے کوئی حتمی اصول وضع نہیں کیا۔کرسچن سائنس میں یہ اصول دریافت کرنے کے لئے رکھا گیا ہے۔
Our Master healed the sick, practised Christian healing, and taught the generalities of its divine Principle to his students; but he left no definite rule for demonstrating this Principle of healing and preventing disease. This rule remained to be discovered in Christian Science.
اْنیسویں صدی کے اواخر میں مَیں نے کرسچن سائنس کے الٰہی قوانین پیش کئے تھے۔ اْنہیں ایک وسیع عملی آزمائش میں پرکھا گیا تھا، اور ہر جگہ، جب ایمانداری سے اْن حالات میں لاگو کیا گیا جہاں اِن کا اظہار انسانی طور پر ممکن تھا، تو اِس سائنس نے دکھایا کہ حق نے اپنی الٰہی اور شفائیہ افادیت میں سے کسی ایک کو بھی نہ کھایا تھا، حتیٰ کہ اِس بات کو صدیاں بیت گئی ہیں جب یسوع نے اِن قوانین کو یہوداہ کی پہاڑی پر اور گلیل کی وادی میں استعمال کیا تھا۔
Late in the nineteenth century I demonstrated the divine rules of Christian Science. They were submitted to the broadest practical test, and everywhere, when honestly applied under circumstances where demonstration was humanly possible, this Science showed that Truth had lost none of its divine and healing efficacy, even though centuries had passed away since Jesus practised these rules on the hills of Judaea and in the valleys of Galilee.
یہ صریحی اصول اعمانوئیل، ”خدا ہمارے ساتھ ہے“، ازلی حاکم، کے مکاشفہ کی طرف اشارہ کرتا ہے، ابنِ آدم کو ہر اْس بیماری سے آزاد کرتے ہوئے ’جو بدن کی میراث ہے“۔کرسچن سائنس کے وسیلہ، مذہب اور دوا الٰہی فطرت اور جوہر کے ساتھ الہامی بنائے جاتے ہیں، ایمان اور فہم کو تازہ پنکھ دیئے جاتے ہیں، اور خیالات عقلمندانہ طور پر خود کو خدا کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔
This apodictical Principle points to the revelation of Immanuel, "God with us," — the sovereign ever-presence, delivering the children of men from every ill "that flesh is heir to." Through Christian Science, religion and medicine are inspired with a diviner nature and essence; fresh pinions are given to faith and understanding, and thoughts acquaint themselves intelligently with God.
جب ظاہری طور پر مادی وجودیت کی حدود کے قریب، موت کی وادی کے سایہ میں پہلے سے کھڑے ہوتے ہوئے، میں نے الٰہی سائنس میں یہ حقائق سیکھے ہیں: کہ سبھی حقیقی اشخاص خدا، الٰہی عقل،میں ہیں، اور کہ زندگی، سچائی اور محبت قادر امطلق اور ازلی ہیں؛ کہ سچائی کا مخالف، جسے غلطی، گناہ، بیماری، مرض، موت کہا جاتا ہے، مادی سوچ کے جھوٹے مادی فہم کی جھوٹی گواہی ہے
میری اِس دریافت نے، کہ سرگرداں، فانی، اورغلط نام سے پکاری جانے والی عقل جسم کی ساری حیاتیات اور کام کو جنم دیتی ہے، میری سوچ کو نئے راستوں پر کام کرنے پر لگا دیا، اور میری اِس تجویز کے اظہار کو راہنمائی دی کہ عقل کی سائنس میں عقل ہی سب کچھ اور مادہ لا شے ہونے کا ایک بنیادی عنصر ہے۔
کرسچن سائنس غیر متنازعہ طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ عقل ہی سب کچھ ہے، کہ واحد حقائق الٰہی عقل اور خیال ہیں۔
When apparently near the confines of mortal existence, standing already within the shadow of the death-valley, I learned these truths in divine Science: that all real being is in God, the divine Mind, and that Life, Truth, and Love are all-powerful and ever-present; that the opposite of Truth, — called error, sin, sickness, disease, death, — is the false testimony of false material sense, of mind in matter;
My discovery, that erring, mortal, misnamed mind produces all the organism and action of the mortal body, set my thoughts to work in new channels, and led up to my demonstration of the proposition that Mind is All and matter is naught as the leading factor in Mind-science.
Christian Science reveals incontrovertibly that Mind is All-in-all, that the only realities are the divine Mind and idea.
میری تین سالہ دریافت کے بعد، میں نے عقلی شفا سے متعلق مسئلے کا حل تلاش کیا، آیات کو تلاش کیا اور تھوڑا بہت کچھ اور مطالعہ کیا، معاشرے سے دوری اختیار کی، اور ایک مثبت اصول کی دریافت کے لئے اپنا وقت اور توانائی وقف کی۔ یہ تلاش شیریں، پرسکون، امید کے ساتھ خوش کْن تھی، نہ کہ خود غرض اور نہ ہی افسردہ تھی۔۔۔۔میں خدا کو بطورعقل کے ہم آہنگ عمل کے اصول جانتا تھا، اور یہ کہ ابتدائی مسیحی شفا میں علاج پاک، بلند ایمان کے وسیلہ پیدا ہورہے تھے؛ مگر مجھے اِس شفا کی سائنس لازمی جاننا تھی، اور مَیں الٰہی مکاشفہ، وجہ اور اظہار کی بدولت اپنی راہ کی قطعی منازل پر پہنچا۔ میرے ادراک میں سچائی کا انکشاف آہستہ آہستہ اور بظاہر الٰہی طاقت کے ذریعے آیا۔جب ایک نیا روحانی خیال زمین پر برپا ہوتا ہے، تو یسعیاہ کا الہامی کلام نئے سرے سے پورا ہوتا ہے: ”ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا۔۔۔اْس کا نام عجیب مشیرہوگا۔“
For three years after my discovery, I sought the solution of this problem of Mind-healing, searched the Scriptures and read little else, kept aloof from society, and devoted time and energies to discovering a positive rule. The search was sweet, calm, and buoyant with hope, not selfish nor depressing. I knew the Principle of all harmonious Mind-action to be God, and that cures were produced in primitive Christian healing by holy, uplifting faith; but I must know the Science of this healing, and I won my way to absolute conclusions through divine revelation, reason, and demonstration. The revelation of Truth in the understanding came to me gradually and apparently through divine power. When a new spiritual idea is borne to earth, the prophetic Scripture of Isaiah is renewedly fulfilled: "Unto us a child is born, ... and his name shall be called Wonderful."
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔