اتوار 3 جنوری،2021



مضمون۔ خدا

SubjectGod

سنہری متن: گنتی 6 باب 24تا26 آیات

”خداوند تجھے برکت دے اور محفوظ رکھے۔ خداوند اپنا چہرہ تجھ پر جلوہ گر فرمائے اور تجھ پر مہربان رہے۔ خداوند اپنا چہرہ تیری طرف متوجہ کرے اور تجھے سلامتی بخشے۔“



Golden Text: Numbers 6 : 24-26

The Lord bless thee, and keep thee: The Lord make his face shine upon thee, and be gracious unto thee: The Lord lift up his countenance upon thee, and give thee peace.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: یسعیا ہ 2 باب2تا5 آیات • فلپیوں 4 باب7 آیت


2۔ آخری دنوں میں یوں ہوگا کہ خداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹیوں پر قائم کیا جائے گا اور ٹیلوں سے بلند ہوگا اور سب قومیں وہاں پہنچیں گی۔

3۔ بلکہ بہت سی امتیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خداند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقوب کے خدا کے گھر میں داخل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اْس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شریعت صیون سے اور خداوندکا کلام یروشلیم سے صادر ہوگا۔

4۔ اوروہ قوموں کے درمیان عدالت کرے گا اور بہت سی اْمتوں کو ڈانٹے گا اوروہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوئے بنا ڈالیں گے اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے۔

5۔ اے یعقوب کے گھرانے آؤ ہم خداوند کی روشنی میں چلیں۔

7۔ تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے۔

Responsive Reading: Isaiah 2 : 2-5; Philippians 4 : 7

2.     And it shall come to pass in the last days, that the mountain of the Lord’s house shall be established in the top of the mountains, and shall be exalted above the hills; and all nations shall flow unto it.

3.     And many people shall go and say, Come ye, and let us go up to the mountain of the Lord, to the house of the God of Jacob; and he will teach us of his ways, and we will walk in his paths: for out of Zion shall go forth the law, and the word of the Lord from Jerusalem.

4.     And he shall judge among the nations, and shall rebuke many people: and they shall beat their swords into plowshares, and their spears into pruninghooks: nation shall not lift up sword against nation, neither shall they learn war any more.

5.     O house of Jacob, come ye, and let us walk in the light of the Lord.

7.     And the peace of God, which passeth all understanding, shall keep your hearts and minds through Christ Jesus.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1۔ زبور 29: 11 آیت

11۔ خداوند اپنی امت کوزور بخشے گا۔ خداوند اپنی امت کو سلامتی کی برکت دے گا۔

1. Psalm 29 : 11

11     The Lord will give strength unto his people; the Lord will bless his people with peace.

2۔ احبار 25باب1 آیت

1۔ خداوند نے کوہِ سیناہ پر موسیٰ سے کہا،

2. Leviticus 25 : 1

1     And the Lord spake unto Moses in mount Sinai, saying,

3۔ احبار 26 باب3، 4، 6(تا:)، 8، 12، 13 آیات

3۔ اگر تم میری شریعت پر چلو اور میرے حکموں کو مانو اور اْن پر عمل کرو۔

4۔ تو مَیں تمہارے لئے بروقت مینہ برساؤں گا اور زمین سے اناج پیدا ہوگا اور میدان کے درخت پھیلیں گے۔

6۔ اور مَیں ملک میں امن بخشوں گا اور تم سوؤ گے اور تم کو کوئی نہیں ڈرائے گا۔

8۔ اور تمہارے پانچ آدمی سو کو رگیدیں گے اور تمہارے سو آدمی دس ہزار کو کھدیڑدیں گے اور تمہارے دشمن تلوا ر سے تمہارے آگے آگے مارے جائیں گے۔

12۔ اور مَیں تمہارے درمیان چلا پھرا کروں گا اور تمہارا خدا ہوں گا اور تم میری قوم ہو گے۔

13۔ مَیں خداوند تمہارا خدا ہوں جو تم کو ملک مصر سے اس لئے نکال کر لے آیا کہ تم اْن کے غلام نہ رہو اور مَیں نے تمہارے جوئے کی چوبیں توڑ ڈالیں اور تم کو سیدھا کھڑا کر کے چلایا۔

3. Leviticus 26 : 3, 4, 6 (to :), 8, 12, 13

3     If ye walk in my statutes, and keep my commandments, and do them;

4     Then I will give you rain in due season, and the land shall yield her increase, and the trees of the field shall yield their fruit.

6     And I will give peace in the land, and ye shall lie down, and none shall make you afraid:

8     And five of you shall chase an hundred, and an hundred of you shall put ten thousand to flight: and your enemies shall fall before you by the sword.

12     And I will walk among you, and will be your God, and ye shall be my people.

13     I am the Lord your God, which brought you forth out of the land of Egypt, that ye should not be their bondmen; and I have broken the bands of your yoke, and made you go upright.

4۔ 2 تواریخ 20 باب1، 3 (تا دوسرا)، 4 (تا:)، 6، 9، 12، 14 (تا پہلا)، 14 (آیا)، 15 (تا پانچواں)، 17، 18، 20تا 22، 30 آیات

1۔ اْس کے بعد ایسا ہوا کہ بنی موآب اور بنی عمون اور اْن کے ساتھ بعض عمونیوں نے یہوسفط سے لڑنے کو چڑھائی کی۔

3۔ اور یہوسفط ڈر کر دل سے خداوند کا طالب ہوا۔

4۔ اور بنی یہوداہ خداوند سے مدد مانگنے کو اکٹھے ہوئے۔

6۔ اور کہا اے خداوند ہمارا باب دادا کے خدا کیا تْو ہی آسمان میں خدا نہیں؟ اور کیا قوموں کی سب مملکتوں پر حکومت کرنے والا تْو ہی نہیں؟ زور اور قدرت تیرے ہاتھ میں ہے ایسا کہ کوئی تیرا سامنا نہیں کر سکتا۔

9۔ اگر کوئی بلا ہم پر آپڑے جیسے تلوار یا آفت یا وبا یا کال تو ہم اِس گھر کے آگے اور تیرے حضور کھڑے ہوں گے (کیونکہ تیرا نام اِس گھر میں ہے) اور ہم اپنی مصیبت میں تجھ سے فریاد کریں گے اور تْو سنے گا اور بچا لے گا۔

12۔ اے میرے خدا کیا تْو اْن کی عدالت نہیں کرے گا؟ کیونکہ اِس بڑے انبوہ کے مقابل جو ہم پر چڑھ آتا ہے ہم کچھ طاقت نہیں رکھتے اور نہ ہم یہ جانتے ہیں کہ کیا کریں بلکہ ہماری آنکھیں تجھ پر لگی ہیں۔

14۔ تب جماعت کے بیچ یحزی ایل بن زکریاہ۔۔۔۔۔پر خداوند کی روح نازل ہوئی۔

15۔ اور کہنے لگااے تمام یہوداہ اور یروشلیم کے باشندو اے بادشاہ یہوسفط تم سب سنو۔

17۔ تم کو اِس جگہ میں لڑنا نہیں پڑے گا۔ اے یہوداہ اور یروشلیم! تم قطار باندھ کر چپ چاپ کھڑے رہنا اور خداوند کی نجات جو تمہارے ساتھ ہے دیکھنا۔ خوف نہ کرو اور ہراساں نہ ہو۔ کل اْن کے مقابلے کو نکلنا کیونکہ خداوند تمہارے ساتھ ہے۔

18۔ اور یہوسفط سر نگوں ہو کر زمین تک جھکا اور تمام یہوداہ اور یروشلیم کے رہنے والوں نے خدا کے آگے گر کر اْس کو سجدہ کیا۔

20۔ اور وہ صبح سویرے اْٹھ کر دشت تقوع میں نکل گئے اور اْن کے چلتے وقت یہوسفط نے کھڑے ہو کر کہا اے یہوداہ اور یروشلیم کے باشندو!میری سنو۔ خداوند اپنے خدا پر ایمان رکھو تو تم قائم کئے جاؤ گے۔ اْس کے نبیوں کا یقین کرو تو تم کامیاب ہوگے۔

21۔ اور جب اْس نے قوم سے مشورہ کر لیا تواْن لوگوں کو مقرر کیا جو لشکر کے آگے آگے چلتے ہوئے خداوند کے لئے گیت گائیں اور حْسن تقدس کے ساتھ اْس کی حمد کریں اور کہیں کہ خداوند کی شکرگزاری کرو کیونکہ اْس کی رحمت ابد تک ہے۔

22۔ جب وہ گانے اور حمد کرنے لگے تو خداوند نے بنی عمون اور موآب اور کوہ شعیر کے باشندوں پر جو یہوداہ پر چڑھے آرہے تھے کمین والوں کو بیٹھا دیا۔ سو وہ مارے گئے۔

30۔ سو یہوسفط کی سلطنت میں امن رہا کیونکہ اْس کے خدا نے اْس کو چاروں طرف سے امان بخشی۔

4. II Chronicles 20 : 1, 3 (to 2nd ,), 4 (to :), 6, 9, 12, 14 (to 1st ,), 14 (came), 15 (to 5th ,), 17, 18, 20-22, 30

1     It came to pass after this also, that the children of Moab, and the children of Ammon, and with them other beside the Ammonites, came against Jehoshaphat to battle.

3     And Jehoshaphat feared, and set himself to seek the Lord,

4     And Judah gathered themselves together, to ask help of the Lord:

6     And said, O Lord God of our fathers, art not thou God in heaven? and rulest not thou over all the kingdoms of the heathen? and in thine hand is there not power and might, so that none is able to withstand thee?

9     If, when evil cometh upon us, as the sword, judgment, or pestilence, or famine, we stand before this house, and in thy presence, (for thy name is in this house,) and cry unto thee in our affliction, then thou wilt hear and help.

12     O our God, wilt thou not judge them? for we have no might against this great company that cometh against us; neither know we what to do: but our eyes are upon thee.

14     Then upon Jahaziel the son of Zechariah, … came the Spirit of the Lord in the midst of the congregation;

15     And he said, Hearken ye, all Judah, and ye inhabitants of Jerusalem, and thou king Jehoshaphat,

17     Ye shall not need to fight in this battle: set yourselves, stand ye still, and see the salvation of the Lord with you, O Judah and Jerusalem: fear not, nor be dismayed; to morrow go out against them: for the Lord will be with you.

18     And Jehoshaphat bowed his head with his face to the ground: and all Judah and the inhabitants of Jerusalem fell before the Lord, worshipping the Lord.

20     And they rose early in the morning, and went forth into the wilderness of Tekoa: and as they went forth, Jehoshaphat stood and said, Hear me, O Judah, and ye inhabitants of Jerusalem; Believe in the Lord your God, so shall ye be established; believe his prophets, so shall ye prosper.

21     And when he had consulted with the people, he appointed singers unto the Lord, and that should praise the beauty of holiness, as they went out before the army, and to say, Praise the Lord; for his mercy endureth for ever.

22      And when they began to sing and to praise, the Lord set ambushments against the children of Ammon, Moab, and mount Seir, which were come against Judah; and they were smitten.

30     So the realm of Jehoshaphat was quiet: for his God gave him rest round about.

5۔ 2 تواریخ 7 باب14 آیت

14۔ تب اگر میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دعا کریں اور میرے دیدار کے طالب ہوں اور اپنی بری راہوں سے پھریں تو مَیں آسمان پر سے سن کر اْن کا گناہ معاف کروں گا اور اْن کے ملک کو بحال کروں گا۔

5. II Chronicles 7 : 14

14     If my people, which are called by my name, shall humble themselves, and pray, and seek my face, and turn from their wicked ways; then will I hear from heaven, and will forgive their sin, and will heal their land.

6۔ یسعیاہ 32 باب17، 18 آیات

17۔ اور صداقت کا انجام صلح ہوگا اور صداقت کا پھل ابدی آرام و اطمینان ہوگا۔

18۔ اور میرے لوگ سلامتی کے مکانوں میں اور بے خطر گھروں میں اور آسودگی اور آسائش کے کاشانوں میں رہیں گے۔

6. Isaiah 32 : 17, 18

17     And the work of righteousness shall be peace; and the effect of righteousness quietness and assurance for ever.

18     And my people shall dwell in a peaceable habitation, and in sure dwellings, and in quiet resting places;

7۔ یسعیاہ 57 باب15، 19 تا21 آیات

15۔ کیونکہ جو عالی اور بلند ہے اور ابد الاآباد تک قائم ہے جس کا نام قدوس ہے یوں فرماتا ہے کہ مَیں بلند اور مقدس مقام میں رہتا ہوں اور اْس کے ساتھ بھی جو شکستہ دل اور فروتن ہے تاکہ فروتنوں کی رو ح کو زندہ کروں اور شکستہ دلوں کو حیات بخشوں۔

19۔ خداوند خدا فرماتا ہے کہ مَیں لبوں کا پھل پیدا کرتا ہوں،سلامتی، سلامتی اْس کو جو دور ہے اور اْس کو جو نزدیک ہے اور مَیں اْس کو صحت بخشوں گا۔

20۔ لیکن شریر تو سمندر کی مانند ہیں جو ہمیشہ موجزن اور بے قرار ہے جس کا پانی کیچڑ اور گندگی اْچھالتا ہے۔

21۔ میرا خدا فرماتا ہے کہ شریروں کے لئے سلامتی نہیں۔

7. Isaiah 57 : 15, 19-21

15     For thus saith the high and lofty One that inhabiteth eternity, whose name is Holy; I dwell in the high and holy place, with him also that is of a contrite and humble spirit, to revive the spirit of the humble, and to revive the heart of the contrite ones.

19     I create the fruit of the lips; Peace, peace to him that is far off, and to him that is near, saith the Lord; and I will heal him.

20     But the wicked are like the troubled sea, when it cannot rest, whose waters cast up mire and dirt.

21     There is no peace, saith my God, to the wicked.

8۔ یسعیاہ 59 باب1، 2 آیات

1۔ دیکھو خداوند کا ہاتھ چھوٹا نہیں ہوگا کہ بچا نہ سکے اور اْس کا کان بھاری نہیں کہ سْن نہ سکے۔

2۔ بلکہ تمہاری بدکاری نے تمہارے اور تمہارے خدا کے درمیان جدائی کر دی ہے اور تمہارے گناہوں نے اْسے تم سے روپوش کیا ایسا کہ نہیں سنتا۔

8. Isaiah 59 : 1, 2

1     Behold, the Lord’s hand is not shortened, that it cannot save; neither his ear heavy, that it cannot hear:

2     But your iniquities have separated between you and your God, and your sins have hid his face from you, that he will not hear.

9۔ حجّی 1 باب5، 6، 9 (کیوں) آیات

5۔ اور اب رب الافواج یوں فرماتا ہے کہ تم اپنی روش پر غور کرو۔

6۔ تم نے بہت سے بویا پر تھوڑا کاٹا۔ تم کھاتے ہو پر آسودہ نہیں ہوتے۔ تم پیتے ہو پر پیاس نہیں بجھتی۔ تم کپڑے پہنتے ہو پر گرم نہیں ہوتے اور مزدور اپنی مزدوری سوراخ دار تھیلی میں جمع کرتا ہے۔

9۔ رب الافواج یوں فرماتا ہے کیوں؟ اِ س لئے کہ میرا گھر ویران ہے اور تم میں سے ہر ایک اپنے گھر کو دوڑا چلا جاتا ہے۔

9. Haggai 1 : 5, 6, 9 (Why)

5     Now therefore thus saith the Lord of hosts; Consider your ways.

6     Ye have sown much, and bring in little; ye eat, but ye have not enough; ye drink, but ye are not filled with drink; ye clothe you, but there is none warm; and he that earneth wages earneth wages to put it into a bag with holes.

9     Why? saith the Lord of hosts. Because of mine house that is waste, and ye run every man unto his own house.

10۔ حجّی 2 باب 6تا9 آیات

6۔ کیونکہ رب الا فواج یوں فرماتا ہے کہ مَیں تھوڑی دیر میں ایک بار پھر آسمان و زمین اوربحر و بر کو ہلا دوں گا۔

7۔ مَیں سب قوموں کو ہلا دوں گا اور اْن کی مرغوب چیزیں آئیں گی اور مَیں اِس گھر کو جلال سے معمور کروں گا رب الا فواج فرماتا ہے۔

8۔ چاندی میری ہے اور سونا میرا ہے رب الا فواج فرماتا ہے۔

9۔ اِس پچھلے گھر کی رونق پہلے گھر کی رونق سے زیادہ ہوگی رب الا فواج فرماتا ہے اور مَیں اِس مکان میں سلامتی بخشوں گا رب الا فواج فرماتا ہے۔

10. Haggai 2 : 6-9

6     For thus saith the Lord of hosts; Yet once, it is a little while, and I will shake the heavens, and the earth, and the sea, and the dry land;

7     And I will shake all nations, and the desire of all nations shall come: and I will fill this house with glory, saith the Lord of hosts.

8     The silver is mine, and the gold is mine, saith the Lord of hosts.

9     The glory of this latter house shall be greater than of the former, saith the Lord of hosts: and in this place will I give peace, saith the Lord of hosts.



سائنس اور صح


1۔ 465 :8۔1

سوال۔ خدا کیا ہے؟

جواب۔ خدا غیر جسمانی، الٰہی، اعلیٰ، لامحدود عقل، روح، جان، اصول، زندگی، سچائی، محبت ہے۔

سوال۔ کیا یہ اصطلاحات مترادف الفاظ ہیں؟

جواب۔ جی ہاں یہ ہیں۔یہ ایک مطلق خدا کا حوالہ دیتے ہیں۔ اِس کا مقصد الٰہی کی فطرت، جوہر اور کاملیت کو ظاہر کرنا بھی ہے۔خدا کی خاصیتیں انصاف، رحم، حکمت، نیکی وغیر وغیرہ ہیں۔

سوال۔ کیا ایک سے زاید خدا یا اصول ہے؟

جواب۔ نہیں ہے۔اصول اور اْس کا خیال ایک ہے، اور وہ ایک خدا، قادر مطلق، ہمہ دانی اور ہمہ جائی ہستی ہے، اور اْس کا سایہ انسان اور کائنات ہے۔

1. 465 : 8-1

Question. — What is God?

Answer. — God is incorporeal, divine, supreme, infinite Mind, Spirit, Soul, Principle, Life, Truth, Love.

Question. — Are these terms synonymous?

Answer. — They are. They refer to one absolute God. They are also intended to express the nature, essence, and wholeness of Deity. The attributes of God are justice, mercy, wisdom, goodness, and so on.

Question. — Is there more than one God or Principle?

Answer. — There is not. Principle and its idea is one, and this one is God, omnipotent, omniscient, and omnipresent Being, and His reflection is man and the universe.

2۔ 516 :9۔12

خدا تمام چیزوں کو اپنی شبیہ پر بناتا ہے۔ زندگی وجودیت سے، سچ راستی سے، خدا نیکی سے منعکس ہوتا ہے، جو خود کی سلامتی اور استقلال عنایت کرتے ہیں۔

2. 516 : 9-12

God fashions all things, after His own likeness. Life is reflected in existence, Truth in truthfulness, God in goodness, which impart their own peace and permanence.

3۔ 328 :4۔13

بشر سمجھتے ہیں کہ وہ اچھائی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں، جبکہ خدا اچھائی اورواحد حقیقی زندگی ہے۔ تو اِس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ اْس الٰہی اصول سے متعلق کم فہم رکھتے ہوئے جو نجات اور شفا دیتا ہے، بشر صرف ایمان کے ساتھ گناہ، بیماری اور موت سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ یہ غلطیاں حقیقت میں یوں تباہ نہیں ہوتیں، اور انہیں تب تک،یہاں یا اس کے بعد، انسانوں کے ساتھ جْڑے رہنا چاہئے جب تک وہ سائنس میں خدا کے حقیقی ادراک کو نہیں پا لیتے جس سے خدا کے متعلق انسان کی غلط فہمیاں ہوتی ہیں اور یہ اْس کی کاملیت سے متعلق بڑے حقائق کو ظاہر کرتا ہے۔

3. 328 : 4-13

Mortals suppose that they can live without goodness, when God is good and the only real Life. What is the result? Understanding little about the divine Principle which saves and heals, mortals get rid of sin, sickness, and death only in belief. These errors are not thus really destroyed, and must therefore cling to mortals until, here or hereafter, they gain the true understanding of God in the Science which destroys human delusions about Him and reveals the grand realities of His allness.

4۔ 329 :26 (اگر)۔31

اگر انسان اپنے حقیقی منبع کو تمام تر برکات سمجھیں تو وہ روحانیت کے وسیلہ اور سلامتی کے لئے جدو جہد کریں گے؛ مگر وہ غلطی جتنی عمیق ہوگی جس میں مادی عقل غرق ہوئی ہوتی ہے، روحانیت کی مخالفت اْتنی ہی شدید ہوگی، جب تک کہ غلطی سچائی کو تسلیم نہیں کر لیتی۔

4. 329 : 26 (If)-31

If men understood their real spiritual source to be all blessedness, they would struggle for recourse to the spiritual and be at peace; but the deeper the error into which mortal mind is plunged, the more intense the opposition to spirituality, till error yields to Truth.

5۔ 324 :7۔18

جب تک ہم آہنگی اور انسان کی لافانیت زیادہ واضح نہیں ہوجاتے، تب تک ہم خدا کا حقیقی تصور نہیں پا سکتے، اور بدن اس کی عکاسی کرے گا جو اْس پر حکمرانی کرتا ہے خواہ یہ سچائی ہو یا غلطی، سمجھ ہو یا عقیدہ، روح ہو یا مادہ۔ لہٰذہ، ”اْس سے ملا رہ تو سلامت رہے گا۔“ ہوشیار، سادہ اور چوکس رہیں۔ جو رستہ اس فہم کی جانب لے جاتا ہے کہ واحد خدا ہی زندگی ہے وہ رستہ سیدھا اور تنگ ہے۔یہ بدن کے ساتھ ایک جنگ ہے، جس میں گناہ، بیماری اور موت پر ہمیں فتح پانی چاہئے خواہ یہاں یا اس کے بعد، یقیناً اس سے قبل کہ ہم روح کے مقصد، یا خدا میں زندگی حاصل کرنے تک پہنچیں پائیں۔

5. 324 : 7-18

Unless the harmony and immortality of man are becoming more apparent, we are not gaining the true idea of God; and the body will reflect what governs it, whether it be Truth or error, understanding or belief, Spirit or matter. Therefore "acquaint now thyself with Him, and be at peace." Be watchful, sober, and vigilant. The way is straight and narrow, which leads to the understanding that God is the only Life. It is a warfare with the flesh, in which we must conquer sin, sickness, and death, either here or hereafter, — certainly before we can reach the goal of Spirit, or life in God.

6۔ 265 :5۔15، 23۔5

بشر کو خدا کی جانب راغب ہونا چاہئے، تو اْن کے مقاصد اور احساسات روحانی ہوں گے، انہیں ہستی کی تشریحات کو وسعت کے قریب تر لانا چاہئے، اور لامتناہی کا مناسب ادراک پانا چاہئے، تاکہ گناہ اور فانیت کو ختم کیا جا سکے۔

ہستی کا یہ سائنسی فہم، روح کے لئے مادے کو ترک کرتے ہوئے، کسی وسیلہ کے بغیر الوہیت میں انسان کے سوکھے پن اوراْس کی شناخت کی گمشْدگی کی تجویز دیتا ہے، لیکن انسان پر ایک وسیع تر انفرادیت نچھاور کرتا ہے،یعنی اعمال اور خیالات کا ایک بڑا دائرہ، وسیع محبت اور ایک بلند اورمزید مستقل امن عطا کرتا ہے۔

کون ہے جس نے انسانی امن کے نقصان کو محسوس کیا اور روحانی خوشی کے لئے شدید خواہشات حاصل نہیں کیں؟آسمانی اچھائی کے بعد اطمینان حاصل ہوتا ہے حتیٰ کہ اس سے قبل کہ ہم وہ دریافت کرتے جو عقل اور محبت سے تعلق رکھتا ہے۔زمینی امیدوں اور خوشیوں کا نقصان بہت سے دلوں کی چڑھنے والی راہ روشن کرتی ہے۔ فہم کی تکلیفیں ہمیں بتاتی ہیں کہ ادراک کی خوشیاں فانی ہیں اور وہ خوشی روحانی ہے۔

فہم کی تکالیف صحت بخش ہیں، اگر وہ جھوٹے پْرلطف عقائد کو کھینچ کر دور کرتے اور روح کے فہم سے محبت پیدا کرتے ہیں، جہاں خدا کی مخلوقات اچھی ہیں اور ”دل کو شادمان“ کرتی ہیں۔ ایسی ہی سائنس کی تلوار ہے جس سے سچائی غلطی، مادیت کا سر قلم کرتی ہے، انسان کی بلند انفرادیت اور قسمت کو جگہ فراہم کرتے ہوئے۔

6. 265 : 5-15, 23-5

Mortals must gravitate Godward, their affections and aims grow spiritual, — they must near the broader interpretations of being, and gain some proper sense of the infinite, — in order that sin and mortality may be put off.

This scientific sense of being, forsaking matter for Spirit, by no means suggests man's absorption into Deity and the loss of his identity, but confers upon man enlarged individuality, a wider sphere of thought and action, a more expansive love, a higher and more permanent peace.

Who that has felt the loss of human peace has not gained stronger desires for spiritual joy? The aspiration after heavenly good comes even before we discover what belongs to wisdom and Love. The loss of earthly hopes and pleasures brightens the ascending path of many a heart. The pains of sense quickly inform us that the pleasures of sense are mortal and that joy is spiritual.

The pains of sense are salutary, if they wrench away false pleasurable beliefs and transplant the affections from sense to Soul, where the creations of God are good, "rejoicing the heart." Such is the sword of Science, with which Truth decapitates error, materiality giving place to man's higher individuality and destiny.

7۔ 540 :5۔16

یسعیاہ میں ہم پڑھتے ہیں: ”مَیں ہی روشنی کا موجد اور تاریکی کا خالق ہوں۔ مَیں ہی خداوند یہ سب کچھ کرنے والا ہوں؛“ لیکن نبی نے جب اسے منظر عام پر لاتے ہوئے اور اِس کی خاصیت کی جانب اِسے کم کرتے ہوئے، بدی کے انتہائی عدم پر ایمان کو بھڑکاتے ہوئے الٰہی قانون کا حوالہ دیا ہے۔ندی کو صاف کرنے کے لئے گدلی دریائی تہہ کو ہلانا پڑے گا۔ اخلاقی کیمیائی مادے کے استعمال میں، جب بدی، فریب نظری کی علامات کو بھڑکا دیا جاتا ہے، ہم اپنی لاعلمی میں یہ سوچ سکتے ہیں کہ خدا نے بدی کو جنم دیا ہے؛ لیکن ہمیں یہ جاننا چاہئے کہ خدا کی شریعت نام نہاد گناہ اور اِس کے اثرات کو عیاں کرتی ہے، محض اِس لئے کہ سچائی بدی کے تمام تر حواس کو اور گناہ کرنے کے لئے اِس کی طاقت کو فنا کر سکے۔

7. 540 : 5-16

In Isaiah we read: "I make peace, and create evil. I the Lord do all these things;" but the prophet referred to divine law as stirring up the belief in evil to its utmost, when bringing it to the surface and reducing it to its common denominator, nothingness. The muddy river-bed must be stirred in order to purify the stream. In moral chemicalization, when the symptoms of evil, illusion, are aggravated, we may think in our ignorance that the Lord hath wrought an evil; but we ought to know that God's law uncovers so-called sin and its effects, only that Truth may annihilate all sense of evil and all power to sin.

8۔ 225 :25۔31

فانی عقل میں جنم لینے والے اور ہمیشہ ظلم کی نئی صورتوں میں پنپنے والے مہذہب رجحانا ت کو الٰہی عقل کے عمل کے وسیلہ جڑ سے اْکھاڑ پھینکنا چاہئے۔

ہر خطے اور نسل کے آدمی اور عورتیں ابھی بھی مادی فہم کی قید میں ہیں اور اِس سے انجان ہیں کہ اپنی آزادی کیسے پائیں۔

8. 225 : 25-31

The despotic tendencies, inherent in mortal mind and always germinating in new forms of tyranny, must be rooted out through the action of the divine Mind.

Men and women of all climes and races are still in bondage to material sense, ignorant how to obtain their freedom. 

9۔ 226 :5۔17

افریقہ کے غلام کی جانب سے خدا کی آواز آج بھی ہماری سر زمین میں گونجتی ہے، جب اِس نئی تحریک کے قاصد کی آواز کائنات کی آزادی کے بنیادی سْر جیسی سنائی دی، بطور خدا کے بیٹے انسان کے حقوق کی مکمل منظوری طلب کرتے ہوئے، یہ مطالبہ رکھتے ہوئے کہ گناہ، بیماری اور موت کی کڑیاں انسانی عقل سے سخت ہوں اور اِس کی آزادی جیتی جا ئے انسانی جنگ کے وسیلہ نہیں، خون اور خنجر کے ساتھ نہیں بلکہ مسیح کی الٰہی سائنس کے وسیلہ۔

خدا نے انسانی حقوق کا ایک بلند تر مقام تعمیر کر رکھا ہے، اور اِسے اْس نے الٰہی دعوں پر تعمیر کیا ہے۔ یہ دعوے اشاروں یا عقائد کے وسیلہ نہیں بنائے گئے، بلکہ ”زمین پر اْن آدمیوں سے جن سے راضی ہو صلح“ کے اظہار سے۔

9. 226 : 5-17

The voice of God in behalf of the African slave was still echoing in our land, when the voice of the herald of this new crusade sounded the keynote of universal freedom, asking a fuller acknowledgment of the rights of man as a Son of God, demanding that the fetters of sin, sickness, and death be stricken from the human mind and that its freedom be won, not through human warfare, not with bayonet and blood, but through Christ's divine Science.

God has built a higher platform of human rights, and He has built it on diviner claims. These claims are not made through code or creed, but in demonstration of "on earth peace, good-will toward men."

10۔ 232 :7۔10 (تا؛)

ہم آہنگ اور ابدی ہستی کے دعووں کی ضمانت صرف کرسچن سائنس میں ملتی ہے۔

کلام ہمیں یہ معلومات دیتا ہے کہ ’’خدا سے سب کچھ ہو سکتا ہے‘‘ ، روح کے لئے ساری اچھائی ممکن ہے؛

10. 232 : 7-10 (to ;)

Security for the claims of harmonious and eternal being is found only in divine Science.

Scripture informs us that "with God all things are possible," — all good is possible to Spirit;

11۔ 96 :12۔20

اب یہ مادی دنیا بھی متصادم قوتوں کا اکھاڑا بن رہی ہے۔ایک طرف تو یہاں مخالفت اور مایوسی ہوگی؛ جبکہ دوسری طرف یہاں سائنس اور امن ہوگا۔ مادی عقائد کی منسوخی گناہ، بیماری اور موت کے قحط اور وبا، خواہش اور افسوس کے ساتھ دیکھی جاسکے گی جو اپنے عدم کے ظاہر ہونے تک نئے ادوار کو قبول کرتے ہیں۔یہ پریشانیاں غلطی کے خاتمے تک جاری رہیں گی، جب پوری مخالفت روحانی سچائی سے ہڑپ کر لی جائے گی۔

11. 96 : 12-20

This material world is even now becoming the arena for conflicting forces. On one side there will be discord and dismay; on the other side there will be Science and peace. The breaking up of material beliefs may seem to be famine and pestilence, want and woe, sin, sickness, and death, which assume new phases until their nothingness appears. These disturbances will continue until the end of error, when all discord will be swallowed up in spiritual Truth.

12۔ 323 :6۔12

محبت کی صحت بخش تادیب کے وسیلہ راستبازی، امن اور پاکیزگی کی جانب ہماری پیش قدمی میں مدد کی جاتی ہے، جو کہ سائنس کے امتیازی نشانات ہیں۔ سچائی کے لامتناہی کاموں کو دیکھتے ہوئے، ہم رْکتے ہیں، خدا کا انتظار کرتے ہیں۔ پھر ہم اْس وقت تک آگے بڑھتے ہیں جب تک لامحدود خیال وجد میں نہیں آتا، اور غیر مصدقہ نظریے کو الٰہی جلال تک اونچا نہیں اڑایا جاتا۔

12. 323 : 6-12

Through the wholesome chastisements of Love, we are helped onward in the march towards righteousness, peace, and purity, which are the landmarks of Science. Beholding the infinite tasks of truth, we pause, — wait on God. Then we push onward, until boundless thought walks enraptured, and conception unconfined is winged to reach the divine glory.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████