اتوار 30 جون ، 2024
”وہ اپنا کلام نازل فرما کر اْن کو شفا دیتا ہے اور اْن کو اْن کی ہلاکت سے رہائی بخشتا ہے۔“
“He sent his word, and healed them, and delivered them from their destructions.”
2۔ خداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ یہ سب باتیں جو مَیں نے تجھ سے کہیں ہیں کتاب میں لکھ۔
11۔ کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں خداوند فرماتاہے۔
12۔ کیونکہ خداوند یوں فرماتا ہے کہ تیری خستگی لاعلا ج اور تیرا زخم سخت دردناک ہے۔
13۔ تیرا حمایتی کوئی نہیں جو تیری مرہم پٹی کرے۔ تیرے پاس کوئی شفا بخش دوا نہیں۔
17۔ کیونکہ مَیں پھر تجھے تندرستی اور تیرے زخموں سے شفا بخشوں گا۔
13۔ اور تیرے سب فرزند خداوند سے تعلیم پائیں گے اور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامل ہوگی۔
14۔ تْو راستبازی سے پائیدار ہو جائے گی۔ تْو ظلم سے دور رہے گی۔ کیونکہ تو بے خوف ہوگی اور دہشت سے دور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قریب نہ آئے گی۔
17۔ کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے گا کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پر چلے گی تْو اْسے مجرم ٹھہرائے گی۔ خداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میراث ہے اور اِن کی راستبازی مجھ سے ہے۔
2. Thus speaketh the Lord God of Israel, saying, Write thee all the words that I have spoken unto thee in a book.
11. For I am with thee, saith the Lord, to save thee:
12. For thus saith the Lord, Thy bruise is incurable, and thy wound is grievous.
13. There is none to plead thy cause, that thou mayest be bound up: thou hast no healing medicines.
17. For I will restore health unto thee, and I will heal thee of thy wounds, saith the Lord;
13. And all thy children shall be taught of the Lord; and great shall be the peace of thy children.
14. In righteousness shalt thou be established: thou shalt be far from oppression; for thou shalt not fear: and from terror; for it shall not come near thee.
17. No weapon that is formed against thee shall prosper; and every tongue that shall rise against thee in judgment thou shalt condemn. This is the heritage of the servants of the Lord, and their righteousness is of me, saith the Lord.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
11۔ اے بھائیو! مَیں تمہیں جتائے دیتا ہوں کہ جو خوشخبری میں نے سنائی وہ انسان کی سی نہیں۔
12۔ کیونکہ وہ مجھے انسان کی طرف سے نہیں پہنچی اور نہ مجھے سکھائی گئی بلکہ یسوع مسیح کی طرف سے مجھے اْس کا مکاشفہ ہوا۔
11 But I certify you, brethren, that the gospel which was preached of me is not after man.
12 For I neither received it of man, neither was I taught it, but by the revelation of Jesus Christ.
1۔ پھر مَیں نے ایک اور زور آور فرشتہ کو بادہ اوڑھے ہوئے آسمان سے اترتے دیکھا۔ اْس کے سر پر دھنک تھی اور اْس کا چہرہ آفتاب کی مانند تھا اور اْس کے پاؤں آگ کے ستونوں کی مانند۔
2۔ اور اْس کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی کھلی ہوئی کتاب تھی۔ اْس نے اپنا داہنا پاؤں تو سمندرمیں رکھا اور بایاں خشکی پر۔
3۔ اور ایسی بڑی آواز سے چلایا جیسے ببر دھاڑتا ہے۔
8۔ اور جس آواز دینے والے کو مَیں نے آسمان پر بولتے سنا تھا اْس نے پھر مجھ سے مخاطب ہوکر کہا جا۔ اْس فرشتہ کے ہاتھ میں سے جو سمندر اور خشکی پر کھڑا ہے وہ کھلی ہوئی کتاب لے لے۔
9۔ تب مَیں نے اْس فرشتہ کے پاس جا کر کہا کہ یہ چھوٹی کتاب مجھے دے دے۔ اْس نے مجھ سے کہا اِسے کھا لے۔ یہ تیرا پیٹ تو کڑوا کر دے گی مگر تیرے منہ میں شہد کی طرح میٹھی لگے گی۔
10۔پس مَیں چھوٹی کتاب فرشتہ کے ہاتھ سے لے کر کھا گیا۔ وہ میرے منہ میں تو شہد کی طرح میٹھی لگی مگر جب مَیں اْسے کھا گیا تو میرا پیٹ کڑوا ہوگیا۔
11۔ اور مجھ سے کہا گیا کہ تجھے بہت سی امتوں اور قوموں اور اہلِ زبان اور بادشاہوں پر پھر نبوت کرنا ضرور ہے۔
1 And I saw another mighty angel come down from heaven, clothed with a cloud: and a rainbow was upon his head, and his face was as it were the sun, and his feet as pillars of fire:
2 And he had in his hand a little book open: and he set his right foot upon the sea, and his left foot on the earth,
3 And cried with a loud voice, as when a lion roareth: and when he had cried, seven thunders uttered their voices.
8 And the voice which I heard from heaven spake unto me again, and said, Go and take the little book which is open in the hand of the angel which standeth upon the sea and upon the earth.
9 And I went unto the angel, and said unto him, Give me the little book. And he said unto me, Take it, and eat it up; and it shall make thy belly bitter, but it shall be in thy mouth sweet as honey.
10 And I took the little book out of the angels hand, and ate it up; and it was in my mouth sweet as honey: and as soon as I had eaten it, my belly was bitter.
11 And he said unto me, Thou must prophesy again before many peoples, and nations, and tongues, and kings.
1۔ فریسیوں میں سے ایک شخص نیکودیمس نام یہودیوں کا ایک سردار تھا۔
2۔ اْس نے رات کو یسوع کے پاس آکر اْس سے کہا اے ربی ہم جانتے ہیں کہ تْو خدا کی طرف سے استاد ہو کر آیا ہے کیونکہ جو معجزے تْو دکھاتا ہے کوئی شخص نہیں دکھا سکتا جب تک خدا اْس کے ساتھ نہ ہو۔
3۔ یسوع نے جواب میں اْس سے کہا مَیں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو خدا کی بادشاہی کو دیکھ نہیں سکتا۔
6۔ جو جسم سے پیدا ہوا ہے جسم ہے اور جو روح سے پیدا ہوا ہے روح ہے۔
10۔ بنی اسرائیل کا استاد ہو کر کیا تْو اِن باتوں کو نہیں جانتا؟
11۔ مَیں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جو ہم جانتے ہیں وہ کہتے ہیں اور جسے ہم نے دیکھا ہے اْس کی گواہی دیتے ہیں اور تم ہماری گواہی قبول نہیں کرتے۔
22۔ اِن باتوں کے بعد یسوع اور اْس کے شاگرد یہودیہ کے ملک میں آئے اور وہ وہاں اْن کے ساتھ رہ کر بپتسمہ دینے لگا۔
23۔ اور یوحنا بھی شالیم کے نزدیک عینون میں بپتسمہ دیتا تھا۔
25۔ پس یوحنا کے شاگردوں کی کسی یہودی کے ساتھ طہارت کی بابت بحث ہوئی۔
26۔ اْنہوں نے یوحنا کے پاس آکر کہا اے ربی! جو شخص یردن کے پار تیرے ساتھ تھا جس کی تْو نے گواہی دی ہے دیکھ وہ بپتسمہ دیتا ہے اور سب اْس کے پاس آتے ہیں۔
27۔ انسان کچھ نہیں پا سکتا جب تک اْس کو آسمان سے نہ دیا جائے.
32۔ جو کچھ اْس نے دیکھا اور سنا اْس کی گواہی دیتا ہے اور کوئی اْس کی گواہی قبول نہیں کرتا۔
33۔ جس نے اْس کی گواہی قبول کی اْس نے اِس بات پر مہر کر دی کہ خدا سچا ہے۔
34۔ کیونکہ جسے خدا نے بھیجا ہے وہ خدا کی باتیں کہتا ہے۔اِس لئے کہ وہ روح ناپ ناپ کر نہیں دیتا۔
1 There was a man of the Pharisees, named Nicodemus, a ruler of the Jews:
2 The same came to Jesus by night, and said unto him, Rabbi, we know that thou art a teacher come from God: for no man can do these miracles that thou doest, except God be with him.
3 Jesus answered and said unto him, Verily, verily, I say unto thee, Except a man be born again, he cannot see the kingdom of God.
6 That which is born of the flesh is flesh; and that which is born of the Spirit is spirit.
10 Art thou a master of Israel, and knowest not these things?
11 Verily, verily, I say unto thee, We speak that we do know, and testify that we have seen; and ye receive not our witness.
22 After these things came Jesus and his disciples into the land of Judæa; and there he tarried with them, and baptized.
23 And John also was baptizing in Ænon near to Salim,
25 Then there arose a question between some of John’s disciples and the Jews about purifying.
26 And they came unto John, and said unto him, Rabbi, he that was with thee beyond Jordan, to whom thou barest witness, behold, the same baptizeth, and all men come to him.
27 John answered and said, A man can receive nothing, except it be given him from heaven.
32 And what he hath seen and heard, that he testifieth; and no man receiveth his testimony.
33 He that hath received his testimony hath set to his seal that God is true.
34 For he whom God hath sent speaketh the words of God:
1۔ عیدِ فسح سے پہلے جب یسوع نے جان لیا کہ میرا وہ وقت آ پہنچا کہ دنیا سے رخصت ہو کر باپ کے پاس جاؤں تو اپنے اْن لوگوں سے جو دنیا میں تھے جیسی محبت رکھتا تھا آخر تک محبت رکھتا رہا۔
1 Now before the feast of the passover, when Jesus knew that his hour was come that he should depart out of this world unto the Father, having loved his own which were in the world, he loved them unto the end.
5۔ توما نے اْس سے کہا اے خداوند ہم نہیں جانتے کہ تْو کہاں جاتا ہے۔ پھر راہ کس طرح جانیں؟
6۔ یسوع نے اْس سے کہا راہ اور حق اور زندگی مَیں ہوں کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا۔
10۔ کیا تْو یقین نہیں کرتا کہ مَیں باپ میں ہوں اور باپ مجھ میں ہے؟ یہ باتیں جو مَیں تم سے کہتا ہوں اپنی طرف سے نہیں کہتا لیکن باپ مجھ میں رہ کر کام کرتا ہے۔
11۔ میرا یقین کرو کہ مَیں باپ میں ہوں اور باپ مجھ میں۔ نہیں تو میرے کاموں ہی کے سبب سے میرا یقین کرو۔
12۔ مَیں تم سے سچ کہتا ہوں کہ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے یہ کام جو مَیں کرتا ہوں وہ بھی کرے گا بلکہ اِن سے بھی بڑے کام کرے گا کیونکہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہوں۔
16۔ اور مَیں باپ سے درخواست کروں گا تو وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔
17۔ یعنی روحِ حق جسے دنیا حاصل نہیں کر سکتی کیونکہ نہ اْسے دیکھتی نہ جانتی ہے۔ تم اْسے جانتے ہو کیونکہ وہ تمہارے ساتھ رہتا ہے اور تمہارے اندر ہوگا۔
26۔ لیکن مددگار یعنی روح القدس جسے باپ میرے نام سے بھیجے گا وہی تمہیں سب باتیں سکھائے گا اور جو کچھ مَیں نے تم سے کہا ہے وہ سب تمہیں یاد دلائے گا۔
5 Thomas saith unto him, Lord, we know not whither thou goest; and how can we know the way?
6 Jesus saith unto him, I am the way, the truth, and the life: no man cometh unto the Father, but by me.
10 Believest thou not that I am in the Father, and the Father in me? the words that I speak unto you I speak not of myself: but the Father that dwelleth in me, he doeth the works.
11 Believe me that I am in the Father, and the Father in me: or else believe me for the very works’ sake.
12 Verily, verily, I say unto you, He that believeth on me, the works that I do shall he do also; and greater works than these shall he do; because I go unto my Father.
16 And I will pray the Father, and he shall give you another Comforter, that he may abide with you for ever;
17 Even the Spirit of truth; whom the world cannot receive, because it seeth him not, neither knoweth him: but ye know him; for he dwelleth with you, and shall be in you.
26 … the Comforter, which is the Holy Ghost, whom the Father will send in my name, he shall teach you all things, and bring all things to your remembrance, whatsoever I have said unto you.
7۔اور گواہی دینے والے تین ہیں۔ روح اور پانی اور خون اور یہ تینوں ایک ہی بات پر متفق ہیں۔
13۔ مَیں نے تم کو جو خدا کے بیٹے پر ایمان لائے ہو یہ باتیں اِس لئے لکھیں کہ تمہیں معلوم ہو کہ ہمیشہ کی زندگی رکھتے ہو۔
20۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خدا کا بیٹا آگیا ہے اور اْس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ اْس کو جو حقیقی ہے جانیں اور ہم اْس میں جو حقیقی ہے یعنی اْس کے بیٹے یسوع مسیح میں ہیں۔ حقیقی خدا اور ہمیشہ کی زندگی یہی ہے۔
7 For there are three that bear record in heaven, the Father, the Word, and the Holy Ghost: and these three are one.
13 These things have I written unto you that believe on the name of the Son of God; that ye may know that ye have eternal life, and that ye may believe on the name of the Son of God.
20 And we know that the Son of God is come, and hath given us an understanding, that we may know him that is true, and we are in him that is true, even in his Son Jesus Christ. This is the true God, and eternal life.
13۔ اِس واسطے ہم بلا ناغہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جب خدا کا پیغام ہماری معرفت تمہارے پاس پہنچا تو تم نے اْسے آدمیوں کا کلام سمجھ کر نہیں بلکہ جیسا حقیقت میں ہے خدا کا کلام جان کر قبول کیا اور وہ تم میں جو ایمان لائے ہو تاثیر بھی کر رہا ہے۔
13 For this cause also thank we God without ceasing, because, when ye received the word of God which ye heard of us, ye received it not as the word of men, but as it is in truth, the word of God, which effectually worketh also in you that believe.
12۔ اے خداوند! تْو مبارک ہے۔
30۔ مَیں نے وفاداری کی راہ اختیار کی۔
105۔ تیرا کلام میرے قدموں کے لئے چراغ اور میری راہ کے لئے روشنی ہے۔
12 Blessed art thou, O Lord:
30 I have chosen the way of truth:
105 Thy word is a lamp unto my feet, and a light unto my path.
4۔ خداوند خدا نے مجھ کو شاگردوں کی زبان بخشی تاکہ مَیں جانوں کہ کلام کے وسیلہ سے کس طرح تھکے ماندے کی مدد کروں۔ وہ مجھے ہر صبح جگاتا ہے اور میرا کان لگاتا ہے تاکہ مَیں شاگردوں کی طرح سنوں۔
7۔ خداوند خدا میری حمایت کرے گا اس لئے میں شرمندہ نہ ہوں گا اور اِسی لئے میں نے اپنا منہ سنگ خار کی مانند بنایا۔
4 The Lord God hath given me the tongue of the learned, that I should know how to speak a word in season to him that is weary: he wakeneth morning by morning, he wakeneth mine ear to hear as the learned.
7 For the Lord God will help me; therefore shall I not be confounded: therefore have I set my face like a flint, and I know that I shall not be ashamed.
16۔ تیرا کلام ملا اور مَیں نے اْسے نوش کیا اور تیری باتیں میرے دل کی خوشی اور خرمی تھیں۔ کیونکہ اے خداوند رب الافواج! مَیں تیرے نام سے کہلاتا ہوں۔
16 Thy words were found, and I did eat them; and thy word was unto me the joy and rejoicing of mine heart: for I am called by thy name, O Lord God of hosts.
سن1866میں، میں نے کرسچن سائنس یا زندگی، سچائی اور محبت کے الٰہی قوانین کو دریافت کیا اور اپنی اس دریافت کو کرسچن سائنس کا نام دیا۔ خدا نہایت شاندار انداز سے مجھے سائنسی ذہنی شفا کے مطلق الٰہی اصول کے اس آخری مکاشفہ کے استقبالیہ کے لئے تیار کررہا تھا۔
In the year 1866, I discovered the Christ Science or divine laws of Life, Truth, and Love, and named my discovery Christian Science. God had been graciously preparing me during many years for the reception of this final revelation of the absolute divine Principle of scientific mental healing.
اس کا اصل روحانی ہے نہ کہ مادی۔ یہ الٰہی اظہارِ خیال ہے، یعنی تسلی دینے والا جو سچائی کی جانب گامزن کرتا ہے۔
It has a spiritual, and not a material origin. It is a divine utterance, — the Comforter which leadeth into all truth.
مصنف کی جانب سے کرسچن سائنس کی اصطلاح متعارف کرانے کا مقصد الٰہی شفا کے سائنسی نظام کو نامز دکرنا تھا۔
مکاشفہ دو حصوں پر مشتمل ہے:
1۔ عقلی شفا کی الٰہی سائنس کی دریافت یعنی جس کا ہمارے مالک نے وعدہ کیا اْس تسلی دینے والے کی تعلیمات کے وسیلہ اور صحائف کے روحانی فہم کے وسیلہ۔
2۔ موجودہ اظہار کے وسیلہ، اِس بات کا ثبوت کہ یسوع کے نام نہاد معجزات اْس تقدیر سے تعلق نہیں رکھتے جو اب ختم ہو چکی ہے، بلکہ اْن سے ایک ہمیشہ کارگر رہنے والا الٰہی اصول ظاہر ہوا۔اِس اصول کی کارکردگی سائنسی ترتیب کی ابدیت اور ہستی کے تسلسل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔
The term Christian Science was introduced by the author to designate the scientific system of divine healing.
The revelation consists of two parts:
1. The discovery of this divine Science of Mind-healing, through a spiritual sense of the Scriptures and through the teachings of the Comforter, as promised by the Master.
2. The proof, by present demonstration, that the so-called miracles of Jesus did not specially belong to a dispensation now ended, but that they illustrated an ever-operative divine Principle. The operation of this Principle indicates the eternality of the scientific order and continuity of being.
ایک مسیحی سائنسدان کو اپنی درسی کتاب کے طور پر میری ”سائنس اور صحت“ کی کتاب کی ضرورت ہے، اوراِسی طرح اْس کے تمام طلبا اور مریضوں کو بھی۔ کیوں؟ اول یہ: کیونکہ یہ اِس دور میں سچ کی آواز ہے، اور یہ کرسچن سائنس یا عقل کے وسیلہ شفا کی سائنس کے مکمل بیان پر مشتمل ہے۔دوم یہ: کیونکہ یہ پہلی کتاب سمجھی گئی ہے جو کرسچن سائنس کا جامع بیان رکھتی ہے۔لہٰذہ اِس نے اِس ظاہر ہونے والی سائنس کے لئے پہلے اصول وضع کئے، اور اْس منکشف سچائی کا اندراج کیا جو انسانی مفروضوں سے غیر آلودہ ہے۔ دوسرے کام، جنہوں نے اِس کتاب کو سہرا دئے بغیر اِس میں سے کچھ نہ کچھ لیا ہے، اْنہوں نے سائنس کو ملاوٹ شدہ بنا دیا۔ سوئم یہ: کیونکہ اِس کتاب نے دوسری کتب کی نسبت زیادہ معلم اور طالب علم کے لئے، اور شافی اور مریض کے لئے کام کیا ہے۔
A Christian Scientist requires my work Science and Health for his textbook, and so do all his students and patients. Why? First: Because it is the voice of Truth to this age, and contains the full statement of Christian Science, or the Science of healing through Mind. Second: Because it was the first book known, containing a thorough statement of Christian Science. Hence it gave the first rules for demonstrating this Science, and registered the revealed Truth uncontaminated by human hypotheses. Other works, which have borrowed from this book without giving it credit, have adulterated the Science. Third: Because this book has done more for teacher and student, for healer and patient, than has been accomplished by other books.
اگرچہ یہ شمارہ اپنے اندر شفائیہ عقل کی مکمل سائنس کو رکھتا ہے، تاہم یہ کبھی مت سمجھیں کہ آپ اِس کتاب کا محض سادہ سا مشاہدہ کرنے سے سائنس کے مکمل مفہوم کو پا لیں گے۔اِس کتاب کامطالعہ کرنے کی ضرورت ہے، تو سائنسی شفا کے اصولوں کا اظہار کرسچن سائنس کی روحانی بنیاد پر مضبوطی کے ساتھ آپ کو نصب کردے گا۔ یہ ثبوت آپ کو اْن نظریات کے فنا ہونے والے آثار سے بلند کر تا ہے جو پہلے سے متروک ہوچکے ہیں، اور آپ کوہستی کے اْن روحانی حقائق کو سمجھنے کے قابل بناتا ہے جو اب تک لاحاصل اور بظاہر مدھم تھے۔
Although this volume contains the complete Science of Mind-healing, never believe that you can absorb the whole meaning of the Science by a simple perusal of this book. The book needs to be studied, and the demonstration of the rules of scientific healing will plant you firmly on the spiritual groundwork of Christian Science. This proof lifts you high above the perishing fossils of theories already antiquated, and enables you to grasp the spiritual facts of being hitherto unattained and seemingly dim.
سوچنے والوں کے لئے وقت آ پہنچا ہے۔
The time for thinkers has come.
الٰہی سائنس نئی مے پرانی مشکوں میں، جان کو مادے میں اور نہ ہی لامحدود کو محدود میں انڈیلتی ہے۔جب ہم روح کے حقائق کو تھام لیتے ہیں تو ہمارے مادے سے متعلق جھوٹے خیالات ختم ہو جاتے ہیں۔ پرانے عقیدے کو باہر نکالنا چاہئے وگرنہ نیا خیال بہہ جائے گا، اور وہ الہام جس نے ہمارا نقطہ نظر تبدیل کرنا ہے کھو جائے گا۔اب، ماضی کی طرح، سچائی بدیوں کو باہر نکاتی ہے اور بیمار کو شفا دیتی ہے۔
Divine Science does not put new wine into old bottles, Soul into matter, nor the infinite into the finite. Our false views of matter perish as we grasp the facts of Spirit. The old belief must be cast out or the new idea will be spilled, and the inspiration, which is to change our standpoint, will be lost. Now, as of old, Truth casts out evils and heals the sick.
۔۔۔ مادی شعور کے لئے سب کچھ مادی ہے، جب تک کہ ایسا شعور روح کے وسیلہ تصدیق نہ پائے۔
بیماری نہ تو تصوراتی ہے نہ غیر حقیقی، یعنی، حراساں کرنے کے لئے، مریض کا جھوٹا فہم ہے۔ بیماری گمان سے بڑھ کر ہے؛ یہ ٹھوس یقین ہے۔ اِس لئے یہ ہستی کی سچائی کے درست خدشے کے ساتھ نپٹنا ہے۔ اگر سائنس میں سطحی علم رکھنے والوں کی جانب سے مسیحی شفا کا استحصال کیا جاتا ہے، تو یہ گراں قدر فتنہ پرداز بن جاتی ہے۔ بجائے کہ کسی معالجے پر سائنسی طور پر اثر انداز ہو، یہ ہر اپاہج اور بیمار شخص پر تھوڑی سی گولہ باری کرنا شروع کر دیتی ہے، اور سطحی اور سرد مہری کے اِس دعوے کے ساتھ تشدد کرتی ہے کہ ”تمہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔“
… to the material thought all is material, till such thought is rectified by Spirit.
Sickness is neither imaginary nor unreal, — that is, to the frightened, false sense of the patient. Sickness is more than fancy; it is solid conviction. It is therefore to be dealt with through right apprehension of the truth of being. If Christian healing is abused by mere smatterers in Science, it becomes a tedious mischief-maker. Instead of scientifically effecting a cure, it starts a petty crossfire over every cripple and invalid, buffeting them with the superficial and cold assertion, "Nothing ails you."
خواہ یہ بدنیتی کی بدولت یا جہالت کے باعث متحرک ہو، ایک جھوٹا کاریگر شرارت کا کام کرے گا، اور خود سر بدکاری کی نسبت جہالت زیادہ نقصان دہ ہے جب بعد والی اپنے آغاز میں ہی ناکامی اور بدگمانی کا شکار ہوتی ہے۔
Whether animated by malice or ignorance, a false practitioner will work mischief, and ignorance is more harmful than wilful wickedness, when the latter is distrusted and thwarted in its incipiency.
آپ کے پھل و ہ سب کچھ ثابت کریں جو خدا کا ادراک انسان کے لئے مہیا کرتا ہے۔اِس خیال کو ہمیشہ کے لئے اپنالیں کہ یہ روحانی خیال، روح القدس اور مسیح ہی ہے جو آپ کو سائنسی یقین کے ساتھ اْس شفا کے قانون کا اظہار کرنے کے قابل بناتا ہے جوپوری حقیقی ہستی کو بنیادی طور پر، ضرورت سے زیادہ اور گھیرے میں لیتے ہوئے الٰہی اصول، محبت پر بنیاد رکھتی ہے۔
Your fruits will prove what the understanding of God brings to man. Hold perpetually this thought, — that it is the spiritual idea, the Holy Ghost and Christ, which enables you to demonstrate, with scientific certainty, the rule of healing, based upon its divine Principle, Love, underlying, overlying, and encompassing all true being.
سائنسی خیال کی ”دبی ہوئی ہلکی آواز“ دنیا کے دور دراز سمندر اور بر اعظم تک پہنچتی ہے۔ سچائی کی ناقابل سماعت آواز انسانی عقل کے لئے ایسے ہے ”جیسے ببر دھاڑتا ہے۔“ یہ صحرا اور خوف کی تاریک جگہوں میں سنائی دیتی ہے۔ یہ بدی کی ”سات آوازوں“ کو ابھارتی ہے، اور پوشیدہ سروں کے مکمل احاطہ کو پکارنے کے لئے اْن کی قابلیت کو جنجھلاتی ہے۔تب سچائی کی طاقت کا اظہار ہوتا ہے، یعنی اسے غلطی کی تباہی کے لئے ظاہر کیا جاتا ہے۔پھر ہم آہنگی سے ایک آوازچلائے گی: ”جا اور وہ چھوٹی کتاب لے لے۔۔۔لے اِسے کھا لے۔ یہ تیرا پیٹ تو کڑوا کر دے گی مگر تیرے منہ میں شہد کی طرح میٹھی لگے گی۔“لوگو، آسمانی انجیل کی فرمانبرداری کریں۔ الٰہی سائنس کو لیں۔
شروع سے آخر تک اس کتاب کو پڑھیں۔اس کا مطالعہ کریں، اِس پر عمل کریں۔ شروع میں یقیناً آپ کو میٹھی لگے گی، جب یہ آپ کو شفا دیتی ہے؛ لیکن اگر آپ کو اِس کا ذائقہ کڑوا لگے تو سچائی پر بڑبڑانا مت۔ جب آپ اِس الٰہی اصول کے قریب سے قریب تر پہنچتے ہیں، جب آپ اِس اصول کے الٰہی بدن کو کھاتے ہیں، یعنی سچائی اور محبت کی فطرت، یا بنیادی عناصر میں حصہ لیتے ہوئے، تو حیران یا غیر مطمین نہ ہوں کیونکہ آپ کو زہر بھرا پیالہ بانٹنا اور کڑوی جڑی بوٹیاں کھانا ہوں گی، کیونکہ پرانے اسرائیلیوں نے پاشکائی کھانے کے وقت غلامی سے ایمان اور امید کے ایلڈوراڈو کی جانب اِس خطرناک سفر کی پہلے سے ہی تصویر کشی کی تھی۔
The "still, small voice" of scientific thought reaches over continent and ocean to the globe's remotest bound. The inaudible voice of Truth is, to the human mind, "as when a lion roareth." It is heard in the desert and in dark places of fear. It arouses the "seven thunders" of evil, and stirs their latent forces to utter the full diapason of secret tones. Then is the power of Truth demonstrated, — made manifest in the destruction of error. Then will a voice from harmony cry: "Go and take the little book…. Take it, and eat it up; and it shall make thy belly bitter, but it shall be in thy mouth sweet as honey." Mortals, obey the heavenly evangel. Take divine Science. Read this book from beginning to end. Study it, ponder it. It will be indeed sweet at its first taste, when it heals you; but murmur not over Truth, if you find its digestion bitter. When you approach nearer and nearer to this divine Principle, when you eat the divine body of this Principle, — thus partaking of the nature, or primal elements, of Truth and Love, — do not be surprised nor discontented because you must share the hemlock cup and eat the bitter herbs; for the Israelites of old at the Paschal meal thus prefigured this perilous passage out of bondage into the El Dorado of faith and hope.
سائنس اور صحت، کتاب میں موجود سائنس سے متعلق نہ کسی انسانی قلم نے نہ زبان نے مجھے کچھ سکھایا؛ اور کوئی زبان یا قلم اِسے معزول نہیں کر سکتی۔ شاید اِس کتاب کو کھوکھلی تنقید یا لاپرواہ اور بد نیت طلباء کی بدولت مسخ کیا جاسکے، اور اِس کے نظریات کی عارضی طور پر توہین یا غلط ترجمانی کی جائے؛ مگر پہچاننے اور اظہار کرنے کے لئے سائنس اور سچ اِس میں ہمیشہ موجود رہے گا۔
No human pen nor tongue taught me the Science contained in this book, Science and Health; and neither tongue nor pen can overthrow it. This book may be distorted by shallow criticism or by careless or malicious students, and its ideas may be temporarily abused and misrepresented; but the Science and truth therein will forever remain to be discerned and demonstrated.
مقدس یوحنا کے الفاظ میں: ”وہ تمہیں دوسرا مددگار بخشے گا کہ ابد تک تمہارے ساتھ رہے۔“ میں الٰہی سائنس کو یہ مددگار سمجھتا ہوں۔
In the words of St. John: "He shall give you another Comforter, that he may abide with you forever." This Comforter I understand to be Divine Science.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔