اتوار 4 مئی، 2025



مضمون۔ دائمی سزا

SubjectEverlasting Punishment

سنہری متن: امثال 28 باب13 آیت

جو اپنے گناہوں کو چھپاتا ہے کامیاب نہ ہوگا لیکن جو اْن کا اقرار کر کے اْن کو ترک کرتا ہے اْس پر رحمت ہوگی۔



Golden Text: Proverbs 28 : 13

He that covereth his sins shall not prosper: but whoso confesseth and forsaketh them shall have mercy.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: یعقوب 1 باب2تا5، 13، 14، 17، 18 آیات


2۔ اے میرے بھائیو! جب تم طرح طرح کی آزمائشوں میں پڑو۔

3۔ تو اِس کو یہ جان کر کمال خوشی کی بات سمجھنا کہ تمہارے ایمان کی آزمائش صبر پیدا کرتی ہے۔

4۔ اور صبر کو اپنا پورا کام کرنے دو تاکہ تم پورے اور کامل ہو جاؤ اور تم میں کسی بات کی کمی نہ رہے۔

5۔ لیکن اگر تم میں سے کسی میں حکمت کی کمی ہو تو خدا سے مانگے جو بغیر ملامت کئے سب کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اْس کو دی جائے۔

13۔ جب کوئی آزمایا جائے تو یہ نہ کہے کہ میری آزمائش خدا کی طرف سے ہوتی ہے کیونکہ نہ تو خدا بدی سے آزمایا جا سکتا ہے اور نہ وہ کسی کو آزماتا ہے۔

14۔ ہاں ہر شخص اپنی ہی خواہشوں میں کھنچ کر اور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔

17۔ ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام اوپر سے ہے اور نوروں کے باپ کی طرف سے ملتاہے جس میں نہ کوئی تبدیلی ہو سکتی ہے اور نہ گردش کے سبب سے اْس پر سایہ پڑتا ہے۔

18۔ اْس نے اپنی مرضی سے ہمیں کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اْس کی مخلوقات میں سے ہر ایک طرح کے پہلے پھل ہوں۔

Responsive Reading: James 1 : 2-5, 13, 14, 17, 18

2.     My brethren, count it all joy when ye fall into divers temptations;

3.     Knowing this, that the trying of your faith worketh patience.

4.     But let patience have her perfect work, that ye may be perfect and entire, wanting nothing.

5.     If any of you lack wisdom, let him ask of God, that giveth to all men liberally, and upbraideth not; and it shall be given him.

13.     Let no man say when he is tempted, I am tempted of God: for God cannot be tempted with evil, neither tempteth he any man:

14.     But every man is tempted, when he is drawn away of his own lust, and enticed.

17.     Every good gift and every perfect gift is from above, and cometh down from the Father of lights, with whom is no variableness, neither shadow of turning.

18.     Of his own will begat he us with the word of truth, that we should be a kind of firstfruits of his creatures.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ زبور 32: 1، 2، 5 (تا دوسری)، 6، (تا:)، 9تا11 آیات

1۔ مبارک ہے وہ جس کی خطا بخشی گئی اور جس کا گناہ ڈھانکا گیا۔

2۔ مبارک ہے وہ آدمی جس کی بدکاری کو خداوند حساب میں نہیں لاتا اور جس کے دل میں مکر نہیں۔

5۔میں نے تیرے حضور اپنے گناہ کو مان لیا اور اپنی بدکاری کو نہ چھپایا۔ میں نے کہا میں خداوند کے حضور اپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا اور تْو نے میرے گناہ کی بدی کو معاف کیا۔

6۔ اس لئے ہر دیندار تجھ سے ایسے وقت میں دعا کرے جب تْو مل سکتا ہے۔

9۔ تم گھوڑے یا کھچر کی مانند نہ بنو جن میں سمجھ نہیں۔ جن کو قابو میں رکھنے کا سازدہانہ اور لگام ہے ورنہ وہ تیرے پاس آنے کے بھی نہیں۔

10۔ شریر پر بہت سی مصیبتیں آئیں گی پر جس کا توکل خداوند پر ہے رحمتیں اْسے گھیرے رہیں گی۔

11۔ اے صادقو! خداوند میں خوش و خرم رہو اور اے راست دلو! خوشی سے للکارو۔

1. Psalm 32 : 1, 2, 5 (to 2nd .), 6 (to :), 9-11

1     Blessed is he whose transgression is forgiven, whose sin is covered.

2     Blessed is the man unto whom the Lord imputeth not iniquity, and in whose spirit there is no guile.

5     I acknowledged my sin unto thee, and mine iniquity have I not hid. I said, I will confess my transgressions unto the Lord; and thou forgavest the iniquity of my sin.

6     For this shall every one that is godly pray unto thee in a time when thou mayest be found:

9     Be ye not as the horse, or as the mule, which have no understanding: whose mouth must be held in with bit and bridle, lest they come near unto thee.

10     Many sorrows shall be to the wicked: but he that trusteth in the Lord, mercy shall compass him about.

11     Be glad in the Lord, and rejoice, ye righteous: and shout for joy, all ye that are upright in heart.

2 . ۔ یرمیاہ 18 باب1تا8 آیات

1۔ خداوند کا کلام یرمیاہ پر نازل ہوا۔

2۔ کہ اٹھ اور کمہار کے گھر جا اور میں وہاں اپنی باتیں تجھے سناؤ ں گا۔

3۔ تب میں کمہار کے گھر گیا اور کیا دیکھتا ہوں کہ وہ چاک پر کچھ بنا رہا ہے۔

4۔ اُس وقت وہ مٹی کا برتن جو وہ بنا رہاتھا اُس کے ہاتھ میں بگڑ گیا۔ تب اُس نے اُس سے جیسا مناسب سمجھا ایک برتن بنا لیا۔

5۔ تب خداوند کا یہ کلام مجھ پر نازل ہوا۔

6۔ کہ اے اسرائیل کے گھرانے کیا میں اِس کمہار کی طرح تم سے سلوک نہیں کر سکتا ہوں؟ خداوند فرماتا ہے دیکھو جس طرح مٹی کمہار کے ہاتھ میں ہے اُسی طرح اے اسرائیل کے گھرانے تم میرے ہاتھ میں ہو۔

7۔اگر کسی وقت میں کسی قوم اور سلطنت کے حق میں کہوں کہ اُسے اکھاڑوں اور توڑ ڈالوں اور ویران کروں۔

8۔اور اگر وہ قوم جس کے حق میں میں نے کہا اپنی برائی سے باز آئے تو میں بھی اُس بدی سے جو میں نے اُس پر لانے کا ارادہ کیا تھا باز آؤں گا۔

2. Jeremiah 18 : 1-8

1     The word which came to Jeremiah from the Lord, saying,

2     Arise, and go down to the potter’s house, and there I will cause thee to hear my words.

3     Then I went down to the potter’s house, and, behold, he wrought a work on the wheels.

4     And the vessel that he made of clay was marred in the hand of the potter: so he made it again another vessel, as seemed good to the potter to make it.

5     Then the word of the Lord came to me, saying,

6     O house of Israel, cannot I do with you as this potter? saith the Lord. Behold, as the clay is in the potter’s hand, so are ye in mine hand, O house of Israel.

7     At what instant I shall speak concerning a nation, and concerning a kingdom, to pluck up, and to pull down, and to destroy it;

8     If that nation, against whom I have pronounced, turn from their evil, I will repent of the evil that I thought to do unto them.

3 . ۔ لوقا 14 باب3 (تا کہا) آیت

3۔ یسوع نے کہا۔۔۔

3. Luke 14 : 3 (to spake)

3     And Jesus answering spake …

4 . ۔ لوقا 15 باب11تا18، 20 (مگر) تا 25، 28، 29، 31 آیات

11۔ کسی شخص کے دو بیٹے تھے۔

12۔ اْن میں سے چھوٹے نے باپ سے کہا اے باپ! مال کا جو حصہ مجھ کو پہنچتا ہے مجھے دے دے۔ اْس نے اپنا مال متاع اْنہیں بانٹ دیا۔

13۔ اور بہت دن نہ گزرے کہ چھوٹا بیٹا اپناسب کچھ جمع کر کے دور دراز ملک کو روانہ ہوا اور وہاں اپنا مال بد چلنی میں اڑا دیا۔

14۔ اور جب سب کچھ خرچ کر چکا تو اْس ملک میں سخت کال پڑا اور وہ محتاج ہونے لگا۔

15۔پھر اْس ملک کے ایک باشندے کے ہاں جا پڑا۔ اْس نے اْس کو اپنے کھیتوں میں سور چرانے بھیجا۔

16۔اور اْسے آرزو تھی کہ جو پھلیاں سور کھاتے تھے انہی سے اپنا پیٹ بھرے مگر کوئی اْسے نہ دیتا تھا۔

17۔ پھر اْس نے ہوش میں آکر کہا میرے باپ کے بہت سے مزدوروں کو افراط سے روٹی ملتی ہے اور مَیں یہاں بھوکا مر رہا ہوں!

18۔ مَیں اٹھ کر اپنے باپ کے پاس جاؤں گا اور اْس سے کہوں گا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔

20۔پس وہ اٹھ کر اپنے باپ کے پاس چلا۔ وہ ابھی دور ہی تھا کہ اْسے دیکھ کر اْس کے باپ کو ترس آیا اور دوڑ کر اْس کو گلے لگایا اور چومہ۔

21۔ بیٹے نے اْس سے کہا اے باپ! مَیں آسمان کا اور تیری نظر میں گناہگار ہوں۔اب اِس لائق نہیں رہا کہ پھر تیرا بیٹا کہلاؤں۔

22۔باپ نے اپنے نوکروں سے کہا اچھے سے اچھا لباس جلد نکال کر اْسے پہناؤ اور اْس کے ہاتھ میں انگوٹھی اور پاؤں میں جوتی پہناؤ۔

23۔ اور پلے ہوئے بچھڑے کو لا کر ذبح کرو تاکہ ہم کھا کر خوشی منائیں۔

24۔ کیونکہ میرا یہ بیٹا مردہ تھا اب زندہ ہوا۔ کھو گیا تھا اب ملا ہے۔

25۔ لیکن اْس کا بڑا بیٹا کھیت میں تھا۔ جب وہ آکر گھر کے نزدیک پہنچا تو گانے بجانے اور ناچنے کی آواز سنی۔

28۔ وہ غصے ہوا اور اندر جانا نہ چاہا مگر اْس کا باپ باہر جا کر اْسے منانے لگا۔

29۔ اْس نے اپنے باپ سے جواب میں کہا دیکھ اتنے برسوں سے مَیں تیری خدمت کرتا ہوں اور کبھی تیری حکم عدولی نہیں کی مگر مجھے تْو نے کبھی ایک بکری کا بچہ بھی نہ دیا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ خوشی مناتا۔

31۔اْس نے اْس سے کہا بیٹا! تْو تو ہمیشہ میرے پاس ہے اور جو کچھ میرا ہے وہ تیرا ہی ہے۔

4. Luke 15 : 11-18, 20 (But)-25, 28, 29, 31

11     And he said, A certain man had two sons:

12     And the younger of them said to his father, Father, give me the portion of goods that falleth to me. And he divided unto them his living.

13     And not many days after the younger son gathered all together, and took his journey into a far country, and there wasted his substance with riotous living.

14     And when he had spent all, there arose a mighty famine in that land; and he began to be in want.

15     And he went and joined himself to a citizen of that country; and he sent him into his fields to feed swine.

16     And he would fain have filled his belly with the husks that the swine did eat: and no man gave unto him.

17     And when he came to himself, he said, How many hired servants of my father’s have bread enough and to spare, and I perish with hunger!

18     I will arise and go to my father, and will say unto him, Father, I have sinned against heaven, and before thee,

20     But when he was yet a great way off, his father saw him, and had compassion, and ran, and fell on his neck, and kissed him.

21     And the son said unto him, Father, I have sinned against heaven, and in thy sight, and am no more worthy to be called thy son.

22     But the father said to his servants, Bring forth the best robe, and put it on him; and put a ring on his hand, and shoes on his feet:

23     And bring hither the fatted calf, and kill it; and let us eat, and be merry:

24     For this my son was dead, and is alive again; he was lost, and is found. And they began to be merry.

25     Now his elder son was in the field: and as he came and drew nigh to the house, he heard musick and dancing.

28     And he was angry, and would not go in: therefore came his father out, and intreated him.

29     And he answering said to his father, Lo, these many years do I serve thee, neither transgressed I at any time thy commandment: and yet thou never gavest me a kid, that I might make merry with my friends:

31     And he said unto him, Son, thou art ever with me, and all that I have is thine.

5 . ۔ 1 یوحنا 1 باب5تا9 آیات

5۔ اْس سے سن کر جو پیغام ہم تمہیں دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ خدا نور ہے اور اْس میں ذرا بھی تاریکی نہیں۔

6۔ اگر ہم کہیں کہ ہماری اْس کے ساتھ شراکت ہے اور پھر تاریکی میں چلیں تو ہم جھوٹے ہیں اور حق پر عمل نہیں کرتے۔

7۔ لیکن اگر ہم نور میں چلیں جس طرح کہ وہ نور میں ہے تو ہماری آپس میں شراکت ہے اور اْس کے بیٹے یسوع کا خون ہمیں تمام گناہوں سے پاک کرتا ہے۔

8۔ اگر ہم کہیں کہ ہم بے گناہ ہیں تو اپنے آپ کو فریب دیتے ہیں اور ہم میں سچائی نہیں۔

9۔ اگر اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کو معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے۔

5. I John 1 : 5-9

5     This then is the message which we have heard of him, and declare unto you, that God is light, and in him is no darkness at all.

6     If we say that we have fellowship with him, and walk in darkness, we lie, and do not the truth:

7     But if we walk in the light, as he is in the light, we have fellowship one with another, and the blood of Jesus Christ his Son cleanseth us from all sin.

8     If we say that we have no sin, we deceive ourselves, and the truth is not in us.

9     If we confess our sins, he is faithful and just to forgive us our sins, and to cleanse us from all unrighteousness.

6 . ۔ افسیوں 4باب23، 24، 31، 32 آیات

23۔ اور اپنی عقل کی روحانی حالت میں نئے بنتے جاؤ۔

24۔ اور نئی انسانیت کو پہنو جو خدا کے مطابق سچائی کی راستبازی اور پاکیزگی میں پیدا کی گئی ہے۔

31۔ ہر طرح کی تلخ مزاجی اور قہر اور غصہ اور شور و غل اور بدگوئی ہر قسم کی بد خواہی سمیت تم سے دور کی جائیں۔

32۔ اور ایک دوسرے پر مہربان اور نرم دل ہو اور جس طرح خدا نے مسیح میں تمہارے قصور معاف کئے ہیں تم بھی ایک دوسرے کے قصور معاف کرو۔

6. Ephesians 4 : 23, 24, 31, 32

23     And be renewed in the spirit of your mind;

24     And that ye put on the new man, which after God is created in righteousness and true holiness.

31     Let all bitterness, and wrath, and anger, and clamour, and evil speaking, be put away from you, with all malice:

32     And be ye kind one to another, tenderhearted, forgiving one another, even as God for Christ’s sake hath forgiven you.



سائنس اور صح


1 . ۔ 405: 19 (لافانی)۔21

لافانی انسان خدا، اچھائی، کی حکمرانی ظاہر کرتا ہے، جس کے مقابلے گناہ میں کوئی طاقت نہیں ہے۔

1. 405 : 19 (Immortal)-21

Immortal man demonstrates the government of God, good, in which is no power to sin.

2 . ۔ 372: 14۔16، 26۔32

جب انسان پوری طرح سے کرسچن سائنس کو ظاہر کرتا ہے، تو وہ کامل ہو جائے گا۔ وہ نہ گناہ کرے گا، دْکھ اٹھائے گا، مادے کے ماتحت ہوگا، اور نہ خدا کی شریعت کی نافرمانی کرے گا۔

کرسچن سائنس میں، سچائی سے انکار جان لیوا ہے، جبکہ سچائی کا ایک عادل اعتراف اور جو کچھ اس سچائی نے ہمارے لئے کیا ہے ایک موثر مدد ہے۔ اگر تکبر،توہم پرستی یا کوئی بھی غلطی حاصل ہونے والے فوائد کی ایماندار پہچان کو روکتے ہیں تو یہ بیمار کی شفا یابی اور طالب علم کی کامیابی میں ایک رکاوٹ ہوگی۔

2. 372 : 14-16, 26-32

When man demonstrates Christian Science absolutely, he will be perfect. He can neither sin, suffer, be subject to matter, nor disobey the law of God.

In Christian Science, a denial of Truth is fatal, while a just acknowledgment of Truth and of what it has done for us is an effectual help. If pride, superstition, or any error prevents the honest recognition of benefits received, this will be a hindrance to the recovery of the sick and the success of the student.

3 . ۔ 405: 5۔9

کرسچن سائنس انسان کو خواہشات کا مالک بننے، شفقت کے ساتھ نفرت کو ایک تعطل میں روکنے، پاکیزگی کے ساتھ شہوت پر، خیرات کے ساتھ بدلے پرفتح پانے اور ایمانداری کے ساتھ فریب پر قابو پانے کا حکم دیتی ہے۔

3. 405 : 5-9

Christian Science commands man to master the propensities, — to hold hatred in abeyance with kindness, to conquer lust with chastity, revenge with charity, and to overcome deceit with honesty.

4 . ۔ 22: 20۔22

محبت ہمیں آزمائش سے نکالنے کے لئے جلد باز نہیں ہے، کیونکہ محبت کا مطلب ہے کہ آپ کو آزمایا اور پاک کیا جائے گا۔

4. 22 : 20-22

Love is not hasty to deliver us from temptation, for Love means that we shall be tried and purified.

5 . ۔ 5: 3۔13، 22۔16

غلط کام پر شرمندگی اصلاح کی جانب ایک قدم ہے لیکن بہت آسان قدم ہے۔ عقل کے باعث جوا گلا اور بڑا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے وہ وفاداری کی آزمائش ہے، یعنی اصلاح۔ یہاں تک ہمیں حالات کے دباؤ میں رکھا جاتا ہے۔ آزمائش ہمیں جرم کو دوہرانے کی دعوت دیتی ہے، اورجو کچھ ہوا ہوتا ہے اس کے عوض غم و الم ملتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ہوگا، جب تک ہم یہ نہیں سیکھتے کہ عدل کے قانون میں کوئی ریایت نہیں ہے اور ہمیں ”کوڑی کوڑی“ ادا کرنا ہوگی۔جس پیمانے سے تم ناپتے ہو ”اسی سے تمہارے لئے ناپا جائے گا“، اور یہ لبریز ہوگا اور ”باہر چھلکے گا۔“

دعا کو گناہ کو ختم کرنے کے لئے بطور اعتراف استعمال نہیں ہوناچاہئے۔ ایسی غلطی سچے مذہب کو روکے گی۔ گناہ صرف تب معاف ہوگا جب اسے مسیح، سچائی اور زندگی کے وسیلہ تباہ کیا جائے گا۔اگر دعا اِس یقین کو قوت بخشتی ہے کہ گناہ ختم ہو چکا ہے، اور یہ کہ انسان محض دعا کرنے سے بہتر بن گیا ہے، تو دعا ایک برائی ہے۔ وہ شخص مزید برا ہوتا جاتا ہے جو گناہ کواِس لئے جاری رکھتا ہے کیونکہ وہ خود کو معاف کیا گیا تصور کرتا رہتا ہے۔

ایک رسول کہتا ہے کہ خدا کا بیٹا (مسیح) اِس لئے آیا کہ ”ابلیس کے کاموں کو مٹائے۔“ہمیں ہمارے الٰہی نمونے کی پیروی کرنی چاہئے، اور بدی کے سب کاموں کو بشمول غلطی اور بیماری، نیست کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ہم گناہ کے کفارے سے بچ نہیں سکتے۔ کلام کہتا ہے کہ اگر ہم مسیح کا انکار کرتے ہیں، ”تو وہ بھی ہمارا انکار کرے گا۔“

الٰہی محبت انسان کی اصلاح کرتی اور اْس پر حکمرانی کرتی ہے۔ انسان معافی مانگ سکتے ہیں لیکن صرف الٰہی اصول ہی گناہگار کی اصلاح کرتا ہے۔خدا اْس حکمت سے الگ نہیں جو وہ عطا کرتا ہے۔جو صلاحتیں وہ ہمیں دیتا ہے ہمیں اْنہیں فروغ دینا چاہئے۔ ہمارے غلط کاموں یا نامکمل کاموں کے لئے معافی پانے کی خاطر اْسے پکارنا اِس بیکار مفروضے کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ہمیں معافی مانگنے کے سوا کچھ نہیں کرنا اور اِس کے بعد ہم اِس جرم کو دوہرانے کے لئے آزاد ہو جائیں گے۔

گناہ کے نتیجے میں تکالیف کا موجب بننا، گناہ کو تباہ کرنے کا وسیلہ ہے۔ گناہ میں ملنے والی ہر فرضی تسکین اس کے متوازی درد سے زیادہ آراستہ ہوگی، جب تک کہ مادی زندگی اور گناہ پر یقین تباہ نہیں کر دیا جاتا۔آسمان یعنی ہستی کی ہم آہنگی پر پہنچنے کے لئے ہمیں الٰہی اصول کی ہستی کو سمجھنا ہوگا۔

5. 5 : 3-13, 22-16

Sorrow for wrong-doing is but one step towards reform and the very easiest step. The next and great step required by wisdom is the test of our sincerity, — namely, reformation. To this end we are placed under the stress of circumstances. Temptation bids us repeat the offence, and woe comes in return for what is done. So it will ever be, till we learn that there is no discount in the law of justice and that we must pay "the uttermost farthing." The measure ye mete "shall be measured to you again," and it will be full "and running over."

Prayer is not to be used as a confessional to cancel sin. Such an error would impede true religion. Sin is forgiven only as it is destroyed by Christ, — Truth and Life. If prayer nourishes the belief that sin is cancelled, and that man is made better merely by praying, prayer is an evil. He grows worse who continues in sin because he fancies himself forgiven.

An apostle says that the Son of God [Christ] came to "destroy the works of the devil." We should follow our divine Exemplar, and seek the destruction of all evil works, error and disease included. We cannot escape the penalty due for sin. The Scriptures say, that if we deny Christ, "he also will deny us."

Divine Love corrects and governs man. Men may pardon, but this divine Principle alone reforms the sinner. God is not separate from the wisdom He bestows. The talents He gives we must improve. Calling on Him to forgive our work badly done or left undone, implies the vain supposition that we have nothing to do but to ask pardon, and that afterwards we shall be free to repeat the offence.

To cause suffering as the result of sin, is the means of destroying sin. Every supposed pleasure in sin will furnish more than its equivalent of pain, until belief in material life and sin is destroyed. To reach heaven, the harmony of being, we must understand the divine Principle of being.

6 . ۔ 406 :11۔18، 20 (ہم)۔25

ہستی کی سائنس فہم کی غلطیوں سے پردہ اٹھاتی ہے، اور روحانی ادراک، سائنس کی معاونت سے، سچ تک پہنچتا ہے۔پھر غلطی غائب ہو جاتی ہے۔ جب ہم سائنسی دور کے قریب پہنچتے ہیں، تو گناہ اور بیماری غیر موثر اور غیر حقیقی دکھائی دیں گے، جس میں فانی فہم دبا دیا جاتا ہے اور جو کچھ بھی حقیقی شبیہ جیسا نہیں وہ غائب ہوجاتا ہے۔با اخلاق شخص کو یہ خوف ہر گز نہیں ہوتا کہ وہ قتل کر دے گا، اور اْسے بیماری کے حوالے سے بھی اتنا ہی نڈر ہونا چاہئے۔

ہم بالاآخر غلطی پر سچائی، موت پر زندگی اور بدی پر اچھائی کی برتری کی ہر سمت میں خود کو فائدہ پہنچانے لئے کے اٹھ کھڑے ہوسکتے ہیں اور ہوں گے، اور یہ ترقی تب تک جاری رہے گی جب تک ہم مسیح کے خیال کی کلیت تک نہیں پہنچتے اور مزید یہ خوف نہیں رہتا کہ ہم بیمار ہو جائیں گے اور مر جائیں گے۔

6. 406 : 11-18, 20 (We)-25

The Science of being unveils the errors of sense, and spiritual perception, aided by Science, reaches Truth. Then error disappears. Sin and sickness will abate and seem less real as we approach the scientific period, in which mortal sense is subdued and all that is unlike the true likeness disappears. The moral man has no fear that he will commit a murder, and he should be as fearless on the question of disease.

We can, and ultimately shall, so rise as to avail ourselves in every direction of the supremacy of Truth over error, Life over death, and good over evil, and this growth will go on until we arrive at the fulness of God's idea, and no more fear that we shall be sick and die.

7 . ۔ 407 :11۔16

یہاں بشری عقل کی کمزوری کو طاقت مہیا کرتے ہوئے، یعنی وہ طاقت جو لافانی اور قادر مطلق عقل سے ملتی ہے، اور انسانیت کو پاکیزہ ترین خواہشات میں، حتیٰ کہ روحانی طاقت اور انسان کے لئے خیر سگالی میں بھی، خود سے بلند درجہ دیتے ہوئے کرسچن سائنس خود مختار اکسیرِ اعظم ہے۔

7. 407 : 11-16

Here Christian Science is the sovereign panacea, giving strength to the weakness of mortal mind, — strength from the immortal and omnipotent Mind, — and lifting humanity above itself into purer desires, even into spiritual power and good-will to man.

8 . ۔ 253: 18۔28، 32۔2

اگر آپ جان بوجھ کر غلط کام کرنے پر یقین رکھتے اور اِس کی مشق کرتے ہیں، تو آپ ایک دم سے اپنا رستہ بدل اور نیک کام کر سکتے ہیں۔ مادا بیماری یا گناہ کے خلاف درست کوششوں کی مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ مادا غیر متحرک، بے عقل ہے۔اِس کے علاوہ اگرآپ خود کو بیمار مانتے ہیں، تو آپ اپنے اِس غلط عقیدے اور عمل کو بدن کی جانب سے کسی بھی رکاوٹ کے بغیر تبدیل کرسکتے ہیں۔

یہ جانتے ہوئے (جیسا کہ آپ کو جاننا چاہئے) کہ خدا کو نام نہاد مادی قانون کی فرمانبرداری کی کبھی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ ایسا قانون وجود ہی نہیں رکھتا، گناہ، بیماری اور موت کے لئے کسی بھی فرضی ضرورت پر یقین نہ کریں۔

الٰہی مطالبہ، ”چاہئے کہ تم کامل ہو“، سائنسی ہے، اور کاملیت کی جانب رہنمائی دینے والے انسانی نقش قدم ناگزیر ہیں۔

8. 253 : 18-28, 32-2

If you believe in and practise wrong knowingly, you can at once change your course and do right. Matter can make no opposition to right endeavors against sin or sickness, for matter is inert, mindless. Also, if you believe yourself diseased, you can alter this wrong belief and action without hindrance from the body.

Do not believe in any supposed necessity for sin, disease, or death, knowing (as you ought to know) that God never requires obedience to a so-called material law, for no such law exists.

The divine demand, "Be ye therefore perfect," is scientific, and the human footsteps leading to perfection are indispensable.

9 . ۔ 403: 14۔23

اگر آپ یہ سمجھ جائیں کہ یہ فانی وجود خود کار فریب ہے اور حقیقی نہیں ہے تو آپ صورت حال پر قابو پا لیتے ہیں۔فانی فہم متواتر طور پر فانی جسم کے لئے غلط آراء کے نتائج کو جنم دیتا ہے؛ اور یہ تب تک جاری رہتا ہے جب تک حق فانی غلطی کو اس کی فرضی توانائیوں سے برطرف نہیں کرتا، جو فانی فریب کے ہلکے سے جالے کو صاف کر دیتا ہے۔ اکثر مسیحیوں کی حالت راستی اور روحانی فہم والی ہوتی ہے، اور یہ بیماروں کی شفا کے لئے بہترین تصرف ہے۔

9. 403 : 14-23

You command the situation if you understand that mortal existence is a state of self-deception and not the truth of being. Mortal mind is constantly producing on mortal body the results of false opinions; and it will continue to do so, until mortal error is deprived of its imaginary powers by Truth, which sweeps away the gossamer web of mortal illusion. The most Christian state is one of rectitude and spiritual understanding, and this is best adapted for healing the sick.

10 . ۔ 402 :8۔12

وقت آ پہنچا ہے جب فانی عقل اپنی جسمانی، بناوٹی اور مادی بنیادوں کو ترک کرے گی، جب لافانی عقل اور اْس کی اشکال سائنس میں سمجھی جائیں گی، اور مادی عقائد روحانی حقائق میں مداخلت نہیں کریں گے۔

10. 402 : 8-12

The time approaches when mortal mind will forsake its corporeal, structural, and material basis, when immortal Mind and its formations will be apprehended in Science, and material beliefs will not interfere with spiritual facts.

11 . ۔ 248: 26۔32

ہمیں خیالات میں کامل نمونے بنانے چاہئیں اور اْن پر لگاتار غور کرنا چاہئے، وگرنہ ہم انہیں کبھی عظیم اور شریفانہ زندگیوں میں نقش نہیں کر سکتے۔ ہمارے اندر بے غرضی، اچھائی، رحم، عدل، صحت، پاکیزگی، محبت، آسمان کی بادشاہی کو سلطنت کرنے دیں اور گناہ، بیماری اور موت تلف ہونے تک کم ہوتے جائیں گے۔

11. 248 : 26-32

We must form perfect models in thought and look at them continually, or we shall never carve them out in grand and noble lives. Let unselfishness, goodness, mercy, justice, health, holiness, love — the kingdom of heaven — reign within us, and sin, disease, and death will diminish until they finally disappear.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔