اتوار 5 اکتوبر ، 2025



مضمون۔ غیر واقعیت

SubjectUnreality

سنہری متن: یسعیاہ 55باب7 آیت

شریر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکار اپنے خیالوں کو اور وہ خداوند کی طرف پھرے اور وہ اْس پر رحم کرے گا اور ہمارے خداوند کی طرف کیونکہ وہ کثرت سے معاف کرے گا۔



Golden Text: Isaiah 55 : 7

Let the wicked forsake his way, and the unrighteous man his thoughts: and let him return unto the Lord, and he will have mercy upon him; and to our God, for he will abundantly pardon.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں



جوابی مطالعہ: یسعیاہ 55باب 3، 6، 8 تا 12 آیات


3۔ کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ اور سنو اور تمہاری جان زندہ رہے گی اور مَیں تم کو ابدی عہد یعنی داؤد کی سچی نعمتیں بخشوں گا۔

6۔ جب تک خداوند مل سکتا ہے اْس کے طالب ہو۔ جب تک وہ نزدیک ہے اْسے پکارو۔

8۔ خداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں۔

9۔ کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اْسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرے خیال تمہارے خیالوں سے بلند ہیں۔

10۔ کیونکہ جس طرح آسمان سے بارش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمین کو سیراب کرتی ہے۔اور اْسی کی روئیدگی اور شادابی کا باعث ہوتی ہے تاکہ بونے والے کو بیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔

11۔ اسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہوگا۔ وہ انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کچھ میری خواہش ہوگی وہ اْسے پور ا کرے گا اور اِس کام میں جس کے لئے مَیں نے اْسے بھیجا موثر ہوگا۔

12۔ کیونکہ تم خوشی سے نکلو گے اور سلامتی کے ساتھ روانہ کئے جاؤ گے۔

Responsive Reading: Isaiah 55 : 3, 6, 8-12

3.     Incline your ear, and come unto me: hear, and your soul shall live; and I will make an everlasting covenant with you, even the sure mercies of David.

6.     Seek ye the Lord while he may be found, call ye upon him while he is near:

8.     For my thoughts are not your thoughts, neither are your ways my ways, saith the Lord.

9.     For as the heavens are higher than the earth, so are my ways higher than your ways, and my thoughts than your thoughts.

10.     For as the rain cometh down, and the snow from heaven, and returneth not thither, but watereth the earth, and maketh it bring forth and bud, that it may give seed to the sower, and bread to the eater:

11.     So shall my word be that goeth forth out of my mouth: it shall not return unto me void, but it shall accomplish that which I please, and it shall prosper in the thing whereto I sent it.

12.     For ye shall go out with joy, and be led forth with peace: the mountains and the hills shall break forth before you into singing, and all the trees of the field shall clap their hands.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ زبور 139 باب 23، 24آیات

23۔ اے خداوند تْو مجھے جانچ اور میرے دل کو پہچان۔ مجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے۔

24۔ اور دیکھ کہ مجھ میں کوئی بری روش تو نہیں اور مجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔

1. Psalm 139 : 23, 24

23     Search me, O God, and know my heart: try me, and know my thoughts:

24     And see if there be any wicked way in me, and lead me in the way everlasting.

2 . ۔ 2 تواریخ 33باب 1،2، 9 تا 13، 15، 16 آیات

1۔منسی بارہ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اْس نے یروشلیم میں پچپن برس سلطنت کی۔

2۔ اور اْس نے اْن قوموں کے نفرت انگیز کاموں کے مطابق جن کو خدانے بنی اسرائیل کے آگے سے دفع کیا تھا وہی کیا تھا جو خداوند کی نظر میں برا تھا۔

9۔ اور منسی نے یہوداہ اور یروشلیم کے باشندوں کو یہاں تک گمراہ کیا کہ اُنہوں نے اُن قوموں سے بھی زیادہ بدی کی جن کو خدا نے بنی اسرائیل کے سامنے سے ہلاک کیا تھا۔

10۔ اور خدا نے منسی اور اُس کے لوگوں سے باتیں کیں پر اُنہوں نے کچھ دھیان نہ دیا۔

11۔ اس لئے خداوند اُس پر شاہِ اسور کے سپہ سالاروں کوچڑھالایا جو منسی کوزنجیروں سے جکڑکر اور بیڑیاں ڈال کر بابل کو لے گئے۔

12۔ جب وہ مصیبت میں پڑا تو اُس نے خداوند اپنے خدا سے منت کی اور اپنے باپ دادا کے خدا کے حضور نہایت خاکسار بنا۔

13۔ اور اُس نے اُس سے دُعا کی۔تب اُس نے اُس کی دعا قبول کر کے اُس کی فریاد سنی اور اُسے اُس کی مملکت میں یروشلیم میں واپس لایا۔تب منسی نے جان لیا کے خداوند ہی خدا ہے۔

15۔ اور اُس نے اجنبی معبودوں کو اور خداوند کے گھر سے اُس مورت کو اور سب مذبحوں کو جو اُس نے خداوند کے گھر کے پہاڑ پر اور یروشلیم میں بنوائے تھے دور کیا اور اُن کو شہر کے باہر پھینک دیا۔

16۔ اور اُس نے خداوند کے مذبح کی مرمت کی اور اُس پر سلامتی کے ذبیحوں کی اورشکرگزاری کی قربانیاں چڑھائیں اور یہوداہ کو خداوند اپنے خدا کی پرستش کا حکم دیا۔

2. II Chronicles 33 : 1, 2, 9-13, 15, 16

1     Manasseh was twelve years old when he began to reign, and he reigned fifty and five years in Jerusalem:

2     But did that which was evil in the sight of the Lord, like unto the abominations of the heathen, whom the Lord had cast out before the children of Israel.

9     So Manasseh made Judah and the inhabitants of Jerusalem to err, and to do worse than the heathen, whom the Lord had destroyed before the children of Israel.

10     And the Lord spake to Manasseh, and to his people: but they would not hearken.

11     Wherefore the Lord brought upon them the captains of the host of the king of Assyria, which took Manasseh among the thorns, and bound him with fetters, and carried him to Babylon.

12     And when he was in affliction, he besought the Lord his God, and humbled himself greatly before the God of his fathers,

13     And prayed unto him: and he was intreated of him, and heard his supplication, and brought him again to Jerusalem into his kingdom. Then Manasseh knew that the Lord he was God.

15     And he took away the strange gods, and the idol out of the house of the Lord, and all the altars that he had built in the mount of the house of the Lord, and in Jerusalem, and cast them out of the city.

16     And he repaired the altar of the Lord, and sacrificed thereon peace offerings and thank offerings, and commanded Judah to serve the Lord God of Israel.

3 . ۔ یسعیاہ 54 باب 11،13، 14، 17 آیات

11۔ اے مصیبت زدہ اور طوفان کی ماری اور تسلی سے محروم دیکھ میں تیرے پتھروں کو سیاہ ریختہ میں لگاؤں گا۔ اور تیری بنیاد نیلم سے ڈالوں گا۔

13۔ اور تیرے سب فرزند خداوند سے تعلیم پائیں گے اور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامل ہوگی۔

14۔ توراستبازی سے پائیدار ہو جائے گی۔ توظلم سے دور رہے گی۔ کیونکہ تو بے خوف ہوگی اور دہشت سے دور رہے گی کیونکہ وہ تیرے قریب نہ آئے گی۔

17۔ کوئی ہتھیار جو تیرے خلاف بنایا جائے گا کام نہ آئے گا اور جو زبان عدالت میں تجھ پر چلے گی تواْسے مجرم ٹھہرائے گی۔ خداوند فرماتا ہے یہ میرے بندوں کی میراث ہے اور اِن کی راستبازی مجھ سے ہے۔

3. Isaiah 54 : 11, 13, 14, 17

11     O thou afflicted, tossed with tempest, and not comforted, behold, I will lay thy stones with fair colours, and lay thy foundations with sapphires.

13     And all thy children shall be taught of the Lord; and great shall be the peace of thy children.

14     In righteousness shalt thou be established: thou shalt be far from oppression; for thou shalt not fear: and from terror; for it shall not come near thee.

17     No weapon that is formed against thee shall prosper; and every tongue that shall rise against thee in judgment thou shalt condemn. This is the heritage of the servants of the Lord, and their righteousness is of me, saith the Lord.

4 . ۔ متی 11باب 1 آیت

1۔ جب یسوع اپنے بارہ شاگردوں کو حکم دے چکا تو ایسا ہوا کہ وہاں سے چلا گیا تاکہ اْن کے شہروں میں تعلیم دے اور منادی کرے۔

4. Matthew 11 : 1

1     And it came to pass, when Jesus had made an end of commanding his twelve disciples, he departed thence to teach and to preach in their cities.

5 . ۔ متی12 باب 22 تا 25، 30 تا 33، 35، 37 آیات

22۔اْس وقت لوگ اْس کے پاس ایک اندھے گونگے کو لائے جس میں بد روح تھی۔ اْس نے اْسے اچھا کر دیا، چنانچہ وہ گونگاہ بولنے اور دیکھنے لگا۔

23۔ اور ساری بھیڑ حیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ ابنِ داؤد ہے؟

24۔ فریسیوں نے سن کر کہا کیا یہ بدوحوں کے سردار بعلزبول کی مدد کے بغیر بدروحوں کو نہیں نکالتا۔

25۔ اْس نے اْن کے خیالوں کو جان کراْن سے کہا جس بادشاہی میں پھوٹ پڑتی ہے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس شہر یا گھر میں پھوٹ پڑے گی وہ قائم نہ رہے گا۔

30۔ جو میرے ساتھ نہیں وہ میرے خلاف ہے اور جو میرے ساتھ جمع نہیں کرتا وہ بکھیرتا ہے۔

31۔ اس لیے میں تم سے کہتا ہوں کہ آدمیوں کا ہر گناہ اور کفرتو معاف کیا جائے گا مگر جو کفرروح کے حق میں ہو وہ معاف نہ کیا جائے گا۔

32۔ اور جو کوئی ابنِ آدم کے برخلاف کوئی بات کہے گا وہ تو اْسے معاف کی جائے گی مگر جو کوئی روح القدس کے برخلاف کوئی بات کہے گا وہ اْسے معاف نہ کی جائے گی نہ اس عالم میں نہ آنے والے میں۔

33۔ یا تو درخت کو بھی اچھا کہو اور اْس کے پھل کو بھی اچھا یا درخت کو بھی براکہو اور اْس کے پھل کو بھی براکیونکہ درخت پھل ہی سے پہچانا جاتا ہے۔

35۔ اچھا آدمی اچھے خزانے سے اچھی چیزیں نکالتا ہے اور براآدمی برے خزانے سے بری چیزیں نکالتا ہے۔

36۔ اور میں تم سے کہتا ہوں کہ جو نکمی بات لوگ کہیں گے عدالت کے دن اْس کا حساب دیں گے۔

37۔ کیونکہ تْو اپنی باتوں کے سبب راستباز ٹھہرایا جائے گا اور اپنی باتوں کے سبب قصور وار ٹھہرایا جائے گا۔

5. Matthew 12 : 22-25, 30-33, 35-37

22     Then was brought unto him one possessed with a devil, blind, and dumb: and he healed him, insomuch that the blind and dumb both spake and saw.

23     And all the people were amazed, and said, Is not this the son of David?

24     But when the Pharisees heard it, they said, This fellow doth not cast out devils, but by Beelzebub the prince of the devils.

25     And Jesus knew their thoughts, and said unto them, Every kingdom divided against itself is brought to desolation; and every city or house divided against itself shall not stand:

30     He that is not with me is against me; and he that gathereth not with me scattereth abroad.

31     Wherefore I say unto you, All manner of sin and blasphemy shall be forgiven unto men: but the blasphemy against the Holy Ghost shall not be forgiven unto men.

32     And whosoever speaketh a word against the Son of man, it shall be forgiven him: but whosoever speaketh against the Holy Ghost, it shall not be forgiven him, neither in this world, neither in the world to come.

33     Either make the tree good, and his fruit good; or else make the tree corrupt, and his fruit corrupt: for the tree is known by his fruit.

35     A good man out of the good treasure of the heart bringeth forth good things: and an evil man out of the evil treasure bringeth forth evil things.

36     But I say unto you, That every idle word that men shall speak, they shall give account thereof in the day of judgment.

37     For by thy words thou shalt be justified, and by thy words thou shalt be condemned.

6 . ۔ رومیوں 12 باب 1، 2، 9، 10، 16، 21 آیات

1۔ پس اے بھائیو۔ مَیں خدا کی رحمتیں یاد دلا کر تم سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے بدن ایسی قربانی ہونے کے لئے نذر کرو جو زندہ اور پاک اور خدا کو پسندیدہ ہو۔ یہی تمہاری معقول عبادت ہے۔

2۔اور اس جہان کے ہمشکل نہ بنو بلکہ عقل نئی ہوجانے سے اپنی صورت بدلتے جاؤ تاکہ خدا کی نیک اور پسندیدہ اور کامل مرضی تجربہ سے معلوم کرتے رہو۔

9۔ محبت بے ریا ہو۔ بدی سے نفرت رکھو نیکی سے لپٹے رہو۔

10۔ برادرانہ محبت سے آپس میں ایک دوسرے کو پیار کرو۔ عزت کی رو سے ایک دوسرے کو بہتر سَمجھو۔

16۔ آپس میں یکدل رہو۔ اونچے اونچے خیال نہ باندھو بلکہ ادنیٰ لوگوں کی طرف متوجہ ہو۔ اپنے آپ کو عقلمند نہ سَمجھو۔

21۔ بدی سے مغلوب نہ ہو بلکہ نیکی کے ذریعہ سے بدی پر غالب آؤ۔

6. Romans 12 : 1, 2, 9, 10, 16, 21

1     I beseech you therefore, brethren, by the mercies of God, that ye present your bodies a living sacrifice, holy, acceptable unto God, which is your reasonable service.

2     And be not conformed to this world: but be ye transformed by the renewing of your mind, that ye may prove what is that good, and acceptable, and perfect, will of God.

9     Let love be without dissimulation. Abhor that which is evil; cleave to that which is good.

10     Be kindly affectioned one to another with brotherly love; in honour preferring one another;

16     Be of the same mind one toward another. Mind not high things, but condescend to men of low estate. Be not wise in your own conceits.

21     Be not overcome of evil, but overcome evil with good.



سائنس اور صح


1 . ۔ 472: 24 (تمام)۔ 30

تمام حقیقت خدا اور اْس کی مخلوق میں ہم آہنگ اور ابدی ہے۔ جو کچھ وہ بناتا ہے اچھا ہے اور جو کچھ بنا ہے اْسی نے بنایا ہے۔ اسی لئے گناہ، بیماری یا موت کی واحد سچائی یہ ہولناک حقیقت ہے کہ غیر واقعیات، غلط عقائد کے ساتھ، انسان کو حقیقی لگتے ہیں، جب تک کہ خدا اْن کا پردہ فاش نہ کردے۔ وہ حقیقی نہیں ہیں کیونکہ وہ خدا کی طرف سے نہیں ہیں۔

1. 472 : 24 (All)-30

All reality is in God and His creation, harmonious and eternal. That which He creates is good, and He makes all that is made. Therefore the only reality of sin, sickness, or death is the awful fact that unrealities seem real to human, erring belief, until God strips off their disguise. They are not true, because they are not of God.

2 . ۔ 490: 3۔ 11

قوتِ ارادی یقین سے پیدا ہوتی ہے، اور یہ عقیدہ انسان کی ہم آہنگی کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انسانی مرضی دراصل ایک حیوانی رجحان ہے، یہ روح کی صلاحیت نہیں۔ اسی لیے یہ انسان پر صحیح طور پر حکومت نہیں کر سکتی۔ کرسچن سائنس بتاتی ہے کہ انسان کی اصل قوتیں سچائی اور محبت ہیں۔مرضی، ضد ی، اندھی اور اندھا دھْند ہو تے ہوئے، بھوک اور جذبات کے ساتھ شراکت کرتی ہے۔ اِس تعاون سے اْس کی برائی پیدا ہوتی ہے۔ اِس سے اْس کی بے بسی بھی نکلتی ہے، جبکہ ساری طاقت خدا یعنی اچھائی کی ہے۔

2. 490 : 3-11

Will-power is but a product of belief, and this belief commits depredations on harmony. Human will is an animal propensity, not a faculty of Soul. Hence it cannot govern man aright. Christian Science reveals Truth and Love as the motive-powers of man. Will — blind, stubborn, and headlong — cooperates with appetite and passion. From this cooperation arises its evil. From this also comes its powerlessness, since all power belongs to God, good.

3 . ۔ 277: 7 (خدا کے طور پر)۔ 12

کیونکہ خدا خود نیک اور روح ہے، اس لئے نیکی اور روحانیت لافانی ہوں گے۔اِن کے متضاد بدی اور مادہ، فانی غلطی ہیں، اور غلطی کا کوئی خالق نہیں ہے۔ اگر نیکی اور روحانیت حقیقی ہیں تو بدی اور مادیت غیر حقیقی ہیں اور یہ لامحدود خدا یعنی اچھائی سے ماخوذ نہیں ہوسکتے۔

3. 277 : 7 (As God)-12

As God Himself is good and is Spirit, goodness and spirituality must be immortal. Their opposites, evil and matter, are mortal error, and error has no creator. If goodness and spirituality are real, evil and materiality are unreal and cannot be the outcome of an infinite God, good.

4 . ۔ 396: 14۔ 20(تا،)، 22۔ 28 (تا ؛)

اِس گواہی کے تسلیم شدہ جھوٹ کے پیشِ نظر مادی احساس کی گواہی کی تردید کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔تردید مشکل ہوجاتی ہے، اِس لئے نہیں کہ گناہ یا بیماری کی گواہی سچی ہوتی ہے، بلکہ صرف اِس لئے کہ اِس سچائی پر یقین کی مضبوطی، تعلیم کی قوت اور غلط رْخ پر آراء کا بہت زیادہ وزن ہوتا ہے۔

صحیح وقت پر بیماروں کو اْس طاقت کی وضاحت کریں جو اْن کے عقیدے اْن کے جسم پر استعمال کرتے ہیں۔ اْنہیں الٰہی اور صحت بخش فہم دیں، جس کے ساتھ اْن کی غلط فہمی کا مقابلہ ہو سکے، اور یوں فانی عقل سے بیماری کی تصویریں مٹا دیں۔

4. 396 : 14-20 (to ,), 22-28 (to ;)

The refutation of the testimony of material sense is not a difficult task in view of the conceded falsity of this testimony. The refutation becomes arduous, not because the testimony of sin or disease is true, but solely on account of the tenacity of belief in its truth, due to the force of education and the overwhelming weight of opinions on the wrong side,

At the right time explain to the sick the power which their beliefs exercise over their bodies. Give them divine and wholesome understanding, with which to combat their erroneous sense, and so efface the images of sickness from mortal mind. Keep distinctly in thought that man is the offspring of God, not of man; that man is spiritual, not material;

5 . ۔ 327: 1۔ 13 (تا دوسرا۔)، 22۔ 24

اصلاح اس سمجھ سے پیدا ہوتی ہے کہ بدی میں کوئی قائم رہنے والا اطمینان نہیں ہے، اور سائنس کے مطابق یہ اطمینان اچھائی کے لئے ہمدردی رکھنے سے پیدا ہوتا ہے، جو اِس لافانی حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ نہ خوشی نہ درد، نہ بھوک نہ جذبہ مادے سے یا مادے میں وجود رکھ سکتا ہے، جبکہ الٰہی عقل خوشی، درد یا خوف اور انسانی عقل کی تمام تر گناہ آلود بھوک کے جھوٹے عقائد کو نیست کر سکتا ہے۔

انتقام میں اطمینان پانا، کس قدر قابل رحم بدنیتی کا منظر ہے!بعض اوقات بدی انسان کا سب سے زیادہ درست تصور ہوتا ہے، جب تک کہ اچھائی پر اْس کی گرفت مضبوط نہیں ہوجاتی۔ پھر وہ بدی پر اپنا دباؤ کھو دیتا ہے، اور یہ اْس کے لئے عذاب بن جاتا ہے۔ گناہ کی تکلیف سے بچنے کا طریقہ گناہ کو ترک کرنا ہے۔ اور کوئی راہ نہیں ہے۔

سزا کے خوف نے انسان کو حقیقی ایماندار کبھی نہیں بنایا۔ غلط کے ساتھ ملنے اور درست کی تشہیر کرنے کے لئے اخلاقی جراٗت کی ضرورت ہے۔

5. 327 : 1-13 (to 2nd .), 22-24

Reform comes by understanding that there is no abiding pleasure in evil, and also by gaining an affection for good according to Science, which reveals the immortal fact that neither pleasure nor pain, appetite nor passion, can exist in or of matter, while divine Mind can and does destroy the false beliefs of pleasure, pain, or fear and all the sinful appetites of the human mind.

What a pitiful sight is malice, finding pleasure in revenge! Evil is sometimes a man's highest conception of right, until his grasp on good grows stronger. Then he loses pleasure in wickedness, and it becomes his torment. The way to escape the misery of sin is to cease sinning. There is no other way.

Fear of punishment never made man truly honest. Moral courage is requisite to meet the wrong and to proclaim the right.

6 . ۔ 291: 1۔ 9

یہ قیاس آرائیاں کہ گناہ معاف کیا جاتا ہے لیکن بھولا نہیں جاتا، کہ گناہ کے دوران خوشی اصل ہو جاتی ہے، کہ جسم کی نام نہاد موت گناہ سے آزاد کر دیتی ہے اور یہ کہ خدا کی معافی گناہ کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، یہ سب گھمبیر غلطیاں ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ جب آخری نرسنگا پھونکا جائے گا سب”ایک پل میں“ بدل جائے گا؛ مگر حکمت کایہ آخری بْلاوہ تب تک نہیں آسکتاجب تک بشر مسیحی کردار کی ترقی میں ہر ایک چھوٹے بلاوے کو پہلے سے ہی تسلیم نہ کرتے ہوں۔

6. 291 : 1-9

The suppositions that sin is pardoned while unforsaken, that happiness can be genuine in the midst of sin, that the so-called death of the body frees from sin, and that God's pardon is aught but the destruction of sin, — these are grave mistakes. We know that all will be changed "in the twinkling of an eye," when the last trump shall sound; but this last call of wisdom cannot come till mortals have already yielded to each lesser call in the growth of Christian character.

7 . ۔ 4: 3۔ 9

صبر، حلیمی، محبت اور نیک کاموں میں ظاہر ہونے والے فضل میں ترقی کرنے کی پْر جوش خواہش کے لئے ہمیں سب سے زیادہ دعا کرنے کی ضرورت ہے۔اپنے استاد کے حکموں پر عمل کرنا اور اْس کے نمونے کی پیروی کرناہم پر اْس کا مناسب قرض ہے اور جو کچھ اْس نے کیا ہے اْس کی شکر گزاری کا واحد موزوں ثبوت ہے۔

7. 4 : 3-9

What we most need is the prayer of fervent desire for growth in grace, expressed in patience, meekness, love, and good deeds. To keep the commandments of our Master and follow his example, is our proper debt to him and the only worthy evidence of our gratitude for all that he has done.

8 . ۔ 6: 3 (الٰہی)۔ 7

الٰہی محبت انسان کی اصلاح کرتی اور اْس پر حکمرانی کرتی ہے۔ انسان معافی مانگ سکتے ہیں لیکن صرف الٰہی اصول ہی گناہگار کی اصلاح کرتا ہے۔خدا اْس حکمت سے الگ نہیں جو وہ عطا کرتا ہے۔جو صلاحتیں وہ ہمیں دیتا ہے ہمیں اْنہیں فروغ دینا چاہئے۔

8. 6 : 3 (Divine)-7

Divine Love corrects and governs man. Men may pardon, but this divine Principle alone reforms the sinner. God is not separate from the wisdom He bestows. The talents He gives we must improve.

9 . ۔ 5: 3۔ 11، 29۔ 32

غلط کام پر شرمندگی اصلاح کی جانب ایک قدم ہے لیکن بہت آسان قدم ہے۔ عقل کے باعث جوا گلا اور بڑا قدم اٹھانے کی ضرورت ہے وہ وفاداری کی آزمائش ہے، یعنی اصلاح۔ یہاں تک ہمیں حالات کے دباؤ میں رکھا جاتا ہے۔ آزمائش ہمیں جرم کو دوہرانے کی دعوت دیتی ہے، اورجو کچھ ہوا ہوتا ہے اس کے عوض غم و الم ملتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ہوگا، جب تک ہم یہ نہیں سیکھتے کہ عدل کے قانون میں کوئی ریایت نہیں ہے اور ہمیں ”کوڑی کوڑی“ ادا کرنا ہوگی۔

ایک رسول کہتا ہے کہ خدا کا بیٹا (مسیح) اِس لئے آیا کہ ”ابلیس کے کاموں کو مٹائے۔“ہمیں ہمارے الٰہی نمونے کی پیروی کرنی چاہئے، اور بدی کے سب کاموں کو بشمول غلطی اور بیماری، نیست کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

9. 5 : 3-11, 29-32

Sorrow for wrong-doing is but one step towards reform and the very easiest step. The next and great step required by wisdom is the test of our sincerity, — namely, reformation. To this end we are placed under the stress of circumstances. Temptation bids us repeat the offence, and woe comes in return for what is done. So it will ever be, till we learn that there is no discount in the law of justice and that we must pay "the uttermost farthing."

An apostle says that the Son of God [Christ] came to "destroy the works of the devil." We should follow our divine Exemplar, and seek the destruction of all evil works, error and disease included.

10 . ۔ 103:6۔ 17

سائنس کی بدولت فانی عقل کے دعوں کی تباہی پورے انسانی خاندان کو برکت دیتی ہے، جس کے وسیلہ انسان گناہ اور فانیت سے فرار ہوسکتا ہے۔تاہم ابتدا کی مانند، یہ آزادی سائنسی طور پر نیکی اور بدی دونوں کی پہچان میں خود کو ظاہر نہیں کرتی، کیونکہ بدی غیر حقیقی ہے۔

دوسری جانب، عقل کی سائنس مکمل طور پر کسی ادھورے بے محل علم سے مختلف ہے، کیونکہ، صرف اچھائی کے مقصد کے لئے کام کرتے ہوئے، عقل کی سائنس خدا ہے اور الٰہی اصول کو ظاہر کرتی ہے۔اچھائی کی حدلامتناہی خدا اور اْس کا خیال ہے، جو حاکم کل ہے۔ بدی فرضی جھوٹ ہے۔

10. 103 : 6-17

The destruction of the claims of mortal mind through Science, by which man can escape from sin and mortality, blesses the whole human family. As in the beginning, however, this liberation does not scientifically show itself in a knowledge of both good and evil, for the latter is unreal.

On the other hand, Mind-science is wholly separate from any half-way impertinent knowledge, because Mind-science is of God and demonstrates the divine Principle, working out the purposes of good only. The maximum of good is the infinite God and His idea, the All-in-all. Evil is a suppositional lie.

11 . ۔ 458: 8۔ 32

جیسے پھول اندھیرے سے روشنی کی طرف مْڑتا ہے،مسیحت انسان کو فطری طور پر مادے سے روح کی جانب موڑنے کا موجب بنتی ہے۔پھر انسان اْن چیزوں کو مختص کرتا ہے جو ”نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سْنیں۔“یوحنا اور پولوس کو بہت واضح ادراک تھا کہ، چونکہ فانی آدمی کو قربانی کے بغیردنیاوی عظمت حاصل نہیں ہو سکتی، اس لئے اْسے سب دنیاداری چھوڑ کر آسمانی خزانے حاصل کرنے چاہئیں۔پھر اْس کا دنیاوی ہمدردیوں، اغراض و مقاصد میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

11. 458 : 32-8

Christianity causes men to turn naturally from matter to Spirit, as the flower turns from darkness to light. Man then appropriates those things which "eye hath not seen nor ear heard." Paul and John had a clear apprehension that, as mortal man achieves no worldly honors except by sacrifice, so he must gain heavenly riches by forsaking all worldliness. Then he will have nothing in common with the worldling's affections, motives, and aims.

12 . ۔ 22: 11۔ 12

”اپنی نجات کے لئے کوشش کریں“، یہ زندگی اور محبت کا مطالبہ ہے، کیونکہ یہاں پہنچنے کے لئے خدا آپ کے ساتھ کام کرتا ہے۔

12. 22 : 11-12

"Work out your own salvation," is the demand of Life and Love, for to this end God worketh with you.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔