اتوار 8 جون، 2025
خداوند خدا جو ہے اور جو تھا اور جو آنے والا ہے یعنی قادرِ مطلق فرماتا ہے کہ مَیں الفا اور اومیگا ہوں۔
“I am Alpha and Omega, the beginning and the ending, saith the Lord, which is, and which was, and which is to come, the Almighty.”
5۔ مَیں ہی خداوند ہوں اور کوئی نہیں میرے سوا کوئی خدا نہیں۔ مَیں نے تیری کمر باندھی اگر چہ تْو نے مجھے نہ پہچانا۔
6۔ تاکہ مشرق سے مغرب تک لوگ جان لیں کہ میرے سوا کوئی نہیں مَیں ہی خداوند ہوں میرے سوا کوئی دوسرانہیں۔
8۔ اے آسمان اوپر سے ٹپک پڑ! ہاں بادل راستبازی برسائیں۔ زمین کھل جائے اور نجات اور صداقت کا پھل لائے۔ وہ اْن کو اکٹھے اْگائے۔ مَیں خداوند اْس کا پیدا کرنے والا ہوں۔
9۔ افسوس اْس پر جو اپنے خالق سے جھگڑتا ہے! ٹھیکراتو زمین کے ٹھیکروں میں سے ہے کیا مٹی کمہار سے کہے کہ تْو کیا بناتا ہے؟ کیا تیری دستکاری کہے کہ اْس کے تو ہاتھ نہیں؟
12۔ مَیں نے زمین بنائی اْس پر انسان کو پیدا کیا اور مَیں ہی نے آسمان کو تانا اور اْس کے سب لشکروں پر مَیں نے حکم کیا۔
18۔ کیونکہ خداوند جس نے آسمان پیدا کئے وہی خدا ہے۔ اْسی نے زمین بنائی اور تیار کی اْسی نے اْسے قائم کیا اْس نے اْسے عبث پیدا نہیں کیا بلکہ اْس کو آبادی کے لئے آراستہ کیا۔ وہ یوں فرماتا ہے کہ مَیں خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں۔
22۔ اے انتہائے زمین کے سب رہنے والو تم میری طرف متوجہ ہو اور نجات پاؤ کیونکہ مَیں خدا ہوں اور میرے سوا کوئی نہیں۔
5. I am the Lord, and there is none else, there is no God beside me: I girded thee, though thou hast not known me:
6. That they may know from the rising of the sun, and from the west, that there is none beside me. I am the Lord, and there is none else.
8. Drop down, ye heavens, from above, and let the skies pour down righteousness: let the earth open, and let them bring forth salvation, and let righteousness spring up together; I the Lord have created it.
9. Woe unto him that striveth with his Maker! Let the potsherd strive with the potsherds of the earth. Shall the clay say to him that fashioneth it, What makest thou? or thy work, He hath no hands?
12. I have made the earth, and created man upon it: I, even my hands, have stretched out the heavens, and all their host have I commanded.
18. For thus saith the Lord that created the heavens; God himself that formed the earth and made it; he hath established it, he created it not in vain, he formed it to be inhabited: I am the Lord; and there is none else.
22. Look unto me, and be ye saved, all the ends of the earth: for I am God, and there is none else.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چوپائیوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔
31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness: and let them have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over the cattle, and over all the earth, and over every creeping thing that creepeth upon the earth.
31 And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
1۔ اور موسیٰ اپنے سسر یترو کی جو مدیان کا کاہن تھا بھیڑ بکریاں چراتا تھا اور وہ بھیڑ بکریوں کو ہنکاتاہو ااْن کو بیابان کی پرلی طرف سے خدا کے پہاڑ کے نزدیک لے آیا۔
2۔ اور خداوند کا ایک فرشتہ جھاڑی میں سے آگ کے شعلہ میں اْس پر ظاہر ہوا۔ اْس نے نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہے کہ ایک جھاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے پر وہ جھاڑی بھسم نہیں ہوتی۔
3۔ تب موسیٰ نے کہا کہ میں اب ذرا اْدھر کترا کر اِس منظر کو دیکھوں کہ یہ جھاڑی کیوں نہیں جل جاتی۔
4۔ جب خداوند نے دیکھا کہ وہ دیکھنے کو کترا کر آرہا ہے تو خدا نے اْسے جھاڑی میں سے پکارا اور کہا اے موسیٰ! اے موسیٰ! اْس نے کہا مَیں حاضر ہوں۔
5۔ تب اْس نے کہا اِدھر پاس مت آ۔ اپنے پاؤں سے جوتا اْتار کیونکہ جس جگہ تْو کھڑا ہے وہ مقدس زمین ہے۔
6۔ پھر اْس نے کہا مَیں تیرے باپ کا خدا یعنی ابراہام کا خدا اور یعقوب کا خدا اور اضحاق کا خدا ہوں۔ موسیٰ نے اپنا منہ چھپایا کیونکہ وہ خدا پر نظر کرنے سے ڈرتا تھا۔
7۔ اور خداوند نے کہا مَیں نے اپنے لوگوں کی تکلیف جو مصر میں ہیں خوب دیکھی اور اْن کی فریاد جو بیگار لینے والوں کے سبب سے ہے سْنی اور مَیں اْن کے دکھو ں کو جانتا ہوں۔
8۔ اور مَیں اْترا ہوں کہ اْن کو مصریوں کے ہاتھ سے چھڑاؤں اور اْس ملک سے نکال کر اْن کو ایک اچھے اور وسیع ملک میں پہنچاؤں جہاں دودھ اور شہد بہتا ہے۔
10۔ سو اب آ مَیں تجھے فرعون کے پاس بھیجتا ہوں کہ تْو میری قوم بنی اسرائیل کو مصر میں سے نکال لائے۔
11۔ موسیٰ نے خدا سے کہا مَیں کون ہوں جو فرعون کے پاس جاؤں اور بنی اسرائیل کو مصر سے نکال لاؤں؟
12۔ اْس نے کہا مَیں ضرور تیرے ساتھ رہوں گا۔
13۔ جب مَیں بنی اسرائیل کے پاس جا کر اْن کو کہوں کہ تمہارے باپ دادا کے خدا نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے اور وہ مجھے کہیں کہ اْس کا نام کیا ہے؟ تو مَیں اْن کو کیا بتاؤں؟
14۔خدا نے موسیٰ سے کہا مَیں جو ہوں سو مَیں ہوں۔ سو تْو بنی اسرائیل سے یوں کہنا کہ مَیں جو ہوں نے مجھے تمہارے پاس بھیجا ہے۔
17۔ اور مَیں نے کہا ہے کہ مَیں تم کو مصر کے دْکھ سے نکال لوں گا۔
1 Now Moses kept the flock of Jethro his father in law, the priest of Midian: and he led the flock to the backside of the desert, and came to the mountain of God, even to Horeb.
2 And the angel of the Lord appeared unto him in a flame of fire out of the midst of a bush: and he looked, and, behold, the bush burned with fire, and the bush was not consumed.
3 And Moses said, I will now turn aside, and see this great sight, why the bush is not burnt.
4 And when the Lord saw that he turned aside to see, God called unto him out of the midst of the bush, and said, Moses, Moses. And he said, Here am I.
5 And he said, Draw not nigh hither: put off thy shoes from off thy feet, for the place whereon thou standest is holy ground.
6 Moreover he said, I am the God of thy father, the God of Abraham, the God of Isaac, and the God of Jacob. And Moses hid his face; for he was afraid to look upon God.
7 And the Lord said, I have surely seen the affliction of my people which are in Egypt, and have heard their cry by reason of their taskmasters; for I know their sorrows;
8 And I am come down to deliver them out of the hand of the Egyptians, and to bring them up out of that land unto a good land and a large, unto a land flowing with milk and honey;
10 Come now therefore, and I will send thee unto Pharaoh, that thou mayest bring forth my people the children of Israel out of Egypt.
11 And Moses said unto God, Who am I, that I should go unto Pharaoh, and that I should bring forth the children of Israel out of Egypt?
12 And he said, Certainly I will be with thee;
13 And Moses said unto God, Behold, when I come unto the children of Israel, and shall say unto them, The God of your fathers hath sent me unto you; and they shall say to me, What is his name? what shall I say unto them?
14 And God said unto Moses, I AM THAT I AM: and he said, Thus shalt thou say unto the children of Israel, I AM hath sent me unto you.
17 And I have said, I will bring you up out of the affliction of Egypt …
1۔ اور خداوند نے موسیٰ سے فرمایا۔
2۔ بنی اسرائیل کو حکم دے کہ وہ لوٹ کر مجدال اور سمند ر کے بیچ فی ہخیروت کے مقابل بعل صفون کے آگے ڈیرے لگائیں۔ اْسی کے آگے سمندر کے کنارے کنارے ڈیرے لگائیں۔
4۔اورمَیں فرعون کے دل کو سخت کروں گااور وہ اْن کا پیچھا کرے گااور مَیں فرعون اور اْس کے سارے لشکرپر ممتاز ہوں گا اور مصری جان لیں گے کہ خداوند مَیں ہوں اور اْنہوں نے ایسا ہی کیا۔
5۔جب مصر کے بادشاہ کو خبر ملی کہ وہ لوگ چل دئیے تو فرعون اور اْس کے خادموں کا دل اْن لوگوں کی طرف سے پھر گیا اور وہ کہنے لگے کہ ہم نے یہ کیا کِیا کہ اسرائیلیوں کو اپنی خدمت سے چھٹی دے کراْن کو جانے دیا۔
7۔ اور اْس نے چھ سو چنے ہوئے رتھ بلکہ مصر کے سب رتھ لئے اور اْن سبھوں پر سرداروں کو بٹھایا۔
8۔۔۔۔ اور اْس نے بنی اسرائیل کا پیچھا کیا۔
10۔اور جب فرعون نزدیک آگیا تب بنی اسرائیل نے آنکھ اْٹھا کر دیکھا کہ مصری اْن کا پیچھا کئے چلے آتے ہیں اور وہ نہایت خوف زدہ ہوگئے تب بنی اسرائیل نے خداوند سے فریاد کی۔
13۔ تب موسیٰ نے لوگوں سے کہاڈرو مت چپ چاپ کھڑے ہو کر خداوند کی نجات کے کام کو دیکھو جو وہ آج تمہارے لئے کرے گا کیونکہ جن مصریوں کو آج تم لوگ دیکھتے ہو اْن کو پھر کبھی ابد تک نہ دیکھو گے۔
21۔ پھر موسیٰ نے اپنا ہاتھ سمندر کے اوپر بڑھایا اور خداوند نے رات بھر تْند پوربی آندھی چلاکر اور سمندر کو پیچھے ہٹا کر اْسے خشک زمین بنا دیا اور پانی دو حصے ہو گیا۔
22۔ اور بنی اسرائیل سمندر کے بیچ میں سے خشک زمین پر چل کر نکل گئے اور اْن کے دہنے اور بائیں ہاتھ پانی دیوار کی طرح تھا۔
23۔ اور مصریوں نے تعاقب کیا اور فرعون کے سب گھوڑے اور رتھ سوار اْن کے پیچھے پیچھے سمندر کے بیچ میں چلے گئے۔
26۔ اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ اپنا ہاتھ سمندر کے اوپر بڑھا تاکہ پانی مصریوں اور اْن کے رتھوں اور سواروں پر پھر بہنے لگے۔
27۔ اور موسیٰ نے اپنا ہاتھ سمندر کے اوپر بڑھایا اور صبح ہوتے ہوتے سمندر پھر اپنی اصلی قوت پر آگیا اور مصری اْلٹے بھاگنے لگے اور خداوند نے سمندر کے بیچ ہی میں مصریوں کو تہہ و بالا کر دیا۔
30۔ سو خداوند نے اْس دن اسرائیلیوں کو مصریوں کے ہاتھ سے اِس طرح بچایا اور اسرائیلیوں نے مصریوں کو سمندر کے کنارے مرے ہوئے پڑے دیکھا۔
31۔ اور اسرائیلیوں نے وہ بڑی قدرت جو خداوند نے مصریوں پر ظاہر کی دیکھی اور وہ لوگ خداوندسے ڈرے اور خداوند پر اْس کے بندے موسیٰ پر ایمان لائے۔
1 And the Lord spake unto Moses, saying,
2 Speak unto the children of Israel, that they turn and encamp before Pi-hahiroth, between Migdol and the sea, over against Baal-zephon: before it shall ye encamp by the sea.
4 And I will harden Pharaoh’s heart, that he shall follow after them;
5 And it was told the king of Egypt that the people fled: and the heart of Pharaoh and of his servants was turned against the people, and they said, Why have we done this, that we have let Israel go from serving us?
8 …and he pursued after the children of Israel:
10 And when Pharaoh drew nigh, the children of Israel lifted up their eyes, and, behold, the Egyptians marched after them; and they were sore afraid: and the children of Israel cried out unto the Lord.
13 And Moses said unto the people, Fear ye not, stand still, and see the salvation of the Lord, which he will shew to you to day: for the Egyptians whom ye have seen to day, ye shall see them again no more for ever.
21 And Moses stretched out his hand over the sea; and the Lord caused the sea to go back by a strong east wind all that night, and made the sea dry land, and the waters were divided.
22 And the children of Israel went into the midst of the sea upon the dry ground: and the waters were a wall unto them on their right hand, and on their left.
23 And the Egyptians pursued, and went in after them to the midst of the sea, even all Pharaoh’s horses, his chariots, and his horsemen.
26 And the Lord said unto Moses, Stretch out thine hand over the sea, that the waters may come again upon the Egyptians, upon their chariots, and upon their horsemen.
27 And Moses stretched forth his hand over the sea, and the sea returned to his strength when the morning appeared; and the Egyptians fled against it; and the Lord overthrew the Egyptians in the midst of the sea.
30 Thus the Lord saved Israel that day out of the hand of the Egyptians; and Israel saw the Egyptians dead upon the sea shore.
31 And Israel saw that great work which the Lord did upon the Egyptians: and the people feared the Lord, and believed the Lord, and his servant Moses.
1۔ اب ایمان اْمید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے۔
24۔ ایمان ہی سے موسیٰ نے بڑے ہو کر فرعون کی بیٹی کا بیٹا کہلانے سے انکار کیا۔
27۔ ایمان ہی سے اْس نے بادشاہ کے غصے کا خوف نہ کر کے مصر کو چھوڑ دیا۔ اِس لئے کہ وہ اندیکھے کو گویا دیکھ کر ثابت قدم رہا۔
29۔ ایمان ہی سے وہ بحرِ قلزم سے اِس طرح نکل گئے جیسے خشک زمین پر سے اور جب مصریوں نے یہ قصد کیا تو ڈوب گئے۔
1 Now faith is the substance of things hoped for, the evidence of things not seen.
24 By faith Moses, when he was come to years, refused to be called the son of Pharaoh’s daughter;
27 By faith he forsook Egypt, not fearing the wrath of the king: for he endured, as seeing him who is invisible.
29 By faith they passed through the Red sea as by dry land: which the Egyptians assaying to do were drowned.
10۔ اور اْس وقت سے اب تک بنی اسرائیل میں کوئی نبی موسیٰ کی مانند جس نے خداوند کے روبرو باتیں کیں نہیں اٹھا۔
11۔ اور اْس کو خداوند نے ملکِ مصر میں فرعون اور اْس کے سب خادموں اور اْس کے سارے ملک کے سامنے سب نشانوں اور عجیب کاموں کے دکھانے کو بھیجا تھا۔
12۔ یوں موسیٰ نے سب اسرائیلیوں کے سامنے زور آور ہاتھ اور بڑی ہیبت کے کام کر دکھائے۔
10 And there arose not a prophet since in Israel like unto Moses, whom the Lord knew face to face,
11 In all the signs and the wonders, which the Lord sent him to do in the land of Egypt to Pharaoh, and to all his servants, and to all his land,
12 And in all that mighty hand, and in all the great terror which Moses shewed in the sight of all Israel.
7۔ اے زمین تو رب کے حضور۔ یعقوب کے خدا کے حضور تھرتھرا۔
7 Tremble, thou earth, at the presence of the Lord, at the presence of the God of Jacob;
EOMخالق۔ روح؛ عقل؛ ذہانت؛ ساری اچھائی اور حقیقت کے الٰہی اصول پر زور دینے والا؛ خود موجود زندگی، سچائی اور محبت؛ وہ جو کامل اور ابدی ہے؛ مادے اور بدی کا مخالف، جس کا کوئی اصول نہیں؛ خدا جس نے وہ سب کچھ بنایا جو بنایا گیا تھا اور خود کے مخالف کوئی ایٹم یا عنصر نہ بنا سکا۔
Creator. Spirit; Mind; intelligence; the animating divine Principle of all that is real and good; self-existent Life, Truth, and Love; that which is perfect and eternal; the opposite of matter and evil, which have no Principle; God, who made all that was made and could not create an atom or an element the opposite of Himself.
ابتدا سے آخر تک، پورا کلام پاک مادے پر روح، عقل کی فتح کے واقعات سے بھرپور ہے۔ موسیٰ نے عقل کی طاقت کو اس کے ذریعے ثابت کیا جسے انسان معجزات کہتا ہے۔
From beginning to end, the Scriptures are full of accounts of the triumph of Spirit, Mind, over matter. Moses proved the power of Mind by what men called miracles;
عبرانیوں کوشریعت دینے والا، بولنے میں دھیما،جو کچھ اْس پر ظاہر ہو اتھاوہ لوگوں کو سمجھانے سے مایوس تھا۔
The Hebrew Lawgiver, slow of speech, despaired of making the people understand what should be revealed to him.
فہم لازمی طور پر تعلیمی مراحل پر انحصار نہیں کرتا۔یہ خود تمام تر خوبصورتی اور شاعری اور اِن کے اظہار کی طاقت رکھتا ہے۔روح، یعنی خدا کو تب سنا جاتا ہے جب حواس خاموش ہوں۔
Mind is not necessarily dependent upon educational processes. It possesses of itself all beauty and poetry, and the power of expressing them. Spirit, God, is heard when the senses are silent.
بنی اسرائیل۔ جان کے نمائندہ کار، نہ کہ جسمانی حس کے؛ روح کی اولاد، جو، غلطی، گناہ اور فہم کے ساتھ کشتی کرتے ہوئے، الٰہی سائنس کی حکمرانی تلے رہتے ہیں؛ خدا کے چند خیالات بطور انسان دکھائی دیتے ہیں، غلطیوں کو دور کرتے ہیں اور بیماروں کو شفا دیتے ہیں؛ وہ مسیح کی اولاد ہیں۔
Children of Israel. The representatives of Soul, not corporeal sense; the offspring of Spirit, who, having wrestled with error, sin, and sense, are governed by divine Science; some of the ideas of God beheld as men, casting out error and healing the sick; Christ's offspring.
مصر میں، یہ عقل ہی تھی جس نے اسرائیلیوں کو وباؤں پر یقین کرنے سے بچایا۔ بیابان میں، چٹان سے ندیاں بہیں، اور آسمان سے من برسا۔۔۔۔ غیر قوموں کے درمیان قید میں بھی، الٰہی اصول نے خدا کے لوگوں کے لئے آگ کی بھٹی میں اور بادشاہوں کے محلوں میں عجیب کام دکھائے۔
In Egypt, it was Mind which saved the Israelites from belief in the plagues. In the wilderness, streams flowed from the rock, and manna fell from the sky. … Even in captivity among foreign nations, the divine Principle wrought wonders for the people of God in the fiery furnace and in kings' palaces.
ایک معجزہ خدا کے قانون کو پورا کرتا ہے، لیکن اْس قانون کو توڑتا نہیں۔ یہ حقیقت خود معجزے کی نسبت زیادہ پْر اسرار لگتی ہے۔ زبور نویس نے یہ گایا: ”اے سمندرتجھے کیا ہواکہ تُو بھاگتا ہے؟ اے یردن!تجھے کیا ہوا کہ تو پیچھے ہٹتا ہے؟ اَے پہاڑو! تمکو کیا ہوا کہ تُم مینڈھوں کی طرح اچھلتے ہو؟ اے پہاڑیو! تمکو کیا ہواکہ تُم بھیڑ کے بچوں کی طرح کودتی ہو؟اَے زمین تُو رب کے حضور۔ یعقوب کے خدا کے حضور تھرتھرا۔“ یہ معجزہ کوئی اختلاف متعارف نہیں کراتا، بلکہ خدا کے ناقابل تبدیل قانون کی سائنس کو قائم کرتے ہوئے بنیادی ترتیب کو واضح کرتا ہے۔صرف روحانی ارتقا ء ہی الٰہی قوت کی مشق کرنے کے قابل ہے۔
وہی طاقت جو گناہ سے شفا دیتی ہے وہ بیماری سے بھی شفا دیتی ہے۔
A miracle fulfils God's law, but does not violate that law. This fact at present seems more mysterious than the miracle itself. The Psalmist sang: "What ailed thee, O thou sea, that thou fleddest? Thou Jordan, that thou wast driven back? Ye mountains, that ye skipped like rams, and ye little hills, like lambs? Tremble, thou earth, at the presence of the Lord, at the presence of the God of Jacob." The miracle introduces no disorder, but unfolds the primal order, establishing the Science of God's unchangeable law. Spiritual evolution alone is worthy of the exercise of divine power.
The same power which heals sin heals also sickness.
”سن اے اسرائیل!خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے۔“
ابدی ”مَیں ہوں“ جسمانی انسانیت کی تنگ حدود میں بندھا ہوا یا سکڑا ہوا نہیں ہے، اور نہ ہی اْسے فانی خیالات کے وسیلہ صحیح طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔اِس ایک بڑے سوال کے مقابلے میں خدا کی قطعی صورت ذرا اہمیت کی حامل ہونی چاہئے، کہ لامحدود عقل یا الٰہی محبت کیا ہے؟
یہ کون ہے جو ہماری فرمانبرداری کا مطالبہ کرتا ہے؟ وہی، کلام کی زبان میں، ”جوآسمانی لشکر اور اہلِ زبان کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اْس کا ہاتھ روک سکے یا اْس سے کہے تْو کیا کرتا ہے؟“
لامحدود محبت کو پیش کرنے کی کوئی شکل نہ ہی کوئی جسمانی مجموعہ موزوں ہے۔
"Hear, O Israel: the Lord our God is one Lord."
The everlasting I am is not bounded nor compressed within the narrow limits of physical humanity, nor can He be understood aright through mortal concepts. The precise form of God must be of small importance in comparison with the sublime question, What is infinite Mind or divine Love?
Who is it that demands our obedience? He who, in the language of Scripture, "doeth according to His will in the army of heaven, and among the inhabitants of the earth; and none can stay His hand, or say unto Him, What doest Thou?"
No form nor physical combination is adequate to represent infinite Love.
جیسے بنی اسرائیل کو بحرم قلزم، انسانی خوف کے تاریک اتار چڑھاؤ، سے گزرتے ہوئے فتح مندی کے ساتھ ہدایت ملی، جیسے اْنہیں بیابان میں،انسانی امیدوں کے بڑے صحرا میں تکالیف کے ساتھ گزرتے ہوئے، اور وعدہ کی ہوئی خوشی کی توقع لگائے ہوئے، راہنمائی ملی، اسی طرح سمجھ سے روح تک، وجودیت کے مادی فہم سے روحانی فہم تک کے سفر کے دوران روحانی خیال تما م تر جائز خواہشات کی راہنمائی کرے گا اور اْن سب کو جلال کے لئے تیار کرے گا جو خدا سے محبت رکھتے ہیں۔
As the children of Israel were guided triumphantly through the Red Sea, the dark ebbing and flowing tides of human fear, — as they were led through the wilderness, walking wearily through the great desert of human hopes, and anticipating the promised joy, — so shall the spiritual idea guide all right desires in their passage from sense to Soul, from a material sense of existence to the spiritual, up to the glory prepared for them who love God.
ہم قوتوں کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ انہیں چھوڑ دیں تو مخلوق نیست ہو جائے گی۔ انسانی علم انہیں مادے کی قوتیں کہتا ہے،لیکن الٰہی سائنس یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر الٰہی عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور اس عقل میں میراث رکھتی ہیں، اور یوں انہیں اْن کے جائز گھر اور درجہ بندی میں بحال کرتی ہے۔
We tread on forces. Withdraw them, and creation must collapse. Human knowledge calls them forces of matter; but divine Science declares that they belong wholly to divine Mind, are inherent in this Mind, and so restores them to their rightful home and classification.
مواد وہ ہے جو ابدی ہے اور نیست ہونے اور مخالفت سے عاجز ہے۔ سچائی، زندگی اور محبت مواد ہیں، جیسے کہ کلام عبرانیوں میں یہ الفاظ استعمال کرتا ہے: ”ایمان اْمید کی ہوئی چیزوں کا اعتماد اور اندیکھی چیزوں کا ثبوت ہے۔“روح، جو فہم،جان، یا خدا کا مترادف لفظ ہے، واحد حقیقی مواد ہے۔ روحانی کائنات، بشمول انفرادی انسان، ایک مشترک خیال ہے، جو روح کے الٰہی مواد کی عکاسی کرتا ہے۔
Substance is that which is eternal and incapable of discord and decay. Truth, Life, and Love are substance, as the Scriptures use this word in Hebrews: "The substance of things hoped for, the evidence of things not seen." Spirit, the synonym of Mind, Soul, or God, is the only real substance. The spiritual universe, including individual man, is a compound idea, reflecting the divine substance of Spirit.
وہ سب کچھ جس کے لئے ہم گناہ، بیماری اور موت کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں فانی یقین ہے۔ ہم مادے کی تشریح بطور غلطی کرتے ہیں کیونکہ یہ زندگی، مواد اور شعور کے اْلٹ ہے۔ اگر روح حقیقی اور ابدی ہے تو مادہ، اپنی فانیت کے ہمراہ، حقیقی نہیں ہوسکتا۔ہماری نظر میں کیا چیز مواد ہونی چاہئے، غلطی، تبدیل ہونے والا اور فنا ہونے والا، قابل تغیر اور فانی، یا غلطی سے مبرا، ناقابل تغیر اور لافانی؟ نئے عہد نامے کا ایک مصنف تفصیل کے ساتھ ایمان یعنی عقل کے معیار کو ”امید کی ہوئی چیزوں کے اعتماد“ کے طور پر بیان کرتا ہے۔
All that we term sin, sickness, and death is a mortal belief. We define matter as error, because it is the opposite of life, substance, and intelligence. Matter, with its mortality, cannot be substantial if Spirit is substantial and eternal. Which ought to be substance to us, — the erring, changing, and dying, the mutable and mortal, or the unerring, immutable, and immortal? A New Testament writer plainly describes faith, a quality of mind, as "the substance of things hoped for."
لنگڑا، گونگا، بہرہ، اندھا، بیمار، جنس پرست،گناہگار، میری خواہش تھی کہ یہ اپنے عقائد کی غلامی سے اور فرعونوں کے تعلیمی نظام سے رہائی پائیں، جو آج، ماضی کی طرح، اسرائیلی قوم کو قید میں رکھتے ہیں۔ میں نے اپنے سامنے ہولناک تصادم دیکھا، بحیرہ قلزم اور بیابان؛ مگر میں نے خدا پر ایمان رکھ کر، سچائی، مضبوط نجات دہندہ پر بھروسہ کر کے سفر جاری رکھا، کہ وہ مجھے کرسچن سائنس کی سر زمین میں راہنمائی دے، جہاں بیڑیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور انسان کے حقوق کومکمل طور پر سمجھا اور تسلیم کیاجاتا ہے۔
The lame, the deaf, the dumb, the blind, the sick, the sensual, the sinner, I wished to save from the slavery of their own beliefs and from the educational systems of the Pharaohs, who to-day, as of yore, hold the children of Israel in bondage. I saw before me the awful conflict, the Red Sea and the wilderness; but I pressed on through faith in God, trusting Truth, the strong deliverer, to guide me into the land of Christian Science, where fetters fall and the rights of man are fully known and acknowledged.
خدا تمام چیزوں کو اپنی شبیہ پر بناتا ہے۔ زندگی وجودیت سے، سچ راستی سے، خدا نیکی سے منعکس ہوتا ہے، جو خود کی سلامتی اور استقلال عنایت کرتے ہیں۔ محبت، بے غرضی سے معطر ہو کر، سب کو خوبصورتی اور روشنی سے غسل دیتی ہے۔ ہمارے قدموں کے نیچے گھاس خاموشی سے پکارتی ہے کہ، ”حلیم زمین کے وارث ہوں گے۔“ معمولی قطلب کی جھاڑی اپنی میٹھی خوشبو آسمان کو بھیجتی ہے۔ بڑی چٹان اپنا سایہ اور پناہ دیتی ہے۔ سورج کی روشنی چرچ کے گنبد سے چمکتی ہے، قید خانے پر گرتی ہے، بیمار کے کمرے میں پڑتی ہے، پھولوں کو روشن کرتی ہے، زمینی منظر کو دلکش بناتی ہے، زمین کو برکت دیتی ہے۔ انسان، اْس کی شبیہ پر خلق کئے جانے سے پوری زمین پر خدا کی حاکمیت کی عکاسی کرتا اور ملکیت رکھتا ہے۔ آدمی اور عورت بطور ہمیشہ کے لئے خدا کے ساتھ ابدی اور ہم عصر، جلالی خوبی میں، لامحدود مادر پدر خدا کی عکاسی کرتے ہیں۔
God fashions all things, after His own likeness. Life is reflected in existence, Truth in truthfulness, God in goodness, which impart their own peace and permanence. Love, redolent with unselfishness, bathes all in beauty and light. The grass beneath our feet silently exclaims, "The meek shall inherit the earth." The modest arbutus sends her sweet breath to heaven. The great rock gives shadow and shelter. The sunlight glints from the church-dome, glances into the prison-cell, glides into the sick-chamber, brightens the flower, beautifies the landscape, blesses the earth. Man, made in His likeness, possesses and reflects God's dominion over all the earth. Man and woman as coexistent and eternal with God forever reflect, in glorified quality, the infinite Father-Mother God.
EOMروز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔