اتوار 8 دسمبر ، 2024
خداوند نے حکمت سے زمین کی بنیا دڈالی اور فہم سے آسمان کو قائم کیا۔
“The Lord by wisdom hath founded the earth; by understanding hath he established the heavens.”
1۔ اے خداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمین پر کیسا بزرگ ہے! تْو نے اپنا جلال آسمان پر قائم کیا۔
3۔ جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دستکاری ہے اور چاند اور ستاروں پر جن کو تْو نے مقرر کیا غور کرتا ہوں۔
4۔ تو پھر انسان کیا ہے کہ تْو اْسے یاد رکھے اور آدم زاد کیا ہے کہ تْو اْس کی خبر لے؟
5۔ کیونکہ تْو نے اْسے خدا سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شوکت سے اْسے تاجدار کرتا ہے۔
6۔ تْو نے اْسے اپنی دستکاری پر تسلط بخشا ہے۔ تْو نے سب کچھ اْس کے قدموں کے نیچے کر دیا ہے۔
1. O Lord our Lord, how excellent is thy name in all the earth! who hast set thy glory above the heavens.
3. When I consider thy heavens, the work of thy fingers, the moon and the stars, which thou hast ordained;
4. What is man, that thou art mindful of him? and the son of man, that thou visitest him?
5. For thou hast made him a little lower than the angels, and hast crowned him with glory and honour.
6. Thou madest him to have dominion over the works of thy hands; thou hast put all things under his feet.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خداوند کی حمد کرو۔ کیونکہ خدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔
8۔ جو آسمان کو بادلوں سے ملبس کرتا ہے۔ جو زمین کے لئے مینہ تیار کرتا ہے۔ جو پہاڑوں پر گھاس تیار کرتا ہے۔
11۔ خداوند اْن سے خوش ہے جو اْس سے ڈرتے ہیں۔ اور اْن سے جو اْس کی شفقت کے امیداوار ہیں۔
1 Praise ye the Lord: for it is good to sing praises unto our God;
8 Who covereth the heaven with clouds, who prepareth rain for the earth, who maketh grass to grow upon the mountains.
11 The Lord taketh pleasure in them that fear him, in those that hope in his mercy.
1۔ ہر چیز کا ایک موقع اور ہر کام کا جو آسمان کے نیچے ہوتا ہے ایک وقت ہے۔
11۔ اْس نے ہر ایک چیز کو اْس کے وقت میں خوب بنایا اور اْس نے ابدیت کو بھی اْس کے دل میں جاگْزیں کیا اِس لئے کہ انسان اْس کام کو جو خدا شروع سے آخر تک کرتا ہے دریافت نہیں کر سکتا۔
14۔۔۔۔ سب کچھ جو خدا کرتا ہے ہمیشہ کے لئے ہے۔ اِس میں کچھ کمی بیشی نہیں ہوسکتی اور خدا نے یہ اِس لئے کیا ہے کہ لوگ اْس سے ڈرتے رہیں۔
1 To every thing there is a season, and a time to every purpose under the heaven:
11 He hath made every thing beautiful in his time:
14 …whatsoever God doeth, it shall be for ever: nothing can be put to it, nor any thing taken from it: and God doeth it, that men should fear before him.
29۔ اور شاہ یہوداہ آسا کے اڑتیس سال سے عمری کا بیٹا اخی اب اسرائیل پر سلطنت کرنے لگا۔
30۔ اور عمری کے بیٹے اخی اب نے۔۔۔ خداوند کی نظر میں بدی کی۔
29 And in the thirty and eighth year of Asa king of Judah began Ahab the son of Omri to reign over Israel:
30 And Ahab the son of Omri did evil in the sight of the Lord …
1۔ اور ایلیاہ تشبی نے جو جلعاد کے پردیسیوں میں سے تھا اخی اب سے کہا کہ خُداوند اسرائیل کے خُدا کی حیات کی قسم جسکے سامنے میں کھڑا ہوں اِن برسوں میں نہ اوس پڑے گی نہ مینہ برسے گا جب تک میں نہ کہوں۔
7۔ اور کچھ عرصے کے بعد وہ نالہ سوکھ گیا اِس لئے کہ اْس ملک میں بارش نہیں ہوئی تھی۔
8۔ تب خُداوند کا یہ کلام اُس پر نازل ہوا۔
9۔کہ اٹھ اور صیدا کے صارپت کو جا اور وہیں رہ۔ دیکھ میں نے ایک بیوہ کو وہاں حکم دیا ہے کہ تیری پرورش کرے۔
10۔ سو وہ اٹھ کر صارپت کو گیا اور جب وہ شہر کے پھاٹک پر پہنچا تو دیکھا کہ ایک بیوہ وہاں لکڑیاں چن رہی ہے۔ سو اُس نے اُسے پکار کر کہا ذرا مجھے تھوڑا سا پانی کسی برتن میں لادے کہ میں پیوں۔
11۔ اور جب وہ لینے چلی تو اُس نے پکار کر کہا ذرا اپنے ہاتھ میں ایک ٹکڑا روٹی میرے واسطے لیتی آنا۔
12۔ اُس نے کہ خداوند تیرے خدا کی حیات کی قسم میر ے ہاں روٹی نہیں۔ صرف مُٹھی بھر آٹا ایک مٹکے میں اور تھوڑا سا تیل ایک کُپی میں ہے اور دیکھ میں دو ایک لکڑیاں چُن رہی ہوں تاکہ گھر جا کر اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اُسے پکاوں اور ہم اُسے کھائیں۔ اور پھر مر جائیں۔
13۔ اور ایلیاہ نے اُس سے کہا مت ڈر۔
14۔ کیونکہ خُداوند اسرائیل کا خُدا یوں فرماتا ہے کہ اُس دن تک جب تک خُداوند زمین پر مینہ نہ برسائے نہ تو آٹے کا مٹکا خالی ہو گا اور نہ تیل کی کپی میں کمی ہو گی۔
15۔ سو اُس نے جا کر ایلیاہ کے کہنے کے مطابق کیا اور یہ اور وہ اور اُسکا کنبہ بہت دنوں تک کھاتے رہے۔
16۔ اور خُداوند کے کلام کے مطابق جو اُس نے ایلیاہ کی معرفت فرمایا تھا نہ تو آٹے کا مٹکا خالی ہُوا اور نہ تیل کی کُپی میں کمی ہوئی۔
1 And Elijah the Tishbite, who was of the inhabitants of Gilead, said unto Ahab, As the Lord God of Israel liveth, before whom I stand, there shall not be dew nor rain these years, but according to my word.
7 And it came to pass after a while, that the brook dried up, because there had been no rain in the land.
8 And the word of the Lord came unto him, saying,
9 Arise, get thee to Zarephath, which belongeth to Zidon, and dwell there: behold, I have commanded a widow woman there to sustain thee.
10 And when he came to the gate of the city, behold, the widow woman was there gathering of sticks: and he called to her, and said,
11 Bring me, I pray thee, a morsel of bread in thine hand.
12 And she said, As the Lord thy God liveth, I have not a cake, but an handful of meal in a barrel, and a little oil in a cruse:
13 And Elijah said unto her, Fear not;
14 For thus saith the Lord God of Israel, The barrel of meal shall not waste, neither shall the cruse of oil fail, until the day that the Lord sendeth rain upon the earth.
15 And she went and did according to the saying of Elijah: and she, and he, and her house, did eat many days.
16 And the barrel of meal wasted not, neither did the cruse of oil fail, according to the word of the Lord, which he spake by Elijah.
1۔ اور بہت دنوں کے بعد ایسا ہوا کہ خداوند کا یہ کلام تیسرے سال ایلیاہ پر نازل ہوا کہ جا کر اخی اب سے مل اور مَیں زمین پر مینہ برساونگا۔
2۔ سو ایلیاہ اخی اب سے ملنے کو چلا اور سامریہ میں سخت کال تھا۔
41۔ پھر ایلیاہ نے اخی اب سے کہا اوپر چڑھ جا۔ کھا اور پی کیونکہ کثرت کی بارش کی آواز ہے۔
42۔ سو اخی اب کھانے پینے کو اوپر چلا گیا اور ایلیاہ کرمل کی چوٹی پر چڑھ گیا اور زمین پر سرنگون ہو کر اپنا منہ اپنے گھٹنوں کے بیچ کر لیا۔
43۔ اور اپنے خادم سے کہا ذرا اوپر جا کر سمندر کی طرف تو نظر کر۔ سو اُس نے اوپر جا کر نظر کی اور کہاں وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔ اُس نے کہا پھر سات بار جا۔
44۔ اور ساتویں مرتبہ اُس نے کہا دیکھ ایک چھوٹا سا بادل آدمی کے ہاتھ کے برابر سمندر میں سے اٹھا ہے۔ تب اُس نے کہا جا اور اخی اب سے کہہ کہ اپنا رتھ تیار کرا کے نیچے اتر جا تاکہ بارش تجھے روک نہ لے۔
45۔ اور تھوڑی ہی دیر میں آسمان گھٹا اور آندھی سے سیاہ ہو گیا اور بڑی بارش ہوئی اور اخی اب سوار ہو کر یزرعیل کو چلا۔
1 And it came to pass after many days, that the word of the Lord came to Elijah in the third year, saying, Go, shew thyself unto Ahab; and I will send rain upon the earth.
2 And Elijah went to shew himself unto Ahab. And there was a sore famine in Samaria.
41 And Elijah said unto Ahab, Get thee up, eat and drink; for there is a sound of abundance of rain.
42 So Ahab went up to eat and to drink. And Elijah went up to the top of Carmel; and he cast himself down upon the earth, and put his face between his knees,
43 And said to his servant, Go up now, look toward the sea. And he went up, and looked, and said, There is nothing. And he said, Go again seven times.
44 And it came to pass at the seventh time, that he said, Behold, there ariseth a little cloud out of the sea, like a man’s hand. And he said, Go up, say unto Ahab, Prepare thy chariot, and get thee down, that the rain stop thee not.
45 And it came to pass in the mean while, that the heaven was black with clouds and wind, and there was a great rain.
1۔ اور جب خداوند ایلیاہ کو بگولے میں آسمان پر اٹھا لینے کو تھا تو ایسا ہوا کہ ایلیاہ الیشع کو ساتھ لیکر جلجال سے چلا۔
1 And it came to pass, when the Lord would take up Elijah into heaven by a whirlwind, that Elijah went with Elisha from Gilgal.
38۔ اور الیشع جلجال میں آیا اور ملک میں کال تھا۔ اور انبیاء زادے اْس کے حضور بیٹھے ہوئے تھے اور اْس نے اپنے خادم سے کہا بڑی دیگ چڑھا دے اور اِن انبیاء زادوں کے لئے لپسی پکا۔
39۔ اور اْن میں سے ایک کھیت میں گیا تو کچھ ترکاری چن لایا۔سو اْسے کوئی جنگلی لتا مل گئی۔ اْس نے اْس میں سے اندراین توڑ کر دامن بھر لیا اور لوٹا اور اْن کو کاٹ کر لپسی کی دیگ میں ڈال دیا کیونکہ وہ اْن کو پہچانتے نہ تھے۔
40۔ چنانچہ اْنہوں نے اْن مردوں کے کھانے کے لئے اْس میں سے انڈیلا اور ایسا ہوا کہ جب وہ لپسی میں سے کھانے لگے تو چلا اْٹھے اورکہا کہ اے مردِ خدا دیگ میں موت ہے اور وہ اْس میں سے کھا نہ سکے۔
41۔ لیکن اْس نے کہا آٹا لاؤ اور اْس نے اْسے دیگ میں ڈال دیا اور کہا کہ اْن لوگوں کے لئے انڈیلو تاکہ وہ کھائیں۔ سو دیگ میں کوئی مضر چیز باقی نہ رہی۔
38 And Elisha came again to Gilgal: and there was a dearth in the land; and the sons of the prophets were sitting before him: and he said unto his servant, Set on the great pot, and seethe pottage for the sons of the prophets.
39 And one went out into the field to gather herbs, and found a wild vine, and gathered thereof wild gourds his lap full, and came and shred them into the pot of pottage: for they knew them not.
40 So they poured out for the men to eat. And it came to pass, as they were eating of the pottage, that they cried out, and said, O thou man of God, there is death in the pot. And they could not eat thereof.
41 But he said, Then bring meal. And he cast it into the pot; and he said, Pour out for the people, that they may eat. And there was no harm in the pot.
23۔ پس اے بنی صیون خوش ہو اور خداوند اپنے خدا میں شادمانی کرو کیونکہ وہ تم کو پہلی برسات اعتدال سے بخشے گا۔ وہی تمہارے لئے بارش یعنی پہلی اور پچھلی برسات بروقت بھیجے گا۔
25۔ اور اْن برسوں کا حاصل جو تمہارے خلاف بھیجی ہوئی فوج ملخ نگل گئی تم کو واپس دوں گا۔
26۔ اور تم خوب کھاؤ گے اور سیر ہوگے۔
27۔ تب تم جانو گے کہ مَیں اسرائیل کے ساتھ ہوں اور مَیں خداوند تمہارا خدا ہوں اور کوئی دوسرا نہیں۔
30۔ اور مَیں زمین و آسمان میں عجائب ظاہر کروں گا یعنی خون اور آگ اور دھوئیں کے ستون۔
32۔ اور جو کوئی خداوند کا نام لے گا نجات پائے گا کیونکہ کوہ صیون اور یروشلیم میں جیسا خداوند نے فرمایا ہے بچ نکلنے والے ہوں گے اور باقی لوگوں میں وہ جن کو خداوند بلاتا ہے۔
23 Be glad then, ye children of Zion, and rejoice in the Lord your God: for he hath given you the former rain moderately, and he will cause to come down for you the rain, the former rain, and the latter rain in the first month.
25 And I will restore to you the years that the locust hath eaten,
26 And ye shall eat in plenty, and be satisfied,
27 And ye shall know that I am in the midst of Israel, and that I am the Lord your God, and none else:
30 And I will shew wonders in the heavens and in the earth,
32 And it shall come to pass, that whosoever shall call on the name of the Lord shall be delivered: for in mount Zion and in Jerusalem shall be deliverance, as the Lord hath said, and in the remnant whom the Lord shall call.
خدا کی کائنات میں ہر چیز اْسی کو ظاہر کرتی ہے۔
وہ الٰہی اصول، محبت، عالمگیر وجہ، واحد خالق ہے، اور کوئی دوسرا خود کار موجود نہیں ہے۔ وہ شاملِ کْل ہے، اور سب جو کچھ ابدی اور حقیقی ہے اْس کے وسیلہ وہ منعکس ہوتا ہے کسی اور چیز سے نہیں۔ وہ سارا خلا پْر کرتا ہے، اور ماسوائے بطور لامتناہی روح یا عقل کے ایسی ہمہ جائی اور انفردیت کو سمجھنا ناممکن ہوتا ہے۔
Everything in God's universe expresses Him.
He is divine Principle, Love, the universal cause, the only creator, and there is no other self-existence. He is all-inclusive, and is reflected by all that is real and eternal and by nothing else. He fills all space, and it is impossible to conceive of such omnipresence and individuality except as infinite Spirit or Mind.
۔۔۔ انسان، خدا کی قدرت کی عکاسی کرتے ہوئے، پوری زمین اور اْس کے تمام لشکروں پر حاکمیت رکھتا ہے۔
…man, reflecting God's power, has dominion over all the earth and its hosts.
ابتدا سے آخر تک، پورا کلام پاک مادے پر روح، عقل کی فتح کے واقعات سے بھرپور ہے۔ موسیٰ نے عقل کی طاقت کو اس کے ذریعے ثابت کیا جسے انسان معجزات کہتا ہے؛ اسی طرح یشوع، ایلیاہ اور الیشع نے بھی کیا۔
From beginning to end, the Scriptures are full of accounts of the triumph of Spirit, Mind, over matter. Moses proved the power of Mind by what men called miracles; so did Joshua, Elijah, and Elisha.
کرسچن سائنس سارے اسباب کو جسمانی نہیں بلکہ ذہنی قرار دیتی ہے۔۔۔۔الٰہی سائنس میں، کائنات بشمول انسان روحانی، ہم آہنگ اور ابدی ہے۔
Christian Science explains all cause and effect as mental, not physical. … In divine Science, the universe, including man, is spiritual, harmonious, and eternal.
زمین کو تشکیل دینے والی آمیختہ معدنیات یا مجتمع مواد، مادوں کوایک دوسرے کے ساتھ جوڑ کر رکھنے والی نسبت، طول و عرض، فاصلے اور فلکی اجسام کے چکر تب حقیقی اہمیت نہیں رکھتے جب ہم یہ یاد کرتے ہیں کہ اِن سب کو روح میں انسان اور کائنات کی ترجمانی کے ذریعے روحانی حقیقت کو جگہ دینی چاہئے۔ جب یہ سب کیا جاتا ہے تو اِس تناسب میں، انسان اور کائنات کو ہم آہنگ اور ابدی پایا جاتا ہے۔
The compounded minerals or aggregated substances composing the earth, the relations which constituent masses hold to each other, the magnitudes, distances, and revolutions of the celestial bodies, are of no real importance, when we remember that they all must give place to the spiritual fact by the translation of man and the universe back into Spirit. In proportion as this is done, man and the universe will be found harmonious and eternal.
مادی حواس اور انسانی تصورات روحانی خیالات کا ترجمہ مادی عقائد میں کریں گے، اور کہیں گے کہ تشبیہاتی خدا، لامتناہی اصول کی بجائے، دوسرے لفظوں میں، الٰہی محبت بارش کا باپ ہے، ”شبنم کے قطرے جس سے تولد ہوئے،“ جو ”منطقتہ البروج کو اْن کے ہاتھو ں پر نکال سکتا ہے“ اور ”بنات النعش کی اْن کی سہیلیوں کے ساتھ“رہبری کر سکتا ہے۔
The material senses and human conceptions would translate spiritual ideas into material beliefs, and would say that an anthropomorphic God, instead of infinite Principle, — in other words, divine Love, — is the father of the rain, "who hath begotten the drops of dew," who bringeth "forth Mazzaroth in his season," and guideth "Arcturus with his sons."
خدا سب کچھ عقل کے وسیلہ نہ کہ مادے کے وسیلہ خلق کرتا ہے،۔۔۔ کوئی پودا بیچ یا مٹی کی وجہ سے نہیں بڑھتا، بلکہ اِس لئے کیونکہ نشوونما عقل کا ابدی اختیارہے۔ فانی سوچ زمین پر پھینکی جاتی ہے، مگر لافانی کا سوچ کو پیدا کرنا اوپر سے ہے، نہ کہ نیچے سے۔ کیونکہ عقل سب کچھ بناتی ہے، اِس لئے کچھ ایسا باقی نہیں رہتا جو نچلی طاقت پیدا کرتی ہو۔ روح، انسان کے لئے فصل کو قابلِ کاشت بنانے کا وسیلہ بنتے ہوئے، مگر اْسے مٹی سے برتر بناتے ہوئے، عقل کی سائنس کے وسیلہ عمل کرتی ہے۔
God creates all through Mind, not through matter, … the plant grows, not because of seed or soil, but because growth is the eternal mandate of Mind. Mortal thought drops into the ground, but the immortal creating thought is from above, not from beneath. Because Mind makes all, there is nothing left to be made by a lower power. Spirit acts through the Science of Mind, never causing man to till the ground, but making him superior to the soil.
مادی بنیادوں کا عقیدہ، جس سے ساری عقلیت جنم لیتی ہے، بطور ہر اثر کی وجہ کے مادے سے عقل تک غور کرتے ہوئے، آہستہ آہستہ مابعد الاطبیعات کی بنیادوں کے تصور کو تسلیم کرتا ہے۔مادیت پسندی کے مفروضے مابعدالطبیعات کو آخری لڑائی میں ملنے کے لئے للکارتے ہیں۔اِس ارتقائی دور میں، اْس چرواہے لڑکے کی مانند جس کے ہاتھ میں غلیل تھی، عورت جاتی جولیت کے ساتھ جنگ کرنے کو آگے بڑھتی ہے۔
برتری کی اِس آخری جدو جہد میں، نیم استعاراتی نظام سائنسی مابعدالاطبیعات کے لئے کوئی معیاری مدد برداشت نہیں کر تے، کیونکہ اْن کے دلائل مادی حواس کی جھوٹی گواہی اور اِس کے ساتھ ساتھ عقل کے حقائق پر بنیاد رکھتے ہیں۔ یہ نیم استعاراتی نظام اجتماعی طور پر سب کے سب واحد الوجود ہیں اور پینڈمونئیم ہیں، یعنی ایسا گھر جو خود کے خلاف منقسم ہو۔
Belief in a material basis, from which may be deduced all rationality, is slowly yielding to the idea of a metaphysical basis, looking away from matter to Mind as the cause of every effect. Materialistic hypotheses challenge metaphysics to meet in final combat. In this revolutionary period, like the shepherd-boy with his sling, woman goes forth to battle with Goliath.
In this final struggle for supremacy, semi-metaphysical systems afford no substantial aid to scientific metaphysics, for their arguments are based on the false testimony of the material senses as well as on the facts of Mind. These semi-metaphysical systems are one and all pantheistic, and savor of Pandemonium, a house divided against itself.
صحائف بہت پاک ہیں۔ ہمارا مقصد اْن کے روحانی فہم کو حاصل کرنا ہونا چاہئے، کیونکہ صرف فہم ہی کی بدولت ہم سچائی پا سکتے ہیں۔ کائنات کا،بشمول انسان، حقیقی نظریہ مادی تاریخ میں نہیں بلکہ روحانی ترقی میں ہے۔ الہامی سوچ کائنات کے ایک مادی، جسمانی اور فانی نظریے کو ترک کرتی ہے، اور روحانی اور لافانی کو اپناتی ہے۔
The Scriptures are very sacred. Our aim must be to have them understood spiritually, for only by this understanding can truth be gained. The true theory of the universe, including man, is not in material history but in spiritual development. Inspired thought relinquishes a material, sensual, and mortal theory of the universe, and adopts the spiritual and immortal.
محبت، بے غرضی سے معطر ہو کر، سب کو خوبصورتی اور روشنی سے غسل دیتی ہے۔ ہمارے قدموں کے نیچے گھاس خاموشی سے پکارتی ہے کہ، ”حلیم زمین کے وارث ہوں گے۔“ معمولی قطلب کی جھاڑی اپنی میٹھی خوشبو آسمان کو بھیجتی ہے۔ بڑی چٹان اپنا سایہ اور پناہ دیتی ہے۔ سورج کی روشنی چرچ کے گنبد سے چمکتی ہے، قید خانے پر گرتی ہے، بیمار کے کمرے میں پڑتی ہے، پھولوں کو روشن کرتی ہے، زمینی منظر کو دلکش بناتی ہے، زمین کو برکت دیتی ہے۔انسان، اْس کی شبیہ پر خلق کئے جانے سے پوری زمین پر خدا کی حاکمیت کی عکاسی کرتا اور ملکیت رکھتا ہے۔
Love, redolent with unselfishness, bathes all in beauty and light. The grass beneath our feet silently exclaims, "The meek shall inherit the earth." The modest arbutus sends her sweet breath to heaven. The great rock gives shadow and shelter. The sunlight glints from the church-dome, glances into the prison-cell, glides into the sick-chamber, brightens the flower, beautifies the landscape, blesses the earth. Man, made in His likeness, possesses and reflects God's dominion over all the earth.
وقت اور لہر، سردی اور گرمی، طول بلد اور ارض بلد کے بدلنے سے موسم آتے جاتے رہیں گے۔ زرعی ماہر یہ جان جائے گاکہ یہ تبدیلیاں اْس کی فصل پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ ”تْو اْن کو لباس کی مانند بدل لے گا اور وہ بدل جائیں گے۔“سمندری مسافر ماحول پر، بڑے گہرے سمندر پر، سمندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرندوں پر اختیار رکھے گا۔ ماہر فلکیات مزید ستاروں کو نہیں دیکھے گا، وہ کائنات میں ان سے ہوشیار رہے گا، اور گْل فروش اسکے بیج نکلنے سے پہلے پھول کو پا لے گا۔
The seasons will come and go with changes of time and tide, cold and heat, latitude and longitude. The agriculturist will find that these changes cannot affect his crops. "As a vesture shalt Thou change them and they shall be changed." The mariner will have dominion over the atmosphere and the great deep, over the fish of the sea and the fowls of the air. The astronomer will no longer look up to the stars, — he will look out from them upon the universe; and the florist will find his flower before its seed.
مادی زندگی کے عقیدے اور خواب سے مکمل طور پر منفرد، الٰہی زندگی ہے، جو روحانی فہم اور ساری زمین پر انسان کی حکمرانی کے شعور کو ظاہرکرتی ہے۔یہ فہم غلطی کو باہر نکالتا اور بیمار کو شفا دیتا ہے، اوراِس کے ساتھ آپ ”صاحب اختیار کی مانند“ بات کر سکتے ہیں۔
Entirely separate from the belief and dream of material living, is the Life divine, revealing spiritual understanding and the consciousness of man's dominion over the whole earth. This understanding casts out error and heals the sick, and with it you can speak "as one having authority."
محبت بالاآخر ہم آہنگی کا وقت مقرر کرے گی، اور روحانیت اِس کی پیروی کرے گی، کیونکہ محبت روح ہے۔غلطی کے مکمل تباہ ہونے سے قبل عام مادی معمول کی مداخلتیں ہوں گی۔ زمین بے لْطف اور ویران ہو جائے گی، مگرموسمِ گرما اور سرما، تخم ریزی اور کاشت (البتہ بدلتے حالات میں)، آخر تک جاری رہیں گے، جب تک سب چیزیں کی روحانیت نہ ہو جائے۔”تاریک گھڑی فجرسے پہلے ہوتی ہے۔“
اب یہ مادی دنیا بھی متصادم قوتوں کا اکھاڑا بن رہی ہے۔ایک طرف تو یہاں مخالفت اور مایوسی ہوگی؛ جبکہ دوسری طرف یہاں سائنس اور امن ہوگا۔
Love will finally mark the hour of harmony, and spiritualization will follow, for Love is Spirit. Before error is wholly destroyed, there will be interruptions of the general material routine. Earth will become dreary and desolate, but summer and winter, seedtime and harvest (though in changed forms), will continue unto the end, — until the final spiritualization of all things. "The darkest hour precedes the dawn."
This material world is even now becoming the arena for conflicting forces. On one side there will be discord and dismay; on the other side there will be Science and peace.
جتنا زیادہ مادا تباہ کن بنتا ہے، اتنا ہی اِس کا عدم ظاہر ہوگا، جب تک کہ مادا فریب نظری میں اِس کے فانی زوال تک نہیں پہنچتا اور ہمیشہ کے لئے غائب نہیں ہو جاتا۔اْس حدود کے بغیر جہاں، الٰہی محبت کے وسیلہ تباہ ہوتے ہوئے، ایک جھوٹا عقیدہ ایک فریب نظری ہونا ترک کرتے ہوئے، جتنا سچائی کے قریب تر ہوتا جاتا ہے، اتنا ہی یہ تباہی کے لئے پکتا جاتا ہے۔جتنا زیادہ عقیدہ مادی ہوگا، اتنا ہی واضح اِس کی غلطی ہوگی، جب تک کہ الٰہی روح، اپنی سلطنت میں اعلیٰ ترین، سارے مادے پر غالب نہیں آتی، اور انسان روح کی شبیہ، اپنی اصل ہستی، میں نہیں پایا جاتا۔
”وہ بول اٹھا۔ زمین پگھل گئی۔“کلام پاک اشارہ کرتا ہے کہ روح کی بالادستی کے سامنے تمام تر مادہ غائب ہو جائے گا۔
The nearer a false belief approaches truth without passing the boundary where, having been destroyed by divine Love, it ceases to be even an illusion, the riper it becomes for destruction. The more material the belief, the more obvious its error, until divine Spirit, supreme in its domain, dominates all matter, and man is found in the likeness of Spirit, his original being.
"He uttered His voice, the earth melted." This Scripture indicates that all matter will disappear before the supremacy of Spirit.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔