اتوار 9 جنوری، 2022
”اے میرے خدا! میری خوشی تیری مرضی پوری کرنے میں ہے بلکہ تیری شریعت میرے دل میں ہے۔“
“I delight to do thy will, O my God: yea, thy law is within my heart.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ مبارک ہیں وہ جو کامل رفتار ہیں جو خداوند کی شریعت پر عمل کرتے ہیں۔
2۔ مبارک ہیں وہ جو اْس کی شہادتوں کو مانتے ہیں۔ اور پورے دل سے اْس کے طالب ہیں۔
3۔ اْن سے ناراستی نہیں ہوتی۔ وہ اْس کی راہوں پر چلتے ہیں۔
4۔ تْو نے اپنے قوانین دئیے ہیں۔ تاکہ ہم دل لگا کر اْن کو مانیں۔
5۔ کاش کہ تیرے آئین ماننے کے لئے میری روشیں درست ہوجائیں۔
6۔ جب مَیں تیرے سب احکام کا لحاظ رکھوں گا تو شرمندہ نہ ہوں گا۔
7۔ جب مَیں تیری صداقت کے احکام سیکھ لوں گا تو سچے دل سے تیرا شکر ادا کروں گا۔
1. Blessed are the undefiled in the way, who walk in the law of the Lord.
2. Blessed are they that keep his testimonies, and that seek him with the whole heart.
3. They also do no iniquity: they walk in his ways.
4. Thou hast commanded us to keep thy precepts diligently.
5. O that my ways were directed to keep thy statutes!
6. Then shall I not be ashamed, when I have respect unto all thy commandments.
7. I will praise thee with uprightness of heart, when I shall have learned thy righteous judgments.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
6۔ اور خداوند تیرا خدا تیرے اور تیری اولاد کے دل کا ختنہ کرے گا تاکہ خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے محبت رکھے اور جیتا رہے۔
9۔ اور خداوند تیرا خدا تجھ کو اور تیرے کاروبار کو برومند کرے گا۔
10۔ بشرطیکہ تْو خداوند اپنے خدا کی بات کو سن کر اْس کے احکام اور آئین کو مانے جو شریعت کی اِس کتاب میں لکھے ہیں اور اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے خداوند اپنے خدا کی طرف پھرے۔
11۔ کیونکہ وہ حکم جو آج کے دن میں تجھ کو دیتا ہوں تیرے لئے بہت مشکل نہیں اور نہ وہ دْور ہے۔
6 And the Lord thy God will circumcise thine heart, and the heart of thy seed, to love the Lord thy God with all thine heart, and with all thy soul, that thou mayest live.
9 And the Lord thy God will make thee plenteous in every work of thine hand,
10 If thou shalt hearken unto the voice of the Lord thy God, to keep his commandments and his statutes which are written in this book of the law, and if thou turn unto the Lord thy God with all thine heart, and with all thy soul.
11 For this commandment which I command thee this day, it is not hidden from thee, neither is it far off.
1۔ یوسیاہ آٹھ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا۔
2۔ اْس نے وہ کام کیا جو خداوند کی نظر میں ٹھیک تھا اور اپنے باپ داؤد کی راہوں پر چلا۔
8۔ اور اپنی سلطنت کے اٹھارویں برس جب وہ ملک اور ہیکل کو پاک کر چکا تو اْس نے۔۔۔بھیجا کہ خداوند اپنے خدا کے گھر کی مرمت کرے۔
14۔ خلقیاہ کاہن کو خداوند کی توریت کی کتاب جو موسیٰ کی معرفت دی گئی تھی ملی۔
16۔ اور سافن وہ کتاب بادشاہ کے پاس لے گیا۔
19۔ اور ایسا ہوا کہ جب بادشاہ نے توریت کی باتیں سنیں تو اپنے کپڑے پھاڑے۔
22۔ تب خلقیاہ اور جن کو بادشاہ نے حکم کیا تھا خلدہ نبیہ کے پاس گئے۔
23۔ سو اْس نے اْن سے کہا۔
26۔۔۔۔شاہِ یہوداہ جس نے تم کو خداوند سے دریافت کرنے کو بھیجا ہے تم اْس سے یوں کہنا کہ خداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ اْن باتوں کے بارے میں جو تم نے سنی ہیں۔
27۔ چونکہ تیرا دل موم ہوگیا اور تْو نے خداوند کے حضور عاجزی کی جب تْو نے اْس کی وہ باتیں سنیں اور اْس نے اْس مقام اور اْس کے باشندوں کے خلاف کہیں ہیں اور اپنے آپ کو میرے حضور خاکسار بنایا اور اپنے کپڑے پھاڑ کر میرے آگے رویا اِس لئے مَیں نے بھی تیری سن لی ہے۔
29۔ تب بادشاہ نے یہوداہ اور یروشلیم کے سب بزرگوں کو بلوا کر اکٹھا کیا۔
30۔ اور بادشاہ خداوند کے گھر کو گیا،۔۔۔اور اْس نے جو عہد کی کتاب خداوند کے گھر میں ملی تھی اْس کی سب باتیں اْن کو پڑھ کر سنائیں۔
31۔ اور بادشاہ اپنی جگہ کھڑا ہوا اور خداوند کے آگے عہد کیا کہ وہ خداوند کی پیروی کرے گا اور اْس کے حکموں اور اْس کی شہادتوں اور آئین کو اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان سے مانے گا تاکہ اْس عہد کی اْن باتوں کو جو اْس کتاب میں لکھی تھیں پورا کرے۔
32۔ اور اْس نے اْن سب کو جو یروشلیم اور بنیامین میں موجود تھے اْس عہد میں شریک کیا اور یروشلیم کے باشندوں نے خداوند اپنے دادا کے خدا کے عہد کے مطابق عمل کیا۔
33۔ اور وہ اْس کے جیتے جی خداوند اپنے باپ دادا کے خدا کی پیروی سے نہ ہٹے۔
1 Josiah was eight years old when he began to reign,
2 And he did that which was right in the sight of the Lord, and walked in the ways of David his father,
8 Now in the eighteenth year of his reign, when he had purged the land, and the house, he sent … to repair the house of the Lord his God.
14 Hilkiah the priest found a book of the law of the Lord given by Moses.
16 And Shaphan carried the book to the king,
19 And it came to pass, when the king had heard the words of the law, that he rent his clothes.
22 And Hilkiah, and they that the king had appointed, went to Huldah the prophetess,
23 And she answered them,
26 …as for the king of Judah, who sent you to inquire of the Lord, so shall ye say unto him, Thus saith the Lord God of Israel concerning the words which thou hast heard;
27 Because thine heart was tender, and thou didst humble thyself before God, when thou heardest his words against this place, and against the inhabitants thereof, and humbledst thyself before me, and didst rend thy clothes, and weep before me; I have even heard thee also, saith the Lord.
29 Then the king sent and gathered together all the elders of Judah and Jerusalem.
30 And the king went up into the house of the Lord, … and he read in their ears all the words of the book of the covenant that was found in the house of the Lord.
31 And the king stood in his place, and made a covenant before the Lord, to walk after the Lord, and to keep his commandments, and his testimonies, and his statutes, with all his heart, and with all his soul, to perform the words of the covenant which are written in this book.
32 And he caused all that were present in Jerusalem and Benjamin to stand to it. And the inhabitants of Jerusalem did according to the covenant of God, the God of their fathers.
33 And all his days they departed not from following the Lord, the God of their fathers.
1۔ اْس وقت فریسوں اور فقیہوں نے یروشلیم سے یسوع کے پاس آکر کہا۔
1 Then came to Jesus scribes and Pharisees, which were of Jerusalem, saying,
5۔ کیا سبب ہے کہ تیرے شاگرد بزرگوں کی روایت پر نہیں چلتے بلکہ ناپاک ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں۔
6۔ اْس نے اْن سے کہا کہ یسعیاہ نے تم ریاکاروں کے حق میں کیا خوب نبوت کی جیسا کہ لکھا ہے: یہ لوگ ہونٹوں سے تو میری تعظیم کرتے ہیں لیکن اِن کے دل مجھ سے دور ہیں۔
7۔ یہ بے فائدہ میری پرستش کرتے ہیں کیونکہ انسانی احکام کی تعلیم دیتے ہیں۔
8۔ تم خدا کے حکم کو ترک کر کے آدمیوں کی روایت کو قائم رکھتے ہو۔
5 Why walk not thy disciples according to the tradition of the elders, but eat bread with unwashen hands?
6 He answered and said unto them, Well hath Esaias prophesied of you hypocrites, as it is written, This people honoureth me with their lips, but their heart is far from me.
7 Howbeit in vain do they worship me, teaching for doctrines the commandments of men.
8 For laying aside the commandment of God, ye hold the tradition of men, as the washing of pots and cups: and many other such like things ye do.
28۔ اور فقیہوں میں سے ایک نے اْن کو بحث کرتے سْن کر جان لیا کہ اْس نے اْن کو خوب جواب دیا ہے۔ وہ پاس آیا اور اْس سے پوچھا کہ سب حکموں میں سے اول کون سا ہے؟
29۔ یسوع نے جواب دیا کہ اول یہ ہے اے اسرائیل سن۔ خداوند ہمارا خدا ایک ہی خداوند ہے۔
30۔ اور تْو خداوند اپنے خدا سے اپنے سارے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل اور اپنی ساری طاقت سے محبت رکھ۔
31۔ دوسرا یہ ہے کہ تْو اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ۔ اِن سے بڑا اور کوئی حکم نہیں۔
32۔ فقیہ نے اْس سے کہا اے استاد بہت خوب! تْو نے سچ کہا کہ وہ ایک ہی ہے اور اْس کے سوا اور کوئی نہیں۔
33۔ اور اْس سے سارے دل اور ساری عقل ساری طاقت سے محبت رکھنااور اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھنا سب سوختنی قربانیوں اور ذبیحوں سے بڑھ کر ہے۔
34۔ جب یسوع نے دیکھا کہ اْس نے دانائی سے جواب دیا تو اْس سے کہا تْو خدا کی بادشاہی سے دور نہیں۔
28 And one of the scribes came, and having heard them reasoning together, and perceiving that he had answered them well, asked him, Which is the first commandment of all?
29 And Jesus answered him, The first of all the commandments is, Hear, O Israel; The Lord our God is one Lord:
30 And thou shalt love the Lord thy God with all thy heart, and with all thy soul, and with all thy mind, and with all thy strength: this is the first commandment.
31 And the second is like, namely this, Thou shalt love thy neighbour as thyself. There is none other commandment greater than these.
32 And the scribe said unto him, Well, Master, thou hast said the truth: for there is one God; and there is none other but he:
33 And to love him with all the heart, and with all the understanding, and with all the soul, and with all the strength, and to love his neighbour as himself, is more than all whole burnt offerings and sacrifices.
34 And when Jesus saw that he answered discreetly, he said unto him, Thou art not far from the kingdom of God. And no man after that durst ask him any question.
39۔ تم کتابِ مقدس میں ڈھونڈتے ہو کیونکہ سمجھتے ہو کہ اْس میں ہمیشہ کی زندگی تمہیں ملتی ہے اور یہ وہ ہے جو میری گواہی دیتی ہے۔
39 Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.
3۔ ہمارے خداوند یسوع مسیح کے خدا اور باپ کی حمد ہو جس نے ہم کو مسیح میں آسمانی مقاموں پر ہر طرح کی روحانی برکت بخشی۔
4۔چنانچہ اْس نے ہم کو بنائے عالم سے پیشتر اْس میں چن لیا تاکہ ہم اْس کے نزدیک محبت میں پاک اور بے عیب ہوں۔
12۔ تاکہ ہم جو پہلے سے مسیح کی امید میں تھے اْس کے جلال کی ستائش کا باعث بنیں۔
13۔ اور اْسی میں تم پر بھی جب تم نے کلامِ حق کو سنا جو تمہاری نجات کی خوشخبری ہے اور اْس پر ایمان لائے پاک موعودہ روح کی مہر لگی۔
3 Blessed be the God and Father of our Lord Jesus Christ, who hath blessed us with all spiritual blessings in heavenly places in Christ:
4 According as he hath chosen us in him before the foundation of the world, that we should be holy and without blame before him in love:
12 That we should be to the praise of his glory, who first trusted in Christ.
13 In whom ye also trusted, after that ye heard the word of truth, the gospel of your salvation: in whom also after that ye believed, ye were sealed with that holy Spirit of promise,
۔۔۔کرسچن سائنس میں پہلا فرض خدا کی فرمانبرداری کرنا، ایک عقل کو تسلیم کرنا اور ایک دوسرے سے اپنی مانند پیار کرنا ہے۔
…in Christian Science the first duty is to obey God, to have one Mind, and to love another as yourself.
ہر دعا کی پرکھ اِن سوالات کے جواب میں پائی جاتی ہے: کیا ہم اپنے پڑوسی سے اِس حکم کی بنا پر بہتر پیار کرتے ہیں؟ اگرچہ ہم ہمارے دعا کے ساتھ مسلسل زندگی گزارتے ہوئے ہماری التجاؤں کی تابعداری کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کرتے، تو کیا کسی بہتر چیز کے لئے دعا کرنے پر مطمئن ہو کر ہم ہماری پرانی خودغرضی کا تعاقب کرتے ہیں؟ اگر خود غرضی نے ہمدردی کو جگہ دے دی ہے، تو ہم ہمارے پڑوسی کے ساتھ بے غرضی سے سلوک رکھیں گے، اور اپنے لعنت بھیجنے والوں کے لئے برکت چاہیں گے؛ لیکن ہم اِس عظیم فرض تک محض یہ مانگنے سے کبھی نہیں پہنچ سکتے کہ یہ بس ہو جائے۔ ہمارے ایمان اور امید کے پھل کا مزہ لینے سے پہلے ہمیں ایک صلیب کو اْٹھانا ہوگا۔
The test of all prayer lies in the answer to these questions: Do we love our neighbor better because of this asking? Do we pursue the old selfishness, satisfied with having prayed for some- thing better, though we give no evidence of the sincerity of our requests by living consistently with our prayer? If selfishness has given place to kindness, we shall regard our neighbor unselfishly, and bless them that curse us; but we shall never meet this great duty simply by asking that it may be done. There is a cross to be taken up before we can enjoy the fruition of our hope and faith.
کرسچن سائنس کا اصولی قول کلام میں سے ہے: ”شریر اپنی راہ کو ترک کرے اور بدکردار اپنے خیالوں کو۔“
ہماری ترقی کا تعین کرنے کے لئے، ہمیں یہ سیکھنا چاہئے کہ ہماری ہمدردیاں کہاں ہیں اور ہم کسے بطور خدا قبول کرتے اور اْس کی تابعداری کرتے ہیں۔ اگر الٰہی محبت ہمارے نزدیک تر، عزیز تر اور زیادہ حقیقی ہوتی جاتی ہے، تو مادا روح کے حوالے ہو رہا ہے۔ تو جن مقاصد کا ہم تعاقب کرتے ہیں اورجس روح کو ہم ظاہر کرتے ہیں وہ ہمارے نقطہ نظر کو پیش کرتی ہے، اور دکھاتی ہے کہ ہم کیا فتح کر رہے ہیں۔
بشری عقل انسانی مقاصد کی تسلیم شْدہ نشست ہے۔ یہ مادی نظریات کو تشکیل دیتی اور بدن کے ہربے آہنگ عمل کو پیدا کرتی ہے۔اگر کوئی عمل الٰہی عقل سے جنم لیتا ہے تو وہ عمل ہم آہنگ ہوگا۔اگر یہ غلطی کرنے والی بشری عقل سے آتا ہے تو یہ بے آہنگ ہوتا ہے اور اِس کا انجام گناہ، بیماری اور موت ہوتا ہے۔یہ دو مخالف ذرائع کبھی چشمے یا ندی میں نہیں ملتے۔کامل عقل کاملیت پیدا کرتی ہے،کیونکہ خدا عقل ہے۔غیر کامل فانی عقل اپنی مشابہتیں پیدا کرتی ہیں، جن سے متعلق دانشمند انسان نے کہا، ”سب باطل ہے۔“
The watchword of Christian Science is Scriptural: "Let the wicked forsake his way, and the unrighteous man his thoughts."
To ascertain our progress, we must learn where our affections are placed and whom we acknowledge and obey as God. If divine Love is becoming nearer, dearer, and more real to us, matter is then submitting to Spirit. The objects we pursue and the spirit we manifest reveal our standpoint, and show what we are winning.
Mortal mind is the acknowledged seat of human motives. It forms material concepts and pro-duces every discordant action of the body. If action proceeds from the divine Mind, action is harmonious. If it comes from erring mortal mind, it is discordant and ends in sin, sickness, death. Those two opposite sources never mingle in fount or stream. The perfect Mind sends forth perfection, for God is Mind. Imperfect mortal mind sends forth its own resemblances, of which the wise man said, "All is vanity."
”تو اپنے سارے دل، اپنی ساری جان اوراپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ۔“ اس حکم میں بہت کچھ شامل ہے، حتیٰ کہ محض مادی احساس، افسوس اور عبادت بھی۔
کیا آپ مسیح، سچائی کے لئے سب کچھ ترک کرنے کو تیار ہیں، تاکہ گناہگاروں میں شمار کئے جائیں؟ جی نہیں! کیا آپ واقعی یہ نقطہ پانے کے خواہشمند ہیں؟ جی نہیں! تو پھر اِس سے متعلق لمبی لمبی دعائیں یامسیحی ہونے کی مدد کیوں مانگی جاتی ہیں، جبکہ آپ ہمارے پیارے مالک کے نقش قدم پر چلنا گوارہ نہیں کرتے؟ اگر اْس کے نمونے کی پیروی کرنے کو تیار نہیں تو ہونٹوں سے اْس کی فطرت میں حصہ دار بننے کی دعا کیوں کرتے ہیں؟ متواتر دعا ٹھیک کام کرنے کی خواہش ہے۔ دعا کا مطلب ہے کہ ہم نور میں چلنا چاہتے ہیں اور ہم تب تک چلیں گے جب تک اْسے پا نہیں لیتے خواہ ہمارے قدم لہولہان کیوں نہ ہو جائیں، اور کہ صبرکے ساتھ خداوند کاانتظارکرنے سے ہم اپنی اصلی خواہشات کو اْس سے اجر پانے کے لئے ترک کر یں گے۔
Dost thou "love the Lord thy God with all thy heart, and with all thy soul, and with all thy mind"? This command includes much, even the surrender of all merely material sensation, affection, and worship.
Are you willing to leave all for Christ, for Truth, and so be counted among sinners? No! Do you really desire to attain this point? No! Then why make long prayers about it and ask to be Christians, since you do not care to tread in the footsteps of our dear Master? If unwilling to follow his example, why pray with the lips that you may be partakers of his nature? Consistent prayer is the desire to do right. Prayer means that we desire to walk and will walk in the light so far as we receive it, even though with bleeding footsteps, and that waiting patiently on the Lord, we will leave our real desires to be rewarded by Him.
یہ کون ہے جو ہماری وفاداری کا طالب ہے؟ وہ جو، کلام کی زبان میں، ”آسمانی لشکر اور اہلِ زمین کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اْس کا ہاتھ روک سکے یا اْس سے کہے کہ تْو کیا کرتا ہے؟“
Who is it that demands our obedience? He who, in the language of Scripture, "doeth according to His will in the army of heaven, and among the inhabitants of the earth; and none can stay His hand, or say unto Him, What doest Thou?"
انسان کے لئے سچائی، زندگی اور محبت ہی واحد جائز اور ابدی شرائط ہیں اور یہ الٰہی قوانین کی فرمانبرداری پر عملدرآمد کرواتے ہوئے، روحانی شریعت دینے والے ہیں۔
الٰہی ذہانت کے قابو میں رہتے ہوئے، انسان ہم آہنگ اور ابدی ہے۔جو کچھ جھوٹے عقیدے کی حکمرانی میں ہے وہ مخالف اور فانی ہے۔
Truth, Life, and Love are the only legitimate and eternal demands on man, and they are spiritual lawgivers, enforcing obedience through divine statutes.
Controlled by the divine intelligence, man is harmonious and eternal. Whatever is governed by a false belief is discordant and mortal.
کرسچن سائنسدان ظاہر کرتا ہے کہ الٰہی عقل شفا دیتی ہے، جبکہ تنویم کار مریض پر اختیار رکھنے کے لئے اْسے اپنی انفرادیت سے بے دخل کرتا ہے۔کسی بھی ذہنی آمریت یا خرابی کے لئے اْس کی ذہنیت کو قبول کرنے سے کوئی شخص بھی فائدہ نہیں پاتا۔ تمام تر غیر سائنسی ذہنی مشق غلطی ہے اور بے جان ہے، اْسے بے ثمر سمجھا اور پیش کیا جانا چاہئے۔ ایک حقیقی کرسچن سائنسدان اپنے مریض کی ذہنی اور اخلاقی قوت کو بڑھاتا رہا ہے اور الٰہی محبت کے وسیلہ اْسے جسمانی طور پر تندرست کرتے ہوئے اْس کی روحانیت کو فروغ دے رہا ہے۔
The Christian Scientist demonstrates that divine Mind heals, while the hypnotist dispossesses the patient of his individuality in order to control him. No person is benefited by yielding his mentality to any mental despotism or malpractice. All unscientific mental practice is erroneous and powerless, and should be understood and so rendered fruitless. The genuine Christian Scientist is adding to his patient's mental and moral power, and is increasing his patient's spirituality while restoring him physically through divine Love.
جب کوئی فرضی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ اس میں خطرہ ہے۔ یہ خوف ہی خطرہ ہے اور جسمانی اثرات کی ترغیب دلاتا ہے۔ ہم اخلاقی یا روحانی قانون کے ٹوٹنے کے علاوہ حقیقت میں کسی اور چیز کے ٹوٹنے سے تکلیف محسوس نہیں کرسکتے۔۔۔۔خدا قانون ساز ہے، لیکن وہ غیر مہذب ضابطوں کا مصنف نہیں ہے۔ لامحدود زندگی اور محبت میں کوئی بیماری، گناہ نہیں نہ ہی موت ہے، اور کلام پاک واضح کرتا ہے کہ ہم لامحدود خدا میں جیتے، چلتے پھرتے اور اپنا وجود رکھتے ہیں۔
فانی عقل کی قانون سازیوں پر کم توجہ دیں تو جلد ہی آپ انسان کی خدا داد سلطنت کو قابو کر لیں گے۔صحت سے متعلق انسانی نظریات میں سے نکلنے کا رستہ آپ کو ضرور سمجھ لینا چاہئے،ورنہ آپ کبھی یہ یقین نہیں کر پائیں گے کہ آپ کسی مرض سے کسی حد تک آزاد ہیں۔اِس فہم کے بغیر کہ عقل مادے میں نہیں ہے ہم آہنگی اور انسان کی لافانیت تک کبھی نہیں پہنچا جائے گا۔بیماری کو ناجائز قرار دیتے ہوئے آئیے باہر نکال پھینکیں، اور متواتر ہم آہنگی کے اصول،یعنی خدا کی شریعت کے وسیلہ قائم رہیں۔ کسی غیر منصفانہ سزا کو منسوخ کرنا انسان کا اخلاقی حق ہے، یعنی ایسی سزا کو جو الٰہی اختیار کی طرف سے کبھی نہیں دی گئی۔
یسوع مسیح نے اْس غلطی کو مسترد کیا جو صحت کے جسمانی قوانین کی خلاف ورزیوں پرسزائیں دیتی ہے؛ اْس نے مادے کے فرضی قوانین کو مسترد کیا، جو روح کی ہم آہنگیوں کے مخالف تھے، جو خود اْن کی منظوری کے لئے الٰہی اختیار سے مبرا اور انسانی تصدیق کے حامل تھے۔
When infringing some supposed law, you say that there is danger. This fear is the danger and induces the physical effects. We cannot in reality suffer from breaking anything except a moral or spiritual law. … God is the lawmaker, but He is not the author of barbarous codes. In infinite Life and Love there is no sickness, sin, nor death, and the Scriptures declare that we live, move, and have our being in the infinite God.
Think less of the enactments of mortal mind, and you will sooner grasp man's God-given dominion. You must understand your way out of human theories relating to health, or you will never believe that you are quite free from some ailment. The harmony and immortality of man will never be reached without the understanding that Mind is not in matter. Let us banish sickness as an outlaw, and abide by the rule of perpetual harmony, — God's law. It is man's moral right to annul an unjust sentence, a sentence never inflicted by divine authority.
Christ Jesus overruled the error which would impose penalties for transgressions of the physical laws of health; he annulled supposed laws of matter, opposed to the harmonies of Spirit, lacking divine authority and having only human approval for their sanction.
الٰہی فہم بشر کی جان ہے، اور انسان کو سب چیزوں پر حاکمیت عطا کرتا ہے۔ انسان کو مادیت کی بنیاد پر خلق نہیں کیا گیا اور نہ اسے مادی قوانین کی پاسداری کا حکم دیا گیا جو روح نے کبھی نہیں بنائے؛ اس کا صوبہ روحانی قوانین، فہم کے بلند آئین میں ہے۔
The divine Mind is the Soul of man, and gives man dominion over all things. Man was not created from a material basis, nor bidden to obey material laws which Spirit never made; his province is in spiritual statutes, in the higher law of Mind.
جب انسان اِس سائنس کو سمجھتا ہے، تو یہ انسان کے لئے زندگی کا قانون بلکہ روح کا بلند قانون بن جائے گی، جو ہم آہنگی اور لافانیت کے وسیلہ مادی فہم پر غالب آتی ہے۔
When humanity does understand this Science, it will become the law of Life to man, — even the higher law of Soul, which prevails over material sense through harmony and immortality.
اور ہم سنجیدگی سے اْس عقل کے لئے دعا کرتے اور خیال رکھتے ہیں کہ وہ ہم میں بھی ہو جو مسیح یسوع میں تھی؛ دوسروں کے ساتھ ویسا ہی کریں جیسا ہم چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ کریں؛ اور کہ ہم رحمدل، عادل اور پاک بنیں۔
And we solemnly promise to watch, and pray for that Mind to be in us which was also in Christ Jesus; to do unto others as we would have them do unto us; and to be merciful, just, and pure.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████