اتوار 27 اپریل، 2025
خدا نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی بخشی اور یہ زندگی اْس کے بیٹے میں ہے۔
“God hath given to us eternal life, and this life is in his Son.”
11۔ کیونکہ یہ پیغام تم نے شروع سے سنا کہ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں۔
14۔ ہم جانتے ہیں کہ موت سے نکل کر زندگی میں داخل ہو گئے کیونکہ ہم بھائیوں سے محبت رکھتے ہیں۔ جو محبت نہیں رکھتا وہ موت کی حالت میں رہتا ہے۔
15۔ جو کوئی اپنے بھائی سے عداوت رکھتا ہے وہ خونی ہے اور تم جانتے ہو کہ کسی خونی میں ہمیشہ کی زندگی موجود نہیں رہتی۔
16۔ ہم نے محبت کو اسی سے جانا ہے کہ اْس نے ہمارے واسطے اپنی جان دے دی اور ہم پر بھی بھائیوں کے واسطے جان دینا فرض ہے۔
1۔ پس جبکہ مسیح نے جسم کے اعتبار سے دْکھ اٹھایا تو تم بھی ایسا ہی مزاج اختیار کر کے ہتھیار بند بنو کیونکہ جس نے جسم کے اعتبار سے دْکھ اٹھایا اْس نے گناہ سے فراغت پائی۔
8۔ سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ آپس میں بڑی محبت رکھو کیونکہ محبت بہت سے گناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔
9۔ بغیر بڑبڑائے آپس میں مسافر پروری کرو۔
11۔ تاکہ سب باتوں میں یسوع مسیح کے وسیلہ سے خدا کا جلال ظاہر ہو۔ جلال اور سلطنت ابد الا باد اْسی کے ہیں۔ آمین
11. This is the message that ye heard from the beginning, that we should love one another.
14. We know that we have passed from death unto life, because we love the brethren. He that loveth not his brother abideth in death.
15. Whosoever hateth his brother is a murderer: and ye know that no murderer hath eternal life abiding in him.
16. Hereby perceive we the love of God, because he laid down his life for us: and we ought to lay down our lives for the brethren.
1. Forasmuch then as Christ hath suffered for us in the flesh, arm yourselves likewise with the same mind: for he that hath suffered in the flesh hath ceased from sin;
8. And above all things have fervent charity among yourselves: for charity shall cover the multitude of sins.
9. Use hospitality one to another without grudging.
11. That God in all things may be glorified through Jesus Christ, to whom be praise and dominion for ever and ever. Amen.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
15۔ نہ دنیا سے محبت رکھو نہ اْن چیزوں سے جو دنیا میں ہیں۔ جو کوئی دنیا سے محبت رکھتا ہے اْس میں باپ کی محبت نہیں۔
15 Love not the world, neither the things that are in the world. If any man love the world, the love of the Father is not in him.
1۔ مریم اور اْس کی بہن مارتھا کے گاؤں بیت عنیاہؔ کا لعزر نامی ایک آدمی بیمار تھا۔
3۔ پس اْس کی بہنوں نے اْسے یہ کہلا بھیجا کہ اے خداوند دیکھ جسے تْو عزیز رکھتا ہے وہ بیمار ہے۔
17۔ پس یسوع کو آکر معلوم ہوا کہ اْسے قبر میں رکھے چار دن ہوئے۔
21۔ مارتھا نے یسوع سے کہا اے خداوند! اگر تْو یہاں ہوتا تو میرا بھائی نہ مرتا۔
22۔ اور اب بھی مَیں جانتی ہوں کہ جو کچھ تْو خدا سے مانگے گا وہ تجھے دے گا۔
23۔ یسوع نے اْس سے کہا تیرا بھائی جی اٹھے گا۔
25۔ یسوع نے اْس سے کہا قیامت اور زندگی تو مَیں ہوں۔ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے گو وہ مر بھی جائے تو بھی زندہ رہتا ہے۔
26۔ اور جو کوئی زندہ ہے اور مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ ابد تک کبھی نہ مرے گا۔ کیا تْو اِس پر ایمان رکھتی ہے؟
27۔ اْس نے اْس سے کہا ہاں اے خداوند مَیں ایمان لا چکی ہوں کہ خدا کا بیٹا مسیح جو دنیا میں آنے والا تھا تْو ہی ہے۔
41۔ پس انہوں نے اْس پتھر کو ہٹا دیا۔ پھر یسوع نے آنکھیں اْٹھا کر کہا اے باپ میں تیرا شکر کرتا ہوں کہ تْو نے میری سْن لی۔
42۔ اور مجھے تو معلوم تھا کہ تْو ہمیشہ میری سْنتا ہے مگر ان لوگوں کے باعث جو آس پاس کھڑے ہیں مَیں نے کہا تاکہ وہ ایمان لائیں کہ تْو ہی نے مجھے بھیجا ہے۔
44۔ جو مر گیا تھا کفن سے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے نکل آیا اور اْس کا چہرہ رومال سے لپٹا ہوا تھا۔ یسوع نے اْن سے کہا اِسے کھول کر جانے دو۔
45۔ پس بہتیرے یہودی جو مریم کے پاس آئے تھے اور جنہوں نے یسوع کا یہ کام دیکھا اْس پر ایمان لائے۔
46۔ مگر اْن میں سے بعض نے فریسیوں کے پاس جا کر اْنہیں یسوع کے کاموں کے خبر دی۔
53۔ پس وہ اْسی روز سے اْسے قتل کرنے کا مشورہ کرنے لگے۔
1 Now a certain man was sick, named Lazarus, of Bethany, the town of Mary and her sister Martha.
3 Therefore his sisters sent unto him, saying, Lord, behold, he whom thou lovest is sick.
17 Then when Jesus came, he found that he had lain in the grave four days already.
21 Then said Martha unto Jesus, Lord, if thou hadst been here, my brother had not died.
22 But I know, that even now, whatsoever thou wilt ask of God, God will give it thee.
23 Jesus saith unto her, Thy brother shall rise again.
25 Jesus said unto her, I am the resurrection, and the life: he that believeth in me, though he were dead, yet shall he live:
26 And whosoever liveth and believeth in me shall never die. Believest thou this?
27 She saith unto him, Yea, Lord: I believe that thou art the Christ, the Son of God, which should come into the world.
41 Then they took away the stone from the place where the dead was laid. And Jesus lifted up his eyes, and said, Father, I thank thee that thou hast heard me.
42 And I knew that thou hearest me always: but because of the people which stand by I said it, that they may believe that thou hast sent me.
44 And he that was dead came forth, bound hand and foot with graveclothes: and his face was bound about with a napkin. Jesus saith unto them, Loose him, and let him go.
45 Then many of the Jews which came to Mary, and had seen the things which Jesus did, believed on him.
46 But some of them went their ways to the Pharisees, and told them what things Jesus had done.
53 Then from that day forth they took counsel together for to put him to death.
1۔ پھر یسوع فسح سے چھ روز پہلے بیتِ عنیاہ میں آیا جہاں لعزر تھا جسے یسوع نے مردوں میں سے جلایا تھا۔
9۔ پس یہودیوں میں سے عوام یہ معلوم کر کے کہ وہ وہاں ہے نہ صرف یسوع کے سبب سے آئے بلکہ اِس لئے بھی کہ لعزر کو دیکھیں جسے اْس نے مردوں میں سے جلایا تھا۔
10۔ لیکن سردار کاہنوں نے مشورہ کیا کہ لعزر کو بھی مار ڈالیں۔
11۔ کیونکہ اْس کے باعث بہت سے یہودی چلے گئے اور یسوع پر ایمان لائے۔
23۔ یسوع نے جواب میں اْن سے کہا۔
25۔ جو اپنی جان کو عزیز رکھتا ہے وہ اْسے کھو دیتا ہے اور جو دنیا میں اپنی جان سے عداوت رکھتا ہے وہ اْسے ہمیشہ کی زندگی کے لئے محفوظ رکھے گا۔
1 Then Jesus six days before the passover came to Bethany, where Lazarus was which had been dead, whom he raised from the dead.
9 Much people of the Jews therefore knew that he was there: and they came not for Jesus’ sake only, but that they might see Lazarus also, whom he had raised from the dead.
10 But the chief priests consulted that they might put Lazarus also to death;
11 Because that by reason of him many of the Jews went away, and believed on Jesus.
23 And Jesus answered them, saying,
25 He that loveth his life shall lose it; and he that hateth his life in this world shall keep it unto life eternal.
1۔ پطرس اور یوحنا دعا کے وقت یعنی تیسرے پہر ہیکل کو جارہے تھے۔
2۔اور لوگ ایک جنم کے لنگڑے کو لارہے تھے جس کو ہر روز ہیکل کے اُس دروازہ پر بٹھا دیتے تھے جو خوبصورت کہلاتا ہے تاکہ ہیکل میں جانے والوں سے بھیک مانگے۔
3۔ جب اُس نے پطرس اور یوحنا کو ہیکل میں جاتے دیکھا تو اُن سے بھیک مانگی۔
6۔ پطرس نے کہا چاندی سونا تو میرے پاس ہے نہیں مگر جو میرے پاس ہے وہ تجھے دئے دیتا ہوں۔ یسوع مسیح ناصری کے نام سے چل پھر۔
8۔اور وہ کود کر کھڑا ہوگیا اور چلنے پھرنے لگا اور چلتا اور کودتا اور خدا کی حمد کرتا ہوا ان کے ساتھ ہیکل میں گیا۔
9۔اور سب لوگوں نے اُسے چلتے پھرتے اور خدا کی حمد کرتے دیکھا۔
12۔ پطرس نے یہ دیکھ کر لوگوں سے کہا اے اسرائیلیو۔ اس پر تم کیوں تعجب کرتے ہو اور ہمیں کیوں اس طرح دیکھ رہے ہوکہ گویا ہم نے اپنی قدرت یا دینداری سے اس شخص کو چلتا پھرتا کردیا؟
1 Now Peter and John went up together into the temple at the hour of prayer, being the ninth hour.
2 And a certain man lame from his mother’s womb was carried, whom they laid daily at the gate of the temple which is called Beautiful, to ask alms of them that entered into the temple;
3 Who seeing Peter and John about to go into the temple asked an alms.
6 Then Peter said, Silver and gold have I none; but such as I have give I thee: In the name of Jesus Christ of Nazareth rise up and walk.
8 And he leaping up stood, and walked, and entered with them into the temple, walking, and leaping, and praising God.
9 And all the people saw him walking and praising God:
12 And when Peter saw it, he answered unto the people, Ye men of Israel, why marvel ye at this? or why look ye so earnestly on us, as though by our own power or holiness we had made this man to walk?
9۔ اگر آج ہم سے اْس احسان کی بابت باز پْرس کی جاتی ہے جو ایک ناتوان آدمی پر ہوا کہ وہ کیونکر اچھا ہوگیا۔
10۔ تو تم سب اور اسرائیل کی ساری امت کو معلوم ہو کہ یسوع مسیح ناصری جس کو تم نے مصلوب کیا اور خدا نے مردوں میں سے جلایا اْسی کے نام سے یہ شخص تمہارے سامنے تندرست کھڑا ہے۔
31۔ جب وہ دعا کر چکے تو جس مکان میں جمع تھے وہ ہل گیا اور سب روح القدس سے بھر گئے اور خدا کاکلام دلیری سے سناتے رہے۔
32۔ اور ایمانداروں کی جماعت ایک دل اور ایک جان تھی۔
33۔ اور رسول بڑی قدرت سے خداوند یسوع کے جی اٹھنے کی گواہی دیتے رہے اور اْن سب پربڑا فضل تھا۔
9 If we this day be examined of the good deed done to the impotent man, by what means he is made whole;
10 Be it known unto you all, and to all the people of Israel, that by the name of Jesus Christ of Nazareth, whom ye crucified, whom God raised from the dead, even by him doth this man stand here before you whole.
31 And when they had prayed, the place was shaken where they were assembled together; and they were all filled with the Holy Ghost, and they spake the word of God with boldness.
32 And the multitude of them that believed were of one heart and of one soul:
33 And with great power gave the apostles witness of the resurrection of the Lord Jesus: and great grace was upon them all.
3۔ہمارے خداوند یسوع مسیح کے خدا اور باپ کی حمد ہو جس نے یسوع مسیح کے مردوں میں سے جی اٹھنے کے باعث اپنی بڑی رحمت سے ہمیں زندہ امید کے لئے نئے سرے سے پیدا کیا۔
6۔ اِس کے سبب سے تم خوشی مناتے ہو۔اگرچہ اب چند روز کے لئے ضرورت کی وجہ سے طرح طرح کی آزمائشوں کے سبب سے غم زدہ ہو۔
7۔ کہ تمہارا آزمایا ہوا ایمان جو آگ سے آزمائے ہوئے فانی سونے سے بھی بہت ہی بیش قیمت ہے یسوع مسیح کے ظہور کے وقت تعریف اور جلال اور عزت کا باعث ٹھہرے۔
8۔ اْس سے تم بے دیکھے محبت رکھتے ہو اور اگر چہ اِس وقت اْس کو نہیں دیکھتے تو بھی اْس پر ایمان لا کر ایسی خوشی مناتے ہو جو بیان سے باہر اور جلال سے بھری ہے۔
22۔ چونکہ تم نے حق کی تابعداری سے اپنے دلوں کو پاک کیا ہے جس سے بھائیوں کی بے ریا محبت پیدا ہوئی اِس لئے دل و جان سے آپس میں بہت زیادہ محبت رکھو۔
24۔ چنانچہ ہر بشر گھاس کی مانند ہے اور اْس کی ساری شان و شوکت گھاس کے پھول کی مانند۔ گھاس تو سوکھ جاتی ہے اور پھول گرجاتا ہے۔
25۔ لیکن خداوند کا کلام ابد تک قائم رہے گا۔
3 Blessed be the God and Father of our Lord Jesus Christ, which according to his abundant mercy hath begotten us again unto a lively hope by the resurrection of Jesus Christ from the dead,
6 Wherein ye greatly rejoice, though now for a season, if need be, ye are in heaviness through manifold temptations:
7 That the trial of your faith, being much more precious than of gold that perisheth, though it be tried with fire, might be found unto praise and honour and glory at the appearing of Jesus Christ:
8 Whom having not seen, ye love; in whom, though now ye see him not, yet believing, ye rejoice with joy unspeakable and full of glory:
22 Seeing ye have purified your souls in obeying the truth through the Spirit unto unfeigned love of the brethren, see that ye love one another with a pure heart fervently:
24 For all flesh is as grass, and all the glory of man as the flower of grass. The grass withereth, and the flower thereof falleth away:
25 But the word of the Lord endureth for ever.
آسمان یعنی ہستی کی ہم آہنگی پر پہنچنے کے لئے ہمیں الٰہی اصول کی ہستی کو سمجھنا ہوگا۔
”خدا محبت ہے۔“
To reach heaven, the harmony of being, we must understand the divine Principle of being.
"God is Love."
سچائی سے متعلق یسوع کی تعلیم اور اْس کی مشق میں ایک قربانی شامل ہوتی ہے جو ہمیں اِس کے اصول کو بطور محبت قبول کرنے کی جانب راغب کرتی ہے۔یہ ہمارے مالک کی بے گناہ زندگی اور موت پر اْس کی قدرت کے اظہار کی بیش قیمت درآمد تھی۔ اْس نے اپنے کاموں سے یہ ثابت کیا کہ کرسچن سائنس بیماری، گناہ اور موت کو تباہ کرتی ہے۔
ہمارے مالک نے محض نظریے، عقیدے یا ایمان کی تعلیم نہیں دی۔یہ الٰہی اصول کی مکمل ہستی تھی جس کی اْس نے تعلیم دی اور مشق کی۔ مسیحیت کے لئے اْس کا ثبوت مذہب اور عبادت کا کوئی نظام یا شکل نہیں تھی، بلکہ یہ کرسچن سائنس تھی جو زندگی اور محبت کی ہم آہنگی پر عمل کرتی ہے۔
Jesus' teaching and practice of Truth involved such a sacrifice as makes us admit its Principle to be Love. This was the precious import of our Master's sinless career and of his demonstration of power over death. He proved by his deeds that Christian Science destroys sickness, sin, and death.
Our Master taught no mere theory, doctrine, or belief. It was the divine Principle of all real being which he taught and practised. His proof of Christianity was no form or system of religion and worship, but Christian Science, working out the harmony of Life and Love.
مالک نے واضح طور پر کہا کہ جسم روح نہیں تھا، اور اْس نے اپنے جی اٹھنے کے بعد جسمانی حواس پر ثابت کیا کہ اْس کا جسم اْس وقت تک تبدیل نہیں ہوا جب تک کہ وہ خود اوپر نہ گیا، یا دوسرے الفاظ میں جب تک کہ وہ روح یعنی خدا کے ادراک میں اِس سے بھی زیادہ اونچا نہ ہوا۔توما کو قائل کرنے کے لئے، یسوع نے اْسے کیلوں کے نشان اور نیزے کا زخم دیکھنے کو کہا۔
یسوع کی موت کے بعداْسکی نہ بدلنے والی جسمانی حالت نے تمام تر مادی حالتوں پرسر بلندی پائی اور اِس سر بلندی نے اْس کے آسمان پر اٹھائے جانے کو واضح کیا، اور بغیر غلطی کے قبر سے آگے ایک امتحانی اور ترقی یافتہ حالت کو ظاہر کیا۔ یسوع ”راہ“ تھا، یعنی اْس نے سب انسانوں کے لئے راہ استوار کی۔ اْس کے آخری اظہار میں، جسے آسمان پر اٹھایا جانا کہا جاتا ہے، جس نے یسوع کی زمینی زندگی کو ختم کیا، وہ اپنے شاگردوں کے جسمانی علم سے اونچا ہو گیا اور مادی حواس نے مزید اْسے نہ دیکھا۔
The Master said plainly that physique was not Spirit, and after his resurrection he proved to the physical senses that his body was not changed until he himself ascended, — or, in other words, rose even higher in the understanding of Spirit, God. To convince Thomas of this, Jesus caused him to examine the nail-prints and the spear-wound.
Jesus' unchanged physical condition after what seemed to be death was followed by his exaltation above all material conditions; and this exaltation explained his ascension, and revealed unmistakably a probationary and progressive state beyond the grave. Jesus was "the way;" that is, he marked the way for all men. In his final demonstration, called the ascension, which closed the earthly record of Jesus, he rose above the physical knowledge of his disciples, and the material senses saw him no more.
یسوع نے دوسروں کے لئے راہ تیار کی۔ اْس نے مسیح کا نقاب اْٹھایا، جو الٰہی محبت کا روحانی خیال ہے۔جو لوگ صرف اپنی خوشی اور حواس کی تسکین میں جیتے ہوئے گناہ پر یقین کرنے اور خودی میں دفن ہیں اْن کے لئے اْس نے مادیت میں کہا: آنکھیں ہیں پر تم دیکھتے نہیں، کان ہیں پر تم سنتے نہیں؛ کہ کہیں تم دل سے سمجھ نہ لو اور باز آؤ اور میں تمہیں شفا دوں۔ اْس نے تعلیم دی کہ مادی حواس سچائی کواور اْس کی شفائیہ قوت کو خاموش کرتے ہیں۔
عاجزی کے ساتھ ہمارے مالک نے اپنی غیر تسلیم شدہ عظمت کا مذاق اڑایا۔جیسی ملامت اْس نے اْٹھائی، اْس کے پیروکار مسیحیت کی آخری فتح تک برداشت کریں گے۔اْس نے ابدی اجر حاصل کئے۔اْس نے دنیا، بدن اور ساری غلطی پر قابو پایا، یوں اْن کے عدم کو ثابت کیا۔وہ گناہ، بیماری اور موت سے مکمل نجات لایا۔ ہمیں ”مسیح، اور اْس کے مصلوب ہونے“ کی ضرورت ہے۔ہمیں مشکلات اور خود انکاریوں کے ساتھ ساتھ خوشیاں اور کامیابیاں حاصل کرنی چاہئیں، جب تک کہ ساری غلطی نیست نہیں ہو جاتی۔
Jesus mapped out the path for others. He unveiled the Christ, the spiritual idea of divine Love. To those buried in the belief of sin and self, living only for pleasure or the gratification of the senses, he said in substance: Having eyes ye see not, and having ears ye hear not; lest ye should understand and be converted, and I might heal you. He taught that the material senses shut out Truth and its healing power.
Meekly our Master met the mockery of his unrecognized grandeur. Such indignities as he received, his followers will endure until Christianity's last triumph. He won eternal honors. He overcame the world, the flesh, and all error, thus proving their nothingness. He wrought a full salvation from sin, sickness, and death. We need "Christ, and him crucified." We must have trials and self-denials, as well as joys and victories, until all error is destroyed.
مشکلات بشر کو مادی عصا، ایک خستہ نرسل پر نہ جھکناسکھاتی ہیں، جو دل میں چھِید جاتا ہے۔خوشی اور خوشحالی کی دھوپ میں ہم اس کی نیم خیالی نہیں رکھتے۔ غم صحت بخش ہیں۔ بڑی مصیبتوں کے وسیلہ ہم بادشاہت میں داخل ہوتے ہیں۔ آزمائشیں خدا کی حفاظت کا ثبوت ہیں۔ روحانی ترقی مادی امیدوں کی مٹی میں پیدا ہونے والے بیج سے نمو نہیں پاتی، بلکہ جب یہ فنا ہوجاتے ہیں، محبت نئے سرے سے روح کی بلند تر خوشیوں کو پروان چڑھاتی ہے، جس پر زمین کا کوئی داغ نہیں ہوتا۔ تجربے کا ہر کامیاب مرحلہ الٰہی اچھائی اور محبت کے نئے نظریات کو کھولتا ہے۔
Trials teach mortals not to lean on a material staff, — a broken reed, which pierces the heart. We do not half remember this in the sunshine of joy and prosperity. Sorrow is salutary. Through great tribulation we enter the kingdom. Trials are proofs of God's care. Spiritual development germinates not from seed sown in the soil of material hopes, but when these decay, Love propagates anew the higher joys of Spirit, which have no taint of earth. Each successive stage of experience unfolds new views of divine goodness and love.
عالمگیر نجات ترقی اور امتحان پر مرکوز ہے، اور ان کے بغیر غیر ممکن الحصول ہے۔آسمان کوئی جگہ نہیں، عقل کی الٰہی حالت ہے جس میں عقل کے تمام تر ظہور ہم آہنگ اور فانی ہوتے ہیں کیونکہ وہاں گناہ نہیں ہے اور انسان وہاں خود کی راستبازی کے ساتھ نہیں ”خداوند کی سوچ“ کی ملکیت میں پایا جاتا ہے جیسا کہ کلام یہ کہتا ہے۔
”جہاں درخت گرتا ہے وہیں پڑا رہتا ہے۔“ یہ ہم واعظ میں پڑھتے ہیں۔ اِس عبارت کو ایک معروف محاورے میں تبدیل کردیا گیا کہ، ”جیسا بوؤ گے، ویسا کاٹو گے۔“جیسے انسان سوتا ہے ویسا ہی جاگتا رہے گا۔ جیسا فانی انسان کو موت پاتی ہے، وہ مرنے کے بعد ویسا ہی ہوگا، جب تک کہ آزمائش اور ترقی کوئی ضروری تبدیلی نہ لائے۔عقل کبھی خاک میں نہیں ملتی۔ قبر میں سے جی اٹھنا عقل یا زندگی کا انتظار نہیں کرتا، کیونکہ قبر کا دونوں پر اختیار نہیں ہے۔
Universal salvation rests on progression and probation, and is unattainable without them. Heaven is not a locality, but a divine state of Mind in which all the manifestations of Mind are harmonious and immortal, because sin is not there and man is found having no righteousness of his own, but in possession of "the mind of the Lord," as the Scripture says.
"In the place where the tree falleth, there it shall be." So we read in Ecclesiastes. This text has been transformed into the popular proverb, "As the tree falls, so it must lie." As man falleth asleep, so shall he awake. As death findeth mortal man, so shall he be after death, until probation and growth shall effect the needed change. Mind never becomes dust. No resurrection from the grave awaits Mind or Life, for the grave has no power over either.
آج سچائی کی شفائیہ قوت کو غیر معمولی نمائش کی بجائے بطور ایک طبعی ابدی سائنس وسیع پیمانے پر ظاہر کیا جا رہاہے۔اِس کا نمودار ہونا ”زمین پر آدمیوں کے لئے صلح“ کی نئی خوشخبری کا آنا ہے۔جیسا کہ مالک نے وعدہ کیا تھا، اِس کی آمد اِس کے استحکام کے لئے آدمیوں کے مابین ایک مستقل تقدیر ہے؛ مگر کرسچن سائنس کا مشن اب، جیسا کہ اِس کے ابتدائی اظہار میں تھا، بنیادی طور پر جسمانی شفا نہیں ہے۔اب، جیسا تب تھا، علامات اور عجائبات جسمانی بیماری کی استعاراتی شفا میں کشیدہ کئے جاتے ہیں؛ مگر یہ علامات صرف اِس کے الٰہی اصل کو ظاہر کرنے، دنیا کے گناہوں کو اٹھالے جانے کے لئے مسیح کی طاقت کے بلند مشن کی حقیقت کی تصدیق کرنے کیلئے ہیں۔
To-day the healing power of Truth is widely demonstrated as an immanent, eternal Science, instead of a phenomenal exhibition. Its appearing is the coming anew of the gospel of "on earth peace, good-will toward men." This coming, as was promised by the Master, is for its establishment as a permanent dispensation among men; but the mission of Christian Science now, as in the time of its earlier demonstration, is not primarily one of physical healing. Now, as then, signs and wonders are wrought in the metaphysical healing of physical disease; but these signs are only to demonstrate its divine origin, — to attest the reality of the higher mission of the Christ-power to take away the sins of the world.
کرسچن سائنس کی جسمانی شفا الٰہی اصول کے کام سے اب، یسوع کے زمانے کی طرح، سامنے آتی ہے، جس سے قبل گناہ اور بیماری انسانی ضمیر میں اپنی حقیقت کھو دیتے ہیں اور ایسے فطری اورایسے لازمی طور پر غائب ہو جاتے ہیں جیسے تاریکی روشنی کو اور گناہ درستگی کو جگہ دیتے ہیں۔ اْس وقت کی طرح، اب بھی یہ قادر کام مافوق الفطرتی نہیں بلکہ انتہائی فطرتی ہیں۔ یہ اعمانوئیل، یا ”خدا ہمارے ساتھ ہے“ کا نشان ہیں، ایک الٰہی اثر جو انسانی شعور میں ہمیشہ سے موجود ہے۔۔۔
The physical healing of Christian Science results now, as in Jesus' time, from the operation of divine Principle, before which sin and disease lose their reality in human consciousness and disappear as naturally and as necessarily as darkness gives place to light and sin to reformation. Now, as then, these mighty works are not supernatural, but supremely natural. They are the sign of Immanuel, or "God with us," — a divine influence ever present in human consciousness …
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔