اتوار 22 جون، 2025
زمین اور اْس کی معموری خداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اْس کے باشندے بھی۔
“The earth is the Lord’s, and the fulness thereof; the world, and they that dwell therein.”
1۔ آؤ ہم خداوند کے حضور نغمہ سرائی کریں! اپنی چٹان کے سامنے خوشی سے للکاریں۔
2۔ شکر کرتے ہوئے اْس کے حضور حاضر ہوں۔مزمور گاتے ہوئے اْس کے آگے خوشی سے للکاریں۔
3۔ کیونکہ خداوند خدائے عظیم ہے۔ اور سب الہٰوں پر شاہ عظیم ہے۔
4۔ زمین کے گہراؤ اْس کے قبضہ میں ہیں پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اْسی کی ہیں۔
5۔ سمندر اْس کا ہے۔ اْسی نے اْس کو بنایا۔ اور اْس کے ہاتھوں نے خشکی کو بھی تیار کیا۔
6۔ آؤ ہم جھکیں اور سجدہ کریں! اور اپنے خالق ِخداوند کے حضور گھٹنے ٹیکیں۔
7۔کیونکہ وہ ہمارا خدا ہے اور ہم اس کی چراگاہ کے لوگ اور اس کے ہاتھ کی بھیڑیں۔
1. O come, let us sing unto the Lord: let us make a joyful noise to the rock of our salvation.
2. Let us come before his presence with thanksgiving, and make a joyful noise unto him with psalms.
3. For the Lord is a great God, and a great King above all gods.
4. In his hand are the deep places of the earth: the strength of the hills is his also.
5. The sea is his, and he made it: and his hands formed the dry land.
6. O come, let us worship and bow down: let us kneel before the Lord our maker.
7. For he is our God; and we are the people of his pasture, and the sheep of his hand.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ خدا ہماری پناہ اور قوت ہے۔ مصیبت میں مْستعد مددگار۔
2۔ اس لئے ہم کو کچھ خوف نہیں خواہ زمین اْلٹ جائے۔ اور پہاڑ سمندر کی تہہ میں ڈال دئیے جائیں۔
3۔ خواہ اْس کا پانی شور مچائے اور موجزن ہو اور پہاڑ اْس کی طْغیانی سے ہل جائیں۔
4۔ ایک ایسا دریا ہے جس کی شاخوں سے خدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مقدس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔
5۔ خدا اْس میں ہے۔ اْسے کبھی جْنبش نہ ہوگی۔ خدا صبح سویرے اْس کی کْمک کرے گا۔
6۔ قومیں جھْنجھلائیں۔سلطنوں نے جْنبش کھائی۔ وہ بول اٹھا۔زمین پگھل گئی۔
7۔ لشکروں کا خداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقوب کا خدا ہماری پناہ ہے۔
8۔ آؤ خداوند کے کاموں کو دیکھیں۔
9۔ وہ زمین کی انتہا تک جنگ موقوف کرتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتاہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔
10۔ خاموش ہو جاؤ اور جان لو کہ میں خدا ہوں۔ مَیں قوموں کے درمیان سر بلند ہوں گا۔
1 God is our refuge and strength, a very present help in trouble.
2 Therefore will not we fear, though the earth be removed, and though the mountains be carried into the midst of the sea;
3 Though the waters thereof roar and be troubled, though the mountains shake with the swelling thereof.
4 There is a river, the streams whereof shall make glad the city of God, the holy place of the tabernacles of the most High.
5 God is in the midst of her; she shall not be moved: God shall help her, and that right early.
6 The heathen raged, the kingdoms were moved: he uttered his voice, the earth melted.
7 The Lord of hosts is with us; the God of Jacob is our refuge.
8 Come, behold the works of the Lord,
9 He maketh wars to cease unto the end of the earth; he breaketh the bow, and cutteth the spear in sunder; he burneth the chariot in the fire.
10 Be still, and know that I am God: I will be exalted among the heathen, I will be exalted in the earth.
11۔ پھر خداوند کا فرشتہ آکر عفرہ میں بلوط کے ایک درخت کے نیچے جو یوآس ابیعزی کا تھا اور اْس کا بیٹا جدعون مے لے کر ایک کولہو میں گیہوں جھاڑ رہا تھا تاکہ اْس کو مدیانیوں سے چھپا رکھے۔
12۔ اور خداوند کا فرشتہ اْسے دکھائی دے کر اْس سے کہنے لگا کہ اے سورما خداوند تیرے ساتھ ہے۔
14۔ تب خداوند نے اْس پر نگاہ کی اور کہا کہ تْو اپنے اسی زور میں جا اور بنی اسرائیل کو مدیانیوں کے ہاتھ سے چھڑا۔ کیا مَیں نے تجھے نہیں بھیجا؟
15۔ اْس نے اْس سے کہا، اے مالک مَیں کس طرح بنی اسرائیل کو بچاؤں میرا گھرانہ منسی میں سب سے غریب ہے اور مَیں اپنے باپ کے گھر میں سب سے چھوٹا ہوں۔
16۔ خداوند نے اْس سے کہا مَیں ضرور تیرے ساتھ ہوں گا اور تْو مدیانیوں کو ایسا مار لے گا جیسے ایک آدمی کو۔
23۔ خداوند نے اْس سے کہا تیری سلامتی ہو۔خوف نہ کر۔ تْو مرے گا نہیں۔
24۔ تب جدعون نے وہاں خداوند کے لئے مذبح بنایا اور اْس کا نام یہواہ سلوم رکھا۔
11 And there came an angel of the Lord, and sat under an oak which was in Ophrah, that pertained unto Joash the Abi-ezrite: and his son Gideon threshed wheat by the winepress, to hide it from the Midianites.
12 And the angel of the Lord appeared unto him, and said unto him, The Lord is with thee, thou mighty man of valour.
14 And the Lord looked upon him, and said, Go in this thy might, and thou shalt save Israel from the hand of the Midianites: have not I sent thee?
15 And he said unto him, Oh my Lord, wherewith shall I save Israel? behold, my family is poor in Manasseh, and I am the least in my father’s house.
16 And the Lord said unto him, Surely I will be with thee, and thou shalt smite the Midianites as one man.
23 And the Lord said unto him, Peace be unto thee; fear not: thou shalt not die.
24 Then Gideon built an altar there unto the Lord, and called it Jehovah-shalom:
1۔ تب یربعل یعنی جدون اور سب لوگ جو اْس کے ساتھ تھے سویرے ہی اْٹھے اور حرود کے چشمہ کے پاس ڈیرا کیا اور مدیانیوں کی لشکر گاہ اْن کے شمال کی طرف کوہِ مورہ کے متصل وادی میں تھی۔
8۔ تب اْن لوگوں نے اپنا اپنا توشہ اور نرسنگا اپنے اپنے ہاتھ میں لیا اور اْس نے سب اسرائیلی مردوں کو اْن کے ڈیروں کی طرف روانہ کر دیا پر اْن تین سو مردوں کو رکھ لیا اور مدیانیوں کی لشکر گاہ اْس کے نیچے وادی میں تھی۔
9۔ اور اْسی رات خداوند نے اْس سے کہا کہ اْٹھ اور نیچے لشکر گاہ میں اْتر جا کیونکہ مَیں نے اْسے تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔
16۔ اور اْس نے تین سو آدمیوں کے تین غول کئے اور اْن سبھوں کے ہاتھ میں ایک ایک نرسنگا اور اْس کے ساتھ ایک ایک خالی گھڑا دیا اور ہر گھڑے کے اندر ایک ایک مشعل تھی۔
19۔ سو بیچ کے پہر کے شروع میں جب نئے پہرے والے بدل گئے اور وہ سو آدمی جو اْس کے ساتھ تھے لشکر گاہ کے کنارے آئے اور اْنہوں نے نرسنگے پھونکے اور گھڑوں کو جو اْن کے ہاتھ میں تھے توڑا۔
20۔ اور تینوں غولوں نے نرسگے پھونکے اور گھڑے توڑے اور مشعلوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں اور نرسنگوں کو پھونکنے کے لئے اپنے بائیں ہاتھ میں لے لیا اور چلا اْٹھے کہ یہواہ کی اور جدون کی تلوار!
21۔ اور یہ سب کے سب لشکر گاہ کے چوگرد اپنی اپنی جگہ کھڑے ہوگئے۔ تب سارا لشکر دوڑنے لگا اور اْنہوں نے چلا چلا کر اْن کو بھگایا۔
22۔اور اْنہوں نے تین سو نرسنگوں کو پھونکا اور خداوند نے ہر شخص کی تلوار اْس کے ساتھی اور سب لشکر پر چلوائی اور سارا لشکر صریرات کی طرف بیتِ سطہ تک طبات کے قریب ابیل محولہ کی سرحد تک بھاگے۔
23۔ تب اسرائیلی مرد نفتالی اور آشر اور منسی کی حدود سے جمع ہو کر نکلے اور مدیانیوں کا پیچھا کیا۔
1 Then Jerubbaal, who is Gideon, and all the people that were with him, rose up early, and pitched beside the well of Harod: so that the host of the Midianites were on the north side of them,
8 So the people took victuals in their hand, and their trumpets: and he sent all the rest of Israel every man unto his tent, and retained those three hundred men: and the host of Midian was beneath him in the valley.
9 And it came to pass the same night, that the Lord said unto him, Arise, get thee down unto the host; for I have delivered it into thine hand.
16 And he divided the three hundred men into three companies, and he put a trumpet in every man’s hand, with empty pitchers, and lamps within the pitchers.
19 So Gideon, and the hundred men that were with him, came unto the outside of the camp in the beginning of the middle watch; and they had but newly set the watch: and they blew the trumpets, and brake the pitchers that were in their hands.
20 And the three companies blew the trumpets, and brake the pitchers, and held the lamps in their left hands, and the trumpets in their right hands to blow withal: and they cried, The sword of the Lord, and of Gideon.
21 And they stood every man in his place round about the camp: and all the host ran, and cried, and fled.
22 And the three hundred blew the trumpets, and the Lord set every man’s sword against his fellow, even throughout all the host: and the host fled to Beth-shittah in Zererath, and to the border of Abel-meholah, unto Tabbath.
23 And the men of Israel gathered themselves together out of Naphtali, and out of Asher, and out of all Manasseh, and pursued after the Midianites.
22۔ تب بنی اسرائیل نے جدعون سے کہا کہ تْو ہم پر حکومت کر۔ تْو اور تیرا بیٹا اور تیرا پوتا بھی کیونکہ تْو نے ہم کو مدیانیوں کے ہاتھ سے چھڑایا۔
23۔ اور جدعون نے اْن سے کہا کہ نہ مَیں تم پر حکومت کروں گا اور نہ میرا بیٹا بلکہ خدا ہی تم پر حکومت کرے گا۔
22 Then the men of Israel said unto Gideon, Rule thou over us, both thou, and thy son, and thy son’s son also: for thou hast delivered us from the hand of Midian.
23 And Gideon said unto them, I will not rule over you, neither shall my son rule over you: the Lord shall rule over you.
8۔ لیکن میں تو خدا ہی کا طالب رہوں گا اور اپنا معاملہ خدا ہی پر چھوڑوں گا۔
9۔ جو ایسے بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بیشمار عجیب کام کرتا ہے۔
12۔ وہ عیاروں کی تدبیروں کو باطل کردیتا ہے۔ یہاں تک کہ اْن کے ہاتھ اْن کے مقصد کو پورا نہیں کر سکتے۔
13۔ وہ ہوشیاروں کو اْن ہی کی چالاکیوں میں پھنساتا ہے اور ٹیڑے لوگوں کی مشورت جلد جاتی رہتی ہے۔
19۔ وہ تجھے چھ مصیبتوں سے چھڑائے گا بلکہ سات میں بھی کوئی آفت تجھے چھونے نہ پائے گی۔
20۔ کال میں وہ تجھ کو موت سے بچائے گا اور لڑائی میں تلوار کی دھار سے۔
21۔ تْو زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھا جائے گا اور جب ہلاکت آئے گی تو تجھے ڈر نہیں لگے گا۔
24۔ اور تْو جانے گا کہ تیرا ڈیرا محفوظ ہے۔
8 I would seek unto God, and unto God would I commit my cause:
9 Which doeth great things and unsearchable; marvellous things without number:
12 He disappointeth the devices of the crafty, so that their hands cannot perform their enterprise.
13 He taketh the wise in their own craftiness: and the counsel of the froward is carried headlong.
19 He shall deliver thee in six troubles: yea, in seven there shall no evil touch thee.
20 In famine he shall redeem thee from death: and in war from the power of the sword.
21 Thou shalt be hid from the scourge of the tongue: neither shalt thou be afraid of destruction when it cometh.
24 And thou shalt know that thy tabernacle shall be in peace;
1۔ ہر شخص اعلیٰ حکومتوں کا تابعدار رہے کیونکہ کوئی حکومت ایسی نہیں جو خدا کی طرف سے نہ ہو اور جو حکومتیں موجود ہیں وہ خدا کی طرف سے مقرر ہیں۔
1 Let every soul be subject unto the higher powers. For there is no power but of God: the powers that be are ordained of God.
خدا کائنات کو،بشمول انسان،خلق کرتا اور اْس پر حکومت کرتا ہے۔ یہ کائنات روحانی خیالات سے بھری پڑی ہے، جنہیں وہ تیار کرتا ہے، اور وہ اْس عقل کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو انہیں بناتی ہے۔
God creates and governs the universe, including man. The universe is filled with spiritual ideas, which He evolves, and they are obedient to the Mind that makes them.
خدا، ہمارے دور کے مطابق ہمیں قوت دیتے ہوئے، فہم اور الفت میں اپنی محبت کی دولت انڈیلتا ہے۔
God pours the riches of His love into the understanding and affections, giving us strength according to our day.
الٰہی محبت اپنے خود کے خیالات کو برکت دیتا ہے، اور اْنہیں بڑھنے، اْس کی قوت کو ظاہر کرنے کا موجب بنتا ہے۔انسان مٹی جوتنے کے لئے پیدا نہیں کیا گیا۔ اْس کا پیدائشی حق محکومی نہیں حکمرانی ہے۔وہ زمین اور آسمان پر عقیدے کا حاکم ہے، جو خود صرف اپنے خالق کے ماتحت ہے۔ یہ ہستی کی سائنس ہے۔
Divine Love blesses its own ideas, and causes them to multiply, — to manifest His power. Man is not made to till the soil. His birthright is dominion, not subjection. He is lord of the belief in earth and heaven, — himself subordinate alone to his Maker. This is the Science of being.
اخلاقی اور روحانی شاید روح سے تعلق رکھتے ہیں، جو ”ہوا کو اپنی مٹھی“ میں جمع کر لیتا ہے؛ اور یہ تعلیم سائنس اور ہم آہنگی کے ساتھ یکجا ہوتی ہے۔ سائنس میں، خدا کے مخالف آپ کوئی قوت نہیں رکھ سکتے، اور جسمانی احساسات کو ان کی جھوٹی گواہی سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ نیکی کے لئے آپ کے رسوخ کا انحصار اس وزن پر ہے جو آپ درست سکیل پر ڈالتے ہیں۔ جو نیکی آپ کرتے ہیں اور ظاہری جسم آپ کو محض قابلِ حصول قوت فراہم کرتے ہیں۔ بدی کوئی طاقت نہیں ہے۔ یہ طاقت کا تمسخر ہے جوجلد ہی اپنی کمزوری کو دھوکہ دیتا اور کبھی نہ اٹھنے کے لئے گر جاتا ہے۔
Moral and spiritual might belong to Spirit, who holds the "wind in His fists;" and this teaching accords with Science and harmony. In Science, you can have no power opposed to God, and the physical senses must give up their false testimony. Your influence for good depends upon the weight you throw into the right scale. The good you do and embody gives you the only power obtainable. Evil is not power. It is a mockery of strength, which erelong betrays its weakness and falls, never to rise.
الٰہی سائنس میں، جہاں دعائیں ذہنی طور پرہوتی ہیں، وہ سب اْس خدا کے حضور پہنچیں جو ”مصیبت میں مستعد مددگار ہے۔“ محبت اپنی موافقت اور اپنی نوازشوں میں غیر جانبدار اور عالمگیر ہے۔ یہ وہ کھْلا چشمہ ہے جو چلاتا ہے کہ، ”اوہ، ہر وہ شخص جو پیاسا ہو پانی کے پاس آئے۔“
In divine Science, where prayers are mental, all may avail themselves of God as "a very present help in trouble." Love is impartial and universal in its adaptation and bestowals. It is the open fount which cries, "Ho, every one that thirsteth, come ye to the waters."
مادہ اِس ابدی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا کہ انسان اِس لئے موجود ہے کیونکہ خدا موجود ہے۔لامحدود عقل کے لئے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔
سائنس میں، نہ تو عقل مادے کو پیدا کرتی ہے نہ مادا عقل کو پیدا کرتا ہے۔کسی مادے میں طاقت یا اہلیت یا دانش نہیں کہ وہ کچھ پیدا کرے یا نیست کرے۔سب کچھ صرف ایک عقل، یعنی خدا کے اختیارمیں ہے۔
Matter cannot change the eternal fact that man exists because God exists. Nothing is new to the infinite Mind.
In Science, Mind neither produces matter nor does matter produce mind. No mortal mind has the might or right or wisdom to create or to destroy. All is under the control of the one Mind, even God.
نام نہاد گیسیں اور قوتیں الٰہی عقل کی روحانی قوتوں کے مخالف ہیں، جس کی توانائی سچائی ہے، جس کی دلکشی محبت ہے، ہستی کے ابدی حقائق کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے جس کی پیروی اور ملاپ زندگی ہے۔
The material so-called gases and forces are counterfeits of the spiritual forces of divine Mind, whose potency is Truth, whose attraction is Love, whose adhesion and cohesion are Life, perpetuating the eternal facts of being.
جسمانی سائنس (نام نہاد) انسانی علم ہے، فانی عقل کا قانون، ایک اندھا یقین، اپنی طاقت کے بغیر ایک سیمسون ہے۔ جب اس انسانی یقین کو اس کی حمایت کے لئے تنظیموں کی کمی ہوتی ہے، تو اس کی بنیادیں بڑھ جاتیں ہیں۔ نہ اخلاقی قوت، روحانی بنیاد اور نہ ہی خود کا کوئی پاک اصول رکھتے ہوئے، یہ عقیدہ وجہ کے لئے اثر کی غلطی کرتا ہے، مادے میں زندگی اور ذہانت تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے، پس وہ زندگی کو محدود کرتا اور مخالفت اور موت کو مضبوطی سے تھامتا ہے۔
کائنات کو، انسان کی مانند، اس کے الٰہی اصول، خدا، کی طرف سے سائنس کے ذریعے واضح کیا جانا چاہئے، تو پھر اسے سمجھا جا سکتا ہے، لیکن جب اسے جسمانی حواس کی بنیاد پر واضح کیا جاتا ہے اور نشوونما، بلوغت اور زوال کے ماتحت ہوتے ہوئے پیش کیا جاتا ہے،تو کائنات، انسان کی مانند، ایک معمہ بن جاتا ہے اوریہ جاری رکھنا چاہئے۔
پیروی، ملاپ اور دلکشی عقل کی ملکیتیں ہیں۔یہ الٰہی اصول سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ خیالی قوت کی تعدیل کی حمایت کرتے ہیں، جس نے زمین کو اس کے مدار میں چھوڑا اور متکبر لہروں سے کہا، ”یہاں تک پر آگے نہیں۔“
روح تمام چیزوں کی زندگی، مواد اور تواتر ہے۔ ہم قوتوں کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ انہیں چھوڑ دیں تو مخلوق نیست ہو جائے گی۔ انسانی علم انہیں مادے کی قوتیں کہتا ہے،لیکن الٰہی سائنس یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر الٰہی عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور اس عقل میں میراث رکھتی ہیں، اور یوں انہیں اْن کے جائز گھر اور درجہ بندی میں بحال کرتی ہیں۔
Physical science (so-called) is human knowledge, — a law of mortal mind, a blind belief, a Samson shorn of his strength. When this human belief lacks organizations to support it, its foundations are gone. Having neither moral might, spiritual basis, nor holy Principle of its own, this belief mistakes effect for cause and seeks to find life and intelligence in matter, thus limiting Life and holding fast to discord and death.
The universe, like man, is to be interpreted by Science from its divine Principle, God, and then it can be understood; but when explained on the basis of physical sense and represented as subject to growth, maturity, and decay, the universe, like man, is, and must continue to be, an enigma.
Adhesion, cohesion, and attraction are properties of Mind. They belong to divine Principle, and support the equipoise of that thought-force, which launched the earth in its orbit and said to the proud wave, "Thus far and no farther."
Spirit is the life, substance, and continuity of all things. We tread on forces. Withdraw them, and creation must collapse. Human knowledge calls them forces of matter; but divine Science declares that they belong wholly to divine Mind, are inherent in this Mind, and so restores them to their rightful home and classification.
کائنات کا،بشمول انسان، حقیقی نظریہ مادی تاریخ میں نہیں بلکہ روحانی ترقی میں ہے۔ الہامی سوچ کائنات کے ایک مادی، جسمانی اور فانی نظریے کو ترک کرتی ہے، اور روحانی اور لافانی کو اپناتی ہے۔
The true theory of the universe, including man, is not in material history but in spiritual development. Inspired thought relinquishes a material, sensual, and mortal theory of the universe, and adopts the spiritual and immortal.
محبت بالاآخر ہم آہنگی کا وقت مقرر کرے گی، اور روحانیت اِس کی پیروی کرے گی، کیونکہ محبت روح ہے۔غلطی کے مکمل تباہ ہونے سے قبل عام مادی معمول کی مداخلتیں ہوں گی۔ زمین بے لْطف اور ویران ہو جائے گی، مگرموسمِ گرما اور سرما، تخم ریزی اور کاشت (البتہ بدلتے حالات میں)، آخر تک جاری رہیں گے، جب تک سب چیزوں کی روحانیت نہ ہو جائے۔”تاریک گھڑی فجرسے پہلے ہوتی ہے۔“
اب یہ مادی دنیا بھی متصادم قوتوں کا اکھاڑا بن رہی ہے۔ایک طرف تو یہاں مخالفت اور مایوسی ہوگی؛ جبکہ دوسری طرف یہاں سائنس اور امن ہوگا۔ مادی عقائد کی منسوخی گناہ، بیماری اور موت کے قحط اور وبا، خواہش اور افسوس کے ساتھ دیکھی جاسکے گی جو اپنے عدم کے ظاہر ہونے تک نئے ادوار کو قبول کرتے ہیں۔یہ پریشانیاں غلطی کے خاتمے تک جاری رہیں گی، جب پوری مخالفت روحانی سچائی سے ہڑپ کر لی جائے گی۔
جیسے ہی یہ تکمیل قریب تر ہوتی جائے گی، وہ جس نے اپنے چال چلن کو الٰہی سائنس کے مطابق ڈھال لیاہے وہ آخر تک مقابلہ کرے گا۔ جب مادی علم ختم ہوتا اور روحانی سمجھ بڑھتی ہے، تو مادی کی بجائے ذہنی طور پر حقیقی چیزوں پر دھیان دیا جاتا ہے۔
اِس آخری تصادم کے دوران، بدکارذہن ایسے وسائل تلاش کرنے کی کوشش میں ہوں گے جن سے وہ مزید بدی مکمل کر سکیں؛ مگر وہ جو کرسچن سائنس کا ادراک رکھتے ہیں وہ جرم میں رکاوٹیں لائیں گے۔ وہ غلطی کے خاتمے میں مددکریں گے۔ وہ امن و امان کو برقرار رکھیں گے، اور وہ حتمی کاملیت کے یقینی ہونے کا خوشی کے ساتھ انتظار کریں گے۔
Love will finally mark the hour of harmony, and spiritualization will follow, for Love is Spirit. Before error is wholly destroyed, there will be interruptions of the general material routine. Earth will become dreary and desolate, but summer and winter, seedtime and harvest (though in changed forms), will continue unto the end, — until the final spiritualization of all things. "The darkest hour precedes the dawn."
This material world is even now becoming the arena for conflicting forces. On one side there will be discord and dismay; on the other side there will be Science and peace. The breaking up of material beliefs may seem to be famine and pestilence, want and woe, sin, sickness, and death, which assume new phases until their nothingness appears. These disturbances will continue until the end of error, when all discord will be swallowed up in spiritual Truth.
As this consummation draws nearer, he who has shaped his course in accordance with divine Science will endure to the end. As material knowledge diminishes and spiritual understanding increases, real objects will be apprehended mentally instead of materially.
During this final conflict, wicked minds will endeavor to find means by which to accomplish more evil; but those who discern Christian Science will hold crime in check. They will aid in the ejection of error. They will maintain law and order, and cheerfully await the certainty of ultimate perfection.
مواد، زندگی، ذہانت، سچائی اور محبت جو خدائے واحد کو متعین کرتے ہیں، اْس کی مخلوق سے منعکس ہوتے ہیں؛ اور جب ہم جسمانی حواس کی جھوٹی گواہی کو سائنسی حقائق کے ماتحت کر دیتے ہیں، تو ہم اس حقیقی مشابہت اور عکس کوہرطرف دیکھیں گے۔
The substance, Life, intelligence, Truth, and Love, which constitute Deity, are reflected by His creation; and when we subordinate the false testimony of the corporeal senses to the facts of Science, we shall see this true likeness and reflection everywhere.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔