اتوار 6 جولائی ، 2025
میں ساتھ چلوں گا،اور تجھے آرام دوں گا
“My presence shall go with thee, and I will give thee rest.”
3۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اور جو کچھ پیدا ہوا اْس میں سے کوئی چیز بھی اْس کے بغیر پیدا نہ ہوئی۔
10۔ تاکہ تمہارا چال چلن خداوند کے لائق ہو اور اْس کو ہر طرح سے پسند آئے اور تم میں ہر طرح کے نیک کام کا پھل لگے اور خدا کی پہچان میں بڑھتے جاؤ۔
11۔ اور اْس کے جلال کی قدرت کے موافق ہر طرح کی قدرت سے قوی ہوتے جاؤ تاکہ خوشی کے ساتھ ہر صورت سے صبر اور تحمل کر سکو۔
12۔ اور باپ کا شکر کرتے رہو جس نے ہم کو اِس لائق کیا کہ نور میں مقدسوں کے ساتھ حصہ پائیں۔
13۔ اْسی نے ہم کو تاریکی کے قبضہ سے چھڑا کر اپنے عزیز بیٹے کی بادشاہی میں داخل کیا۔
16۔ کیونکہ اْسی میں سب چیزیں پیدا کی گئیں۔ آسمان کی ہوں یا زمین کی۔ دیکھی ہوں یا اندیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں یا حکومتیں یا اختیارات۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے اور اْسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔
17۔ اور وہ سب چیزوں سے پہلے ہے اور اْسی میں سب چیزیں قائم ہیں۔
19۔ کیونکہ باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معموری اْسی میں سکونت کرے۔
3. We give thanks to God and the Father of our Lord Jesus Christ,
10. That ye might walk worthy of the Lord unto all pleasing, being fruitful in every good work, and increasing in the knowledge of God;
11. Strengthened with all might, according to his glorious power, unto all patience and longsuffering with joyfulness;
12. Giving thanks unto the Father, which hath made us meet to be partakers of the inheritance of the saints in light:
13. Who hath delivered us from the power of darkness, and hath translated us into the kingdom of his dear Son:
16. For by him were all things created, that are in heaven, and that are in earth, visible and invisible, whether they be thrones, or dominions, or principalities, or powers: all things were created by him, and for him:
17. And he is before all things, and by him all things consist.
19. For it pleased the Father that in him should all fulness dwell.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
4۔ سن اے اسرائیل!خداوند ہمارا خداایک ہی خداوند ہے۔
5۔ تْو اپنے سار ے دل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری طاقت سے خداوند اپنے خدا سے محبت رکھ۔
4 Hear, O Israel: The Lord our God is one Lord:
5 And thou shalt love the Lord thy God with all thine heart, and with all thy soul, and with all thy might.
14۔ تب اگر میرے لوگ جو میرے نام سے کہلاتے ہیں خاکسار بن کر دعا کریں اور میرے دیدار کے طالب ہوں اور اپنی بری راہوں سے پھریں تو مَیں آسمان پر سے سن کر اْن کا گناہ معاف کروں گا اور اْن کے ملک کو بحال کروں گا۔
14 If my people, which are called by my name, shall humble themselves, and pray, and seek my face, and turn from their wicked ways; then will I hear from heaven, and will forgive their sin, and will heal their land.
6۔ سو اسرائیلی مدیانیوں کے سبب سے نہایت خستہ حال ہو گئے اور بنی اسرائیل خداوند سے فریاد کرنے لگے۔
11۔ جدون مے لے کر ایک کولھو میں گیہوں جھاڑ رہا تھا تا کہ اس کو مدیانوں سے چھپا رکھے۔
12۔ اور خداوند کا فرشتہ اسے دکھائی دے کر اسے کہنے لگا کہ اے زبردست سورما خداوند تیرے ساتھ ہے۔
13۔ جدون نے اس سے کہا اے میرے مالک اگر خداوند ہی ہمارے ساتھ ہے تو ہم پر یہ سب حادثے کیوں گزرے۔
14۔ تب خداوند نے اس پر نگاہ کی اور کہا کہ تو اپنے اسی زور میں جا اور بنی اسرائیل کو مدیانیوں کے ہاتھ سے چھڑا۔ کیا میں نے تجھے نہیں بھیجا؟
23۔ خداوند نے اس سے کہا تیری سلامتی ہو خوف نہ کر۔ تو مرے گا نہیں۔
6 And Israel was greatly impoverished because of the Midianites; and the children of Israel cried unto the Lord.
11 Gideon threshed wheat by the winepress, to hide it from the Midianites.
12 And the angel of the Lord appeared unto him, and said unto him, The Lord is with thee, thou mighty man of valour.
13 And Gideon said unto him, Oh my Lord, if the Lord be with us, why then is all this befallen us?
14 And the Lord looked upon him, and said, Go in this thy might, and thou shalt save Israel from the hand of the Midianites: have not I sent thee?
23 And the Lord said unto him, Peace be unto thee; fear not:
2۔ تب خداوند نے جدون سے کہا تیرے ساتھ کے لوگ اتنے زیادہ ہیں کہ مدیانیوں کو ان کے ہاتھ میں نہیں کر سکتا۔ ایسا نہ ہو کہ اسرائیلی میرے سامنے اپنے اوپر فخر کر کے کہنے لگیں کہ ہمارے ہاتھ نے ہم کو بچایا۔
3۔ سو تو اب لوگوں میں سنا سنا کر منادی کر دے کہ جو کوئی تراساں اور ہرا ساں ہو وہ لوٹ کر کوہ جلعاد سے چلا جائے چنانچہ ان لوگوں میں سے بائیس ہزار تو لوٹ گئے اور دس ہزار باقی رہ گئے۔
4۔ تب خداوند نے جدون سے کہا کہ لوگ اب بھی زیادہ ہیں سو تو ان کو چشمہ کے پاس نیچے لے آ اور وہاں میں تیری خاطر ان کو آزماؤں گا۔
5۔ سو وہ ان لوگوں کو چشمہ کے پاس نیچے لے گیا۔
6۔ سو جنہوں نے اپنا ہاتھ اپنے منہ سے لگا کر چپڑ چپڑ کر کے پیا وہ گنتی میں تین سو مرد تھے۔
7۔ تب خداوند نے جدون سے کہا کہ میں ان تین سو آدمیوں کے وسیلہ سے جنہوں نے چپڑ چپڑ کر کے پیا تم کو بچاؤں گا اور مدیانیوں کو تیرے ہاتھ میں کر دوں گا۔
16۔ اور اس نے تین سو آدمیوں کے تین غول کئے اور ان سبھوں کے ہاتھ میں ایک ایک نرسنگا اوراس کے ساتھ ایک ایک خالی گھڑا دیا اور ہر گھڑے کے اندر ایک ایک مشعل تھی۔
20۔ اور تینوں غولوں نے نرسگے پھونکے اور گھڑے توڑے اور مشعلوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں اور نرسنگوں کو پھونکنے کے لئے اپنے بائیں ہاتھ میں لے لیا اور چلا اْٹھے کہ یہواہ کی اور جدون کی تلوار!
21۔ اور یہ سب کے سب لشکر گاہ کے چوگرد اپنی اپنی جگہ کھڑے ہوگئے۔ تب سارا لشکر دوڑنے لگا اور اْنہوں نے چلا چلا کر اْن کو بھگایا۔
2 And the Lord said unto Gideon, The people that are with thee are too many for me to give the Midianites into their hands, lest Israel vaunt themselves against me, saying, Mine own hand hath saved me.
3 Now therefore go to, proclaim in the ears of the people, saying, Whosoever is fearful and afraid, let him return and depart early from mount Gilead. And there returned of the people twenty and two thousand; and there remained ten thousand.
4 And the Lord said unto Gideon, The people are yet too many; bring them down unto the water, and I will try them for thee there:
5 So he brought down the people unto the water:
6 And the number of them that lapped, putting their hand to their mouth, were three hundred men:
7 And the Lord said unto Gideon, By the three hundred men that lapped will I save you, and deliver the Midianites into thine hand:
16 And he divided the three hundred men into three companies, and he put a trumpet in every man’s hand, with empty pitchers, and lamps within the pitchers.
20 And the three companies blew the trumpets, and brake the pitchers, and held the lamps in their left hands, and the trumpets in their right hands to blow withal: and they cried, The sword of the Lord, and of Gideon.
21 And they stood every man in his place round about the camp: and all the host ran, and cried, and fled.
22۔ تب بنی اسرائیل نے جدعون سے کہا کہ تْو ہم پر حکومت کر۔ تْو اور تیرا بیٹا اور تیرا پوتا بھی کیونکہ تْو نے ہم کو مدیانیوں کے ہاتھ سے چھڑایا۔
23۔ اور جدعون نے اْن سے کہا کہ نہ مَیں تم پر حکومت کروں گا اور نہ میرا بیٹا بلکہ خدا ہی تم پر حکومت کرے گا۔
28۔ یوں مدیانی بنی اسرائیل کے آگے مغلوب ہوئے اور انہوں نے پھر کبھی سر نہ اْٹھایا اور جدون کے دنوں میں چالیس برس تک اس ملک میں امن رہا۔
22 Then the men of Israel said unto Gideon, Rule thou over us, both thou, and thy son, and thy son’s son also: for thou hast delivered us from the hand of Midian.
23 And Gideon said unto them, I will not rule over you, neither shall my son rule over you: the Lord shall rule over you.
28 Thus was Midian subdued before the children of Israel, so that they lifted up their heads no more. And the country was in quietness forty years in the days of Gideon.
11۔ خدا نے ایک بار فرمایا میں نے دو بار سْنا کہ قدرت خدا ہی کی ہے۔
12۔ شفقت بھی اے خداوند! تیری ہی ہے کیونکہ تْو ہر شخص کو اْس کے عمل کے مطابق بدلہ دیتا ہے۔
11 God hath spoken once; twice have I heard this; that power belongeth unto God.
12 Also unto thee, O Lord, belongeth mercy: for thou renderest to every man according to his work.
1۔ اْٹھ منور ہو کیونکہ تیرا نور آگیا ہے اور خداوند کا جلال تجھ پر ظاہر ہوا۔
3۔ اور قومیں تیری روشنی کی طرف آئیں گی اور سلاطین تیرے طلوع کی تجلی میں چلیں گے۔
4۔ اپنی آنکھیں اٹھا کر، چاروں طرف دیکھ۔
1 Arise, shine; for thy light is come, and the glory of the Lord is risen upon thee.
3 And the Gentiles shall come to thy light, and kings to the brightness of thy rising.
4 Lift up thine eyes round about, and see:
1۔ خداوند خدا کی روح مجھ پر ہے اْس نے مجھے مسح کیا تاکہ حلیموں کو خوشخبری سناؤں۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ شکستہ دلوں کو تسلی دوں۔ قیدیوں کے لئے رہائی اور اسیروں کے لئے آزادی کا اعلان کروں۔
2۔ تاکہ خداوند کے سال مقبول کا اور اپنے خدا کے انتقام کے روز کا اشتہار دوں اور سب غمگینوں کو دلاسا دوں۔
3۔ صیون کے غمز دوں کے لیے یہ مقرر کر دوں کہ اْن کو راکھ کے بدلے سہرا اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اور اْداسی کے بدلے ستائش کا خلعت بخشوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خداوند کے لگائے ہوئے کہلائیں کہ اْس کا جلال ظاہر ہو۔
1 The Spirit of the Lord God is upon me; because the Lord hath anointed me to preach good tidings unto the meek; he hath sent me to bind up the brokenhearted, to proclaim liberty to the captives, and the opening of the prison to them that are bound;
2 To proclaim the acceptable year of the Lord, and the day of vengeance of our God; to comfort all that mourn;
3 To appoint unto them that mourn in Zion, to give unto them beauty for ashes, the oil of joy for mourning, the garment of praise for the spirit of heaviness; that they might be called trees of righteousness, the planting of the Lord, that he might be glorified.
31۔ پس یسوع نے اْن یہودیوں سے کہا جنہوں نے اْس کا یقین کیا تھا کہ اگر تم میرے کلام پر قائم رہو گے تو حقیقت میں میرے شاگرد ٹھہرو گے۔
32۔ اور سچائی سے واقف ہو گے اور سچائی تم کو آزاد کرے گی۔
36۔ پس اگر بیٹا تمہیں آزاد کرے گا تو تم واقعی آزاد ہوگے۔
31 Then said Jesus to those Jews which believed on him, If ye continue in my word, then are ye my disciples indeed;
32 And ye shall know the truth, and the truth shall make you free.
36 If the Son therefore shall make you free, ye shall be free indeed.
1۔ مسیح نے ہمیں آزاد رہنے کے لئے آزاد کیا ہے پس قائم رہو اور دوبارہ غلامی کے جوئے میں نہ جتو۔
13۔ اے بھائیو! تم آزادی کے لئے بلائے گئے ہو مگر ایسا نہ ہو کہ وہ آزادی جسمانی باتوں کا موقع بنے بلکہ محبت کی راہ سے ایک دوسرے کی خدمت کرو۔
1 Stand fast therefore in the liberty wherewith Christ hath made us free, and be not entangled again with the yoke of bondage.
13 For, brethren, ye have been called unto liberty; only use not liberty for an occasion to the flesh, but by love serve one another.
1۔ پس ہر طرح کی بدخواہی اور سارے فریب اور ریا کاری اور حسد اور ہر طرح کی بد گوئی کو دور کر کے۔
5۔تم بھی زندہ پتھروں کی طرح روحانی گھر بنتے جاتے ہو تا کہ کاہنوں کا مقدس فرقہ بن کر ایسی روحانی قربانیاں چڑھاؤ جو یسوع مسیح کے وسیلہ سے خدا کے نزدیک مقبول ہوتی ہیں۔
16۔اور اپنے آپ کو آزاد جانو مگر اِس آزادی کو بدی کا پردہ نہ بناؤ بلکہ اپنے آپ کو خدا کے بندے جانو۔
1 Wherefore laying aside all malice, and all guile, and hypocrisies, and envies, and all evil speakings,
5 Ye also, as lively stones, are built up a spiritual house, an holy priesthood, to offer up spiritual sacrifices, acceptable to God by Jesus Christ.
16 As free, and not using your liberty for a cloke of maliciousness, but as the servants of God.
11۔ لشکروں کا خداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقوب کا خدا ہماری پناہ ہے۔
1 The Lord of hosts is with us; the God of Jacob is our refuge.
سچائی آزادی کے عناصر پیدا کرتی ہے۔ اِس کے جھنڈے پر روح کا الہامی نعرہ ”غلامی موقوف ہوچکی ہے“ درج ہے۔ خدا کی قدرت قیدیوں کے لئے آزادی لاتی ہے۔ کوئی طاقت الٰہی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔وہ کون سی فرض کی گئی قوت ہے جو خود کو خدا کے خلاف کھڑا کرتی ہے؟ یہ کہا ں سے آتی ہے؟ وہ کیا چیز ہے جو انسان کو لوہے کی بیڑیوں کے ساتھ گناہ، موت اور بیماری سے باندھے رکھتی ہے؟ جو کچھ بھی انسان کو غلام بناتا ہے وہ الٰہی حکمرانی کا مخالف ہے۔سچائی انسان کو آزاد کرتی ہے۔
Truth brings the elements of liberty. On its banner is the Soul-inspired motto, "Slavery is abolished." The power of God brings deliverance to the captive. No power can withstand divine Love. What is this supposed power, which opposes itself to God? Whence cometh it? What is it that binds man with iron shackles to sin, sickness, and death? Whatever enslaves man is opposed to the divine government. Truth makes man free.
ہماری قوم کی طرح، کرسچن سائنس کا بھی ایک آزادی کا اعلامیہ ہے۔ خدا نے انسان کو غیر مْنفک حقوق عطا کر رکھے ہیں، جن میں خود مختاری، وجہ اور ضمیر شامل ہیں۔ انسان محض اْس وقت خود مختار ہوتا ہے جب وہ بہتر طور پر اپنے خالق، الٰہی سچائی اور محبت سے ہدایت پاتا ہے۔
انسان کے حقوق پر اْس وقت حملہ ہوتا ہے جب الٰہی ترتیب میں کچھ مْخل ہو، اور ذہنی طور پر مْخل ہونے والا اس جرم کی پاداش میں الٰہی سزاء اپنے اوپر لے لیتا ہے۔
Like our nation, Christian Science has its Declaration of Independence. God has endowed man with inalienable rights, among which are self-government, reason, and conscience. Man is properly self-governed only when he is guided rightly and governed by his Maker, divine Truth and Love.
Man's rights are invaded when the divine order is interfered with, and the mental trespasser incurs the divine penalty due this crime.
الٰہی عقل کے قانون کو انسان کی قید کو ختم کرنا چاہئے وگرنہ بشرانسان کے غیر منفک حقوق سے لاعلمی اور نہ اْمید غلامی کی محکومی کو جاری رکھے گا، کیونکہ چند عوامی معلمین الٰہی طاقت سے لاعلمی کی اجازت دیتے ہیں، یعنی ایسی لا علمی جو انسانی غلامی اوردْکھوں کے تسلسل کی بنیاد ہے۔
انسان کے حقوق کو سمجھتے ہوئے ہم تمام مظالم کی تباہی سے متعلق پیش بینی کرنے میں ناکام نہیں ہو سکتے۔غلامی انسان کی جائزحالت نہیں ہے۔ خدا نے انسان کو آزاد پیدا کیا۔ پولوس نے کہا، ”میں آزاد پیدا ہوا۔“ سب انسانوں کو آزاد ہونا چاہئے۔ ”جہاں کہیں خداوند کا روح ہے، وہاں آزادی ہے۔“ محبت اور سچائی آزاد کرتے ہیں، لیکن بدی اور غلطی غلامی کی جانب لے جاتے ہیں۔
The law of the divine Mind must end human bondage, or mortals will continue unaware of man's inalienable rights and in subjection to hopeless slavery, because some public teachers permit an ignorance of divine power, — an ignorance that is the foundation of continued bondage and of human suffering.
Discerning the rights of man, we cannot fail to foresee the doom of all oppression. Slavery is not the legitimate state of man. God made man free. Paul said, "I was free born." All men should be free. "Where the Spirit of the Lord is, there is liberty." Love and Truth make free, but evil and error lead into captivity.
اِن جھوٹے عقائد کے خلاف کہ غلطی اْتنی ہی حقیقی ہے جتنی سچائی ہے، کہ بدی اگر برتر نہیں تو اچھائی کی طاقت کے برابر ہے، اور کہ مخالفت اْتنی ہی عمومی ہے جتنی ہم آہنگی ہے، حتیٰ کہ بیماری اور گناہ کی قید سے آزادی کی امید بھی اعصابی کوششوں پر بہت کم اثر رکھتی ہے۔جب ہم غلطی سے زیادہ زندگی کی سچائی پرایمان رکھتے ہیں، مادے سے زیادہ روح پر بھروسہ رکھتے ہیں، مرنے سے زیادہ جینے پر بھروسہ رکھتے ہیں، انسان سے زیادہ خدا پر بھروسہ رکھتے ہیں، تو کوئی مادی مفرضے ہمیں بیماروں کو شفا دینے اور غلطی کو نیست کرنے سے نہیں روک سکتے۔
Against the fatal beliefs that error is as real as Truth, that evil is equal in power to good if not superior, and that discord is as normal as harmony, even the hope of freedom from the bondage of sickness and sin has little inspiration to nerve endeavor. When we come to have more faith in the truth of being than we have in error, more faith in Spirit than in matter, more faith in living than in dying, more faith in God than in man, then no material suppositions can prevent us from healing the sick and destroying error.
مادے یا جسم کا ہر وہ قانون، جس سے انسان پر حکومت کرنے کی امید رکھی جاتی ہے،زندگی یعنی خدا کے قانون سے خالی پن اور خلا سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے خدا داد حقوق سے نا آشنا ہم نا انصافی احکامات کے تابع ہوجاتے ہیں اور متعصب تعلیم اِس غلامی کو پْر زور بنا دیتی ہے۔
اس غلط فہمی کا شکار ہونے کے لیے تیار نہ ہوں کہ آپ بیمار ہیں یا نظام میں کوئی بیماری پیدا ہو رہی ہے، بجائے اس کے کہ آپ اس بنیاد پر کسی گناہ کے فتنہ کا شکار ہو جائیں کہ گناہ کی اپنی ضروریات ہیں۔
Every law of matter or the body, supposed to govern man, is rendered null and void by the law of Life, God. Ignorant of our God-given rights, we submit to unjust decrees, and the bias of education enforces this slavery. Be no more willing to suffer the illusion that you are sick or that some disease is developing in the system, than you are to yield to a sinful temptation on the ground that sin has its necessities.
وہ کون ہے جو ہماری تابعداری کا مطالبہ کرتا ہے؟ وہ جو، کلام کی زبان میں، ”آسمانی لشکر اور اہل زمین کے ساتھ جو کچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اْس کا ہاتھ روک سکے یا اْس سے کہے کہ تْو کیا کرتا ہے؟“
Who is it that demands our obedience? He who, in the language of Scripture, "doeth according to His will in the army of heaven, and among the inhabitants of the earth; and none can stay His hand, or say unto Him, What doest Thou?"
جب ہم الٰہی کے ساتھ اپنے رشتے کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں، تو ہم کوئی اور عقل نہیں رکھتے ماسوائے اْس کی عقل کے، کوئی اور محبت، حکمت یا سچائی نہیں رکھتے، زندگی کا کوئی اور فہم نہیں رکھتے، اور مادے یا غلطی کی وجودیت کا کوئی اور شعور نہیں رکھتے۔
انسان کی قوت ارادی کا استعمال صرف حق کے تابع ہونا چاہیے۔ ورنہ یہ فیصلے کو گمراہ کر دے گا اور نچلے رجحانات کو آزاد کر دے گا۔ یہ انسان پر حکومت کرنے کے لیے روحانی احساس کا صوبہ ہے۔ مادی، غلط، انسانی سوچ جسم اور اس کے ذریعے دونوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔
قوتِ ارادی ہر برائی پر قادر ہے۔ یہ کبھی بیمار کو شفا نہیں دے سکتا، کیونکہ یہ بدکاروں کی دعا ہے۔ جب کہ جذبات کی مشق، امید، ایمان، محبت، نیک لوگوں، کی دعا ہے۔
When we fully understand our relation to the Divine, we can have no other Mind but His, — no other Love, wisdom, or Truth, no other sense of Life, and no consciousness of the existence of matter or error.
The power of the human will should be exercised only in subordination to Truth; else it will misguide the judgment and free the lower propensities. It is the province of spiritual sense to govern man. Material, erring, human thought acts injuriously both upon the body and through it.
Will-power is capable of all evil. It can never heal the sick, for it is the prayer of the unrighteous; while the exercise of the sentiments — hope, faith, love — is the prayer of the righteous.
خدا نے انسانی حقوق کا ایک بلند تر مقام تعمیر کر رکھا ہے، اور اِسے اْس نے الٰہی دعوں پر تعمیر کیا ہے۔ یہ دعوے اشاروں یا عقائد کے وسیلہ نہیں بنائے گئے، بلکہ ”زمین پر اْن آدمیوں سے جن سے راضی ہو صلح“ کے اظہار سے۔انسانی ضابطے، نظریہ پرستی کی الٰہیات، مادی دوا اور حفظانِ صحت، ایمان اور روحانی فہم کو زنجیر ڈالتے ہیں۔ الٰہی سائنس اِن زنجیروں کو ریزہ ریزہ توڑ دیتی ہے، اورانسان کا اپنے خالق کے ساتھ بلا شراکت تابعداری کا پیدائشی حق خود کو مضبوط کرتا ہے۔
God has built a higher platform of human rights, and He has built it on diviner claims. These claims are not made through code or creed, but in demonstration of "on earth peace, good-will toward men." Human codes, scholastic theology, material medicine and hygiene, fetter faith and spiritual understanding. Divine Science rends asunder these fetters, and man's birthright of sole allegiance to his Maker asserts itself.
عزیز قارین، مجھے امید ہے کہ میں آپ کوآپ کے الٰہی حقوق کے فہم، آپ کی آسمانی عطاکردہ ہم آہنگی کی جانب راہنمائی دے رہا ہوں، تاکہ جب آپ یہ پڑھیں تو آپ دیکھیں کہ ایسی کوئی وجہ (غلطی کرنے کے علاوہ، کوئی مادی حس جس میں کوئی قوت نہیں ہے)اس قابل نہیں ہے کہ آپ کو بیمار یا گناہگار بنا سکے؛ اور مجھے امید ہے کہ آپ اس جھوٹی سوچ پر فتح پا رہے ہیں۔ نام نہاد مادی حس کے جھوٹ کو جانتے ہوئے آپ گناہ، بیماری یاموت کے عقیدے پرفتح پانے والے اپنے استحقاق کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ جان بوجھ کر غلط کام کرنے پر یقین رکھتے اور اِس کی مشق کرتے ہیں، تو آپ ایک دم سے اپنا رستہ بدل اور نیک کام کر سکتے ہیں۔مادا بیماری یا گناہ کے خلاف درست کوششوں کی مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ مادا غیر متحرک، بے عقل ہے۔اِس کے علاوہ اگرآپ خود کو بیمار مانتے ہیں، تو آپ اپنے اِس غلط عقیدے اور عمل کو بدن کی جانب سے کسی بھی رکاوٹ کے بغیر تبدیل کرسکتے ہیں۔
یہ جانتے ہوئے (جیسا کہ آپ کو جاننا چاہئے) کہ خدا کو نام نہاد مادی قانون کی فرمانبرداری کی کبھی ضرورت نہیں ہوتی، کیونکہ ایسا قانون وجود ہی نہیں رکھتا، گناہ، بیماری اور موت کے لئے کسی بھی فرضی ضرورت پر یقین نہ کریں۔گناہ اور موت پر یقین کو خدا کی شریعت کی بدولت نیست کیا جاتا ہے، جو کہ موت کی بجائے زندگی، مخالفت کی بجائے ہم آہنگی، جسم کی بجائے روح کی شریعت ہے۔
I hope, dear reader, I am leading you into the understanding of your divine rights, your heaven-bestowed harmony, — that, as you read, you see there is no cause (outside of erring, mortal, material sense which is not power) able to make you sick or sinful; and I hope that you are conquering this false sense. Knowing the falsity of so-called material sense, you can assert your prerogative to overcome the belief in sin, disease, or death.
If you believe in and practise wrong knowingly, you can at once change your course and do right. Matter can make no opposition to right endeavors against sin or sickness, for matter is inert, mindless. Also, if you believe yourself diseased, you can alter this wrong belief and action without hindrance from the body.
Do not believe in any supposed necessity for sin, disease, or death, knowing (as you ought to know) that God never requires obedience to a so-called material law, for no such law exists. The belief in sin and death is destroyed by the law of God, which is the law of Life instead of death, of harmony instead of discord, of Spirit instead of the flesh.
اس دنیا کی قومیں لڑیں گی اور اپنے متولیوں کو حکم دیں گی کہ جب تک سچائی کو ان کے نام کی رکنیت حاصل نہ ہو جائے، اس وقت تک پہرے سے نہ گزرنے دیں، لیکن سائنس، نوکدار سنگین کی طرف نہیں، آگے بڑھ رہی ہے، ہمیشہ کوئی نہ کوئی ہنگامہ برپا ہوتا ہے، لیکن سچائی کے معیار پر ایک جلسہ ہوتا ہے۔
ہماری ملکی تاریخ، باقی تاریخ کی مانند، عقل کی طاقت بیان کرتی ہے اور انسانی قوت کو درست سوچ میں مجسم ہونے سے متناسب ظاہر کرتی ہے۔الٰہی انصاف کی طاقت کا دم بھرتے ہوئے، چند لافانی جملے آمرانہ زنجیروں کو توڑنے اور کوڑے مارنے والی ٹکٹکی اور غلاموں کی منڈی کا خاتمہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں؛ مگر نہ تو خون میں جبر کم ہوا، اور نہ ہی توپ کے منہ سے آزادی کی سانس نکلی۔ محبت آزاد کرنے والی ہے۔
The powers of this world will fight, and will command their sentinels not to let truth pass the guard until it subscribes to their systems; but Science, heeding not the pointed bayonet, marches on. There is always some tumult, but there is a rallying to truth's standard.
The history of our country, like all history, illustrates the might of Mind, and shows human power to be proportionate to its embodiment of right thinking. A few immortal sentences, breathing the omnipotence of divine justice, have been potent to break despotic fetters and abolish the whipping-post and slave market; but oppression neither went down in blood, nor did the breath of freedom come from the cannon's mouth. Love is the liberator.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔