اتوار 20 جولائی ، 2025
خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟
“The Lord is my light and my salvation; whom shall I fear? the Lord is the strength of my life; of whom shall I be afraid?”
3۔ خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو خواہ میرے خلاف جنگ برپا ہو تو بھی مَیں خاطر جمع رہوں گا۔
4۔ مَیں نے خداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالب رہوں گا مَیں عمر بھر خداوند کے گھر میں رہوں گا تاکہ خداوند کے جلال کو دیکھوں اور اْس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔
5۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھے گا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپا لے گا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔
8۔ جب تْو نے فرمایا کہ میرے دیدار کے طالب ہو تو میرے دل نے تجھ سے کہا۔ اے خداوند مَیں تیرے دیدار کا طالب رہوں گا۔
11۔ اے خداوند مجھے اپنی راہ بتا اور میرے دشمنوں کے سبب سے مجھے ہموار راستے پر چلا۔
13۔ اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ زندوں کی زمین میں خداوند کے احسان کو دیکھوں گا تو مجھے غش آجاتا۔
6۔ یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ خداوند کے گھر میں سکونت کروں گا۔
3. Though an host should encamp against me, my heart shall not fear: though war should rise against me, in this will I be confident.
4. One thing have I desired of the Lord, that will I seek after; that I may dwell in the house of the Lord all the days of my life, to behold the beauty of the Lord, and to inquire in his temple.
5. For in the time of trouble he shall hide me in his pavilion: in the secret of his tabernacle shall he hide me: he shall set me up upon a rock.
8. When thou saidst, Seek ye my face; my heart said unto thee, Thy face, Lord, will I seek.
11. Teach me thy way, O Lord, and lead me in a plain path, because of mine enemies.
13. I had fainted, unless I had believed to see the goodness of the Lord in the land of the living.
6. Surely goodness and mercy shall follow me all the days of my life: and I will dwell in the house of the Lord for ever.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
28۔ صداقت کی راہ میں زندگی ہے اور اْس کے راستے میں ہر گز موت نہیں۔
28 In the way of righteousness is life; and in the pathway thereof there is no death.
1۔ مردِ خدا موسیٰ نے جو دعائے خیر دے کر۔۔۔بنی اسرائیل کو برکت دی وہ یہ ہے۔
12۔ خداوند کا پیارا سلامتی کے ساتھ اْس کے پاس رہے گا وہ سارا دن اْسے ڈھانکے رہتا ہے اور وہ اْس کے کندھوں کے بیچ سکونت کرتا ہے۔
25۔ تیرے بینڈے لوہے اور پتیل کے ہوں گے اور جیسے تیرے دن ویسی ہی تیری قوت ہوگی۔
27۔ ابدی خدا تیری سکونت گاہ ہے۔ اور نیچے دائمی بازو ہیں۔
29۔ مبارک ہے تْو اے اسرائیل! تْو خداوند کی بچائی ہوئی قوم ہے سوکون تیری مانند ہے؟ وہی تیری مدد کی سپر اور تیرے جاہ وجلال کی تلوار ہے تیرے دشمن تیرے مطیع ہوں گے اور تْو اْن کے اونچے مقاموں کو پامال کرے گا۔
1 And this is the blessing, wherewith Moses the man of God blessed the children of
Israel …
12 The beloved of the Lord shall dwell in safety by him; and the Lord shall cover him all the day long, and he shall dwell between his shoulders.
25 Thy shoes shall be iron and brass; and as thy days, so shall thy strength be.
27 The eternal God is thy refuge, and underneath are the everlasting arms:
29 Happy art thou, O Israel: who is like unto thee, O people saved by the Lord, the shield of thy help, and who is the sword of thy excellency! and thine enemies shall be found liars unto thee; and thou shalt tread upon their high places.
1۔اور خداوند نے موسیٰ سے کہا کہ
2۔تو آدمیوں کو بھیج کہ وہ ملک کنعان کا جو میں بنی اسرائیل کو دیتا ہوں حال دریافت کریں۔
25۔اور چالیس دن کے بعد وہ اْس ملک کا حال دریافت کر کے لوٹے۔
26۔اور وہ چلے اور موسیٰ اور ہارون اور بنی اسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فاران کے قادس میں آئے اور اْن کو اور ساری جماعت کو کیفیت سنائی اور اْس ملک کا پھل اْن کو دکھایا۔
27۔اور موسیٰ سے کہنے لگے کہ جس ملک میں تْو نے ہم کو بھیجا تھا ہم وہاں گئے اور واقعی دودھ اور شہداْس میں بہتا ہے اور یہ وہاں کا پھل ہے۔
28۔لیکن وہ لوگ جو وہاں بسے ہوئے ہیں وہ زور آور ہیں اور اْن کے شہر بڑے بڑے اور فصیل دارہیں۔
33۔اور ہم نے وہاں بنی عناق کو بھی دیکھا جو جبار ہیں اور جباروں کی نسل سے ہیں اور ہم تو اپنی ہی نگاہ میں ایسے تھے جیسے ٹڈے ہوتے ہیں اور ایسے ہی اْن کی نگاہ میں تھے۔
1 And the Lord spake unto Moses, saying,
2 Send thou men, that they may search the land of Canaan, which I give unto the children of Israel: of every tribe of their fathers shall ye send a man, every one a ruler among them.
25 And they returned from searching of the land after forty days.
26 And they went and came to Moses, and to Aaron, and to all the congregation of the children of Israel, unto the wilderness of Paran, to Kadesh; and brought back word unto them, and unto all the congregation, and shewed them the fruit of the land.
27 And they told him, and said, We came unto the land whither thou sentest us, and surely it floweth with milk and honey; and this is the fruit of it.
28 Nevertheless the people be strong that dwell in the land, and the cities are walled, and very great:
33 And there we saw the giants, the sons of Anak, which come of the giants: and we were in our own sight as grasshoppers, and so we were in their sight.
6۔اور نون کا بیٹا یشوع اور یفنہ کا بیٹا کالب جو اْس ملک کا حال دریافت کرنے والوں میں سے تھے اپنے اپنے کپڑے پھاڑ کر:
7۔بنی اسرائیل کی ساری جماعت سے کہنے لگے کہ وہ ملک جس کا حال دریافت کرنے کو ہم اْس میں سے گزرے نہایت اچھا ملک ہے۔
8۔اگر خدا ہم سے راضی رہے تو وہ ہمیں اْس ملک میں پہنچائے گا اور وہی ملک جس میں دودھ اور شہد بہتا ہے ہمیں دے گا۔
9۔فقط اتنا ہو کہ تم خداوند سے بغاوت نہ کرو اور نہ اْس ملک کے لوگوں سے ڈرو وہ تو ہماری خوراک ہیں اْن کی پناہ اْن کے سر پر سے جاتی رہی ہے اور ہمارے ساتھ خدا ہے سو اْن کا خوف نہ کرو۔
20۔ خداوند نے کہا۔
22۔ کیونکہ اِن سب لوگوں نے باوجود میرے جلال دیکھنے کے اور باوجود اْن معجزوں کے جو مَیں نے مصر اور بیابان میں دکھائے پھر بھی دس بار مجھے آزمایا اور میری بات نہیں مانی۔
23۔ اِس لئے وہ اْس ملک کو جسے دینے کی قسم مَیں نے اْن کے باپ دادا سے کھائی تھی دیکھنے بھی نہ پائیں گے۔
24۔ پر اِس لئے کہ میرے بندہ کالب کی کچھ اور ہی طبیعت تھی اور اْس نے میری پوری پیروی کی ہے مَیں اْس کو اْس ملک میں جہاں وہ ہو آیا ہے پہنچاؤں گا اور اْس کی اولاد اْس کی وارث ہوگی۔
36۔ اور جن آدمیوں کو موسیٰ نے ملک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا تھا جنہوں نے لوٹ کر اْس ملک کی ایسی بری خبر سنائی جس سے ساری جماعت موسیٰ پر کْڑکڑانے لگی۔
37۔ سو وہ آدمی جنہوں نے ملک کی بری خبر دی تھی خداوند کے سامنے وبا سے مر گئے۔
38۔ پر جو آدمی اْس ملک کا حال دریافت کرنے گئے تھے اْن میں سے نون کا بیٹا یشوع اور یفنہ کا بیٹا کالب دونوں جیتے بچے رہے۔
6 And Joshua the son of Nun, and Caleb the son of Jephunneh, which were of them that searched the land, rent their clothes:
7 And they spake unto all the company of the children of Israel, saying, The land, which we passed through to search it, is an exceeding good land.
8 If the Lord delight in us, then he will bring us into this land, and give it us; a land which floweth with milk and honey.
9 Only rebel not ye against the Lord, neither fear ye the people of the land; for they are bread for us: their defence is departed from them, and the Lord is with us: fear them not.
20 And the Lord said,
22 Because all those men which have seen my glory, and my miracles, which I did in Egypt and in the wilderness, and have tempted me now these ten times, and have not hearkened to my voice;
23 Surely they shall not see the land which I sware unto their fathers,
24 But my servant Caleb, because he had another spirit with him, and hath followed me fully, him will I bring into the land whereinto he went; and his seed shall possess it.
36 And the men, which Moses sent to search the land, who returned, and made all the congregation to murmur against him, by bringing up a slander upon the land,
37 Even those men that did bring up the evil report upon the land, died by the plague before the Lord.
38 But Joshua the son of Nun, and Caleb the son of Jephunneh, which were of the men that went to search the land, lived still.
6۔ تب بنی یہوداہ جلجال میں یشوع کے پاس آئے اور قنزی یْفنہ کے بیٹے کالب نے اْس سے کہا کہ تجھے معلوم ہے کہ خداوند نے مردِ خدا موسیٰ سے میری اور تیری بابت قادس برنیع میں کیا کہا تھا۔
7۔ جب خداوند کے بندے موسیٰ نے قادس برنیع سے مجھ کو اِس ملک کا حال دریافت کرنے کو بھیجا اْس وقت مَیں چالیس برس کا تھا اور مَیں نے اْس کو وہی خبر لا دی جو میرے دل میں تھی۔
8۔ تو بھی میرے بھائیوں نے جو میرے ساتھ گئے تھے لوگوں کے دلوں کو پگھلا دیا لیکن مَیں نے خداوند اپنے خدا کی پوری پیروی کی۔
9۔ تب موسیٰ نے اْس دن قسم کھا کر کہا کہ جس زمین پر تیرا قدم پڑا ہے وہ ہمیشہ کے لئے تیری اور تیرے بیٹے کی میراث ٹھہرے گی کیونکہ تْو نے خداوند اپنے خدا کی پوری پیروی کی ہے۔
10۔ اور اب دیکھ جب سے خداوند نے یہ بات موسیٰ سے کہی تب سے اِن پینتالیس برسوں تک جن میں بنی اسرائیل بیابان میں آوارہ پھرتے رہے خداوند نے مجھے اپنے قول کے مطابق جیتا رکھا اور اب دیکھ مَیں آج کے دن پچاسی برس کا ہوں۔
11۔ اور آج کے دن بھی مَیں ویسا ہی ہوں جیسا اْس دن تھا جب موسیٰ نے مجھے بھیجا اور جنگ کے لئے اور باہر جانے اور لوٹنے کے لئے جیسی قوت مجھ میں اْس وقت تھی ویسی ہی اب بھی ہے۔
12۔ سو یہ پہاڑی جس کا ذکر خداوند نے اْس روز کیا تھا مجھ کو دے دے۔
13۔ تب یشوع نے یْفنہ کے بیٹے کالب کو دعا دی اور اْس کو حبرون میراث کے طور پر دے دیا۔
14۔ حبرون اْس وقت سے آج تک قنزی یْفنہ کے بیٹے کالب کی میراث ہے اِس لئے کہ اْس نے خداوند اسرائیل کے خدا کی پوری پیروی کی۔
15۔ اور اْس ملک کو جنگ سے فراغت ملی۔
6 Then the children of Judah came unto Joshua in Gilgal: and Caleb the son of Jephunneh the Kenezite said unto him, Thou knowest the thing that the Lord said unto Moses the man of God concerning me and thee in Kadesh-barnea.
7 Forty years old was I when Moses the servant of the Lord sent me from Kadesh-barnea to espy out the land; and I brought him word again as it was in mine heart.
8 Nevertheless my brethren that went up with me made the heart of the people melt: but I wholly followed the Lord my God.
9 And Moses sware on that day, saying, Surely the land whereon thy feet have trodden shall be thine inheritance, and thy children’s for ever, because thou hast wholly followed the Lord my God.
10 And now, behold, the Lord hath kept me alive, as he said, these forty and five years, even since the Lord spake this word unto Moses, while the children of Israel wandered in the wilderness: and now, lo, I am this day fourscore and five years old.
11 As yet I am as strong this day as I was in the day that Moses sent me: as my strength was then, even so is my strength now, for war, both to go out, and to come in.
12 Now therefore give me this mountain, whereof the Lord spake in that day;
13 And Joshua blessed him, and gave unto Caleb the son of Jephunneh Hebron for an inheritance.
14 Hebron therefore became the inheritance of Caleb the son of Jephunneh the Kenezite unto this day, because that he wholly followed the Lord God of Israel.
15 And the land had rest from war.
1۔ اے خدا! میری حفاظت کر کیونکہ مَیں تجھ ہی میں پناہ لیتا ہوں۔
5۔خداوند ہی میری میراث اور میرے پیالے کا حصہ ہے۔ تو میرے بخرے کا محافظ ہے۔
6۔ جریب میرے لئے دل پسند جگہوں میں پڑی بلکہ میری میراث خوب ہے!
8۔ میں نے خداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھا ہے۔ چونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لئے مجھے جنبش نہ ہوگی۔
11۔تو مجھے زندگی کی راہ دکھائے گا۔ تیرے حضور میں کامل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائمی خُوشی ہے۔
1 Preserve me, O God: for in thee do I put my trust.
5 The Lord is the portion of mine inheritance and of my cup: thou maintainest my lot.
6 The lines are fallen unto me in pleasant places; yea, I have a goodly heritage.
8 I have set the Lord always before me: because he is at my right hand, I shall not be moved.
11 Thou wilt shew me the path of life: in thy presence is fulness of joy; at thy right hand there are pleasures for evermore.
زندگی ہمیشہ مادے سے آزاد ہے، تھی اور ہمیشہ رہے گی،کیونکہ زندگی خدا ہے اور انسان خدا کا تصور ہے، جسے مادی طور پر نہیں بلکہ روحانی طور پر خلق کیا گیا، اور وہ فنا ہونے اور نیست ہونے سے مشروط نہیں۔
Life is, always has been, and ever will be independent of matter; for Life is God, and man is the idea of God, not formed materially but spiritually, and not subject to decay and dust.
خون، دل، پھیپھڑوں وغیرہ کا زندگی، خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقی انسان کا ہر عمل الٰہی فہم کی نگرانی میں ہے۔ انسانی سوچ قتل کرنے یا علاج کرنے کی کوئی قوت نہیں رکھتی، اور اس کا خدا کے بشر پر کوئی ختیار نہیں ہے۔ وہ الٰہی فہم جس نے انسان کو خلق کیا اپنی صورت اور شبیہ کو برقرار رکھتا ہے۔
The blood, heart, lungs, brain, etc., have nothing to do with Life, God. Every function of the real man is governed by the divine Mind. The human mind has no power to kill or to cure, and it has no control over God's man. The divine Mind that made man maintains His own image and likeness.
انسان بدی اور اچھائی، خوشی اور دْکھ، بیماری اور صحت، زندگی اور موت میں جھولتا ہوا پینڈولم نہیں ہے۔زندگی اور اْس کی لیاقتوں کو کیلنڈروں سے نہیں ناپا جاتا۔ کامل اور لافانی اپنے خالق کی ابدی شبیہ ہیں۔ کسی بھی طرح سے انسان مادی جرثومہ نہیں جو غیر کامل سے فروغ پا رہا اور جو اپنی اصلیت سے بلند روح تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہو۔ ندی اپنے منبع سے اونچی نہیں بہتی۔
شمسی سال کے مطابق عمر کی درازی جوانی چھین لیتی اور عمر کو بدصورتی فراہم کرتی ہے۔ سچائی اور حقیقت کا منور سورج ہستی کے ساتھ وجودیت رکھتا ہے۔جوانمردی اِس کی ابدی دوپہر ہے جو ڈوبتے سورج سے دھیمی ہوتی جاتی ہے۔جسمانی اور مادی کی طرح خوبصورتی کا عارضی فہم دھْندلا ہو جاتا ہے، روشن اور ناقابل تسخیر تعریفوں کے ساتھ روح کے نور کو مسرور فہم پر طلوع ہونا چاہئے۔
وہ سب جو اچھا اور خوبصورت ہے اْسے ماپنے اور محدود کرنے کی غلطی کے سوائے انسان ساٹھ سالہ زندگی کا زیادہ مزہ لے گا اور پھر بھی اپنی ذہنی قوت، تازگی اور وعدے کو قائم رکھے گا۔ لافانی حکمران کے ماتحت انسان ہمیشہ خوبصورت اور عظیم ہوتا ہے۔ ہر آنے والا سال حکمت، خوبصورتی اور پاکیزگی کو عیاں کرتا ہے۔
زندگی ابدی ہے۔ ہمیں اس کی تلاش کرنی چاہئے اور اس سے اظہار کا آغاز کرنا چاہئے۔ زندگی اور اچھائی لافانی ہیں۔ توآئیے ہم وجودیت سے متعلق ہمارے خیالات کوعمر اور خوف کی بجائے محبت، تازگی اور تواتر کے ساتھ تشکیل دیں۔
Man is not a pendulum, swinging between evil and good, joy and sorrow, sickness and health, life and death. Life and its faculties are not measured by calendars. The perfect and immortal are the eternal likeness of their Maker. Man is by no means a material germ rising from the imperfect and endeavoring to reach Spirit above his origin. The stream rises no higher than its source.
The measurement of life by solar years robs youth and gives ugliness to age. The radiant sun of virtue and truth coexists with being. Manhood is its eternal noon, undimmed by a declining sun. As the physical and material, the transient sense of beauty fades, the radiance of Spirit should dawn upon the enraptured sense with bright and imperishable glories.
Except for the error of measuring and limiting all that is good and beautiful, man would enjoy more than threescore years and ten and still maintain his vigor, freshness, and promise. Man, governed by immortal Mind, is always beautiful and grand. Each succeeding year unfolds wisdom, beauty, and holiness.
Life is eternal. We should find this out, and begin the demonstration thereof. Life and goodness are immortal. Let us then shape our views of existence into loveliness, freshness, and continuity, rather than into age and blight.
لافانیت، عمر اور فنا پذیری سے مستثنیٰ ہو تے ہوئے، اپنا جلال آپ،یعنی روح کی چمک رکھتی ہے۔غیر فانی مرد اور خواتین روحانی حس کا نمونہ ہوتے ہیں جو کامل عقل سے اور پاکیزگی کے اْن بلند نظریات کی عکاسی کرنے سے بنائے جاتے ہیں جو مادی حس سے بالا تر ہوتے ہیں۔
Immortality, exempt from age or decay, has a glory of its own, — the radiance of Soul. Immortal men and women are models of spiritual sense, drawn by perfect Mind and reflecting those higher conceptions of loveliness which transcend all material sense.
جوان عمری اور بلوغت کے ایام میں مردوں اور عورتوں کو تاریکی یا اداسی میں ناکام ہونے کی بجائے صحت اور فانیت میں بالغ ہونا چاہئے۔ لافانی عقل، سوچ کی خوبصورت تصویریں مہیا کرتے ہوئے اور فہم کے اْن دشمنوں کو فنا کرتے ہوئے جو ہر روز اِسے قبر کے قریب لے جاتے ہیں، بدن کو مافوق الفطری تازگی اور حْسن کی خوراک دیتی ہے۔
Men and women of riper years and larger lessons ought to ripen into health and immortality, instead of lapsing into darkness or gloom. Immortal Mind feeds the body with supernal freshness and fairness, supplying it with beautiful images of thought and destroying the woes of sense which each day brings to a nearer tomb.
اگر فریب نظری کہتی ہے، ”مَیں اپنی یادداشت کھو چکی ہوں،“ تو اِس کی مخالفت کریں۔ عقل کی کوئی صلاحیت ختم نہیں ہوتی۔ سائنس میں تمام تر ہستی ابدی، روحانی، کامل اور ہر عمل میں ہم آہنگ ہے۔ ایک کامل نمونے کو آپ کے خیالات میں پیش ہونے دیں بجائے اس کے بد اخلاق مخالف کے۔ خیالات کی روحانیت آپ کے شعور کو روشن کرتی اور اس میں الٰہی عقل یعنی زندگی لاتی ہے نہ کہ موت۔
If delusion says, "I have lost my memory," contradict it. No faculty of Mind is lost. In Science, all being is eternal, spiritual, perfect, harmonious in every action. Let the perfect model be present in your thoughts instead of its demoralized opposite. This spiritualization of thought lets in the light, and brings the divine Mind, Life not death, into your consciousness.
۔۔۔ فرسودگی قانون کے مطابق نہیں اور نہ یہ فطرت کی ضرورت ہے، بلکہ یہ ایک بھرم ہے۔
…decrepitude is not according to law, nor is it a necessity of nature, but an illusion.
خدا، ہمارے دور کے مطابق ہمیں قوت دیتے ہوئے، فہم اور الفت میں اپنی محبت کی دولت انڈیلتا ہے۔
God pours the riches of His love into the understanding and affections, giving us strength according to our day.
فرضی قوانین جن کا نتیجہ مایوسی اور بیماری نکلتی ہیں اْس کے قوانین نہیں ہیں، کیونکہ سچائی کاواحد جائز اور ممکن عمل ہم آہنگی کی ہی پیداوار ہے۔ فطرت کے قوانین روح کے قوانین ہیں۔ الٰہی عقل بجا طور پر انسان کی مکمل فرمانبرداری، پیار اور طاقت کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس سے کم وفاداری کے لئے کوئی تحفظات نہیں رکھے جاتے۔ سچائی کی تابعداری انسان کو قوت اور طاقت فراہم کرتی ہے۔ غلطی کو سپردگی طاقت کی کمی کو بڑھا دیتی ہے۔
The supposed laws which result in weariness and disease are not His laws, for the legitimate and only possible action of Truth is the production of harmony. Laws of nature are laws of Spirit; but mortals commonly recognize as law that which hides the power of Spirit. Divine Mind rightly demands man's entire obedience, affection, and strength. No reservation is made for any lesser loyalty. Obedience to Truth gives man power and strength. Submission to error superinduces loss of power.
عقل کی سائنس تعلیم دیتی ہے کہ بشر کو ”بہتر کام کرنے کے لئے فکرمند ہونے“ کی ضرورت نہیں۔ یہ نیک کام کرنے کی تھکاوٹ کو ختم کر دیتا ہے۔ خیرات دینا ہمیں ہمارے خالق کی خدمت میں مفلس نہیں بناتا، نہ ہی اِسے روکنا ہمیں دولتمند بناتا ہے۔سچائی سے متعلق ہماری سمجھ کے تناسب میں ہمارے اندر قوت ہے اور ہماری طاقت سچائی کو اظہار دینے سے کم نہیں ہوتی۔
Mind-science teaches that mortals need "not be weary in well doing." It dissipates fatigue in doing good. Giving does not impoverish us in the service of our Maker, neither does withholding enrich us. We have strength in proportion to our apprehension of the truth, and our strength is not lessened by giving utterance to truth.
یہ ضرب المثل ہے کہ فلورنس نائٹ انگیل اور انسانی مزدوری میں شامل ہونے والے دیگر ایثار پسند لوگ اْن تھکاوٹوں اور انکشافات میں غرق ہونے کے بغیر اِسے پار کرنے کے قابل ہوئے جنہیں عام لوگ برداشت نہ کرپائے۔اِس کی وضاحت اْس مدد میں پوشیدہ ہے جو اْنہوں نے اْس الٰہی قانون سے حاصل کی جو انسان سے اونچاتھا۔روحانی مطالبہ، مادے کو دبانا، دیگر تمام امداد پر سبقت رکھتے ہوئے طاقت اور برداشت مہیا کرتا ہے اور اْس سزا سے بچاتا ہے جو ہمارے عقائد ہمارے بہترین کاموں کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔آئیے یاد رکھیں کہ درست ہونے کاابدی قانون، اگرچہ یہ گناہ کو خود اپنا جلاد بننے کے قانون کو کبھی منسوخ نہیں کرسکتا، انسان کوماسوائے غلط کاموں کے تمام تر سزاؤں سے مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔
مسلسل مشقت، محرومیاں، انکشافات اور تمام ناخوشگوار حالات، اگر گناہ کے بغیر ہیں، تو اْن کا تجربہ بغیر تکلیف کے ہوسکتا ہے۔جو بھی کام آپ پر فرض ہو، آپ وہ خود کو تکلیف دئیے بغیر سر انجام دے سکتے ہیں۔اگر آپ کے پٹھے میں موچ ہے یا جسم پر زخم ہے تو اس کا فوری علاج ہے۔ ذہن یہ فیصلہ کرتا ہے کہ جسم داغدار، تکلیف دہ، سوجن اور جلن محسوس کرے گا یا نہیں۔
It is proverbial that Florence Nightingale and other philanthropists engaged in humane labors have been able to undergo without sinking fatigues and exposures which ordinary people could not endure. The explanation lies in the support which they derived from the divine law, rising above the human. The spiritual demand, quelling the material, supplies energy and endurance surpassing all other aids, and forestalls the penalty which our beliefs would attach to our best deeds. Let us remember that the eternal law of right, though it can never annul the law which makes sin its own executioner, exempts man from all penalties but those due for wrong-doing.
Constant toil, deprivations, exposures, and all untoward conditions, if without sin, can be experienced without suffering. Whatever it is your duty to do, you can do without harm to yourself. If you sprain the muscles or wound the flesh, your remedy is at hand. Mind decides whether or not the flesh shall be discolored, painful, swollen, and inflamed.
مادے کو بھڑکایا نہیں جا سکتا۔ اشتعال ایک خوف ہے، انسانوں کی ایک ایسی پر جوش حالت جو عام نہیں ہے۔(غیر فانی عقل ہی واحد وجہ ہے؛ اس لئے بیماری وجہ ہے نہ اثر ہے۔ عقل ہر صورت ابدی خدایعنی اچھائی ہے۔ گناہ، بیماری اور موت سچائی میں کوئی بنیاد نہیں رکھتی۔
Matter cannot be inflamed. Inflammation is fear, an excited state of mortals which is not normal. Immortal Mind is the only cause; therefore disease is neither a cause nor an effect. Mind in every case is the eternal God, good. Sin, disease, and death have no foundations in Truth.
پٹھے خود بخود کام نہیں کرتے۔ اگر عقل انہیں حرکت میں نہیں لاتی، تو وہ بے حرکت ہی رہتے ہیں۔ لہٰذہ یہ بڑی حقیقت ہے کہ واحد عقل ہی اپنے اختیار سے، اِس کی طلب اور فراہمی کی قوت کے باعث،انسان کو بڑھاتی اور اْس کو طاقت فراہم کرتی ہے۔ پٹھوں کی مشق کی بدولت نہیں، بلکہ مشق پر لوہار کے یقین کی بدولت اْس کا بازو مضبوط ہوتا ہے۔
Muscles are not self-acting. If mind does not move them, they are motionless. Hence the great fact that Mind alone enlarges and empowers man through its mandate, — by reason of its demand for and supply of power. Not because of muscular exercise, but by reason of the blacksmith's faith in exercise, his arm becomes stronger.
ہم الٰہی سائنس میں صرف تبھی زندگی حاصل کرتے ہیں جب ہم جسمانی فہم سے بلند زندگی گزارتے اور اْسے درست کرتے ہیں۔ نیکی یا بدی کے دعووں کے لئے ہمارا متناسب اعتراف ہماری وجودیت کی ہم آہنگی، ہماری صحت، ہماری عمر کی درازی، اور ہماری مسیحت کا تعین کرتا ہے۔
We apprehend Life in divine Science only as we live above corporeal sense and correct it. Our proportionate admission of the claims of good or of evil determines the harmony of our existence, — our health, our longevity, and our Christianity.
ہستی، پاکیزگی، ہم آہنگی، لافانیت ہے۔یہ پہلے سے ہی ثابت ہو چکا ہے کہ اس کا علم، حتیٰ کہ معمولی درجے میں بھی، انسانوں کے جسمانی اور اخلاقی معیار کو اونچا کرے گا، عمر کی درازی کو بڑھائے گا، کردار کو پاک اور بلند کرے گا۔ پس ترقی ساری غلطی کو تباہ کرے گی اور لافانیت کو روشنی میں لائے گی۔
Being is holiness, harmony, immortality. It is already proved that a knowledge of this, even in small degree, will uplift the physical and moral standard of mortals, will increase longevity, will purify and elevate character. Thus progress will finally destroy all error, and bring immortality to light.
یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ رہیں گی میں ہمیشہ ]محبت[ کے گھر میں ]شعور میں [ سکونت کروں گا۔
Surely goodness and mercy shall follow me all the days of my life; and I will dwell in the house [the consciousness] of [love] for ever.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔