اتوار 27 جولائی ، 2025
اور سچائی سے واقف ہو گے اور سچائی تم کو آزاد کرے گی۔
“Ye shall know the truth, and the truth shall make you free.”
7۔ خداوند کی شریعت کامل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔ خداوندکی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانش بخشتی ہے۔
8۔ خداوند کے قوانین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پہنچاتے ہیں۔ خداوند کا حکم بے عیب ہے۔ وہ آنکھوں کو روشن کرتا ہے۔
9۔ خداوند کا خوف پاک ہے۔ وہ ابد تک قائم رہتا ہے۔ خداوند کے احکام برحق اور بالکل راست ہیں۔
10۔ وہ سونے سے بلکہ بہت کندن سے زیادہ پسندیدہ ہیں۔ وہ شہد سے بلکہ چھتے کے ٹپکوں سے بھی شیریں ہیں۔
11۔ نیز اْن سے تیرے بندے کو آگاہی ملتی ہے۔ اْن کو ماننے کا اجر بڑا ہے۔
1۔ اے قومو! سب خداوند کی حمد کرو۔ اے امتو! سب اْس کی ستائش کرو۔
2۔ کیونکہ ہم پر اْس کی بڑی شفقت ہے اور خداوند کی سچائی ابدی ہے۔ خداوند کی حمد کرو۔
7. The law of the Lord is perfect, converting the soul: the testimony of the Lord is sure, making wise the simple.
8. The statutes of the Lord are right, rejoicing the heart: the commandment of the Lord is pure, enlightening the eyes.
9. The fear of the Lord is clean, enduring for ever: the judgments of the Lord are true and righteous altogether.
10. More to be desired are they than gold, yea, than much fine gold: sweeter also than honey and the honeycomb.
11. Moreover by them is thy servant warned: and in keeping of them there is great reward.
1. O praise the Lord, all ye nations: praise him, all ye people.
2. For his merciful kindness is great toward us: and the truth of the Lord endureth for ever.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اے میرے بیٹے!میری تعلیم کو فراموش نہ کربلکہ تیرا دل میرے حکموں کو مانے۔
2۔ کیونکہ تْو اِن سے عمر کی درازی اور پیری اور سلامتی حاصل کرے گا۔
3۔ شفقت اور سچائی تجھ سے جدا نہ ہوں تْو اْن کو اپنے گلے کا طوق بنانا اور اپنے دل کی تختی پر لکھ لینا۔
4۔ یوں تْو خدا اور انسان کی نظر میں مقبولیت اور عقلمندی حاصل کرے گا۔
5۔ سارے دل سے خداوند پر توکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔
21۔ اے میرے بیٹے!دانائی اور تمیز کی حفاظت کر۔ اْن کواپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔
22۔ یوں وہ تیری جان کی حیات اور تیرے گلے کی زینت ہوں گی۔
23۔ تب تو بے کھٹکے اپنے راستہ پر چلے گااور تیرے پاؤں کو ٹھیس نہ لگے گی۔
1 My son, forget not my law; but let thine heart keep my commandments:
2 For length of days, and long life, and peace, shall they add to thee.
3 Let not mercy and truth forsake thee: bind them about thy neck; write them upon the table of thine heart:
4 So shalt thou find favour and good understanding in the sight of God and man.
5 Trust in the Lord with all thine heart; and lean not unto thine own understanding.
21 My son, let not them depart from thine eyes: keep sound wisdom and discretion:
22 So shall they be life unto thy soul, and grace to thy neck.
23 Then shalt thou walk in thy way safely, and thy foot shall not stumble.
16۔ اور اخی اب ایلیاہ کی ملاقات کو چلا۔
17۔ اور اخی اب نے ایلیاہ کو دیکھا تو اْس نے اْس سے کہا اے اسرائیل کے ستانے والے کیا تْو ہی ہے؟
18۔ اْس نے جواب دیا مَیں نے اسرائیل کو نہیں ستایا بلکہ تْو اور تیرے باپ کے گھرانے نے کیونکہ تم نے خداوند کے حکموں کو ترک کیا اور تْو بعلیم کا پرور ہوگیا۔
19۔ اِس لئے اب تْو قاصد بھیج اور سارے اسرائیل کو اور بعل کے ساڑھے چار سو نبیوں کو اور یسیرت کے چار سو نبیوں کو جو ایزبل کے دستر خوان پر کھاتے ہیں کوہِ کرمل پر میرے پاس اکٹھا کر دے۔
20۔ سو اخی اب نے سب بنی اسرائیل کو بلا بھیجا اور نبیوں کو کوہِ کرمل پر اکٹھا کیا۔
21۔ اور ایلیاہ سب لوگوں کے نزدیک آکر کہنے لگا تم کب تک دو خیالوں میں ڈانواڈول رہو گے؟ اگر خداوند ہی خدا ہے تو اُس کے پیرو ہو جاو اور اگر بعل ہے تو اُس کی پیروی کرو۔ پر اُن لوگوں نے اُسے ایک حرف جواب نہ دیا۔
22۔ تب ایلیاہ نے اُن لوگوں سے کہا ایک میں ہی اکیلا خداوند کا نبی بچ رہا ہوں ہر بعل کے نبی چار سو پچاس آدمی ہیں۔
23۔ سو ہم کو دو بیل دیے جائیں اور وہ اپنے لیے ایک بیل چن لیں اور اُسے ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کر لکڑیوں پر دھریں اور نیچے آگ نہ دیں اور میں دوسرا بیل تیار کر کے اُسے لکڑیوں پر دھروں گا اور نیچے آگ نہیں دوں گا۔
24۔ تب تم اپنے دیوتا سے دعا کرنا اور میں خداوند سے دعا کرونگا اور وہ خدا جو آگ سے جواب دے وہی خدا ٹھہرے اور سب لوگ بول اٹھے خوب کہا!۔
25۔ سو ایلیاہ نے بعل کے نبیوں سے کہا کہ تم اپنے لیے ایک بیل چن لو اور پہلے اُسے تیار کرو کیونکہ تم بہت سے ہو اور اپنے دیوتا سے دعا کرو لیکن نیچے آگ نہ دینا۔
26۔ سو انہوں نے اُس بیل کو لیکر جو اُن کو دیا گیا اُسے تیار کیا اور صبح سے دوپہر تک بعل سے دعا کرتے اور کہتے رہے اے بعل ہماری سن پر نہ کچھ آواز ہوئی اور نہ کوئی جواب دینے والا تھا اور وہ اُس مذبح کے گرد جو بنایا گیا تھا کودتے رہے۔
29۔وہ دوپہر ڈھلے پر بھی شام کی قربانی چڑھا کر نبوت کرتے رہے پر نہ کچھ آواز ہوئی نہ کوئی جواب دینے والا نہ توجہ کرنے والا تھا۔
30۔ تب ایلیاہ نے سب لوگوں سے کہا کہ میرے نزدک آجاؤ چنانچہ سب لوگ اُس کے نزدیک آ گئے۔ تب اُس نے خداوند کے اُس مذبح کو جو ڈھا دیا گیا تھا مرمت کیا۔
33۔اور لکڑیوں کو قرینہ سے چنا اور بیل کے ٹکڑے ٹکڑے کاٹ کر لکڑیوں پر دھر دیا اور کہا چار مٹکے پانی سے بھر کر اُس سوختنی قربانی پر اور لکڑیوں پر انڈیل دو۔
34۔ پھر اُس نے کہا دوبارہ کرو۔ انہوں نے دوبارہ کیا۔ پھر اُس نے کا سہ بار کرو۔ سو انہوں نے سہ بار بھی کیا۔
35۔اور پانی مذبح کے گردا گرد بہنے لگا اور اُس نے کھائی بھی پانی سے بھروا دی۔
36۔اور شام کی قربانی چڑھانے کے وقت ایلیاہ نبی نزدیک آیا اور اُس نے کہا اے خداوند ابراہام اور اضحاق اور اسرائیل کے خدا! آج معلوم ہو جائے کہ اسرائیل میں تو ہی خدا ہے اور میں تیرا بندہ ہوں اور میں نے اِن سب باتوں کو تیرے ہی حکم سے کیا ہے۔
37۔ میری سن اے خداوند میری سن تاکہ یہ لوگ جان جائیں کہ اے خداوند تو ہی خدا ہے اورتو نے پھر اُن کے دلوں کو پھیر دیا ہے۔
38۔ تب خداوند کی آگ نازل ہوئی اور اُس نے اُس سوختنی قربانی کو لکڑیوں اور پتھروں اور مٹی سمیت بھسم کر دیا اور اُس پانی کو جو کھائی میں تھا چاٹ لیا۔
39۔ جب سب لوگوں نے یہ دیکھا تو منہ کے بل گرے اور کہنے لگے خداوند وہی خدا ہے! خداوند وہی خدا ہے!۔
41۔ پھر ایلیاہ نے اخی اب سے کہا اوپر چڑھ جا۔ کھا اور پی کیونکہ کثرت کی بارش کی آواز ہے۔
46۔ اور خداوند کا ہاتھ ایلیاہ پر تھا اور اُس نے اپنی کمر کس لی اور اخی اب کے آگے آگے یزرعیل کے مدخل تک دوڑا چلا گیا۔
16 Ahab went to meet Elijah.
17 And it came to pass, when Ahab saw Elijah, that Ahab said unto him, Art thou he that troubleth Israel?
18 And he answered, I have not troubled Israel; but thou, and thy father’s house, in that ye have forsaken the commandments of the Lord, and thou hast followed Baalim.
19 Now therefore send, and gather to me all Israel unto mount Carmel, and the prophets of Baal four hundred and fifty, and the prophets of the groves four hundred, which eat at Jezebel’s table.
20 So Ahab sent unto all the children of Israel, and gathered the prophets together unto mount Carmel.
21 And Elijah came unto all the people, and said, How long halt ye between two opinions? if the Lord be God, follow him: but if Baal, then follow him. And the people answered him not a word.
22 Then said Elijah unto the people, I, even I only, remain a prophet of the Lord; but Baal’s prophets are four hundred and fifty men.
23 Let them therefore give us two bullocks; and let them choose one bullock for themselves, and cut it in pieces, and lay it on wood, and put no fire under: and I will dress the other bullock, and lay it on wood, and put no fire under:
24 And call ye on the name of your gods, and I will call on the name of the Lord: and the God that answereth by fire, let him be God. And all the people answered and said, It is well spoken.
25 And Elijah said unto the prophets of Baal, Choose you one bullock for yourselves, and dress it first; for ye are many; and call on the name of your gods, but put no fire under.
26 And they took the bullock which was given them, and they dressed it, and called on the name of Baal from morning even until noon, saying, O Baal, hear us. But there was no voice, nor any that answered. And they leaped upon the altar which was made.
29 And it came to pass, when midday was past, and they prophesied until the time of the offering of the evening sacrifice, that there was neither voice, nor any to answer, nor any that regarded.
30 And Elijah said unto all the people, Come near unto me. And all the people came near unto him. And he repaired the altar of the Lord that was broken down.
33 And he put the wood in order, and cut the bullock in pieces, and laid him on the wood, and said, Fill four barrels with water, and pour it on the burnt sacrifice, and on the wood.
34 And he said, Do it the second time. And they did it the second time. And he said, Do it the third time. And they did it the third time.
35 And the water ran round about the altar; and he filled the trench also with water.
36 And it came to pass at the time of the offering of the evening sacrifice, that Elijah the prophet came near, and said, Lord God of Abraham, Isaac, and of Israel, let it be known this day that thou art God in Israel, and that I am thy servant, and that I have done all these things at thy word.
37 Hear me, O Lord, hear me, that this people may know that thou art the Lord God, and that thou hast turned their heart back again.
38 Then the fire of the Lord fell, and consumed the burnt sacrifice, and the wood, and the stones, and the dust, and licked up the water that was in the trench.
39 And when all the people saw it, they fell on their faces: and they said, The Lord, he is the God; the Lord, he is the God.
41 And Elijah said unto Ahab, Get thee up, eat and drink; for there is a sound of abundance of rain.
46 And the hand of the Lord was on Elijah;
160۔ تیرے کلام کا خلاصہ سچائی ہے تیری صداقت کے کل احکام ابدی ہیں۔
160 Thy word is true from the beginning: and every one of thy righteous judgments endureth for ever.
4۔ خداوند میں ہر وقت خوش رہو۔ پھر کہتا ہوں کہ خوش رہو۔
5۔ تمہاری نرم مزاجی سب آدمیوں پر ظاہر ہو۔ خداوند قریب ہے۔
6۔کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ شکر گزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔
7۔ تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔
8۔ غرض اے بھائیو! جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اْن پر غور کیا کرو۔
9۔ جو باتیں تم نے مجھ سے سیکھیں اور حاصل کیں اور سنیں اور مجھ میں دیکھیں اْن پر عمل کیا کرو تو خدا جو اطمینان کا چشمہ ہے تمہارے ساتھ رہے گا۔
4 Rejoice in the Lord alway: and again I say, Rejoice.
5 Let your moderation be known unto all men. The Lord is at hand.
6 Be careful for nothing; but in every thing by prayer and supplication with thanksgiving let your requests be made known unto God.
7 And the peace of God, which passeth all understanding, shall keep your hearts and minds through Christ Jesus.
8 Finally, brethren, whatsoever things are true, whatsoever things are honest, whatsoever things are just, whatsoever things are pure, whatsoever things are lovely, whatsoever things are of good report; if there be any virtue, and if there be any praise, think on these things.
9 Those things, which ye have both learned, and received, and heard, and seen in me, do: and the God of peace shall be with you.
2۔ اے پیارے! مَیں یہ دعا کرتا ہوں کہ جس طرح تْو روحانی ترقی کر رہا ہے اِسی طرح تْو سب باتوں میں ترقی کرے اور تندرست رہے۔
3۔ کیونکہ جب بھائیوں نے آکر تیری اْس سچائی کی گواہی دی جس پر تْو حقیقت میں چلتا ہے تو مَیں نہایت خوش ہوا۔
4۔ میرے لئے اِس سے بڑھ کر اور کوئی خوشی نہیں کہ مَیں اپنے فرزندوں کو حق پر چلتے ہوئے سنوں۔
2 Beloved, I wish above all things that thou mayest prosper and be in health, even as thy soul prospereth.
3 For I rejoiced greatly, when the brethren came and testified of the truth that is in thee, even as thou walkest in the truth.
4 I have no greater joy than to hear that my children walk in truth.
سوچنے والوں کے لئے وقت آ پہنچا ہے۔ سچائی، آزادیِ عقائد اور نظامِ احترامیِ وقت، انسانیت کے آستانے پر دستک دیتے ہیں۔ ماضی کی قناعت اور مادہ پرستی کی سرد تقلید اختتام پذید ہو رہی ہے۔ خدا سے لا علمی مزید ایمان کے راستے کا پتھر نہیں رہا۔ وفاداری کی واحد ضمانت اْس ہستی سے متعلق درست فہم ہے جسے بہتر طور پر جاننا ہی ابدی زندگی ہے۔ اگرچہ سلنطنتیں نیست ہو جاتی ہیں، مگر ”خداوند ابد الا باد سلطنت کرے گا۔“
چونکہ مصنفہ نے بیماری اوراِس کے ساتھ ساتھ گناہ کے علاج میں سچائی کی طاقت کو دریافت کیا، اْس کا نظام مکمل طور پر تصدیق شدہ تھا اور یہ کبھی نامکمل نہیں رہا؛ بلکہ کرسچن سائنس کی بلندی تک پہنچنے کے لئے، انسان کو اِس کے الٰہی اصول کی فرمانبردار زندگی گزارنی چاہئے۔اِس سائنس کی مکمل طاقت کو اجاگر کرنے کے لئے، جسمانی حس کی مخالفت کو روحانی حس کی ہم آہنگی تسلیم کرنی چاہئے، جیسے کہ موسیقی کی سائنس غلط دھنوں کو ٹھیک کرتی اور آواز کو مدْھر آہنگ فراہم کرتی ہے۔
The time for thinkers has come. Truth, independent of doctrines and time-honored systems, knocks at the portal of humanity. Contentment with the past and the cold conventionality of materialism are crumbling away. Ignorance of God is no longer the steppingstone to faith. The only guarantee of obedience is a right apprehension of Him whom to know aright is Life eternal. Though empires fall, "the Lord shall reign forever."
Since the author's discovery of the might of Truth in the treatment of disease as well as of sin, her system has been fully tested and has not been found wanting; but to reach the heights of Christian Science, man must live in obedience to its divine Principle. To develop the full might of this Science, the discords of corporeal sense must yield to the harmony of spiritual sense, even as the science of music corrects false tones and gives sweet concord to sound.
کرسچن سائنس سچائی اور اِس کی عظمت، عالمگیر ہم آہنگی، خدا، یعنی اچھائی، کی کْلیت اور بدی کے عدم کو روشنی میں لاتی ہے۔
Christian Science brings to light Truth and its supremacy, universal harmony, the entireness of God, good, and the nothingness of evil.
یہ مادی فہم کی چیزوں کی بنیاد پر قائم جہالت اور جھوٹا عقیدہ ہے جو روحانی خوبصورتی اور اچھائی کو چھپاتا ہے۔ اسے سمجھتے ہوئے پولوس نے کہا، ”خدا کی محبت سے ہم کو نہ موت، نہ زندگی۔۔۔ نہ فرشتے نہ حکومتیں، نہ حال کی نہ استقبال کی چیزیں نہ قدرت نہ بلندی نہ پستی نہ کوئی اور مخلوق جدا کرسکے گی۔“یہ کرسچن سائنس کا عقیدہ ہے: کہ الٰہی محبت اپنے اظہار یا موضوع سے عاری نہیں ہوسکتی، کہ خوشی غم میں تبدیل نہیں ہو سکتی کیونکہ غمی خوشی کی مالک نہیں ہے؛ کہ اچھائی بدی کو کبھی پیدا نہیں کرسکتی؛ کہ مادا کبھی عقل کو پیدا نہیں کر سکتا نہ ہی زندگی کبھی موت کا نتیجہ موت ہو سکتی ہے۔ کامل انسان، خدایعنی اپنے کامل اصول کے ماتحت، گناہ سے پاک اور ابدی ہے۔
ہم آہنگی خود کے اصول کے وسیلہ پیدا ہوتی، اِس کے وسیلہ کنٹرول ہوتی اور اِس میں قائم رہتی ہے۔الٰہی اصول انسان کی زندگی ہے۔ اِس لئے،انسان کی خوشی جسمانی فہم کے خاتمے میں نہیں۔ سچائی کو غلطی سے آلودہ نہیں کیا جاتا۔ انسان میں ہم آہنگی موسیقی کی طرح ہی خوبصورت اور مخالفت غیر فطری اور غیر حقیقی ہوتی ہے۔
It is ignorance and false belief, based on a material sense of things, which hide spiritual beauty and goodness. Understanding this, Paul said: "Neither death, nor life, ... nor things present, nor things to come, nor height, nor depth, nor any other creature, shall be able to separate us from the love of God." This is the doctrine of Christian Science: that divine Love cannot be deprived of its manifestation, or object; that joy cannot be turned into sorrow, for sorrow is not the master of joy; that good can never produce evil; that matter can never produce mind nor life result in death. The perfect man — governed by God, his perfect Principle — is sinless and eternal.
Harmony is produced by its Principle, is controlled by it and abides with it. Divine Principle is the Life of man. Man's happiness is not, therefore, at the disposal of physical sense. Truth is not contaminated by error. Harmony in man is as beautiful as in music, and discord is unnatural, unreal.
جب کرسچن سائنس کے ظاہری اور فانی اثرات کو مکمل طور پر سمجھ لیا جاتا ہے تو سچائی اور غلطی، فہم اور یقین، سائنس اور مادی احساس کے مابین تصادم، جس کا پیش خیمہ انبیا نے دیا اور یسوع نے اس کا آغاز کیا، رد ہو جائے گا اور روحانی ہم آہنگی سلطنت کرے گی۔غلطی کی گرج اور چمک تب تک برستی اور چکمتی رہے گی جب تک بادل چھٹ نہ جائیں اور اس کا ہنگامہ دور نہ ہو جائے۔ پھر ربانی بارش کے قطرے زمین کو تر و تازہ کرتے ہیں۔ جیسے کہ مقدس پولوس کہتا ہے: ”پس خدا کی امت کے لئے آرام باقی ہے“ (روح کا)۔
کرسچن سائنس کے گرجے میں بنیادی ستون درج ذیل نظریات میں پائے جاتے ہیں: کہ زندگی خدا، یعنی اچھائی ہے نہ کہ بدی؛ کہ روح بے گناہ ہے، جو بدن میں نہیں ہوتی؛ کہ روح مادی نہیں ہے اور نہ ہو سکتی ہے؛ کہ زندگی موت کے تابع نہیں ہے؛ کہ روحانی حقیقی انسان کی نہ پیدائش، نہ مادی زندگی اور نہ ہی موت ہے۔
ابدی سچائی اِسے تباہ کرتی ہے جو بشر کو غلطی سے سیکھا ہوا دکھائی دیتا ہے، اور بطور خدا کے فرزند انسان کی حقیقت روشنی میں آتی ہے۔ ظاہر کی گئی سچائی ابدی زندگی ہے۔
When the final physical and moral effects of Christian Science are fully apprehended, the conflict between truth and error, understanding and belief, Science and material sense, foreshadowed by the prophets and inaugurated by Jesus, will cease, and spiritual harmony reign. The lightnings and thunderbolts of error may burst and flash till the cloud is cleared and the tumult dies away in the distance. Then the raindrops of divinity refresh the earth. As St. Paul says: "There remaineth therefore a rest to the people of God" (of Spirit).
The chief stones in the temple of Christian Science are to be found in the following postulates: that Life is God, good, and not evil; that Soul is sinless, not to be found in the body; that Spirit is not, and cannot be, materialized; that Life is not subject to death; that the spiritual real man has no birth, no material life, and no death.
The eternal Truth destroys what mortals seem to have learned from error, and man's real existence as a child of God comes to light. Truth demonstrated is eternal life.
کرسچن سائنس میں، سچائی سے انکار جان لیوا ہے، جبکہ سچائی کا ایک عادل اعتراف اور جو کچھ اس سچائی نے ہمارے لئے کیا ہے ایک موثر مدد ہے۔ اگر تکبر،توہم پرستی یا کوئی بھی غلطی حاصل ہونے والے فوائد کی ایماندار پہچان کو روکتے ہیں تو یہ بیمار کی شفا یابی اور طالب علم کی کامیابی میں ایک رکاوٹ ہوگی۔
In Christian Science, a denial of Truth is fatal, while a just acknowledgment of Truth and of what it has done for us is an effectual help. If pride, superstition, or any error prevents the honest recognition of benefits received, this will be a hindrance to the recovery of the sick and the success of the student.
کرسچن سائنس برق رفتاری سے سچائی کی فتح مندی دکھاتی ہے۔ ۔۔۔جسمانی فہم اور جسمانی فہم سے حاصل ہونے والے سارے،علم غیر فانی سچائی کی تمام تر چیزوں کے لئے سائنس قابل قبول ہونی چاہئے۔
Christian Science speedily shows Truth to be triumphant. … All the evidence of physical sense and all the knowledge obtained from physical sense must yield to Science, to the immortal truth of all things.
حق کو غلطی سے آلودہ نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بیان کہ سچائی حقیقی ہے اِس میں لازمی طور پر یہ متعلقہ بیان بھی شامل ہے کہ وہ غلطی، یعنی حق کی مماثلت، غیر حقیقی ہے۔
سچ اور غلطی کے مابین فرضی جنگ روحانی حواس کے ثبوت اور مادی حواس کی گواہی کے مابین محض ایک ذہنی تصادم ہے، اور روح اور بدن کے مابین یہ جنگ الٰہی محبت کے فہم اور اْس پر ایمان کے وسیلہ تمام تر سوالات کو حل کردے گی۔
Truth cannot be contaminated by error. The statement that Truth is real necessarily includes the correlated statement, that error, Truth's unlikeness, is unreal.
The suppositional warfare between truth and error is only the mental conflict between the evidence of the spiritual senses and the testimony of the material senses, and this warfare between the Spirit and flesh will settle all questions through faith in and the understanding of divine Love.
بعض لوگ سچائی کی چھوون کو دھیرے دھیرے تسلیم کرتے ہیں۔ بعض لوگ بغیر جدوجہد کے تسلیم کرتے ہیں اور بعض یہ ماننے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں کہ اْنہوں نے تسلیم کر لیا ہے؛ لیکن اگر یہ قبول نہ کیا جائے تو بدی خود اچھائی کے خلاف گھمنڈ کرے گی۔کرسچن سائنسدان بدی، بیماری اور موت کو ختم کرنے کی فہرست میں شامل ہے، اور وہ خود کے عدم اور خدا یااچھائی کے قادر ہونے کو سمجھنے سے ان پر قابو پا سکتا ہے۔ اْس کے لئے بیماری گناہ سے کم آزمائش نہیں ہے، وہ اِ ن دونوں پر خدا کی قدرت کو سمجھتے ہوئے دونوں سے شفا پاتا ہے۔ کرسچن سائنسدان یہ جانتا ہے کہ وہ غلطی کے عقائد ہیں، جنہیں سچائی نیست کرسکتی اور کرے گی۔
Some people yield slowly to the touch of Truth. Few yield without a struggle, and many are reluctant to acknowledge that they have yielded; but unless this admission is made, evil will boast itself above good. The Christian Scientist has enlisted to lessen evil, disease, and death; and he will overcome them by understanding their nothingness and the allness of God, or good. Sickness to him is no less a temptation than is sin, and he heals them both by understanding God's power over them. The Christian Scientist knows that they are errors of belief, which Truth can and will destroy.
جب ہم صبر کے ساتھ خدا کا انتظار کرتے اور راستبازی کے ساتھ سچائی کی تلاش کرتے ہیں تو وہ ہماری راہ میں راہنمائی کرتا ہے۔ غیر کامل انسان آہستہ آہستہ اصلی روحانی کاملیت کو گرفت میں لیتے ہیں؛ مگر ٹھیک طریقے سے شروع کرنے کے لئے اور ہستی کے بڑے مسئلے کے اظہار کے تنازع کو جاری رکھنا بہت بڑا کام ہے۔
When we wait patiently on God and seek Truth righteously, He directs our path. Imperfect mortals grasp the ultimate of spiritual perfection slowly; but to begin aright and to continue the strife of demonstrating the great problem of being, is doing much.
کرسچن سائنس کے دعووں کی تاکید دیتے ہوئے مَیں کوئی ناممکن بات نہیں پوچھتا؛ لیکن چونکہ یہ تعلیم زمانے سے پہلے کی ہے، اِس لئے ہمیں اِس کے روحانی انکشاف کی ضرورت سے انکار نہیں کرنا چاہئے۔ سائنس اور مسیحت کی بدولت ہی انسانیت میں بہتری آئے گی۔ دوڑ کو تیز کرنے کی ضرورت اس حقیقت کا باپ ہے کہ عقل یہ کر سکتی ہے؛ کیونکہ عقل آلودگی کی بجائے پاکیزگی، کمزوری کی بجائے طاقت، اور بیماری کی بجائے صحتمندی بخش سکتی ہے۔ یہ پورے نظام میں قابل تبدیل ہے، اور اسے ”ہر ذرے تک“ بنا سکتی ہے۔
No impossible thing do I ask when urging the claims of Christian Science; but because this teaching is in advance of the age, we should not deny our need of its spiritual unfoldment. Mankind will improve through Science and Christianity. The necessity for uplifting the race is father to the fact that Mind can do it; for Mind can impart purity instead of impurity, strength instead of weakness, and health instead of disease. Truth is an alterative in the entire system, and can make it "every whit whole."
اگر آپ ہمیشہ مشتعل مگر سچائی کے صحتمند پانی پر چھال پھینکتے ہیں، تو آپ کو طوفانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔آپ کی نیکی کو بدی کہا جائے گا۔ یہ ہی صلیب ہے۔ اِسے اٹھائیں اور برداشت کریں، کیونکہ اِسی کی بدولت آپ فتح پاتے اور تاج پہنتے ہیں۔ زمین پر مسافر ہو، آسمان تمہارا گھر ہے؛ اجنبی ہو، خدا کے تم مہمان ہو۔
If you launch your bark upon the ever-agitated but healthful waters of truth, you will encounter storms. Your good will be evil spoken of. This is the cross. Take it up and bear it, for through it you win and wear the crown. Pilgrim on earth, thy home is heaven; stranger, thou art the guest of God.
سچائی ہمیشہ فتح مند رہی ہے۔
Truth is always the victor.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔