اتوار 10 اگست ، 2025
خدا روح ہے اور ضرور ہے کہ اُس کے پرستارروح اور سچائی سے پرستش کریں۔
“God is a Spirit: and they that worship him must worship him in spirit and in truth.”
1۔ پس اب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں،جو جسم کے مطابق نہیں بلکہ روح کے مطابق چلتے ہیں۔
2۔ کیونکہ زندگی کے روح کی شریعت نے مسیح یسوع میں مجھے گناہ اورموت کی شریعت سے آزاد کردیا۔
3۔اس لئے کہ جو کام شریعت جسم کے سبب سے کمزور ہو کر نہ کر سکی وہ خدا نے کیا یعنی اْس نے اپنے بیٹے کو گناہ آلود جسم کی صورت میں اور گناہ کی قربانی کے لئے بھیج کر جسم میں گناہ کی سزا کا حکم دیا۔
4۔تاکہ شریعت کا تقاضا ہم میں پورا ہو جو جسم کے مطابق نہیں بلکہ روح کے مطابق چلتے ہیں۔
5۔کیونکہ جو جسمانی ہیں وہ جسمانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں لیکن جو روحانی ہیں وہ روحانی باتوں کے خیال میں رہتے ہیں۔
6۔اور جسمانی نیت موت ہے مگر روحانی نیت زندگی اور اطمینان ہے۔
7۔ اِس لئے کہ جسمانی نیت خدا کی دشمنی ہے کیونکہ نہ تو خدا کی شریعت کے تابع ہے اور نہ ہو سکتی ہے۔
8۔ اور جو جسمانی ہیں وہ خدا کو خوش نہیں کر سکتے۔
9۔ لیکن تم جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہوبشرطیکہ خدا کا روح تم میں بسا ہو اہے۔
1. There is therefore now no condemnation to them which are in Christ Jesus, who walk not after the flesh, but after the Spirit.
2. For the law of the Spirit of life in Christ Jesus hath made me free from the law of sin and death.
3. For what the law could not do, in that it was weak through the flesh, God sending his own Son in the likeness of sinful flesh, and for sin, condemned sin in the flesh:
4. That the righteousness of the law might be fulfilled in us, who walk not after the flesh, but after the Spirit.
5. For they that are after the flesh do mind the things of the flesh; but they that are after the Spirit the things of the Spirit.
6. For to be carnally minded is death; but to be spiritually minded is life and peace.
7. Because the carnal mind is enmity against God: for it is not subject to the law of God, neither indeed can be.
8. So then they that are in the flesh cannot please God.
9. But ye are not in the flesh, but in the Spirit, if so be that the Spirit of God dwell in you.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اور خدا نے یہ سب باتیں اْن کو بتائیں۔
2۔ خداوند تیرا خدا جو تجھے ملک مصر سے غلامی کے گھر سے نکال لایا مَیں ہوں۔
3۔ میرے حضور تْو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔
4۔ تْو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔
5۔ تْو اْن کے آگے سجدہ نہ کرنا اور نہ اْن کی عبادت کرنا کیونکہ مَیں خداوند تیرا خدا غیور خدا ہوں اور جو مجھ سے عداوت رکھتے ہیں اْن کی اولاد کو تیسری اور چوتھی پشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزادیتا ہوں۔
6۔ اور ہزاروں پر جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں اور میرے حکموں کو مانتے ہیں رحم کرتا ہوں۔
1 And God spake all these words, saying,
2 I am the Lord thy God, which have brought thee out of the land of Egypt, out of the house of bondage.
3 Thou shalt have no other gods before me.
4 Thou shalt not make unto thee any graven image, or any likeness of any thing that is in heaven above, or that is in the earth beneath, or that is in the water under the earth:
5 Thou shalt not bow down thyself to them, nor serve them: for I the Lord thy God am a jealous God, visiting the iniquity of the fathers upon the children unto the third and fourth generation of them that hate me;
6 And shewing mercy unto thousands of them that love me, and keep my commandments.
1۔ اور جب خداوند ایلیاہ کو بگولے میں آسمان پر اٹھا لینے کو تھا تو ایسا ہوا کہ ایلیاہ الیشع کو ساتھ لیکر جلجال سے چلا۔
2۔ اور ایلیاہ نے الیشع سے کہا تو ذرا یہیں ٹھہر جا اِس لیے کہ خداوند نے مجھے بیت ایل کو بھیجا ہے۔ الیشع نے کہا خداوند کی حیات کی قسم اور تیری جان کی سوگند میں تجھے نہیں چھوڑوں گا سو وہ بیت ایل کو چلے گئے۔
3۔ اور انبیا ء زادے جو بیت ایل میں تھے الیشع کے پاس آ کر اُس سے کہنے لگے کیا تجھے معلوم ہے کہ خداوند آج تیرے سر پر سے تیرے آقا کو اُٹھا لے گا؟ اُس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں تم چپ رہو۔
4۔ اور ایلیاہ نے اُس سے کہا الیشع تْو ذرا یہیں ٹھہر جا کیونکہ خداوند نے مجھے یریحو کو بھیجا ہے اُس نے کہا خداوند کی حیات کی قسم اور تیری جان کی سوگند میں تجھے نہیں چھوڑوں گا سو وہ یریحو میں آئے۔
5۔ اور انبیا زادے یریحو میں تھے الیشع کے پاس آکر اُس سے کہنے لگے کیا تجھے معلوم ہے کہ خداوند آج تیرے آقا کو تیرے سر پر سے اُٹھا لے گا؟ اُس نے کہا ہاں میں جانتا ہوں تم چپ رہو۔
6۔ اور ایلیاہ نے اُسے کہا تو ذرا یہیں ٹھہر جا کیونکہ خداوند نے مجھے یردن کو بھیجا ہے۔ اُس نے کہاخداوند کی حیات کی قسم اور تیری جان کی سوگند میں تجھے نہیں چھوڑوں گا سو وہ دونوں آگے چلے۔
7۔ اور انبیا زادوں میں سے پچاس آدمی جا کر اُن کے مقابل دور کھڑے ہو گئے اور دونوں یردن کے کنارے کھڑے ہوئے۔
8۔ اور ایلیاہ نے اپنی چادر کو لیا او ر اُسے لپیٹ کر پانی پر مارا اور پانی دو حصے ہو کر ادھر ادھر ہو گیا اور وہ دونوں خشک زمین پر ہو کر پار گئے۔
9۔ اور جب وہ پار ہو گئے تو ایلیاہ نے الیشع سے کہا کہ اِس سے پیشتر میں تجھ سے لے لیا جاوں بتا کہ میں تیرے لئے کیا کروں؟ الیشع نے کہا میں تیری منت کرتا ہوں کہ تیری روح کا دگنا حصہ مجھ پر ہو۔
10۔ اُس نے کہا تُو نے مشکل سوال کیا تو بھی اگر تُو مجھے اپنے سے جُدا ہوتے ہوئے دیکھے تو تیرے لیے ایسا ہی ہو گا۔ اور اگر نہیں تو ایسا نہ ہو گا۔
11۔ اور وہ آگے چلتے اور باتیں کرتے جاتے تھے کہ دیکھو ایک آتشی رتھ اور آتشی گھوڑوں نے اُن دونوں کو جدا کر دیا اور ایلیاہ بگولے میں آسمان پر چلا گیا۔
12۔ الیشع یہ دیکھ کر چِلایا اے میرے باپ! میرے باپ! اسرائیل کے رتھ اور اُس کے سوار! اور اُس نے اُسے پھر نہ دیکھا۔ سو اُس نے اپنے کپڑوں کو پکڑ کر پھاڑ ڈالا اور دو حصے کر دیا۔
13۔ اور اُس نے ایلیاہ کی چادر کو بھی جو اُس پر سے گر پڑی تھی اٹھا لیا اور الٹا پھرا اور یردن کے کنارے کھڑا ہوا۔
14۔ اور اُس نے ایلیاہ کی چادر کو جو اُس پر سے گر پڑی تھی لے کر پانی پر مارا اور کہا کہ خداوند ایلیاہ کا خدا کہاں ہے؟ اور جب اُس نے بھی پانی پر مارا تو وہ ادھر اُدھر دو حصے ہو گیا اور الیشع پار ہوا۔
15۔ جب انبیا زادوں نے جو یریحو میں اُس کے مقابل تھے اُسے دیکھا تو وہ کہنے لگے ایلیاہ کی روح الیشع پر ٹھہری ہوئی ہے اور وہ اُس کے استقبال کو آئے اور اُس کے آگے زمین تک جھک کر اُسے سجدہ کیا۔
1 And it came to pass, when the Lord would take up Elijah into heaven by a whirlwind, that Elijah went with Elisha from Gilgal.
2 And Elijah said unto Elisha, Tarry here, I pray thee; for the Lord hath sent me to Beth-el. And Elisha said unto him, As the Lord liveth, and as thy soul liveth, I will not leave thee. So they went down to Beth-el.
3 And the sons of the prophets that were at Beth-el came forth to Elisha, and said unto him, Knowest thou that the Lord will take away thy master from thy head to day? And he said, Yea, I know it; hold ye your peace.
4 And Elijah said unto him, Elisha, tarry here, I pray thee; for the Lord hath sent me to Jericho. And he said, As the Lord liveth, and as thy soul liveth, I will not leave thee. So they came to Jericho.
5 And the sons of the prophets that were at Jericho came to Elisha, and said unto him, Knowest thou that the Lord will take away thy master from thy head to day? And he answered, Yea, I know it; hold ye your peace.
6 And Elijah said unto him, Tarry, I pray thee, here; for the Lord hath sent me to Jordan. And he said, As the Lord liveth, and as thy soul liveth, I will not leave thee. And they two went on.
7 And fifty men of the sons of the prophets went, and stood to view afar off: and they two stood by Jordan.
8 And Elijah took his mantle, and wrapped it together, and smote the waters, and they were divided hither and thither, so that they two went over on dry ground.
9 And it came to pass, when they were gone over, that Elijah said unto Elisha, Ask what I shall do for thee, before I be taken away from thee. And Elisha said, I pray thee, let a double portion of thy spirit be upon me.
10 And he said, Thou hast asked a hard thing: nevertheless, if thou see me when I am taken from thee, it shall be so unto thee; but if not, it shall not be so.
11 And it came to pass, as they still went on, and talked, that, behold, there appeared a chariot of fire, and horses of fire, and parted them both asunder; and Elijah went up by a whirlwind into heaven.
12 And Elisha saw it, and he cried, My father, my father, the chariot of Israel, and the horsemen thereof. And he saw him no more: and he took hold of his own clothes, and rent them in two pieces.
13 He took up also the mantle of Elijah that fell from him, and went back, and stood by the bank of Jordan;
14 And he took the mantle of Elijah that fell from him, and smote the waters, and said, Where is the Lord God of Elijah? and when he also had smitten the waters, they parted hither and thither: and Elisha went over.
15 And when the sons of the prophets which were to view at Jericho saw him, they said, The spirit of Elijah doth rest on Elisha.
21۔ کیونکہ اْن کے ساتھ میرا عہد یہ ہے۔ خداوند فرماتا ہے میری روح جو تجھ پر ہے اور میری باتیں جو مَیں نے تیرے منہ میں ڈالی ہیں اور تیرے منہ سے اور تیری نسل کے منہ سے اور تیری نسل کی نسل کے منہ سے اب سے لے کر ابد تک جاتی رہیں گی۔ خداوند کا یہی ارشاد ہے۔
21 As for me, this is my covenant with them, saith the Lord; My spirit that is upon thee, and my words which I have put in thy mouth, shall not depart out of thy mouth, nor out of the mouth of thy seed, nor out of the mouth of thy seed’s seed, saith the Lord, from henceforth and for ever.
16۔ مگر میں یہ کہتا ہوں کہ اگر روح کے موافق چلو تو جسم کی خواہش کو ہر گز پورا نہ کرو گے۔
17۔ کیونکہ جسم روح کے خلاف خواہش کرتا ہے اور روح جسم کے خلاف اور یہ ایک دوسرے کے مخالف ہیں تاکہ جو تم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔
18۔ اور اگر تم روح کی ہدایت سے چلتے ہو تو شریعت کے ماتحت نہیں رہے۔
19۔ اب جسم کے کام تو ظا ہر ہیں یعنی حرامکاری۔ ناپاکی۔ شہوت پرستی۔
20۔ بت پرستی۔ جادوگری۔ عداوتیں۔جھگڑا۔ حسد۔ غصہ۔ تفرقے۔ جدائیاں۔ بدعتیں۔
21۔ بغض۔ نشہ بازی۔ ناچ رنگ۔ اور اَور اِن کی مانند۔ اِن کی بابت تمہیں پہلے سے کہہ دیتا ہوں جیسا کہ پیشتر جتا چکا ہوں کہ ایسے کام کرنے والے خدا کی بادشاہی کے وارث نہ ہوں گے۔
22۔ مگر روح کا پھل محبت، خوشی، اطمینان، تحمل، مہربانی، نیکی، ایمانداری۔
23۔ حلم، پرہیزگاری ہے۔ ایسے کاموں کی کوئی شریعت مخالف نہیں۔
25۔ اگر ہم روح کے سبب زندہ ہیں تو روح کے موافق چلنا بھی چاہئے۔
16 This I say then, Walk in the Spirit, and ye shall not fulfil the lust of the flesh.
17 For the flesh lusteth against the Spirit, and the Spirit against the flesh: and these are contrary the one to the other: so that ye cannot do the things that ye would.
18 But if ye be led of the Spirit, ye are not under the law.
19 Now the works of the flesh are manifest, which are these; Adultery, fornication, uncleanness, lasciviousness,
20 Idolatry, witchcraft, hatred, variance, emulations, wrath, strife, seditions, heresies,
21 Envyings, murders, drunkenness, revellings, and such like: of the which I tell you before, as I have also told you in time past, that they which do such things shall not inherit the kingdom of God.
22 But the fruit of the Spirit is love, joy, peace, longsuffering, gentleness, goodness, faith,
23 Meekness, temperance: against such there is no law.
25 If we live in the Spirit, let us also walk in the Spirit.
7۔ فریب نہ کھاؤ۔ خدا ٹھٹھوں میں نہیں اڑایا جاتا کیونکہ آدمی جو کچھ بوتا ہے وہی کاٹے گا۔
8۔جو کوئی اپنے جسم کے لئے بوتا ہے وہ جسم سے ہلاکت کی فصل کاٹے گا اور جو روح کے لئے بوتا ہے وہ روح سے ہمیشہ کی زندگی کی فصل کاٹے گا۔
16۔ اور جتنے اِس قاعدہ پر چلیں اْنہیں اور خدا کے اسرائیل کو اطمینان اور رحم حاصل ہوتا رہے۔
7 Be not deceived; God is not mocked: for whatsoever a man soweth, that shall he also reap.
8 For he that soweth to his flesh shall of the flesh reap corruption; but he that soweth to the Spirit shall of the Spirit reap life everlasting.
16 And as many as walk according to this rule, peace be on them, and mercy, and upon the Israel of God.
اس سائنس کا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ ”تْو میرے حضور غیر معبودوں کو نہ ماننا۔“یہ لفظ”میرے“ روح ہے۔لہٰذہ اس حکم کا مطلب ہے یہ: تو میرے سامنے نہ کوئی ذہانت، نہ زندگی، نہ مواد، نہ سچائی، نہ محبت رکھنا ماسوائے اْس کے جو روحانی ہے۔
The first demand of this Science is, "Thou shalt have no other gods before me." This me is Spirit. Therefore the command means this: Thou shalt have no intelligence, no life, no substance, no truth, no love, but that which is spiritual.
سائنس میں انسان روح کی اولاد ہے۔ اْس کا نسب خوبصورت، اچھائی اور پاکیزگی تشکیل دیتی ہے۔ اْس کا اصل، بشر کی مانند، وحشی جبلت میں نہیں اور نہ ہی وہ ذہانت تک پہنچنے سے پہلے مادی حالات سے گزرتا ہے۔ روح اْس کی ہستی کا ابتدائی اور اصلی منبع ہے؛ خدا اْس کا باپ ہے، اور زندگی اْس کی ہستی کا قانون ہے۔
In Science man is the offspring of Spirit. The beautiful, good, and pure constitute his ancestry. His origin is not, like that of mortals, in brute instinct, nor does he pass through material conditions prior to reaching intelligence. Spirit is his primitive and ultimate source of being; God is his Father, and Life is the law of his being.
ابتدا سے آخر تک، پورا کلام پاک مادے پر روح، عقل کی فتح کے واقعات سے بھرپور ہے۔ موسیٰ نے عقل کی طاقت کو اس کے ذریعے ثابت کیا جسے انسان معجزات کہتا ہے؛ اسی طرح یشوع، ایلیاہ اور الیشع نے بھی کیا۔ مسیحی دور کو علامات اور عجائبات کی مدد سے بڑھایا گیا۔
From beginning to end, the Scriptures are full of accounts of the triumph of Spirit, Mind, over matter. Moses proved the power of Mind by what men called miracles; so did Joshua, Elijah, and Elisha. The Christian era was ushered in with signs and wonders.
سائنس میں معجزات ناممکن ہیں، اور یہاں سائنس معروف مذاہب کے ساتھ معاملہ اٹھاتی ہے۔ کیونکہ سائنس فطرت کی وضاحت ہے اِس لئے طاقت کا سائنسی اظہار الٰہی فطرت کی جانب سے ہے اور یہ مافوق الفطری نہیں ہے۔یہ عقیدہ کہ کائنات بشمول انسان، عام طورپر مادی قوانین کی حکمرانی میں ہوتی ہے، مگر بعض اوقات روح اِن قوانین کو ایک طرف رکھ دیتی ہے، یہ عقیدہ قادرِ مطلق حکمت کو جھٹلاتا ہے، اور مادے کو روح پر فوقیت دیتا ہے۔
یہ تصور کرنا کرسچن سائنس کے خلاف ہے کہ زندگی یا تو مادی ہے یا ظاہری طور پر روحانی ہے۔ کرسچن سائنس اور توہم پرستی کی اشکال کے مابین ایک بڑی خلیج قائم کی گئی ہے، جو اتنی ہی ناقابلِ تسخیر ہے جتنی دولتمند شخص اور لعزر کے مابین ہے۔
Miracles are impossible in Science, and here Science takes issue with popular religions. The scientific manifestation of power is from the divine nature and is not supernatural, since Science is an explication of nature. The belief that the universe, including man, is governed in general by material laws, but that occasionally Spirit sets aside these laws, — this belief belittles omnipotent wisdom, and gives to matter the precedence over Spirit.
It is contrary to Christian Science to suppose that life is either material or organically spiritual. Between Christian Science and all forms of superstition a great gulf is fixed, as impassable as that between Dives and Lazarus.
پرانے نبیوں نے اپنی پیش بینی ایک روحانی، غیر جسمانی نقطہ نظر سے حاصل کی نہ کہ بدی کی پیشن گوئی کرنے اور کسی افسانے کو غلط حقیقت بنانے سے کی، نہ ہی انسانی عقیدے اور مادے کے بنیادی کام سے مستقبل کی پیشنگوئی کرنے سے کی۔ جب ہستی کی سچائی کے ساتھ ہم آہنگی کے لئے سائنس میں کافی ترقی کی، تو انسان غیر ارادی طور پر غیب دان اور نبی بن گیا، جو بھوتوں، بدروحوں یا نیم دیوتاؤں کے اختیار میں نہیں بلکہ واحد روح کے قابو میں تھا۔ یہ ہر وقت موجود، الٰہی عقل اور اْس خیال کا استحقاق ہے جو اِس عقل کے ساتھ تعلق رکھتا ہے تاکہ ماضی، حال اور مستقبل کو جانے۔
The ancient prophets gained their foresight from a spiritual, incorporeal standpoint, not by foreshadowing evil and mistaking fact for fiction, — predicting the future from a groundwork of corporeality and human belief. When sufficiently advanced in Science to be in harmony with the truth of being, men become seers and prophets involuntarily, controlled not by demons, spirits, or demigods, but by the one Spirit. It is the prerogative of the ever-present, divine Mind, and of thought which is in rapport with this Mind, to know the past, the present, and the future.
کرسچن سائنس کے مطابق، انسان کے صرف وہی حواس روحانی ہیں، جو الٰہی عقل سے ظاہر ہوتے ہیں۔ خیالات خدا سے انسان میں منتقل ہوتے ہیں، لیکن نہ احساس اور نہ ہی رپورٹ مادی جسم سے عقل میں جاتے ہیں۔ باہمی رابطہ ہمیشہ خدا سے ہوکر اْس کے خیال، یعنی انسان تک جاتا ہے۔
مادہ حساس نہیں ہوتا اور اچھائی یا بدی، خوشی یا درد سے آگاہ نہیں ہوسکتا۔انسان کی انفرادیت مادی نہیں ہے۔ہستی کی سائنس صرف مستقبل ہی میں نہیں بلکہ ابھی اور یہاں بھی وہ حاصل کرتی ہے جسے انسان جنت کا نام دیتا ہے؛ وقت اور ابدیت کے ہونے سے متعلق یہ بہت بڑی حقیقت ہے۔
تو پھر وہ کون سی مادی شخصیت ہے جو دْکھ سہتی، گناہ کرتی اور مرجاتی ہے؟ یہ وہ انسان نہیں جو خدا کی شبیہ اور صورت ہے بلکہ یہ انسان کی نقل، شبیہ کا اْلٹ، گناہ، بیماری اور موت کہلانے والی غیر مشابہت ہے۔اس دعوے کا وہم کہ بشر خدا کی حقیقی شبیہ ہے روح اور مادے، عقل اور جسم کی متضاد فطرتوں سے واضح ہوتا ہے کیونکہ ایک فہیم ہے تو دوسرا نافہم ہے۔
According to Christian Science, the only real senses of man are spiritual, emanating from divine Mind. Thought passes from God to man, but neither sensation nor report goes from material body to Mind. The intercommunication is always from God to His idea, man.
Matter is not sentient and cannot be cognizant of good or of evil, of pleasure or of pain. Man's individuality is not material. This Science of being obtains not alone hereafter in what men call Paradise, but here and now; it is the great fact of being for time and eternity.
What, then, is the material personality which suffers, sins, and dies? It is not man, the image and likeness of God, but man's counterfeit, the inverted likeness, the unlikeness called sin, sickness, and death. The unreality of the claim that a mortal is the true image of God is illustrated by the opposite natures of Spirit and matter, Mind and body, for one is intelligence while the other is non-intelligence.
حقیقی زندگی، یا عقل اور اِس کی مخالف، نام نہاد مادی زندگی اور عقل، کو دو ہندسی علامات، ایک دائرہ یا کرہ اور ایک سیدھی لکیر کی شکل دی گئی ہے۔ دائرہ ابتدا یا انتہا کے بغیر لامحدودکو پیش کرتا ہے؛ سیدھی لکیر محدود کو پیش کرتی ہے، جس کی ابتدا اور انتہا دونوں ہیں۔ دائرہ اچھائی، خود موجود اور ابدی انفرادیت یا عقل کی نمائندگی کرتا ہے؛ سیدھی لکیر بدی، خود کار اور عارضی مادی وجودیت پر یقین کی نمائندگی کرتی ہے۔ابدی عقل اور عارضی مادی وجویت کبھی ہندسے یا حقیقت میں یکجا نہیں ہوتے۔
ایک سیدھی لکیر کو ایک خم میں مستقل جگہ نہیں ملتی، اور ایک خم کو سیدھی لکیر میں کوئی مطابقت نہیں ملتی۔اِسی طرح، مادے کی روح میں کوئی جگہ نہیں، اور روح کی مادے میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
The real Life, or Mind, and its opposite, the so-called material life and mind, are figured by two geometrical symbols, a circle or sphere and a straight line. The circle represents the infinite without beginning or end; the straight line represents the finite, which has both beginning and end. The sphere represents good, the self-existent and eternal individuality or Mind; the straight line represents evil, a belief in a self-made and temporary material existence. Eternal Mind and temporary material existence never unite in figure or in fact.
A straight line finds no abiding-place in a curve, and a curve finds no adjustment to a straight line. Similarly, matter has no place in Spirit, and Spirit has no place in matter.
جیسے جیسے سچائی اور محبت کی دولت وسعت پاتے ہیں انسان اسی تناسب سے روحانی وجودیت کو سمجھتا ہے۔ بشر کو خدا کی جانب راغب ہونا چاہئے، تو اْن کے مقاصد اور احساسات روحانی ہوں گے، انہیں ہستی کی تشریحات کو وسعت کے قریب تر لانا چاہئے، اور لامتناہی کا مناسب ادراک پانا چاہئے، تاکہ گناہ اور فانیت کو ختم کیا جا سکے۔
ہستی کا یہ سائنسی فہم، روح کے لئے مادے کو ترک کرتے ہوئے، کسی وسیلہ کے بغیر الوہیت میں انسان کے سوکھے پن اوراْس کی شناخت کی گمشْدگی کی تجویز دیتا ہے، لیکن انسان پر ایک وسیع تر انفرادیت نچھاور کرتا ہے،یعنی اعمال اور خیالات کا ایک بڑا دائرہ، وسیع محبت اور ایک بلند اورمزید مستقل امن عطا کرتا ہے۔
Man understands spiritual existence in proportion as his treasures of Truth and Love are enlarged. Mortals must gravitate Godward, their affections and aims grow spiritual, — they must near the broader interpretations of being, and gain some proper sense of the infinite, — in order that sin and mortality may be put off.
This scientific sense of being, forsaking matter for Spirit, by no means suggests man's absorption into Deity and the loss of his identity, but confers upon man enlarged individuality, a wider sphere of thought and action, a more expansive love, a higher and more permanent peace.
وہ انسانی عقل جس کے وسیلہ سچائی زیادہ واضح طور پر ظاہر ہوتی ہے وہی ہے جو بہت زیادہ مادیت، بہت زیادہ غلطی، کو کھو چکی ہے تاکہ سچائی کے لئے بہتر شفافیت بنے۔پھر، جیسے بادل باریک بخارات کی صورت پگھلتا ہے، یہ مزید سورج کو نہیں چھپاتا۔
The mortal mind through which Truth appears most vividly is that one which has lost much materiality — much error — in order to become a better transparency for Truth. Then, like a cloud melting into thin vapor, it no longer hides the sun.
جب مادے پر عقیدے کو فتح کر لیا جاتا ہے تو شعور بہتر بدن تشکیل دیتا ہے۔ روحانی فہم کے وسیلے مادی عقیدے کی تصحیح کریں تو آپ کی روح آپ کو نیا بنائے گی۔ ماسوائے خدا کو رنجیدہ کرنے کے آپ کبھی خوفذدہ نہیں ہوں گے، اور آپ یہ کبھی یقین نہیں رکھیں گے کہ دل یا آپ کے بدن کا کوئی بھی حصہ آپ کو تباہ کر سکتا ہے۔
Consciousness constructs a better body when faith in matter has been conquered. Correct material belief by spiritual understanding, and Spirit will form you anew. You will never fear again except to offend God, and you will never believe that heart or any portion of the body can destroy you.
محبت میں سے اور اْس روشنی اور ہم آہنگی میں سے جس کا مسکن روح ہے، صرف اچھائی کی کرنیں نکل سکتی ہیں۔
صحیح سمجھا جائے تو ایک حساس مادی صورت اپنانے کی بجائے، انسان ایک بے حس بدن لئے ہوئے ہے، اور خدا، جو انسان اور ساری مخلوق کی جان ہے،اپنی انفرادیت، ہم آہنگی اور لافانیت میں دائمی ہوتے ہوئے، منفرد رہتا اور انسان میں ان خوبیوں کو، عقل کے وسیلہ، نہ کہ مادے کے وسیلہ، متواتر رکھتا ہے۔انسانی خیالات پر غور کرنے اور ہستی کی سائنس کو رد کرنے کا صرف ایک عْذر روح سے متعلق ہماری لا علمی ہے، وہ لاعلمی جو صرف الٰہی سائنس کے ادراک کو تسلیم کرتی ہے، ایسا ادراک جس کے وسیلہ ہم زمین پر سچائی کی بادشاہت میں داخل ہوتے ہیں اور یہ سیکھتے ہیں کہ روح لامحدود اور نہایت اعلیٰ ہے۔روح اور مادا روشنی اور تاریکی سے زیادہ مزید نہیں گھلتے ملتے۔ جب ایک ظاہرہوتا ہے تو دوسرا غائب ہو جاتا ہے۔
From Love and from the light and harmony which are the abode of Spirit, only reflections of good can come.
Rightly understood, instead of possessing a sentient material form, man has a sensationless body; and God, the Soul of man and of all existence, being perpetual in His own individuality, harmony, and immortality, imparts and perpetuates these qualities in man, — through Mind, not matter. The only excuse for entertaining human opinions and rejecting the Science of being is our mortal ignorance of Spirit, — ignorance which yields only to the understanding of divine Science, the understanding by which we enter into the kingdom of Truth on earth and learn that Spirit is infinite and supreme. Spirit and matter no more commingle than light and darkness. When one appears, the other disappears.
جونہی بشر روح کو سمجھنا شروع کرتے ہیں، وہ یہ ایمان رکھنا ترک کرتے ہیں کہ خدا کے علاوہ بھی کوئی حقیقی وجودیت ہے۔
As mortals begin to understand Spirit, they give up the belief that there is any true existence apart from God.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔