اتوار 17 اگست ، 2025
پاک آرائش کے ساتھ خداوند کو سجدہ کرو۔
“O worship the Lord in the beauty of holiness.”
2۔ خداوند کے حضور گاؤ۔ اْس کے نام کو مبارک کہو۔ روز بروز اْس کی نجات کی بشارت دو۔
3۔ قوموں میں اْس کے جلال کا سب لوگوں میں اْس کے عجائب کا بیان کرو۔
4۔ کیونکہ خداوند بزرگ اور نہایت ستائش کے لائق ہے۔ وہ سب معبودوں سے زیادہ تعظیم کے لائق ہے۔
6۔ عظمت اور جلال اْس کے حضور ہیں۔ قدرت اور جلال اْس کے مقدس ہیں۔
8۔ خداوند کی ایسی تمجید کرو جو اْس کے نام کے شایان ہے۔
10۔ قوموں میں اعلان کرو کہ خداوند سلطنت کرتا ہے۔ جہان قائم ہیں اور اْسے جنبش نہیں۔ وہ راستی سے قوموں کی عدالت کرے گا۔
9۔ اے خداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمین پر کیسا بزرگ ہے!
2. Sing unto the Lord, bless his name; shew forth his salvation from day to day.
3. Declare his glory among the heathen, his wonders among all people.
4. For the Lord is great, and greatly to be praised: he is to be feared above all gods.
6. Honour and majesty are before him: strength and beauty are in his sanctuary.
8. Give unto the Lord the glory due unto his name:
10. Say among the heathen that the Lord reigneth: the world also shall be established that it shall not be moved: he shall judge the people righteously.
9. O Lord our Lord, how excellent is thy name in all the earth!
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
10۔مَیں خداوند سے بہت شادمان ہوں گا۔ میری جان خداوند میں مسرور ہوگی کیونکہ اْس نے مجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اْس نے راستبازی کے خلعت سے مجھے ملبس کیا جیسے دلہا سہرے سے اپنے آپ کو آراستہ کرتا ہے اور دلہن اپنے زیوروں سے اپنا سنگھار کرتی ہے۔
11۔ کیونکہ جس طرح زمین اپنے نباتات کو پیدا کرتی ہے اور جس طرح باغ اْن چیزوں کو جو اْس میں بوئی گئی ہیں اگاتا ہے اِسی طرح خداوند خدا صداقت اور ستائش کو تمام قوموں کے سامنے ظہور میں لائے گا۔
10 I will greatly rejoice in the Lord, my soul shall be joyful in my God; for he hath clothed me with the garments of salvation, he hath covered me with the robe of righteousness, as a bridegroom decketh himself with ornaments, and as a bride adorneth herself with her jewels.
11 For as the earth bringeth forth her bud, and as the garden causeth the things that are sown in it to spring forth; so the Lord God will cause righteousness and praise to spring forth before all the nations.
1۔ نبو کد نضر بادشاہ کی طرف سے تمام لوگوں اْمتوں اور اہلِ لْغت کے لئے جو تمام روئے زمین پر سکونت کرتے ہیں تمہاری سلامتی افزون ہوں۔
2۔ مَیں نے مناسب جانا کہ اْن نشانوں اور عجائب کو ظاہر کروں جو خدا تعالیٰ نے مجھ پر آشکارا کئے ہیں۔
؎3۔ اْس کے نشان کیسے عجیب اور اْس کے عجائب کیسے مہیب ہیں! اْس کی مملکت ابدی مملکت ہے اور اْس کی سلطنت پشت در پشت۔
28۔ یہ سب کچھ نبو کد نضر بادشاہ پر گزرا۔
29۔ ایک سال کے بعد وہ بابل کے شاہی محل میں ٹہل رہا تھا۔
30۔ بادشاہ نے فرمایا کہ یہ بابل اعظم نہیں جس کو مَیں نے اپنی توانائی کی قدرت سے تعمیر کیا ہے کہ دارالسلطنت اور میرے جاہ و جلال کا نمونہ ہو؟
31۔ بادشاہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ آسمان سے آواز آئی کہ اے نبوکد نضر بادشاہ تیرے حوالے میں یہ فتویٰ ہے کہ سلطنت تجھ سے جاتی رہی۔
33۔ اْسی وقت نبوکد نضر بادشاہ پر یہ بات پوری ہوئی اور وہ آدمیوں میں سے نکالا گیا اور بیلوں کی طرح گھاس کھاتا رہا اور اْس کا بدن آسمان کی شبنم سے تر ہوا یہاں تک کہ اْس کے بال عقاب کے پروں کی مانند اور اْس کے ناخن پرندوں کے چْنگل کی مانند بڑھ گئے۔
34۔ اور اِن ایام کے گزرنے کے بعد میں نبو کد نضر نے آسمان کی طرف آنکھیں اْٹھائیں اور میری عقل مجھ میں پھر آئی اور مَیں نے حق تعالیٰ کا شکر کیا اور اْس حی القیوم کی حمد و ثنا کی جس کی سلطنت ابدی اور جس کی مملکت پشت در پشت ہے۔
36۔ اْسی وقت میری عقل مجھ میں آئی اور میری سلطنت کی شوکت کے لئے میرا رعب اور دبدبہ پھر بحال ہوگیا اور میرے مشیروں اور امیروں نے مجھے پھر ڈھونڈا اور مَیں اپنی مملکت میں قائم ہوا اور میری عظمت میں افزونی ہوئی۔
37۔ اب مَیں نبو کد نضر آسمان کے بادشاہ کی ستائش اور تکریم و تعظیم کرتا ہوں کیونکہ وہ اپنے کاموں میں راست ہے۔
1 Nebuchadnezzar the king, unto all people, nations, and languages, that dwell in all the earth; Peace be multiplied unto you.
2 I thought it good to shew the signs and wonders that the high God hath wrought toward me.
3 How great are his signs! and how mighty are his wonders! his kingdom is an everlasting kingdom, and his dominion is from generation to generation.
28 All this came upon the king Nebuchadnezzar.
29 At the end of twelve months he walked in the palace of the kingdom of Babylon.
30 The king spake, and said, Is not this great Babylon, that I have built for the house of the kingdom by the might of my power, and for the honour of my majesty?
31 While the word was in the king’s mouth, there fell a voice from heaven, saying, O king Nebuchadnezzar, to thee it is spoken; The kingdom is departed from thee.
33 The same hour was the thing fulfilled upon Nebuchadnezzar: and he was driven from men, and did eat grass as oxen, and his body was wet with the dew of heaven, till his hairs were grown like eagles’ feathers, and his nails like birds’ claws.
34 And at the end of the days I Nebuchadnezzar lifted up mine eyes unto heaven, and mine understanding returned unto me, and I blessed the most High, and I praised and honoured him that liveth for ever, whose dominion is an everlasting dominion, and his kingdom is from generation to generation:
36 At the same time my reason returned unto me; and for the glory of my kingdom, mine honour and brightness returned unto me; and my counsellers and my lords sought unto me; and I was established in my kingdom, and excellent majesty was added unto me.
37 Now I Nebuchadnezzar praise and extol and honour the King of heaven, all whose works are truth, and his ways judgment: and those that walk in pride he is able to abase.
23۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ نہ صاحبِ حکمت اپنی حکمت پر اور نہ قوی اپنی قوت پر اور نہ مالدار اپنے مال پر فخر کرے۔
24۔ لیکن جو فخر کرتا ہے اِس پر فخر کرے کہ وہ سمجھتا اور مجھے جانتا ہے کہ مَیں ہی خداوند ہوں جو دنیا میں شفقت و عدل اور راستبازی کو عمل میں لاتا ہوں کیونکہ میری خوشنودی انہی باتوں میں ہے خداوند فرماتا ہے۔
23 Thus saith the Lord, Let not the wise man glory in his wisdom, neither let the mighty man glory in his might, let not the rich man glory in his riches:
24 But let him that glorieth glory in this, that he understandeth and knoweth me, that I am the Lord which exercise lovingkindness, judgment, and righteousness, in the earth: for in these things I delight, saith the Lord.
3۔ یسوع نے شرع کے عالموں اور فریسیوں سے کہا،
3 And Jesus answering spake unto the lawyers and Pharisees, saying,
4۔ تم میں سے کون سا ایسا آدمی ہے جس کے پاس سو بھیڑیں ہوں اور ان میں سے ایک کھو جائے تو ننانوے کو بیابان میں چھوڑ کر اس کھوئی ہوئی کو جب تک مل نہ جائے ڈھونڈتا نہ رہے؟
5۔ پھر جب مل جاتی ہے تو وہ خوش ہو کر اسے کندھے پر اٹھا لیتا ہے۔
6۔ اور گھر پہنچ کر دوستوں اور پڑوسیوں کو بلاتا ہے اور کہتا ہے میرے ساتھ خوشی کرو کیونکہ میری کھوئی ہوئی بھیڑ مل گئی۔
10۔ مَیں تم سے کہتا ہوں ایک توبہ کرنے والے گناہگار کے باعث خدا کے فرشتوں کے سامنے خوشی ہوتی ہے۔
4 What man of you, having an hundred sheep, if he lose one of them, doth not leave the ninety and nine in the wilderness, and go after that which is lost, until he find it?
5 And when he hath found it, he layeth it on his shoulders, rejoicing.
6 And when he cometh home, he calleth together his friends and neighbours, saying unto them, Rejoice with me; for I have found my sheep which was lost.
10 Likewise, I say unto you, there is joy in the presence of the angels of God over one sinner that repenteth.
19۔ اے میرے پیارے بھائیو! یہ بات تم جانتے ہو۔ پس ہر آدمی سننے میں تیز اور بولنے میں دھیرا اور قہر میں دھیما ہو۔
20۔ کیونکہ انسان کا قہر خدا کی راستبازی کا کام نہیں کرتا۔
21۔ اس لئے ساری نجاست اور بدی کے فضلہ کو دور کر کے اْس کلام کوحلیمی سے قبول کرلو جو دل میں بویا گیا اور تمہاری روحوں کو نجات دے سکتا ہے۔
19 Wherefore, my beloved brethren, let every man be swift to hear, slow to speak, slow to wrath:
20 For the wrath of man worketh not the righteousness of God.
21 Wherefore lay apart all filthiness and superfluity of naughtiness, and receive with meekness the engrafted word, which is able to save your souls.
2۔خدا اور ہمارے خداوند یسوع کی پہچان کے سبب سے فضل اور اطمینان تمہیں زیادہ ہوتا رہے۔
3۔ کیونکہ اْس کی الٰہی قدرت نے وہ سب چیزیں جو زندگی اور دینداری سے متعلق ہیں ہمیں اْس کی پہچان کے وسیلہ عنایت کیں جس نے ہم کو اپنے خاص جلال اور نیکی کے ذریعے سے بلایا۔
4۔ جن کے باعث اْس نے ہم سے قیمتی اور نہایت بڑے وعدے کئے تاکہ اْن کے وسیلہ سے تم اْس خرابی سے چھوٹ کر جو دنیا میں بڑی خواہش کے سبب سے ہے ذاتِ الٰہی میں شریک ہو جاؤ۔
5۔ پس اِسی باعث تم اپنی طرف سے کمال کوشش کر کے اپنے ایمان پر نیکی اور نیکی پر معرفت۔
6۔ اور معرفت پر پرہیز گاری اور پرہیزگاری پر صبر اور صبر پر دینداری۔
7۔ اور دینداری پر برادرانہ اْلفت اور برادرانہ اْلفت پر محبت بڑھاؤ۔
8۔ کیونکہ اگر تم میں یہ باتیں موجود ہوں اور زیادہ بھی ہوتی جائیں تو تم کو ہمارے خداوند یسوع مسیح کو پہچاننے میں بے کار اور بے پھل نہ ہونے دیں۔
2 Grace and peace be multiplied unto you through the knowledge of God, and of Jesus our Lord,
3 According as his divine power hath given unto us all things that pertain unto life and godliness, through the knowledge of him that hath called us to glory and virtue:
4 Whereby are given unto us exceeding great and precious promises: that by these ye might be partakers of the divine nature, having escaped the corruption that is in the world through lust.
5 And beside this, giving all diligence, add to your faith virtue; and to virtue knowledge;
6 And to knowledge temperance; and to temperance patience; and to patience godliness;
7 And to godliness brotherly kindness; and to brotherly kindness charity.
8 For if these things be in you, and abound, they make you that ye shall neither be barren nor unfruitful in the knowledge of our Lord Jesus Christ.
25۔کیونکہ پہلے تم بھیڑوں کی طرح بھٹکتے پھرتے تھے مگر اب اپنی روحوں کے گلہ بان اور نگہبان کے پاس پھر آگئے ہیں۔
25 For ye were as sheep going astray; but are now returned unto the Shepherd and Bishop of your souls.
انسان جان کا اظہار۔
Man is the expression of Soul.
سائنس جان کو بطور خدا، گناہ اور موت سے مبرا، بطور زندگی اور ذہانت ظاہر کرتی ہے جس کے گرد ہم آہنگی کے ساتھ عقل کے نظام میں ساری چیزیں گردش کرتی ہے۔
جان بدلتی نہیں۔
جان میں نہ نشوونما، بلوغت ہے نہ زوال ہے۔یہ تبدیلیاں مادی فہم کے تغیرات، فانی عقیدے کے بدلتے ہوئے بادل ہیں جو ہستی کی سچائی کو چھپا لیتے ہیں۔
Science reveals Soul as God, untouched by sin and death, — as the central Life and intelligence around which circle harmoniously all things in the systems of Mind.
Soul changeth not.
There is neither growth, maturity, nor decay in Soul. These changes are the mutations of material sense, the varying clouds of mortal belief, which hide the truth of being.
انسان ابدیت کی عکاسی کرتا ہے، اور یہ عکس خدا کا حقیقی خیال ہے۔
اس کی وسعت اورلامحدود بنیادوں سے اونچی سے اونچی پرواز کو بڑھاتے ہوئے خدا انسان میں لامحدود خیال کو ہمیشہ ظاہر کرتا ہے۔
لامحدود اصول کی عکاسی لامحدود خیال اور روحانی انفرادیت کے وسیلہ ہوتی ہے، لیکن وہ مادہ جو نام نہاد حواس ہیں انہیں یا اصل یا اس کے خیال سے بالکل آگاہی نہیں ہے۔ انسانی قابلیتیں اس تناسب سے بڑھائی یا کامل کی جاتی ہیں جس سے انسان خدا اور انسان سے متعلق حقیقی نظریہ حاصل کرتا ہے۔
Man reflects infinity, and this reflection is the true idea of God.
God expresses in man the infinite idea forever developing itself, broadening and rising higher and higher from a boundless basis.
The infinite Principle is reflected by the infinite idea and spiritual individuality, but the material so-called senses have no cognizance of either Principle or its idea. The human capacities are enlarged and perfected in proportion as humanity gains the true conception of man and God.
کیا ہمیں ایک جسمانی خدا سے اْس کی ذاتی رضامندی سے بیماروں کو شفا دینے کی درخواست کرنی چاہئے، یا ہمیں اْس لامحدود الٰہی اصول کو سمجھنا چاہئے جو شفا دیتا ہے؟ اگر ہم اندھے اعتقاد سے اونچا نہیں اٹھتے تو شفا کی سائنس حاصل نہیں ہوتی، اور فہم کی وجودیت کی جگہ، جان کی وجودیت سمجھ میں نہیں آتی۔ ہم الٰہی سائنس میں صرف تبھی زندگی حاصل کرتے ہیں جب ہم جسمانی فہم سے بلند زندگی گزارتے اور اْسے درست کرتے ہیں۔ نیکی یا بدی کے دعووں کے لئے ہمارا متناسب اعتراف ہماری وجودیت کی ہم آہنگی، ہماری صحت، ہماری عمر کی درازی، اور ہماری مسیحت کا تعین کرتا ہے۔
Should we implore a corporeal God to heal the sick out of His personal volition, or should we understand the infinite divine Principle which heals? If we rise no higher than blind faith, the Science of healing is not attained, and Soul-existence, in the place of sense-existence, is not comprehended. We apprehend Life in divine Science only as we live above corporeal sense and correct it. Our proportionate admission of the claims of good or of evil determines the harmony of our existence, — our health, our longevity, and our Christianity.
جب بیمار یا گناہگار اپنی ضرورت کی اْس چیز کے لئے خود کو بیدار محسوس کرتے ہیں جو اْن کے پاس نہیں ہوتی، تو وہ الٰہی سائنس کے قبول کرنے والے ہوں گے، جو روح کی جانب کشش رکھتی ہے اور مادی فہم سے دور ہوتی جاتی ہے، بدن سے خیالات کو ختم کرتی ہے، اور فانی عقل کو بیماری یا گناہ کی نسبت کسی بہتر چیز کی فکر کے لئے سر بلند کرتی ہے۔ خدا کا حقیقی تصور زندگی اور محبت کی حقیقی سمجھ عطا کرتا ہے، فتح کی قبر چْرا لیتا ہے، تمام گناہوں اور اِس فریب نظری کو دور کردیتا ہے کہ یہاں اور عقلیں بھی موجود ہیں اور یہ فانیت کو نیست کرتا ہے۔
کرسچن سائنس کے اثرات اِس قدر دیکھے نہیں جا تے جتنے کہ یہ محسوس کئے جاتے ہیں۔ یہ سچائی کی ”دبی ہوئی ہلکی آواز“ ہے جو خود سے مخاطب ہے۔یا تو ہم اِس آواز سے دور بھاگ رہے ہیں یا ہم اِسے سْن رہے ہیں اور اْونچے ہو رہے ہیں۔
When the sick or the sinning awake to realize their need of what they have not, they will be receptive of divine Science, which gravitates towards Soul and away from material sense, removes thought from the body, and elevates even mortal mind to the contemplation of something better than disease or sin. The true idea of God gives the true understanding of Life and Love, robs the grave of victory, takes away all sin and the delusion that there are other minds, and destroys mortality.
The effects of Christian Science are not so much seen as felt. It is the "still, small voice" of Truth uttering itself. We are either turning away from this utterance, or we are listening to it and going up higher.
جان میں لامتناہی وسائل ہیں جن سے انسان کو برکت دینا ہوتی ہے اور خوشی مزید آسانی سے حاصل کی جاتی ہے اور ہمارے قبضہ میں مزید محفوظ رہے گی، اگر جان میں تلاش کی جائے گی۔ صرف بلند لطف ہی لافانی انسان کے نقوش کو تسلی بخش بنا سکتے ہیں۔ ہم ذاتی فہم کی حدود میں خوشی کو محدود نہیں کر سکتے۔حواس کوئی حقیقی لطف عطا نہیں کرتے۔
انسانی ہمدردیوں میں اچھائی کو بدی پر اور جانور پر روحانی کو غلبہ پانا چاہئے وگرنہ خوشی کبھی فتح مند نہیں ہوگی۔ اس آسمانی حالت کا حصول ہماری نسل کو ترقی دے گا، جرم کو تلف کرے گا، اور امنگ کو بلند مقاصد عنایت کرے گا۔ گناہ کی ہر وادی سر بلند کی جانی چاہئے، اور خود غرضی کا ہر پہاڑ نیچا کرنا چاہئے، تاکہ سائنس میں ہمارے خدا کی راہ ہموار کی جا سکے۔
Soul has infinite resources with which to bless mankind, and happiness would be more readily attained and would be more secure in our keeping, if sought in Soul. Higher enjoyments alone can satisfy the cravings of immortal man. We cannot circumscribe happiness within the limits of personal sense. The senses confer no real enjoyment.
The good in human affections must have ascendency over the evil and the spiritual over the animal, or happiness will never be won. The attainment of this celestial condition would improve our progeny, diminish crime, and give higher aims to ambition. Every valley of sin must be exalted, and every mountain of selfishness be brought low, that the highway of our God may be prepared in Science.
جان لافانی ہے کیونکہ یہ روح ہے، جس میں خود تباہی کا کوئی عنصر نہیں پایا جاتا۔کیا انسان روحانی طور پرگم ہو چکا ہے؟ جی نہیں، وہ صرف ایک مادی حس کو کھو سکتا ہے۔ سارا گناہ جسمانی ہے۔ یہ روحانی نہیں ہوسکتا۔گناہ یہاں یا اِس کے بعد اتنے عرصے تک صرف تبھی وجود رکھ سکتا ہے جب عقل کا بھرم مادے میں موجود رہتا ہے۔جو کھو چکا ہے وہ گناہ کا فہم ہی ہوتا ہے نہ کہ گناہ آلود روح ہوتی ہے۔بدی اچھائی کے فہم کے وسیلہ تباہ کی جاتی ہے۔
جب انسانیت اِس سائنس کو سمجھتی ہے، تو یہ انسان کے لئے زندگی کا قانون بن جائے گی، حتیٰ کہ جان کا بلند قانون، جو ہم آہنگی اور لافانیت کے وسیلہ مادی فہم پر غالب آتا ہے۔
Soul is immortal because it is Spirit, which has no element of self-destruction. Is man lost spiritually? No, he can only lose a sense material. All sin is of the flesh. It cannot be spiritual. Sin exists here or hereafter only so long as the illusion of mind in matter remains. It is a sense of sin, and not a sinful soul, which is lost. Evil is destroyed by the sense of good.
When humanity does understand this Science, it will become the law of Life to man, — even the higher law of Soul, which prevails over material sense through harmony and immortality.
جان اور مادہ اپنی متضاد فطرتوں کی ضرورت سے منفرد ہیں۔ بشر وجودیت کی حقیقت سے نا آشنا ہیں، کیونکہ مادہ اور فانیت روح کے حقائق کی عکاسی نہیں کرتے۔
اِس کے الٰہی ثبوت کے ساتھ، سائنس مادی فہم کے ثبوت کو اْلٹا دیتی ہے۔ فانیت کی ہر خوبی اور شرط لافانیت میں کھو جاتی، ہڑپ کر لی جاتی ہے۔فانی انسان اپنی اصلیت میں، وجودیت میں، اور خدا کے ساتھ اپنے تعلق میں لافانی انسان کا مخالف ہے۔
Soul and matter are at variance from the very necessity of their opposite natures. Mortals are unacquainted with the reality of existence, because matter and mortality do not reflect the facts of Spirit.
With its divine proof, Science reverses the evidence of material sense. Every quality and condition of mortality is lost, swallowed up in immortality. Mortal man is the antipode of immortal man in origin, in existence, and in his relation to God.
کائنات کو، انسان کی مانند، اس کے الٰہی اصول، خدا، کی طرف سے سائنس کے ذریعے واضح کیا جانا چاہئے، تو پھر اسے سمجھا جا سکتا ہے، لیکن جب اسے جسمانی حواس کی بنیاد پر واضح کیا جاتا ہے اور نشوونما، بلوغت اور زوال کے ماتحت ہوتے ہوئے پیش کیا جاتا ہے،تو کائنات، انسان کی مانند، ایک معمہ بن جاتی ہے اوریہ جاری رکھنا چاہئے۔
The universe, like man, is to be interpreted by Science from its divine Principle, God, and then it can be understood; but when explained on the basis of physical sense and represented as subject to growth, maturity, and decay, the universe, like man, is, and must continue to be, an enigma.
انسانی بدن میں نامیاتی اور باضابطہ صحت کے لئے جسے اب بہترین حالت سمجھا جاتا ہے شاید وہ صحت کے لیے مزید ناگزیر نہ رہے۔اخلاقی حالتیں ہمیشہ صحت افزاء اور ہم آہنگ پائی جاتی ہیں۔نہ نامیاتی غیر فعالی نہ فعالی خدا کے اختیار سے باہر ہے؛ اور تبدیل شدہ فانی خیال کے لئے انسان فطری اور قدرتی پایا جائے گا، اور اسی لئے وہ اپنی پہلی حالت سے زیادہ اپنے اظہار میں ہم آہنگ ہوگا وہ حالت جو انسانی عقیدے نے بنائی اور اْس کی منظوری دی۔
چونکہ انسانی سوچ شعوری درد اور بے آرامی،خوشی اور غمی، خوف سے امید اور ایمان سے فہم کے ایک مرحلے سے دوسرے میں تبدیل ہوتی رہتی ہے، اس لئے ظاہری اظہاربالاآخر انسان پر جان کی حکمرانی ہوگا نہ کہ مادی فہم کی حکمرانی ہوگا۔خدا کی حکمرانی کی عکاسی کرتے ہوئے، انسان خود پر حکمران ہے۔صحت سے متعلق ہمارے مادی نظریات کو بے قیمت ثابت کرتے ہوئے جب انسان الٰہی روح کے ماتحت ہوجاتا ہے تو موت یا گناہ کے اختیار میں نہیں ہوسکتا۔
What is now considered the best condition for organic and functional health in the human body may no longer be found indispensable to health. Moral conditions will be found always harmonious and health-giving. Neither organic inaction nor overaction is beyond God's control; and man will be found normal and natural to changed mortal thought, and therefore more harmonious in his manifestations than he was in the prior states which human belief created and sanctioned.
As human thought changes from one stage to another of conscious pain and painlessness, sorrow and joy, — from fear to hope and from faith to understanding, — the visible manifestation will at last be man governed by Soul, not by material sense. Reflecting God's government, man is self-governed. When subordinate to the divine Spirit, man cannot be controlled by sin or death, thus proving our material theories about laws of health to be valueless.
مسیحت کا اصول اور ثبوت روحانی فہم کے وسیلہ سمجھے جاتے ہیں۔ انہیں یسوع کے اظہاروں کے سامنے رکھا جاتا ہے، اْس کے بیمار کو شفا دینے، بدروحوں کو نکالنے اور اْس موت یعنی جو ”سب سے پچھلا دْشمن ہے جسے نیست کیا جائے گا“، اِسے تباہ کرنے کے وسیلہ مادے اور اِس کے نام نہاد قوانین کے لئے اْس کی لاپروائی دکھاتے ہیں۔
یہ جانتے ہوئے کہ جان اور اْس کی خصوصیات ہمیشہ کے لئے انسان کے وسیلہ ظاہر کی جاتی رہی ہیں، مالک نے بیمار کو شفا دی، اندھے کو آنکھیں دیں، بہرے کو کان دئیے، لنگڑے کو پاؤں دئیے، یوں وہ انسانی خیالوں اور بدنوں پر الٰہی عقل کے سائنسی عمل کو روشنی میں لایااور انہیں جان اور نجات کی بہتر سمجھ عطا کی۔
The Principle and proof of Christianity are discerned by spiritual sense. They are set forth in Jesus' demonstrations, which show — by his healing the sick, casting out evils, and destroying death, "the last enemy that shall be destroyed," — his disregard of matter and its so-called laws.
Knowing that Soul and its attributes were forever manifested through man, the Master healed the sick, gave sight to the blind, hearing to the deaf, feet to the lame, thus bringing to light the scientific action of the divine Mind on human minds and bodies and giving a better understanding of Soul and salvation.
جان یا روح خدا ہے،ناقابل تبدیل اور ابدی؛ اور انسان جان، خدا کے ساتھ وجودیت رکھتا اور اس کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ انسان خدا کی شبیہ ہے۔
Soul, or Spirit, is God, unchangeable and eternal; and man coexists with and reflects Soul, God, for man is God's image.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔