اتوار 19 دسمبر،2021
”خداوند نے اپنا تخت آسمان پر قائم کیا ہے۔ اور اْس کی سلطنت سب پر مسلط ہے۔“
“The Lord hath prepared his throne in the heavens; and his kingdom ruleth over all.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
7۔ حیوانوں سے پوچھ اور وہ تجھے سکھائیں گے اور ہوا کے پرندوں سے دریافت کر اور وہ تجھے بتائیں گے۔
8۔ یا زمین سے بات کر اور وہ تجھے سکھائے گی اور سمندر کی مچھلیاں تجھے بیان کریں گی۔
9۔ کون نہیں جانتا کہ اِن سب باتوں میں خداوند ہی کا ہاتھ ہے جس نے یہ سب بنایا؟
6۔وہ زمین کو اْس کی جگہ سے ہلا دیتا ہے اور اْس کے ستون کانپنے لگتے ہیں۔
7۔ وہ آفتاب کو حکم کرتا ہے اور وہ طلوع نہیں ہوتا اور ستاروں پر مہر لگا دیتا ہے۔
8۔ وہ آسمانوں کو اکیلا تان دیتا ہے اور سمندر کی لہروں پر چلتا ہے۔
9۔ اْس نے بنات النعش اور جبار اور ثریا اور جنوب کے برجوں کو بنایا۔
10۔ وہ بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہوسکتے اور بے شمار عجائب کرتا ہے۔
7. Ask now the beasts, and they shall teach thee; and the fowls of the air, and they shall tell thee:
8. Or speak to the earth, and it shall teach thee: and the fishes of the sea shall declare unto thee.
9. Who knoweth not in all these that the hand of the Lord hath wrought this?
6. Which shaketh the earth out of her place, and the pillars thereof tremble.
7. Which commandeth the sun, and it riseth not; and sealeth up the stars.
8. Which alone spreadeth out the heavens, and treadeth upon the waves of the sea.
9. Which maketh Arcturus, Orion, and Pleiades, and the chambers of the south.
10. Which doeth great things past finding out; yea, and wonders without number.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔
3۔ سب چیزیں اْسی کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اور جو کچھ پیدا ہوا اْس میں سے کوئی چیز بھی اْس کے بغیر پیدا نہ ہوئی۔
1 In the beginning was the Word, and the Word was with God, and the Word was God.
3 All things were made by him; and without him was not any thing made that was made.
1۔ سو آسمان اور زمین اور اْن کے کْل لشکر کا بنانا ختم ہوا۔
1 Thus the heavens and the earth were finished, and all the host of them.
1۔ اے میری جان! خداوند کو مبارک کہہ۔ اے خداوند میرے خدا! تْو نہایت بزرگ ہے۔ تْو حشمت اور جلال سے ملبس ہے۔
2۔ تْو نور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو بیابان کی طرح تانتا ہے۔
5۔ تْو نے زمین کو اْس کی بنیاد پر قائم کیا تاکہ وہ کبھی جنبش نہ کھائے۔
19۔ اْس نے چاند کو زمانوں کے امتیاز کے لئے مقرر کیا۔ آفتاب اپنے غروب کی جگہ جانتا ہے۔
30۔ تْو اپنی روح بھیجتا ہے اور یہ پیدا ہوتے ہیں۔ اور تْو روئے زمین کو نیا بنا دیتا ہے۔
1 Bless the Lord, O my soul. O Lord my God, thou art very great; thou art clothed with honour and majesty.
2 Who coverest thyself with light as with a garment: who stretchest out the heavens like a curtain:
5 Who laid the foundations of the earth, that it should not be removed for ever.
19 He appointed the moon for seasons: the sun knoweth his going down.
30 Thou sendest forth thy spirit, they are created: and thou renewest the face of the earth.
1۔ اْنہی دنوں میں حزقیاہ ایسا بیمار پڑا کہ مرنے کے قریب ہو گیا تب یسعیاہ نبی آموس کے بیٹے نے اْس کے پاس آکر اْس سے کہا خداوند یوں فرماتا ہے کہ تو اپنے گھر کا انتظام کر دے کیونکہ تْو مر جائے گا اور بچنے کا نہیں۔
2۔ تب اْس نے اپنا منہ دیوار کی طرف کر کے یہ دعا کی کہ۔
3۔ اے خداوند مَیں تیری منت کرتا ہوں یاد فرما کہ مَیں تیرے حضور سچائی اور پورے دل سے چلتا رہا ہوں اور جو تیری نظر میں بھلا ہے وہی کیا ہے اور حزقیاہ زار زار رویا۔
4۔ اور ایسا ہوا کہ یسعیاہ نکل کر شہر کے بیچ کے حصے تک پہنچا بھی نہ تھا کہ خداوند کا کلام اْس پر نازل ہواکہ۔
5۔ لوٹ اور میری قوم کے پیشوا حزقیاہ سے کہہ کہ خداوند تیرے باپ دادا کا خدا یوں فرماتا ہے کہ مَیں نے تیری دعا سنی اور مَیں نے تیرے آنسو دیکھے، دیکھ مَیں تجھے شفا دوں گا۔
6۔ اور مَیں تیری عمر پندرہ برس اور بڑھا دوں گا۔
8۔ اور یسعیاہ نے حزقیاہ سے پوچھا اِس کا کیا نشان ہوگا کہ خداوند مجھے صحت بخشے گا؟
9۔ یسعیاہ نے جواب دیا کہ اِس بات کا خداوند نے جس کام کو کہا ہے اْسے وہ کرے گا خداوند کی طرف سے یہ تیرے لئے نشان ہوگا کہ سایہ یا دس درجے آگے کو جائے یا دس درجے پیچھے کو لوٹے؟
10۔ اور حزقیاہ نے جواب دیا یہ تو چھوٹی بات ہے کہ سایہ دس درجے آگے کو جائے سو یوں نہیں بلکہ سایہ دس درجے پیچھے کو لوٹے۔
11۔ تب یسعیاہ نبی نے خداوند سے دعا کی۔ سو اْس نے سایہ کو آخز کی دھوپ گھڑی میں دس درجے یعنی جتنا وہ ڈھل چکا تھا اْتنا ہی پیچھے کو لوٹا دیا۔
1 In those days was Hezekiah sick unto death. And the prophet Isaiah the son of Amoz came to him, and said unto him, Thus saith the Lord, Set thine house in order; for thou shalt die, and not live.
2 Then he turned his face to the wall, and prayed unto the Lord, saying,
3 I beseech thee, O Lord, remember now how I have walked before thee in truth and with a perfect heart, and have done that which is good in thy sight. And Hezekiah wept sore.
4 And it came to pass, afore Isaiah was gone out into the middle court, that the word of the Lord came to him, saying,
5 Turn again, and tell Hezekiah the captain of my people, Thus saith the Lord, the God of David thy father, I have heard thy prayer, I have seen thy tears: behold, I will heal thee:
6 And I will add unto thy days fifteen years;
8 And Hezekiah said unto Isaiah, What shall be the sign that the Lord will heal me,
9 And Isaiah said, This sign shalt thou have of the Lord, that the Lord will do the thing that he hath spoken: shall the shadow go forward ten degrees, or go back ten degrees?
10 And Hezekiah answered, It is a light thing for the shadow to go down ten degrees: nay, but let the shadow return backward ten degrees.
11 And Isaiah the prophet cried unto the Lord: and he brought the shadow ten degrees backward, by which it had gone down in the dial of Ahaz.
12۔ کیا آسمان کی بلندی میں خدا نہیں؟
12 Is not God in the height of heaven?
1۔ اور یروشلیم کے بادشاہ ادونی صدق نے سنا کہ یشوع نے عی کو سر کر کے اْسے نیست و نابود کر دیا اور جیسا اْس نے یریحو ااور وہاں کے بادشاہ کے ساتھ کیا ویسا ہی عی اور اْس کے بادشاہ سے کیا اور جبعون کے باشندوں نے بنی اسرائیل سے صلح کر لی اور وہ اْن کے درمیان رہنے لگے۔
2۔ تو وہ سب بہت ہی ڈرے۔
3۔ اِس لئے یروشلیم کے بادشاہ ادونی صدق نے حبرون کے بادشاہ ہْوہام اور یرموت کے بادشاہ پیرام اور لکِیس کے بادشاہ یافیع اور عجلون کے بادشاہ دبِیر کو یوں کہلا بھیجا کہ۔
4۔ میرے پاس آؤ اور میری کْمک کرو اور چلو ہم جبعون کو ماریں کیونکہ اْس نے یشوع اور بنی اسرائیل سے صلح کر لی ہے۔
6۔ تب جبعون کے لوگوں نے یشوع کو جو جلجال میں خیمہ زن تھا کہلا بھیجا کہ اپنے خادموں کی طرف سے اپنا ہاتھ مت کھینچ۔
7۔ تب یشوع سب جنگی مردوں اور سب زبردست سورماؤں کو ہمراہ لے کر جلجال سے چل پڑا۔
8۔ اور خداوند نے یشوع سے کہا اِن سے نہ ڈر۔ اِس لئے کہ مَیں نے اِن کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔اِن میں سے ایک مرد بھی تیرے ساتھ کھڑا نہ رہ سکے گا۔
9۔ پس یشوع راتوں رات جلجال سے چل کر ناگہان اْن پر آن پڑا۔
10۔ اور خداوند نے اْن کو بنی اسرائیل کے سامنے شکست دی۔
11۔ اور جب وہ اسرائیلیوں کے سامنے سے بھاگے اور بیت خورون کے اْتار پر تھے تو خداوند نے عزیقا تک آسمان سے اْن پر بڑے بڑے پتھر برسائے اور وہ مر گئے۔
12۔ اور اْس دن جب خداوند نے اموریوں کو بنی اسرائیل کے قابو میں کر دیا تو یشوع نے خداوند کے حضور بنی اسرائیل کے سامنے یہ کہا اے سورج! تْو جبعون پر اور اے چاند! تْو وادی ایالون میں ٹھہرا رہ۔
13۔ اور سورج ٹھہر گیا اور چاند تھما رہا جب تک قوم نے اپنے دشمنوں سے اپنا انتقام نہ لے لیا۔
14۔ اور ایسا دن نہ کبھی اِس سے پہلے ہوا اور نہ کبھی اِس کے بعد۔
1 Now it came to pass, when Adoni-zedek king of Jerusalem had heard how Joshua had taken Ai, and had utterly destroyed it; as he had done to Jericho and her king, so he had done to Ai and her king; and how the inhabitants of Gibeon had made peace with Israel, and were among them;
2 That they feared greatly,
3 Wherefore Adoni-zedek king of Jerusalem sent unto Hoham king of Hebron, and unto Piram king of Jarmuth, and unto Japhia king of Lachish, and unto Debir king of Eglon, saying,
4 Come up unto me, and help me, that we may smite Gibeon: for it hath made peace with Joshua and with the children of Israel.
6 And the men of Gibeon sent unto Joshua to the camp to Gilgal, saying, Slack not thy hand from thy servants;
7 So Joshua ascended from Gilgal, he, and all the people of war with him, and all the mighty men of valour.
8 And the Lord said unto Joshua, Fear them not: for I have delivered them into thine hand; there shall not a man of them stand before thee.
9 Joshua therefore came unto them suddenly, and went up from Gilgal all night.
10 And the Lord discomfited them before Israel,
11 And it came to pass, as they fled from before Israel, and were in the going down to Beth-horon, that the Lord cast down great stones from heaven upon them unto Azekah, and they died:
12 Then spake Joshua to the Lord in the day when the Lord delivered up the Amorites before the children of Israel, and he said in the sight of Israel, Sun, stand thou still upon Gibeon; and thou, Moon, in the valley of Ajalon.
13 And the sun stood still, and the moon stayed, until the people had avenged themselves upon their enemies.
14 And there was no day like that before it or after it,
19۔ خداوند نے اپنا تخت آسمان پر قائم کیا ہے۔ اور اْس کی سلطنت سب پر مسلط ہے۔
19 The Lord hath prepared his throne in the heavens; and his kingdom ruleth over all.
7۔ وہ شمال کو فضا میں پھیلاتا ہے اور زمین کو خلا میں لٹکاتا ہے۔
8۔ وہ اپنے دلدار بادلوں میں پانی کو باندھ دیتا ہے اور بادل اْس کے بوجھ سے پھٹتا نہیں۔
9۔ وہ اپنے تخت کو ڈھانک دیتا ہے اور اْس کے اوپر اپنے بادل کو تان دیتا ہے۔
10۔ اْس نے روشنی اور اندھیرے کے ملنے کی جگہ تک پانی کی سطح پر حد باندھ دی ہے۔
11۔ آسمان کے ستون کانپتے اور اْس کی جھڑکی سے حیران ہوتے ہیں۔
12۔ وہ اپنی قدرت سے سمندر کو موجزن کرتا اور اپنے فہم سے رہب کو چھیدتا ہے۔
13۔ اْس کے دم سے آسمان آراستہ ہوتا ہے۔
14۔۔۔۔کون اْس کی قدرت کی گرج کو سمجھ سکتا ہے؟
7 He stretcheth out the north over the empty place, and hangeth the earth upon nothing.
8 He bindeth up the waters in his thick clouds; and the cloud is not rent under them.
9 He holdeth back the face of his throne, and spreadeth his cloud upon it.
10 He hath compassed the waters with bounds, until the day and night come to an end.
11 The pillars of heaven tremble and are astonished at his reproof.
12 He divideth the sea with his power, and by his understanding he smiteth through the proud.
13 By his spirit he hath garnished the heavens;
14 …the thunder of his power who can understand?
11۔ پھر مَیں نے ایک بڑا سفید تخت اور اْس کو جو اْس پر بیٹھا ہوا تھا دیکھا جس کے سامنے سے زمین اور آسمان بھاگ گئے۔
11 And I saw a great white throne, and him that sat on it, from whose face the earth and the heaven fled away;
5۔ اور جو تخت پر بیٹھا ہوا تھا اْس نے کہا دیکھ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔
6۔ پھر اْس نے مجھ سے کہا یہ باتیں پوری ہوگئیں۔ مَیں الفا اور اومیگا یعنی ابتدا اور انتہا ہوں۔
5 And he that sat upon the throne said, Behold, I make all things new.
6 And he said unto me, It is done. I am Alpha and Omega, the beginning and the end.
صرف روحانی ارتقا ء ہی الٰہی قوت کی مشق کرنے کے قابل ہے۔
Spiritual evolution alone is worthy of the exercise of divine power.
جیسا کہ روحانی سمجھ پر ظاہر ہوا ہے، الٰہی مابعدلاطبیعیات واضح طور پر دکھاتا ہے کہ سب کچھ عقل ہی ہے اور یہ عقل خدا، قادر مطلق، ہمہ جائی، علام الغیوب ہے یعنی کہ سبھی طاقت والا، ہر جگہ موجود اور سبھی سائنس پر قادر ہے۔
Divine metaphysics, as revealed to spiritual understanding, shows clearly that all is Mind, and that Mind is God, omnipotence, omnipresence, omniscience, — that is, all power, all presence, all Science.
مادی ارتقاء بیان کرتا ہے کہ عظیم پہلی وجہ کو مادی بننا چاہئے اور اِس کے بعد عقل کے پاس یا خاک اور عدم میں لوٹ جانا چاہئے۔
Material evolution implies that the great First Cause must become material, and afterwards must either return to Mind or go down into dust and nothingness.
انسان، جو خدا کا عکس ہے، کی تلاش خدا کی ابتداء سے متعلق جاننے کے برابر ہے جو خود موجود اور ابدی ہے۔صرف کمزور غلطی ہی روح کو مادے کے ساتھ، اچھائی کو بدی کے ساتھ، لافانیت کو فانیت کے ساتھ متحد کرنے کی کوشش کرے گی، اور اِس نقلی اتحاد کو انسان کہے گی، جیسے کہ انسان عقل اور مادے، خدا اور انسان دونوں کی نسل ہو۔ تخلیق روحانی بنیادوں پر قائم ہوتی ہے۔
Searching for the origin of man, who is the reflection of God, is like inquiring into the origin of God, the self-existent and eternal. Only impotent error would seek to unite Spirit with matter, good with evil, immortality with mortality, and call this sham unity man, as if man were the offspring of both Mind and matter, of both Deity and humanity. Creation rests on a spiritual basis.
۔۔۔مادی علم نے اْس تخلیق کار الٰہی اصول کا تخت غصب کیا جو مادے کی قوت پر، جھوٹ کی طاقت پر، روح کے بے معنی ہونے پر قائم ہے اور ایک بشریاتی خدا کی تشہیر کرتا ہے۔
…material knowledge usurped the throne of the creative divine Principle, insisted on the might of matter, the force of falsity, the insignificance of spirit, and proclaimed an anthropomorphic God.
مادی حواس اور انسانی تصورات روحانی خیالات کا ترجمہ مادی عقائد میں کریں گے، اور کہیں گے کہ تشبیہاتی خدا، لامتناہی اصول کی بجائے، دوسرے لفظوں میں، الٰہی محبت بارش کا باپ ہے، ”شبنم کے قطرے جس سے تولد ہوئے،“ جو ”منطقتہ البروج کو اْن کے ہاتھو ں پر نکال سکتا ہے“ اور ”بنات النعش کی اْن کی سہیلیوں کے ساتھ“رہبری کر سکتا ہے۔
The material senses and human conceptions would translate spiritual ideas into material beliefs, and would say that an anthropomorphic God, instead of infinite Principle, — in other words, divine Love, — is the father of the rain, "who hath begotten the drops of dew," who bringeth "forth Mazzaroth in his season," and guideth "Arcturus with his sons."
جسمانی سائنس (نام نہاد) انسانی علم ہے، فانی عقل کا قانون، ایک اندھا یقین، اپنی طاقت کے بغیر ایک سیمسون ہے۔ جب اس انسانی یقین کو اس کی حمایت کے لئے تنظیموں کی کمی ہوتی ہے، تو اس کی بنیادیں بڑھ جاتیں ہیں۔نہ اخلاقی قوت، روحانی بنیاد اور نہ ہی خود کا کوئی پاک اصول رکھتے ہوئے، یہ عقیدہ وجہ کے لئے اثر کی غلطی کرتا ہے، مادے میں زندگی اور ذہانت تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
کائنات کو، انسان کی مانند، اس کے الٰہی اصول، خدا، کی طرف سے سائنس کے ذریعے واضح کیا جانا چاہئے، تو پھر اسے سمجھا جا سکتا ہے، لیکن جب اسے جسمانی حواس کی بنیاد پر واضح کیا جاتا ہے اور نشوونما، بلوغت اور زوال کے ماتحت ہوتے ہوئے پیش کیا جاتا ہے،تو کائنات، انسان کی مانند، ایک معمہ بن جاتا ہے اوریہ جاری رکھنا چاہئے۔
پیروی، ملاپ اور دلکشی عقل کی ملکیتیں ہیں۔یہ الٰہی اصول سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ خیالی قوت کی تعدیل کی حمایت کرتے ہیں، جس نے زمین کو اس کے مدار میں چھوڑا اور متکبر لہروں سے کہا، ”یہاں تک پر آگے نہیں۔“
ہم قوتوں کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ انہیں چھوڑ دیں تو مخلوق نیست ہو جائے گی۔ انسانی علم انہیں مادے کی قوتیں کہتا ہے،لیکن الٰہی سائنس یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر الٰہی عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور اس عقل میں میراث رکھتی ہیں، اور یوں انہیں اْن کے جائز گھر اور درجہ بندی میں بحال کرتی ہے۔
Physical science (so-called) is human knowledge, — a law of mortal mind, a blind belief, a Samson shorn of his strength. When this human belief lacks organizations to support it, its foundations are gone. Having neither moral might, spiritual basis, nor holy Principle of its own, this belief mistakes effect for cause and seeks to find life and intelligence in matter,
The universe, like man, is to be interpreted by Science from its divine Principle, God, and then it can be understood; but when explained on the basis of physical sense and represented as subject to growth, maturity, and decay, the universe, like man, is, and must continue to be, an enigma.
Adhesion, cohesion, and attraction are properties of Mind. They belong to divine Principle, and support the equipoise of that thought-force, which launched the earth in its orbit and said to the proud wave, "Thus far and no farther."
We tread on forces. Withdraw them, and creation must collapse. Human knowledge calls them forces of matter; but divine Science declares that they belong wholly to divine Mind, are inherent in this Mind, and so restores them to their rightful home and classification.
سر گرداں طاقت مادی یقین ہے، اندھی قوت کا دیا ہوا غلط نام، حکمت کی بجائے مرضی، لافانی کی بجائے فانی عقل کی پیداوارہے۔ یہ سر ِ اول موتیا ہے، بھسم کرنے والی آگ کا شعلہ ہے، طوفان کی سانس ہے۔ یہ گرج چمک اور طوفان ہے، یہ وہ سب ہے جو خودغرضی، بدکاری، بے ایمانی اور ناپاکی ہے۔
اخلاقی اور روحانی طاقت روح سے تعلق رکھتے ہیں، جو ”اپنے جھٹکوں میں ہوا“ دبا کے رکھتا ہے، اور یہ تعلیم سائنس اور ہم آہنگی سے مطابقت رکھتی ہے۔ سائنس میں، آپ خدا کے خلاف کوئی قوت نہیں رکھ سکتے، اور جسمانی حواس کو اپنی جھوٹی گواہی کو ترک کرنا ہوتا ہے۔
Erring power is a material belief, a blind miscalled force, the offspring of will and not of wisdom, of the mortal mind and not of the immortal. It is the headlong cataract, the devouring flame, the tempest's breath. It is lightning and hurricane, all that is selfish, wicked, dishonest, and impure.
Moral and spiritual might belong to Spirit, who holds the "wind in His fists;" and this teaching accords with Science and harmony. In Science, you can have no power opposed to God, and the physical senses must give up their false testimony.
مادے کی حِس کا جھوٹا ثبوت نہایت موثر انداز سے روح کی گواہی کی مخالفت کرتا ہے۔مادے کی حِس خود کی آواز کو حقیقت کی شدت کے ساتھ اونچا کرتی ہے اور کہتی ہے:
یہ دنیا میری بادشاہت ہے۔ میں مادے کی خوبصورتی پر تخت نشین ہوں۔ مگر خدا کی ایک چھوون، ایک حادثہ، خدا کی شریعت کسی بھی لمحے میرا سکون فنا کر سکتی ہے، کیونکہ میری سب خیالی خوشیاں مہلک ہیں۔ مگر میری بدقسمتی کھولتے لاوا کی مانند میں بڑھتا ہوں اور راکھ کرنے والی آگ کی عظمت کے ساتھ چمکتا ہوں۔
روح مخالف گواہی دیتے ہوئے، کہتی ہے:
میں روح ہوں۔ انسان، جس کے حواس روحانی ہیں، میری صورت پر ہے۔وہ لافانی فہم کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ میں لافانی ہوں۔ پاکیزگی کی خوبصورتی، وجود کی کاملیت، ناقابل تسخیر جلال، سب میرے ہیں، کیونکہ میں خدا ہوں۔ میں انسان کو لافانیت دیتا ہوں کیونکہ میں سچائی ہوں۔ میں تمام تر نعمتیں شامل کرتا اور عطا کرتا ہوں، کیونکہ میں محبت ہوں۔ میں، ازل اور ابد سے مبرا، زندگی دیتا ہوں کیونکہ میں زندگی ہوں۔ میں اعلیٰ ہوں اور سب کچھ عطا کرتا ہوں کیونکہ میں شعور ہوں۔ میں ہر چیز کا مواد ہوں، کیونکہ مَیں جو ہوں سومَیں ہوں۔
The false evidence of material sense contrasts strikingly with the testimony of Spirit. Material sense lifts its voice with the arrogance of reality and says:
The world is my kingdom. I am enthroned in the gorgeousness of matter. But a touch, an accident, the law of God, may at any moment annihilate my peace, for all my fancied joys are fatal. Like bursting lava, I expand but to my own despair, and shine with the resplendency of consuming fire.
Spirit, bearing opposite testimony, saith:
I am Spirit. Man, whose senses are spiritual, is my likeness. He reflects the infinite understanding, for I am Infinity. The beauty of holiness, the perfection of being, imperishable glory, — all are Mine, for I am God. I give immortality to man, for I am Truth. I include and impart all bliss, for I am Love. I give life, without beginning and without end, for I am Life. I am supreme and give all, for I am Mind. I am the substance of all, because I am that I am.
کیا روح اِس کے مخالف، مادے کو تشکیل دے سکتی ہے اور مادے کو گناہ کرنے اور تکلیف اٹھانے کی قابلیت دے سکتی ہے؟ کیا روح، خدا مٹی میں داخل کیا گیا اور نتیجتاً مادے کے مطالبے پر داخل کیا گیا؟ کیا روح خاک میں شامل ہوئی اور وہاں الٰہی فطرت اور قدرتِ کاملہ کھو بیٹھی؟ کیا عقل، خدا مادے میں داخل ہوتے ہیں تاکہ وہاں ایک فانی گناہگار بنیں جو خدا کے دم سے جیتی جان ہوتا ہے؟
Could Spirit evolve its opposite, matter, and give matter ability to sin and suffer? Is Spirit, God, injected into dust, and eventually ejected at the demand of matter? Does Spirit enter dust, and lose therein the divine nature and omnipotence? Does Mind, God, enter matter to become there a mortal sinner, animated by the breath of God?
ہر کسی کے لئے یہ فیصلہ کرنے کا وقت ہے کہ آیا یہ فانی عقل ہے یا لافانی عقل ہے جو سبب بنتی ہے۔ہمیں مابعدالاطبعیاتی سائنس اور اِس کے الٰہی اصول کے لئے مادے کی بنیادوں کو ترک کرنا چاہئے۔
The point for each one to decide is, whether it is mortal mind or immortal Mind that is causative. We should forsake the basis of matter for metaphysical Science and its divine Principle.
مادی حواس کی جھنجھلاتی گواہی کا پرسکون درمیان، سائنس، جو ابھی بھی تخت نشین ہے فانی بشر کے لئے ناقابل تغیر، ہم آہنگ، الٰہی اصول کے لئے افشاء ہے،کھْلی زندگی اور کائنات، ہمہ وقت موجود اور ابدی ہے۔
Undisturbed amid the jarring testimony of the material senses, Science, still enthroned, is unfolding to mortals the immutable, harmonious, divine Principle, — is unfolding Life and the universe, ever present and eternal.
ناقابل فہم عقل ایاں ہوتی ہے۔ لامحدود محبت کی گہرائی، چوڑائی، لمبائی، طاقت، عظمت اور جلال سارے خلا کو پر کردیتے ہیں۔ یہی کافی ہے!
Unfathomable Mind is expressed. The depth, breadth, height, might, majesty, and glory of infinite Love fill all space. That is enough!
Here is the emphatic declaration that God creates all through Mind, not through matter,
God is infinite, therefore ever present, and there is no other power nor presence. Hence the spirituality of the universe is the only fact of creation.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████