اتوار 23 جنوری، 2022
”اْس نے اپنی مرضی سے ہمیں اپنے کلامِ حق کے وسیلہ سے پیدا کیا تاکہ اْس کی مخلوقات میں سے ہر ایک طرح سے پہلے پھل ہوں۔“
“Of his own will begat he us with the word of truth, that we should be a kind of firstfruits of his creatures.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ مبارک ہے وہ آدمی جو شریروں کی راہ پر نہیں چلتا اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹھہ بازوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا۔
2۔ بلکہ خداوند کی شریعت میں اْس کی خوشنودی ہے اور اْسی کی شریعت پر دن رات اْس کا دھیان رہتا ہے۔
3۔ وہ اْس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا اور جس کا پتا بھی نہیں مرجھاتا۔ سو جو کچھ وہ کرے بار آور ہوگا۔
6۔ کیونکہ خداوند صادقوں کی راہ جانتا ہے پر شریروں کی راہ نابود ہو جائے گی۔
12۔ صادق کھجور کے درخت کی مانند سر سبز ہوگا۔ وہ لبنان کے دیودار کی طرح بڑھے گا۔
13۔ جو خداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خدا کی بارگاہوں میں سر سبز ہوں گے۔
14۔ وہ بڑھاپے میں بھی برو مند ہوں گے۔ وہ ترو تازہ اور سر سبز رہیں گے۔
11۔ اے خداوند! مجھ کو اپنی راہ کی تعلیم دے۔ مَیں تیری راستی میں چلوں گا۔
1. Blessed is the man that walketh not in the counsel of the ungodly, nor standeth in the way of sinners, nor sitteth in the seat of the scornful.
2. But his delight is in the law of the Lord; and in his law doth he meditate day and night.
3. And he shall be like a tree planted by the rivers of water, that bringeth forth his fruit in his season; his leaf also shall not wither; and whatsoever he doeth shall prosper.
6. For the Lord knoweth the way of the righteous.
12. The righteous shall flourish like the palm tree: he shall grow like a cedar in Lebanon.
13. Those that be planted in the house of the Lord shall flourish in the courts of our God.
14. They shall still bring forth fruit in old age; they shall be fat and flourishing.
11. Teach me thy way, O Lord; I will walk in thy truth.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اے سب پیاسو پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جس کے پاس پیسہ نہ ہو۔ آؤ مول لو اور کھاؤ۔ اور دودھ بے زر اور بے قیمت خریدو۔
3۔ کان لگاؤ اور میرے پاس آؤ سنو اور تمہاری جان زندہ رہے گی اور مَیں تم کو ابدی عہد بخشوں گا۔
8۔ خداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں۔
9۔ کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اْسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرے خیال تمہارے خیالوں سے بلند ہیں۔
10۔ کیونکہ جس طرح آسمان سے بارش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمین کو سیراب کرتی ہے۔اور اْسی کی روئیدگی اور شادابی کا باعث ہوتی ہے تاکہ بونے والے کو بیج اور کھانے والے کو روٹی دے۔
11۔ اسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہوگا۔ وہ انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا بلکہ جو کچھ میری خواہش ہوگی وہ اْسے پور ا کرے گا اور اِس کام میں جس کے لئے مَیں نے اْسے بھیجا موثر ہوگا۔
1 Ho, every one that thirsteth, come ye to the waters, and he that hath no money; come ye, buy, and eat; yea, come, buy wine and milk without money and without price.
3 Incline your ear, and come unto me: hear, and your soul shall live; and I will make an everlasting covenant with you,
8 For my thoughts are not your thoughts, neither are your ways my ways, saith the Lord.
9 For as the heavens are higher than the earth, so are my ways higher than your ways, and my thoughts than your thoughts.
10 For as the rain cometh down, and the snow from heaven, and returneth not thither, but watereth the earth, and maketh it bring forth and bud, that it may give seed to the sower, and bread to the eater:
11 So shall my word be that goeth forth out of my mouth: it shall not return unto me void, but it shall accomplish that which I please, and it shall prosper in the thing whereto I sent it.
1۔ اْسی روز یسوع گھر سے نکل کر جھیل کے کنارے جا بیٹھا۔
1 The same day went Jesus out of the house, and sat by the sea side.
4۔ پھر جب بڑی بھیڑ جمع ہوئی اور ہر شہر کے لوگ اُس کے پاس چلے آتے تھے اُس نے تمثیل میں کہا کہ۔
5۔ایک بونے والا اپنا بیج بونے نکلا اور بوتے وقت کچھ راہ کے کنارے گرا اور روندا گیا اور ہوا کے پرندوں نے اُسے چگ لیا۔
6۔اور کچھ چٹان پر گرا اور اگ کر سوکھ گیا اس لئے کے اُس کو تری نہ پہنچی۔
7۔اور کچھ جھاڑیوں میں گرا اور جھاڑیوں نے ساتھ ساتھ بڑھ کر اُسے دبا لیا۔
8۔اور کچھ اچھی زمین میں گرا اور اگ کر سو گُنا پھل لایا۔ یہ کہہ کر اُس نے پکارا۔ جس کے سننے کے کان ہوں وہ سن لے!
11۔ وہ تمثیل یہ ہے کہ بیج خدا کا کلام ہے۔
12۔راہ کے کنارے کے وہ ہیں جنہوں نے سنا۔ پھر ابلیس آ کر کلام کو اُن کے دل سے چھین لے جاتا ہے۔ ایسا نہ ہوکہ ایمان لاکر نجات پائیں۔
13۔اور چٹان پر کے وہ ہیں جو سن کر کلام کوخوشی سے قبول کرلیتے ہیں لیکن جڑ نہِیں رکھتے مگر کچھ عرصہ تک ایمان رکھ کر آزمائش کے وقت پھر جاتے ہیں۔
14۔ اور جو جھاڑیوں میں پڑا اُس سے وہ لوگ مراد ہیں جنہوں نے سنا لیکن ہوتے ہوتے اس زندگی کی فکروں اور دولت اورعیش و عشرت میں پھنس جاتے ہیں اور اُن کا پھل پکتا نہیں۔
15۔ مگر اچھی زمین کے وہ ہیں جو کلام کو سن کر عمدہ اور نیکدل میں سنبھالے رہتے اور صبر سے پھل لاتے ہیں۔
4 And when much people were gathered together, and were come to him out of every city, he spake by a parable:
5 A sower went out to sow his seed: and as he sowed, some fell by the way side; and it was trodden down, and the fowls of the air devoured it.
6 And some fell upon a rock; and as soon as it was sprung up, it withered away, because it lacked moisture.
7 And some fell among thorns; and the thorns sprang up with it, and choked it.
8 And other fell on good ground, and sprang up, and bare fruit an hundredfold. And when he had said these things, he cried, He that hath ears to hear, let him hear.
11 Now the parable is this: The seed is the word of God.
12 Those by the way side are they that hear; then cometh the devil, and taketh away the word out of their hearts, lest they should believe and be saved.
13 They on the rock are they, which, when they hear, receive the word with joy; and these have no root, which for a while believe, and in time of temptation fall away.
14 And that which fell among thorns are they, which, when they have heard, go forth, and are choked with cares and riches and pleasures of this life, and bring no fruit to perfection.
15 But that on the good ground are they, which in an honest and good heart, having heard the word, keep it, and bring forth fruit with patience.
31۔ اْس نے ایک اور تمثیل اْن کے سامنے پیش کر کے کہا کہ آسمان کی بادشاہی رائی کے اْس دانے کی مانند ہے جسے کسی آدمی نے لے کر اپنے کھیت میں بو دیا۔
32۔ وہ سب بیجوں سے چھوٹا تو ہے مگر جب بڑھتا ہے تو سب ترکاریوں سے بڑا اور ایسا درخت ہو جاتا ہے کہ پرندے آکر اْس کی ڈالیوں پر بسیرا کرتے ہیں۔
33۔ اْس نے ایک اور تمثیل اْن کو سنائی کہ آسمان کی بادشاہی اْس خمیر کی مانند ہے جسے کسی عورت نے لے کر تین پیمانہ آٹے میں ملا دیا اور وہ ہوتے ہوتے سب خمیر ہوگیا۔
34۔ یہ سب باتیں یسوع نے بھیڑ سے تمثیلوں میں کہیں اور بغیر تمثیل کے وہ اْنہیں کچھ نہ کہتا تھا۔
35۔ تاکہ جو نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پورا ہو کہ مَیں تمثیلوں میں اپنا منہ کھولوں گا۔ مَیں اْن باتوں کو ظاہر کروں گا جو بنائے عالم سے پوشیدہ رہی ہیں۔
31 Another parable put he forth unto them, saying, The kingdom of heaven is like to a grain of mustard seed, which a man took, and sowed in his field:
32 Which indeed is the least of all seeds: but when it is grown, it is the greatest among herbs, and becometh a tree, so that the birds of the air come and lodge in the branches thereof.
33 Another parable spake he unto them; The kingdom of heaven is like unto leaven, which a woman took, and hid in three measures of meal, till the whole was leavened.
34 All these things spake Jesus unto the multitude in parables; and without a parable spake he not unto them:
35 That it might be fulfilled which was spoken by the prophet, saying, I will open my mouth in parables; I will utter things which have been kept secret from the foundation of the world.
1۔ پھر اُس نے اُن بارہ کو بلا کر اُنہیں سب بد روحوں پر اور بیماریوں کو دور کرنے کے لئے قدرت اور اختیار بخشا۔
2۔اور اُنہیں خدا کی بادشاہی کی منادی کرنے اور بیماروں کو اچھا کرنے کے لئے بھیجا۔
6۔پس وہ روانہ ہوکر گاؤں گاؤں خوشخبری سناتے اور ہر جگہ شفا دیتے پھرے۔
1 Then he called his twelve disciples together, and gave them power and authority over all devils, and to cure diseases.
2 And he sent them to preach the kingdom of God, and to heal the sick.
6 And they departed, and went through the towns, preaching the gospel, and healing every where.
6۔لیکن بات یہ ہے کہ جو تھوڑا بوتا ہے وہ تھوڑا کاٹے گا اور جو بہت بوتا ہے وہ بہت کاٹے گا۔
7۔ جس قدر ہر ایک نے اپنے دل میں ٹھہرایا ہے اْسی قدر دے۔ نہ دریغ کر کے اور نہ لاچاری سے کیونکہ خدا خوشی سے دینے والے کو عزیز رکھتا ہے۔
8۔ اور خدا تم پر ہر طرح کا فضل کثرت سے کر سکتا ہے تاکہ تم کو ہر چیز کافی طور پرملا کرے اور ہر نیک کام کے لئے تمہارے پاس بہت کچھ موجود رہا کرے۔
9۔ چنانچہ لکھا ہے کہ اْس نے بکھیرا ہے۔ اْس نے کنگالوں کو دیا ہے۔اْس کی راستبازی ابد تک باقی رہے گی۔
10۔ پس جو بونے والے کے لئے بیج اور کھانے والے کے لئے روٹی بہم پہنچاتا ہے وہی تمہارے لئے بیج بہم پہنچائے گا اور اْس میں ترقی دے گا اور تمہاری راستبازی کے پھلوں کو بڑھائے گا۔
11۔ اور تم ہر چیز کو افراط سے پا کر سب طرح کی سخاوت کرو گے جو ہمارے وسیلہ سے خدا کی شکر گزاری کا باعث ہوتی ہے۔
6 He which soweth sparingly shall reap also sparingly; and he which soweth bountifully shall reap also bountifully.
7 Every man according as he purposeth in his heart, so let him give;
8 And God is able to make all grace abound toward you; that ye, always having all sufficiency in all things, may abound to every good work:
10 Now he that ministereth seed to the sower both minister bread for your food, and multiply your seed sown, and increase the fruits of your righteousness;
11 Being enriched in every thing to all bountifulness, which causeth through us thanksgiving to God.
11۔ اے پیارو! میں تمہاری منت کرتا ہوں کہ تم اپنے آپ کو پردیسی اور مسافر جان کر اْن جسمانی خواہشوں سے پرہیز کرو جو روح سے لڑائی رکھتی ہیں۔
12۔ اور غیر قوموں میں اپنا چال چلن نیک رکھو تاکہ جن باتوں میں وہ تمہیں بدکار جان کر تمہاری بدگوئی کرتے ہیں تمہارے نیک کاموں کو دیکھ کر انہی کے سبب سے ملاحظہ کے دن خدا کی تمجید کریں۔
13۔ خداوند کی خاطر انسان کے ہر ایک انتظام کے تابع رہو۔ بادشاہ کے اِس لئے کہ وہ سب سے بزرگ ہے۔
14۔ اور حاکموں کے،
15۔ کیونکہ خدا کی یہ مرضی ہے کہ تم نیکی کر کے نادان آدمیوں کی جہالت کی باتوں کو بند کردو۔
11 Dearly beloved, I beseech you as strangers and pilgrims, abstain from fleshly lusts, which war against the soul;
12 Having your conversation honest among the Gentiles: that, whereas they speak against you as evildoers, they may by your good works, which they shall behold, glorify God in the day of visitation.
13 Submit yourselves to every ordinance of man for the Lord’s sake: whether it be to the king, as supreme;
14 Or unto governors,
15 For so is the will of God, that with well doing ye may put to silence the ignorance of foolish men:
8۔غرض سب کے سب یکدل اور ہمدرد ہو۔ برادرانہ محبت رکھو۔ نرم دل اور فروتن بنو۔
9۔ بدی کے عوض بدی نہ کرو اور گالی کے بدلے گالی نہ دو بلکہ اِس کے برعکس برکت چاہو کیونکہ تم برکت کے وارث ہونے کے لئے بلائے گئے ہو۔
8 Finally, be ye all of one mind, having compassion one of another, love as brethren, be pitiful, be courteous:
9 Not rendering evil for evil, or railing for railing: but contrariwise blessing; knowing that ye are thereunto called, that ye should inherit a blessing.
کرسچن سائنس سچائی اور اِس کی عظمت، عالمگیر ہم آہنگی، خدا کی کاملیت، اچھائی اور بدی کے عدم کو روشنی میں لاتی ہے۔
Christian Science brings to light Truth and its supremacy, universal harmony, the entireness of God, good, and the nothingness of evil.
کسی شخص کا خود کو غلطی سے بچانے کی نسبت سچائی کی خواہش رکھنا زیادہ آسان ہے۔بشر کرسچن سائنس کے فہم کی تلاش کر سکتے ہیں، مگر وہ کرسچن سائنس میں سے ہستی کے حقائق کو جدوجہد کے بغیر چننے کے قابل نہیں ہوں گے۔یہ اختلاف ہر قسم کی غلطی کو ترک کرنے اور اچھائی کے علاوہ کوئی دوسرا شعور نہ رکھنے کی کوشش کرنے پر مشتمل ہے۔
It is easier to desire Truth than to rid one's self of error. Mortals may seek the understanding of Christian Science, but they will not be able to glean from Christian Science the facts of being without striving for them. This strife consists in the endeavor to forsake error of every kind and to possess no other consciousness but good.
ہمیشہ اچھے بنے رہنے کی عادتاً جدوجہد دائمی دعا ہے۔اس کے مقاصد اْن برکات سے ظاہر ہوتے ہیں جو یہ لاتی ہے، وہ برکات جنہیں اگر ناقابل سماعت الفاظ میں بھی نہ سْنا جائے، محبت کے ساتھ حصہ دار بننے کے لئے ہماری قابلیت کی تصدیق کرتی ہیں۔
محض یہ کہنے سے کہ ہم خدا سے محبت کرتے ہیں ہمیں خدا سے محبت نہیں ہوجائے گی؛ بلکہ بہتر اور پاک تر ہونے کی خواہش کرنے سے، روزانہ کی چوکسی اور الٰہی کردار میں مزید ضم ہونے کی کوشش کرنے سے ہم خود کو نئی انسانیت میں تبدیل کریں گے اور ڈھالیں گے، جب تک کہ ہم اْس کی شبیہ میں بیدار نہیں ہوجاتے۔ ہم الٰہی فطرت کے اظہار کے وسیلہ مسیحت کی سائنس تک پہنچتے ہیں؛
The habitual struggle to be always good is unceasing prayer. Its motives are made manifest in the blessings they bring, — blessings which, even if not acknowledged in audible words, attest our worthiness to be partakers of Love.
Simply asking that we may love God will never make us love Him; but the longing to be better and holier, expressed in daily watchfulness and in striving to assimilate more of the divine character, will mould and fashion us anew, until we awake in His likeness. We reach the Science of Christianity through demonstration of the divine nature;
مزید سمجھنے کے لئے، جو ہم پہلے سے جانتے ہیں اْسے اور عمل میں لانا ہوگا۔ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ حق کو جب سمجھا جاتا ہے تو وہ قابل ا ثبات ہوگا، اور یہ کہ اچھائی تب تک نہیں سمجھی جا تی جب تک اْسے ظاہر نہ کیا جائے۔
In order to apprehend more, we must put into practice what we already know. We must recollect that Truth is demonstrable when understood, and that good is not understood until demonstrated.
الٰہی سائنس سے متعلق ایک انسانی فریب، تاہم مختصر سا، کو درست کیا جانا چاہئے تاکہ وہ سائنس اور اظہار کے تابع ہو سکے۔لامتناہی حق کا ایک چھوٹا سا جرثومہ، اگر چہ آسمان کی بادشاہی میں چھوٹا ہے اور زمین پر بڑی امید ہے، مگر جب تک خدا بیج کے لئے مٹی تیار نہیں کرتا اِسے رد اور ملامت کیا جائے گا۔وہ جو بوئے جانے پر لافانی پھل دیتا ہے، انسان کو صرف تبھی افزودگی دیتا ہے جب اْسے سمجھا جاتا ہے۔
A human perception of divine Science, however limited, must be correct in order to be Science and subject to demonstration. A germ of infinite Truth, though least in the kingdom of heaven is the higher hope on earth, but it will be rejected and reviled until God prepares the soil for the seed. That which when sown bears immortal fruit, enriches mankind only when it is understood,
سچائی کو سمجھنے سے قبل سچائی کا روحانی فہم حاصل ہونا ضروری ہے۔ یہ فہم اْسی وقت ہمارے اندر سما سکتا ہے جب ہم ایماندار، بے غرض، پیار کرنے والے اور حلیم ہوتے ہیں۔ ایک ”ایماندار اور نیک دل“ کی مٹی میں بیج بویا جانا چاہئے؛ وگرنہ یہ زیادہ پھل نہیں دے گا، کیونکہ انسانی فطرت میں گندہ عنصر اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکتا ہے۔
The spiritual sense of truth must be gained before Truth can be understood. This sense is assimilated only as we are honest, unselfish, loving, and meek. In the soil of an "honest and good heart" the seed must be sown; else it beareth not much fruit, for the swinish element in human nature uproots it.
حق کا بیج اور غلطی کا بیج، ایمان کا اور سمجھنے کا، ہاں، روح کا بیج اور مادے کا بیج گندم اور گیہوں ہیں جنہیں وقت الگ الگ کرے گا، تاکہ ایک کو جلایا جائے اور دوسرے کو آسمانی مقاموں پر کھِتے میں جمع کیا جائے۔
The seed of Truth and the seed of error, of belief and of understanding, — yea, the seed of Spirit and the seed of matter, — are the wheat and tares which time will separate, the one to be burned, the other to be garnered into heavenly places.
جھوٹے بھروسوں اور مادی ثبوتوں کے خیالات کو ختم کرنے کے لئے، تاکہ شخصی روحانی حقائق سامنے آئیں، یہ ایک بہت بڑا حصول ہے جس کی بدولت ہم غلط کو تلف کریں گے اور سچائی کو جگہ فراہم کریں گے۔
To divest thought of false trusts and material evidences in order that the spiritual facts of being may appear, — this is the great attainment by means of which we shall sweep away the false and give place to the true.
اْس غلطی کے مخالف ہستی کی سچائی پر قائم رہیں کہ زندگی، مواد یا ذہانت مادے میں ہو سکتے ہیں۔سچ کے مخلص یقین اور الٰہی سائنس کے غیر متغیر، لاخطا اور یقینی اثر کے واضح نظریے کے ساتھ التجا کریں۔ تب، اگر آپ کی ایمانداری آپ کی التجا کی سچائی کے نصف برابر بھی ہو تو آپ بیمار کو شفا دے پائیں گے۔
حق اثباتی ہے اور ہم آہنگی بخشتا ہے۔ تمام مابعد الطبعیاتی منطق سچائی کے اِس سادہ اصول سے متاثر ہوتے ہیں، جو ساری حقیقت پر حکمرانی کرتا ہے۔سچے دلائل جو آپ استعمال کرتے ہیں اْن کے وسیلہ، اور خصوصاً سچائی اور محبت کی روح کے وسیلہ جسے آپ مانتے ہیں، آپ بیمار کو شفا دیں گے۔
غلطی کو نیست کرنے کی آپ کی کوششوں میں اخلاقی اور اِس کے ساتھ ساتھ جسمانی عقیدے کو بھی شامل کرلیں۔ بدی کے تمام انداز نکال باہر کریں۔ ”ساری خلق کے سامنے انجیل کی منادی کرو۔“غلطی کی ہر شکل کے ساتھ سچ بولیں۔ رسولیاں، ناسور، تب دق، سوجن، درد، جوڑوں کی سوزش چلتے پھرتے خوابوں کے سایے، فانی سوچ کے تاریک خیالات ہیں جو سچائی کے نور سے بھاگتے ہیں۔
Stick to the truth of being in contradistinction to the error that life, substance, or intelligence can be in matter. Plead with an honest conviction of truth and a clear perception of the unchanging, unerring, and certain effect of divine Science. Then, if your fidelity is half equal to the truth of your plea, you will heal the sick.
Truth is affirmative, and confers harmony. All metaphysical logic is inspired by this simple rule of Truth, which governs all reality. By the truthful arguments you employ, and especially by the spirit of Truth and Love which you entertain, you will heal the sick.
Include moral as well as physical belief in your efforts to destroy error. Cast out all manner of evil. "Preach the gospel to every creature." Speak the truth to every form of error. Tumors, ulcers, tubercles, inflammation, pain, deformed joints, are waking dream-shadows, dark images of mortal thought, which flee before the light of Truth.
آپ کا اصل مقصد دشمن کو فنا کرنا اور میدان خدا، زندگی، سچائی اور محبت کے لئے چھوڑ دینا ہے، یہ یاد رکھتے ہوئے کہ خدا اور اْس کے خیالات اکیلے حقیقی اور ہم آہنگ ہیں۔
اگر آپ کا مریض کسی بھی وجہ سے عود کا شکار ہوجاتا ہے تو ذہنی طور پر اور حوصلہ مندی سے یہ جانتے ہوئے اْس وجہ کا سامنا کریں کہ یہاں سچ کا ردِ عمل نہیں ہوسکتا۔نہ خود بیماری میں، گناہ میں اور نہ ہی خوف میں ایسی طاقت ہے جو بیماری یا عود کی وجہ بن سکے۔بیماری میں ایسی ذہانت بالکل نہیں ہے جس سے یہ خود کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرسکے یا خود کو ایک سے دوسری شکل میں منتقل کر سکے۔اگر بیماری حرکت کرتی ہے تو مادہ نہیں بلکہ عقل اِسے حرکت دیتی ہے؛ اس لئے یقین دہانی کر لیں کہ آپ اِسے ختم کردیں۔ہر منفی صورتِ حال کاسامنا بطوراِس کے مالک کریں۔
Your true course is to destroy the foe, and leave the field to God, Life, Truth, and Love, remembering that God and His ideas alone are real and harmonious.
If your patient from any cause suffers a relapse, meet the cause mentally and courageously, knowing that there can be no reaction in Truth. Neither disease itself, sin, nor fear has the power to cause disease or a relapse. Disease has no intelligence with which to move itself about or to change itself from one form to another. If disease moves, mind, not matter, moves it; therefore be sure that you move it off. Meet every adverse circumstance as its master.
۔۔۔سچائی کاواحد جائز اور ممکن عمل ہم آہنگی کی ہی پیداوار ہے۔
سچائی تمام تر بدیوں اور مادیت پسندی کے طریقوں کو اصل روحانی قانون کے ساتھ باہر نکال دیتی ہے، یعنی وہ قانون جو اندھے کو بینائی، بہرے کو سماعت، گونگے کو آواز اور مفلوج کو پاؤں دیتا ہے۔
…the legitimate and only possible action of Truth is the production of harmony.
Truth casts out all evils and materialistic methods with the actual spiritual law, — the law which gives sight to the blind, hearing to the deaf, voice to the dumb, feet to the lame.
حق کی پاک سلطنت میں مضبوط درآمد کی آوازیں آتی ہیں، مگر ہم اْن پر توجہ نہیں دیتے۔یہ صرف تبھی ہوتا جب ہماری زندگیوں میں سے فہم کی تکالیف اور خوشیاں ختم ہوجاتی ہیں کہ ہم غلطی کی تدفین اور روحانی زندگی کے جی اٹھنے کی ناقابل اعتراض علامات کو سمجھتے ہیں۔
In the sacred sanctuary of Truth are voices of solemn import, but we heed them not. It is only when the so-called pleasures and pains of sense pass away in our lives, that we find unquestionable signs of the burial of error and the resurrection to spiritual life.
خود سے سوال کریں: کیا میں ایسی زندگی جی رہا ہوں جو اعلیٰ اچھائی تک رسائی رکھتی ہے؟ کیا میں سچائی اور محبت کی شفائیہ قوت کا اظہار کر رہاہوں؟ اگر ہاں، تو ”دوپہر تک“ راستہ روشن ہوتا جائے گا۔آپ کے پھل و ہ سب کچھ ثابت کریں جو خدا کا ادراک انسان کے لئے مہیا کرتا ہے۔
Ask yourself: Am I living the life that approaches the supreme good? Am I demonstrating the healing power of Truth and Love? If so, then the way will grow brighter "unto the perfect day." Your fruits will prove what the understanding of God brings to man.
صحیح ڈھنگ سے زندگی گزارنے کا مقصد اور غرض اب حاصل کئے جا سکتے ہیں۔یہ فتح کیا گیا نقطہ آپ نے ویسے ہی شروع کیا جیسے یہ کرنا چاہئے تھا۔ آپ نے کرسچن سائنس کا عددی جدول شروع کیا ہے، اور کچھ نہیں ہو گا ماسوائے غلط نیت آپ کی ترقی میں رکاوٹ بنے گی۔ سچے مقاصد کے ساتھ کام کرنے اور دعا کرنے سے آپ کا باپ آپ کے لئے راستہ کھول دے گا۔”کس نے تمہیں حق کے ماننے سے روک دیا؟“
The purpose and motive to live aright can be gained now. This point won, you have started as you should. You have begun at the numeration-table of Christian Science, and nothing but wrong intention can hinder your advancement. Working and praying with true motives, your Father will open the way. "Who did hinder you, that ye should not obey the truth?"
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████