اتوار 20 فروری، 2022



مضمون۔ عقل

SubjectMind

سنہری متن: یعقوب 1 باب5 آیت

”اگر تم میں سے کسی میں حکمت کی کمی ہو تو خدا سے مانگے جو بغیر ملامت کئے سب کو فیاضی کے ساتھ دیتا ہے۔ اْس کو دی جائے گی۔“



Golden Text: James 1 : 5

If any of you lack wisdom, let him ask of God, that giveth to all men liberally, and upbraideth not; and it shall be given him.





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: ایوب 28 باب12تا15، 20، 23، 28 آیات


12۔ لیکن حکمت کہاں ملے گی؟ اور خرد کی جگہ کہاں ہے؟

13۔ نہ انسان اْس کی قدر جانتا ہے اور نہ وہ زندوں کی سر زمین میں ملتی ہے۔

14۔ گہراؤ کہتا ہے وہ مجھ میں نہیں ہے۔ سمندر کہتا ہے وہ میرے پاس نہیں۔

15۔ نہ وہ سونے کے بدلے مل سکتی ہے نہ چاندی اْس کی قیمت کے لئے تْلے گی۔

20۔ پھر حکمت کہاں سے آتی ہے؟ اور خرد کی جگہ کہاں ہے؟

23۔ خدا اْس کی راہ کو جانتا ہے اور اْس کی جگہ سے واقف ہے۔

28۔ اور اْس نے انسان سے کہا دیکھ خداوند کا خوف ہی حکمت ہے اور بدی سے دور رہنا خرد ہے۔

Responsive Reading: Job 28 : 12-15, 20, 23, 28

12.     Where shall wisdom be found? and where is the place of understanding?

13.     Man knoweth not the price thereof; neither is it found in the land of the living.

14.     The depth saith, It is not in me: and the sea saith, It is not with me.

15.     It cannot be gotten for gold, neither shall silver be weighed for the price thereof.

20.     Whence then cometh wisdom? and where is the place of understanding?

23.     God understandeth the way thereof, and he knoweth the place thereof.

28.     And unto man he said, Behold, the fear of the Lord, that is wisdom; and to depart from evil is understanding.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ زبور 199: 33، 34 آیات

33۔ اے خداوند مجھے اپنے آئین کی راہ بتا اور مَیں آخر تک اْس پر چلوں گا۔

34۔ مجھے فہم عطا کر اور مَیں تیری شریعت پر چلوں گا۔ بلکہ مَیں پورے دل سے اْس کو مانوں گا۔

1. Psalm 119 : 33, 34

33     Teach me, O Lord, the way of thy statutes; and I shall keep it unto the end.

34     Give me understanding, and I shall keep thy law; yea, I shall observe it with my whole heart.

2 . ۔ امثال 2 باب1تا7 آیات

1۔ اے میرے بیٹے!اگرتو میری باتوں کوقبول کرے اور میرے فرمان کو نگاہ میں رکھے۔

2۔ اَیساکہ توحکمت کی طرف کان لگاے اور فہم سے دل لگائے

3۔ بلکہ اگر تْو عقل کو پُکارے اور فہم کے لئے آوازبلندکرے۔

4۔ اور اُسکو اَیسا ڈھونڈے جیسے چاندی کواور اُسکی ایسی تلاش کرے جیسی پوشیدہ خزانوں کی

5۔ توتْوخداوندکے خوف کو سمجھے گا اور خدا کی معرفت کو حاصل کر ے گا

6۔ کیونکہ خداوند حکمت بخشتا ہے۔علم وفہم اُسی کے منہ سے نکلتے ہیں۔

7۔ وہ راستبازوں کے لئے مدد تیار رکھتا ہے اور راست روکے لئے سِپر ہے۔

2. Proverbs 2 : 1-7

1     My son, if thou wilt receive my words, and hide my commandments with thee;

2     So that thou incline thine ear unto wisdom, and apply thine heart to understanding;

3     Yea, if thou criest after knowledge, and liftest up thy voice for understanding;

4     If thou seekest her as silver, and searchest for her as for hid treasures;

5     Then shalt thou understand the fear of the Lord, and find the knowledge of God.

6     For the Lord giveth wisdom: out of his mouth cometh knowledge and understanding.

7     He layeth up sound wisdom for the righteous: he is a buckler to them that walk uprightly.

3 . ۔ 1 سلاطین 3 باب3 (تا:)، 5تا7، 9 تا12 (تا:) آیات

3۔ اور سلیمان خداوند سے محبت رکھتا اور اپنے باپ دادا کے آئین پر چلتا تھا۔

5۔ جبعون میں خداوند رات کے وقت سلیمان کو خواب میں دکھائی دیا اور خدا نے کہا مانگ مَیں تجھے کیا دوں۔

6۔ سلیمان نے کہا تُو نے اپنے خادم میرے باپ داود پر بڑا احسان کیا اِس لیے کہ وہ تیرے حضور راستی اور صداقت اور تیرے ساتھ سیدھے دل سے چلتا رہا اور تُو نے اُسکے واسطے یہ بڑا احسان رکھ چھوڑا تھا کہ تُو نے اُسے ایک بیٹا عنایت کِیا جو اُس کے تخت پر بیٹھے جیسا آج کے دن ہے۔

7۔ اور اب اے خُداوند میرے خُدا تُو نے اپنے خادم کو میرے باپ داود کی جگہ بادشاہ بنایا ہے اور مَیں چھوٹا لڑکا ہی ہوں اور مُجھے باہر جانے اور بِھیتر آنے کا شعور نہیں۔

9۔ سو تُو اپنے خادم کو اپنی قوم کا انِصاف کرنے کے لیے سمجھنے والا دل عنایت کر تاکہ مَیں بُرے اور بھلے میں اِمتیاز کر سکوں کیونکہ تیری اِس بڑی قوم کا اِنصاف کون کر سکتا ہے؟۔

10۔ اور یہ بات خُداوند کو پسند آئی کہ سلیمان نے یہ چیز مانگی۔

11۔ اور خُدا نے اُس سے کہا چونکہ تُو نے یہ چیز مانگی اوراپنے لیے عُمر کی درازی کی درخواست نہ کی اور نہ اپنے لیے دولت کا سوال کیا اور نہ اپنے دُشمنوں کی جان مانگی بلکہ انصاف پسندی کے لیے تُو نے اپنے واسطے عقلمندی کی درخواست کی ہے۔

12۔ سو دیکھ مَیں نے تیری درخواست کے مطابق کیا۔ میں نے ایک عاقل اور سمجھنے والا دل تُجھ کو بخشا ایسا کہ تیری مانند نہ تو کوئی تُجھ سے پہلے ہُوا اور نہ کوئی تیرے بعد تُجھ سا برپا ہو گا۔

3. I Kings 3 : 3 (to :), 5-7, 9-12 (to ;)

3     And Solomon loved the Lord, walking in the statutes of David his father:

5     In Gibeon the Lord appeared to Solomon in a dream by night: and God said, Ask what I shall give thee.

6     And Solomon said, Thou hast shewed unto thy servant David my father great mercy, according as he walked before thee in truth, and in righteousness, and in uprightness of heart with thee; and thou hast kept for him this great kindness, that thou hast given him a son to sit on his throne, as it is this day.

7     And now, O Lord my God, thou hast made thy servant king instead of David my father: and I am but a little child: I know not how to go out or come in.

9     Give therefore thy servant an understanding heart to judge thy people, that I may discern between good and bad: for who is able to judge this thy so great a people?

10     And the speech pleased the Lord, that Solomon had asked this thing.

11     And God said unto him, Because thou hast asked this thing, and hast not asked for thyself long life; neither hast asked riches for thyself, nor hast asked the life of thine enemies; but hast asked for thyself understanding to discern judgment;

12     Behold, I have done according to thy words: lo, I have given thee a wise and an understanding heart;

4 . ۔ یسعیاہ 11 باب1تا5 آیات

1۔ اور یسی کے تنے سے ایک کونپل نکلے گی اور اْس کی جڑوں سے ایک بار آور شاخ پیدا ہوگی۔

2۔ اور خداوند کی روح اْس پر ٹھہرے گی۔ حکمت اور خرد کی روح، مصلحت اور قدرت کی روح، معرفت اور خداوند کے خوف کی روح۔

3۔ اور اْس کی شادمانی خداوند کے خوف میں ہوگی اور وہ نہ اپنی آنکھوں کے دیکھنے کے مطابق انصاف کرے گا اور نہ اپنے کانوں کے سننے کے مطابق فیصلہ کرے گا۔

4۔ بلکہ وہ راستی سے مسکینوں کا انصاف کرے گا اور عدل سے زمین کے خاکساروں کا فیصلہ کرے گا اور اپنی زبان کے عصا سے زمین کو مارے گا اور اپنے لبوں کے دم سے شریروں کو فنا کر ڈالے گا۔

5۔ اور اْس کی کمرکا پٹکا راستبازی ہوگی اور اْس کے پہلو پر راستبازی کا پٹکا ہوگا۔

4. Isaiah 11 : 1-5

1     And there shall come forth a rod out of the stem of Jesse, and a Branch shall grow out of his roots:

2     And the spirit of the Lord shall rest upon him, the spirit of wisdom and understanding, the spirit of counsel and might, the spirit of knowledge and of the fear of the Lord;

3     And shall make him of quick understanding in the fear of the Lord: and he shall not judge after the sight of his eyes, neither reprove after the hearing of his ears:

4     But with righteousness shall he judge the poor, and reprove with equity for the meek of the earth: and he shall smite the earth with the rod of his mouth, and with the breath of his lips shall he slay the wicked.

5     And righteousness shall be the girdle of his loins, and faithfulness the girdle of his reins.

5 . ۔ متی 2 باب1 (یسوع) (تا پہلا) آیت

1۔ یسوع ہیرودیس بادشاہ کے زمانہ میں یہودیہ کے بیت الحم میں پیدا ہوا۔

5. Matthew 2 : 1 (Jesus) (to 1st ,)

1     Jesus was born in Bethlehem of Judæa in the days of Herod the king,

6 . ۔ لوقا 2 باب40 تا43 (تا:)، 46، 47، 52 آیات

40۔ اور وہ لڑکا بڑھتا اور قوت پاتا گیا اور حکمت سے معمور ہوتا گیا اور خداکا فضل اْس پر تھا۔

41۔ اْس کے ماں باپ ہر برس عیدِ فسح کو یروشلیم جایا کرتے تھے۔

42۔ اور جب وہ بارہ برس کا ہوا تو وہ عید کے دستور کے موافق یروشلیم کو گئے۔

43۔ جب وہ اْن دنوں کو پورا کر کے لوٹے تو وہ لڑکا یسوع یروشلیم میں رہ گیا۔

46۔ اور تین روز کے بعد ایسا ہوا کہ اْنہوں نے اْسے ہیکل میں اْستادوں کے بیچ میں بیٹھے اْن کی سْنتے اور اْن سے سوال کرتے ہوئے پایا۔

47۔ اور جتنے اْس کی سن رہے تھے اْس کی سمجھ اور اْس کے جوابوں سے دنگ تھے۔

52۔اور یسوع حکمت اور قدو قامت میں اور خدا کی اور انسان کی مقبولیت میں ترقی کرتا گیا۔

6. Luke 2 : 40-43 (to ;), 46, 47, 52

40     And the child grew, and waxed strong in spirit, filled with wisdom: and the grace of God was upon him.

41     Now his parents went to Jerusalem every year at the feast of the passover.

42     And when he was twelve years old, they went up to Jerusalem after the custom of the feast.

43     And when they had fulfilled the days, as they returned, the child Jesus tarried behind in Jerusalem;

46     And it came to pass, that after three days they found him in the temple, sitting in the midst of the doctors, both hearing them, and asking them questions.

47     And all that heard him were astonished at his understanding and answers.

52     And Jesus increased in wisdom and stature, and in favour with God and man.

7 . ۔ متی 12 باب 22تا28 آیات

22۔اْس وقت لوگ اْس کے پاس ایک اندھے گونگے کو لائے جس میں بد روح تھی۔ اْس نے اْسے اچھا کر دیا، چنانچہ وہ گونگاہ بولنے اور دیکھنے لگا۔

23۔ اور ساری بھیڑ حیران ہو کر کہنے لگی کیا یہ ابنِ داؤد ہے؟

24۔ فریسیوں نے سْن کر کہا کیا یہ بدوحوں کے سردار بعلزبول کی مدد کے بغیر بدروحوں کو نہیں نکالتا۔

25۔ اْس نے اْن کے خیالوں کو جان کراْن سے کہا جس بادشاہی میں پھوٹ پڑتی ہے وہ ویران ہو جاتی ہے اور جس شہر یا گھر میں پھوٹ پڑے گی وہ قائم نہ رہے گا۔

26۔ اور اگر شیطان ہی نے شیطان کو نکالا تو وہ آپ اپنا مخالف ہو گیا۔ پھر اْس کی بادشاہی کیونکر قائم رہے گی؟

27۔ اور اگر میں بعلزبول کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہوں تو تمہاررے بیٹے کس کی مدد سے نکالتے ہیں؟ پس وہی تمہارے مْنصف ہوں گے۔

28۔ لیکن اگر میں خدا کی روح کی مدد سے روحیں نکالتا ہوں تو خدا کی بادشای تمہارے پاس آ پہنچی۔

7. Matthew 12 : 22-28

22     Then was brought unto him one possessed with a devil, blind, and dumb: and he healed him, insomuch that the blind and dumb both spake and saw.

23     And all the people were amazed, and said, Is not this the son of David?

24     But when the Pharisees heard it, they said, This fellow doth not cast out devils, but by Beelzebub the prince of the devils.

25     And Jesus knew their thoughts, and said unto them, Every kingdom divided against itself is brought to desolation; and every city or house divided against itself shall not stand:

26     And if Satan cast out Satan, he is divided against himself; how shall then his kingdom stand?

27     And if I by Beelzebub cast out devils, by whom do your children cast them out? therefore they shall be your judges.

28     But if I cast out devils by the Spirit of God, then the kingdom of God is come unto you.

8 . ۔ 1کرنتھیوں 2 باب9 (جیسا کہ)، 10، 12 آیات

9۔۔۔۔ جیسا لکھا ہے ویسا ہی ہوا جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھیں نہ کانوں نے سنیں نہ آدمی کے دل میں آئیں۔ وہ سب خدا نے اپنے محبت رکھنے والوں کے لئے تیار کر دیں۔

10۔ لیکن ہم پر خدا نے اْن کو روح کے وسیلہ ظاہر کیا کیونکہ روح سب باتیں بلکہ خدا کی تہہ کی باتیں بھی دریافت کرلیتا ہے۔

12۔ مگر ہم نے نہ دنیا کی روح بلکہ وہ روح پایا جو خدا کی طرف سے ہے تاکہ اْن باتوں کو جانیں جو خدا نے ہمیں عنایت کی ہیں۔

8. I Corinthians 2 : 9 (as), 10, 12

9     …as it is written, Eye hath not seen, nor ear heard, neither have entered into the heart of man, the things which God hath prepared for them that love him.

10     But God hath revealed them unto us by his Spirit: for the Spirit searcheth all things, yea, the deep things of God.

12     Now we have received, not the spirit of the world, but the spirit which is of God; that we might know the things that are freely given to us of God.

9 . ۔ فلپیوں 2 باب5 آیت

5۔ ویسا ہی مزاج رکھو جیسا مسیح یسوع کا تھا۔

9. Philippians 2 : 5

5     Let this mind be in you, which was also in Christ Jesus:



سائنس اور صح


1 . ۔ 275 :6۔8 (تا پہلا،)، 14۔24

الٰہی سائنس کا واضح نقطہ یہ ہے کہ خدا، روح، حاکمِ کْل ہے، اور اْس کے علاوہ کوئی طاقت ہے نہ کوئی عقل ہے۔

سب مواد، ذہانت، حکمت، ہستی، لافانیت، وجہ اور اثر خْدا سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ اْس کی خصوصیات ہیں، یعنی لامتناہی الٰہی اصول، محبت کے ابدی اظہار۔ کوئی حکمت عقلمند نہیں سوائے اْس کی؛ کوئی سچائی سچ نہیں، کوئی محبت پیاری نہیں، کوئی زندگی زندگی نہیں ماسوائے الٰہی کے، کوئی اچھائی نہیں ماسوائے اْس کے جو خدا بخشتا ہے۔

جیسا کہ روحانی سمجھ پر ظاہر ہوا ہے، الٰہی مابعدلاطبیعیات واضح طور پر دکھاتا ہے کہ سب کچھ عقل ہی ہے اور یہ عقل خدا، قادر مطلق، ہمہ جائی، علام الغیوب ہے یعنی کہ سبھی طاقت والا، ہر جگہ موجود اور سبھی سائنس پر قادر ہے۔ لہٰذہ حقیقت میں سبھی کچھ عقل کا اظہار ہے۔

1. 275 : 6-8 (to 1st ,), 14-24

The starting-point of divine Science is that God, Spirit, is All-in-all, and that there is no other might nor Mind,

All substance, intelligence, wisdom, being, immortality, cause, and effect belong to God. These are His attributes, the eternal manifestations of the infinite divine Principle, Love. No wisdom is wise but His wisdom; no truth is true, no love is lovely, no life is Life but the divine; no good is, but the good God bestows.

Divine metaphysics, as revealed to spiritual understanding, shows clearly that all is Mind, and that Mind is God, omnipotence, omnipresence, omniscience, — that is, all power, all presence, all Science. Hence all is in reality the manifestation of Mind.

2 . ۔ 591 :16۔20

عقل۔ واحد مَیں، یا ہم؛ واحد روح، ہستی، الٰہی اصول، اصل، زندگی، حق، محبت؛ خدائے واحد، وہ نہیں جو انسان میں ہے، بلکہ الٰہی اصول یا خدا، انسان جس کا مکمل اور کامل اظہار ہے، الوہیت، جو واضح کرتی ہے مگر واضح ہوتی نہیں۔

2. 591 : 16-20

Mind. The only I, or Us; the only Spirit, Soul, divine Principle, substance, Life, Truth, Love; the one God; not that which is in man, but the divine Principle, or God, of whom man is the full and perfect expression; Deity, which outlines but is not outlined.

3 . ۔ 204 :27 (میں)۔29

۔۔۔سائنس میں یہ کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ انسان خدا،جو ساری عقل ہے،سے منفرد اپنی کوئی عقل رکھ سکتا ہے۔

3. 204 : 27 (in)-29

…in Science it can never be said that man has a mind of his own, distinct from God, the all Mind.

4 . ۔ 478 :14۔17، 20۔26

سوال۔ کیا دماغ سوچتا، اور اعصاب محسوس کرتے ہیں، اور کیا ذہانت مادے میں ہے؟

جواب۔ نہیں۔ اگر خدا سچا ہے اور انسان ایک جھوٹا ہے تو نہیں۔۔۔۔اگر مادہ غیر ذہین اور دماغی گوشے سوچ نہیں سکتے تو ذہانت مادے میں کیسے رہ سکتی ہے؟مادہ عقل کے کام سر انجام نہیں دے سکتا۔ غلطی کہتی ہے، ”مَیں انسان ہوں،“ مگر یہ عقیدہ فانی ہے اور حقیقت سے بہت دور ہے۔شروع سے آخر تک، جو کچھ بھی فانی ہے وہ انسانی مادی عقائد سے تشکیل پایا ہے اور وہ کچھ نہیں ہے۔

4. 478 : 14-17, 20-26

Question. — Does brain think, and do nerves feel, and is there intelligence in matter?

Answer. — No, not if God is true and mortal man a liar. … How can intelligence dwell in matter when matter is non-intelligent and brain-lobes cannot think? Matter cannot perform the functions of Mind. Error says, "I am man;" but this belief is mortal and far from actual. From beginning to end, whatever is mortal is composed of material human beliefs and of nothing else.

5 . ۔ 2: 23 (خدا ذہانت ہے)۔25

خدا ذہانت ہے۔ کیا ہم اْس لامتناہی عقل کو اس سے آگاہ کر سکتے ہیں جو وہ پہلے سے نہ جانتا ہو؟

5. 2 : 23 (God is intelligence)-25

God is intelligence. Can we inform the infinite Mind of anything He does not already comprehend?

6 . ۔ 151 :20۔30

حقیقی انسان کا ہر عمل الٰہی فہم کی نگرانی میں ہے۔ انسانی سوچ قتل کرنے یا علاج کرنے کی کوئی قوت نہیں رکھتی، اور اس کا خدا کے بشر پر کوئی قابو نہیں ہے۔الٰہی عقل جس نے انسان کو بنایا خود کی صورت اور شبیہ کو قائم رکھتی ہے۔ انسان عقل خدا کی مخالف ہے اور اسے ملتوی ہونا چاہئے جیسا کہ مقدس پولوس واضح کرتا ہے۔ وہ سب جو در حقیقت موجود ہے وہ الٰہی عقل اور اس کا خیال ہے، اور اس عقل میں تمام ہستی ہم آہنگ اور ابدی پائی جاتی ہے۔سیدھا اور تنگ راستہ اس حقیقت کو دیکھنا اور تسلیم کرنا، اس طاقت کو ماننا اور سچائی کی راہنمائی پر چلنا ہے۔

6. 151 : 20-30

Every function of the real man is governed by the divine Mind. The human mind has no power to kill or to cure, and it has no control over God's man. The divine Mind that made man maintains His own image and likeness. The human mind is opposed to God and must be put off, as St. Paul declares. All that really exists is the divine Mind and its idea, and in this Mind the entire being is found harmonious and eternal. The straight and narrow way is to see and acknowledge this fact, yield to this power, and follow the leadings of truth.

7 . ۔ 206 :6۔14

یہ روحانی فہم کا صوبہ ہے کہ وہ انسان پر حکمرانی کرے، مادی، غلط انسانی سوچ بدن پر اور بدن کے وسیلہ بہت بری طرح عمل کرتی ہے۔

قوتِ ارادی ہر قسم کی بدی کے قابل ہے۔ یہ کبھی بیمار کو شفا نہیں دے سکتی، کیونکہ یہ غیر راستباز کی دعا ہے؛ جبکہ جذبات کی مشق، امید، ایمان، محبت، راستباز کی دعا ہے۔یہ دعا، حواس کی بجائے سائنس کی زیرِنگرانی ہوتے ہوئے، بیمار کو شفا دیتی ہے۔

7. 206 : 6-14

It is the province of spiritual sense to govern man. Material, erring, human thought acts injuriously both upon the body and through it.

Will-power is capable of all evil. It can never heal the sick, for it is the prayer of the unrighteous; while the exercise of the sentiments — hope, faith, love — is the prayer of the righteous. This prayer, governed by Science instead of the senses, heals the sick.

8 . ۔ 315 :3۔10

مالک کے اِس قول نے کہ ”میں اور باپ ایک ہیں“ اْسے ربیوں کے روایتی نظریے سے منفرد بنایا۔خدا سے متعلق اْس کی بہتر سمجھ اْن کے لئے ڈانٹ ڈپٹ تھی۔وہ صرف ایک عقل سے واقف تھا اور کسی دوسرے پر اْس نے کوئی دعویٰ نہیں کیا۔ وہ جانتا تھا کہ انا عقل تھی نہ کہ بدن تھا اور یہ کہ مادا، گناہ اور بدی عقل نہیں تھے؛ اور الٰہی سائنس کا یہ فہم اْس پر زمانے کی پھٹکار لانے کا موجب بنا۔

8. 315 : 3-10

That saying of our Master, "I and my Father are one," separated him from the scholastic theology of the rabbis. His better understanding of God was a rebuke to them. He knew of but one Mind and laid no claim to any other. He knew that the Ego was Mind instead of body and that matter, sin, and evil were not Mind; and his understanding of this divine Science brought upon him the anathemas of the age.

9 . ۔ 216 :11۔18

یہ فہم کہ انا عقل ہے، اور یہ کہ ماسوائے ایک عقل یا ذہانت کے اور کچھ نہیں، فانی حس کی غلطیوں کو تباہ کرنے اور فانی حس کی سچائی کی فراہمی کے لئے ایک دم شروع ہو جاتا ہے۔یہ فہم بدن کو ہم آہنگ بناتا ہے؛ یہ ا عصاب، ہڈیوں، دماغ وغیرہ کو غلام بناتا ہے نہ کہ مالک بناتا ہے۔ اگر انسان پر الٰہی عقل کے قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، تو اْس کا بدن ہمیشہ کی زندگی اور سچائی اور محبت کے سپرد ہے۔

9. 216 : 11-18

The understanding that the Ego is Mind, and that there is but one Mind or intelligence, begins at once to destroy the errors of mortal sense and to supply the truth of immortal sense. This understanding makes the body harmonious; it makes the nerves, bones, brain, etc., servants, instead of masters. If man is governed by the law of divine Mind, his body is in submission to everlasting Life and Truth and Love.

10 . ۔ 128 :11۔19

انسانی سوچ روحانی سمجھ سے بھرو پور ہوکر مزید لچکدار ہوجاتی ہے، تو یہ بہت برداشت اور کسی حد تک خود سے فرارکے قابل ہوجاتی ہے اور کم آرام طلب ہوتی ہے۔ ہستی کی سائنس کا علم انسان کی قابلیت کے فن اور امکانات کو فروغ دیتا ہے۔ فانی لوگوں کو بلند اور وسیع ریاست تک رسائی دیتے ہوئے یہ سوچ کے ماحول کو بڑھاتا ہے۔ یہ سوچنے والے کو اْس کے ادراک اور بصیرت کی مقامی ہوا میں پروان چڑھاتا ہے۔

10. 128 : 11-19

The human mind, imbued with this spiritual understanding, becomes more elastic, is capable of greater endurance, escapes somewhat from itself, and requires less repose. A knowledge of the Science of being develops the latent abilities and possibilities of man. It extends the atmosphere of thought, giving mortals access to broader and higher realms. It raises the thinker into his native air of insight and perspicacity.

11 . ۔ 191 :4۔13، 16۔20

جب بشر اِس وہم کو ترک کردیتے ہیں کہ عقل ایک سے زیادہ ہے، خدا ایک سے زیادہ ہے، تو انسان خدا کی شبیہ میں سامنے آئے گا، اور یہ ابدی انسان اِ س شبیہ میں کوئی مادی عنصر شامل نہیں کرے گا۔

بطور مادا، نظریاتی زندگی کی بنیاد وجودیت کی غلط فہمی سمجھی گئی ہے، یعنی انسان کا وہ روحانی اور الٰہی اصول جو انسانی سوچ پر نازل ہوتا ہے اور اِسے وہاں لے جاتا ہے ”جہاں چھوٹا بچہ تھا،“ حتیٰ کہ جدید پرانے خیال کی پیدائش پر ہستی کے روحانی فہم اوروہاں تک جسے زندگی میں شامل کیا گیا ہو۔

انسانی سوچ کو خود آوردہ مادیت اور قید سے اپنے آپ کو آزاد کرنا چاہئے۔اسے مزید سر، دل یا پھیپھڑوں سے متعلق نہیں پوچھنا چاہئے: انسان کی زندگی کی توقعات کیا ہیں؟ انسان لاچار نہیں ہے۔ ذہانت غیر ذہین کے آگے خاموش نہیں ہے۔

11. 191 : 4-13, 16-20

As mortals give up the delusion that there is more than one Mind, more than one God, man in God's likeness will appear, and this eternal man will include in that likeness no material element.

As a material, theoretical life-basis is found to be a misapprehension of existence, the spiritual and divine Principle of man dawns upon human thought, and leads it to "where the young child was," — even to the birth of a new-old idea, to the spiritual sense of being and of what Life includes.

The human thought must free itself from self-imposed materiality and bondage. It should no longer ask of the head, heart, or lungs: What are man's prospects for life? Mind is not helpless. Intelligence is not mute before non-intelligence.

12 . ۔ 180 :25۔30

جب خدا، ازلی فہم جو سب باتیں سمجھتا ہے، انسان پر حکومت کرتا ہے تو انسان جانتا ہے کہ خدا کے لئے سب کچھ ممکن ہے۔ اِس زندہ سچائی کو جاننے کا واحد راستہ، جو بیمار کو شفا دیتی ہے، الٰہی فہم کی سائنس میں پایا جاتا ہے کیونکہ یہ مسیح یسوع کے وسیلہ سے سکھائی گئی اور ظاہر ہوئی۔

12. 180 : 25-30

When man is governed by God, the ever-present Mind who understands all things, man knows that with God all things are possible. The only way to this living Truth, which heals the sick, is found in the Science of divine Mind as taught and demonstrated by Christ Jesus.

13 . ۔ 276 :1۔11

ایک خدا، ایک عقل کو ماننا اْس قوت کو ایاں کرتا ہے جو بیمار کو شفا دیتی اور کلام کے ان اقوال کو پورا کرتی ہے کہ، ”مَیں خداوند تیرا شافی ہوں“ اور ”مجھے فدیہ مل گیا ہے۔“جب الٰہی احکامات کو سمجھ لیا جاتا ہے تو وہ شراکت کی اْس بنیاد کو ایاں کرتے ہیں جس میں ایک عقل دوسری کے ساتھ جنگ نہیں کرتی، بلکہ سب میں ایک روح، خدا، ایک ذہین وسیلہ ہوتا ہے، جو کلام کے اِس حکم سے مطابقت رکھتا ہے کہ: ”ویسا ہی مزاج رکھو جیسا مسیح کا تھا۔“انسان اور اْس کا خالق الٰہی سائنس میں باہمی شراکت رکھتے ہیں، اور حقیقی شعور صرف خدا کی باتوں سے ہی پہچانا جاتا ہے۔

13. 276 : 1-11

Having one God, one Mind, unfolds the power that heals the sick, and fulfils these sayings of Scripture, "I am the Lord that healeth thee," and "I have found a ransom." When the divine precepts are understood, they unfold the foundation of fellowship, in which one mind is not at war with another, but all have one Spirit, God, one intelligent source, in accordance with the Scriptural command: "Let this Mind be in you, which was also in Christ Jesus." Man and his Maker are correlated in divine Science, and real consciousness is cognizant only of the things of God.

14 . ۔ 231 :30۔2

انسان، اپنے خالق کی حکمرانی تلے، کوئی اور عقل نہ رکھتے ہوئے، مبشر کے اِس بیان پر قائم رہتے ہوئے کہ ”سب چیزیں اْس]خدا کے کلام[ کے وسیلہ سے پیدا ہوئیں اور جو کچھ پیدا ہوا ہے اْس میں سے کوئی چیز بھی اْس کے بغیر پیدا نہیں ہوئی“، گناہ، بیماری اور موت پر فتح پا سکتا ہے۔

14. 231 : 30-2

Man, governed by his Maker, having no other Mind, — planted on the Evangelist's statement that "all things were made by Him [the Word of God]; and without Him was not anything made that was made," — can triumph over sin, sickness, and death.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████