اتوار 27فروری، 2022



مضمون۔ مسیح یسوع

SubjectChrist Jesus

سنہری متن: یوحنا 8 باب58 آیت

”پیشتر اْس سے کہ ابراہام پیدا ہوا مَیں ہوں۔“۔۔۔مسیح یسوع



Golden Text: John 8 : 58

Verily, verily, I say unto you, Before Abraham was, I am.” — Christ Jesus”





سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں

یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں

████████████████████████████████████████████████████████████████████████


جوابی مطالعہ: یوحنا 1 باب 1، 4، 5، 11تا14، 16، 17 آیات


1۔ ابتدا میں کلام تھا اور کلام خدا کے ساتھ تھا اور کلام خدا تھا۔

4۔اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نور تھی۔

5۔اور نور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی نے اُسے قبول نہ کیا۔

11۔وہ اپنے گھر آیا اور اُس کے اپنوں نے اُسے قبول نہ کیا۔

12۔لیکن جتنوں نے اُسے قبول کیا اُس نے اُنہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی اُنہیں جو اُس کے نام پر اِیمان لاتے ہیں۔

13۔ وہ نہ خون سے جسم کی خواہش سے نہ انسان کے ارادہ سے بلکہ خدا سے پیدا ہوئے۔

14۔اور کلام مجسم ہوا اور فضل اور سچائی سے معمور ہوکر ہمارے درمیان رہا اور ہم نے اُس کا ایسا جلال دیکھا جیسا باپ کے اکلوتے کا جلال۔

16۔ کیونکہ اْس کی معموری میں سے ہم سب نے پایا یعنی فضل پر فضل۔

17۔ اس لئے کہ شریعت تو موسیٰ کی معرفت دی گئی مگر فضل اور سچائی یسوع مسیح کی معرفت پہنچی۔

Responsive Reading: John 1 : 1, 4, 5, 11-14, 16, 17

1.     In the beginning was the Word, and the Word was with God, and the Word was God.

4.     In him was life; and the life was the light of men.

5.     And the light shineth in darkness; and the darkness comprehended it not.

11.     He came unto his own, and his own received him not.

12.     But as many as received him, to them gave he power to become the sons of God, even to them that believe on his name:

13.     Which were born, not of blood, nor of the will of the flesh, nor of the will of man, but of God.

14.     And the Word was made flesh, and dwelt among us, (and we beheld his glory, the glory as of the only begotten of the Father,) full of grace and truth.

16.     And of his fulness have all we received, and grace for grace.

17.     For the law was given by Moses, but grace and truth came by Jesus Christ.



درسی وعظ



بائبل


درسی وعظ

بائبل

1 . ۔ یسعیاہ 9 باب6، 7 (تا پہلا) آیات

6۔ اس لئے ہمارے لئے ایک لڑکا تولد ہوا اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا اور سلطنت اْس کے کندھے پر ہوگی اور اْس کا نام عجیب مشیر خدائے قادر ابدیت کا باپ سلامتی کا شہزادہ ہوگا۔

7۔ اْس کی سلطنت کے اقبال اور سلامتی کی انتہا نہ ہوگی۔ وہ داؤد کے تخت اور اْس کی مملکت پر آج سے ابد تک حکمران رہے گا اور عدالت اور صداقت سے اْسے قیام بخشے گا رب الا افواج کی غیوری یہ کرے گی۔

1. Isaiah 9 : 6, 7 (to 1st .)

6     For unto us a child is born, unto us a son is given: and the government shall be upon his shoulder: and his name shall be called Wonderful, Counseller, The mighty God, The everlasting Father, The Prince of Peace.

7     Of the increase of his government and peace there shall be no end, upon the throne of David, and upon his kingdom, to order it, and to establish it with judgment and with justice from henceforth even for ever.

2 . ۔ لوقا 4 باب1 (تا پہلا)، 16 تا19، 21 (آج) آیات

1۔ یسوع روح القدس سے بھرا ہوا یردن سے لوٹا۔

16۔ اور وہ ناصرت میں آیا جہاں اْس نے پرورش پائی تھی اور اپنے دستور کے موافق سبت کے دن عبادتخانہ میں گیا اور پڑھنے کو کھڑا ہوا۔

17۔ اور یسعیاہ نبی کی کتاب اْس کو دی گئی اور کتاب کھول کر اْس نے وہ مقام نکالا جہاں یہ لکھا تھا کہ۔

18۔ خداوند کا روح مجھ پر ہے۔ اِس لئے کہ اْس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اْس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کو رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔

19۔ اور خداوند کے سالِ مقبول کی منادی کروں۔

21۔ وہ اْن سے کہنے لگا کہ آج یہ نوشتہ تمہارے سامنے پورا ہوا۔

2. Luke 4 : 1 (to 1st ,), 16-19, 21 (This)

1     And Jesus being full of the Holy Ghost returned from Jordan,

16     And he came to Nazareth, where he had been brought up: and, as his custom was, he went into the synagogue on the sabbath day, and stood up for to read.

17     And there was delivered unto him the book of the prophet Esaias. And when he had opened the book, he found the place where it was written,

18     The Spirit of the Lord is upon me, because he hath anointed me to preach the gospel to the poor; he hath sent me to heal the brokenhearted, to preach deliverance to the captives, and recovering of sight to the blind, to set at liberty them that are bruised,

19     To preach the acceptable year of the Lord.

21     This day is this scripture fulfilled in your ears.

3 . ۔ لوقا 5 باب27تا32 آیات

27۔ اِن باتوں کے بعد وہ باہر گیا اور لاوی نام ایک محصول لینے والے کو محصول کی چوکی پر بیٹھے دیکھا اور اْس سے کہا میرے پیچھے ہولے۔

28۔ وہ سب کچھ چھوڑ کر اٹھا اور اْس کے پیچھے ہولیا۔

29۔ پھر لاوی نے اپنے گھر میں اْس کی بڑی ضیافت کی اور محصول لینے والوں اور اوروں کا جو اْس کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھے تھے بڑا مجمع تھا۔

30۔ اور فریسی اور اْن کے فقیہ اْس کے شاگردوں سے یہ کہہ کر بڑبڑانے لگے کہ تم کیوں محصول لینے والوں اور گناہگاروں کے ساتھ کھاتے پیتے ہو؟

31۔یسوع نے جواب میں اْن سے کہا کہ تندرستوں کو طبیب کی ضرورت نہیں بلکہ بیماروں کو۔

32۔مَیں راستبازوں کو نہیں بلکہ گناہگاروں کو توبہ کے لئے بلانے آیا ہوں۔

3. Luke 5 : 27-32

27     And after these things he went forth, and saw a publican, named Levi, sitting at the receipt of custom: and he said unto him, Follow me.

28     And he left all, rose up, and followed him.

29     And Levi made him a great feast in his own house: and there was a great company of publicans and of others that sat down with them.

30     But their scribes and Pharisees murmured against his disciples, saying, Why do ye eat and drink with publicans and sinners?

31     And Jesus answering said unto them, They that are whole need not a physician; but they that are sick.

32     I came not to call the righteous, but sinners to repentance.

4 . ۔ متی 9 باب 18 (یہاں)، 19، 23 تا25، 27 (تا دوسرا)، 28تا30 (تا؛)، 35 آیات

18۔ اور وہ اْن سے یہ باتیں کہہ ہی رہا تھا کہ ایک سردار نے آکر اْسے سجدہ کیا اور کہا کہ میری بیٹی ابھی مری ہے لیکن تْو چل کر اْس پر اپنا ہاتھ رکھ تو وہ زندہ ہو جائے گی۔

19۔ یسوع اْٹھ کر اپنے شاگردوں سمیت اْس کے پیچھے ہولیا۔

23۔ اور جب یسوع سردار کے گھر میں آیا اوربانسلی بجانے والوں اور بھیڑ کو غْل مچاتے دیکھا۔

24۔ تو کہا ہٹ جاؤ کیونکہ لڑکی مری نہیں بلکہ سوتی ہے۔ وہ اْ س پر ہنسنے لگے۔

25۔ مگر جب بھیڑ نکال دی گئی تو اْس نے اندر جا کر اْس کا ہاتھ پکڑا اور لڑکی اْٹھی۔

27۔ جب یسوع وہاں سے آگے بڑھا تو دو اندھے اْس کے پیچھے چلے۔

28۔ جب وہ گھر پہنچا تو وہ اندھے اْس کے پاس آئے اور یسوع نے اْن سے کہا کیا تم کو اعتقاد ہے کہ مَیں یہ کر سکتا ہوں؟ اْنہوں نے اْس سے کہا ہاں خداوند۔

29۔ تب اْس نے اْن کی آنکھیں چھو کر کہا تمہارے اعتقاد کے موافق تمہارے لئے ہو۔

30۔اور اْن کی آنکھیں کھْل گئیں۔

35۔ اور یسوع سب گاؤں اور شہروں میں پھرتا رہا اور اْن کے عبادتخانوں میں تعلیم دیتا اور بادشاہی کی خوشخبری کی منادی کرتا اور ہر طرح کی بیماری اور ہر طرح کی کمزوری دو کرتا رہا۔

4. Matthew 9 : 18 (there), 19, 23-25, 27 (to 2nd ,), 28-30 (to ;), 35

18     …there came a certain ruler, and worshipped him, saying, My daughter is even now dead: but come and lay thy hand upon her, and she shall live.

19     And Jesus arose, and followed him, and so did his disciples.

23     And when Jesus came into the ruler’s house, and saw the minstrels and the people making a noise,

24     He said unto them, Give place: for the maid is not dead, but sleepeth. And they laughed him to scorn.

25     But when the people were put forth, he went in, and took her by the hand, and the maid arose.

27     And when Jesus departed thence, two blind men followed him,

28     And when he was come into the house, the blind men came to him: and Jesus saith unto them, Believe ye that I am able to do this? They said unto him, Yea, Lord.

29     Then touched he their eyes, saying, According to your faith be it unto you.

30     And their eyes were opened;

35     And Jesus went about all the cities and villages, teaching in their synagogues, and preaching the gospel of the kingdom, and healing every sickness and every disease among the people.

5 . ۔ متی 11 باب 2تا6 آیات

2۔ اور یوحنا نے قید خانہ میں مسیح کے کاموں کا حال سن کر اپنے دو شاگردوں کی معرفت اْس سے پْچھوا بھیجا۔

3۔ کہ آنے والا تْو ہی ہے یا ہم دوسرے کی راہ دیکھیں؟

4۔ یسوع نے جواب میں اْن سے کہا کہ جو کچھ تم سنتے اور دیکھتے ہو جا کر یوحنا سے بیان کرو۔

5۔ کہ اندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھرتے ہیں۔ کوڑھی پاک صاف کئے جاتے اور بہرے سنتے اور مردے زندہ کئے جاتے ہیں اور غریبوں کو خوشخبری سنائی جاتی ہے۔

6۔ اور مبارک ہے وہ جو میرے سبب سے ٹھوکر نہ کھائے۔

5. Matthew 11 : 2-6

2     Now when John had heard in the prison the works of Christ, he sent two of his disciples,

3     And said unto him, Art thou he that should come, or do we look for another?

4     Jesus answered and said unto them, Go and shew John again those things which ye do hear and see:

5     The blind receive their sight, and the lame walk, the lepers are cleansed, and the deaf hear, the dead are raised up, and the poor have the gospel preached to them.

6     And blessed is he, whosoever shall not be offended in me.

6 . ۔ لوقا 9 باب28 (اور) صرف، 28 (وہ) تا36 آیات

28۔ اور۔۔۔ وہ پطرس اور یعقوب اور یوحنا کو ہمراہ لے کر پہاڑپر دعا کرنے کو گیا۔

29۔ جب وہ دعا کر رہا تھا تو ایسا ہوا کہ اْس کے چہرے کی صورت بدل گئی اور اْس کی پوشاک سفید براق ہوگئی۔

30۔ اور دیکھو دو شخص یعنی موسیٰ اور ایلیاہ اْس سے باتیں کر رہے تھے۔

31۔ یہ جلال میں دکھائی دئیے اور اْس کے انتقال کا ذکر کرتے تھے جو یروشلیم میں واقع ہونے کو تھا۔

32۔ مگر پطرس اور اْس کے ساتھی نیند میں بھرے تھے اور جب اچھی طرح بیدار ہوئے تو اْس کے جلال کو اور اْن دو اشخاص کو دیکھا جواْس کے ساتھ کھڑے تھے۔

33۔ جب وہ اْس سے جدا ہونے لگے تو ایسا ہوا کہ پطرس نے یسوع سے کہا اے صاحب ہمارا یہاں رہنا اچھا ہے۔ پس ہم تین ڈیرے بنائیں۔ ایک تیرے لئے۔ ایک موسیٰ کے لئے۔ایک ایلیاہ کے لئے۔ لیکن وہ جانتا نہ تھا کہ کیا کہتا ہے۔

34۔ وہ یہ کہتا ہی تھا کہ بادل نے آکر اْن پر سایہ کر لیا اور جب وہ بادل میں گھِرنے لگے تو ڈر گئے۔

35۔ اور بادل میں سے ایک آواز آئی کہ یہ میرا برگزیدہ بیٹا ہے۔ اِس کی سنو۔

36۔ یہ آواز آتے ہی یسوع اکیلا پایا گیا اور وہ چپ رہے اور جو باتیں دیکھیں تھیں اْن دِنوں میں کسی کو اْن کی کچھ خبر نہ دی۔

6. Luke 9 : 28 (And) only, 28 (he)-36

28 And … he took Peter and John and James, and went up into a mountain to pray.

29     And as he prayed, the fashion of his countenance was altered, and his raiment was white and glistering.

30     And, behold, there talked with him two men, which were Moses and Elias:

31     Who appeared in glory, and spake of his decease which he should accomplish at Jerusalem.

32     But Peter and they that were with him were heavy with sleep: and when they were awake, they saw his glory, and the two men that stood with him.

33     And it came to pass, as they departed from him, Peter said unto Jesus, Master, it is good for us to be here: and let us make three tabernacles; one for thee, and one for Moses, and one for Elias: not knowing what he said.

34     While he thus spake, there came a cloud, and overshadowed them: and they feared as they entered into the cloud.

35     And there came a voice out of the cloud, saying, This is my beloved Son: hear him.

36     And when the voice was past, Jesus was found alone. And they kept it close, and told no man in those days any of those things which they had seen.

7 . ۔ متی 28 باب16 (دی)، 18تا20 آیات

16۔۔۔۔گیارہ شاگرد گلیل کے اْس پہاڑ پر گئے جو یسوع نے اْن کے لئے مقرر کیا تھا۔

18۔ یسوع نے پاس آکر اْن سے باتیں کیں اور کہا کہ آسمان اور زمین کا کْل اختیار مجھے دیا گیا ہے۔

19۔ پس تم جا کر سب قوموں کو میرے شاگرد بناؤ اور اْن کو باپ اور بیٹے اور روح القدس کے نام سے بپتسمہ دو۔

20۔ اور اْن کو یہ تعلیم دو کہ اْن سب باتوں پر عمل کریں جن کا مَیں نے تم کو حکم دیا اور دیکھو مَیں دنیا کے آخر تک ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ آمین۔

7. Matthew 28 : 16 (the), 18-20

16     …the eleven disciples went away into Galilee, into a mountain where Jesus had appointed them.

18     And Jesus came and spake unto them, saying, All power is given unto me in heaven and in earth.

19     Go ye therefore, and teach all nations, baptizing them in the name of the Father, and of the Son, and of the Holy Ghost:

20     Teaching them to observe all things whatsoever I have commanded you: and, lo, I am with you alway, even unto the end of the world. Amen.



سائنس اور صح


1 . ۔ 7: 1۔12

اْن کے لئے جو برقرار رہنے والے لامتناہی پر جھکاؤ رکھتے ہیں، آج بہت بڑی برکات ہیں۔ قبل ازیں کہ جی اٹھنے کے دن کی مکمل روشنی چمکے، بیدار چرواہا فجر کی پہلی دھیمی شعائیں دیکھتا ہے۔پس نبی چرواہوں کے لئے زرد ستارہ چمکا؛ تاہم اِس نے رات عبور کی، اور وہاں پہنچا جہاں، گمنام چرنی میں، بیت الحم کا بچہ پڑا ہے، مسیح، سچائی کے انسانی قاصد جو تاریک سمجھ والوں کو یسوع مسیح کے وسیلہ نجات کی راہ واضح کرتے ہیں، جب تک کہ غلطی کی رات کے سویرے میں فجر کی شعائیں نہیں نکلتیں اور ہستی کا راہنما ستارہ روشن نہیں ہوتا۔مجوسیوں کو اِس الٰہی سائنس کے ستارے کو دیکھنے اور اِس کے پیچھے چلنے کی ہدایت دی گئی جو ابدی ہم آہنگی کی راہ پر چمکا۔

1. vii : 1-12

To those leaning on the sustaining infinite, to-day is big with blessings. The wakeful shepherd beholds the first faint morning beams, ere cometh the full radiance of a risen day. So shone the pale star to the prophet-shepherds; yet it traversed the night, and came where, in cradled obscurity, lay the Bethlehem babe, the human herald of Christ, Truth, who would make plain to benighted understanding the way of salvation through Christ Jesus, till across a night of error should dawn the morning beams and shine the guiding star of being. The Wisemen were led to behold and to follow this daystar of divine Science, lighting the way to eternal harmony.

2 . ۔ 482 :15 (مسیح)۔16، 19۔22، 23۔25

مسیح ”راہ“ اور غلطی کو باہر نکالنے والی سچائی ہے۔۔۔۔یسوع کامل انسان کا بلند ترین انسانی تصور تھا۔ وہ اْس مسیح، مسیحا سے غیر منفک تھا جو بدن کے بغیر خدا کا الٰہی خیال تھا۔۔۔۔فرشتوں نے اِس دوہرے ظہور سے متعلق مجوسیوں کو بتایا، اور فرشتوں نے ایمان کے وسیلہ ہرزمانے میں آرزو رکھنے والے دلوں کے لئے اِس کی سرگوشی کی۔

2. 482 : 15 (Christ)-16, 19-22, 23-25

Christ is "the way" and the truth casting out all error. … Jesus was the highest human concept of the perfect man. He was inseparable from Christ, the Messiah, — the divine idea of God outside the flesh. … Angels announced to the Wisemen of old this dual appearing, and angels whisper it, through faith, to the hungering heart in every age.

3 . ۔ 332 :23 (یسوع)۔26

یسوع ایک کنواری کا بیٹا تھا۔ اْسے خدا کا کلام سنانے کے لئے اور ایک ایسی انسانی شکل میں بشر پر ظاہر ہونے کے لئے مقرر کیا گیا تھا جسے وہ سمجھ سکتے اور ساتھ ہی ساتھ اس کا ادراک پا سکیں۔

3. 332 : 23 (Jesus)-26

Jesus was the son of a virgin. He was appointed to speak God's word and to appear to mortals in such a form of humanity as they could understand as well as perceive.

4 . ۔ 26 :14۔18

الٰہی حق، زندگی اور محبت نے یسوع کو گناہ، بیماری اور موت پر اختیار دیا۔ اْس کا مقصد آسمانی ہستی کی سائنس کو ظاہر کرنا تھا تاکہ اِسے ثابت کرے جو خدا ہے اور جو وہ انسان کے لئے کرتا ہے۔

4. 26 : 14-18

Divine Truth, Life, and Love gave Jesus authority over sin, sickness, and death. His mission was to reveal the Science of celestial being, to prove what God is and what He does for man.

5 . ۔ 146 :26۔30

سچائی کی یہ شفائیہ قوت اْس دور سے بھی کہیں پیشتر سے ہے جب یسوع رہا کرتا تھا۔ یہ ”قدیم زمانوں“ جتنی پرانی ہے۔ یہ ازل سے رہتی ہے اور مکمل وسعت رکھتی ہے۔

5. 146 : 26-30

This healing power of Truth must have been far anterior to the period in which Jesus lived. It is as ancient as "the Ancient of days." It lives through all Life, and extends throughout all space.

6 . ۔ 333 :16 (آمد)۔31، 32 (بدولت)۔9

یسوع ناصری کی آمد مسیحی دور کی پہلی صدی کا احاطہ کرتی ہے، لیکن مسیح ابتدائی برسوں یا آخری ایام کی قید سے مبرا ہے۔ مسیحی دورسے پیشتر اور بعد ازاں نسل در نسل مسیح بطور روحانی خیال، بطور خدا کے سایہ، اْن لوگوں کے لئے کچھ خاص طاقت اور فضل کے ساتھ آیا جو مسیح، یعنی سچائی کو حاصل کرنے کے لئے تیار تھے۔ ابراہیم، یعقوب، موسیٰ اور انبیاء نے مسیحا یا مسیح کی جلالی جھلکیاں پائی تھیں، جس نے ان دیکھنے والوں کو الٰہی فطرت، محبت کے جوہر میں بپتسمہ دیا تھا۔ الٰہی شبیہ، خیال یا مسیح الٰہی اصول یعنی خدا سے غیر منفِک تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ یسوع نے اپنی روحانی شناخت کے اس اتحاد کو یوں بیان کیا: ”پیشتر اِس سے کہ ابراہیم پیدا ہوا، میں ہوں“؛ ”مَیں اور باپ ایک ہیں؛“ ”باپ مجھ سے بڑا ہے۔“ ایک روح میں ساری شناختیں پائی جاتی ہیں۔

اِن اقوال کی بدولت یسوع کی مراد یہ نہیں تھی کہ انسانی یسوع ابدی تھا یا ہے، بلکہ یہ کہ الٰہی خیال یا مسیح ابدی تھا اور ہے اس لئے ابراہام سے پیشتر جسمانی یسوع باپ کے ساتھ ایک نہیں تھا، بلکہ یہ روحانی خیال، مسیح ہے جو باپ خدا کی گود میں ہمیشہ بستا ہے، جہاں سے یہ آسمان اور زمین کو منور کرتا ہے؛ یہ نہیں کہ باپ روح سے بڑا ہے، جو خدا ہے بلکہ یہ اْس بدنی یسوع سے بڑا، لامتناہی بڑا ہے، جس کی زمینی زندگی کا دور مختصر تھا۔

6. 333 : 16 (The advent)-31, 32 (By)-9

The advent of Jesus of Nazareth marked the first century of the Christian era, but the Christ is without beginning of years or end of days. Throughout all generations both before and after the Christian era, the Christ, as the spiritual idea, — the reflection of God, — has come with some measure of power and grace to all prepared to receive Christ, Truth. Abraham, Jacob, Moses, and the prophets caught glorious glimpses of the Messiah, or Christ, which baptized these seers in the divine nature, the essence of Love. The divine image, idea, or Christ was, is, and ever will be inseparable from the divine Principle, God. Jesus referred to this unity of his spiritual identity thus: "Before Abraham was, I am;" "I and my Father are one;" "My Father is greater than I." The one Spirit includes all identities.

By these sayings Jesus meant, not that the human Jesus was or is eternal, but that the divine idea or Christ was and is so and therefore antedated Abraham; not that the corporeal Jesus was one with the Father, but that the spiritual idea, Christ, dwells forever in the bosom of the Father, God, from which it illumines heaven and earth; not that the Father is greater than Spirit, which is God, but greater, infinitely greater, than the fleshly Jesus, whose earthly career was brief.

7 . ۔ 30 :19۔25

سچائی کے انفرادی نمونے کے طور پر، یسوع مسیح ربونی غلطی اور تمام گناہ، بیماری اور موت کو رد کرنے آیا، تاکہ سچائی اور زندگی کی راہ ہموار کرے۔روح کے پھلوں اور مادی فہم، سچائی اور غلطی کے مابین فرق کو واضح کرتے ہوئے، یہ نمونہ یسوع کی پوری زمینی زندگی کے دوران ظاہر ہوتا رہا۔

7. 30 : 19-25

As the individual ideal of Truth, Christ Jesus came to rebuke rabbinical error and all sin, sickness, and death, — to point out the way of Truth and Life. This ideal was demonstrated throughout the whole earthly career of Jesus, showing the difference between the offspring of Soul and of material sense, of Truth and of error.

8 . ۔ 259 :6 (دی)۔14

الٰہی فطرت میں یسوع مسیح کو بہترین طریقے سے بیان کیا گیا ہے، جس نے انسانوں پر خدا کی مناسب تر عکاسی ظاہر کی اورکمزور سوچ کے نمونے کی سوچ سے بڑی معیارِ زندگی فراہم کی، یعنی ایسی سوچ جو انسان کے گرنے، بیماری، گناہ کرنے اور مرنے کو ظاہر کرتی ہے۔ سائنسی ہستی اور الٰہی شفا کی مسیح جیسی سمجھ میں کامل اصول اور خیال، کامل خدا اور کامل انسان، بطور سوچ اور اظہار کی بنیاد شامل ہوتے ہیں۔

8. 259 : 6 (The)-14

The divine nature was best expressed in Christ Jesus, who threw upon mortals the truer reflection of God and lifted their lives higher than their poor thought-models would allow, — thoughts which presented man as fallen, sick, sinning, and dying. The Christlike understanding of scientific being and divine healing includes a perfect Principle and idea, — perfect God and perfect man, — as the basis of thought and demonstration.

9 . ۔ 230 :4 (دی)۔10

۔۔۔ اس فانی خواب یا بھرم سے بیدار ہونا ہمیں صحتمندی، پاکیزگی اور لافانیت مہیا کرتا ہے۔یہ بیداری مسیح کی ہمیشہ آمد ہے، سچائی کا پیشگی ظہور، جو غلطی کو باہر نکالتا اور بیمار کو شفا دیتا ہے۔ یہ وہ نجات ہے جو خدا، الٰہی اصول،اْس محبت کے وسیلہ ملتی ہے جسے یسوع نے ظاہر کیا۔

9. 230 : 4 (the)-10

…the awakening from this mortal dream, or illusion, will bring us into health, holiness, and immortality. This awakening is the forever coming of Christ, the advanced appearing of Truth, which casts out error and heals the sick. This is the salvation which comes through God, the divine Principle, Love, as demonstrated by Jesus.

10 . ۔ 27 :1۔9

یسوع نے یوحنا بپتسمہ دینے والے کو ایک پیغام بھیجا، جس کا مقصد یہ ثابت کرنے سے کہیں بڑھ کر تھا کہ مسیح آچکا تھا: ”جو کچھ تم سنتے اور دیکھتے ہو جا کر یوحنا سے بیان کرو۔ کہ اندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھرتے ہیں۔ کوڑھی پاک صاف کئے جاتے اور بہرے سنتے اور مردے زندہ کئے جاتے ہیں اور غریبوں کو خوشخبری سنائی جاتی ہے۔“دوسرے الفاظ میں: یوحنا کو بتاؤ کہ الٰہی طاقت کا اظہار کیا ہے، اور وہ فوراً سمجھ جائے گا کہ مسیحائی کام میں خدا کی طاقت ہے۔

10. 27 : 1-9

Jesus sent a message to John the Baptist, which was intended to prove beyond a question that the Christ had come: "Go your way, and tell John what things ye have seen and heard; how that the blind see, the lame walk, the lepers are cleansed, the deaf hear, the dead are raised, to the poor the gospel is preached." In other words: Tell John what the demonstration of divine power is, and he will at once perceive that God is the power in the Messianic work.

11 . ۔ 25 :22۔26

اگرچہ گناہ اور بیماری پر اپنا اختیار ظاہر کرتے ہوئے، عظیم معلم نے کسی صورت دوسروں کو اْن کے تقویٰ کے مطلوبہ ثبوت دینے میں مدد نہیں کی۔ اْس نے اْن کی ہدایت کے لئے کام کیا، کہ وہ اِس طاقت کا اظہار اْسی طرح کریں جیسے اْس نے کیا اور اِس کے الٰہی اصول کو سمجھیں۔

11. 25 : 22-26

Though demonstrating his control over sin and disease, the great Teacher by no means relieved others from giving the requisite proofs of their own piety. He worked for their guidance, that they might demonstrate this power as he did and understand its divine Principle.

12 . ۔ 28 :4۔8

اگر استاد نے ایک طالب علم کو لے کر اْسے خدا سے متعلق پوشیدہ حقائق کی تعلیم نہ دی ہوتی تو وہ ہر گز مصلوب نہ ہوتا۔مادے کی گرفت میں روح کو جکڑ کے رکھنے کا عزم سچائی اور محبت کو اذیت دینے والا ہے۔

12. 28 : 4-8

If the Master had not taken a student and taught the unseen verities of God, he would not have been crucified. The determination to hold Spirit in the grasp of matter is the persecutor of Truth and Love.

13 . ۔ 334 :10 (پوشیدہ)۔20

مخفی مسیح نام نہاد ذاتی حواس کے لئے ناقابل ادراک تھا، جبکہ یسوع جسمانی وجودیت میں ظاہر ہوا تھا۔ دیدہ اور نادیدہ خواص والی، روحانی اور مادی یہ دوہری شخصیت، ابدی مسیح اور جسمانی یسوع بدن میں ظاہر ہوا، مالک کے اوپر اٹھائے جانے تک یہ جاری رہا، جب تک کہ انسانی، مادی نظریہ یا یسوع غائب نہیں ہو گیا، جبکہ روحانی خودی، یا مسیح،دنیا کے گناہوں کو اٹھائے ہوئے،الٰہی سائنس کی ابدی ترتیب میں موجود رہنا جاری رہاجیسا کہ مسیح نے ہمیشہ ہی کیا، حتیٰ کہ فانی آنکھوں کے لئے انسانی یسوع کے مجسم ہونے سے بھی قبل۔

13. 334 : 10 (The invisible)-20

The invisible Christ was imperceptible to the so-called personal senses, whereas Jesus appeared as a bodily existence. This dual personality of the unseen and the seen, the spiritual and material, the eternal Christ and the corporeal Jesus manifest in flesh, continued until the Master's ascension, when the human, material concept, or Jesus, disappeared, while the spiritual self, or Christ, continues to exist in the eternal order of divine Science, taking away the sins of the world, as the Christ has always done, even before the human Jesus was incarnate to mortal eyes.

14 . ۔ 565 :13۔18

ہمارے مالک کی زمینی زندگی میں روحانی خیال کے روپ کی ایک مختصر سی تاریخ تھی؛ مگر ”اْس کی بادشاہی کا آخر نہ ہوگا،“ کیونکہ مسیح، خدا کا خیال، تمام قوموں اور امتوں پر الٰہی سائنس کے ساتھ آمرانہ طور پر، مکمل طور پر، فیصلہ کن انداز میں حکومت کرے گا۔

14. 565 : 13-18

The impersonation of the spiritual idea had a brief history in the earthly life of our Master; but "of his kingdom there shall be no end," for Christ, God's idea, will eventually rule all nations and peoples — imperatively, absolutely, finally — with divine Science.


روز مرہ کے فرائ

منجاب میری بیکر ایڈ

روز مرہ کی دعا

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔

مقاصد اور اعمال کا ایک اصول

نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔

فرض کے لئے چوکس

اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔ 

چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔


████████████████████████████████████████████████████████████████████████