اتوار 6 مارچ، 2022
”میں خداوند کا طالب ہوا۔ اْس نے مجھے جواب دیا اور میری ساری دہشت سے مجھے رہائی بخشی۔“
“I sought the Lord, and he heard me, and delivered me from all my fears.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
10۔ تْو مت ڈر کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خدا ہوں مَیں تجھے زور بخشوں گا۔مَیں یقیناً تیری مدد کروں گا اور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تجھے سنبھالوں گا۔
11۔ دیکھ وہ سب جو تجھ پر غضبناک ہیں پشیمان اور رسوا ہوں گے وہ جو تجھ سے جھگڑتے ہیں ناچیز ہوں جائیں گے اور ہلاک ہوں گے۔
12۔ تْو اپنے مخالفوں کو ڈھونڈے گا اور نہ پائے گا۔ تجھ سے لڑنے والے نابود و ناچیز ہو جائیں گے۔
13۔ کیونکہ مَیں خداوند تیرا خدا تیرا دہنا ہاتھ پکڑ کر کہوں گا مت ڈر مَیں تیری مدد کروں گا۔
17۔ محتاج اور مسکین پانی ڈھونڈتے پھرتے ہیں پر نہیں ملتا۔ اْن کی زبان پیاس سے خشک ہے مَیں خداوند اْن کی سنوں گا۔ مَیں اسرائیل کا خدا اْن کو ترک نہ کروں گا۔
18۔ مَیں ننگے ٹیلوں میں نہریں اور وادیوں میں چشمے کھولوں گا۔ صحرا کو تالاب اور خشک زمین کو پانی کا چشمہ بنا دوں گا۔
20۔ تاکہ وہ سب دیکھیں اور جانیں اور غور کریں اور سمجھیں کہ خداوند ہی کے ہاتھ نے یہ بنایا اور اسرائیل کے قدوس نے یہ پیدا کیا۔
10. Fear thou not; for I am with thee: be not dismayed; for I am thy God: I will strengthen thee; yea, I will help thee; yea, I will uphold thee with the right hand of my righteousness.
11. Behold, all they that were incensed against thee shall be ashamed and confounded: they shall be as nothing; and they that strive with thee shall perish.
12. Thou shalt seek them, and shalt not find them, even them that contended with thee: they that war against thee shall be as nothing, and as a thing of nought.
13. For I the Lord thy God will hold thy right hand, saying unto thee, Fear not; I will help thee.
17. When the poor and needy seek water, and there is none, and their tongue faileth for thirst, I the Lord will hear them, I the God of Israel will not forsake them.
18. I will open rivers in high places, and fountains in the midst of the valleys: I will make the wilderness a pool of water, and the dry land springs of water.
20. That they may see, and know, and consider, and understand together, that the hand of the Lord hath done this, and the Holy One of Israel hath created it.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
19۔ اے عزیز مرد خوف نہ کر۔ تیری سلامتی ہو۔ مضبوط و توانا ہو۔
19 O man greatly beloved, fear not: peace be unto thee, be strong, yea, be strong.
1۔ خداوند میری روشنی اور میری نجات ہے۔ مجھے کس کی دہشت؟ خداوند میری زندگی کا پشتہ ہے۔ مجھے کس کی ہیبت؟
3۔ خواہ میرے خلاف لشکر خیمہ زن ہو خواہ میرے خلاف جنگ برپا ہو تو بھی مَیں خاطر جمع رہوں گا۔
4۔ مَیں نے خداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالب رہوں گا مَیں عمر بھر خداوند کے گھر میں رہوں گا تاکہ خداوند کے جلال کو دیکھوں اور اْس کی ہیکل میں استفسار کیا کروں۔
5۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنے شامیانہ میں پوشیدہ رکھے گا وہ مجھے اپنے خیمہ کے پردہ میں چھپا لے گا۔ وہ مجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔
13۔ اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ زندوں کی زمین میں خداوند کے احسان کو دیکھوں گا تو مجھے غش آجاتا۔
14۔ خداوند کی آس رکھ۔ مضبوط ہو اور تیرا دل قوی ہو۔ ہاں خداوند ہی کی آس رکھ۔
1 The Lord is my light and my salvation; whom shall I fear? the Lord is the strength of my life; of whom shall I be afraid?
3 Though an host should encamp against me, my heart shall not fear: though war should rise against me, in this will I be confident.
4 One thing have I desired of the Lord, that will I seek after; that I may dwell in the house of the Lord all the days of my life, to behold the beauty of the Lord, and to inquire in his temple.
5 For in the time of trouble he shall hide me in his pavilion: in the secret of his tabernacle shall he hide me; he shall set me up upon a rock.
13 I had fainted, unless I had believed to see the goodness of the Lord in the land of the living.
14 Wait on the Lord: be of good courage, and he shall strengthen thine heart: wait, I say, on the Lord.
1۔۔۔۔شاہ اسور سخیرب چڑھ آیا اور یہوداہ میں داخل ہوا اور فصیل دار شہروں کے مقابل خیمہ زن ہوا اور اْن کو اپنے قبضہ میں لینا چاہا۔
2۔ جب حزقیاہ نے دیکھا کہ سخیرب آیا ہے اور اْس کا ارادہ ہے کہ یروشلیم سے لڑے۔
3۔ تو اْس نے اپنے سرداروں اور بہادروں کے ساتھ مشاورت کی کہ اْن چشموں کے پانی کو جو شہر سے باہر تھے بند کر دے اور اْنہوں نے اْس کی مدد کی۔
6۔ اور اْس نے لوگوں پر سرِلشکر ٹھہرائے اور شہر کے پھاٹک کے پاس کے میدان میں اْن کو اپنے پاس اکٹھا کیا اور اْن سے ہمت افزائی کی باتیں کیں اور کہا۔
7۔ ہمت باندھو اور حوصلہ رکھو اور اسور کے بادشاہ اور اْس کے ساتھ کے سارے انبوہ کے سبب سے نہ ڈرو اور نہ ہراساں ہو کیونکہ وہ جو ہمارے ساتھ ہے اْس سے بڑا ہے جو اْس کے ساتھ ہے۔
8۔ اْس کے ساتھ بشر کا ہاتھ ہے لیکن ہمارے ساتھ خداوند ہمارا خدا ہے کہ ہماری مد د کرے اور ہماری لڑائیاں لڑے۔ سو لوگوں نے شاہ یہوداہ حزقیاہ کی باتوں پر تکیہ کیا۔
18۔ اور اْنہوں نے بڑی آواز سے پکار کر یہودیوں کی زبان میں یروشلیم کے لوگوں کو جو دیوار پر تھے یہ باتیں کہہ سنائیں تاکہ اْن کو ڈرائیں اور پریشان کریں اور شہر کو لے لیں۔
20۔ اْسی سبب سے حزقیاہ بادشاہ اور آموص کے بیٹے یسعیاہ نبی نے دعا کی اور آسمان کی طرف چلائے۔
21۔ اور خداوند نے ایک فرشتہ کو بھیجا جس نے شاہ اسور کے لشکر میں سب زبردست سورماؤں اور پیشواؤں اور سرداروں کو مار ڈالا۔ پس وہ شرمندہ ہو کر اپنے شہر کو لوٹا۔
1 Sennacherib king of Assyria came, and entered into Judah, and encamped against the fenced cities, and thought to win them for himself.
2 And when Hezekiah saw that Sennacherib was come, and that he was purposed to fight against Jerusalem,
3 He took counsel with his princes and his mighty men to stop the waters of the fountains which were without the city: and they did help him.
6 And he set captains of war over the people, and gathered them together to him in the street of the gate of the city, and spake comfortably to them, saying,
7 Be strong and courageous, be not afraid nor dismayed for the king of Assyria, nor for all the multitude that is with him: for there be more with us than with him:
8 With him is an arm of flesh; but with us is the Lord our God to help us, and to fight our battles. And the people rested themselves upon the words of Hezekiah king of Judah.
18 Then they cried with a loud voice in the Jews’ speech unto the people of Jerusalem that were on the wall, to affright them, and to trouble them; that they might take the city.
20 And for this cause Hezekiah the king, and the prophet Isaiah the son of Amoz, prayed and cried to heaven.
21 And the Lord sent an angel, which cut off all the mighty men of valour, and the leaders and captains in the camp of the king of Assyria. So he returned with shame of face to his own land.
1۔ اے خداوند مجھ پر رحم فرما۔
3۔ جس وقت مجھے ڈر لگے گا۔ مَیں تجھ پر توکل کروں گا۔
4۔ میرا فخر خدا پر اْس کے کلام پر ہے۔ میرا توکل خدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔ بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟
1 Be merciful unto me, O God:
3 What time I am afraid, I will trust in thee.
4 In God I will praise his word, in God I have put my trust; I will not fear what flesh can do unto me.
1۔ یسوع مسیح ابن خدا کی خوشخبری کا شروع۔
9۔ اور اُن دنوں ایسا ہؤا کہ یسوع نے گلیل کے ناصرۃ سے آ کر یردن میں یوحنا سے بپتسمہ لیا۔
35۔ اور صبح ہی دن نکلنے سے بہت پہلے وہ اٹھ کر نکلا اور ویران جگہ میں چلا گیا اور وہاں دعا کی۔
40۔اور ایک کوڑھی نے اْس کے پاس آکر اْس کی منت کی اور اْس کے سامنے گھٹنے ٹیک کر اْس سے کہا اگر تْو چاہے تو مجھے پاک صاف کر سکتا ہے۔
41۔ اْس نے اْس پر ترس کھا کر ہاتھ بڑھایا اور اْسے چھو کر اْسے کہا مَیں چاہتا ہوں کہ تْو پاک صاف ہوجا۔
42۔ اور فی الفور اْس کا کوڑھ جاتا رہا اور وہ پاک صاف ہوگیا۔
1 The beginning of the gospel of Jesus Christ, the Son of God;
9 And it came to pass in those days, that Jesus came from Nazareth of Galilee, and was baptized of John in Jordan.
35 And in the morning, rising up a great while before day, he went out, and departed into a solitary place, and there prayed.
40 And there came a leper to him, beseeching him, and kneeling down to him, and saying unto him, If thou wilt, thou canst make me clean.
41 And Jesus, moved with compassion, put forth his hand, and touched him, and saith unto him, I will; be thou clean.
42 And as soon as he had spoken, immediately the leprosy departed from him, and he was cleansed.
25۔ پھر ایک عورت جس کے بارہ برس سے خون جاری تھا۔
26۔ اورکئی طبیبوں سے تکلیف اٹھا چکی تھی اور اپنا سب مال خرچ کر کے بھی اْسے کچھ فائدہ نہ ہواتھا بلکہ زیادہ بیمار ہو گئی تھی۔
27۔ یسوع کا حال سْن کر بھیڑ میں اْس کے پیچھے سے آئی اور اْس کی پوشاک کو چھوا۔
28۔ کیونکہ وہ کہتی تھی کہ اگر مَیں اْس کی پوشاک ہی چھو لوں گی تو اچھی ہو جاؤں گی۔
29۔ اور فی الفور اْس کا خون بہنا بند ہوگیا اور اْس نے اپنے بدن میں محسوس کیا کہ مَیں نے اس بیماری سے شفا پائی۔
30۔ یسوع نے فی الفور اپنے میں معلوم کر کے کہ مجھ میں سے قوت نکلی اْس بھیڑ میں پیچھے مڑ کر کہا کس نے میری پوشاک چھوئی؟
31۔ اْس کے شاگردوں نے کہا تْو دیکھتا ہے بھیڑ تجھ پر گری پڑتی ہے اور تْو کہتا ہے مجھے کس نے چھوا؟
32۔ اْس نے چاروں طرف نگاہ کی تاکہ جس نے یہ کام کیا اْسے دیکھے۔
33۔ وہ عورت جو کچھ اْس سے ہوا تھا محسوس کر کے ڈرتی اور کانپتی ہوئی اور اْس کے آگے گر پڑی اور سارا حال سچ سچ اْس سے کہہ دیا۔
34۔ اْس نے اْس سے کہا بیٹی تیرے ایمان سے تجھے شفا ملی۔ سلامت چلی جا اور اپنی بیماری سے بچی رہ۔
25 And a certain woman, which had an issue of blood twelve years,
26 And had suffered many things of many physicians, and had spent all that she had, and was nothing bettered, but rather grew worse,
27 When she had heard of Jesus, came in the press behind, and touched his garment.
28 For she said, If I may touch but his clothes, I shall be whole.
29 And straightway the fountain of her blood was dried up; and she felt in her body that she was healed of that plague.
30 And Jesus, immediately knowing in himself that virtue had gone out of him, turned him about in the press, and said, Who touched my clothes?
31 And his disciples said unto him, Thou seest the multitude thronging thee, and sayest thou, Who touched me?
32 And he looked round about to see her that had done this thing.
33 But the woman fearing and trembling, knowing what was done in her, came and fell down before him, and told him all the truth.
34 And he said unto her, Daughter, thy faith hath made thee whole; go in peace, and be whole of thy plague.
32۔ اے چھوٹے گلے نہ ڈر کیونکہ تمہارے باپ کو پسند آیا کہ تمہیں بادشاہی دے۔
32 Fear not, little flock; for it is your Father’s good pleasure to give you the kingdom.
1۔ اِس واسطے اے میرے پیارے بھائیو! جن کا مَیں مشتاق ہوں جو میری خوشی اور تاج ہو۔ اے پیارو! خداوند میں اِسی طرح قائم رہو۔
4۔ خداوند میں ہر وقت خوش رہو۔ پھر کہتا ہوں کہ خوش رہو۔
6۔کسی بات کی فکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تمہاری درخواستیں دعا اور منت کے وسیلہ شکر گزاری کے ساتھ خدا کے سامنے پیش کی جائیں۔
7۔ تو خدا کا اطمینان جو سمجھ سے بالکل باہر ہے تمہارے دلوں اور خیالوں کو مسیح یسوع میں محفوظ رکھے گا۔
8۔ غرض اے بھائیو! جتنی باتیں سچ ہیں اور جتنی باتیں شرافت کی ہیں اور جتنی باتیں واجب ہیں اور جتنی باتیں پاک ہیں اور جتنی باتیں پسندیدہ ہیں اور جتنی باتیں دلکش ہیں غرض جو نیکی اور تعریف کی باتیں ہیں اْن پر غور کیا کرو۔
9۔ جو باتیں تم نے مجھ سے سیکھیں اور حاصل کیں اور سنیں اور مجھ میں دیکھیں اْن پر عمل کیا کرو تو خدا جو اطمینان کا چشمہ ہے تمہارے ساتھ رہے گا۔
1 Therefore, my brethren dearly beloved and longed for, my joy and crown, so stand fast in the Lord, my dearly beloved.
4 Rejoice in the Lord alway: and again I say, Rejoice.
6 Be careful for nothing; but in every thing by prayer and supplication with thanksgiving let your requests be made known unto God.
7 And the peace of God, which passeth all understanding, shall keep your hearts and minds through Christ Jesus.
8 Finally, brethren, whatsoever things are true, whatsoever things are honest, whatsoever things are just, whatsoever things are pure, whatsoever things are lovely, whatsoever things are of good report; if there be any virtue, and if there be any praise, think on these things.
9 Those things, which ye have both learned, and received, and heard, and seen in me, do: and the God of peace shall be with you.
مسیحی سائنسی عمل کا آغاز ہم آہنگی سے متعلق مسیح کے بنیادی نقطے سے ہوتا ہے کہ، ”خوف نہ کر!“
Christian scientific practice begins with Christ's keynote of harmony, "Be not afraid!"
یافت (نوح کا بیٹا)۔ ایک قسم کا روحانی امن، جو اِس فہم سے بہتا ہے کہ خدا سب وجود رکھنے والی چیزوں کا الٰہی اصول ہے، اور انسان اْس کا تصور، اْس کی حفاظت کاایک فرزند ہے۔
Japhet (Noah's son). A type of spiritual peace, flowing from the understanding that God is the divine Principle of all existence, and that man is His idea, the child of His care.
خدا تمام چیزوں کو اپنی شبیہ پر بناتا ہے۔ زندگی وجودیت سے، سچ راستی سے، خدا نیکی سے منعکس ہوتا ہے، جو خود کی سلامتی اور استقلال عنایت کرتے ہیں۔ محبت، بے غرضی سے معطر ہو کر، سب کو خوبصورتی اور روشنی سے غسل دیتی ہے۔۔۔ انسان، اْس کی شبیہ پر خلق کئے جانے سے پوری زمین پر خدا کی حاکمیت کی عکاسی کرتا اور ملکیت رکھتا ہے۔آدمی اور عورت بطور ہمیشہ کے لئے خدا کے ساتھ ابدی اور ہم عصر، جلالی خوبی میں، لامحدود مادر پدر خدا کی عکاسی کرتے ہیں۔
خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا تاکہ الٰہی روح کی عکاسی کرے۔
God fashions all things, after His own likeness. Life is reflected in existence, Truth in truthfulness, God in goodness, which impart their own peace and permanence. Love, redolent with unselfishness, bathes all in beauty and light. … Man, made in His likeness, possesses and reflects God's dominion over all the earth. Man and woman as coexistent and eternal with God forever reflect, in glorified quality, the infinite Father-Mother God.
God made man in His own image, to reflect the divine Spirit.
بشر کے حوالے سے ہماری تشریح کو جاری رکھتے ہوئے آئیے یاد کریں کہ ہم ساز اورغیر فانی انسان ہمیشہ سے موجود ہے اور بطور مادہ وجود رکھتے ہوئے کسی فانی زندگی، جوہر یا ذہانت سے ہمیشہ بلند اور پار رہتا ہے۔ یہ بیان حقیقت پر مبنی ہے نہ کہ افسانوی ہے۔
Continuing our definition of man, let us remember that harmonious and immortal man has existed forever, and is always beyond and above the mortal illusion of any life, substance, and intelligence as existent in matter. This statement is based on fact, not fable.
انسان گناہ، بیماری اور موت سے عاجز ہے۔ حقیقی انسان پاکیزگی سے الگ نہیں ہو سکتا اور نہ ہی خدا، جس سے انسان نشوونما پاتا ہے، گناہ کے خلاف قوت یا آزادی پیدا کرسکتا ہے۔
Man is incapable of sin, sickness, and death. The real man cannot depart from holiness, nor can God, by whom man is evolved, engender the capacity or freedom to sin.
بیماری، گناہ اور موت زندگی کے پھل نہیں ہیں۔ یہ بے آہنگیاں ہیں جنہیں سچائی نیست کرتی ہے۔ کاملیت غیر کاملیت کو زندگی نہیں دیتی۔ چونکہ خدا نیک اور سب جانداروں کا سر چشمہ ہے، وہ اخلاقی یا جسمانی بدصورتی پیدا نہیں کرتا؛ اس لئے ایسا بگاڑ حقیقی نہیں بلکہ فریب نظری، غلطی کا سراب ہے۔ الٰہی سائنس اِن بڑے حقائق کو ظاہر کرتی ہے۔ اِنہی کی بنیاد پر کسی بھی شکل میں نہ غلطی سے خوف زدہ ہوتے ہوئے نہ ہی اِس کی تابعداری کرتے ہوئے یسوع نے زندگی کا اظہار کیا۔
Sickness, sin, and death are not the fruits of Life. They are inharmonies which Truth destroys. Perfection does not animate imperfection. Inasmuch as God is good and the fount of all being, He does not produce moral or physical deformity; therefore such deformity is not real, but is illusion, the mirage of error. Divine Science reveals these grand facts. On their basis Jesus demonstrated Life, never fearing nor obeying error in any form.
خوف کبھی خود کے ہونے اور اپنے کاموں سے رْکتا نہیں۔ خون، دل، پھیپھڑوں وغیرہ کا زندگی، خدا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حقیقی انسان کا ہر عمل الٰہی فہم کی نگرانی میں ہے۔ انسانی سوچ قتل کرنے یا علاج کرنے کی کوئی قوت نہیں رکھتی، اور اس کا خدا کے بشر پر کوئی ختیار نہیں ہے۔ وہ الٰہی فہم جس نے انسان کو خلق کیا اپنی صورت اور شبیہ کو برقرار رکھتا ہے۔ انسانی عقل خدا کے مخالف ہے اور اِسے ختم ہونا چاہئے، جیسے کہ پولوس رسول واضح کرتا ہے۔جو وجود رکھتا ہے وہ محض الٰہی فہم اور اْس کا خیال ہے، اسی فہم میں ساری ہستی ہم آہنگ اور ابدی پائی جاتی ہے۔ سیدھا یا تنگ راستہ اس حقیقت کو دیکھنے اور تسلیم کرنے، اس قوت کو قبول کرنے اور سچائی کی راہوں کی پیروی کرنے کے لئے ہے۔
وہ فانی عقل جو فانی بدن کے ہر عضو پر حکمرانی کرنے کا دعویٰ کرتی ہے، ہمارے پاس ایک زبردست ثبوت ہے۔ مگر یہ نام نہاد عقل ایک افسانہ ہے، اور اِسے خود اپنی مرضی سے سچائی کو تسلیم کرنا چاہئے۔یہ اعصائے سلطنت کو چلائے گا، مگر یہ بے اختیار ہوگا۔لافانی الٰہی عقل اِس کی تمام تر فرضی بالادستی لے لیتی ہے اور فانی عقل کو خوداِسی سے بچاتی ہے۔
Fear never stopped being and its action. The blood, heart, lungs, brain, etc., have nothing to do with Life, God. Every function of the real man is governed by the divine Mind. The human mind has no power to kill or to cure, and it has no control over God's man. The divine Mind that made man maintains His own image and likeness. The human mind is opposed to God and must be put off, as St. Paul declares. All that really exists is the divine Mind and its idea, and in this Mind the entire being is found harmonious and eternal. The straight and narrow way is to see and acknowledge this fact, yield to this power, and follow the leadings of truth.
That mortal mind claims to govern every organ of the mortal body, we have overwhelming proof. But this so-called mind is a myth, and must by its own consent yield to Truth. It would wield the sceptre of a monarch, but it is powerless. The immortal divine Mind takes away all its supposed sovereignty, and saves mortal mind from itself.
خوف کے جسمانی اثرات اِس کی فریب نظری کو ظاہر کرتے ہیں۔ زنجیروں میں جکڑے، اوندھے منہ پڑے ہوئے ایک شیر کو گھورنے سے انسان کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہئے۔ جسم صرف اْس بیماری پر یقین کرنے سے متاثر ہوتا ہے جوبیماری کو قابو کرنے والی سچائی سے لاتعلقی کی بدولت جنم لیتی ہے۔ سچائی کی جو قوت غلطی پر انسان کی حاکمیت کو ثابت کرتی ہے اْس کے علاوہ کوئی چیز غلطی کے خوف کو دور نہیں کر سکتی۔
اس سے زیادہ حوصلہ شکنی والی بات کوئی نہیں ہے کہ خدا یا اچھائی کے مخالف ایک طاقت ہے، اور یہ کہ خدا اس مخالف قوت کو خود کے خلاف، زندگی، صحت اور ہم آہنگی کے خلاف طاقت فراہم کرتا ہے۔
مادے یا جسم کا ہر وہ قانون، جس سے انسان پر حکومت کرنے کی امید رکھی جاتی ہے،زندگی یعنی خدا کے قانون سے خالی پن اور خلا سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے خدا داد حقوق سے نا آشنا ہم نا انصافی احکامات کے تابع ہوجاتے ہیں اور متعصب تعلیم اِس غلامی کو پْر زور بنا دیتی ہے۔ اِس بھرم سے مزید دْکھ اٹھانے کے لئے تیار نہ ہوں کہ آپ بیمار ہیں یا آپ کے نظام میں کوئی بیماری جنم لے رہی ہے، بجائے اِس کے کہ اِس بنیاد پر آپ گناہ آلود آزمائش کو تسلیم کریں کہ گناہ کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں۔
جب کوئی فرضی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو آپ کہتے ہیں کہ اس میں خطرہ ہے۔ یہ خوف ہی خطرہ ہے اور جسمانی اثرات کی ترغیب دلاتا ہے۔ ہم اخلاقی یا روحانی قانون کے ٹوٹنے کے علاوہ حقیقت میں کسی اور چیز کے ٹوٹنے سے تکلیف محسوس نہیں کرسکتے۔ فانی یقین کے نام نہاد قوانین یہ سمجھنے سے تباہ ہوتے ہیں کہ روح غیر فانی ہے، اور یہ کہ فانی سوچ وقت، ادوار اور بیماری کی اقسام کی قانون سازی نہیں کر سکتی، جس سے فانی لوگ مرتے ہیں۔ خدا قانون ساز ہے، لیکن وہ غیر مہذب ضابطوں کا مصنف نہیں ہے۔ لامحدود زندگی اور محبت میں کوئی بیماری، گناہ نہیں نہ ہی موت ہے، اور کلام پاک واضح کرتا ہے کہ ہم لامحدود خدا میں جیتے، چلتے پھرتے اور اپنا وجود رکھتے ہیں۔
The physical effects of fear illustrate its illusion. Gazing at a chained lion, crouched for a spring, should not terrify a man. The body is affected only with the belief of disease produced by a so-called mind ignorant of the truth which chains disease. Nothing but the power of Truth can prevent the fear of error, and prove man's dominion over error.
Nothing is more disheartening than to believe that there is a power opposite to God, or good, and that God endows this opposing power with strength to be used against Himself, against Life, health, harmony.
Every law of matter or the body, supposed to govern man, is rendered null and void by the law of Life, God. Ignorant of our God-given rights, we submit to unjust decrees, and the bias of education enforces this slavery. Be no more willing to suffer the illusion that you are sick or that some disease is developing in the system, than you are to yield to a sinful temptation on the ground that sin has its necessities.
When infringing some supposed law, you say that there is danger. This fear is the danger and induces the physical effects. We cannot in reality suffer from breaking anything except a moral or spiritual law. The so-called laws of mortal belief are destroyed by the understanding that Soul is immortal, and that mortal mind cannot legislate the times, periods, and types of disease, with which mortals die. God is the lawmaker, but He is not the author of barbarous codes. In infinite Life and Love there is no sickness, sin, nor death, and the Scriptures declare that we live, move, and have our being in the infinite God.
جب مادے پر عقیدے کو فتح کر لیا جاتا ہے تو شعور بہتر بدن تشکیل دیتا ہے۔ روحانی فہم کے وسیلے مادی عقیدے کی تصحیح کریں تو آپ کی روح آپ کو نیا بنائے گی۔ ماسوائے خدا کو رنجیدہ کرنے کے آپ کبھی خوفذدہ نہیں ہوں گے، اور آپ یہ کبھی یقین نہیں رکھیں گے کہ دل یا آپ کے بدن کا کوئی بھی حصہ آپ کو تباہ کر سکتا ہے۔
Consciousness constructs a better body when faith in matter has been conquered. Correct material belief by spiritual understanding, and Spirit will form you anew. You will never fear again except to offend God, and you will never believe that heart or any portion of the body can destroy you.
جب بیماری کی پہلی علامات سامنے آتی ہیں، الٰہی سائنس کے ساتھ مادی حواس کی گواہی پر بحث کریں۔ عدل سے متعلق آپ کے بلند فہم کو مادی آراء کا جھوٹا مرحلہ تباہ کرنے دیں جسے آپ قانون کا نام دیتے ہیں، پھر آپ بیماری والے کمرے تک محدود نہیں رہیں گے نہ ہی آپ آخری سکہ ادا کرنے تک، غلطی کی طلب کردہ سزاء تک، درد کے بستر پر لیٹے رہیں گے۔”جب تک تْو اپنے مدعی کے ساتھ راہ میں ہے اْس سے جلدی صلح کر لے۔“ سوچ کو وسیع کرنے کے لئے کسی گناہ یا بیماری کے دعوے کو برداشت نہ کریں۔
بیماری کے ابتدائی مراحل کا مقابلہ ویسی ہی ذہنی مخالفت کے ساتھ کریں جیسی ایک قانون ساز کسی غیر انسانی قانون کے اقتباس کو شکستِ فاش دینے کے لئے استعمال کرتا ہے۔فانی عقل، فرضی مادے، روح کی عظمت کے خلاف صف بندی کے خلاف التجا کو رد کرنے کے لئے سچائی کی روح والی شعوری طاقت میں اٹھ کھڑے ہوں۔ فانی عقل کے تصورات کو اور بیماری اور گناہ پر اِس کے عقائد کو مٹا ڈالیں۔
When the first symptoms of disease appear, dispute the testimony of the material senses with divine Science. Let your higher sense of justice destroy the false process of mortal opinions which you name law, and then you will not be confined to a sick-room nor laid upon a bed of suffering in payment of the last farthing, the last penalty demanded by error. "Agree with thine adversary quickly, whiles thou art in the way with him." Suffer no claim of sin or of sickness to grow upon the thought.
Meet the incipient stages of disease with as powerful mental opposition as a legislator would employ to defeat the passage of an inhuman law. Rise in the conscious strength of the spirit of Truth to overthrow the plea of mortal mind, alias matter, arrayed against the supremacy of Spirit. Blot out the images of mortal thought and its beliefs in sickness and sin.
کسی خوف یا شک کو آپ کے اس واضح اورمطمین بھروسے پر حاوی نہ ہونے دیں کہ پہچانِ زندگی کی ہم آہنگی، جیسے کہ زندگی ازل سے ہے، اس چیز کے کسی بھی درد ناک احساس یا یقین کو تبا ہ کر سکتی ہے جو زندگی میں ہے ہی نہیں۔جسمانی حس کی بجائے کرسچن سائنس کو ہستی سے متعلق آپ کی سمجھ کی حمایت کرنے دیں، اور یہ سمجھ غلطی کو سچائی کے ساتھ اکھاڑ پھینکے گی، فانیت کو غیر فانیت کے ساتھ تبدیل کرے گی، اور خاموشی کی ہم آہنگی کے ساتھ مخالفت کرے گی۔
Let neither fear nor doubt overshadow your clear sense and calm trust, that the recognition of life harmonious — as Life eternally is — can destroy any painful sense of, or belief in, that which Life is not. Let Christian Science, instead of corporeal sense, support your understanding of being, and this understanding will supplant error with Truth, replace mortality with immortality, and silence discord with harmony.
”اے چھوٹے گلے نہ ڈر کیونکہ تمہارے باپ کو پسند آیا کہ تمہیں بادشاہی دے۔“یہ سچائی کرسچن سائنس ہے۔
"Fear not, little flock; for it is your Father's good pleasure to give you the kingdom." This truth is Christian Science.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████