اتوار 4 جون، 2023
”ہماری مدد خداوند کے نام سے ہے،جس نے آسمان اور زمین کو بنایا۔“
“Our help is in the name of the Lord, who made heaven and earth.”
سبق کی آڈیو کے لئے یہاں کلک کریں
یوٹیوب سے سننے کے لئے یہاں کلک کریں
████████████████████████████████████████████████████████████████████████
1۔ خداوند کی حمد کرو۔ آسمان پر سے خداوند کی حمد کرو۔ بلندیوں پر اْس کی حمد کرو۔
2۔ اے اْس کے فرشتو! سب اْس کی حمد کرو۔ اے اْس کے لشکرو! سب اْس کی حمد کرو۔
3۔ اے سورج! اے چاند! اْس کی حمد کرو۔ اے نورانی ستارو! سب اْس کی حمد کرو۔
4۔ اے افلاک افلاک! اْس کی حمد کرو۔ اور تْو بھی اے فضا پر کے پانی۔
5۔ یہ سب خداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ اْس نے حکم دیا اور یہ پیدا ہوگئے۔
6۔ اْس نے اْن کو ابد الا آباد کے لئے قائم کیاہے۔ اْس نے اٹل قانون مقرر کیا ہے۔
1. Praise ye the Lord. Praise ye the Lord from the heavens: praise him in the heights.
2. Praise ye him, all his angels: praise ye him, all his hosts.
3. Praise ye him, sun and moon: praise him, all ye stars of light.
4. Praise him, ye heavens of heavens, and ye waters that be above the heavens.
5. Let them praise the name of the Lord: for he commanded, and they were created.
6. He hath also stablished them for ever and ever: he hath made a decree which shall not pass.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
8۔ اے خداوند لشکروں کے خدا! تجھ سا زبردست کون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چوگرد ہے۔
9۔ سمندر کے جوش و خروش پر تْو حکمرانی کرتا ہے۔ تْو اْس کی اٹھتی لہروں کو تھما دیتا ہے۔
11۔ آسمان تیرا ہے۔ زمین بھی تیری ہے۔ جہان اور اْس کی معموری کو تْو ہی نے قائم کیا۔
12۔ شمال اور جنوب کو پیدا کرنے والا تْو ہی ہے۔
52۔ خداوند ابد الآباد مبارک ہو! آمین ثْم آمین۔
8 O Lord God of hosts, who is a strong Lord like unto thee? or to thy faithfulness round about thee?
9 Thou rulest the raging of the sea: when the waves thereof arise, thou stillest them.
11 The heavens are thine, the earth also is thine: as for the world and the fulness thereof, thou hast founded them.
12 The north and the south thou hast created them:
52 Blessed be the Lord for evermore. Amen, and Amen.
1۔ خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔
2۔ اور زمین ویران اور سْنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔
3۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی ہو جا اور روشنی ہو گئی۔
4۔ اور خدا نے کہا کہ روشنی اچھی ہے اور خدا نے روشنی کو تاریکی سے جدا کیا۔
5۔ اور خدا نے روشنی کو دن کہا اور تاریکی کو رات اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو پہلا دن ہوا۔
6۔ اور خدا نے کہا کہ پانیوں کے درمیان فضا ہو تا کہ پانی پانی سے جدا ہو جائے۔
7۔ پس خدا نے فضا کو بنایا اور فضا کے نیچے کے پانی کو فضا کے اوپر کے پانی سے جدا کیا اور ایسا ہی ہوا۔
8۔ اور خدا نے فضا کو آسمان کہا اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو دوسرا دن ہوا۔
9۔ خدا نے کہا کہ آسمان کے نیچے کا پانی ایک جگہ جمع ہو کر خشکی نظر آئے اور ایسا ہی ہوا۔
10۔ اور خدا نے خشکی کو زمین کہا اور جو پانی جمع ہو گیا تھا اْس کو سمندر اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
11۔ اور خدا نے کہا زمین گھاس اور بیج دار بوٹیوں کو اور پھلدار درختوں کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق پھلیں اور جو زمین پر اپنے آپ میں بیج رکھیں اْگائے اور ایسا ہی ہوا۔
12۔ تب زمین نے گھاس اور بوٹیوں کو جو اپنی اپنی جنس کے موافق بیج رکھیں پھلدار درختوں کو جن کے بیج اْن کی جنس کے موافق اْن میں ہیں اْن میں اْگایا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
13۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو تیسرا دن ہوا۔
14۔ اور خدا نے کہا کہ فلک پر نیر ہوں کہ دن کو رات سے الگ کریں۔
15۔ اور وہ فلک پر انوار کے لئے ہوں کہ زمین پر روشنی ڈالیں۔ اور ایسا ہی ہوا۔
16۔ خدا نے دو بڑے نیر بنائے ایک نیر اکبر کہ دن کو حکم کرے اور ایک نیر اصغر کہ رات پر حکم کرے اور اْس نے ستاروں کو بھی بنایا۔
17۔ اور خدا نے اْن کو فلک پر رکھا کہ زمین پر روشنی ڈالیں۔
18۔ اور دن پر اور رات پر حکم کریں اور اجالے کو اندھیرے سے جدا کریں اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
19۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو چوتھا دن ہوا۔
20۔ اور خدا نے کہا کہ پانی جانداروں کو کثرت سے پیدا کرے اور پرندے زمین کے اوپر فضا میں اْڑیں۔
21۔ اور خدا نے بڑے بڑے دریائی جانوروں کو اور ہر قسم کے جاندار کو جو پانی سے بکثرت پیدا ہوئے تھے اْن کی جنس کے موافق اور ہر قسم کے پرندوں کو اْن کی جنس کے موافق پیدا کیا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
22۔ اور خدا نے اْن کو یہ کہہ کر برکت دی کہ پھلو اور بڑھو اور اِن سمندروں کے پانی کو بھر دو اور پرندے زمین پر بہت بڑھ جائیں۔
23۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی۔سو پانچواں دن ہوا۔
24۔ اور خدا نے کہا کہ زمین جانداروں کو اْن کی جنس کے موافق چوپائے اور رینگنے والے جاندا اور جنگلی جانور اْن کی جنس کے موافق پیدا کرے اور ایسا ہی ہوا۔
25۔ اور خدا نے جنگلی جانوروں اور چوپایوں کو اْن کی جنس کے موافق بنایا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
26۔ پھر خدا نے کہا کہ ہم انسان کو اپنی صورت پر اپنی شبیہ کی مانند بنائیں اور وہ سمندر کی مچھلیوں اور آسمان کے پرندوں اور چوپائیوں اور تمام زمین اور سب جانداروں پر جو زمین پر رینگتے ہیں اختیار رکھیں۔
27۔ اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر اور ناری اْن کو پیدا کیا۔
28۔ خدا نے اْن کو برکت دی اور کہا پھلو اور بڑھو اور زمین کو معمور ومحکوم کرو اور سمندر کی مچھلیوں اور ہوا کے پرندوں اور کل جانوروں پر جو زمین پر چلتے ہیں اختیار رکھو۔
29۔ اور خدا نے کہا کہ دیکھو میں تمام روی زمین کی کُل بیج دار سبزی اور ہر درخت جس میں اُس کا بیج دار پھل ہو تم کو دیتا ہوں۔ یہ تمہارے کھانے کو ہوں۔
30۔اور زمین کے کل جانوروں کے لئے اور ہوا کے کل پرندوں کے لئے اور اْن سب کے لئے جو زمین پر رینگنے والے ہیں جن میں زندگی کا دم ہے کْل ہری بوٹیاں کھانے کو دیتا ہوں اور ایسا ہی ہوا۔
31۔ اور خدا نے سب پر جو اْس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے۔
1 In the beginning God created the heaven and the earth.
2 And the earth was without form, and void; and darkness was upon the face of the deep. And the Spirit of God moved upon the face of the waters.
3 And God said, Let there be light: and there was light.
4 And God saw the light, that it was good: and God divided the light from the darkness.
5 And God called the light Day, and the darkness he called Night. And the evening and the morning were the first day.
6 And God said, Let there be a firmament in the midst of the waters, and let it divide the waters from the waters.
7 And God made the firmament, and divided the waters which were under the firmament from the waters which were above the firmament: and it was so.
8 And God called the firmament Heaven. And the evening and the morning were the second day.
9 And God said, Let the waters under the heaven be gathered together unto one place, and let the dry land appear: and it was so.
10 And God called the dry land Earth; and the gathering together of the waters called he Seas: and God saw that it was good.
11 And God said, Let the earth bring forth grass, the herb yielding seed, and the fruit tree yielding fruit after his kind, whose seed is in itself, upon the earth: and it was so.
12 And the earth brought forth grass, and herb yielding seed after his kind, and the tree yielding fruit, whose seed was in itself, after his kind: and God saw that it was good.
13 And the evening and the morning were the third day.
14 And God said, Let there be lights in the firmament of the heaven to divide the day from the night; and let them be for signs, and for seasons, and for days, and years:
15 And let them be for lights in the firmament of the heaven to give light upon the earth: and it was so.
16 And God made two great lights; the greater light to rule the day, and the lesser light to rule the night: he made the stars also.
17 And God set them in the firmament of the heaven to give light upon the earth,
18 And to rule over the day and over the night, and to divide the light from the darkness: and God saw that it was good.
19 And the evening and the morning were the fourth day.
20 And God said, Let the waters bring forth abundantly the moving creature that hath life, and fowl that may fly above the earth in the open firmament of heaven.
21 And God created great whales, and every living creature that moveth, which the waters brought forth abundantly, after their kind, and every winged fowl after his kind: and God saw that it was good.
22 And God blessed them, saying, Be fruitful, and multiply, and fill the waters in the seas, and let fowl multiply in the earth.
23 And the evening and the morning were the fifth day.
24 And God said, Let the earth bring forth the living creature after his kind, cattle, and creeping thing, and beast of the earth after his kind: and it was so.
25 And God made the beast of the earth after his kind, and cattle after their kind, and every thing that creepeth upon the earth after his kind: and God saw that it was good.
26 And God said, Let us make man in our image, after our likeness: and let them have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over the cattle, and over all the earth, and over every creeping thing that creepeth upon the earth.
27 So God created man in his own image, in the image of God created he him; male and female created he them.
28 And God blessed them, and God said unto them, Be fruitful, and multiply, and replenish the earth, and subdue it: and have dominion over the fish of the sea, and over the fowl of the air, and over every living thing that moveth upon the earth.
29 And God said, Behold, I have given you every herb bearing seed, which is upon the face of all the earth, and every tree, in the which is the fruit of a tree yielding seed; to you it shall be for meat.
30 And to every beast of the earth, and to every fowl of the air, and to every thing that creepeth upon the earth, wherein there is life, I have given every green herb for meat: and it was so.
31 And God saw every thing that he had made, and, behold, it was very good.
13۔کیونکہ دیکھ اْسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پیدا کیا وہ انسان پر اْس کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے اور صبح کو تاریک بنا دیتا ہے اور زمین کے اونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اْس کا نام خداوند رب الافواج ہے۔
13 For, lo, he that formeth the mountains, and createth the wind, and declareth unto man what is his thought, that maketh the morning darkness, and treadeth upon the high places of the earth, The Lord, The God of hosts, is his name.
11۔ اے ہمارے خداوند اور خدا تو ہی تمجید اور عزت اور قدرت کے لائق ہے کیونکہ تْو ہی نے سب چیزیں پیدا کیں اور وہ تیری ہی مرضی سے تھیں اور پیدا ہوئیں۔
11 Thou art worthy, O Lord, to receive glory and honour and power: for thou hast created all things, and for thy pleasure they are and were created.
خالق۔ روح؛ عقل؛ ذہانت؛ ساری اچھائی اور حقیقت کے الٰہی اصول پر زور دینے والا؛ خود موجود زندگی، سچائی اور محبت؛ وہ جو کامل اور ابدی ہے؛ مادے اور بدی کا مخالف، جس کا کوئی اصول نہیں؛ خدا جس نے وہ سب کچھ بنایا جو بنایا گیا تھا اور خود کے مخالف کوئی ایٹم یا عنصر نہ بنا سکا۔
Creator. Spirit; Mind; intelligence; the animating divine Principle of all that is real and good; self-existent Life, Truth, and Love; that which is perfect and eternal; the opposite of matter and evil, which have no Principle; God, who made all that was made and could not create an atom or an element the opposite of Himself.
خدا کائنات کو،بشمول انسان،خلق کرتا اور اْس پر حکومت کرتا ہے۔ یہ کائنات روحانی خیالات سے بھری پڑی ہے، جنہیں وہ تیار کرتا ہے، اور وہ اْس عقل کی فرمانبرداری کرتے ہیں جو انہیں بناتی ہے۔
God creates and governs the universe, including man. The universe is filled with spiritual ideas, which He evolves, and they are obedient to the Mind that makes them.
”خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا۔ اور زمین ویران اور سْنسان تھی اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا اور خدا کی روح پانیوں کی سطح پر جنبش کرتی تھی۔“ (پیدائش 1باب1، 2آیات)۔ وسیع الازل میں، سائنس اور ہستی کی سچائی میں، روح اور اِس کی بے شمار تخلیقات واحد حقائق ہیں۔ تاریکی اور افراتفری روشنی، سمجھ اور ابدی ہم آہنگی کے فرضی فریقین ہیں، اور یہ عدم کے عناصر ہیں۔
"In the beginning God created the heaven and the earth. And the earth was without form, and void; and darkness was upon the face of the deep." (Genesis i. 1, 2.) In the vast forever, in the Science and truth of being, the only facts are Spirit and its innumerable creations. Darkness and chaos are the imaginary opposites of light, understanding, and eternal harmony, and they are the elements of nothingness.
یہودی قبائل کا یہواہ ایک انسان کا تخلیق کردہ خدا تھا، جو غضب، توبہ اور انسان کے تبدیل ہونے کا ذمہ دار تھا۔ کرسچن سائنس کا خدا عالمگیر، ابدی اور الٰہی محبت ہے جو نہ تبدیل ہوتا ہے اور نہ بدی، بیماری اور موت کا سبب بنتا ہے۔یہ واقعی اور مایوس کن طور پر سچ ہے کہ پرانا کلام اْلٹ دیا گیا ہے۔ابتدا میں خدا نے انسان کو اپنی، خدا کی شبیہ پر پیدا کیا؛ لیکن بشر انسان ہی کو جنم دیں گے، اور وہ خدا کو انسانی صورت پر بنا لیں گے۔ایک بشر کا دیوتا کیسا ہے جو الٹا بشر کی بڑھائی کرتا ہے؟
The Jewish tribal Jehovah was a man-projected God, liable to wrath, repentance, and human changeableness. The Christian Science God is universal, eternal, divine Love, which changeth not and causeth no evil, disease, nor death. It is indeed mournfully true that the older Scripture is reversed. In the beginning God created man in His, God's, image; but mortals would procreate man, and make God in their own human image. What is the god of a mortal, but a mortal magnified?
پیدائش 1باب21آیت۔ اور خدا نے بڑے بڑے دریائی جانوروں کو اور ہر قسم کے جاندار کو جو پانی سے بکثرت پیدا ہوئے تھے اْن کی جنس کے موافق اور ہر قسم کے پرندوں کو اْن کی جنس کے موافق پیدا کیا اور خدا نے دیکھا کہ اچھا ہے۔
روح کو قوت، حضوری اور قدرت کی اور مقدس خیالات، محبت کے پروں کی بھی علامات دی جاتی ہیں۔اْس کی حضوری کے یہ فرشتے، جن کے پاس پاک ترین فرمان ہے، عقل کے روحانی ماحول سے منسلک ہوتے اور متواتر طور پر خود کی خصوصیات کو دوبارہ پیدا کرتے ہیں۔ہم اْن کی انفرادی اشکال کو نہیں جانتے، لیکن ہم یہ جانتے ہیں کہ اْن کی فطرت خدا کی فطرت اور روحانی برکات کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے؛ یوں علامتی ہوتے ہوئے، خارجی ہیں، تاہم نفسی ہیں، ایمان اور روحانی فہم کو بیان کرتے ہیں۔
Genesis i. 21. And God created great whales, and every living creature that moveth, which the waters brought forth abundantly, after their kind, and every winged fowl after his kind: and God saw that it was good.
Spirit is symbolized by strength, presence, and power, and also by holy thoughts, winged with Love. These angels of His presence, which have the holiest charge, abound in the spiritual atmosphere of Mind, and consequently reproduce their own characteristics. Their individual forms we know not, but we do know that their natures are allied to God's nature; and spiritual blessings, thus typified, are the externalized, yet subjective, states of faith and spiritual understanding.
پیدائش 1باب27 آیت: اور خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا۔ خدا کی صورت پر اْس کو پیدا کیا۔ نر وناری اْن کو پیدا کیا۔
اِس یاد گارلمحاتی خیال پر زور دینے کے لئے یہ بار بار دوہرایا گیا ہے کہ خدا نے انسان کو اپنی صورت پر پیدا کیا تاکہ الٰہی روح کی عکاسی کرے۔ اِس کا مطلب ہے کہ انسان ایک عام اصطلاح ہے۔ مزکر، مونث اور بے جنس صنف انسانی نظریات ہیں۔ قدیم زبانوں میں سے ایک میں لفظ انسان کے لئے عقل کا مترادف لفظ بھی استعمال ہوا ہے۔اِس تعریف کو بشریت پسندوں نے یا کسی دیوتا کی انسانیت آموزی نے کمزور کیا ہے۔”ایک بشریاتی خدا“ کے فقرے میں لفظ بشریت دو یونانی الفاظ سے اخذ کیا گیا ہے جو انسان اور صورت کی طرف اشارہ کرتے ہیں، اور دیوتا کی جسمانیت ختم کرنے کی جان لیوا دماغی کوشش کے طور پر جن کی تشریح کی جاتی ہے۔عقل کی زندگی دینے والی خصوصیت روح ہے، نہ کہ مادہ۔ مثالی انسان تخلیق کے ساتھ، ذہانت کے ساتھ اور سچائی کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ الٰہی سائنس میں ہمارے پاس خدا کو مذکر سمجھنے کا ویسا ہی اختیار نہیں ہے جیسا اْسے مونث سمجھنے کا نہیں ہے،کیونکہ محبت دیوتا کا واضح ترتصور پیش کرتی ہے۔
Genesis i. 27. So God created man in His own image, in the image of God created He him; male and female created He them.
To emphasize this momentous thought, it is repeated that God made man in His own image, to reflect the divine Spirit. It follows that man is a generic term. Masculine, feminine, and neuter genders are human concepts. In one of the ancient languages the word for man is used also as the synonym of mind. This definition has been weakened by anthropomorphism, or a humanization of Deity. The word anthropomorphic, in such a phrase as "an anthropomorphic God," is derived from two Greek words, signifying man and form, and may be defined as a mortally mental attempt to reduce Deity to corporeality. The life-giving quality of Mind is Spirit, not matter. The ideal man corresponds to creation, to intelligence, and to Truth. The ideal woman corresponds to Life and to Love. In divine Science, we have not as much authority for considering God masculine, as we have for considering Him feminine, for Love imparts the clearest idea of Deity.
لافانی انسان، جو روح کو پیش کرتا ہے، اور فانی انسان جو یہ غلطی پیش کرتا ہے کہ زندگی اور ذہانت مادے میں ہے، اِن کے مابین حد بندی کی لکیریں مادے کی خوشیوں اور تکلیفوں کو خرافات ظاہر کرتی ہیں، اور ان کے مابین انسانی عقیدے کو دیو مالا ئی کہانی کا باپ سمجھتے ہیں، جس میں مادہ ذہین دیوتاؤں میں منقسم پیش کیا جاتا ہے۔انسان کی حقیقی خودی صرف اْسی میں قابل شناخت ہے جو اچھا اور سچ ہے۔ انسان نہ تو خود کار ہے اور نہ انسان کا تخلیق کردہ ہے۔ اْسے خدا نے خلق کیا ہے۔
The lines of demarcation between immortal man, representing Spirit, and mortal man, representing the error that life and intelligence are in matter, show the pleasures and pains of matter to be myths, and human belief in them to be the father of mythology, in which matter is represented as divided into intelligent gods. Man's genuine selfhood is recognizable only in what is good and true. Man is neither self-made nor made by mortals. God created man.
روح کی کائنات الٰہی اصول یا زندگی کی تخلیقی قوت کی عکاسی کرتی ہے جو عقل کی کثیر اشکال کو دوبارہ جنم دیتی اور مشترکہ تصوریعنی انسان کے اجماع پر حکمرانی کرتی ہے۔درخت اور جڑی بوٹی خود کی کسی افزائشی قوت کی وجہ سے پھل پیدا نہیں کرتے، بلکہ عقل کی وجہ سے جس میں سب کچھ شامل ہوتا ہے۔ایک مادی دنیا فانی عقل اور انسان ایک خالق کے معنی پیش کرتے ہیں۔سائنسی الٰہی تخلیق فانی عقل اور کائنات کو خدا کی تخلیق کردہ ظاہر کرتی ہے۔
The universe of Spirit reflects the creative power of the divine Principle, or Life, which reproduces the multitudinous forms of Mind and governs the multiplication of the compound idea man. The tree and herb do not yield fruit because of any propagating power of their own, but because they reflect the Mind which includes all. A material world implies a mortal mind and man a creator. The scientific divine creation declares immortal Mind and the universe created by God.
تخلیقی اصول، زندگی، سچائی اور محبت، خدا ہے۔ کائنات خدا کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک خالق اور ایک تخلیق کے سوا اور کوئی نہیں۔ یہ تخلیق روحانی خیالات اور اْن کی شناختوں کے ایاں ہونے پر مشتمل ہے، جو لامحدود عقل کے دامن سے جڑے ہیں اور ہمیشہ منعکس ہوتے ہیں۔ یہ خیالات محدود سے لامحدود تک وسیع ہیں اور بلند ترین خیالات خدا کے بیٹے اور بیٹیاں ہیں۔
The creative Principle — Life, Truth, and Love — is God. The universe reflects God. There is but one creator and one creation. This creation consists of the unfolding of spiritual ideas and their identities, which are embraced in the infinite Mind and forever reflected. These ideas range from the infinitesimal to infinity, and the highest ideas are the sons and daughters of God.
یہ ماننا کہ مادے میں زندگی ہے، اور یہ کہ گناہ، بیماری اور موت خدا کی تخلیق کردہ ہیں،یہ غلطی کب بے نقاب ہوگی؟ یہ کب سمجھا جائے گاکہ مادے میں نہ تو ذہانت، زندگی ہے اور نہ ہی احساس ہے اور یہ کہ اِس کا متضاد ایمان تمام دْکھوں کا ثمردار وسیلہ ہے؟ خدا نے سب کچھ عقل کے وسیلہ خلق کیا اور سب کچھ کامل اور ابدی بنایا۔
When will the error of believing that there is life in matter, and that sin, sickness, and death are creations of God, be unmasked? When will it be understood that matter has neither intelligence, life, nor sensation, and that the opposite belief is the prolific source of all suffering? God created all through Mind, and made all perfect and eternal.
فہم کی تکالیف صحت بخش ہیں، اگر وہ جھوٹے پْرلطف عقائد کو کھینچ کر دور کرتے اور روح کے فہم سے محبت پیدا کرتے ہیں، جہاں خدا کی مخلوقات اچھی ہیں اور ”دل کو شادمان“ کرتی ہیں۔ ایسی ہی سائنس کی تلوار ہے جس سے سچائی غلطی، مادیت کا سر قلم کرتی ہے، انسان کی بلند انفرادیت اور قسمت کو جگہ فراہم کرتے ہوئے۔
The pains of sense are salutary, if they wrench away false pleasurable beliefs and transplant the affections from sense to Soul, where the creations of God are good, "rejoicing the heart." Such is the sword of Science, with which Truth decapitates error, materiality giving place to man's higher individuality and destiny.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔
████████████████████████████████████████████████████████████████████████