اتوار 18 جون، 2023
”چپ چاپ کھڑا رہ اور خداوند کے حیرت انگیز کاموں پر غور کر۔“
“Stand still, and consider the wondrous works of God.”
22۔ دیکھ! خدا اپنی قدرت سے بڑے بڑے کام کرتا ہے۔ کون سا استاد اْس کی مانند ہے؟
5۔خدا عجیب طور پر اپنی آواز سے گرجتا ہے۔ وہ بڑے بڑے کام کرتا ہے جن کو ہم سمجھ نہیں سکتے۔
6۔کیونکہ وہ برف کو فرماتا ہے کہ تو زمین پر گر۔ اِسی طرح وہ بارش سے اور موسلادھار مینہ سے کہتا ہے۔
16۔ کیا تو بادلوں کے مُوازنہ سے واقف ہے؟ یہ اُسی کے حیرت انگیز کام ہیں جو علم میں کامل ہے۔
17۔ جب زمین پر جنوبی ہوا کی وجہ سے سناٹا ہوتا ہے تو تیرے کپڑے کیوں گرم ہوجاتے ہیں؟
23۔ ہم قادِرمطلق کو پا نہیں سکتے۔ وہ قُدرت اور عدل میں شاندار ہے اور اِنصاف کی فراوانی میں ظلم نہ کرے گا۔
22. Behold, God exalteth by his power: who teacheth like him?
5. God thundereth marvellously with his voice; great things doeth he, which we cannot comprehend.
6. For he saith to the snow, Be thou on the earth; likewise to the small rain, and to the great rain of his strength.
16. Dost thou know the balancings of the clouds, the wondrous works of him which is perfect in knowledge?
17. How thy garments are warm, when he quieteth the earth by the south wind?
23. Touching the Almighty, we cannot find him out: he is excellent in power, and in judgment, and in plenty of justice: he will not afflict.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
8۔ لیکن میں تو خدا ہی کا طالب رہوں گا اور اپنا معاملہ خدا ہی پر چھوڑوں گا۔
9۔ جو ایسے بڑے بڑے کام جو دریافت نہیں ہو سکتے اور بیشمار عجیب کام کرتا ہے۔
10۔ وہی زمین پر مینہ برساتا اور کھیتوں میں پانی بھیجتا ہے۔
11۔ اسی طرح وہ فروتنوں کو اونچی جگہ پر بٹھاتا ہے اور ماتم کرنے والے سلامتی کی سرفرازی پاتے ہیں۔
12۔ وہ عیاروں کی تدبیروں کو باطل کردیتا ہے۔ یہاں تک کہ اْن کے ہاتھ اْن کے مقصد کو پورا نہیں کر سکتے۔
13۔ وہ ہوشیاروں کو اْن ہی کی چالاکیوں میں پھنساتا ہے اور ٹیڑے لوگوں کی مشورت جلد جاتی رہتی ہے۔
19۔ وہ تجھے چھ مصیبتوں سے چھڑائے گا بلکہ سات میں بھی کوئی آفت تجھے چھونے نہ پائے گی۔
20۔ کال میں وہ تجھ کو موت سے بچائے گا اور لڑائی میں تلوار کی دھار سے۔
21۔ تْو زبان کے کوڑے سے محفوظ رکھا جائے گا اور جب ہلاکت آئے گی تو تجھے ڈر نہیں لگے گا
22۔ تو ہلاکت اور خشک سالی پرہنسے گا اور زمین کے درندوں سے تجھے کچھ خوف نہ ہوگا۔
23۔ میدان کے پتھروں کے ساتھ تیرا ایکا ہوگا اور جنگلی درندے تجھ سے میل رکھیں گے۔
24۔ اور تْو جانے گا کہ تیرا ڈیرا محفوظ ہے۔
8 I would seek unto God, and unto God would I commit my cause:
9 Which doeth great things and unsearchable; marvellous things without number:
10 Who giveth rain upon the earth, and sendeth waters upon the fields:
11 To set up on high those that be low; that those which mourn may be exalted to safety.
12 He disappointeth the devices of the crafty, so that their hands cannot perform their enterprise.
13 He taketh the wise in their own craftiness: and the counsel of the froward is carried headlong.
19 He shall deliver thee in six troubles: yea, in seven there shall no evil touch thee.
20 In famine he shall redeem thee from death: and in war from the power of the sword.
21 Thou shalt be hid from the scourge of the tongue: neither shalt thou be afraid of destruction when it cometh.
22 At destruction and famine thou shalt laugh: neither shalt thou be afraid of the beasts of the earth.
23 For thou shalt be in league with the stones of the field: and the beasts of the field shall be at peace with thee.
24 And thou shalt know that thy tabernacle shall be in peace;
1۔ اور بہت دنوں کے بعد ایسا ہوا کہ خداوند کا یہ کلام تیسرے سال ایلیاہ پر نازل ہوا کہ جا کر اخی اب سے مل اور مَیں زمین پر مینہ برساونگا۔
2۔ سو ایلیاہ اخی اب سے ملنے کو چلا اور سامریہ میں سخت کال تھا۔
41۔ پھر ایلیاہ نے اخی اب سے کہا اوپر چڑھ جا۔ کھا اور پی کیونکہ کثرت کی بارش کی آواز ہے۔
42۔ سو اخی اب کھانے پینے کو اوپر چلا گیا اور ایلیاہ کرمل کی چوٹی پر چڑھ گیا اور زمین پر سرنگون ہو کر اپنا منہ اپنے گھٹنوں کے بیچ کر لیا۔
43۔ اور اپنے خادم سے کہا ذرا اوپر جا کر سمندر کی طرف تو نظر کر۔ سو اُس نے اوپر جا کر نظر کی اور کہاں وہاں کچھ بھی نہیں ہے۔ اُس نے کہا پھر سات بار جا۔
44۔ اور ساتویں مرتبہ اُس نے کہا دیکھ ایک چھوٹا سا بادل آدمی کے ہاتھ کے برابر سمندر میں سے اٹھا ہے۔ تب اُس نے کہا جا اور اخی اب سے کہہ کہ اپنا رتھ تیار کرا کے نیچے اتر جا تاکہ بارش تجھے روک نہ لے۔
45۔ اور تھوڑی ہی دیر میں آسمان گھٹا اور آندھی سے سیاہ ہو گیا اور بڑی بارش ہوئی اور اخی اب سوار ہو کر یزرعیل کو چلا۔
46۔ اور خداوند کا ہاتھ ایلیاہ پر تھا اور اُس نے اپنی کمر کس لی اور اخی اب کے آگے آگے یزرعیل کے مدخل تک دوڑا چلا گیا۔
1 And it came to pass after many days, that the word of the Lord came to Elijah in the third year, saying, Go, shew thyself unto Ahab; and I will send rain upon the earth.
2 And Elijah went to shew himself unto Ahab. And there was a sore famine in Samaria.
41 And Elijah said unto Ahab, Get thee up, eat and drink; for there is a sound of abundance of rain.
42 So Ahab went up to eat and to drink. And Elijah went up to the top of Carmel; and he cast himself down upon the earth, and put his face between his knees,
43 And said to his servant, Go up now, look toward the sea. And he went up, and looked, and said, There is nothing. And he said, Go again seven times.
44 And it came to pass at the seventh time, that he said, Behold, there ariseth a little cloud out of the sea, like a man’s hand. And he said, Go up, say unto Ahab, Prepare thy chariot, and get thee down, that the rain stop thee not.
45 And it came to pass in the mean while, that the heaven was black with clouds and wind, and there was a great rain. And Ahab rode, and went to Jezreel.
46 And the hand of the Lord was on Elijah;
9۔ اور وہاں ایک غار میں جا کر ٹک گیا اور دیکھو خداوند کا یہ کلام اْس پر نازل ہوا کہ اے ایلیاہ! تْو یہاں کیا کرتا ہے؟
10۔ اْس نے کہا خداوند لشکروں کے خدا کے لئے مجھے بڑی غیرت آئی کیونکہ بنی اسرائیل نے تیرے عہد کو ترک کیا اور تیرے مذبحوں کو ڈھا دیا اور تیرے نبیوں کو تلوار سے قتل کیا اور ایک مَیں ہی اکیلا بچا ہوں۔ سو وہ میری جان لینے کے در پے ہیں۔
11۔ اْس نے کہا باہر نکل اور پہاڑ پر خداوند کے حضور کھڑا ہو اور دیکھو خداوند گزرا اور ایک بڑی تْند آندھی نے خداوند کے آگے پہاڑوں کو چیر ڈالا اور چٹانوں کے ٹکڑے کر دیے پر خداوند آندھی میں نہیں تھا اور آندھی کے بعد زلزلہ آیا پر خداوند زلزلہ میں نہیں تھا۔
12۔ اور زلزلے کے بعد آگ آئی پر خداوند آگ میں بھی نہیں تھا اور آگ کے بعد ایک دبی ہوئی ہلکی آواز آئی۔
9 And he came thither unto a cave, and lodged there; and, behold, the word of the Lord came to him, and he said unto him, What doest thou here, Elijah?
10 And he said, I have been very jealous for the Lord God of hosts: for the children of Israel have forsaken thy covenant, thrown down thine altars, and slain thy prophets with the sword; and I, even I only, am left; and they seek my life, to take it away.
11 And he said, Go forth, and stand upon the mount before the Lord. And, behold, the Lord passed by, and a great and strong wind rent the mountains, and brake in pieces the rocks before the Lord; but the Lord was not in the wind: and after the wind an earth-quake; but the Lord was not in the earthquake:
12 And after the earthquake a fire; but the Lord was not in the fire: and after the fire a still small voice.
1۔ خداوند کا شکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اْس کی شفقت ابدی ہے۔
2۔ خدا وند کے چھْڑائے ہوئے یہی کہیں۔ جن کو اْس نے فدیہ دے کر مخالف کے ہاتھ سے چھْڑا لیا۔
3۔ اور اْن کو ملک ملک سے جمع کیا۔ پورب سے پچھم سے۔ اْتر سے اور دکھن سے۔
4۔ وہ بیابان میں صحرا کے راستے پر بھٹکتے پھرے۔ اْن کو بسنے کے لئے کوئی شہر نہ ملا۔
5۔ وہ بھوکے اور پیاسے تھے اور اْن کا دل بیٹھا جاتا تھا۔
6۔ تب اپنی مصیبت میں اْنہوں نے فریاد کی۔ اور اْس نے اْن کو اْن کے دکھوں سے رہائی بخشی۔
1 O give thanks unto the Lord, for he is good: for his mercy endureth for ever.
2 Let the redeemed of the Lord say so, whom he hath redeemed from the hand of the enemy;
3 And gathered them out of the lands, from the east, and from the west, from the north, and from the south.
4 They wandered in the wilderness in a solitary way; they found no city to dwell in.
5 Hungry and thirsty, their soul fainted in them.
6 Then they cried unto the Lord in their trouble, and he delivered them out of their distresses.
14۔ اْس نے اتر کر بڑی بھیڑ دیکھی اور اْسے اْن پر ترس آیا اور اْس نے اْن کے بیماروں کو اچھا کر دیا۔
22۔ اور اْس نے فوراً شاگردوں کو مجبور کیا کہ کشتی میں سوا ہو کر اْس سے پہلے پار چلے جائیں جب تک وہ لوگوں کو رخصت کرے۔
23۔ اور لوگوں کو رخصت کر کے تنہا دعا کرنے کے لئے پہاڑ پر چڑھ گیا اور جب شام ہوئی تو وہاں اکیلا تھا۔
24۔ مگر کشتی اْس وقت جھیل کے بیچ میں تھی اور لہروں سے ڈگمگا رہی تھی کیونکہ ہوا مخالف تھی۔
25۔ اور وہ رات کے چوتھے پہر جھیل پر چلتا ہوا اْن کے پاس آیا۔
26۔ شاگرد اْسے جھیل پر چلتے ہوئے دیکھ کر گھبراگئے اور کہنے لگے کہ یہ بھوت ہے اور ڈر کر چلا اٹھے۔
27۔ یسوع نے فوراً اْن سے کہا خاطر جمع رکھو۔ مَیں ہوں۔ ڈرو مت۔
28۔ پطرس نے اْس سے جواب میں کہا اے خداوند اگر تْو ہے تو مجھے حکم دے کہ پانی پر چل کر تیرے پاس آؤں۔
29۔ اْس نے کہا آ۔ پطرس کشتی پر سے اْتر کر یسوع کے پاس جانے کے لئے پانی پر چلنے لگا۔
30۔ مگر جب ہوا دیکھی تو ڈر گیا اور جب ڈوبنے لگا تو چلا کر کہا اے خداوند مجھے بچا!
31۔ یسوع نے فوراً ہاتھ بڑھا کر اْسے پکڑ لیا اور اْس سے کہا اے کم اعتقاد تْو نے کیوں شک کیا؟
32۔ اور جب وہ کشتی پر چڑھ آئے تو ہوا تھم گئی۔
33۔ اور جو کشتی پر تھے اْنہوں نے اْسے سجدہ کر کے کہا یقیناً تْو خدا کا بیٹا ہے۔
34۔ وہ پار جا کر گنیسرت کے علاقے پہنچے۔
35۔ اور وہاں کے لوگوں نے اْسے پہچان کر اْس سارے گردو نواح میں خبر بھیجی اور سب بیماروں کو اْس کے پاس لائے۔
36۔ اور وہ اْس کی منت کرنے لگے کہ اْس کی پوشاک کا کنارہ ہی چھو لیں اور جتنوں نے چھوا وہ اچھے ہوگئے۔
14 And Jesus went forth, and saw a great multitude, and was moved with compassion toward them, and he healed their sick.
22 And straightway Jesus constrained his disciples to get into a ship, and to go before him unto the other side, while he sent the multitudes away.
23 And when he had sent the multitudes away, he went up into a mountain apart to pray: and when the evening was come, he was there alone.
24 But the ship was now in the midst of the sea, tossed with waves: for the wind was contrary.
25 And in the fourth watch of the night Jesus went unto them, walking on the sea.
26 And when the disciples saw him walking on the sea, they were troubled, saying, It is a spirit; and they cried out for fear.
27 But straightway Jesus spake unto them, saying, Be of good cheer; it is I; be not afraid.
28 And Peter answered him and said, Lord, if it be thou, bid me come unto thee on the water.
29 And he said, Come. And when Peter was come down out of the ship, he walked on the water, to go to Jesus.
30 But when he saw the wind boisterous, he was afraid; and beginning to sink, he cried, saying, Lord, save me.
31 And immediately Jesus stretched forth his hand, and caught him, and said unto him, O thou of little faith, wherefore didst thou doubt?
32 And when they were come into the ship, the wind ceased.
33 Then they that were in the ship came and worshipped him, saying, Of a truth thou art the Son of God.
34 And when they were gone over, they came into the land of Gennesaret.
35 And when the men of that place had knowledge of him, they sent out into all that country round about, and brought unto him all that were diseased;
36 And besought him that they might only touch the hem of his garment: and as many as touched were made perfectly whole.
13۔کیونکہ دیکھ اْسی نے پہاڑوں کو بنایا اور ہوا کو پیدا کیا وہ انسان پر اْس کے خیالات کو ظاہر کرتا ہے اور صبح کو تاریک بنا دیتا ہے اور زمین کے اونچے مقامات پر چلتا ہے۔ اْس کا نام خداوند رب الافواج ہے۔
13 For, lo, he that formeth the mountains, and createth the wind, and declareth unto man what is his thought, that maketh the morning darkness, and treadeth upon the high places of the earth, The Lord, The God of hosts, is his name.
کائنات، بشمول انسان پر عقل کی حکمرانی ایک کھلا سوال نہیں رہا بلکہ یہ قابل اثبات سائنس ہے۔
Mind's control over the universe, including man, is no longer an open question, but is demonstrable Science.
صحیفے دلیل دیتے ہیں کہ خداقادرِمطلق ہے۔ اِس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ الٰہی عقل اوراْس کے خیالات کے علاوہ کوئی چیز نہ حقیقت کی ملکیت رکھتی ہے نہ وجودیت کی۔صحائف یہ بھی بیان کرتے ہیں کہ خدا روح ہے۔اِس لئے روح میں سب کچھ ہم آہنگی ہے، اور کوئی مخالفت نہیں ہوسکتی؛۔۔۔ خدا کی کائنات میں ہر چیز اْسی کو ظاہر کرتی ہے۔
The Scriptures imply that God is All-in-all. From this it follows that nothing possesses reality nor existence except the divine Mind and His ideas. The Scriptures also declare that God is Spirit. Therefore in Spirit all is harmony, and there can be no discord; … Everything in God's universe expresses Him.
مگر یہاں روح کی ایک حقیقی دلکشی ہے۔ سوئی کی نوک سے قطر تک خدا، یعنی الٰہی عقل کی سب کو سمیٹنے والی طاقت یا دلکشی کی نشاندہی کرتی ہے۔
سیاروں کا انسان پر اِس کی نسبت زیادہ اختیار نہیں ہے جتنا اْن کے خالق پر ہے، کیونکہ خدا کائنات پر حکمرانی کرتا ہے، مگر انسان، خدا کی قدرت کی عکاسی کرتے ہوئے، پوری زمین اور اْس کے تمام لشکروں پر حاکمیت رکھتا ہے۔
There is but one real attraction, that of Spirit. The pointing of the needle to the pole symbolizes this all-embracing power or the attraction of God, divine Mind.
The planets have no more power over man than over his Maker, since God governs the universe; but man, reflecting God's power, has dominion over all the earth and its hosts.
اِس تناسب میں کہ انسانی فہم کے لئے جب مادا بطور انسان ساری ہستی کھو دیتا ہے تو اِسی تناسب میں وہ اِس کا مالک بن جاتا ہے۔وہ حقائق کے مزید الٰہی فہم میں داخل ہوجاتا ہے، اوروہ یسوع کی الٰہیات سمجھتا ہے جب یہ بیمار کو شفا دینے، مردے کو زندہ کرنے اور پانی پر چلنے سے ظاہر ہوئی۔اِن سب کاموں نے اِس عقیدے پر یسوع کے اختیار کو ظاہر کیا کہ مادا مواد ہے،کہ یہ زندگی کا ثالثی یا وجودیت کی کسی بھی شکل کو تعمیر کرنے والا ہو سکتا ہے۔
In proportion as matter loses to human sense all entity as man, in that proportion does man become its master. He enters into a diviner sense of the facts, and comprehends the theology of Jesus as demonstrated in healing the sick, raising the dead, and walking over the wave. All these deeds manifested Jesus' control over the belief that matter is substance, that it can be the arbiter of life or the constructor of any form of existence.
۔۔۔ روحانی عروج کے وسیلہ ہمارے خداوند یا مالک نے بیمار کو شفا دی، مردے کو زندہ کیا اور حتیٰ کہ ہواؤں اور لہروں کو اْس کی تابعداری کرنے کا حکم دیا تویہ عام تصور کہ حیوانی فطرت کسی کردار کو قوت فراہم کر سکتی ہے نہایت مضحکہ خیز ہے۔ فضل اور سچائی دیگر سبھی ذرائع اور طریقہ کاروں سے زیادہ قوی ہیں۔
… through spiritual ascendency our Lord and Master healed the sick, raised the dead, and commanded even the winds and waves to obey him. Grace and Truth are potent beyond all other means and methods.
سر گرداں طاقت مادی یقین ہے، اندھی قوت کا دیا ہوا غلط نام، حکمت کی بجائے مرضی، لافانی کی بجائے فانی عقل کی پیداوارہے۔ یہ سر ِ اول موتیا ہے، بھسم کرنے والی آگ کا شعلہ ہے، طوفان کی سانس ہے۔ یہ گرج چمک اور طوفان ہے، یہ وہ سب ہے جو خودغرضی، بدکاری، بے ایمانی اور ناپاکی ہے۔
اخلاقی اور روحانی شاید روح سے تعلق رکھتے ہیں، جو ”ہوا کو اپنی مٹھی“ میں جمع کر لیتا ہے؛ اور یہ تعلیم سائنس اور ہم آہنگی کے ساتھ یکجا ہوتی ہے۔ سائنس میں، خدا کے مخالف آپ کوئی قوت نہیں رکھ سکتے، اور جسمانی احساسات کو ان کی جھوٹی گواہی سے دستبردار ہونا پڑتا ہے۔ نیکی کے لئے آپ کے رسوخ کا انحصار اس وزن پر ہے جو آپ درست سکیل پر ڈالتے ہیں۔ جو نیکی آپ کرتے ہیں اور ظاہری جسم آپ کو محض قابلِ حصول قوت فراہم کرتے ہیں۔ بدی کوئی طاقت نہیں ہے۔ یہ طاقت کا تمسخر ہے جوجلد ہی اپنی کمزوری کو دھوکہ دیتا اور کبھی نہ اٹھنے کے لئے گر جاتا ہے۔
Erring power is a material belief, a blind miscalled force, the offspring of will and not of wisdom, of the mortal mind and not of the immortal. It is the headlong cataract, the devouring flame, the tempest's breath. It is lightning and hurricane, all that is selfish, wicked, dishonest, and impure.
Moral and spiritual might belong to Spirit, who holds the "wind in His fists;" and this teaching accords with Science and harmony. In Science, you can have no power opposed to God, and the physical senses must give up their false testimony. Your influence for good depends upon the weight you throw into the right scale. The good you do and embody gives you the only power obtainable. Evil is not power. It is a mockery of strength, which erelong betrays its weakness and falls, never to rise.
نام نہاد گیسیں اور قوتیں الٰہی عقل کی روحانی قوتوں کے مخالف ہیں، جس کی توانائی سچائی ہے، جس کی دلکشی محبت ہے، ہستی کے ابدی حقائق کو مسلسل جاری رکھتے ہوئے جس کی پیروی اور ملاپ زندگی ہے۔ بجلی مادیت کی اضافی مقدار ہے جو روحانیت یا سچائی کے حقیقی جوہر کی مخالفت کرتی ہے، جو اس کا بڑا امتیاز ہے کہ بجلی ذہانت نہیں ہے، جبکہ روحانی سچائی عقل ہے۔
یہاں فانی عقل کا خشک غضب نہیں ہے جس کا اظہار زلزلے، آندھی، لہروں، گرج چمک، آگ، بیہمانہ درندگی میں ہوتا ہے، اور یہ نام نہاد عقل خود شکستہ ہوتی ہے۔بدی کے اظہار، جو الٰہی عدل کے مخالف ہیں، کو کلام میں ”خداوند کا غضب“ کہا گیا ہے۔ حقیقت میں، یہ مادے یا غلطی کی خود شکستگی دکھاتے یا مادے کے مخالف کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جو روح کی طاقت اور استقلال ہے۔ کرسچن سائنس سچائی اور اِس کی عظمت، عالمگیر ہم آہنگی، خدا، یعنی اچھائی، کی کْلیت اور بدی کے عدم کو روشنی میں لاتی ہے۔
The material so-called gases and forces are counterfeits of the spiritual forces of divine Mind, whose potency is Truth, whose attraction is Love, whose adhesion and cohesion are Life, perpetuating the eternal facts of being. Electricity is the sharp surplus of materiality which counterfeits the true essence of spirituality or truth, — the great difference being that electricity is not intelligent, while spiritual truth is Mind.
There is no vapid fury of mortal mind — expressed in earthquake, wind, wave, lightning, fire, bestial ferocity — and this so-called mind is self-destroyed. The manifestations of evil, which counterfeit divine justice, are called in the Scriptures, "The anger of the Lord." In reality, they show the self-destruction of error or matter and point to matter's opposite, the strength and permanency of Spirit. Christian Science brings to light Truth and its supremacy, universal harmony, the entireness of God, good, and the nothingness of evil.
کائنات کو، انسان کی مانند، اس کے الٰہی اصول، خدا، کی طرف سے سائنس کے ذریعے واضح کیا جانا چاہئے، تو پھر اسے سمجھا جا سکتا ہے، لیکن جب اسے جسمانی حواس کی بنیاد پر واضح کیا جاتا ہے اور نشوونما، بلوغت اور زوال کے ماتحت ہوتے ہوئے پیش کیا جاتا ہے،تو کائنات، انسان کی مانند، ایک معمہ بن جاتا ہے اوریہ جاری رکھنا چاہئے۔
پیروی، ملاپ اور دلکشی عقل کی ملکیتیں ہیں۔یہ الٰہی اصول سے تعلق رکھتے ہیں، اور یہ خیالی قوت کی تعدیل کی حمایت کرتے ہیں، جس نے زمین کو اس کے مدار میں چھوڑا اور متکبر لہروں سے کہا، ”یہاں تک پر آگے نہیں۔“
روح تمام چیزوں کی زندگی، مواد اور تواتر ہے۔ ہم قوتوں کے نقش قدم پر چلتے ہیں۔ انہیں چھوڑ دیں تو مخلوق نیست ہو جائے گی۔ انسانی علم انہیں مادے کی قوتیں کہتا ہے،لیکن الٰہی سائنس یہ واضح کرتی ہے کہ وہ مکمل طور پر الٰہی عقل کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں اور اس عقل میں میراث رکھتی ہیں، اور یوں انہیں اْن کے جائز گھر اور درجہ بندی میں بحال کرتی ہے۔
ظاہری بدن اور ظاہری دنیا کے عناصر اور کام ویسے ہی بدل جاتے ہیں جیسے فانی عقل اِس کے عقائد کو بدل لیتی ہے۔
The universe, like man, is to be interpreted by Science from its divine Principle, God, and then it can be understood; but when explained on the basis of physical sense and represented as subject to growth, maturity, and decay, the universe, like man, is, and must continue to be, an enigma.
Adhesion, cohesion, and attraction are properties of Mind. They belong to divine Principle, and support the equipoise of that thought-force, which launched the earth in its orbit and said to the proud wave, "Thus far and no farther."
Spirit is the life, substance, and continuity of all things. We tread on forces. Withdraw them, and creation must collapse. Human knowledge calls them forces of matter; but divine Science declares that they belong wholly to divine Mind, are inherent in this Mind, and so restores them to their rightful home and classification.
The elements and functions of the physical body and of the physical world will change as mortal mind changes its beliefs.
روح کی کائنات الٰہی اصول یا زندگی کی تخلیقی قوت کی عکاسی کرتی ہے جو عقل کی کثیر اشکال کو دوبارہ جنم دیتی اور مشترکہ تصوریعنی انسان کے اجماع پر حکمرانی کرتی ہے۔درخت اور جڑی بوٹی خود کی کسی افزائشی قوت کی وجہ سے پھل پیدا نہیں کرتے، بلکہ عقل کی وجہ سے جس میں سب کچھ شامل ہوتا ہے۔ایک مادی دنیا فانی عقل اور انسان ایک خالق کے معنی پیش کرتے ہیں۔سائنسی الٰہی تخلیق فانی عقل اور کائنات کو خدا کی تخلیق کردہ ظاہر کرتی ہے۔
The universe of Spirit reflects the creative power of the divine Principle, or Life, which reproduces the multitudinous forms of Mind and governs the multiplication of the compound idea man. The tree and herb do not yield fruit because of any propagating power of their own, but because they reflect the Mind which includes all. A material world implies a mortal mind and man a creator. The scientific divine creation declares immortal Mind and the universe created by God.
محبت تنہا لامتناہی عقل کے لامحدود خیال کو فراہم کرسکتی ہے۔علمِ ارضیات نے کبھی بھی زمین کی تشکیل کو واضح نہیں کیا؛ یہ واضح کر ہی نہیں سکتی۔
سائنس صرف ایک عقل کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ایک خود کی روشنی سے منور ہوتے ہوئے اور کائنات پر، بشمول انسان، حکومت کرتے ہوئے کامل ہم آہنگی رکھتا ہے۔ یہ عقل خیالات اور خود کی تصویروں کو تشکیل دیتی، اْن کی مستعار لی ہوئی روشنی اور ذہانت کی ذیلی تقسیم کرتی اور انہیں درخشاں کرتی ہے، اور یوں کلام کے اس فقرے کو واضح کرتی ہے کہ، ”جو اپنے آپ میں ہی بیج رکھیں۔“ پس خدا کے تصورات ”زمین کو معمور و محکوم کرتے ہیں“۔ الٰہی عقل روحانی مخلوق کی بلندی، عظمت اور لامحدودیت کی حمایت کرتی ہے۔
Love alone can impart the limitless idea of infinite Mind. Geology has never explained the earth's formations; it cannot explain them.
Science reveals only one Mind, and this one shining by its own light and governing the universe, including man, in perfect harmony. This Mind forms ideas, its own images, subdivides and radiates their borrowed light, intelligence, and so explains the Scripture phrase, "whose seed is in itself." Thus God's ideas "multiply and replenish the earth." The divine Mind supports the sublimity, magnitude, and infinitude of spiritual creation.
نام نہاد معدنیات، سبزی، اور حیوانی مواد اب عارضی نہیں یا مادی ڈھانچہ نہیں ہیں جتنا کہ یہ اْس وقت تھے جب ”صبح کے ستاروں نے اکٹھے گیت گایا تھا۔“عقل نے ”ابھی تک زمین پر کھیت کا کوئی پودا“ نہیں لگایا تھا۔ روحانی عروج کے ادوار عقل کی تخلیق کے موسم اور ایام ہیں جن میں خوبصورتی، عظمت، پاکیزگی اور بے گناہی، ہا ں الٰہی فطرت انسان اور کائنات میں کبھی نہ ختم ہونے کے لئے ظاہر ہوتے ہیں۔
So-called mineral, vegetable, and animal substances are no more contingent now on time or material structure than they were when "the morning stars sang together." Mind made the "plant of the field before it was in the earth." The periods of spiritual ascension are the days and seasons of Mind's creation, in which beauty, sublimity, purity, and holiness — yea, the divine nature — appear in man and the universe never to disappear.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔