اتوار 16 جولائی ، 2023
”صداقت کی راہ میں زندگی ہے اور اْس کے راستے میں ہر گز موت نہیں۔“
“In the way of righteousness is life; and in the pathway thereof there is no death.”
1۔ مبارک ہے وہ آدمی جو شریروں کی راہ پر نہیں چلتا اور خطاکاروں کی راہ میں کھڑا نہیں ہوتا اور ٹھٹھہ بازوں کی مجلس میں نہیں بیٹھتا۔
2۔ بلکہ خداوند کی شریعت میں اْس کی خوشنودی ہے اور اْسی کی شریعت پر دن رات اْس کا دھیان رہتا ہے۔
3۔ وہ اْس درخت کی مانند ہوگا جو پانی کی ندیوں کے پاس لگایا گیا ہے۔ جو اپنے وقت پر پھلتا اور جس کا پتا بھی نہیں مرجھاتا۔ سو جو کچھ وہ کرے بار آور ہوگا۔
8۔ میں نے خداوند کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھا ہے۔ چونکہ وہ میرے دہنے ہاتھ ہے اِس لئے مجھے جنبش نہ ہوگی۔
9۔ اِسی سبب سے میرا دِل خوش اور میری روح شادمان ہے۔ میرا جسم بھی امن وامان میں رہے گا۔
11۔تو مجھے زندگی کی راہ دکھائے گا۔ تیرے حضور میں کامل شادمانی ہے۔ تیرے دہنے ہاتھ میں دائمی خُوشی ہے۔
1. Blessed is the man that walketh not in the counsel of the ungodly, nor standeth in the way of sinners, nor sitteth in the seat of the scornful.
2. But his delight is in the law of the Lord; and in his law doth he meditate day and night.
3. And he shall be like a tree planted by the rivers of water, that bringeth forth his fruit in his season; his leaf also shall not wither; and whatsoever he doeth shall prosper.
8. I have set the Lord always before me: because he is at my right hand, I shall not be moved.
9. Therefore my heart is glad, and my glory rejoiceth: my flesh also shall rest in hope.
11. Thou wilt shew me the path of life: in thy presence is fulness of joy; at thy right hand there are pleasures for evermore.
درسی وعظ
درسی وعظ
بائبل
1۔ اے میرے بیٹے!میری تعلیم کو فراموش نہ کربلکہ تیرا دل میرے حکموں کو مانے۔
2۔ کیونکہ تْو اِن سے عمر کی درازی اور پیری اور سلامتی حاصل کرے گا۔
3۔ شفقت اور سچائی تجھ سے جدا نہ ہوں تْو اْن کو اپنے گلے کا طوق بنانا اور اپنے دل کی تختی پر لکھ لینا۔
4۔ یوں تْو خدا اور انسان کی نظر میں مقبولیت اور عقلمندی حاصل کرے گا۔
5۔ سارے دل سے خداوند پر توکل کر اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔
6۔ اپنی سب راہوں میں اْس کو پہچان اور وہ تیری راہنمائی کرے گا۔
1 My son, forget not my law; but let thine heart keep my commandments:
2 For length of days, and long life, and peace, shall they add to thee.
3 Let not mercy and truth forsake thee: bind them about thy neck; write them upon the table of thine heart:
4 So shalt thou find favour and good understanding in the sight of God and man.
5 Trust in the Lord with all thine heart; and lean not unto thine own understanding.
6 In all thy ways acknowledge him, and he shall direct thy paths.
1۔ اور اِن ہی ایام میں جب قاضی انصاف کیا کرتے تھے ایسا ہوا کہ اِس سر زمین میں کال پڑا اور یہوداہ کے بیت لحم کا ایک مرد اپنی بیوی اور دو بیٹوں کو لے کر چلا کہ موآب کے ملک میں جا کر بسے۔
2۔ اِس مرد کا نام الیملک اور اسکی بیوی کا نام نعومی تھا اور اسکے دونوں بیٹوں کے نام محلون اور کلیون تھے۔
3۔ اورنعومی کا شوہر الیملک مر گیا۔ پس وہ اور اْس کے دونوں بیٹے باقی رہ گئے۔
4۔اِن دونوں نے ایک ایک موآبی عورت بیاہ لی۔ اِن میں سے ایک کا نام عرفہ اوردوسری کا نام روت تھا۔ اور وہ دس برس کے قریب وہاں رہے۔
5۔ اورمحلون اور کلیون دونوں مر گئے۔ سو وہ عورت اپنے دونوں بیٹوں اور خاوند سے چھوٹ گئی۔
8۔ اور نعومی نے اپنی دونوں بہوؤں سے کہا کہ تم دونوں اپنے اپنے میکے کو جاؤ جیسا تم نے مرحوموں کے ساتھ اور جیسا میرے ساتھ کیا ویسا ہی خداوند تمہارے ساتھ مہر سے پیش آئے۔
14۔ اور عرفہ نے اپنی ساس کو چوما پر روت اْس سے لپٹی رہی۔
15۔ تب اْس نے کہا کہ دیکھ تیری جیٹھانی اپنے کنبے اور اپنے دیوتا کے پاس لوٹ گئی۔ تْو بھی اپنی جیٹھانی کے پیچھے چلی جا۔
16۔ روت نے کہا تو منت نہ کر کہ میں تجھے چھوڑوں اورتیرے پیچھے سے لوٹ جاؤں کیونکہ جہاں تو جائے گی میں جاؤں گی اور جہاں تو رہے گی میں رہوں گی تیرے لوگ میرے لوگ اور تیرا خدا میرا خدا۔
22۔غرض نعومی لوٹی اور اْس کے ساتھ اْس کی بہو موآبی روت تھی جو موآب کے ملک سے یہاں آئی اور وہ دونوں جَو کاٹنے کے موسم میں بیت الحم میں داخل ہوئیں۔
1 Now it came to pass in the days when the judges ruled, that there was a famine in the land. And a certain man of Beth-lehem-judah went to sojourn in the country of Moab, he, and his wife, and his two sons.
2 And the name of the man was Elimelech, and the name of his wife Naomi, and the name of his two sons Mahlon and Chilion, Ephrathites of Beth-lehem-judah. And they came into the country of Moab, and continued there.
3 And Elimelech Naomi’s husband died; and she was left, and her two sons.
4 And they took them wives of the women of Moab; the name of the one was Orpah, and the name of the other Ruth: and they dwelled there about ten years.
5 And Mahlon and Chilion died also both of them; and the woman was left of her two sons and her husband.
8 And Naomi said unto her two daughters in law, Go, return each to her mother’s house: the Lord deal kindly with you, as ye have dealt with the dead, and with me.
14 …and Orpah kissed her mother in law; but Ruth clave unto her.
15 And she said, Behold, thy sister in law is gone back unto her people, and unto her gods: return thou after thy sister in law.
16 And Ruth said, Intreat me not to leave thee, or to return from following after thee: for whither thou goest, I will go; and where thou lodgest, I will lodge: thy people shall be my people, and thy God my God:
22 So Naomi returned, and Ruth the Moabitess, her daughter in law, with her, which returned out of the country of Moab: and they came to Beth-lehem in the beginning of barley harvest.
1۔ اورنعومی کے شوہر کا ایک رشتہ دارتھا جو الیملک کے گھرانے کا اور بڑا مالدارتھا اس کا نام بوعز تھا۔
2۔ سو موآبی روت نے نعومی سے کہا مجھے اجازت دے تو میں کھیت میں جاؤں اور جو کوئی کرم کی نظر مجھ پر کرے اْس کے پیچھے پیچھے بالیں چْنوں اْس نے اْس سے کہا جا میری بیٹی۔
3۔ سو وہ گئی اور کھیت میں جا کر کاٹنے والوں کے پیچھے جا کر بالیں چننے لگی۔
4۔ اور بوعز نے آکر بیت الحم سے کاٹنے والوں سے کہا خداوند تمہارے ساتھ ہو۔اْنہوں نے جواب دیا خداوند تجھے برکت دے۔
5۔ پھر بوعز نے اپنے اْس نوکر سے جو کاٹنے والوں پر مقرر تھا پوچھا یہ کس کی لڑکی ہے؟
6۔ اْس نوکر نے جو کاٹنے والوں پر مقرر تھا جواب دیا یہ وہ موآبی لڑکی ہے جو نعومی کے ساتھ موآب کے ملک سے آئی ہے۔
7۔ اْس نے مجھ سے کہا کہ مجھ کو ذرا کاٹنے والوں کے پیچھے پولیوں کے بیچ بالیں چن کر جمع کرنے دے۔ سو یہ آکر صبح سے اب تک یہیں رہی۔ فقط ذرا سی دیر گھر میں ٹھہری تھی۔
8۔ تب بوعز نے روت سے کہا اے میری بیٹی! کیا تجھے سنائی نہیں دیتا؟ تْو دوسرے کھیت میں بالیں چننے کو نہ جانا اور نہ یہاں سے نکلنا بلکہ میری چھوکریوں کے ساتھ ساتھ رہنا۔
9۔ اْس کھیت پر جسے وہ کاٹتے ہیں تیری آنکھیں جمی رہیں اورتْو اِن ہی کے پیچھے پیچھے چلنا۔ کیا میں نے اِن جوانوں کو حکم نہیں دیا کہ وہ تجھے نہ چھوئیں؟ اورجب تْو پیاسی ہو تو برتنوں کے پاس جا کر اِسی پانی میں سے پینا جو میرے جوانوں نے بھرا ہے۔
10۔ تب وہ اوندھے منہ گری اورزمین پر سر نگوں ہو کر اْس سے کہا کیا باعث ہے کہ تْو مجھ پر کرم کی نظر کر کے میری خبر لیتا ہے حالانکہ میں پردیسن ہوں؟
11۔ بوعز نے اْس سے کہا کہ جو کچھ تْو نے اپنے خاوند کے مرنے کے بعد اپنی ساس کے ساتھ کیا وہ سب مجھے پورے طور پر بتایا گیا ہے کہ تْو نے کیسے اپنے ماں باپ اورزاد بوم کو چھوڑا اور اِن لوگوں میں جِن کو تْو اس سے پیشتر نہ جانتی تھی آئی۔
12۔خداوند تیرے کام کا بدلہ دے بلکہ خداوند اسرائیل کے خدا کی طرف سے جس کے پروں میں تو پناہ کے لیے آئی ہے تجھ کو پورا اجر ملے۔
1 And Naomi had a kinsman of her husband’s, a mighty man of wealth, of the family of Elimelech; and his name was Boaz.
2 And Ruth the Moabitess said unto Naomi, Let me now go to the field, and glean ears of corn after him in whose sight I shall find grace. And she said unto her, Go, my daughter.
3 And she went, and came, and gleaned in the field after the reapers:
4 And, behold, Boaz came from Beth-lehem, and said unto the reapers, The Lord be with you. And they answered him, The Lord bless thee.
5 Then said Boaz unto his servant that was set over the reapers, Whose damsel is this?
6 And the servant that was set over the reapers answered and said, It is the Moabitish damsel that came back with Naomi out of the country of Moab:
7 And she said, I pray you, let me glean and gather after the reapers among the sheaves: so she came, and hath continued even from the morning until now, that she tarried a little in the house.
8 Then said Boaz unto Ruth, Hearest thou not, my daughter? Go not to glean in another field, neither go from hence, but abide here fast by my maidens:
9 Let thine eyes be on the field that they do reap, and go thou after them: have I not charged the young men that they shall not touch thee? and when thou art athirst, go unto the vessels, and drink of that which the young men have drawn.
10 Then she fell on her face, and bowed herself to the ground, and said unto him, Why have I found grace in thine eyes, that thou shouldest take knowledge of me, seeing I am a stranger?
11 And Boaz answered and said unto her, It hath fully been shewed me, all that thou hast done unto thy mother in law since the death of thine husband: and how thou hast left thy father and thy mother, and the land of thy nativity, and art come unto a people which thou knewest not heretofore.
12 The Lord recompense thy work, and a full reward be given thee of the Lord God of Israel, under whose wings thou art come to trust.
36۔ اور یافا میں ایک شاگرد تھی تبیِتا نام جس کا ترجمہ ہرنی ہے وہ بہت ہی نیک کام اور خیرات کیا کرتی تھی۔
37۔ انہی دنوں میں ایسا ہوا کہ وہ بیمار ہو کر مر گئی اور اْسے نہلا کر بالاخانہ میں رکھ دیا۔
38۔ اور چونکہ لْدہ یافا کے نزدیک تھا شاگردوں نے یہ سن کر کہ پطرس وہاں ہے دو آدمی بھیجے اور اْس سے درخواست کی کہ ہمارے پاس آنے میں دیر نہ کر۔
39۔ پطرس اْٹھ کر اْن کے ساتھ ہو لیا۔ جب پہنچا تو اْسے بالا خانہ میں لے گئے اور سب بیوائیں روتی ہوئیں اْس کے پاس آکھڑی ہوئیں اور جو کْرتے اور کپڑے ہرنی نے اْن کے ساتھ رہ کر بنائے تھے دکھانے لگیں۔
40۔ پطرس نے سب کو باہر کر دیا اور گھْٹنے ٹیک کر دعا کی۔ پھر لاش کی طرف متوجہ ہو کر کہا اے تبِیتا اْٹھ۔ پس اْس نے آنکھیں کھول دیں اور پطرس کو دیکھ کر اْٹھ بیٹھی۔
41۔ اْس نے ہاتھ پکڑ کر اْسے اْٹھایا اور مقدسوں اور بیواؤں کو بلا کر اْسے زندہ اْن کے سپرد کیا۔
36 Now there was at Joppa a certain disciple named Tabitha, which by interpretation is called Dorcas: this woman was full of good works and almsdeeds which she did.
37 And it came to pass in those days, that she was sick, and died: whom when they had washed, they laid her in an upper chamber.
38 And forasmuch as Lydda was nigh to Joppa, and the disciples had heard that Peter was there, they sent unto him two men, desiring him that he would not delay to come to them.
39 Then Peter arose and went with them. When he was come, they brought him into the upper chamber: and all the widows stood by him weeping, and shewing the coats and garments which Dorcas made, while she was with them.
40 But Peter put them all forth, and kneeled down, and prayed; and turning him to the body said, Tabitha, arise. And she opened her eyes: and when she saw Peter, she sat up.
41 And he gave her his hand, and lifted her up, and when he had called the saints and widows, presented her alive.
6۔ یقیناً بھلائی اور رحمت عمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی اور میں ہمیشہ خداوند کے گھر میں سکونت کروں گا۔
6 Surely goodness and mercy shall follow me all the days of my life: and I will dwell in the house of the Lord for ever.
۔۔۔ زندگی روح ہے، اور کہ اْس سارے خون کی نسبت ایک اچھے مقصد اور کام میں ہی زیادہ زندگی اور لافانیت پائی جاتی ہے جو بشری رگوں میں بہا اور زندگی کے جسمانی فہم کی نقل بنا۔
Life is Spirit, and … there is more life and immortality in one good motive and act than in all the blood, which ever flowed through mortal veins and simulated a corporeal sense of life.
خدا نے انسان کو غیر فانی اور صرف روح کا فرمانبردار بنایا۔
God made Man immortal and amenable to Spirit only.
۔۔۔اچھے کام دْکھ کی بجائے خوشی، درد کی بجائے لْطف، موت کی بجائے زندگی لاتے ہوئے لافانی ہوتے ہیں۔
اْس محبت پر عمل درآمد کرنے سے جو ”شریعت کو پورا کرتی ہے“، ”دوسروں کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرتے ہوئے جیسا تم چاہتے کہ لوگ تمہارے ساتھ کریں“، یہ قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے، کیونکہ کوئی شرط،انسانی یا الٰہی، اِسے نیک کام کرنے پر ایک انسان کو سزا دینے کے لئے پیش نہیں کرتی۔
…good deeds are immortal, bringing joy instead of grief, pleasure instead of pain, and life instead of death.
Watching beside the couch of pain in the exercise of a love that "is the fulfilling of the law," — doing "unto others as ye would that they should do unto you," — this is no infringement of law, for no demand, human or divine, renders it just to punish a man for acting justly.
مسیح کے نام پر ٹھنڈے پانی کا ایک گلاس دینا مسیحی خدمت ہے۔فا نی انسان نیک کام کی خاطر اپنی جان دینے سے اِسے دوبارہ پا ئے گا۔ ایسے اعمال خود اپنا انصاف کرتے ہیں، اور یہ قادرِ مطلق کی حفاظت میں رہتے ہیں۔
Giving a cup of cold water in Christ's name, is a Christian service. Laying down his life for a good deed, Mortal Man should find it again. Such acts bear their own justification, and are under the protection of the Most High.
بشر سمجھتے ہیں کہ وہ اچھائی کے بغیر زندہ رہ سکتے ہیں، جبکہ خدا اچھائی اورواحد حقیقی زندگی ہے۔ تو اِس کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ اْس الٰہی اصول سے متعلق کم فہم رکھتے ہوئے جو نجات اور شفا دیتا ہے، بشر صرف ایمان کے ساتھ گناہ، بیماری اور موت سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ یہ غلطیاں حقیقت میں یوں تباہ نہیں ہوتیں، اور انہیں تب تک،یہاں یا اس کے بعد، انسانوں کے ساتھ جْڑے رہنا چاہئے جب تک وہ سائنس میں خدا کے حقیقی ادراک کو نہیں پا لیتے جس سے خدا کے متعلق انسان کی غلط فہمیاں ہوتی ہیں اور یہ اْس کی کاملیت سے متعلق بڑے حقائق کو ظاہر کرتا ہے۔
Mortals suppose that they can live without goodness, when God is good and the only real Life. What is the result? Understanding little about the divine Principle which saves and heals, mortals get rid of sin, sickness, and death only in belief. These errors are not thus really destroyed, and must therefore cling to mortals until, here or hereafter, they gain the true understanding of God in the Science which destroys human delusions about Him and reveals the grand realities of His allness.
لافانی حکمران کے ماتحت انسان ہمیشہ خوبصورت اور عظیم ہوتا ہے۔ ہر آنے والا سال حکمت، خوبصورتی اور پاکیزگی کو عیاں کرتا ہے۔
زندگی ابدی ہے۔ ہمیں اس کی تلاش کرنی چاہئے اور اس سے اظہار کا آغاز کرنا چاہئے۔ زندگی اور اچھائی لافانی ہیں۔ توآئیے ہم وجودیت سے متعلق ہمارے خیالات کوعمر اور خوف کی بجائے محبت، تازگی اور تواتر کے ساتھ تشکیل دیں۔
Man, governed by immortal Mind, is always beautiful and grand. Each succeeding year unfolds wisdom, beauty, and holiness.
Life is eternal. We should find this out, and begin the demonstration thereof. Life and goodness are immortal. Let us then shape our views of existence into loveliness, freshness, and continuity, rather than into age and blight.
لافانیت، عمر اور فنا پذیری سے مستثنیٰ ہو تے ہوئے، اپنا جلال آپ،یعنی روح کی چمک رکھتی ہے۔غیر فانی مرد اور خواتین روحانی حس کا نمونہ ہوتے ہیں جو کامل عقل سے اور پاکیزگی کے اْن بلند نظریات کی عکاسی کرنے سے بنائے جاتے ہیں جو مادی حس سے بالا تر ہوتے ہیں۔
خوش مزاجی اور فضل مادے سے آزاد ہیں۔ انسانی سمجھ میں آنے سے پہلے ہستی میں اِس کی اپنی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ خوبصورتی زندگی کی ایک چیز ہے، جو ہمیشہ سے ابدی عقل میں بستی ہے اور یہ اظہار، صورت، خاکے اور رنگ میں اْس کی نیکی کی دلکشی کی عکاسی کرتی ہے۔یہ محبت ہی ہے جو پنکھڑی میں ہزار ہا رنگ بھرتی، سورج کی کرن میں چمک بھرتی، بادل پر خوبصورتی کی کمان سے نشانہ باندھتی، رات کو ستاروں کے جواہرات سے آراستہ کرتی اور زمین کو حسن سے نوازتی ہے۔
کسی شخص کے زیورات ہستی کی اْن دلکشیوں کے سامنے نہایت کمتر متبادل ہیں جو کئی ادوار اور دہائیوں سے شاندار انداز میں چمک رہی ہیں۔
Immortality, exempt from age or decay, has a glory of its own, — the radiance of Soul. Immortal men and women are models of spiritual sense, drawn by perfect Mind and reflecting those higher conceptions of loveliness which transcend all material sense.
Comeliness and grace are independent of matter. Being possesses its qualities before they are perceived humanly. Beauty is a thing of life, which dwells forever in the eternal Mind and reflects the charms of His goodness in expression, form, outline, and color. It is Love which paints the petal with myriad hues, glances in the warm sunbeam, arches the cloud with the bow of beauty, blazons the night with starry gems, and covers earth with loveliness.
The embellishments of the person are poor substitutes for the charms of being, shining resplendent and eternal over age and decay.
محبت خوبصورتی سے کبھی آنکھ نہیں چراتی۔ اِس کا نورانی حلقہ اِس کے مقصد پر مرکوز رہتا ہے۔ کوئی شخص حیران ہوتا ہے کہ ایک دوست کبھی کم خوبصورت دکھائی نہیں دے سکتا۔ جوان عمری اور بلوغت کے ایام میں مردوں اور عورتوں کو تاریکی یا اداسی میں ناکام ہونے کی بجائے صحت اور فانیت میں بالغ ہونا چاہئے۔ لافانی عقل، سوچ کی خوبصورت تصویریں مہیا کرتے ہوئے اور فہم کے اْن دشمنوں کو فنا کرتے ہوئے جو ہر روز اِسے قبر کے قریب لے جاتے ہیں، بدن کو مافوق الفطری تازگی اور حْسن کی خوراک دیتی ہے۔
Love never loses sight of loveliness. Its halo rests upon its object. One marvels that a friend can ever seem less than beautiful. Men and women of riper years and larger lessons ought to ripen into health and immortality, instead of lapsing into darkness or gloom. Immortal Mind feeds the body with supernal freshness and fairness, supplying it with beautiful images of thought and destroying the woes of sense which each day brings to a nearer tomb.
مشکلات بشر کو مادی عصا، ایک خستہ نرسل پر نہ جھکناسکھاتی ہیں، جو دل میں چھِید جاتا ہے۔خوشی اور خوشحالی کی دھوپ میں ہم اس کی نیم خیالی نہیں رکھتے۔ غم صحت بخش ہیں۔ بڑی مصیبتوں کے وسیلہ ہم بادشاہت میں داخل ہوتے ہیں۔ آزمائشیں خدا کی حفاظت کا ثبوت ہیں۔ روحانی ترقی مادی امیدوں کی مٹی میں پیدا ہونے والے بیج سے نمو نہیں پاتی، بلکہ جب یہ فنا ہوجاتے ہیں، محبت نئے سرے سے روح کی بلند تر خوشیوں کو پروان چڑھاتی ہے، جس پر زمین کا کوئی داغ نہیں ہوتا۔ تجربے کا ہر کامیاب مرحلہ الٰہی اچھائی اور محبت کے نئے نظریات کو کھولتا ہے۔
Trials teach mortals not to lean on a material staff, — a broken reed, which pierces the heart. We do not half remember this in the sunshine of joy and prosperity. Sorrow is salutary. Through great tribulation we enter the kingdom. Trials are proofs of God's care. Spiritual development germinates not from seed sown in the soil of material hopes, but when these decay, Love propagates anew the higher joys of Spirit, which have no taint of earth. Each successive stage of experience unfolds new views of divine goodness and love.
اچھائی کی جانب بڑھنے والا قدم مادیت سے رخصت ہونا ہے، اور یہ خدا، روح کی جانب رغبت ہے۔مادی نظریات جزوی طور پر لافانی اور ابدی اچھائی کی جانب اِس توجہ کو فانی، عارضی اور مخالفت کی جانب توجہ کی بدولت مفلوج بناتے ہیں۔
Every step towards goodness is a departure from materiality, and is a tendency towards God, Spirit. Material theories partially paralyze this attraction towards infinite and eternal good by an opposite attraction towards the finite, temporary, and discordant.
خودغرضی انسانی وجود کے ستون کی نوک غلطی کی جانب پھیر دیتی ہے نہ کہ سچائی کی جانب۔ عقل کی وحدانیت سے انکار ہماراوزن روح، خدا، اچھائی کے پیمانے پر نہیں بلکہ مادے کے پیمانے پر ڈال دیتا ہے۔
Selfishness tips the beam of human existence towards the side of error, not towards Truth. Denial of the oneness of Mind throws our weight into the scale, not of Spirit, God, good, but of matter.
کرسچن سائنس کا علمِ تشریح سکھاتا ہے کہ خود غرضی، بْغض، حسد اور نفرت کے خود ساختہ زخموں کی کب اور کیسے تحقیق کی جائے۔یہ جنونی خواہش پر قابو پانا سکھاتی ہے۔یہ بے غرضی، ہمدردی، روحانی محبت کے کھوکھلے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔
The anatomy of Christian Science teaches when and how to probe the self-inflicted wounds of selfishness, malice, envy, and hate. It teaches the control of mad ambition. It unfolds the hallowed influences of unselfishness, philanthropy, spiritual love.
خدا خود کا تصور بڑے کے ساتھ ایک رابطے کے لئے چھوٹے کو دیتا ہے، اور بدلے میں، بڑا ہمیشہ چھوٹے کو تحفظ دیتا ہے۔روح کے امیراعلیٰ بھائی چارے میں،ایک ہی اصول یا باپ رکھتے ہوئے، غریبوں کی مدد کرتے ہیں اور مبارک ہے وہ شخص جودوسرے کی بھلائی میں اپنی بھلائی دیکھتے ہوئے، اپنے بھائی کی ضرورت دیکھتا اور پوری کرتا ہے۔ محبت کمزور روحانی خیال کو طاقت، لافانیت اور بھلائی عطا کرتی ہے جو سب میں ایسے ہی روشن ہوتی ہے جیسے شگوفہ ایک کونپل میں روشن ہوتا ہے۔خدا سے متعلق تمام تر مختلف اظہارات صحت، پاکیزگی، لافانیت، لامحدود زندگی، سچائی اور محبت کی عکاسی کرتے ہیں۔
God gives the lesser idea of Himself for a link to the greater, and in return, the higher always protects the lower. The rich in spirit help the poor in one grand brotherhood, all having the same Principle, or Father; and blessed is that man who seeth his brother's need and supplieth it, seeking his own in another's good. Love giveth to the least spiritual idea might, immortality, and goodness, which shine through all as the blossom shines through the bud. All the varied expressions of God reflect health, holiness, immortality — infinite Life, Truth, and Love.
جب ہستی کو سمجھ لیا جاتا ہے تو زندگی کو نہ مادی نہ محدود مانا جاتا ہے بلکہ اِسے خدا، یعنی عالمگیر اچھائی کی مانند لامحدود سمجھا جاتا ہے، اور یہ ایمان نیست ہوجائے گاکہ زندگی یا عقل کبھی محدود شکل میں، یا اچھائی بدی کی شکل میں تھی۔
بے گناہ خوشی، زندگی کی کامل ہم آہنگی اور لافانیت، ایک بھی جسمانی تسکین یا درد کے بِنا لامحدود الٰہی خوبصورتی اور اچھائی کی ملکیت رکھتے ہوئے، اصلی اور لازوال انسان تشکیل دیتی ہے، جس کا وجود روحانی ہوتا ہے۔
When being is understood, Life will be recognized as neither material nor finite, but as infinite, — as God, universal good; and the belief that life, or mind, was ever in a finite form, or good in evil, will be destroyed.
The sinless joy, — the perfect harmony and immortality of Life, possessing unlimited divine beauty and goodness without a single bodily pleasure or pain, — constitutes the only veritable, indestructible man, whose being is spiritual.
اِس سائنس کے بغیر سب کچھ قابلِ تبدیل ہے؛ مگر لافانی انسان، اپنی ہستی کے الٰہی اصول، یعنی خدا کے ساتھ ہم آہنگی میں، نہ گناہ کرتا، دْکھ اْٹھاتا ہے اور نہ مرتا ہے۔تب ہماری زیارت کے ایام ختم ہونے کی بجائے بڑھ جائیں گے جب خدا کی بادشاہی زمین پر آتی ہے؛
Outside of this Science all is mutable; but immortal man, in accord with the divine Principle of his being, God, neither sins, suffers, nor dies. The days of our pilgrimage will multiply instead of diminish, when God's kingdom comes on earth;
ہمارے اندر بے غرضی، اچھائی، رحم، عدل، صحت، پاکیزگی، محبت، آسمان کی بادشاہی کو سلطنت کرنے دیں اور گناہ، بیماری اور موت تلف ہونے تک کم ہوتے جائیں گے۔
Let unselfishness, goodness, mercy, justice, health, holiness, love — the kingdom of heaven — reign within us, and sin, disease, and death will diminish until they finally disappear.
روز مرہ کے فرائ
منجاب میری بیکر ایڈ
روز مرہ کی دعا
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ ہر روز یہ دعا کرے: ’’تیری بادشاہی آئے؛‘‘ الٰہی حق، زندگی اور محبت کی سلطنت مجھ میں قائم ہو، اور سب گناہ مجھ سے خارج ہو جائیں؛ اور تیرا کلام سب انسانوں کی محبت کو وافر کرے، اور اْن پر حکومت کرے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 4۔
مقاصد اور اعمال کا ایک اصول
نہ کوئی مخالفت نہ ہی کوئی محض ذاتی وابستگی مادری چرچ کے کسی رکن کے مقاصد یا اعمال پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے۔ سائنس میں، صرف الٰہی محبت حکومت کرتی ہے، اور ایک مسیحی سائنسدان گناہ کو رد کرنے سے، حقیقی بھائی چارے ، خیرات پسندی اور معافی سے محبت کی شیریں آسائشوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس چرچ کے تمام اراکین کو سب گناہوں سے، غلط قسم کی پیشن گوئیوں،منصفیوں، مذمتوں، اصلاحوں، غلط تاثر ات کو لینے اور غلط متاثر ہونے سے آزاد رہنے کے لئے روزانہ خیال رکھنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 1۔
فرض کے لئے چوکس
اس چرچ کے ہر رکن کا یہ فرض ہے کہ وہ ہر روز جارحانہ ذہنی آراء کے خلاف خود کو تیار رکھے، اور خدا اور اپنے قائد اور انسانوں کے لئے اپنے فرائض کو نہ کبھی بھولے اور نہ کبھی نظر انداز کرے۔ اس کے کاموں کے باعث اس کا انصاف ہوگا، وہ بے قصور یا قصوارہوگا۔
چرچ مینوئیل، آرٹیکل VIII، سیکشن 6۔